Kohat Press News

Kohat Press News کوہاٹ کا سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک جو رکھے آپکو کوہاٹ کی ہر خبر سے باخبر ✌️
(14)

30/10/2024

درہ آدم خیل روڈ ہر قسم کے ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے
وجہ تا حال نہ معلوم ۔

کے ڈی اے فیز 2 میں  12 ارب روپے کا ٹھیکہ ہو رہا ہے ۔ جس میں روڈر، نکاسی، اور پانی کی لائنز شامل ہیں ۔ یہ سب ہم ADB کے قر...
28/10/2024

کے ڈی اے فیز 2 میں 12 ارب روپے کا ٹھیکہ ہو رہا ہے ۔ جس میں روڈر، نکاسی، اور پانی کی لائنز شامل ہیں ۔ یہ سب ہم ADB کے قرض کے پیسوں سے کر رہے ہیں ۔ نو ہم ہی نے ادا کرنے ہیں ۔

تقریبآ تمام فیز 2 میں گٹر کے مین ہول روڈوں کے درمیان بنائے گئے ہیں ۔ یہ حالیہ تصویر ہے کہ ابھی تک 50٪ کام بھی نہیں ہوا اور مین گھٹر کے سر ٹوٹ گئے ہیں ۔۔
یہ نئے میڈکل کالج کے سامنے گٹر کے مین ھول کی تصویر ہے ۔ اور باقی بھی ایسے ہی ٹوٹے ہیں۔

اس کام کی وجہ سے فیز 2 میں انتہائی گردہ ہوتا اور کام کرنے والے پانی کا چھڑکاؤ نہیں کرتے جس کی وجہ سے ہر دوسرے بندے کا گلہ خراب ہے ۔ افسوس کی بات ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں ہے

26/10/2024

باجوڑ: ایم این اے مبارک زیب پر ورکر کا تشدد ، لوٹے لوٹے کے شدید نارے

بریکنگـــ نیــوزبشری بی بی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔۔۔
24/10/2024

بریکنگـــ نیــوز

بشری بی بی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔۔۔

24/10/2024

*[بریکنگ نیوز۔]*
کوہاٹ پشاور روڈ پر فائرنگ کی وجہ سے *[pizza king]* کے مالک حبیب انور جاں بحق۔ اور اسکا بھائی زخمی۔

22/10/2024

کوہاٹ شہر اور مضافات میں گرج چمک کے ساتھ باران رحمت شروع۔ سردی میں اضافہ اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں

پاڑہ چنار ۔ اپرکرم، اہلسنت کے قوم مقبل کے گاڑیوں پر کنج علیزئی میں  فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 بے گناہ مسافر شہ...
12/10/2024

پاڑہ چنار ۔ اپرکرم، اہلسنت کے قوم مقبل کے گاڑیوں پر کنج علیزئی میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 6 بے گناہ مسافر شہید ہوگئے ہیں ۔۔
شہیدوں کو اپنے ابائیوں علاقوں کے لیے روانہ جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔۔

لاوارث شہر کوہاٹ۔۔!!کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ہمارے منتخب نمائندگان پچھلے 3 دنوں سے بند کوہاٹ ٹنل اور غاخی روڈ کے حوالے س...
11/10/2024

لاوارث شہر کوہاٹ۔۔!!
کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے ہمارے منتخب نمائندگان پچھلے 3 دنوں سے بند کوہاٹ ٹنل اور غاخی روڈ کے حوالے سے مکمل خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ لاکھوں افراد کو روڈ کی اس بندش کی وجہ سے مشکلات اور نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ باہر ممالک سے پشاور ایئرپورٹ پر آئے ہوئے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا جنہوں نے ٹنل روڈ کے ذریعے کوہاٹ، اورکزئی اور ہنگو سمیت مختلف شہروں میں اپنے گھروں کو جانا ہوتا ہے اپنے عزیزوں سے ملنے، اسی طرح بیمار حضرات، طلباء اور مسافرین اذیت کا شکار ہو رہے ہیں۔
کوہاٹ کی ضلعی انتظامیہ سمیت ہمارے منتخب سیاسی نمائندگان کی بےبسی دیکھ کر افسوس کے علاوہ کیا کہہ سکتے ہیں۔

جمرود،پختون قومی جرگہ اور حکومتی تشکیل شدہ جرگہ کے مابین مزاکرات کامیاب، تین روزہ قومی جرگہ پر امن طریقے سے منعقد کرنے پ...
11/10/2024

جمرود،پختون قومی جرگہ اور حکومتی تشکیل شدہ جرگہ کے مابین مزاکرات کامیاب، تین روزہ قومی جرگہ پر امن طریقے سے منعقد کرنے پر اتفاق۔
تفصیلات کے مطابق ضلع خیبر کی تحصیل جمرود وزیر ڈھنڈ انصاف ہاؤس حاجی امیر محمد افریدی کے حجرے میں مزاکرات ہوئے جس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور،سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سواتی،صوبائی وزیر مینا خان،صوبائی وزیر سہیل آفریدی،اے این پی کے میاں افتخار حسین،مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر عباد، ایم این اے اقبال آفریدی، ایم این اے جمشید دستی، جماعت اسلامی کے پروفیسر ابراہیم،پیپلز پارٹی کے ارباب زرک،عبدالغنی افریدی ،کمشنر پشاور ریاض محسود،منظور آحمد پشتین،ملک نصیر احمد کوکی خیل، حاجی رضا شاہ،حاجی اقتدار آفریدی، ملک سردار اعظم سمیت کثیر تعداد میں دیگر مشران شریک تھے۔

مذاکرات چار گھنٹے سے جاری رہے جس میں وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور منظورِ آحمد پشتین کے مابین ون ٹو ون مزاکرات بھی ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ،منظور احمد پشتین اور میاں افتخار حسین نے کہا کہ مزاکرات کامیاب ہوئے جس میں فیصلہ ہوا کہ تین روزہ پختون قومی جرگہ پر امن ہوگا جس میں میزبان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا و مقامی کوکی خیل قبائل ہوں گے جبکہ صوبائی حکومت ہر ممکن تعاون کریں گی۔

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے گزشتہ روز فائرنگ کی نتیجے میں چار جاں بحق افراد کی موت پر منظور احمد پشتین کیساتھ تعزیت کرکے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت جاں افراد کی خاندانوں کی ہر ممکن مدد کریں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پر امن جرگہ کا انعقاد ہر کسی کا حق ہے اور یہاں پر اظہارِ رائے پر پابندی نہیں ہونا چاہئیے۔

منظور احمد پشتین کا کہنا تھا کہ پختون قومی جرگہ پر امن انداز میں کیا جائے گا اور جرگہ کا کوئی سربراہ نہیں ہوتا ہر کسی کا اپنا اپنا کردار ہوتا ہے ۔ پختون قومی جرگہ میں پختون قوم کے ساتھ مظالم پر بات ہوگی اور گزشتہ برسوں میں جانی و مالی نقصانات کا ڈیٹا منظر پر لا جائے گا۔ جبکہ مستقل میں اس مظالم و نقصانات کی روک تھام پر غور کیا جائے گا۔مزاکرات کے حوالے سے نیشنل عوامی پارٹی کے

صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے حکومت اور پی ٹی ایم کیساتھ مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ مزید پختون قوم کی خون بہانے کا سلسہ روکا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی لوگوں کے مابین بہت سیاسی اختلافات ہے لیکن ہم اکھٹے اس لئے بیٹھ گئے تاکہ ہمارے بچے مزید خون خرابے سے بچ سکے۔

10/10/2024

رات گئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جمرود پہنچ گئے ، جرگہ ارکان بھی ہمراہ ، پی ٹی ایم کے رہنما بھی مذاکرات میں شریک

خیبر پختونخوا حکومت پر دباؤ تمام سیاسی پارٹیوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی ۔
10/10/2024

خیبر پختونخوا حکومت پر دباؤ تمام سیاسی پارٹیوں کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی ۔

اکثر لوگ ہمیں مسج کرکہ راستہ کا پوچھ رہے ہیں کوہاٹ و گردنواح کی عوام پشاور سفر سے گریز کریں.کوہاٹ ٹنل و کوتل غاخی مکمل ب...
10/10/2024

اکثر لوگ ہمیں مسج کرکہ راستہ کا پوچھ رہے ہیں کوہاٹ و گردنواح کی عوام پشاور سفر سے گریز کریں.کوہاٹ ٹنل و کوتل غاخی مکمل بلاک ہے. روڈ بند۔

کوہاٹ ٹنل ٹریفک لے لئے بند سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہے ہیں کہ ٹنل کے اندر بارود سے بھری گاڑی ٹھہری ہے جبکہ مقامی ذرا...
09/10/2024

کوہاٹ ٹنل ٹریفک لے لئے بند
سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہے ہیں کہ ٹنل کے اندر بارود سے بھری گاڑی ٹھہری ہے جبکہ مقامی ذرائع کے مطابق درہ آدم خیل میں مقامی لوگوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ ہی وجہ سے ٹنل بند ہے

09/10/2024

بڑی خبر
صوبائی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا سے وفاقی حکومت کے اختیارات واپس لینے کیلئے آج ہی اسمبلی میں بل پیش کرنے کا قوی امکان ،

09/10/2024

ایک افسوسناک واقعہ!
کوہاٹ جیل روڈ پوسٹ افس کے سامنے فائرنگ سے زیڑہ اورکزئی کا رھنے والا ایک شخص جانبحق
Kohat Press News

07/10/2024

افسوناک خبر
پنڈی پل کوہاٹ کے قریب ریل گاڑی کی ٹکر سے ایک بوڑھا آدمی جانبحق ۔

آگاہی نوٹس برائے عوام الناس اور ٹرانسپورٹرزDeputy Commissioner Kohat DPO Kohat
12/09/2024

آگاہی نوٹس برائے عوام الناس اور ٹرانسپورٹرز
Deputy Commissioner Kohat
DPO Kohat

Deputy Commissioner Kohat DPO Kohat
26/08/2024

Deputy Commissioner Kohat
DPO Kohat

21/08/2024
07/08/2024

افسوسناک خبر گمبٹ گڑنگ ڈیم میں تین بچوں کے ڈوبنے کی ابتدائی اطلاعات، ریسکیو ٹیمیں روانہ مزید تفصیل کچھ دیر میں

ضلع کوھاٹ میں عوام الناس کی قیمتی جانوں کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم نے دفعہ 144 کے...
30/07/2024

ضلع کوھاٹ میں عوام الناس کی قیمتی جانوں کو نقصان پہنچنے کے خدشہ کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر کوہاٹ جناب عبدلاکرم نے دفعہ 144 کے تحت 60 یوم کے لیے ضلع کوہاٹ کی حدود میں غیر قانونی ایل-پی-جی ڈسٹری بیوٹرز، غیر رجسٹرڈ سلنڈر مینوفیکچررز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نصب ایل پی جی سلنڈروں/ ٹینکیوں میں ایل-پی-جی بھرنے، خاص طور پر کمرشل/نجی گاڑیوں، بسوں، وینز، فلائنگ کوچ/ہائیس، ویگنوں میں ایل پی جی گیس بھرنے کے لیے مختلف غیر قانونی فلنگ سٹیشنز پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

30/07/2024

آفسوس ناک خبر
درہ ادم خیل پرانا بازی خیل میں بارش کا پانی ریلہ گھر کے تہہ خانے میں بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد کی موت واقع ہوگئی ہے،

29/07/2024

بریکنگ
کوہاٹ/کچہ پکہ روڈ ہر قسم ٹریفک کے لینے کھول دیا گیا.

29/07/2024

کرم جنگ نے ہنگو اور کوہاٹ کو بھی لپیٹ میں لےلیا

کوہاٹ محمد زئی میں بھی روڈ بند۔۔

Address

Kohat

Telephone

+923279017307

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Press News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kohat Press News:

Videos

Share