Razi Cricket Club Mangat

Razi Cricket Club Mangat Razi cricket club (Mangat)
District (Mandi bahauddin)
country (Pakistan)

Any one contact his page t
(2)

02/07/2023

میں سویڈن میں قرآن مجید جلانے کے واقعے کی سختی سے مذمت کرتا ہوں اور گواہی دیتا ہوں کہ اس روئے زمین کی سب سے سچی کتاب قرآن مجید ہے۔

رضی کرکٹ کلب مانگٹ بمقابلہ مانگٹ کرکٹ اکیڈمی مانگٹ کرکٹ اکیڈمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔رضی کرکٹ ک...
13/02/2023

رضی کرکٹ کلب مانگٹ بمقابلہ مانگٹ کرکٹ اکیڈمی

مانگٹ کرکٹ اکیڈمی کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

رضی کرکٹ کلب کے کپتان رضی نے نہایت شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے انیس حیدر اور باقی باؤلرز نے بھی کمال باؤلنگ کی اور مانگٹ کرکٹ اکیڈمی کے بلے باز پچیس اوورز میں 170 بنا سکے

ہدف کے تعاقب میں بلے بازی کرتے ہوئے رضی کرکٹ کلب کی جانب کے بلے بازوں کو بھی یہ ہدف شروع کے پندرہ اوورز میں مشکل نظر آ رہا تھا اور وہ 15 اوورز میں بس تین وکٹ کے نقصان پر 60 رنز بنا پائے، مگر ہدف کے تعاقب کی ڈوبتی امید کو سہارا دینے ارباب عمر اور احمد کریز پر پہنچے اور جس میں ارباب عمر نے نہایت شاندار باری کھیلتے ہوئے 18 بالز ہر 35 رنز کیے اور احمد نے 29 بالز پر 42 رنز بنائے مگر انجرڈ ہو گئے۔ احمد کی کمی مزمل نے بہت احسن طریقے سے پورا کیا اور ٹیم کو شاندار فتح دلائی۔ ارباب عمر کو ٹیم کے سینئر کھلاڑی عثمان سندھو نے پانچ ہزار روپے بطور انعام دیے اور حوصلہ افزائی کی۔ نوجوان کھلاڑیوں کا اس طرح اپنی ٹیم کے لیے پرفارم کرنا نہایت خوش آئند ہے۔

رضی کرکٹ کلب مانگٹ کے تمام ممبران اپنے انتہائی پیارے اور دیرینہ دوست چوہدری عثمان علی مانگٹ صاحب کو سپین سے  لمبے عرصے ب...
14/01/2023

رضی کرکٹ کلب مانگٹ کے تمام ممبران اپنے انتہائی پیارے اور دیرینہ دوست چوہدری عثمان علی مانگٹ صاحب کو سپین سے لمبے عرصے بعد وطن واپسی پر خوش آمدید کہتے ہیں۔۔ پروردگار بھائی کو مزید ترقیاں عطا کرے

14/01/2023
سلام دوستو۔۔ ایک طویل عرصے کے بعد رضی کرکٹ کلب آپ کو  پھر سے خوش آمدید کہتا ہے۔۔ رضی کرکٹ کلب ہارڈ بال سیزن کے پانچ میچز...
04/11/2022

سلام دوستو۔۔
ایک طویل عرصے کے بعد رضی کرکٹ کلب آپ کو پھر سے خوش آمدید کہتا ہے۔۔
رضی کرکٹ کلب ہارڈ بال سیزن کے پانچ میچز کھیل چکا ہے جن کی تفصیلات پیج کی تکنیکی خرابی کی وجہ سے پوسٹ نہیں کی جا سکیں۔
اج چھٹا مقابلہ رضی کرکٹ کلب مانگٹ اور رسول گاؤں کے کرکٹ کلب کے درمیان ہوا۔
ٹاس رضی کرکٹ کلب نے جیتا اور پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دونوں اوپنرز وکٹ نہ سنبھال پائے اور جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ مگر مڈل ارڈر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ جس میں حافظ زبیر نے چوبیس بالوں ہر سینتالیس شعیب مانگٹ نے صرف28 بالوں پر اپنے کرکٹ کیریئر کی تیسری ففٹی بنائی اور پچیس اوورز میں دو سو آٹھ رنز کا ہدف مقرر کیا۔
دو سو آٹھ رنز کو دفاع میں رسول گاؤں کی ٹیم کے خلاف شاندار گیند بازی کی گئی جس میں سب باؤلرز نے نہایت خوبصورت باؤلنگ کی مگر اولڈ از گولڈ کی مثال کپتان رضی نے چار اوورز میں ایک میڈن اوور کے ساتھ صرف سولہ سکور دیے اور پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس کے طیب تین اوورز میں تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جس کے نتیجے میں رسول لوکڑی کی ٹیم چودہ اوورز میں صرف 57 رنزز بنا پائی اور رضی کرکٹ کلب نے میچ 151 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔۔
تمام کھلاڑیوں کی فیلڈنگ بھی شاندار رہی۔
اس سے پہلے کھیلے گئے پانچ میچز میں سے بھی رضی کرکٹ کلب چار میچ جیت چکا ہے۔
آپ سب دوستوں کی دعاؤں اور تعاون سے رضی کرکٹ کلب کھیل کے میدان میں اسی طرح اپنے گاؤں کا نام روشن کرتا رہے گا۔

جھولانہ بمقابلہ گھنیاں کرکٹ جھلکیاں🏏🏏🏏🏏🏏
15/06/2022

جھولانہ بمقابلہ گھنیاں کرکٹ جھلکیاں🏏🏏🏏🏏🏏

05/06/2022

Pitch report 3rd day

04/06/2022

Pitch report second day

ایک لمبے انتظار کے بعد ایک دفعہ پھر منڈی بہاوالدین کے کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں کے لیے رضی کرکٹ کلب مانگٹ لا رہا ہے ش...
02/06/2022

ایک لمبے انتظار کے بعد ایک دفعہ پھر منڈی بہاوالدین کے کرکٹ سے محبت کرنے والے لوگوں کے لیے رضی کرکٹ کلب مانگٹ لا رہا ہے شاندار کرکٹ ٹورنامنٹ کہ جس میں کرکٹ کے تمام اصولوں کو ملحوظ رکھا گیا ہے۔۔۔ شاندار انتظامات کے ساتھ ساتھ عوام کی انٹرٹینمنٹ کا بھر پور اہتمام ہے۔۔
علاقے کی تمام ٹیمیں شامل ہو کر اصلی کرکٹ کی بحالی میں اپنا بھر پور حصہ ڈالیں۔
برائے رابطہ
03225997601
03470202491
03421664125

کرکٹ کے مسلسل زوال پہ سنجیدہ کھلاڑیوں کو تشویش تو ہے۔  یہ مسلسل گراوٹ  جس کے اسباب میں پانچ چھے اوورز سے بھی کم کی اننگز...
30/05/2022

کرکٹ کے مسلسل زوال پہ سنجیدہ کھلاڑیوں کو تشویش تو ہے۔ یہ مسلسل گراوٹ جس کے اسباب میں پانچ چھے اوورز سے بھی کم کی اننگز، پیسے کا بے تحاشا استعمال، سیمنٹ پچز اور ناقص گراؤنڈ انتظامات وغیرہ جیسے عوامل شامل ہیں۔
رضی کرکٹ کلب مانگٹ کے تمام ممبران کرکٹ کو اس زوال سے نکالنے کے لیے نہایت سنجیدگی سے کوشاں ہیں۔ جہاں کہیں بھی کرکٹ کے ضوابط اور معیار کے خلاف بات ہوئی وہاں پہ کرکٹ کے لیے آواز بلند کی اور جتنا ممکن ہوا گیم کے ساتھ کی جانے والی دو نمبریوں کے خلاف احتجاج کیا۔
معیاری کرکٹ کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں میں سے پچ کی تیاری سب سے پہلے مرحلہ ہے۔
رضی کرکٹ کلب مانگٹ نے اسی لیے معیاری پچ تیار کی ہے جس کی لمبائی، وائیڈ اور وکٹ ائی سی سی کے اصول کے مطابق رکھی گئی ہے۔ اسی طرح باؤنڈری بھی کم از کم ساٹھ میٹر رکھی گئی ہے۔
پچ کی تصویریں ملاحظہ کریں اور بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

ٹیم کی مسلسل ترقی کا انحصار نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور توجہ پہ بھی ہوتا ہے۔۔ رضی کرکٹ کلب پچھلے 15 سال ...
30/05/2022

ٹیم کی مسلسل ترقی کا انحصار نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور توجہ پہ بھی ہوتا ہے۔۔ رضی کرکٹ کلب پچھلے 15 سال سے مسلسل کھیلتا چلا آ رہا ہے اور سینیئر کھلاڑی نئے آنے والوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں اور ان کے ٹیلنٹ کو مزید نکھارنے میں ان کی مدد کرتے ہیں۔۔
مانگٹ سے ایک نہایت ٹیلنٹڈ بلے باز رانا ارباب کو پچھلے دنوں بچوں کے ساتھ کھیلتے دیکھا تو اس کی صلاحیت کو بروئے کار لانے اور مزید نکھارنے کے لیے رضی کرکٹ کلب میں شمولیت کی دعوت دی۔۔
زیر نظر تصویر میں کیپٹن رضوان رضی نوجوان کھلاڑی ارباب کو ٹیم شرٹ پیش کر رہے ہیں۔۔ دعا ہے کہ نئے آنے والے بچوں کا مستقبل کھیل میں روشن ہو۔

Address

Mangat
Mandi Bahauddin
50410

Telephone

+923494054305

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Razi Cricket Club Mangat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Razi Cricket Club Mangat:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Gaming Video Creators in Mandi Bahauddin

Show All