11/10/2023
آجکل فیس بک آئی ڈیز کے ہیک ہونے میں بہت تیزی آ گئی ہے اور ایک منظم گروہ اس پہ کام کررہا ہے ۔ صرف کل کے دن میں تین دوستوں کی آئی ڈی ہیک ہوئی اور اس سے بہت غلیظ اور نامناسب مواد ناصرف وال پہ بلکہ انباکس بھی شئیر کیا گیا ۔
ہیک ہونے والی آئی ڈی سے دوسری ائی ڈیز کو شکار کرنے کے لیے میسنجر میں ایک لنک بھیجا جاتا ہے جس کے ساتھ کوئی چونکا دینے والی عبارت ہوتی ہے
مثلا
اس وڈیو میں آپ ہیں ؟
یہ آپ کی پوسٹ ہے ؟
یہ دیکھیے کیا ہو رہا ہے ؟
جب تجسس کے مارے لنک کھولا جاتا ہے, وہ ویڈیو چلنے سے پہلے پاسورڈ لیتی ہے اور ہمارا سارا ڈیٹا اس لنک کے ذریعے ہیک ہوجاتا ہے۔ پھر آئی ڈی ریکوور بھی کرلیں تو اس کی پرائیویسی کی گارنٹی نہیں رہتی ۔
اس سے محفوظ رہنے کے لیے کچھ ہدایات ذہن میں رکھ لیں
° اپنا پاسورڈ اور ای میل یاد رکھیں ۔
° ہفتے میں ایک بار آئی ڈی ضرور لاگ آوٹ کریں ، مسلسل لاگ ان رہنے والی آئی ڈیز خطرے میں ہیں ۔
° فیس بک سیٹینگ میں two فیکٹرز پروٹیکشن یا فیس بک Protect guard آن کردیں ۔
° اگر آپ اپنا اکاونٹ کسی اور ڈیوائس پر بھی لاگ ان کرتے ہیں تو چھ ماہ بعد اپنا پاسورڈ ضرور تبدیل کریں اور پاسورڈ میں اپنے نام کے سپیلنگ شامل مت کریں ۔
° ۔ Spam میسجز میں موصول ہونے والا کوئی لنک ہر گز ہر گز مت کھولیں ۔
° وال سے کوئی ویڈیو ڈاون لوڈ کریں تو کچھ ویڈیوز پاسورڈ لیتی ہیں ، صارف سمجھتا ہے کہ شاید فب دوبارہ لاگ ان کرنی ہے، جب وہ معلومات لکھتا ہے تو وہ ارسال کنندہ کے پاس چلی جاتی ہیں۔
° انباکس میں ،، facebook user,, کے نام سے پڑے تمام اکاونٹ ڈیلیٹ کرنے کی بجائے بلاک کریں ۔ یہ وہ ائی ڈیز ہیں جو ریموو ، بین یا پھر ہیک کر لی جاتی ہیں۔
ان معلومات کو اپنے جاننے والوں تک پہنچائیں ، اب فیس بک اکاونٹ صرف وقت گزاری نہیں آپ کی پہچان اور ایک مکمل دستاویز ہے اس کی حفاظت کریں ۔
منقول