موسم

موسم Bringing you the latest weather news, forecasts, and climate insights. Your one-stop destination for
(1)

27/12/2024

لاہور اور اس کے گرد ونواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری

24/12/2024

مری گلیات و گردونواح میں ہلکی برف باری جاری۔۔
گورنمنٹ نے سردی سے بچنے کے لیے جن کو چھٹیاں دی تھیں وہ سب مری پہنچ گئے🤔

23/12/2024

Seasons first Snowfall in Murree ❄️☃️

رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی لہر اور کہرُ ا کی پیشگوئی ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بار...
06/12/2024

رواں ہفتے کے دوران ملک میں سردی کی لہر اور کہرُ ا کی پیشگوئی ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری متوقع
محکمہ موسمیات کے مطابق 07 دسمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی پیش گوئی ۔ جس کے باعث:

• 08 سے14 دسمبر کے دوران : ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی لہر کا امکان ۔سردی کی لہر کے زیر اثر دن اور رات کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کی پیشگوئی ۔ پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کے درجہ حرارت (04 سے06)ڈگری سینٹی معمول سے کم رہنے کا امکان ۔ جبکہ بلوچستان اورسندھ میں (05سے07) ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے کم رہنے کی توقع۔ میدانی علاقوں میں کہرُا پڑنے کی توقع۔ سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے علاقوں میں سرد اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ۔

• 07(رات) ،08(دوپہر)، 10 (رات) اور11 دسمبر کو : چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، حویلیاں اور باغ تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

• 07 (رات) سے08 دسمبر( دوپہر) کے دوران: مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، سیالکوٹ، حافظ آباد، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد اور جھنگ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

• کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی خصوصا کہرُ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں ۔
• شدید سرد موسم کے دوران آؤٹ ڈور معمولات سے پرہیز کریں۔
• اس دوران شما لی علا قہ جا ت اور پہاڑی علاقوں میں جا نے والے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور خصوصا شمالی علاقہ جات میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

29/11/2024

نوشکی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ⛈️⛈️

29/11/2024

کوںٔٹہ اور اس کے گرد ونواح میں بارش اور ژالہ باری

بلوچستان اوربالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات کے مطابق 28ن...
28/11/2024

بلوچستان اوربالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش/پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 28نومبر (رات) سے مغربی ہوائیں ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کی پیش گوئی ہے۔ جس کے باعث:

• 28(رات) ، 29 نومبر اور02 دسمبر کے دوران : کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی اور ڈیرہ غازی خان میں جبکہ28 (رات) اور29 نومبر کو: گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات، خضدار اور لسبیلہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

• 29 نومبر (شام/رات) سے 02 دسمبر کے دوران: وزیرستان، کرم، مہمند، خیبر، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کوہستان، استور، غذر، گلگت، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، کوٹلی، حویلی اور باغ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

• 29 نومبر(شام/رات) اور 02 دسمبر کو: خطہ پوٹھوہار، مری، گلیات، اسلام آباد، میانوالی، بھکر اور لیہ میں ہلکی بارش/بوندا باندی کا امکان۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

پنجاب کے علاقوں میں جاری فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کامعیار بہتر ہونے کی توقع ۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں آنے والے دنوں میں دھند کی شدت میں اضافے کی توقع۔
کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

16/11/2024

گزشتہ ۲۴ گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارش ایک روٹین کا قدرتی سلسلہ ہے، اعلان ختم ہوا۔

ملک کے بالائی علاقوں میں 14نومبر(شام/رات) سے16نومبر (صبح) کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفبار...
13/11/2024

ملک کے بالائی علاقوں میں 14نومبر(شام/رات) سے16نومبر (صبح) کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری )کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 14نومبر(شام) سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ جس کے باعث :

14 نومبر (شام/رات )سے16 نومبر(صبح) کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، مری، گلیات، کشمیر (وادی نیلم،مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) اور گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، ہنزہ، گھانچے، شگر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش(پہاڑوں پر برفباری) کا امکان۔

14 نومبر (شام/رات )سے15 نومبر کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، پشاور، ہنگو، بنوں، لکی مروت، وزیرستان، ڈیرہ اسماعیل خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، میانوالی، خوشاب اورسرگودھا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔جبکہ 15 نومبر کو کوئٹہ، زیارت، ژوب ،بارکھان،موسیٰ خیل، قلعہ سیف اللہ، بھکر، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

بارشوں کے سلسلے کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار،خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں جاری سموگ/ فضائی آلودگی میں کمی اور ہوا کامعیار بہتر ہونے کی توقع ۔
بارشوں کے سلسلے کے بعد پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند پڑنے کی توقع۔
کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں ۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت ب...
10/11/2024

پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان۔تاہم گلگت بلتستان ،بالائی خیبرپختونخوا ، کشمیر اور خطہ پوٹھوہار میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلند و بالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔ شمال مشرقی پنجاب میں شام /رات کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ پشاور اور گردنواح ، اسلام آباد اور پنجاب زیادہ تر علاقوں میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدید دُ ھند پڑنے کا امکان۔
#پنجاب
پیر کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان۔ تا ہم لاہور، قصور،اوکاڑہ ، سیالکوٹ، حافظ آباد، نارووال ، گوجرانوالہ ، سرگودھا، شیخوپورہ،ساہیوال ، فیصل آباد، بہاولپور ،بہاولنگر، ملتان، رحیم یار خان،ڈی جی خان اور گردونواح میں سموگ چھائے رہنے جبکہ صبح کے اوقات میں شدیددُ ھند پڑنے کی توقع۔ اٹک، مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، چکوال، گجرات، منڈی بہاؤالدین،سیالکوٹ،گجرانوالہ اورلاہورمیں شام / رات کے دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
#خیبرپختونخوا
پیر کے روز : صوبہ کے بیشتر بالائی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی، مالاکنڈ، باجوڑ،مردان،مہمند، خیبر، کرم،پشاور اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بلندو بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ پشاور، نوشہرہ ،مردان ، صوابی، کوہاٹ ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گر دو نواح میں صبح کے اوقات میں سموگ/ دھند پڑنے کی توقع
#بلوچستان
پیر کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح /رات کےاوقات میں سرد رہنے کا امکان
#سندھ
پیر کے روز : صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سموگ کے باعث سکول بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا 18 اضلاع میں 7 ن...
06/11/2024

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سموگ کے باعث سکول بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کا 18 اضلاع میں 7 نومبر سے 12 ویں کلاس تک سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 17 نومبر تک بند کرنے کا نوٹیفکیشن ۔
سکول اساتذہ اور بچوں کے لیے آف ہوں گے۔ 9 سے 12 تک آنلائن کلاسسز لی جائیں گی۔
لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ صاحب شامل

گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال شامل

فیصل آباد، چینوٹ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ملتان شامل

خانیوال، وہاڑی اور لودھراں شامل

محکمہ سکول ایجوکیشن ان اضلاع میں 17 نومبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری

27/10/2024

کل دن اور شام سے پشاور، مالاکنڈ، ہری پور، صوابی، مانسہرہ، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، کشمیر، ایبٹ آباد ، چکوال میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں یکم جولائی سے30ستمبرتک ہونے والی مون سون بارشوں کی رپورٹ جاری کردیرواں سال مون سون دورانیے ...
20/10/2024

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں یکم جولائی سے30ستمبرتک ہونے والی مون سون بارشوں کی رپورٹ جاری کردی

رواں سال مون سون دورانیے میں بحیرہ عرب میں بننے والا طوفان اسنیٰ ایک نایاب سمندری طوفان تھا،محکمہ موسمیات

روں سال ملک بھر میں مون سون کی بارشیں اوسط سے 51فیصد زیادہ رہی،محکمہ موسمیات

ملک میں مون سون کی معمول کی اوسط بارشیں کا ریکارڈ 212ملی میٹرہے،محکمہ موسمیات

مون سون کی بارشیں بلوچستان میں معمول سے111فیصد،سندھ میں 108فیصد،پنجاب میں 48فیصد سے زائد رہی

،خیبرپختون خواہ میں معمول سے 05فیصد کم رہی

گلگت بلتستان میں اوسط 02فیصد زیادہ رہی،محکمہ موسمیات

آزاد جموں وکشمیرمیں اوسط سے 21فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں،محکمہ موسمیات

بلوچستان اورسندھ میں مون سون 2024کی بارشیں نمایاں طورپرزیادہ رہی،محکمہ موسمیات

مون سون میں پاکستان کا معمول کا اوسط درجہ حرارت 30.59ڈگری سینٹی گریڈ ہے،محکمہ موسمیات

رواں سال مون سون میں اوسط درجہ حرارت سے 0.71 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا

گذشتہ 64برسوں میں رواں سال مون سون کے دوران چوتھی مرتبہ درجہ حرارت زائد ریکارڈ ہوئے،محکمہ موسمیات
پہلا رکارڈ 2019 کا ہے جب درجہ حرارت 30.63ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ ہوا

یکم اگست کو لاہورائیرپورٹ پر 337ملی میٹربارش ایک روزمیں ریکارڈ ہوئی،محکمہ موسمیات
یہ بارش ملکی سطح پر سب سے زائد ایک روز میں ہونے والی بارش کا رکارڈ رہا
لاہورمیں رواں سال ماہ اگست کے دوران کل 603 ملی میٹربارش ہوئی،محکمہ موسمیات

لاہورمیں مون سون سیزن کے دوران 951.1ملی میٹربارش ہوئی،محکمہ موسمیات

مون سون کا گرم ترین دن دالبندین اورنوکنڈی میں 4جولائی جبکہ تربت میں 7جولائی کو49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، محکمہ
موسمیات

سب سے ٹھنڈی رات اسکردومیں 30 ستمبر کو 7.3ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ریکارڈ ہوئی، محکمہ موسمیات

اسکردو ملکی سطح پر ٹھنڈا ترین مقام بھی رہا
اسکردو میں ستمبرکے درجہ حرارت 11.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوئے، محکمہ موسمیات

11/10/2024

کراچی اور اس کے گرد ونواح میں بارش

05سے 08 اکتوبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات کے  مطابق 05اکت...
04/10/2024

05سے 08 اکتوبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق 05اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقےمغربی ہواؤں کے زیر اثر آنے کی پیش گوئی ہے۔ جس کے باعث:

خیبر پختونخوا: 05 سے08 اکتوبر کے دوران: چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور ،بونیر ،مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور اور صوابی ، چارسدہ اور نو شہرہ میں 05 سے08 اکتوبر کے دوران جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔ 05 سے 07 اکتو بر کے دوران مردان ، کرم ، اورکزئی ، کوہاٹ ، ہنگو، بنوں ، لکی مروت ، وزیرستا ن، اور ڈیرہ اسماعیل خان میں جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےسا تھ درمیانی بارش کا امکان ہے ۔

پنجاب/اسلام آباد: 05 سے07 اکتوبر کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور،قصور ، اوکاڑہ ، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، وزیرآباد ، خوشاب، سرگودھا ، میاں والی ، جھنگ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ ، فیصل آباد میں 05 ، 07 اور 08 اکتوبر کے دوران جبکہ ساہیوال ، پاکپتن ،ڈیرہ غازی خان، لیہ اور بھکر میں06 سے 08 اکتوبر کے دوران جھکڑ/آندھی چلنے اور گرج چمک کےساتھ درمیانی بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔

کشمیر: 05 سے08 اکتوبر کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا امکان۔

گلگت بلتستان05 سے08 اکتوبر کے دوران : گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت،ہنزہ، گھانچے اورشگر) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔

بلوچستان 06 اور07 اکتوبر کے دوران : کوئٹہ ، پنجگور ، آواران ، ژوب ، لسبیلہ اوربارکھان میں جھکڑ/آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔

سندھ: صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔



ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

درمیانی سے موسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، ایبٹ آباد ، کوہستان، چترال، گلگت بلتستان، دیر، مالا کنڈ ، سوات، شانگلہ ، باجوڑ ، مہمند ، خیبر اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان۔
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں سڑکیں بند ہو سکتی ہیں ۔
آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں اور سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے بارے میں آگاہی حاصل کریں۔

*مغربی ہواؤں کے زیر اثر**: اس وقت کوہ سلیمان، شمال مشرقی بلوچستان (خضدار) اور جنوب مغربی پنجاب میں گرج چمک کے طوفان موجو...
29/09/2024

*مغربی ہواؤں کے زیر اثر**: اس وقت کوہ سلیمان، شمال مشرقی بلوچستان (خضدار) اور جنوب مغربی پنجاب میں گرج چمک کے طوفان موجود ہیں، جن کے باعث وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گرج چمک کے شدید طوفان ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف، ملتان، اور بہاولپور ڈویژن کے مغربی علاقوں کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ ملک کے دیگر علاقوں بشمول سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان، اور ساحلی پٹی پر موسم خشک ہے اور دن کے وقت بیشتر علاقوں میں مطلع صاف رہا۔

**آج رات اور آئندہ چند گھنٹوں میں**: شمال مشرقی بلوچستان، جنوب مغربی پنجاب بشمول ڈیرہ غازی خان، فورٹ منرو، ملتان، مظفر گڑھ، اور ملحقہ علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، خطہ پوٹھوہار، اور بالائی مغربی پنجاب میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ ملک کے دیگر تمام علاقوں بشمول ساحلی پٹی پر موسم خشک رہے گا جبکہ میدانی جنوبی علاقوں میں دن کے وقت موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔

27/09/2024

فیصل آباد اور اس کے گرد ونواح میں بارش

27/09/2024

اسلام آباد اور اس کے گرد ونواح میں بارش

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when موسم posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share