Kohat Ki Baat

Kohat Ki Baat All about Kohat & Surroundings
(24)

کوہاٹ( سٹی رپورٹر)پولٹیکل پولیس چوکی کے محرر عرفان ملنسار اور عوام دوست شخصیت ہیں۔ ان کا شمار ان پولیس اہلکاروں میں ہوتا...
23/05/2024

کوہاٹ( سٹی رپورٹر)پولٹیکل پولیس چوکی کے محرر عرفان ملنسار اور عوام دوست شخصیت ہیں۔ ان کا شمار ان پولیس اہلکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے دوران سروس ہمیشہ عوامی خدمت اور میرٹ سسٹم کی پاسداری کو شعار بنائے رکھا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تاجر برادری کے رہنماء ملک دلاور خان سمیت دیگر تاجروں اور دکانداروں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محرر عرفان کمیونٹی پولیسنگ کو بہتر انداز سے سر انجام دے رہا ہے۔ ہمیں ان پولیس اہلکاروں پر فخر ہے جو اپنی فرض شناسی، عوام کے ساتھ شائستہ رویہ اپنا کر پولیس کا ایک بہترین تعارف بنے رہتے ہیں۔ جو پوری پولیس فورس کے قابل تقلید ہیں۔ ہم جب پولیس کی بری کارکردگی پہ حد سے زیادہ انکو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں تو پولیس کی اچھی کارکردگی پہ بھی انکی اچھائی بیان کرنی چاہئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عام آدمی اور پولیس کا روزانہ ایک دوسرے کے ساتھ واسطہ پڑتا ہے اسی وجہ سے ہمیشہ سے یہ ضرورت محسوس کی جاتی رہی ہے کہ عام آدمی اور فورس کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے اور دونوں کے درمیان فاصلے کم کئے جائیں تاکہ پولیس عام شریف انسان کی عزت نفس کا خیال رکھے اور عوام پولیس اہلکاروں کو دل سے عزت دیں۔

دلز اکیڈمی سکول اینڈ کالج بہاولنگر کوہاٹ میں علم تجوید کی کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ مفتی ریاض الرحمن کی نگرانی ...
25/04/2024

دلز اکیڈمی سکول اینڈ کالج بہاولنگر کوہاٹ میں علم تجوید کی کلاسز کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ مفتی ریاض الرحمن کی نگرانی میں قاریہ ام عیسیٰ اور قاریہ علائنہ گل نے علم تجوید کورس کا آ غاز کردیا ہے۔ اس موقع پر ادارے کے سربراہ ہارون نیازی اور طلبہ و طالبات کے والدین بھی موجود تھے۔ طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے مفتی ریاض الرحمن نے کہا کہ بان کو جب ہی صحیح بولنا کہا جائے گا جب وہ اہل زبان کے طریقے کے مطابق ہو۔ قرآن مجید چونکہ عربی میں ہے اس لئے عربوں کے طریقہ پر پڑھا جانا ضروری ہے، اگر ان کے طریقہ سے حروف ادا نہ ہوئے تو قرآن کی عربیت باقی نہ رہے گی یا پھر اللہ تعالی کی مراد کے خلاف مطلب پیدا ہو جائے گا۔ مثال کے طور پر قل کا مطلب کہو اگر اس کی جگہ کل پڑھا جائے تو اس کا مطلب کھاؤ اس طرح قلب کا مطلب دل، اور کلب کا مطلب کتا ہوتا ہے۔ نصر کا مطلب مدد اور نسر کا مطلب گِدھ ہوتا ہے۔ خَلَقَ کا مطلب پیدا کیا اور حَلَقَ کا مطلب سر مونڈا ہے۔۔ ان سب الفاظ سے ایک بات واضح ہوگئی کہ حرف بگڑنے سے معنی بھی بگڑ جاتے ہیں۔ اس لیے ہر حرف کو اس کے مخرج سے صفات سمیت ادا کیا جائے تاکہ ہر حرف کی آواز دوسرے سے بالکل جُدا رہے اور” طا ” کی جگہ” تا” اور” ضاد” کی جگہ “ظا” ادا نہ ہواور اسی طرح دیگر حروف کے مخارج کی صحیح ادائگی کا اہتمام کریں ۔

07/04/2024

تپی کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت ماجد بنگش حلقہ پی کے 91 کے اُمیدواروں اور نو منتخب ایم این سے نالاں۔۔۔۔۔ الیکشن سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ تپی میں بجلی لودشیڈنگ سے عوام عاجز آ گئے۔ کوئی پرسان حال نہیں ہے۔

31/03/2024
الیکشن ڈے، گوہر سیف اللہ خان کے الیکشن آ فس میں ملک ممتاز طارق، حاجی احمد علیم، سابق جنرل کونسلر رحیم داد خان، سابق جنرل...
07/02/2024

الیکشن ڈے، گوہر سیف اللہ خان کے الیکشن آ فس میں ملک ممتاز طارق، حاجی احمد علیم، سابق جنرل کونسلر رحیم داد خان، سابق جنرل کونسلر شاہد محمود اور یوتھ کونسلر ماجد بنگش کی زیر نگرانی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے 7 اور 8 فروری 2024 کو  ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس حوالے سے باقا...
07/02/2024

ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے 7 اور 8 فروری 2024 کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، تمام نجی و سرکاری دفاتر اور ادارے 7 اور 8 فروری کو بند رہیں گے جبکہ وہ محکمے اور ادارے جو انتخابات میں فرائض انجام دے رہے ہیں ان کے دفاتر اور عملہ اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے۔

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک اور اہم اقدام،سیّد عنایت علی امجد شاہ شیرازی اے آئی جی (...
01/02/2024

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے ایک اور اہم اقدام،
سیّد عنایت علی امجد شاہ شیرازی اے آئی جی (AIG) تفتیش و شکایات کی سربراہی میں شکایت سیل برائے تارکین وطن قائم کر دیا گیا ہے ، شکایت سیل کے قیام کا مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل و شکایات کا بروقت ازالہ کرنا ہے۔۔۔

القلم برائیٹ فیوچر سکول تپی اور دلز اکیڈمی سکول اینڈ کالج کے طلبہ و طالبات کے زیر اہتمام " ہربل ادویات کی افادیت کے حوال...
15/01/2024

القلم برائیٹ فیوچر سکول تپی اور دلز اکیڈمی سکول اینڈ کالج کے طلبہ و طالبات کے زیر اہتمام " ہربل ادویات کی افادیت کے حوالے سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں طلبہ و طالبات نے ہربل ادویات اور جڑی بوٹیوں کی افادیت بیان کی۔ القلم برائیٹ فیوچر سکول کے پرنسپل سینئر صحافی طاہر رشید بنگش نے طلبہ وطالبات کے والدین کو بھی مدعو کیا تھا۔ سیشن کے شرکاء سے نیشنل کونسل فار طب کے جنرل سیکرٹری حکیم سعداللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہربل میڈیسن، کے ذریعے روایتی طریقہ علاج اینٹی بائیوٹک ادویات کا بہترین متبادل تصور کیا جاتا ہے۔ جڑی بوٹیوں کے طریقہ علاج کو پیتھو تھراپی،ہربل ازم اور نباتاتی ادویات کے ذریعے علاج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔جڑی بوٹیوں یعنی ہربل میڈیسن سے علاج نہ صرف ترقی پذیر ملکوں بلکہ ترقی یافتہ ممالک میں بھی تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اس کی بنیادی وجہ ہربل میڈیسن کا موثر، سستا اور غیر مضر رساں ہونا ہے۔ مغربی دنیا حیرت انگیز فوائد کی بنا پر ہی اس قدرتی طریقہ علاج کو اپنا رہی ہے کیونکہ ہربل میڈیسن عام بیماریوں مثلاً نزلہ و زکام سے لے کر مہلک اور خطرناک بیماریوںمثلاً ایڈز اور کینسر تک کے لئے مفید ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہربل ادویات کی مسلمہ افادیت کے پیش نظر اب یہ ادویات یورپ میں بھی ایکسپورٹ ہو رہی ہیں۔ دماغی امراض کے لیے لہسن سے روسی پینسلین نامی دوا تیار کی گئی امریکہ میں جگہ جگہ نیشنل فوڈز کے سٹور قدرتی جڑی بوٹیوں کے لیے کھولے گئے ہیں ان میں ملیٹھی،تلسی،گاؤزبان سے کف سیرپ تیار کیے جا رہے ہیں جو امریکہ کی ایلوپیتھک کف سیرپ کی بہ نسبت زیادہ مقبول ہیں۔ اس موقع پر حکیم سعداللہ خان نےطلبہ وطالبات اور ان کے والدین کی بیماریوں کی تشخیص کرنے کے بعد ان میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے ہربل ادویات کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے پر القلم برائیٹ فیوچر سکول تپی اور دلز اکیڈمی سکول اینڈ کالج کے طلبہ و طالبات کی محنت اور کاوشوں کو سراہا۔ اور ان میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

آ رٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 2024 ایوارڈ شو کا انعقادچیف آ رگنائزر ندیم گل نے فلم سٹارز ، گلوکاروں ، موسیقاروں اور...
01/01/2024

آ رٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 2024 ایوارڈ شو کا انعقاد
چیف آ رگنائزر ندیم گل نے فلم سٹارز ، گلوکاروں ، موسیقاروں اور سماجی شخصیات کا میلہ سجا دیا
کوہاٹ ( جنرل رپورٹر) آ رٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کی جانب سے نئے سال کے آ غاز پر ایوب صابر ہال میں 2024 ایوارڈ کا اہتمام کیا گیا۔ شو کے چیف آ رگنائزر ندیم گل نے صوبہ خیبر پختونخوا کے نامور فلم سٹارز، ڈرامہ ایکٹرز ، گلوکاروں اور موسیقاروں کو مدعو کیا تھا۔ علاوہ ازیں سابق صوبائی وزیر ضیاء اللہ خان بنگش،عالمی شہرت یافتہ آ رٹسٹ لیاقت علی خان سمیت صحافیوں اور سماجی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایوارڈ شو میں فنکاروں اور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ سابق صوبائی وزیر ضیاءاللہ خان بنگش اور وائس چیئرمین آ رٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن طارق جمال نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں ، مویسقاروں ، گلوکاروں، سماجی شخصیات اور صحافیوں میں ایوارڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کیے۔ کامیاب ایوارڈ شو کے انعقاد پر چیف آ رگنائزر گلوکار ندیم گل کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

غلام مرتضی کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
27/12/2023

غلام مرتضی کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

پی ایس آ ر اے الیکشن ، کوہاٹ نے انس تکریم کے حق میں فیصلہ دے دیاکوہاٹ( نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع کوہا...
27/12/2023

پی ایس آ ر اے الیکشن ، کوہاٹ نے انس تکریم کے حق میں فیصلہ دے دیا
کوہاٹ( نمائندہ خصوصی) پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک ضلع کوہاٹ کا اجلاس ، امیدوار برائے پی ایس آ ر اے الیکشن ساؤتھ ریجن انس تکریم کا کا خیل ،سابقہ ضلعی کابینہ اور موجودہ کابینہ کے اراکین سمیت ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی نائب صدر ہارون نیازی ،سابق سینئر صوبائی نائب صدر محمد ابراہیم ، ضلعی صدر محمد لقمان ، ضلعی جنرل سیکٹری محمد صفدر، تحصیل لاچی صدر جاوید خانزادہ ، تحصیل گمبٹ صدر حافظ ذبیح اللہ ، تحصیل درہ آ دم خیل صدر محمد جمیل آ فریدی نے اپنے خطاب میں انس تکریم کاکا خیل کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ فیصلہ پرائیویٹ ایجوکیشن سیکٹر کے عظیم تر مفاد کی بناء پر پر کر رہے ہیں۔ ہم اپنا ووٹ علاقائی، لسانی، قومی اور ذاتی تعلق کی بناء پر نہیں دیں گے بلکہ اہلیت کو مدنظر رکھ کر کاسٹ کریں گے۔ پی ایس آ راے ممبرز کی جو ذمہ داریاں ہیں ان کو بخوبی سرانجام دینے کے لیے انس تکریم کا کا خیل ہر لحاظ سے اہل ہیں۔ بعد ازاں پی ایس آ ر اے الیکشن ساؤتھ ریجن کے امیدوار انس تکریم کاکا خیل نے کہا کہ آ پ لوگوں کا اعتماد ہی ہمیں توانائی فراہم کرتا ہے۔ ہمیشہ سیکٹر کے اجتماعی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔ اور ان شاءاللہ تا دم مرگ علم کی روشنی پھیلانے والوں کی وکالت کے لیے کمر بستہ رہوں گا۔ اجلاس میں پر امن الیکشن کے انعقاد کے لیے باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کوہاٹ ہائیر سیکنڈری سکولوں کے مابین کھیلا جانے والا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیرہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے فائنل جیت لیا...
20/11/2023

کوہاٹ ہائیر سیکنڈری سکولوں کے مابین کھیلا جانے والا کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر
ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے فائنل جیت لیا، کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انچارج محمد یونس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
کوہاٹ( نمائندہ خصوصی)کوہاٹ ہائیر سیکنڈری سکولوں کے مابین کھیلا جانے والا کرکٹ ٹورنامنٹ پرامن اور خوشگوار ماحول میں اختتام پزیر ہوگیا۔ گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول نمبرون نے ہائیرسیکنڈری سکول گمبٹ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ ٹورنامنٹ کے انچارج معلم محمد یونس کے مطابق پہلے کھیلتے ہوئے گمبٹ کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 78 رنز بنائے۔ جواب میں ہائیر سیکنڈری سکول نمبر ون نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر کے 83 سکولوں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ کے اختتام پر ٹورنامنٹ کے انچارج اور دیگر اساتذہ نے ونر اور رنر ٹیموں میں ٹرافیاں، اسناد اور انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پرامن اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے انچارج محمد یونس کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

کوہاٹ جرما کے مختلف مقامات پر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنسرچ آپریشن کی کارروائی میں قتل اور...
15/11/2023

کوہاٹ جرما کے مختلف مقامات پر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن

سرچ آپریشن کی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے

کامیاب کاروائی ڈی ایس پی صدر یوسف جان اور ایس ایچ او جرما فضل محمد خان کی قیادت میں پولیس نفری کے ہمراہ عمل میں لائی گئی

کارروائی میں زیر حراست افراد کے قبضے سے 1 عدد کلاشنکوف 2عدد پستول اور کارتوس برآمد

سرچ آپریشن کی کارروائی میں گرفتار افراد کو تھانہ جرما منتقل کردیا گیا ہے

کارروائی میں زیر حراست افراد کے خلاف غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں

ایس پی انوسٹی گیشن  کے آ فس میں اردلی روم کا انعقادپولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہے۔ ایس پی انو...
15/11/2023

ایس پی انوسٹی گیشن کے آ فس میں اردلی روم کا انعقاد
پولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہے۔ ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمن
کوہاٹ ( عبداللہ حیدر) ایس پی انوسٹی گیشن جمیل کے دفتر میں ہفتہ وار اردلی روم کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس میں متعدد افسران اور جوان یکے بعد دیگر ایس پی انوسٹی گیشن کے سامنے پیش ہوۓ ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمن نے ان کےجائز عرض و معروضات سنئے اورموقع پر ہی حل کرنے کے احکامات صادر فرماۓ۔
علاوہ ازیں جن پولیس اہلکاروں کے خلاف محمکانہ انکوائری اور عوام کی طرف سے شکایات موصول ہوئ انکی انکوائری مکمل کرنے کے بعد سزا جزا کا فیصلہ بھی اردلی روم میں کیا گیا۔ نیز تفتیش میں بہترین کارکردگی دیکھانے والے تفتیشی افسران کو سرٹیفیکیٹس اور نقد انعامات سے بھی نوازا گیا ۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن جمیل الرحمن نے تمام افسران اور جوانوں کو مخاطب کرتے ہوۓ کہا کہ پولیس فورس کا ہر افسر و جوان ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہے۔ انکے تمام تر مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ اللّٰہ نے کروڑوں لوگوں میں سے آپ کو عوام کی خدمت کے لیے چنا ہے لہذا آپ ان اختیارات کو اللّٰہ کی خوشنودی اور شہریوں کے تحفظ کے لئے استعمال کریں۔ ضلعی تفتیشی سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ ای بگک بہترین فورس کی نمائندگی کر رہے ہیں لہذا وردی کو شان سمجھتے ہوئے اسکا پورا حق ادا کریں۔۔

کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا کوہاٹ: گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے ...
06/11/2023

کوہاٹ : ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا شوق دو بھائیوں کی جان لے گیا
کوہاٹ: گھمکول میں ایک بھائی نے ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے دوسرے بھائی پر پستول سے فائرنگ کر دی

کوہاٹ: گولی چلانے والے بھائی نے والدین کے ڈر سے خود کو بھی گولی مار دی
کوہاٹ: دونوں بھائیوں کا تعلق خانیوال سے ہے ،پولیس ذرائع

کوہاٹ: دونوں کی عمریں بالترتیب گیارہ بارہ سال ہے ، پولیس ذرائع

کوہاٹ: لاشیں ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں

تعلیمی بورڈز میں نمبر ختم،گریڈ سسٹم رائج کردیا گیا۔پہلے مرحلے میں کلاس نہم وانٹر پارٹ ون پر نیا طریقہ کار لاگو ہوگا۔پاسن...
05/11/2023

تعلیمی بورڈز میں نمبر ختم،گریڈ سسٹم رائج کردیا گیا۔پہلے مرحلے میں کلاس نہم وانٹر پارٹ ون پر نیا طریقہ کار لاگو ہوگا۔پاسنگ مارکس 40 فیصد مقرر کر دیئے گئے۔امیدواروں کو رزلٹ کارڈز کے ساتھ سی جی پی اے دیا جائے گا،نیا نظام آئندہ سالانہ امتحانات سے لاگو ہوگا۔ثمینہ الطاف چیئرپرسن کوہاٹ تعلیمی بورڈ

اطلاع برائے وارثانیہ ایک نامعلوم بچی شاید کے ڈی اے ہسپتال میں اپنوں سے بچھڑ گئی ہے۔ اگر کوئی اسے جانتا ہو یا کوئی معلوما...
05/11/2023

اطلاع برائے وارثان
یہ ایک نامعلوم بچی شاید کے ڈی اے ہسپتال میں اپنوں سے بچھڑ گئی ہے۔ اگر کوئی اسے جانتا ہو یا کوئی معلومات رکھتا ہو ۔تو پولیس تھانہ کے ڈی اے سے رابطہ کریں۔

صحافی عبداللہ خان حیدر اپنے فرزند عبدالقادر کے ہمراہ اپنے کلاس فیلو سب انسپکٹر فضل محمد کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے ...
05/11/2023

صحافی عبداللہ خان حیدر اپنے فرزند عبدالقادر کے ہمراہ اپنے کلاس فیلو سب انسپکٹر فضل محمد کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔ پشتو کے ممتاز شاعر ، ریڈیو پاکستان پشاور کے سابق ڈائریکٹر لائق زاده لائق صاحب ہمیں ہمیشہ کے ل...
30/10/2023

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم۔
پشتو کے ممتاز شاعر ، ریڈیو پاکستان پشاور کے سابق ڈائریکٹر لائق زاده لائق صاحب ہمیں ہمیشہ کے لئے چھوڑ گئے۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون۔
انتہائی دکھ کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ نامور شاعر ، مصنف اور ریڈیو پاکستان کے سابق ڈائریکٹر پروگرامز جناب لائق زادہ لائق آج صبح اس جہان فانی سے کوچ کرگئے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین ان کے آبائی علاقے مدین (سوات) میں ادا کی جائے گی ۔ یاد رہے کہ رواں مہینے (9_اکتوبر 2023) ان کا بائی پاس آپریشن ہوا تھا۔ تمام ساتھیوں سے ان کی حق میں دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔

کیا آ پ کے علاقے میں اس نرخنامے پر عمل ہو رہا ہے؟
26/10/2023

کیا آ پ کے علاقے میں اس نرخنامے پر عمل ہو رہا ہے؟

25/10/2023

*ملیریا بیماری اور کوہاٹ کی موجودہ صورتحال*
ملیریا بخار ایک جان لیوا بیماری ہے جو کہ ایک انسان سے دوسرے انسان کو ایک خاص قسم کے مچھر کے کاٹنے سے پھیلتی ہے اگر ملیریا بیماری کی بروقت تشخیص اور علاج نہ کی جائے تو جان لیوا بھی ہوسکتی ہے یہ بیماری نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کے لئے نہایت خطرناک ہے اس وقت یہ بیماری پاکستان کے تین صوبوں خیبر پختونخوا ، سندھ اور بلوچستان میں پائی جاتی ہے ، حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اس کی شرح میں اضافہ ہوا ہے دیگر اضلاع کی طرح موسم کی تبدیلی اور حالیہ بارشوں کی وجہ سے کوہاٹ میں بھی ملیریا کیسز میں کافی حد تک اضافہ دیکھا گیا ہے جن میں سب سے زیادہ کیسز تحصیل لاچی میں رپورٹ ہوئے ہیں ، کوہاٹ میں محکمہ صحت ، فرنٹیر پرائمری ہیلتھ کیئراور انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کی مدد سے پورے ضلع میں 82 ملیریا کی تشخیص اور علاج کے مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں ملیریا مریضوں کی مفت ٹیسٹ اور علاج ہو رہا ہے۔ ان میں 45 سرکاری اور 37 نجی کلینیکس شامل ہیں۔ ابھی تک کیسز سال 2018 میں رپورٹ ہوئے ہیں جن کی تعداد 3994 ہے۔ سال 2019 میں 1990 کیسز رپورٹ ہوئے، 2020 میں 2099 اور 2021 میں 2548 کیسز رپورٹ ہوئے۔ مگر 2022 سے پھر مرض کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ 2022 میں 4322 اور 2023 میں ابھی تک 4093 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملیریا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا نہایت ضروری ہے مچھروں سے محفوظ رہنے کے لئے اپنا جسم مکمل طور پر ڈھانپنا چاہیے آستین والے کپڑے پہنے چاہئے۔ مچھر بھگانے والے لوشن کا استعمال کرنا چاہئے۔ مچھر دانی کا استعمال کرنا چاہئے۔ مچھر کے افزائش والے جگہوں پر تیل چھڑکنا چاہئے اور سب سے زیادہ ضروری اگر کسی کو بخار ہو جائے تو بر وقت ٹیسٹ اور علاج کرنا چاہئے۔ملیریا مرض سے بچنے کے لئے ہر سال 25 اپریل کو ملیریا کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی دن کو منانے کا مقصد متاثرہ ممالک میں شہریوں کو ملیریا مرض سے بچنے کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا۔ اور زندگی کے ہر شعبے کے لوگوں کو ملیریا سے بچاؤ کے احتیاطی تدابیر سے آگاہی دینا ہے۔اور سرکاری و غیر سرکاری اداروں ، مذہبی اور سیاسی لیڈرز کو ساتھ ملا کر مربوط کوششوں کے ذریعے اس بیماری سے اپنے معاشرے کو بچانے کے لئے عملی اقدامات کرنا شامل ہیں۔

*پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی*اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے لئے لیمنیشن پیپر ہفتے تک ...
25/10/2023

*پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے اچھی خبر آگئی*
اسلام آباد : ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کے لئے لیمنیشن پیپر ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، آئندہ ہفتے سے پاسپورٹ کی تیاری کا کام شروع ہو سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ چھپائی کے معاملے پر وزیرداخلہ سرفراز بگٹی نے ڈی جی پاسپورٹ سے رابطہ کیا اور پاسپورٹ کی چھپائی کا معاملہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کردی۔

ڈی جی پاسپورٹ نے یقین دہانی کرائی کہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں، پاسپورٹ کےلئے لیمنیشن پیپر ہفتے تک پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔

‏میکڈونلڈ سے بائیکاٹ کرنے والے مسلمان مصالحہ جات میں لکڑی کا برادہ .....پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر قائم فیک...
25/10/2023

‏میکڈونلڈ سے بائیکاٹ کرنے والے مسلمان
مصالحہ جات میں لکڑی کا برادہ .....
پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے چارسدہ روڈ پر قائم فیکٹری سیل کر دی ۔ملزمان کھانے میں استعمال ہونے والے مصالحے میں لکڑی کا برادہ مکس کر رہے تھے کہ آج اسسٹنٹ کمشنرکی زیر نگرانی رنگے ہاتھوں گرفتار ....

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ محمد شیراز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس میٹنگ کا انعقاد کیاگیا تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقب...
24/10/2023

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ محمد شیراز کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سپورٹس میٹنگ کا انعقاد کیاگیا تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد حال میں انتقال فرمانے والے ہیڈ ماسٹر جناب ذکاءاللہ صاحب کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتح خوانی کی میٹنگ میں ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری سپورٹس ارشاد و گیم سیکرٹری طارق جاوید سمیت ضلع بھر سے پرنسپلز ہیڈماسٹرز کھیلوں سے متعلقہ اساتذہ کرام نے شرکت کی میٹنگ میں ضلع کوہاٹ بشمول تحصیل سب ڈویژن درہ کے ہائی اور ہائیر سکینڈری سکولوں کے درمیان ٹورنامنٹ 2024 کے انعقاد کے سلسلے میں ضلع کو 14 زونز میں تقسیم کیا گیا جن کی نگرانی زونل سیکرٹریز کرینگے زونل مقابلوں کے بعد ڈسٹرکٹ اور پھر ڈویژنل مقابلے بھی ضلع کوہاٹ میں ہی منعقد کرائے جائینگے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہاٹ نے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بلیک ڈے کشمیر سپورٹس پی ٹی سی کے دوبارہ انتخابات سکاوٹ بورڈ افیئرز سے متعلقہ دیگر ایشوز پر بات کی گئی جنرل سیکرٹری سپورٹس ارشاد نے گزشتہ برس ہونے والے اخراجات اور اس سال کے اہداف پر خطاب کیا جبکہ گیم سیکرٹری طارق جاوید نے قواعد و ضوابط اور ٹیکنکل پوائنٹس سے سربراہان کو اگاہ کیا

Address

Bebaak Awaz, Street 2 Ghousia Colony
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Ki Baat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share