News cast

News cast Journalism is all about Reputation and Information

اینٹ کا جواب پتھر سے وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر سردار خان اور رجسٹرار ڈاکٹر طارق جان کو ل...
12/12/2023

اینٹ کا جواب پتھر سے
وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر سردار خان اور رجسٹرار ڈاکٹر طارق جان کو لینے کے دینے پڑ گئے غیر قانونی نوٹس دینے پر سینیئر صحافی اور کوہاٹ پریس کلب کے رکن طاہر رشید بنگش نے وائس چانسلر اور رجسٹرار لیگل نوٹس دے دیا۔

چہلم نواسہ حضرت محمد ص حضرت امام حسین علیہ السلام  کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے عمائدین کوہاٹ کی حجرہ سیٹھ سیف ...
29/08/2023

چہلم نواسہ حضرت محمد ص حضرت امام حسین علیہ السلام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے عمائدین کوہاٹ کی حجرہ سیٹھ سیف اللہ خان بنگش محمد زئی میں اہم بیٹھک ، اہل سنت اور اہل تشیع مشران کی کثیر تعداد میں شرکت ، امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز ،مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام امن و آشتی کو فروغ دے کر بھائی چارے کی مثالی فضاء قائم کرنے کا مشترکہ اعلامیہ جاری ، تفصیلات کے مطابق حجرہ سیٹھ سیف اللہ خان بنگش محمد زئی میں گوہر سیف اللہ خان کی میزبانی میں اہل سنت اور اہل تشیع کے مشران ، منتخب بلدیاتی نمائندگان سمیت تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس میں اہل سنت اور اہل تشیع مشران نے عاشورہ کی طرح چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کی پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا گیا اجلاس میں اہل سنت اور اہل تشیع مشران متفقہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کے موقع پر امن و امان کا قیام قومی فریضہ ہے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام امن و آشتی کو فروغ دیں اور بھائی چارے کی مثالی فضاء قائم کریں ، اس موقع پر بہترین کوارڈینیشن کو بہتر بنائیں اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو سیکورٹی اداروں کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن کو فروغ دیتے ہوئے چہلم کے پر امن انعقاد میں مؤثر کردار ادا کریں ۔اجلاس میں سفیر امن گوہر سیف اللہ خان اور سیٹھ فیملی کی کوہاٹ کے علاقائی امن کیلئے کی گئی کاوشوں کی تعریف کی اور انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

پولیس آفیسر عقیق حسین بنگش ایس پی کرم تعینات
16/08/2023

پولیس آفیسر عقیق حسین بنگش ایس پی کرم تعینات

معروف قانون دان کوہاٹ بار کے سابق صدر، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء، اور سابق خاتون ممبرقومی اسمبلی خورشیدبیگم کے شوھر. ....
11/08/2023

معروف قانون دان کوہاٹ بار کے سابق صدر، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء، اور سابق خاتون ممبرقومی اسمبلی خورشیدبیگم کے شوھر. . سعیدشاہ بخاری ایڈوکیٹ. . درسمندہنگو کے قریب کار ایکسیڈنٹ میں جان بحق۔
موصوف کوہاٹ سے عدالتی پیشی کے لئے کرم پارہ چنار جارہے تھے

پشاور: تحصیل متھرا کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ۔
06/08/2023

پشاور: تحصیل متھرا کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ۔

05/08/2023

کوہاٹ کچہری چوک میں فائرنگ .......دو افراد زخمی، ایک جاں بحق

کوہاٹ: دفعہ 144 نافذ ،سڑک کنارے قائم  خودساختہ غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی  عائد کوہاٹ : کالعدم تنظیموں کا جانوروں...
21/06/2023

کوہاٹ: دفعہ 144 نافذ ،سڑک کنارے قائم خودساختہ غیر قانونی مویشی منڈیوں پر پابندی عائد

کوہاٹ : کالعدم تنظیموں کا جانوروں کی کھالیں جمع کرنے اور پٹاخوں کی خرید و فروخت بھی ممنوع قرار

کوہاٹ: موٹر سائیکل ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، ڈیموں اور دریاؤں میں نہانا اور تیراکی کرنے پر 30 یوم کیلئے پابندی یوگی، اعلامیہ

کوہاٹ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے اہم فیصلے۔۔۔  ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی کیمپ کل بروز جمعرات 15 جون کو لگایا جائے گا ...
15/06/2023

کوہاٹ پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن کے اہم فیصلے۔۔۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی کیمپ کل بروز جمعرات 15 جون کو لگایا جائے گا پیرا میڈیکل اسٹاف پولیو کمپین کا مکمل بائیکاٹ کریں گی اور 22 جون کو پشاور میں احتجاج میں بھرپور حصہ لے گی

13/06/2023
الیکشن کمیشن کا انتخابات میں آرایم ایس سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ، دونوں صوبوں کو آر ایم ایس آپریٹرز کی ٹریننگ کیلئے مرا...
08/04/2023

الیکشن کمیشن کا انتخابات میں آرایم ایس سسٹم استعمال کرنے کا فیصلہ، دونوں صوبوں کو آر ایم ایس آپریٹرز کی ٹریننگ کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا

The Election Commission's decision to use thein the elections

پاکستان ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کا رکن ہے بھکاری نہیں، اسحاق ڈار
08/04/2023

پاکستان ورلڈ بینک، آئی ایم ایف کا رکن ہے بھکاری نہیں، اسحاق ڈار

"چار دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے پانچویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا"۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری
08/04/2023

"چار دن آئی جی سندھ کو اختیار دیں، میری کوآرڈینیشن سے پانچویں دن کوئی اسٹریٹ کرائم نہیں ہوگا"۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری

خیبر پختونخوا بار کونسل نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
08/04/2023

خیبر پختونخوا بار کونسل نے چیف جسٹس سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

کوہاٹ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان بارے اعلیٰ سطحی اجلاس ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ عم...
08/04/2023

کوہاٹ میں رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عیدالفطر کیلئے سیکیورٹی پلان بارے اعلیٰ سطحی اجلاس

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ عمر عباس بابر کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ایس پی سی ٹی ڈی محمد عمران، سرکل ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے ایس ایچ اوز کی شرکت

اجلاس میں سول حساس ادارے کے افسران، ریسکیو 15، ٹریفک وارڈنز حکام اور دیگر پولیس افسران نے بھی شرکت کی

اجلاس میں رمضان المبارک کے باقی ایام اور عید الفطر کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کیلئے جامع لائحہ عمل طے کرلیا گیا

اجلاس میں شہر کی امن کو برقرار رکھنے اور تحفظ عامہ یقینی بنانے کیلئے فول پروف حفاظتی پلان مرتب کرنے کے حوالے سے اہم سیکیورٹی نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

اجلاس کے دوران عیدالفطر بالخصوص چاند رات کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی سدباب کیلئے مربوط میکانزم ترتیب دینے کے بارے میں بھی باہمی تبادلہ خیال کیا گیا

اجلاس میں رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عیدالفطر کے ایام میں شہر میں بڑھتی ہوئی رش کو کنٹرول کرنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان ترتیب دینے کے عوامل بھی زیر بحث لائے گئے

اجلاس میں ضلع بھر کے مصروف شاہراہوں اور بین الاضلاعی روٹس پر چیکنگ مزید سخت کرنے اور پولیس گشت بڑھانے کا بھی فیصلہ کیاگیا

اجلاس میں رمضان المبارک کے باقی ایام کے دوران بازاروں اور پبلک مقامات پر لوگوں کے رش پر قابو پانے کی خاطر مناسب اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زوردیاگیا

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ شہزادہ عمر عباس بابر نے پولیس افسران پر زور دیا کہ وہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں

قانون نافذ کرنے والے اداروں کیساتھ ملکر مربوط انٹیلی جنس نظام کے تحت علاقائی سطح پر نتیجہ خیز سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا انعقاد یقینی بنایا جائے

ڈی پی او نے حساس مقامات، پولیس تنصیبات اور رش والی عوامی جگہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی سختی سے تاکید کی

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزادہ عمر عباس بابر نے عیدالفطر کے موقع پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے پیشگی اقدامات اٹھانے اور اس سلسلے میں کمیونٹی کی خدمات حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی

ڈی پی او نے حالیہ دہشتگردی اور پولیس پر حملوں کے واقعات کو بہترین کوآرڈینیشن اور ٹیم ورک کے ذریعے ناکام بنانے کی ضرورت پر زور دیا

پی ٹی آئی  خیبر پختونخوا سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ بلال احمد مستعفی ہوگئے ۔میں نے غلطی اور ناسمجھی میں فیس بک پر کچھ پوسٹیں ...
08/04/2023

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا سوشل میڈیا ٹیم کے ہیڈ بلال احمد مستعفی ہوگئے ۔
میں نے غلطی اور ناسمجھی میں فیس بک پر کچھ پوسٹیں لگائیں،اپنے پوسٹوں پر تہہ دل سے معذرت کرتا ہوں، بلال احمد خان
مزید جانیے :https://tinyurl.com/28jfm4b3

کپڑا سستا ، سلائی مہنگی ، ضلعی انتظامیہ سے ایکشن کی درخواست
08/04/2023

کپڑا سستا ، سلائی مہنگی ، ضلعی انتظامیہ سے ایکشن کی درخواست

قمر جاوید باجوہ اور علیم خان پارٹنرز ہیں، پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کے قمر جاوید باجوہ اور علیم خان پر سنگین ترین...
08/04/2023

قمر جاوید باجوہ اور علیم خان پارٹنرز ہیں، پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ کے قمر جاوید باجوہ اور علیم خان پر سنگین ترین الزامات، نیا پنڈورا باکس کھول دیا

صدر ِپاکستان نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجواد...
08/04/2023

صدر ِپاکستان نے سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلئے پارلیمنٹ کو واپس بھجوادیا ۔

جب مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرسکتے ہیں تو آپس میں کیوں بات نہیں کرسکتے؟ سینیٹر مشاہد حسینمزید پڑھیے: https://urdu.geo.tv...
07/04/2023

جب مودی کو مذاکرات کی پیشکش کرسکتے ہیں تو آپس میں کیوں بات نہیں کرسکتے؟ سینیٹر مشاہد حسین
مزید پڑھیے: https://urdu.geo.tv/latest/323905-

ضلع کوھاٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے  ...
07/04/2023

ضلع کوھاٹ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقین کو مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے تحصیل گمبٹ میں قائم بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام مستحقین کو مفت آٹا تقسیم کرنے والے مختلف ڈسٹریبیوشن / سیلز پوائنٹس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے مفت آٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو مستحقین میں مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں مزید بہتری و آسانی لانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں تاکہ شفاف طریقے سے مستحقین میں آٹے کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و جنرل محترمہ رینا سہروردی، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ عثمان اشرف، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وقاص احمد اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و اہلکاران موجود تھے۔
Chief Secretary Khyber Pakhtunkhwa
Commissioner Kohat Division, Kohat
PMRU Khyber Pakhtunkhwa

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سےمتعلق ازکود نوٹس،جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی نوٹ جاری کر دیا
07/04/2023

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات سےمتعلق ازکود نوٹس،جسٹس اطہر من اللہ نے تفصیلی نوٹ جاری کر دیا

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
07/04/2023

سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

Address

Kohat
26000

Opening Hours

Monday 08:30 - 16:30
Tuesday 08:30 - 16:30
Wednesday 08:30 - 16:30
Thursday 08:30 - 16:30
Friday 08:30 - 16:30

Telephone

+923335013875

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when News cast posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to News cast:

Videos

Share

Category


Other Media in Kohat

Show All

You may also like