Fk Studio

Fk Studio "This page is to share valueable content for people. I respect all Human without any discrimination"

24/11/2024

‏چمن میں ایک عام شہری پر FC کا وحشیانہ تشدد.

یہ انسان ہیں یا حیوان 🤢🥲

شیخ محمد راوی سے ایک عورت نے سوال پوچھا کہ ان کے شوہر کی والدہ بیمار رہتی ہے شوہر تقاضا کرتا ہے کہ میں ان کے ماں کی خدمت...
21/11/2024

شیخ محمد راوی سے ایک عورت نے سوال پوچھا کہ ان کے شوہر کی والدہ بیمار رہتی ہے شوہر تقاضا کرتا ہے کہ میں ان کے ماں کی خدمت کروں کیا مجھ سے یہ سب نہیں ہوتا کیا مجھ پر شوہر کے ماں کی خدمت واجب ہے ؟

شیخ نے جواب دیا نہیں تجھ پر شوہر کے ماں کی خدمت ہرگز واجب نہیں ہے ہاں البتہ تمہارے شوہر پر واجب ہے کہ وہ اپنی ماں کی خدمت کرے.

پھر شیخ نے تین حل پیش کیے

پہلا حل والدہ کو گھر لیکر آئیں اور دن رات آپ کے شوہر اور اس کے بچے اپنی ماں اور دادی کی خدمت کرے ان پر یہ واجب ہے یاد رکھیں
آپ پر واجب نہیں ہے.

دوسرا حل والدہ کو الگ گھر میں رکھیں اور انکی دیکھ بھال خدمت و خبر گیری کے لیے وہاں جاتا رہے اگر والدہ یہ تقاضا کرے کہ رات ان کے سرہانے گزارے تو ماں کے پاس رات رکنا ان پر واجب ہے،
یاد رکھیں آپ پر واجب نہیں ہے.

تیسرا حل والدہ کی دیکھ بھال کے لئے ایک نرس رکھ لیں اگر نرس کے لیے تنخواہ دینے میں حرج ہو تو گھر کے اخراجات کم کرکے نرس کی تنخواہ دے،
نرس کی موجودگی میں والدہ کے پاس آتے جاتے فتنے میں پڑنے کا خطرہ ہو نرس سے شادی کرنا واجب ہوگا،

اس طرح وہ تین نیکیوں کو جمع کرے گا دوسری شادی کا اجر، ماں کی خدمت کا اجر اور فتنے سے بچنے کا اجر.

البتہ آپ پر شوہر کے ماں کی خدمت واجب نہیں ہے،
لہذا آپ عزت کے ساتھ اپنے گھر رکی رہیں.

کچھ دیر سوچنے کے بعد عورت بولی، شیخ صاحب شوہر کی ماں بھی میری ماں جیسی ہے واجب نہیں تو مستحب سہی میں خود اس کی خدمت کروں گی.

میں ہمیشہ اپنے ارد گرد حیرت زدہ ہو کر مختلف جانوروں کی فطرت کا مشاہدہ کرتا ہوں۔لومڑی کی چالاکی، کتے کی وفاداری، شیر کی ش...
20/11/2024

میں ہمیشہ اپنے ارد گرد حیرت زدہ ہو کر مختلف جانوروں کی فطرت کا مشاہدہ کرتا ہوں۔
لومڑی کی چالاکی، کتے کی وفاداری، شیر کی شجاعت، بیل کی قوت، چیونٹی کا صبر، گدھے کی برداشت، اونٹ کا غصہ، ہاتھی کا انتقام، کبوتر کی نرم دلی، ہرن کی نرمی، چھپکلی کی رنگت، شیر کی خیانت، اور گدھ کی عیاری، اور سور کی دھوکہ بازی۔

میں دیکھتا ہوں کہ یہ تمام خصوصیات، جو مختلف جانوروں کی نوع میں بکھری ہوئی ہیں، انسان میں اکٹھی ہو گئی ہیں۔

اور کبھی کبھی میں یہ صفات ایک ہی انسان میں مختلف حالات اور مواقع کے ساتھ دیکھتا ہوں۔۔!

12/11/2024

مرد پوری زندگی عورت کی کفالت کر سکتا لیکن اگر مرد بیروزگار ہو جائے تو بعض عورتیں چار دن وی اسکی کفالت نئیں کر سکتیں۔
اس قسم دا سیاپا کرتی ہیں کہ
سبزی لیتے وقت سبزی والے کو کہہ رہی ہوتی ہے ہیں۔
سبزی نال دھنیا زرا زیادہ دے دینا تیرا پائین (bhai jan) کم نئیں کر دا ۔۔😐

شادی ویاہ تے جائے تو سارے رشتےداروں کے سامنے بازو سیدھا کر کے کہتی اے ۔۔
چھ چوڑیاں سی ، چار رہ گئیاں ،
تہاڈے پائین کم نئیں کر دے نا 😐

کسے فوتگی تے جائے تو مرنے والے کی بیوہ کے ساتھ لگ کر الگ ای افسوس کر رہی ہوتی ہے ۔۔
نی تیرا تے چلو مر گیا ،
میرا تے کم ای نئیں کر دا ۔۔۔۔
😁😂😁😂

دیہاڑی نہیں لگی کہاں سے کھانا لاوں 😭*حالات بہت خراب ہیں۔*  *اپنے کمزور رشتہ داروں کو دوسروں کے آسرا پر نہ چھوڑو۔*  *وہ ق...
12/11/2024

دیہاڑی نہیں لگی کہاں سے کھانا لاوں 😭
*حالات بہت خراب ہیں۔*
*اپنے کمزور رشتہ داروں کو دوسروں کے آسرا پر نہ چھوڑو۔* *وہ قرضہ مانگیں، تو آپ صدقہ سمجھ کر دے دو۔* *وہ اپنی خوشی میں بلائیں، تو خوشی کے بہانے کچھ دے دو۔* *انہیں گھر بلاؤ، ان کے بچوں کی نظر اتارنے کے بہانے ہی کچھ دے دو۔* *کوئی بیمار ہے، تو بیماری کے بہانے ہی مدد کر دو۔* *اللہ نے تمہیں گن کر نہیں دیا، تم کون ہوتے ہو اس کی امانت کا حساب کتاب رکھنے والے۔*

شاکر شجاع آبادی سے اینکر نےسوال کیا کہ۔۔۔زندگی میں اتنے دکھ دیکھے,معذور بھی ہیں,بول بھی ٹھیک سے نہیں سکتے,غربت بھی کاٹی,...
09/11/2024

شاکر شجاع آبادی سے اینکر نےسوال کیا کہ۔۔۔
زندگی میں اتنے دکھ دیکھے,معذور بھی ہیں,بول بھی ٹھیک سے نہیں سکتے,غربت بھی کاٹی,کیا اسکا غم ہے آپکو؟
تو شاکر بولے۔۔۔۔:

ایتھاں جو بھوگ بھوگے ہِن
اُتھاں کوئی جزا مِلسی۔۔۔۔!!
تھکیڑے سارے لہہ ویسن
نبیؐ مِلسی خدا مِلسی۔۔۔۔!!

آپ کو کسی کو بھی راضی کرنے کی ضرورت نہیں کہ وہ آپ کے ساتھ رہے۔ جو لوگ واقعی آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، وہ خود ہی رہیں گے...
10/10/2024

آپ کو کسی کو بھی راضی کرنے کی ضرورت نہیں کہ وہ آپ کے ساتھ رہے۔ جو لوگ واقعی آپ کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، وہ خود ہی رہیں گے۔ محبت آزادانہ انتخاب پر مبنی ہوتی ہے۔ محبت کا مطلب یہ بھی ہے کہ کب راستے الگ ہو جائیں، اسے سمجھنا اور قبول کرنا۔

کیونکہ سچی محبت بھلائی چاہتی ہے، صرف قبضہ نہیں۔ ہمارے ساتھ کوئی ہو یہ اچھا ہے، لیکن صرف تب جب اس کی موجودگی ہمیں سکون دے۔ اگر آپ کی شراکت داری میں سکون فطری اور منطقی ہے، تب ہی اس کی قدر ہے۔ ورنہ، بہتر ہے کہ اسے آزاد چھوڑ دیں۔ محبت کو پنکھ ہونا چاہیے، نہ کہ پنجرہ۔ سچی محبت وہ ہے جو دوسرے کی آزادی کا احترام کرے، چاہے وہ ہمارے ساتھ نہ بھی ہو۔

دوسروں کو آزاد چھوڑ دینا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن یہ یقینی طور پر انہیں زنجیروں میں باندھنے اور اسے محبت کا نام دینے سے بہتر ہے۔ ایسا جذبہ جو دوسروں کو قید کرتا ہے، آخرکار خود کو بھی قید کر دیتا ہے، اور ہمیں کسی سچے تجربے سے محروم کر دیتا ہے۔ محبت ہلکی، محترم، آزاد اور فطری

ہونی چاہیے۔ یہی وہ طریقہ ہے جس سے محبت سچی اور قابل قدر ہوتی ہے۔ محبت کو دلائل کی ضرورت نہیں ہوتی۔ یہ ہمیشہ کوشش کا تقاضا کرتی ہے، لیکن یہ دل پر بوجھ نہیں بننی چاہیے۔ آخرکار، محبت کا مطلب کسی کو راضی کرنا نہیں ہے کہ وہ ہمارے ساتھ رہے۔ محبت وہ ہے جب کوئی اپنی آزادی کے ساتھ، اپنے طور پر، ہمارے ساتھ رہنے کا انتخاب کرے۔

غم ہائے روزگار نے____ گُم سُم کیا مجھےمیں بھی تری طرح کبھی حاضر جواب تھا
02/10/2024

غم ہائے روزگار نے____ گُم سُم کیا مجھے
میں بھی تری طرح کبھی حاضر جواب تھا

28/09/2024

Stress less.
Pray more.

جب ہر چیز تمہارے خلاف ہو جائے اور تم اس مقام تک پہنچ جاؤ جہاں تم مزید کچھ برداشت کرنے کی طاقت نہ رکھو، تو خبردار کہ ہار ...
15/09/2024

جب ہر چیز تمہارے خلاف ہو جائے اور تم اس مقام تک پہنچ جاؤ جہاں تم مزید کچھ برداشت کرنے کی طاقت نہ رکھو، تو خبردار کہ ہار نہ مانو۔ کیونکہ یہی وہ مقام ہے جہاں تمہاری قسمت بدلنے والی ہوتی ہے۔

کچھ سفر تنہا ہی لکھے ہوتے ہیں۔ آپ کتنی ہی کوشش کر لیں کے کوئی ساتھی ہو، ممکن نہیں ہوتا اور یہی تنہا سفر آپ کو زندگی کا ب...
15/09/2024

کچھ سفر تنہا ہی لکھے ہوتے ہیں۔ آپ کتنی ہی کوشش کر لیں کے کوئی ساتھی ہو، ممکن نہیں ہوتا اور یہی تنہا سفر آپ کو زندگی کا بڑا سبق دے جاتے ہیں۔

سعدی

اس عورت کی قربت تلاش کریں‏جو زندگی سے بھرپور گفتگو کر سکتی ہو‏جو زندگی گزارنے کے اصولوں سے واقف ہو‏جو جینا جانتی ہو ، جی...
03/09/2024

اس عورت کی قربت تلاش کریں
‏جو زندگی سے بھرپور گفتگو کر سکتی ہو
‏جو زندگی گزارنے کے اصولوں سے واقف ہو
‏جو جینا جانتی ہو ، جینا چاہتی ہو
‏جو آپ کو جینا سکھائے 🌺
‏جو آپ کو اپنے سینے سے لگا کر
‏ساری رتجگوں کی بے قراریاں سمیٹ لے
‏تمہیں اپنی بانہوں کے گھیرے میں سمیٹ کر نئے جہاں میں لے جائے
‏تمہاری پلکوں پہ سجے خوابوں کی تعبیر بتائے
‏جو آپ سے یہ نہ کہے کہ
‏جو سمجھنا چاہو سمجھ لو
‏بلکہ بہت محبت سے کہے

‏"میں سمجھاتی ہوں نا" 💙🔥

پاکستان ستائیس سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے میں کامیاب۔شکریہ ارشد ندیم
08/08/2024

پاکستان ستائیس سال بعد اولمپکس میں گولڈ میڈل لینے میں کامیاب۔
شکریہ ارشد ندیم

05/08/2024
29/07/2024

چار چیزیں کبھی نہ چھوڑیں اپنا معمول بنا لیں۔
1- اللّٰہ تعالٰی کا ذکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ اس سے محروم ہو جائیں گے کہ اللّٰہ تعالٰی بھی آپ کو یاد رکھے: "فاذکرونی اذکرکم" : "تم میرا ذکر کرو میں تمہیں یاد رکھوں گا". البقرة: آیت 152)
2-شکر نہ چھوڑیں ورنہ آپ نعمتوں میں اضافے سے محروم ہو جائیں گے: "لئن شكرتم لازيدنكم" "اگر تم شکر کرو گے تو میں تم کو مزید دوں گا". إبراهيم :آیت 7)
3- دعا نہ چھوڑیں ورنہ آپ قبولیت سے محروم ہو جائیں گے: "أدعوني أستجب لكم" "تم مجھے پکارو میں تمہاری دعا قبول کروں گا". ( المؤمن :آیت 60)
4- استغفار نہ چھوڑیں ورنہ نجات سے محروم ہو جائیں گے: "وما كان الله معذبهم وهم يستغفرون" "الله انھیں عذاب دینے والا نہیں ہے جب کہ وہ استغفار کرتے ہوں". ( الأنفال :آیت 33)

اپنی زبان کی طاقت ان ماں باپ پر کبھی مت آزماؤجنہوں نے تمہیں چلنا اور بولنا سیکھایا۔!!!
25/07/2024

اپنی زبان کی طاقت ان ماں باپ پر کبھی مت آزماؤ
جنہوں نے تمہیں چلنا اور بولنا سیکھایا۔!!!

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fk Studio posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies