Distt:jamshoro news

Distt:jamshoro news پاکستان زندہ باد

کوٹری کی عوام کا سیاست دانوں  کے نام کھلا خط!ضلع جامشورو کی  سیاست میں کوٹری کے دو سیاسی رہنماٶں کے مابین چپلقش اور اختل...
24/12/2023

کوٹری کی عوام کا سیاست دانوں کے نام کھلا خط!
ضلع جامشورو کی سیاست میں کوٹری کے دو سیاسی رہنماٶں کے مابین چپلقش اور اختلاف کے سبب کوٹری کے عوام کو شدید نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے ان کے مابین اختلاف اور سیاسی چپلقش کے سبب سہون تحصیل سے تعلق رکھنے والے سیاسی افراد نے فاٸدہ اٹھاکر تین تحصیل کے لاکھوں افراد کو بنیادی سہولتوں سے محروم کردیا۔جامشورو میں سیاسی قوت رکھنے والے سیاستدانوں کو سیاسی نقصان تو ہوا ہے مگر ساتھ میں ووٹرز کو بھی بھاری خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔نوکریاں سہون والوں کے پاس افسران سہون کے اسکیمیں سہون کے بنیادی سہولتیں بھی سہون کےلٸے کوٹری مانجھند تھانہ بولاخان صرف نام برابر اسکیم اور نوکریاں ملیں۔افسوس کے ساتھ کوٹری سول ہسپتال کو درجہ ملے دس سال سے زاٸد ہوگیا مگر سہون کے وزیراعلی نے آخری روز تک ہسپتال کا بجٹ منظور نہ ہونے دیا جبکہ سہون ہسپتال کو سالانہ ایک ارب روپے سے زاٸد کا بجٹ بلاتاخیر ملتا رہا ہے اور ایڈمنسٹریٹر بھی سفارشی رٹاٸرڈ افسر کو لگا کر نوازہ گیا۔افسوس کوٹری سمیت دیگر علاقوں کے لاکھوں افراد طبی سہولت سے تاحال محروم ہیں مگر کوٹری کی سیاسی چپلقش اور اختلاف کے سبب عوام بھی بنیادی سہولت سے محروم ہے خدارا ایک بار پھر دوبارہ یہ غلطی مت دھراٸے اور عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوٸے آپس کے سیاسی اختلاف اور چپلقش کو ختم کرکے ضلع بھر میں اپنی پرانی ساکھ کو بحال کریں اور عوام کے مفاد میں ملکر کام کریں تاکہ آنے والے دنوں میں عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں آپ اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں اور موقع پرست سیاست دانوں سے جان چھڑا کر کوٹری کو پھر سیاسی قلع بنایا جاٸے۔

جامشورو کی سیاست میں ڈراٸی تبدیلی متوقع۔ذراٸع کے مطابق ملک اسد سکندر نے ایم این اے کی نشست NA226کےلٸے نامزدگی فارم حاصل ...
23/12/2023

جامشورو کی سیاست میں ڈراٸی تبدیلی متوقع۔ذراٸع کے مطابق ملک اسد سکندر نے ایم این اے کی نشست NA226کےلٸے نامزدگی فارم حاصل کرلیا ہے۔مطلوبہ ٹکٹ نہ ملنے پر ملک اسد سکندر نے تمام سیٹوں پر کھڑا ہونے کا عندیہ دیدیا۔پارٹی قیادت ٹکٹ کے فیصلہ کرنے میں کشمکش کا شکار۔

24/11/2023

کوٹری سٹی۔ساٸیٹ ایریا لیبر کالونی سمیت جامشورو کے مختلف علاقوں میں مین پوری گٹکے کا کاروبار عروج پر پہنچ گیا۔مین پوری اور z21کے ڈیلرز نے مبینہ بھاری رقم کے عیوض پولیس افسران سے سازباز کرلی۔ڈی آٸی جی حیدرآباد کے لاڈلے سی آٸی اے انچارج جامشورو نیک محمد کھوسو نے بھی مجرمانہ سرگرمیوں پر چشم پوشی اختیار کرلی۔شہری وسماجی حلقوں کا آٸی جی سندھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

21/09/2023

نیب حکام نے جامشورو کے کوہستانی علاقہ تھانہ بولاخان کی ہزاروں ایکڑ زمین بلڈرز مافیا کو فروخت کرنے سے متعلق تحقیقات شروع کردی۔نیب کراچی کی ٹیم نے مختیار کار تھانہ بولاخان آفس ایٹ کوٹری پہنچ کر ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔راتوں رات بحریہ ٹاٶن سمیت دیگر رہاٸشی اسکیموں کو دی جانے والی اراضی کا ریکارڈ بھی مشکوک بتایا جاتا ہے۔ذراٸع

سندھ کے باسیوں کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی رختصی مبارک ہو۔نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے حلف اٹھا لیا۔
17/08/2023

سندھ کے باسیوں کو وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی رختصی مبارک ہو۔نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر نے حلف اٹھا لیا۔

29/03/2020

اسلام وعلیکم-دوستوں پیچ پر نت نئی خبریں پوسٹ کرنے کا سلسلہ عنقریب شروع ہوگا-

Address

Kotri

Telephone

+3223005925

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Distt:jamshoro news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share


Other Media/News Companies in Kotri

Show All