Yasir Arafat

Yasir Arafat Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Yasir Arafat, Digital creator, Lahore.

Corporate Trainer & Leadership Coach” who serves to Civil Services , Military & Corporate Sector.
▪️To engage YASIR ARAFAT for Training ,Coaching ,Counselling & Keynote Speaking ;
📞 / Whatsapp @ 0346 5197868

13/12/2024

طعن... طعنہ
جب کوئی شخص انتہائی قریب سے کسی دوسرے شخص کے جسم کے اندر چاقو، چھری یا خنجر گھونپ دے اور زخم ایسا ہو کہ آدمی نہ جی سکے نہ مر سکے تو اس حملے کو عربی زبان میں "طعن" کہتے ہیں.
اس کے علاوہ کسی کی عزت پر حملہ کرنا، تہمت لگانا، بدزبانی کرنا وغیرہ بھی اسی زمرے میں آتے ہیں.

حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ "جہنم میں ناک یا چہرے کے بل گھسیٹ کر لے جانے والی چیز زبان درازی ہے"

طعن سے ہی اردو زبان کا طعنہ نکلا ہے جو ہم آئے روز ہر کسی کو دے رہے ہوتے ہیں بلکہ "طعنے مار" رہے ہوتے ہیں.

تو یاد رکھیں جب آپ کسی کو طعنہ دیتے ہیں تو اس کا مطلب یہی ہے کہ آپ نے اس کے دل میں لفظوں کا ایسا نشتر اتار دیا ہے جو نہ اسے جینے دے گا اور نہ مرنے.
صاف ستھری معیاری تنقید کیجیے.
ذومعنی باتیں، طعن و تشنیع، سب و شتم سے حد درجہ اجتناب کریں. سماجی اور مذہبی اخلاقیات کے اندر بھی ایسا کرنا انتہائی ناگوار جانا جاتا ہے.

توقیر بُھملہ

یاسر عرفات  اینڈ یاسر شامی On the sidelines of Auction Event organised by Wise Market Pakistan.
13/12/2024

یاسر عرفات اینڈ یاسر شامی

On the sidelines of Auction Event organised by Wise Market Pakistan.

13/12/2024

‏تہجد کا حیرت انگیز تعارف :

‏کیا آپ کو معلوم ہے فرض نمازوں اور قیام اللیل میں کیا فرق ہے ؟
‏یہ "دعوت کا کارڈ" ہے
‏(رب العالمین)کی طرف سے۔
‏مجھے رات کے آخری حصے کی نماز (قیام اللیل)نے تعجب میں مبتلا کر دیا!
‏اور میں نے اس میں پایا کہ:
‏- فرض نمازوں کی ندا بشر ہی لگاتے ہیں ، جبکہ قیام اللیل کی ندا رب العالمین لگاتے ہیں ۔
‏- فرض نمازوں کی ندا ہر شخص سنتا ہے ، جبکہ قیام اللیل کی ندا بعض لوگ ہی محسوس کرتے ہیں ۔
‏- فرض نمازوں کی ندا
‏ (حي على الصلاة ،حي على الفلاح) ہے ۔
‏جبکہ قیام اللیل کی ندا
‏( ھل من سائل فأعطیہ....)
‏ ہے کوئی سوال کرنے والا میں اسے عطا کر دوں ؟
‏- فرض نمازیں تمام مسلمانوں پر فرض ہیں ۔
‏جبکہ قیام اللیل صرف اللہ کے چُنے ہوئے مؤمن ہی ادا کرتے ہیں ۔
‏- فرض نمازیں بعض لوگوں کی دکھاوے کی نظر ہو جاتی ہیں ۔
‏جبکہ قیام اللیل چپ کر اورصرف اللہ کی رضا کے لیے ادا کی جاتی ہے ۔
‏- فرض نمازوں کو ادا کرتے وقت مسلمان دنیاوی سوچوں میں مگن اور شیطانی وسوسوں میں مبتلا رہتا ہے ۔
‏جبکہ قیام اللیل میں مؤمن دنیا سے منقطع اور آخرت کی فکر میں مگن ہو جاتا ہے ۔
‏۔ فرض نمازوں میں مسلمان مسجد میں دوسروں سے ملاقات میں مشغول ہو جاتا ہے ،
‏جبکہ قیام اللیل میں مؤمن اللہ سے ملاقات کا شرف اور اس سے کلام اور سوال کا متلاشی رہتا ہے ۔
‏- فرض نمازوں میں دعا قبول ہونے کا علم نہیں ۔
‏جبکہ قیام اللیل میں اللہ نے خود اپنے بندوں سے دعا کی قبولیت کا وعدہ کیا ہے ۔
‏- آخر میں
‏ قیام اللیل اس خوش نصیب کو حاصل ہوتی ہے جس سے اللہ کلام کرنا چاہتا ہو،اور اسکے ھم وغم سننا چاہتا ہو ،کیونکہ وہ اپنے اس مؤمن بندے کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے ۔
‏پس خوش قسمت ہے وہ شخص جس نے اللہ ذوالجلال والاکرام کی طرف سے بھیجا گیا دعوت نامہ کارڈ کی صورت میں حاصل کیا اور اس کے سامنے بیٹھ کر باتیں کیں اور اس سے
‏مناجات کی لذتیں حاصل کیں۔
‏جب آپ رات کے آخری پہر اندھیروں میں اپنے مالک الملک کے سامنے پیش ہوں تو بچوں والا اخلاق اپنائیں ۔
‏کہ جب بچہ کوئی چیز مانگتا ہے تو نہ ملنے پر وہ روتا ہے ، یہاں تک کہ حاصل کر لیتا ہے ۔ پس آپ بھی اپنے رب سے بچوں کی طرح مانگیں ۔
‏اپنے ساتھ دوسروں کو بھی ترغیب دیں ۔t تاکہ دوسروں کے عمل کا آپ کو بھی پورا اجر ملے

منقول

13/12/2024

زندگی کی ہر جنگ جیتنے کیلئے 6 راز ، جو آپ کو جھکنے نہیں دیں گے۔

1: لوگوں کو اپنے "پلان" بتانا چھوڑ دیں، جب آپ حد سے زیادہ شئیر کرنے لگیں تو آپ اپنی کامیابی کو کم کرتے ہیں، اپنے پلان اور معاملات کو چھپائیں اور جیت جائیں۔

‏2: "نہیں"کہنا سیکھیں، مضبوط لوگ دوسروں کو خوش کرنے سے پہلے اپنی مرضی کو اہمیت دیتے ہیں۔ زیادہ تر "ناں" کہنے کی کوشش کریں

3: فیصلہ کریں اور ڈٹ جائیں، بہت سے لوگوں میں اصولوں کی کمی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے وہ بہت جلد تکلیف دہ زندگی کی طرف واپس لوٹ جاتے ہیں، تبدیل ہونے کا فیصلہ کریں۔‏اور ڈٹ کر کوشش جاری رکھیں۔ یاد رکھیں کوشش تیز ہونا ضروری نہیں مستقل ہونا ضروری ہے۔

4: تعداد میں طاقت ہے، سب کچھ اپنے بل پر کرنا بہت مشکل ہے۔ اپنے ساتھ ایسے لوگوں کی ٹیم بنائیں جو آپ کو آگے بڑھانا اور سپورٹ کرنا چاہیں۔ تنہا بھیڑیا مت بنیں۔

‏5: اپنی الجھنوں کو بھوکا رکھیں، اپنی توجہ کو پروان چڑھائیں، اردگرد کیا ہو رہا ہے، کون کیا کہہ رہا ہے، کون کیا کر رہا ہے اس کی بجائے اپنے مقاصد پر فوکس کریں۔ اس طرح آپ ہر وہ چیز حاصل کر سکتے ہیں جو آپ چاہیں۔

‏6: دوسروں کو اہمیت دیں، کامیابی کا ایک اہم ترین راز یہ ہے کہ دوسروں کی زندگیاں آسان بنائیں۔ کاروبار، تعلقات ہر جگہ یہ راز جیتنے میں آپ کے کام آئے گا۔ دوسروں کو اہمیت دینا، آسانیاں بانٹنا آپ کو دوسروں کے دلوں میں زندہ رکھے گا۔ ان کی اولین ترجیح بنا دے گا....

مظہر صدیقی

13/12/2024

قاضی کے پاس دو آدمی اپنا مقدمہ لے کر آئے، ان میں سے ایک کا کہنا تھا: جناب! میں روٹی کا ٹکڑا اٹھائے گھر کی طرف جا رہا تھا کہ چلتے ہوئے رستے میں اس شخص کی دکان کے پاس سے گزرا، یہ اپنی دکان میں دہکتے کوئلوں پر کباب بھون رہا تھا، بھنے ہوئے گوشت کی مہک نے میرے قدموں کو جکڑ لیا، تو میں نے وہیں کھڑے کھڑے روٹی کے لقمے بنائے اور اسی مہک کے تصور میں مزے لے کر روٹی کھانے لگا. میں نے جب وہاں سے جانا چاہا تو دکان کے مالک نے مجھے پکڑ لیا اور کبابوں کی مہک کی قیمت مانگی، کیا یہ مناسب ہے جناب؟
قاضی نے دکان کے مالک سے اس بات کی تصدیق کے بعد کہا: بالکل تم اس خوشبو کی قیمت لینے کے حقدار ہو اور اجر کی مقدار ہمیشہ کام کے برابر ہو تو انصاف ہوتا ہے، لہٰذا تم طے کرو کہ اس مہک کے لیے کتنا چاہتے ہو؟
اس نے جواب دیا: پانچ درہم جناب۔
قاضی روٹی کھانے والے شخص کی طرف متوجہ ہوا اور کہا: پانچ درہم نکال کر زمین پر پھینک دو۔
اس آدمی نے ایسا کیا اور اپنے درہم یکے بعد دیگرے پھینکے حتیٰ کہ زمین پر درہم گرنے کی آواز سب نے اچھی طرح سن لی۔
قاضی نے دکان کے مالک سے کہا ، کیا تم نے پانچ سکوں کی آواز سنی ہے؟
اس نے جواب دیا: ہاں جناب، میں نے درہم زمین پر گرنے کی آواز کو سنا ہے ۔
قاضی نے کہا: سکوں کی وہ آواز اس بو کی قیمت ہے۔ اس نے ناک سے کھایا، اور اب تم نے اپنے کانوں سے اپنی قیمت وصول کر لی ہے۔

عربی ادب سے ماخوذ : مترجم توقیر بُھملہ

Inspiring Personality,Dear Brother Munir Ahmad ❤️
13/12/2024

Inspiring Personality,Dear Brother Munir Ahmad ❤️

اللہ پاک ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما. آمین
13/12/2024

اللہ پاک ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف فرما. آمین

13/12/2024

حضرت موسیٰ علیہ سلام، نے اٙللّٰہ تعالیٰ سے پوچھا.
یااٙللّٰہ جب آپ اپنے بندے پر محربان ہوتے ہیں. تو کیا عطا کرتے ہو. اٙللّٰہ تعالیٰ نے فرمایا.
اگر شادی شدہ ہو تو بیٹی، حضرت موسیٰ نے پھر کہا. یا اٙللّٰہ اگر ذیادہ مہربان ہو تو. اٙللّٰہ تعالیٰ نے پھر فرمایا. تو میں دوسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں. حضرت موسیٰ نے پھر فرمایا. یا اٙللّٰہ اگر سب سے ذیادہ بہت ذیادہ مہربان ہوتے ہو تو پھر. تو اٙللّٰہ تعالیٰ نے پھر فرمایا. ٰ اے موسیٰ میں تیسری بھی بیٹی عطا کرتا ہوں. اٙللّٰہ تعالیٰ فرماتے ہیں۔ جب میں اپنے بندے کو بیٹا عطا کرتا ہوں. تو اس بیٹے کو بولتا ہوں جاو اور اپنے باپ کا بازو بنو. اور جب بیٹی عطا کرتا ہوں. تو مجھے اپنی خُدائی کی قسم کہ میں اس کے باپ کا بازو خود بنوں گا.

بیٹی اٙللّٰہ کی رحمت ہوتی ہے،اللہ پاک سب بیٹیوں کے نصیب اچھے کریں ۔آمین

13/12/2024

{ إِنَّ اللَّهَ وَمَلَائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ يَاأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوا تَسْلِيمًا}"

[الأحزاب: 56]
القران

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasir Arafat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yasir Arafat:

Videos

Share

Our Story

Yasir Arafat is an Inspirational Speaker, Life Coach (UK Certified) & Corporate Trainer working with the Top Government Departments including Punjab Police , National Highways & Motorway Police, Federal Board of Revenue ( FBR), Islamabad Police, Punjab Higher Education Department, Pakistan Customs Service, Federal Investigation Agency (FIA), PSCA,PBM & District Administrations. . He has an experience of over 18 years in Training & Development, Management, Academia, Counselling and Life Coaching.

He served as Chairman Standing Committee on Youth Affairs at GCCI from 2019 to 2020.Currently,As a Chairman Standing Committee on Training & Development at GCCI ,He is serving the business community.

He is playing a pivotal role for Youth Empowerment as Secretary General of Pakistan Youth Assembly.

His services have been highly acknowledged and appreciated by the top Institutions of Federal & Punjab Provincial Government. He has dedicated his life’s work in producing a professional and efficient human resource through his cutting-edge Trainings on Leadership and Life Skills. . Through his, corporate trainings, life coaching sessions, keynote speaking, motivational seminars and media appearances; Yasir is helping Pakistan’s top multinational companies, Governments, Educational institutes, and non-profit organizations. As a trainer, Yasir assimilates latest research, conventional wisdom, philosophy and psychology with audio-visual content, exercises and activities in his TNA based training's. He has touched the lives of millions around the globe and his audience describe him as inspiring, direct-from-heart, and incredibly impactful. As a Life Coach, Yasir Arafat provides counselling on Family & Relationships, Career, Study Management, Self-Management, Stress, Anxiety, Depression and on other Psychological Issues. Yasir lives, operates and travels from Lahore, Pakistan. To know more about him you can visit @ www.facebook.com/yasirarafatmehar Call / WhatsApp @ 03465197868

Nearby media companies