Books Land

Books Land Official Book Sellers of Jumhoori Publications
https://www.facebook.com/JumhooriPublications/

02/09/2024
کتاب خبرفیس بُک اور یوٹیوب لائیو، 2 ستمبر، 2024، بروز پیر، 7 بجے شامجُمہوری پبلیکیشنز کے زیر اہتمام اس بار **"کتاب دوست ...
30/08/2024

کتاب خبر
فیس بُک اور یوٹیوب لائیو، 2 ستمبر، 2024، بروز پیر، 7 بجے شام
جُمہوری پبلیکیشنز کے زیر اہتمام اس بار **"کتاب دوست محفل"** میں خصوصی گفتگو ہونے جا رہی ہے برصغیر کی مایہ ناز ادیبہ محترمہ الطاف فاطمہ صاحبہ کے شاہکار ناول ’’چلتا مسافر‘‘ پر۔
پاکستان کی ممتاز ناول نگار، افسانہ نگار اور مترجم محترمہ الطاف فاطمہ کی لازوال تحریریں یقیناً اس قابل ہیں کہ اردوزبان و ادب انہیں فخر سے دنیا کے سامنے پیش کرسکے۔ وہ درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ رہیں۔ریڈیو کے لیے فیچرز بھی لکھتی رہیں۔’’نشانِ محفل‘‘ ان کا پہلا ناول ہے جو انہوں نے اپنے زمانۂ طالب علمی میں تحریر کیا تھا۔ انہوں نے عالمی ادب پاروں کے اردو تراجم بھی کیے۔ جُمہوری پبلیکیشنز اب تک ان کے ناول ’’چلتا مسافر‘‘ اور ’’خواب گر‘‘ اور افسانوی مجموعے ’’دید وادید‘‘ اور ’’گواہی آخر شب کی ‘‘ شائع کرچکا ہے۔ ’’چلتا مسافر‘‘ مشرقی پاکستان کے المیے اور بنگالی بہاری مسئلے کے پسِ منظر میں لکھا گیا ناقابل فراموش ناول ہے۔
اس خصوصی ’’کتاب دوست محفل‘‘ میں گفتگو فرمائیں گے محترم الطاف حسن قریشی صاحب جو صحافت کی دنیا کا ایک معتبر نام ہیں،آپ 1960 سے مسلسل شائع ہونے والے اردو ڈائجسٹ کے مدیر اعلیٰ ، الطاف فاطمہ کے پہلے افسانوی مجموعے وہ جسے چاہا گیا کے ناشر، اور خود متعدد کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ پاکستان کے قیام اور پھر سقوط ڈھاکہ کے عینی شاہد بھی ہیں۔ شریک گفتگو ہوں گی ڈاکٹر امرینہ بابر صاحبہ جو درس و تدریس سے وابستہ ہیں اور محترمہ الطاف فاطمہ سے قریبی تعلق رکھتی ہیں۔ اس خصوصی کتاب دوست محفل کے میزبان ہوں گے ادیب و دانشور محترم جناب مظہر سلیم مجوکہ جو معروف ادبی جریدے ادبِ لطیف کے مدیر ہیں۔
Jumhoori Facebook:
https://www.facebook.com/JumhooriPublications
Jumhoori Youtube:
https://www.youtube.com/
چلتا مسافر | مصنفہ: الطاف فاطمہ | قیمت: 1380روپے
https://jumhooripublications.com/altaf-fatima
Whatsapp: 0333 4463121
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121

New Arrival!!!بابِ ارغوانوہ جو تاریک راہوں میں مارے گئےمصنفہ: اویا بیدرBaab e ErghuvanAuthor: Oya BaydarTranslated by Hu...
28/08/2024

New Arrival!!!
بابِ ارغوان
وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے
مصنفہ: اویا بیدر
Baab e Erghuvan
Author: Oya Baydar
Translated by Huma Anwar
Pages: 504
Price: 1780 Rs.
Cash on Delivery- No Extra Delivery Charges
Jumhoori Publications
130 D, St. 2, Upper Mall Scheme, Lahore
042-36314140 / 0333 4463121
https://jumhooripublications.com/baab-e-erghuvan
Or contact us on Whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121
Or send us your contact number, we will contact you

’’بابِ ارغوان‘‘، اویابیدر کے ناول Erguvan Kapısı (The Gate of Judas Tree) کا اردو ترجمہ ہے جس پر انہیں جودت قدرت ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔ اویا بیدار کے لطیف اسلوب سے تشکیل پانے والا زیر نظر ناول ’’بابِ ارغوان‘‘ ایک منفرد ادبی کارنامہ ہے۔ یہ ناول سماجی تبدیلیوں سے بھری ترکی کی حالیہ تاریخ میں گویا ادبی سفر ہے۔ ایک شان دار ناول جو ترکی کے پچھلے تیس برس کے سیاسی اور سماجی پینوراما کو ادبی نقطہ نگاہ سے دیکھتا ہے۔ یہ ناول ہمیں ترک سماج کی اُن پرتوں سے متعارف کرواتا ہے کہ جن سے ہمارے عوام تو کیا دانشور حلقے بھی نابلد ہیں۔ ناول کا مرکزی کردار استنبول کا داستانوی شہر ہے، اور ایک نہیں دو استنبول، غریبوں کا اور امیروں کا، لیکن دنیا کے دوسرے شہروں کے برعکس یہاں دونوں شہر ایک دوسرے کے بالکل ساتھ ساتھ آباد ہیں، ایک دوسرے میں پھنسے ہوئے۔ ایک استنبول دوسرے کے عین بیچ میں موجودہے۔ایک ہی وقت میں، وہ ایک دوسرے میں الجھے ہوئے ہیں۔ باسفورس کی پہاڑیوں پر حویلیاں، ولاز اور پُرتعیش مکانات سمندر کے رخ پر ہیں، جب کہ دوسری طرف کی ڈھلانوں پر کچی آبادیاں اور جھونپڑپٹیاں، کوڑے کے ڈھیر اور چھپر ہیں۔ ’’بابِ ارغوان‘‘ استنبول میں چار مختلف کرداروں کی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی زندگیوں پر روشنی ڈالتا ہے۔ تھیو، اُلکو، ڈیرن اور کریم علی جو سماجی انتشار کے زیر اثر دَور میں ترکی کے مختلف طبقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اویا بیدر، جمہوریہ ترکیہ کی جرأت مند ترقی پسند ایکٹوسٹ اور مقبولِ عام ترک ادیبہ ہیں۔ وہ اپنی نوجوانی ہی سے قلم اور عمل کے ذریعے اس بائیں بازو کی طبقاتی جدوجہد کا حصہ ہیں جس نے ترکی کی سیاست اور سماج پر گہرے اثرات مرتب کیے ہیں۔ اویا بیدر نے سکول کے زمانے سے ان نظریات کا پرچم اور قلم اٹھالیا تھا۔ ایک کم سن لڑکی کے قلم سے لکھی گئی تحریر نے ترکی میں ارتعاش پیدا کردیا اور پھر اویا بیدر عمل و قلم کے اس کارواں کی مسافر بن گئیں۔ اس دوران انہوں نے جیل کی صعوبتیں برداشت کیں اور جلاوطنی کا کرب بھی سہا۔ کمیونسٹ ہونے کی بنا پر 1980ء میں ترکی کے تیسرے مارشل لاء کے آغاز پر ان کی ترک شہریت سلب کرلی گئی اور وہ بارہ برس تک برلن سمیت کئی یورپی شہروں اور ماسکو میں جلاوطنی کی زندگی بسر کرتی رہیں۔

بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمٰن کے مجسمے کیوں گرائے جا رہے ہیں؟بنگلہ دیش کے قیام سے آج تک ہندوستان کا وہاں کیا کردار ہے؟...
07/08/2024

بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمٰن کے مجسمے کیوں گرائے جا رہے ہیں؟
بنگلہ دیش کے قیام سے آج تک ہندوستان کا وہاں کیا کردار ہے؟
بنگلہ دیشی عوام آخر ہندوستان کے کیوں خلاف ہیں اور حسینہ واجد فرار ہوکر آخر دہلی ہی کیوں پہنچیں؟
ان سارے رازوں کا پس منظر جاننے کے لیے یہ نادر کتاب پڑھیے جو شیخ مجیب کے دست راست شریف الحق دالیم نےتحریر کی ہے۔
چونکا دینے والے حقائق پر مبنی 516صفحات کی یہ کتاب صرف 1200روپے میں، بمع ڈاک خرچ
Jumhoori Publications, 130-D, St. 2, Upper Mall Scheme, Lahore
042-36314140 / whatsapp 0333-4463121
OR order online at
https://jumhooripublications.com/lt.-col.-retd.-shariful-haq-dalim
Or contact us on whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121

New Arrival!!!The Thirty TwoAuthor: Farrukh Sohail Goindi Pages: 216Price: 1380 Rs.Cash on Delivery- No Extra Delivery C...
14/06/2024

New Arrival!!!
The Thirty Two
Author: Farrukh Sohail Goindi
Pages: 216
Price: 1380 Rs.
Cash on Delivery- No Extra Delivery Charges
Jumhoori Publications
2 Aiwan e Tijarat Road, Lahore
042-36314140 / 0333 4463121
https://jumhooripublications.com/the-thirty-two
Or contact us on Whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121
Or send us your contact number, we will contact you

Step into the world of Farrukh Sohail Goindi, a modern-day Renaissance Man whose intellect, courage, and tolerance shine brightly. In his latest work, "The Thirty Two" Farrukh Sohail Goindi presents a collection of vivid portraits that span the spectrum of human experience.

From the towering figures of politics and literature to the quaint charm of two towns and the melodic resonance of a song, Farrukh Sohail Goindi's canvas is as diverse as it is captivating. With meticulous detail and unwavering objectivity, he unveils the essence of twenty-nine significant individuals, each a testament to the rich tapestry of our times.

Yet, "The Thirty Two" is more than just a compilation of biographies. It is a testament to Farrukh Sohail Goindi's boundless creativity and his ability to weave together disparate threads into a cohesive narrative. Like the ebb and flow of the ocean, his words pulse with life, offering profound insights into the human condition.

Farrukh Sohail Goindi has crafted a masterpiece that is as enlightening as it is entertaining. "The Thirty Two" is a gem that will surely stand the test of time, inspiring readers to embrace diversity, courage, and the relentless pursuit of knowledge.

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام 11تا  13جون 2024سہ روزہ ’’قومی تقریبِ تقسیم ِاعزازات" کے سلسلے میں میں پچھلے سات سال...
14/06/2024

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام 11تا 13جون 2024سہ روزہ ’’قومی تقریبِ تقسیم ِاعزازات" کے سلسلے میں میں پچھلے سات سالوں میں اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے ادبی انعامات وصول کرنے والے اہل قلم کو سندات اور شیلڈز پیش کی گئیں۔ اس سلسلے میں محمد حسن عسکری ایوارڈ برائے بہترین ترجمہ 2017ء جُمہوری پبلیکیشنز کی ایڈیٹر اور مترجم ہما انور صاحبہ کو ایلف شفق کے ناول The Forty Rules of Love کے اردو ترجمہ ’’چالیس چراغ عشق کے'‘ پر دیا گیا۔ مقبول ترک ادیبہ ایلف شفق کے ناول کا یہ اردو ترجمہ جُمہوری پبلیکیشنز نے شائع کیا ہے۔ قبل ازیں ادارہ ایلف شفق کے ایک اور ناول Honour کا ہماانور ہی کا کیا گیا اردو ترجمہ ’’ناموس‘‘ کے نام سے شائع کرچکا ہے جسے سال 2016میں یو بی ایل ایکسی لینس ایوارڈ برائے بہترین ترجمہ کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔ اسی سال اورحان پاموک کے ناول کے اردو ترجمہ ’’سرخ میرا نام‘‘ پر ہما انور کو یو بی ایک ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وہ اورحان پاموک، اویا بیدر، عدالت آعولو، فاطمہ بھٹو جیسے مصنفین کی تصانیف سمیت متعدد کتابوں کو اردو زبان میں ترجمہ کر چکی ہیں۔
علوم کا سفر تراجم کے بغیر ممکن ہی نہیں۔ تہذیبوں کا ملاپ تراجم کی بدولت ہی ہوتا ہے۔ انسانی فکر کا عالمی دائرہ بھی تراجم کے ذریعے ہی تشکیل پاتا اور وسعت اختیار کرتا ہے۔
ہمارے محترم فرخ سہیل گوئندی صاحب کی زیرِ قیادت جُمہوری پبلیکیشنز کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس ادارے نے کسی سہارے کے بغیر اپنے بل بوتے پر پاکستان میں پچھلے کم و بیش تیس سالوں میں دنیا بھر کا لٹریچر اردو زبان میں ترجمہ کر کے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی۔ دنیا کے مختلف گوشوں کے لکھنے والوں کی متعدد تصانیف کے قانونی حقوق لے کر اُن کی کتب کو پاکستان میں اس کی قومی زبان اردو میں معیاری تراجم شائع کرنے کی اس علمی روایت کا تسلسل بحال کیا ہے۔

New Arrival!!!استنبول - خوابوں کا تصادممصنفہ: نرمین یلدرمIstanbul - Khwabon ka TasadumAuthor: Nermin YıldırımTranslated ...
17/05/2024

New Arrival!!!
استنبول - خوابوں کا تصادم
مصنفہ: نرمین یلدرم
Istanbul - Khwabon ka Tasadum
Author: Nermin Yıldırım
Translated by Hamza Arshad
Pages: 288
Price: 1400 Rs.
Cash on Delivery- No Extra Delivery Charges
Jumhoori Publications
2 Aiwan e Tijarat Road, Lahore
042-36314140 / 0333 4463121
https://jumhooripublications.com/istanbul-khwabon-ka-tasadum
Or contact us on Whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121
Or send us your contact number, we will contact you

نرمین یلدرم کا یہ ناول ’’ استنبول، خوابوں کا تصادم‘‘ Rüyalar Anlatılmaz/ Secret Dreamt in Istanbul کا اردو ترجمہ ہے۔ ناول قارئین کو استنبول کے مسحور کن گوشوں میں لے جاتا ہے، جہاں قدیم گلیوں اور جدید شاہراہوں کے تانے بانے میں اس شہر کے اسرار نہاں ہیں۔ استنبول تضادات سے بھرا شہر ہے، جہاں روایت جدیدیت سے ٹکراتی ہے، اور جہاں حقیقت اور خواب کے درمیان کی لکیر آسانی سے دھندلا جاتی ہے۔
استنبول کے پس منظر میں، یہ ناول اپنے کرداروں کی زندگیوں کو بیان کرتا ہے، جن میں سے ہر ایک اپنی تقدیر سے نبردآزمااپنے اپنے خوابوں، خواہشات اور مخمصوں سے دوچار ہے۔ہر باب کو ایک مختلف کردار کے نقطہ نظر سے بیان کیا گیا ہے، جس کا آغاز پیلار سے ہوتا ہے۔ ایک شام پیلار، ناول کی مرکزی ہسپانوی کردار، کام سے واپسی پر دیکھتی ہے کہ اس کا شوہر ایوب، بارسلونا میں اپنے گھر سے اچانک غائب ہے۔ اگلی صبح پولیس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اپنے آبائی شہراستنبول کے لیے ہوائی جہاز میں سوار ہوچکا ہے۔ وہ اس کا پیچھا کرنے اور اسے واپس لانے کا فیصلہ کرتی ہے۔ ناول کے دیگر کرداروں میں ایوب کی غیرشادی شدہ بڑی بہن مؤسر، ایوب کا غصیلا بڑا بھائی ویسل، ویسل کی بیوی پیریہان، ویسل کا بارہ سالہ بیٹا بلند اور پیریہان کا چھوٹا بھائی بنیامین شامل ہیں۔ پیلار صرف چند کپڑوں اور اس ڈائری کے ساتھ ایک چھوٹا سا بیگ تیار کرتی ہے جس میں ایوپ نے اپنے ماہر نفسیات کی ہدایت پر اپنے خواب تحریر کرنا شروع کیے تھے۔خواب، جو بہت ہی غیر سنجیدہ طور پر شروع ہوتے ہیں، آہستہ آہستہ مزید سنگین ہوتے جاتے ہیں۔ ایک ناقابل فہم آرزو کے تعاقب میں، پیلار خود کو سنگین اَن کہی سچائیوں کے جال میں الجھا پاتی ہے۔ وہ اپنے دل کے وسوسوں اور ماضی کی بازگشت کی رہنمائی میں اپنی دریافت کا سفر شروع کرتی ہے۔
شاعرانہ نثر اور سحرانگیز منظر کشی کے ساتھ تجسس سے بھرپور یہ ناول محبت اور تڑپ، امید اور مایوسی کی کہانی ہے، جس میں انسانی جذبات اور رشتوں کی پیچیدگیوں کی عکاسی کی گئی ہے۔ ایک ایسے شہر کے پس منظر میں جس کا ہر گوشہ ایک نیا انکشاف کرتا ہے اور جہاں خواب تقدیر کو تشکیل دینے کی طاقت رکھتے ہیں۔

فرخ سہیل گوئندی صاحب کے مقبولِ عام سفر نامہ ’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ کی تقریب پذیرائی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فضل حسین ریڈنگ...
10/05/2024

فرخ سہیل گوئندی صاحب کے مقبولِ عام سفر نامہ ’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ کی تقریب پذیرائی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، فضل حسین ریڈنگ روم میں 13مئی 2024 بروز پیر بوقت 11بجے ہونے جا رہی ہے۔
زیر صدارت وی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاذیہ بشیر
شرکائے گفتگو: پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ، پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ، پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم، ڈاکٹر نجم السحر بٹ، پروفیسر ڈاکٹر اقبال شاہد، پروفیسر ڈاکٹر سعادت سعید، پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی، پروفیسر صدیق اعوان اور اور محترم پروفیسر نسیم شاہد۔

جناب فرخ سہیل گوئندی کے مقبولِ عام سفرنامہ ’’میں ہوں  جہاں گرد‘‘ سے جہاں گردیِ بلغاریہ کا بلوچی زبان میں ترجمہ ’’سہریں گ...
30/04/2024

جناب فرخ سہیل گوئندی کے مقبولِ عام سفرنامہ ’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ سے جہاں گردیِ بلغاریہ کا بلوچی زبان میں ترجمہ ’’سہریں گلباگ ءِ سپر‘‘
سہریں گُلباگءِ سپر
جھان گردءِ بلگاریہ
مصنف: فرخ سہیل گوئندی
مترجم: پناہ بلوچ
صفحات 312. قیمت 1200روپے
Jumhoori Publications, 2Aiwan e Tijarat Road, Lahore
042-36314140 / whatsapp 0333-4463121
OR order online at
https://jumhooripublications.com/jahangard-e-bulgaria
Or contact us on whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121

فرخ سھیل گوئندی وتی جُھد، نبشتاک ءُ کتابانی ردا پاکستان ءِ سیاسی، لبزانکی، وانگ ءُ زانگی ءُ مھلوکءِ نیامءَ یک جتائیں پجارءِ داریت۔ اے کتاب آئیءِ سپرءَ ھال " میں ہوں جھان گرد" ءِ بلگاریہءِ بَھرءِ رجانک انت کہ آئیءَ 1983 ءَ سوشلسٹ بلگاریہ ءِ سیل ءُ سواد ءِ پد نبشت کُتگ انت۔
فرخ سھیل گوئندی پاکستان ءِ نامداریں نبشتکار ءُ جُھد کار انت کہ وتی کَلم ءُ جُھد ءَ گوں پاکستانءرا گھبودی ریاست جوڑ کنگءَ دزگٹءَ انت۔ گوستگیں بازیں سالاں چہ وتی نبشتاک ءُ جُھدءَ گوں پاکستانی چاگردءَ را جمھوری ءُ بنی آدم ءِ بستاری رھبند ءِ ردا جوڑ کنگءِ کوششت کنگءَ انت۔وتی رژن ھیالی ءُ مھلوکءَ گوں ھمگرنچیں ھیال ءُ لیکہ سوبءَ وتی جتائیں پجارءِ داریت۔ فرخ سھیل گوئندی پاکستان ءِ سیاسی چاگردءِ نامداریں مردم زانگ بیت کہ آئیءَ کدی ھم وتی ھیال ءُ لیکہ ءُ مھلوک ءَ گوں ھمگرنچیءَرا نزور کنگءَ سئوداگری نہ کُتگ۔
فرخ سھیل گوئندیءَ پانزدھءَ چہ گیش کتاب ءُ سدانی کساس ءَ نبشتانک نبشت کُتگ انت۔ آئیءَ سیاست، راجدپتر، چاگرد، میاں استمانی جاورھالانی ھوری بازیں سرھالانی سرءَ نبشت کُتگ۔ آئی ءَ پاکستان، زرباری ایشیا ءُ نیامجینی ایشیا ءِ سیاسی، راجیءُ دمگی سرھال ھاسیں وڑءَ ترکی، جمھوریت ءُ امریکہ ءِ میان استمانی کردءَ را ھاسیں دلگوشی دیانءَ نبشت کُتگ۔ گوستگیں پانز دھ سال ءَ چہ نوک زمانگیں اھوالکاری پڑ بزاں الیکٹرانکءُ ڈجیٹل میڈیا ءَ گوں ھم ھمگرنچ انت۔ آ وتی چارءُ تپاس ءِ ردا وتی نبشتاکاں دیما کاریت۔ 48 ڈیھانی جھان گردیءَ آئی ءِ سنچ ءُ لائقیءَرا گُشادی بخشاتگ۔ آھی ءَ مزنیں کساس ءَ دمگی، راجی ءُ میان استمانی مراگشانی تَھا بَھر زُرتگ۔ تُرکی آئی ءِ ارزشت داریں سرھال انت۔ ترکیءَ راجدپتر، دودءُ ربیدگ، دودمان ءُ سیاست باروا آئیءِ سدانی کساس ءَ نبشت چھاپ ءُ انگ شنگ بوتگ انت۔ وتی جُھدءَ را نوکیں دروشم دیگءِ ھاترا "جمھوری پبلیکیشنز" نام ءَ یک شنگکاری ادارگ جوڑ کُتگ کہ آئی ءِ ردا پاکستان ءُ تیوگیں جھانے نبشتکارانی کتاب چھاپ ءُ شنگ کنگءَانت۔ فرخ سھیل گوئندیءِ پاکستان پیپلز پارٹی ءِ گوں دارج مدتیں نزیکیں تعلقءِ بوتگ بلے گوستگیں دھکءَ چہ پاکستان ءَ دیمرئی پسندیں ھیال ءُ لیکہ ءَ را ردوم دیگءَ دلگوش کنانءَ پٹ ءُ پول، نبشتانک ءُ چھاپ ءُ شنگ ءِ نیمگا دلگوش گور کُتگ ۔ نبشانک، گُشتانک ءُ چھاپ ءُ شنگ ءِ پڑءَ وتی جتائیں پجارءِ داریت۔ آئی ءَ وتی نبشتانک، جُھدءُ شنگکاری ءِ کوششتاں گوں یک نوک دروشمیں لبزانکی جُھد "Intellectual Activism" چاگردءِ جوڑ کُتگ۔

جناب مشتاق احمد مانگٹ کی تصنیف "پھر چلا مسافر" پر جناب خالد محمود رسول کا تبصرہشمالی ہند سے کے پی کے کا سفر https://www....
27/04/2024

جناب مشتاق احمد مانگٹ کی تصنیف "پھر چلا مسافر" پر جناب خالد محمود رسول کا تبصرہ
شمالی ہند سے کے پی کے کا سفر
https://www.express.pk/story/2634007/268

ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کے سفرنامے " پھر چلا مسافر- خیبرپختونخواہ" پر مبنی آج کا کالم ڈیلی ایکسپریس میں۔۔
شمالی ہند سے کے پی کے کا سفر۔۔۔ تاریخ اور صدیوں کے آئینے سے۔۔

پھر چلا مسافر (سفرنامہ)
خیبر پختونخوا، دلیر اور بہادر لوگوں کی سرزمین
مصنف: ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ
صفحات: 576 | قیمت: 1800روپے
Jumhoori Publications, 2Aiwan e Tijarat Road, Lahore
042-36314140 / whatsapp 0333-4463121
OR order online at
https://jumhooripublications.com/phir-chala-musafir-kpk
Or contact us on whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121

رواں ہفتے ایران کے صدر پاکستان کے تین روزہ دورے پر آئے۔ موقع کی مناسبت سے ایران اور پاکستان بلکہ قبل از تقسیم ہند کے ساتھ تاریخی اور تہذیبی تعلقات کا بہت چرچا رہا۔ ای...

New Arrival!!!پھر چلا مسافر (سفرنامہ)خیبر پختونخوا، دلیر اور بہادر لوگوں کی سرزمینمصنف: ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹصفحات...
20/01/2024

New Arrival!!!
پھر چلا مسافر (سفرنامہ)
خیبر پختونخوا، دلیر اور بہادر لوگوں کی سرزمین
مصنف: ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ
صفحات: 576 | قیمت: 1800روپے
Jumhoori Publications, 2Aiwan e Tijarat Road, Lahore
042-36314140 / whatsapp 0333-4463121
OR order online at
https://jumhooripublications.com/phir-chala-musafir-kpk
Or contact us on whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121

’’پھر چلا مسافر، خیبر پختونخوا، دلیر اور بہادر لوگوں کی سرزمین‘‘ -یہ سفرنامہ گویا خیبرپختونخوا کاایک انسائیکلوپیڈیاہے جس میں صوبے کے مختلف علاقوں کےرہن سہن اور تاریخی طور پرکچھ منفرد قصے کہانیاں بھی بیان کیے گئے ہیں ۔ جناب ڈاکٹر محمد مشتاق احمد مانگٹ صاحب کے سفر نامے کئی حوالوں سے منفرد اور دلچسپ ہیں۔ اس سفرنامے میں انہوں نے مذاہب،تہذیب، ثقافت،تمدن،تاریخ و تجزیہ،معاشرت و معیشت، جغرافیہ و آثار قدیمہ اور مزارات پر بحث و بیان کے علاوہ ،خیبر پختونخوا کےاقدار و روایات کا بہت شاندار انداز میں احاطہ کیا ہے۔انہوںنے تقریباًپورا خیبر پختونخوا،اس کی تاریخ،اقدار و روایات کو اس کتاب کی صورت میں قارئین کے سامنے رکھ دیا ہے۔انہوں نے اپنے مشاہدات اور احساسات کو بہت دلنشین اور منفرد انداز میں بیان کیے ہیں۔ کتاب کا اندازِ بیان بہت سادہ اور عام فہم ہے۔ کتاب میں صوبہ خیبر کی باسیوں کے لیے ان کی پوری تاریخ ماضی،حال اور مستقبل کی صورت میں موجود ہے۔ہر علاقے میں قابل ذکر اور دلچسپی کے حامل مقامات کی ایسی خوبصورت منظرکشی کی گئی ہے کہ پڑھنے والے کے دل میں اس مقام پر جانے کی خواہش پیدا ہوتی ہے۔ اس میں مصنّف نے صرف اپنے مشاہدات اور تاثرات پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ تاریخی حوالوں کا ایسا موثر استعمال کیا ہےکہ پڑھنے والوں ، خصوصاَ تاریخ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے لطف اور علم کاایک خوبصورت مجموعہ پیش کیا ہے۔ یہ سفرنامہ بہترین منظرکشی، تاریخی پہلو اور دلچسپ واقعات کا ایک حسین مجموعہ ہے۔ خصوصاً سوشیالوجی کے طلبا کے لیے یہ ایک بہترین کتاب ہے۔

04/01/2024

میرا لہو
ذوالفقار علی بھٹو، سیاست و شہادت
فرخ سہیل گوئندی کے قلم سے

16/12/2023

اگر آپ دیکھنا اور سننا چاہتے ہیں فرخ سہیل گوئندی کو۔۔۔
جاننا چاہتے ہیں پاکستانی، مشرقِ وسطیٰ اور عالمی سیاست کے درپردہ حقائق۔۔۔
لاجواب تجزیے ، تبصرے اور بہت کچھ۔۔۔
تو ابھی سبسکرائب کیجئے پاکستان خبر ٹی وی یو ٹیوب چینل۔۔۔
https://www.youtube.com//

05/12/2023

میں ہوں جہاں گرد ۔ فرخ سہیل گوئندی کا منفرد سفرنامہ
قیمت: 2800 روپے
صفحات: 756 نادر تصاویر کے ساتھ، جمبو سائز
اردو کے مایہ ناز ادیبوں ، نقادوں کی رائے میں ’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ نے سفرنامہ کی صنف کو ایک مختلف جہت دی ہے اور اردو ادب کی دنیا میں یہ ایک نیا سنگ میل ہے۔
تاریخ، تہذیب، تمدن، سماج میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اس کا مطالعہ انتہائی دلچسپی کا باعث ہوگا۔
ابھی رابطہ کریں
جمہوری پبلیکیشنز، 2ایوان تجارت روڈ، لاہور 04236314140
Whatsapp 0333-4463121
To order https://jumhooripublications.com/mai-hon-jahangard
Or contact us on https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121
Or send us your contact number, we will contact you


فرخ سہیل گوئندی کی زیرنظر کتاب ایک منفرد سفر کی داستان ہے جو لاہور سے یورپ تک زمینی راستوں پر سیاحت کرتے ہوئے مکمل ہوا۔ 1983ء میں انہوں نے ایک سیاح کے طور پر سفر کیا اور پھر اس زمانے کو اس کتاب میں محفوظ کردیا۔ اُن کے بقول، ایک حقیقی سیاح ہمعصر تاریخ کا گواہ اور مؤرخ ہوتا ہے۔ اس کتاب میں انہوں نے ایسے زمانے کو محفوظ کیا ہے جو اَب بیت چکا ہے۔ ایران اور ترکی جو بدلا سو بدلا، سوشلسٹ بلغاریہ تو بالکل ہی بدل گیا جسے وہ اپنے اس سفر میں سرخ جنت قرار دیتے ہیں۔ ’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ اردو کے جدید سفرناموں میں ایک دلچسپ، معلوماتی اور سحرانگیز سفرنامہ ہے کہ یہ قاری کو اپنے ساتھ ساتھ لے کر چلتا ہے۔
’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ اردو کے جدید سفرناموں میں ایک دلچسپ، معلوماتی اور سحرانگیز سفرنامہ ہے۔
’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ اَن دیکھے خطوں، بستیوں، قصبات، مقامات اور شہروں کی سیاحت اور ناقابل یقین واقعات اور داستانوں پر مشتمل اردو ادب میں اپنی نوعیت کا پہلا سفرنامہ ہے جو پڑھنے والوں کو سفرنامہ کے نئے اور شان دار پہلوئوں سے آشنا کرتا ہے۔ ’’میں ہوں جہاں گرد‘‘ پڑھنے والوں کو اُنہی راہوں پر سفر پر اکسانے کی طاقت رکھتا ہے جن راہوں پر فرخ سہیل گوئندی نے سیاحت کی۔

New Arrival!!!سید عامر محمود کے قلم سے ، دنیا کے خوب صورت شہروں کے سفرنامےہنگامِ سفرPages: 184Price: 900/- Rs.Price afte...
04/11/2023

New Arrival!!!
سید عامر محمود کے قلم سے ، دنیا کے خوب صورت شہروں کے سفرنامے
ہنگامِ سفر
Pages: 184
Price: 900/- Rs.
Price after discount and free delivery: 750/- Rs.
Cash on Delivery | Jazz cash | Easy Paisa | Bank Transfer

Jumhoori Publications- 2 Aiwan e Tijarat Road, Lahore
042-36314140 / 0333-4463121
https://jumhooripublications.com/hangam-e-safar
Or contact us on Whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121
Or send us your contact number, we will contact you

فیس بُک لائیو، 25 اکتوبر، 2023، بروز بدھ، 4بجے سہ پہریہ پروگرام یو ٹیوب پر بھی لائیو ہوگا۔ہمارے معزز قارئین کی جانب سے ’...
21/10/2023

فیس بُک لائیو، 25 اکتوبر، 2023، بروز بدھ، 4بجے سہ پہر
یہ پروگرام یو ٹیوب پر بھی لائیو ہوگا۔
ہمارے معزز قارئین کی جانب سے ’’کتاب دوست محفل‘‘ کی اس قدر شان دار پذیرائی کا بے حد شکریہ، آپ سب کے تعاون اور دعائوں سے یہ علمی سلسلہ ان شا اللہ جاری رہے گا۔۔۔
جُمہوری پبلیکیشنز کے زیر اہتمام اس **"کتاب دوست محفل"** میں گفتگو ہوگی دو یہودی مصنفین، اسرائیل شحاک اور نارٹن میزونسکی کی تحقیقی اور معلوماتی کتاب "اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی" کے بارے میں۔
اس کتاب پر گفتگو فرمائیں گے معروف محقق، ادیب اور ماہر اقبالیات پروفیسر ڈاکٹر شاہد اقبال کامران اور ادیب و دانشور جناب مظہر سلیم مجوکہ۔ میزبانی کے فرائض حسب سابق محمد راشد مستجاب صاحب سرانجام دیں گے۔
Urdu translation of "Jewish fundamentalism in Israel"
’’اسرائیل میں یہودی بنیاد پرستی‘‘
مصنفین: اسرائیل شحاک، نارٹن میزونسکی
قیمت: 840روپے
https://jumhooripublications.com/israel-mein-yahoodi-bunyad-parasti

Whatsapp: 0333 4463121
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121

Jumhoori Facebook:
https://www.facebook.com/JumhooriPublications

Jumhoori Youtube:
https://www.youtube.com/

’’پھر برق فروزاں ہے سرِ وادیٔ سینا۔۔۔‘‘اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے فلسطینیوں پر برپا قیامت کو سمجھنے کے لیے اور خصوصاً مغ...
18/10/2023

’’پھر برق فروزاں ہے سرِ وادیٔ سینا۔۔۔‘‘
اس کتاب کا مطالعہ ضروری ہے فلسطینیوں پر برپا قیامت کو سمجھنے کے لیے اور خصوصاً مغربی طاقتوں کے اصل کردار کا پردہ چاک کرنے کے لیے کہ کیسے وہ مشرقِ وسطیٰ میں وقتاً فوقتاً جنگیں مسلط کرکے عربوں کا قتل عام کرتے ہیں اور مسلمانوں کے لیے زمین تنگ کرتے چلے جا رہے ہیں۔
یہ کتاب ایک مسیحی لبنانی گلبرٹ آچر کی تصنیف Eastern Cauldron کا اردو ترجمہ ہے اور تاریخی حوالوں کے ساتھ معلومات کا نادر خزانہ ہے۔
یہ کتاب جہاں روشنی ڈالتی ہے کہ ماضی کا مشرقِ وسطیٰ کیا تھا اور استعماری طاقتیں آج کا اور مستقبل کا مشرقِ وسطیٰ کیسا بنانا چاہتی ہیں ، وہیں یہ عالم اسلام کے رہنمائوں کو بھی بے نقاب کرتی ہے۔

فوراً آن لائن آرڈر کریں اور گھر بیٹھے بغیر کسی ڈاک خرچ کے یہ کتاب حاصل کریں۔
’’پھر برق فروزاں ہے‘‘
اسلام، افغانستان، فلسطین اور عراق، سوشلسٹ تناظر میں
مصنف: گلبرٹ آچر
Price: 1380 Rs.
Pages: 376
Cash on Delivery | Jazz Cash | Easy Paisa | Bank Transfer
Jumhoori Publications, 2Aiwan e Tijarat Road, Lahore
042-36314140
Or contact us on Whatsapp
https://api.whatsapp.com/send?phone=923334463121
Or send us your contact number, we will contact you
To order our books online, check our website:
https://jumhooripublications.com/

Address

2 Aiwan I Tijarat Road
Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Books Land posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Books Land:

Videos

Share

Nearby media companies


Other Book & Magazine Distributors in Lahore

Show All