Pakhton kohat

Pakhton kohat کوہاٹ کی تازہ خبروں کے لیے ہمارا پیج لائک کریں

قوم پراچگان کیلئے اس سے بڑا سانحہ اور کوئی نہیں ھوسکتا، حاجی جاوید ابراھیم پراچہ صاحب قوم و ملت و دین اسلام کیلئے ان کے ...
27/12/2023

قوم پراچگان کیلئے اس سے بڑا سانحہ اور کوئی نہیں ھوسکتا، حاجی جاوید ابراھیم پراچہ صاحب قوم و ملت و دین اسلام کیلئے ان کے خدمات کھبی فراموش نہیں کیا جائے گا اور تاریخ میں ان کا نام سہنری حروف سے لکھا جائے گا، عرب سے لے کر اجم تک ان کی پہچان تھی، مجاہد سے لے غازی تک ان کا اٹھنا بیٹھنا تھا، الغرض پراچہ صاحب ھر کام میں لاثانی تھا،. ، إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ ، اللہ تعالیٰ حاجی جاوید ابراہیم پراچہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا نصیب فرمائے آمین ثمہ امین

25 دسمبر قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ  پیدائش _____________________مبارک___________________        یوں دی ہمیں آزادی...
25/12/2023

25 دسمبر قائدِ اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش _____________________مبارک___________________

یوں دی ہمیں آزادی کہ دنیا ہوئی حیران
اے قائد اعظمؒ تیرا احسان ہے احسان

کوہاٹ/ جنگل خیل میں رفیع اللہ عرف بھٹو اور پیر منیر شاہ عرف پتو پیر نے اپنی اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت گوہر سیف اللہ...
25/12/2023

کوہاٹ/ جنگل خیل میں رفیع اللہ عرف بھٹو اور پیر منیر شاہ عرف پتو پیر نے اپنی اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت گوہر سیف اللہ خان اور جوہر سیف اللہ خان کی مکمل حمایت اور بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا، اس موقع پر انہوں نے بھرپور انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔


#کتاب

امیدوار برائے پی کے 92 کوہاٹ ضیاء اللہ خان بنگش کی کوہاٹ ڈویژن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہد محمود اینڈ گرو...
24/12/2023

امیدوار برائے پی کے 92 کوہاٹ ضیاء اللہ خان بنگش کی کوہاٹ ڈویژن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہد محمود اینڈ گروپ سے معید ہاؤس میں ملاقات۔

ملاقات میں الیکشن کمپین سمیت کمپین آفس کے بارے میں بات چیت۔

اس موقع پر ڈویژن پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہد محمود نے ضیاء اللہ بنگش کے ساتھ بھر تعاون اور سپورٹ کی یقین دھانی کرائی اور بہت جلد علی ٹاؤن کالو بانڈہ گڑھی جات میں مختلف اوقات میں پروقار جلسوں کے اہتمام کا عندیہ بھی دیا۔

گوہر سیف اللہ خان ان شاءاللہ ایم این اےجوہر سیف اللہ خان ان شاءاللہ ایم پی اے کوہاٹ ، بادشاہ خان عرف گامو نے اپنی برادری...
24/12/2023

گوہر سیف اللہ خان ان شاءاللہ ایم این اے
جوہر سیف اللہ خان ان شاءاللہ ایم پی اے
کوہاٹ ، بادشاہ خان عرف گامو نے اپنی برادری اور ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام کے امیدواران قومی اسمبلی گوہر سیف اللہ خان اور جوہر سیف اللہ خان کی مکمل حمایت اور بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے سیٹھ فیملی کو جنگل خیل سے بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے لئے گھر گھر انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔


#کتاب

کوہاٹ پی کے 92 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے کوہاٹ کی عوام کی بھرپور حمایت۔
24/12/2023

کوہاٹ پی کے 92 کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے کوہاٹ کی عوام کی بھرپور حمایت۔

جیت کی لگن کوہاٹ ، شہری علاقہ اربن تھری جنگل خیل کی بڑا سیاسی خاندان کے اہم چشم و چراغ قیوم شینواری ، واحد شینواری ، سعی...
24/12/2023

جیت کی لگن
کوہاٹ ، شہری علاقہ اربن تھری جنگل خیل کی بڑا سیاسی خاندان کے اہم چشم و چراغ قیوم شینواری ، واحد شینواری ، سعید شینواری اور سابق ناظم میرزمان شینواری نے اپنی اپنی برادریوں اور ساتھیوں سمیت امیدوار برائے قومی اسمبلی گوہر سیف اللہ خان اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار جوہر سیف اللہ خان کی مکمل حمایت اور بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا انہوں نے سیٹھ فیملی کے ساتھ مل کر بھرپور انتخابی مہم چلانے کے عزم کا اظہار کر دیا ۔


#کتاب

بریکنگکوہاٹ کی خاتون نگہت پروین آفریدی NA 35 کے لیئے میدان میں آگئی.کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے.
24/12/2023

بریکنگ
کوہاٹ کی خاتون نگہت پروین آفریدی NA 35 کے لیئے میدان میں آگئی.
کاغزات نامزدگی جمع کروا دیئے.

گیریزن کیڈٹ کالج کوھاٹ میں 28ویں  سالانہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت کی۔اس پروقار تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلا...
24/12/2023

گیریزن کیڈٹ کالج کوھاٹ میں 28ویں سالانہ یوم والدین کی تقریب میں شرکت کی۔اس پروقار تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی۔میجرجنرل ذوالفقار بھٹیGOC نائن ڈویژن کوھاٹ۔ پرنسپل بریگیڈیرناصر اعوان فیکلٹی کے ممبران ۔کوہاٹ چیمبر آف کامرس۔سول وفوجی افسران اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی گورنر کو گارڈ اف آنر پیش کیا گیا کیڈیٹس نے اعلٰی فن کھیل اور جمناسٹک کا مظاہرہ کیا گورنر نے یوم والدین اور کیڈٹ سے خطاب کرتے ہوے پرنسپل فیکلٹی ممبران کو شاندار ڈسپلن تعلیم اور ملک و قوم کی ترقی یکچہتی کے لئے بلاتفریق رنگ ونسل نوجوانوں کو تیارکرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا اور والدین کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ریاست کی تحفظ اور امان وامن کے لئے اپنے بچوں کواس عظیم ادارے کا انتخاب کیا اس موقع پر کیڈٹس میں گولڈ میڈل بھی تقسیم کئےگورنر نے میجر جنرل ذوالفقار بھٹی کا بھی شکریہ ادا کیا آخر میں ارشد حیات اور رشیدپراچہ نے گورنر خیبرپختونخوا اور GOC صاحب کو علاقہ میں صنعت و تجارت سے متعلق مسائل سے بھی آگاہ کیا

انتخابی مہم 2024 سینیٹرعباس خان آفریدی کا حلقہ کوہاٹ جرما کے علاقےاسلام کوٹ میں حاجی اشرف خان حاجی فضل منان  ثاقب سالار ...
24/12/2023

انتخابی مہم 2024
سینیٹرعباس خان آفریدی کا حلقہ کوہاٹ جرما کے علاقےاسلام کوٹ میں حاجی اشرف خان حاجی فضل منان ثاقب سالار اورڈاکٹر حبیب کی سربراہی میں شمولیتی تقریب۔علاقہ اسلام کوٹ کے درجنوں مشران اور نوجوانوں کا سینیٹرعباس خان آفریدی کی مکمل حمایت کا اعلان۔اس موقع پر سینیٹرعباس خان آفریدی نےدیگر پارٹیوں سے عباس خان آفریدی کے قافلےمیں شامل ہونےوالےنوجوانوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہتےہوئےپارٹی ٹوپی پہنادی

الیکشن 2024کوہاٹ کے حلقہ این اے 35 سے آزاد امیدوار بہادر اورکزئی کی کمپین جاریاس حوالے سے آج انہوں نے باقاعدہ کمپین کا آ...
24/12/2023

الیکشن 2024
کوہاٹ کے حلقہ این اے 35 سے آزاد امیدوار بہادر اورکزئی کی کمپین جاری
اس حوالے سے آج انہوں نے باقاعدہ کمپین کا آغاز کیا۔بہادر اورکزئی کا کہنا ہے کہ میں خدمت کے لیے میدان میں نکلا ہوں میرا مقصد کرسی کی سیاست نہیں آج تک کوہاٹ کے جو حقوق غضب کیے گئے ہیں انکے لیے میں میدان میں آیا ہوں ۔انشاء اللہ اگر مجھے موقع ملا تو کوہاٹ کے حقوق لے کے رہونگا۔۔

شہریار آفریدی میدان میں آگٸے۔ ”ہٹ ٹرک“ کے لٸے پرامید
24/12/2023

شہریار آفریدی میدان میں آگٸے۔ ”ہٹ ٹرک“ کے لٸے پرامید

جیت کی لگنحاجی نور محمد بنگش کا یوسی سوڈل کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے ، اہلیان علاقہ اور مشران کو اپنا گرویدہ بنا لیا...
24/12/2023

جیت کی لگن
حاجی نور محمد بنگش کا یوسی سوڈل کے مختلف علاقوں کے طوفانی دورے ، اہلیان علاقہ اور مشران کو اپنا گرویدہ بنا لیا ، گوہر سیف اللہ خان کو بھرپور سپورٹ کرنے اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کے عزم کا اظہار کر دیا ۔

#کتاب

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَزوہیب خان والد حاجی خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں  اللہ تعالٰی مغفرت فر...
24/12/2023

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
زوہیب خان والد حاجی خان رضائے الٰہی سے وفات پا گئے ہیں اللہ تعالٰی مغفرت فرمائے آمین

الیکشن کمیشن کے سیکشن 215 جس کے تحت فیصلہ دیا گیا ہے تحریکِ انصاف "بلے" کے انتخابی  نشان کے حصول کیلئے سپریم کورٹ میں اپ...
22/12/2023

الیکشن کمیشن کے سیکشن 215 جس کے تحت فیصلہ دیا گیا ہے تحریکِ انصاف "بلے" کے انتخابی نشان کے حصول کیلئے سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی ہے

الیکشن 2024پی ٹی آٸی کے رہنماء شفیع جان کی جانب سے PK-92 کے لٸے کاغذات نامزدگی جمع
22/12/2023

الیکشن 2024
پی ٹی آٸی کے رہنماء شفیع جان کی جانب سے PK-92 کے لٸے کاغذات نامزدگی جمع

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی ...
22/12/2023

ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے کوہاٹ سپورٹس کمپلیکس میں کراٹے چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اپنے خطاب میں بچوں کی نشوونما اور ترقی میں گیمز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ کوہاٹ محترمہ رینا سہروردی نے اس تقریب کی سہولت فراہم کی۔ ایونٹ میں کل 8 ٹیموں نے حصہ لیا جسے ویلفیئر ہوم، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، کوہاٹ نے جیت لیا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے فائنل میچ دیکھا اور جیتنے والوں کو ٹرافی اور نقد انعام دیا۔

کوہاٹ: امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PK90 امجد خان آفریدی کی آج اپنے فرزند بابر عظیم آفریدی کے ہمراہ تولنج کا دورہ۔الیکشن ک...
22/12/2023

کوہاٹ: امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ PK90 امجد خان آفریدی کی آج اپنے فرزند بابر عظیم آفریدی کے ہمراہ تولنج کا دورہ۔الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا

کوہاٹ خبرونہ۔۔۔۔۔کوہاٹ حلقہ پی کے 92 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر سید ذولفقار علی شاہ نے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل اسسٹ...
22/12/2023

کوہاٹ خبرونہ۔۔۔۔۔کوہاٹ حلقہ پی کے 92 سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار ڈاکٹر سید ذولفقار علی شاہ نے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سعد منیر کے پاس اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اس موقع پر سید مہتاب الحسن، قاضی ساجد الدین ایڈوکیٹ، فرید ایڈووکیٹ،جنرل کونسلر انتظار حسین، فرمان علی،سید تصور حسین،نادر خٹک منتخب بلدیاتی نمائندگان ارکان و کارکنان سمیت علاقہ مشران و نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر سب نے اپنی بھرپور حمایت کا اظہار کیا، ووٹ، سپورٹ اور تمام تر ہمدردی پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے، انتخابی نشان تیر بھرپور عوامی حمایت حاصل کرے گا، کیوں کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہی کوہاٹ میں ترقی یافتہ کوہاٹ کی بنیاد رکھے گی.

کوھاٹ۔ شاہ پور بانڈہ جات کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت شاہ محمود کی مبینہ اغوائیگی کے حوالے سے ان کے سپورٹرز پریس کانفرنس ...
22/12/2023

کوھاٹ۔ شاہ پور بانڈہ جات کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت شاہ محمود کی مبینہ اغوائیگی کے حوالے سے ان کے سپورٹرز پریس کانفرنس کررہے ہیں

اہم خبرکراچی پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم کوہاٹ جرما سے گرفتاردہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب اشتہ...
22/12/2023

اہم خبر
کراچی پولیس کو انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم کوہاٹ جرما سے گرفتار

دہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب اشتہاری کو جرما کے موضع مسلم آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشن کے دوران حراست میں لیا گیا

ایس ایچ او جرما فضل محمد اور انکی پولیس ٹیم نے اشتہاری مجرم کو حراست میں لیا

گرفتار اشتہاری کو سخت سیکیورٹی میں تھانہ جرما منتقل کر دیا گیا ہے

زیر حراست اشتہاری مجرم حنیف اللہ دہشتگردی اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کے مقدمے میں سی ٹی ڈی اور کراچی پولیس کو مطلوب ریکارڈ یافتہ اشتہاری ہے

مرئی بالا کوہاٹ میں شہنشاہ پیر اور حاجی علی داد نے این اے 35 کے امیدوار عباس آفریدی کی حمایت کا اعلان کیا مکمل سپورٹ ۔۔۔
22/12/2023

مرئی بالا کوہاٹ میں شہنشاہ پیر اور حاجی علی داد نے این اے 35 کے امیدوار عباس آفریدی کی حمایت کا اعلان کیا مکمل سپورٹ ۔۔۔

سیکرٹری خوراک خیبرپختونخوا ہ جناب ظریف المعانی صاحب  اور ڈائریکٹر خوراک یاسر حسن کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے زیر ن...
21/12/2023

سیکرٹری خوراک خیبرپختونخوا ہ جناب ظریف المعانی صاحب اور ڈائریکٹر خوراک یاسر حسن کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے عملہ کے ہمراہ عوام کو صحت مند خوراک اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے حوالے سے کوہاٹ یونیورسٹی کنٹین، مختلف ہوٹلز ، کباب فروشان اور دیگر شاپس کو چیک کیا گیا۔ ناقص صفائی، کم وزن اور زیادہ نرخنامہ کے حوالے سے ان کے خلاف کاروائی کی ۔ اور تمام ہوٹلز مالکان ، کباب فروشوں کو صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیے۔
Food Department Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa

کمشنر ٹاسک فورس کے مطابق ڈپٹی کمشنر جناب عظمت وزیر صاحب و ٹی ایم او محمد شعیب کے احکامات کی روشنی میں ٹی او آر احمد زمان...
21/12/2023

کمشنر ٹاسک فورس کے مطابق ڈپٹی کمشنر جناب عظمت وزیر صاحب و ٹی ایم او محمد شعیب کے احکامات کی روشنی میں ٹی او آر احمد زمان و انکروچمنٹ آفیسر عدنان بنگش و انکروچمنٹ انسپکٹر نعمت الرحمن کے نگرانی میں ٹریفک پولیس و سٹی پولیس کے ہمراہ فٹ پاتھوں کو اور جیل روڈ سے ریڑھی بانوں کو ہٹایا گیا اور ریڑھی بانوں کے لئے سستا بازار میں جگہ فراہم کی گئی اور ریڑھیوں کی ٹائر نکالے گئے تا کہ ریڑھیی بازار میں روڈ بلاک نا کرسکے اس اقدام کو عوامی حلقوں میں سراہا گیا اور عوام نے ضلعی انتظامیہ اور ٹی ایم اے کا شکریہ ادا کیا۔

کوہاٹ/ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 92  کوہاٹ جوہر سیف اللہ  نے اپنے کاغذات نامزدگی  ریٹرننگ آف...
21/12/2023

کوہاٹ/ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ 92 کوہاٹ جوہر سیف اللہ نے اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں جمع کرادئے,اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی تنظیم اور کثیر تعداد میں مشران بھی ہمراہ تھے

کوہاٹ لاچی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم آمین بادشاہ سکنہ نادر بانڈہ کو گرفتار کر لیا
21/12/2023

کوہاٹ لاچی پولیس نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری مجرم آمین بادشاہ سکنہ نادر بانڈہ کو گرفتار کر لیا

کوہاٹ۔  / کاغذات نامزدگی کوہاٹ : این اے 35 سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کجانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز کوہاٹ...
21/12/2023

کوہاٹ۔ / کاغذات نامزدگی
کوہاٹ : این اے 35 سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں کجانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آغاز
کوہاٹ : جمیعت علماء اسلام ف کے امیدوار گوہر سیف اللہ خان بنگش نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے
کوہاٹ: گوہر سیف اللہ خان جمیعت علماء اسلام ف سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے وزن کانٹا کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گی...
21/12/2023

ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے وزن کانٹا کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف، ضلعی پولیس کے افسران، سی-ای-او نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے متعلقہ حکام کو نیشنل ہائی وے پر اوور لوڈ گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ عوامی شاہراہوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔

کوہاٹ پولیس کی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف انوکھی کارروائیسکول بیگ سے چرس برآمد کرکے طالب کے روپ میں منشیات سمگلر کو گرفتار...
21/12/2023

کوہاٹ پولیس کی منشیات کی سمگلنگ کے خلاف انوکھی کارروائی

سکول بیگ سے چرس برآمد کرکے طالب کے روپ میں منشیات سمگلر کو گرفتار کر لیا

انچارج چوکی پولیٹیکل طارق محمود نے زراعت دفتر کے قریب ناکہ بندی کی کارروائی میں شاطر سمگلر کو دھر لیا

پکڑے گئے سمگلر ساجدالرحمان سکنہ غلجو اورکزئی نے چرس سکول بیگ میں چھپا رکھی تھی

کارروائی میں 1.050 کلو گرام چرس سمیت پکڑے گئے ملزم کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا

سیکرٹری خوراک خیبرپختونخوا ہ جناب ظریف المعانی صاحب  اور ڈائریکٹر خوراک یاسر حسن کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے زیر ن...
20/12/2023

سیکرٹری خوراک خیبرپختونخوا ہ جناب ظریف المعانی صاحب اور ڈائریکٹر خوراک یاسر حسن کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرکے زیر نگرانی اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر گلاب گل نے عملہ کے ہمراہ عوام کو صحت مند خوراک اور ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی کے حوالے سے ضلع کوہاٹ میں مختلف ہوٹلز ، کباب فروشان اور دیگر شاپس کو چیک کیا گیا۔ ناقص صفائی، کم وزن اور زیادہ نرخنامہ کے حوالے سے ان کے خلاف کاروائی کی ۔ اور تمام ہوٹلز مالکان ، کباب فروشوں کو صفائی کے حوالے سے ہدایات جاری کیے۔
Food Department Khyber Pakhtunkhwa PMRU Khyber Pakhtunkhwa

کوہاٹ پولیس نے مارکیٹ میں جعلی کرنسی پھیلانے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا گمبٹ کے علاقہ چور لکی میں کارروائی کے دوران پ...
20/12/2023

کوہاٹ پولیس نے مارکیٹ میں جعلی کرنسی پھیلانے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا

گمبٹ کے علاقہ چور لکی میں کارروائی کے دوران پکڑے گئے ملزم کے قبضے سے81 ہزار روپے کی جعلی کرنسی برآمد

ایس ایچ او گمبٹ ریاض حسین اور اے ایس آئی سلیمان نے خفیہ اطلاعات پر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرکے ملزم کو دھر لیا

زیر حراست نوسرباز مزمل کمال سکنہ چور لکی کے خلاف تھانہ گمبٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا

کوہاٹ : تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کے زیر نگرانی ایکسائز چیک پوسٹ کوہاٹ کی ایک بڑی اور اہم کامیاب کاروئی، کروڑوں روپے مالی...
20/12/2023

کوہاٹ : تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کے زیر نگرانی ایکسائز چیک پوسٹ کوہاٹ کی ایک بڑی اور اہم کامیاب کاروئی، کروڑوں روپے مالیت کی آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام، ایکسائز چیک پوسٹ کویاٹ دوران تلاشی ٹرک سے 39000 گرام (39 کلو گرام) انٹرنیشنل کوالٹی آئس برآمد، ابتدائی تفتیش کے مطابق مزکورہ آئس افغانستان سے براسٹہ کوہاٹ پشاور سمگل کی جارہی تھی، مزکورہ آئس بعد اذاں پشاور اور ملک کے دیگر شہروں اور بیرون ملک سمگل کی جانی تھی، ترجمان ایکسائز نے کہا کہ ملزم ڈرائیور عبداللہ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرلیا

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی مین سٹی میں کاروائیاں---------ڈائریکٹر جنرل شفیع اللہ خان کی ...
18/12/2023

خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی ٹیم کوہاٹ کی مین سٹی میں کاروائیاں---------
ڈائریکٹر جنرل شفیع اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر ٹیم کوہاٹ نے مین سٹی میں متعدد بیکریوں کی انسپکشن کی،انسپکشن کے دوران صفائی کے ناقص صورتحال اور نان فوڈ گریڈ کلر کے استعمال پرایک بیکری پر جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ دیگر کو وارننگ دی گئی۔

وفاقی محتسب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ...
18/12/2023

وفاقی محتسب کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، ضلع کوھاٹ کے تمام وفاقی محکموں کے افسران و نمائندوں سمیت سول سوسائٹی کے افراد اور تاجر برادری کے صدور نے شرکت کی۔ ایڈوائزر وفاقی محتسب جناب جہانزیب لطیف نے اپنے محکمے کے اغراض و مقاصد ، افادیت اور اسکی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈوائزر وفاقی محتسب نے وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات کی سماعت کی۔ جس میں پیسکو، ایس-این-جی-پی-ایل، نادرہ اور بےنظیر انکم سپورٹ کے ادارے سرِفہرست تھے۔ متعلقہ محکموں کے افسران نے درج شکایات سے متعلق وضاحت کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی پیش کی اور شکایات کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ کھلی کچہری کے اختتام پر تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ اور وفاقی محتسب کی جانب سے کُھلی کچہری کے انعقاد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ٹی ایم او کوھاٹ محمد شعیب کی ھدایات پر عملہ ٹی ایم اے  کوھاٹ بلڈنگ کنٹرول أٹھارٹی کی ے ہمراہ ڈسٹرکٹ آرکیٹیک  شاکر زمان خ...
18/12/2023

ٹی ایم او کوھاٹ محمد شعیب کی ھدایات پر عملہ ٹی ایم اے کوھاٹ بلڈنگ کنٹرول أٹھارٹی کی ے ہمراہ ڈسٹرکٹ آرکیٹیک شاکر زمان خان کی سربراہی میں ھائی وے پر ناجائز تعمیراتی کاموں کو بغیر این او سی حاصل کیے ۔۔تمام تر ملکان کو نوٹس جاری بغیر این او سی کسی کو بھی تعمیراتی کام کرنے کی اجازت نہیں ہو گی
بحکم ٹی ایم او کوھاٹ۔۔۔

❣️❣️ چیرمین عرفان بنگش  این سی 12 اربن 5 کا اپنے لیڈران گوھر سیف اللہ خان بنگش اور جوھر سیف اللہ خان بنگش کے ساتھ محبتوں...
18/12/2023

❣️❣️ چیرمین عرفان بنگش این سی 12 اربن 5 کا اپنے لیڈران گوھر سیف اللہ خان بنگش اور جوھر سیف اللہ خان بنگش کے ساتھ محبتوں کا سلسلہ جاری ❣️❣️

سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ محمد ضیاء الحق کمشنر کوہاٹ ڈویژن چیئرمین RTA کوہاٹ محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پ...
18/12/2023

سیکرٹری ٹرانسپورٹ خیبر پختون خواہ محمد ضیاء الحق کمشنر کوہاٹ ڈویژن چیئرمین RTA کوہاٹ محمد عابد خان وزیر کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کوہاٹ محمد شعیب کی نگرانی میں سپرٹنڈنٹ ارٹی اے شوکت زمان نے DSP ٹریفک شوکت حیات اور ٹریفک ایڈیشنل انچارج عرب جان کے ہمراہ یونیورسٹی روڈ پر چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران روٹ پارمٹ اور مسافروں سے حکومت کی مقرر کردہ کے متعلق دریافت کیا۔جس پر اضافی کرایہ لینے والے درجنوں گاڑیوں کو چالان کیا گیا۔اور سینکڑوں مسافروں کو اضافی کرایہ واپس کر دیا گیا۔ اس موقع پر سپرٹنڈنٹ ارٹی اے شوکت زمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کے مقرر کردہ کرایوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور خود ساختہ کرایہ کسی صورت قابل قبول نہیں انھوں نے کہا کہ کسی بھی ڈرائیور کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنی طرف سے زیادہ کرایہ وصول کریں.اور جو بھی زیادہ کرایہ وصول کرےگا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔

خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کوہاٹ مصطفی خان نے مق...
18/12/2023

خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن آفیسر کوہاٹ مصطفی خان نے مقامی پولیس کے ساتھ مل کر بھکاریوں کے خلاف ریسکیو آپریشن کیا۔ 7 بچوں کو ریسکیو کرکے کاؤنسلنگ کے لیے ویلفیئر ہوم منتقل کیا گیا اور متعلقہ خاندانوں کے ساتھ اس شرط کے ساتھ دوبارہ ملایا گیا کہ وہ آئندہ بھیک نہیں مانگیں گے.

کوھاٹ ٹی ایم اے ان ایکشن____ تحصیل انتظامیہ نے کوائف مکمل نہ ہونے کے باعث و نوٹس دینے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پہ تاج...
18/12/2023

کوھاٹ ٹی ایم اے ان ایکشن____ تحصیل انتظامیہ نے کوائف مکمل نہ ہونے کے باعث و نوٹس دینے کے باوجود جواب جمع نہ کرانے پہ تاج شادی ہال کو سیل کردیا۔۔
اس موقع پہ چیف آفیسر محمد وقاص ھمراہ انکروچمنٹ انسپکٹر نعمت الرحمن و اسسٹنٹ بلڈنگ انسپکٹر بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ھمراہ مذکورہ شادی ہال کو سیل کردیا۔۔۔اس موقع پہ مقامی پولیس بھی ھمراہ رہی____

کوہاٹ ::آج بیرون تحصیل بازار تاجر یونین کوہاٹ کے نمائندہ وفد نے انچارج تحصیل پولیس چوکی فیضان خان سے ملاقات کی اور فیضان...
17/12/2023

کوہاٹ ::
آج بیرون تحصیل بازار تاجر یونین کوہاٹ کے نمائندہ وفد نے انچارج تحصیل پولیس چوکی فیضان خان سے ملاقات کی اور فیضان خان کو انچارج تحصیل چوکی تعیناتی پر مبارک باد دی گی ۔ اور بیرون تحصیل بازار کے مختلف مسائل پر بات چیت کی گی۔
انچارج تحصیل چوکی فیضان خان نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائیں اس موقع پر بیرون تحصیل باراز کے صدر حارث نیازی نے فیضان خان انچارج تحصیل چوکی کا شکریہ ادا کیا
اس ملاقات کے موقع پر بیرون تحصیل بازار تاجر یونین کے صدر حارث نیازی
چئیرمین حاجی لعل محمد کے فرزند قیصر خان
جنرل سیکٹری پرویز خان
ڈپٹی سیکٹری مصطٰفی خان
فنانس سیکٹری واجد نیازی
اور سیکٹری انفارمیشن سیف الرحمٰن شامل تھے .

Address

Kohat
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhton kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share