کوہاٹ کے رہاٸشی ٹنل ٹول پلازہ ٹیکس دینگے یا مستثنٰی؟
ویڈیو بشکریہ فرحان بنگش
[10/29, 20:40] Sobat: Name m ayan
Father name m sadiq
[10/29, 20:40] Sobat: 03358871296
کوہاٹ میلاد چوک سے عیدمیلادنبی کے حوالے سے لائٹنگ کے خوبصورت مناظر
کویاٹ: کوہاٹ بورڈ برائے انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے ایف اے /ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا
کوہاٹ: پہلی پوزیشن کوہاٹ کیڈٹ کالج کے طالب علم زاہد فاروق نے 1136 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی
کوہاٹ: دوسری پوزیشن کیڈٹ کالج کے محمد بلال رؤف نے 1116 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی
کوہاٹ: کرک کے نجی کالج کی طالبہ علینہ فرزند ،نجی کالج کرک کے طالب علم فرحت اللہ اور محمد نصیب اور امامہ نور نے 1102 نمبر حاصل کر کے مشترکہ تیسری پوزیشن حاصل کی
کوہاٹ: مجموعی طور پر کل 58824 امیدواروں میں 52268 امیدوار کامیاب ہوئے
کوہاٹ: مجموعی طور نتیجہ 88.85 فیصد رہا
کوہاٹ: پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے
کوہاٹ ہنگو روڈ نور شیر بلڈنگ کے مکینوں نے اپنے مسائل کے حوالے سے فریاد ایم پی اے شفیع جان تک پہنچا دی
نالوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالی اور بارش کا پانی گھروں میں داخل ہوجاتا ہے ڈبلیو ایس ایس سی اگر نالیوں کی صفائی کی جائے تو یہ مسلہ نہ ہو
بورکہ کی عوام نے پولیو مہم کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔
اس حوالے سے مزید تفصیلات ویڈیو میں دیکھنا نہ بھولیں
کوہاٹ 6 ستمبر کے حوالے سے ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں نمبر1 سکول کے طالب علم کی تقریر
کوہاٹ 6ستمبر اعجاز بھائی خوبصورت آواز میں ملی نغمہ پیش کر رہے ہیں
#صوبائی_حکومت_کا_عوامی_ایجنڈا
ڈپٹی کمشنر کوھاٹ جناب عبدلاکرم کی سربراہی میں 06 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، ضلعی انتظامیہ کوہاٹ کے افسران، محکمہ تعلیم، ریسکیو 1122، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر اور دیگر محکموں کے افسران اور اساتذہ و سکولوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں مختلف سکولوں کے بچوں نے 06 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر تلاوت قران پاک سے آغاز کیا تاہم بچوں نے ملی نغمے ، انگریزی و اردو تقاریر، ٹیبلو اور مختلف قسم کے خاکے پیش کئیے گئے. ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 06 ستمبر پاکستان کی عوام اور افواج پاکستان کی یکجہتی کا دن ہے جب دشمن کے ناپاک ارادوں کو مل کر خاک میں ملایا گیا۔ ہمارے ملک کے شہیدوں نے وطن کی بقا اور سلامتی کے لیے جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن وطن کی مٹی پر دشمن کو قدم نہ رکھنے دیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوھاٹ نے کہا کہ ہم سب نے مل کر ملک کی حفاظت و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے. تقریب کے اختتام پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا اور پاکستان کے امن اور سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
کوہاٹ عالمی مجلس ختم نبوت کے زیر اہتمام کمپنی باغ کوہاٹ میں منعقدہ کامیاب سالانہ ختم نبوت کانفرنس 2024 کے مناظر۔
تاج و تخت و ختم نبوت زندہ باد ❤
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا.
اپنے بچوں کو مستقل معذوری سے بچانے کے لیے پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں اور پولیو ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ کوہاٹ سے پولیو وائرس کا خاتمہ کیا جا سکے یہ بات ڈپٹی کمشنر کوہاٹ عبدالاکرم نے انسداد پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر کہیں. بعد اَزا ان کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا. جس میں ڈی پی او عمر خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد اقبال ، اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ، پولیو مانیٹرنگ افسران، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایس پی سٹی، محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت کے دیگر افسران و اہلکاران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر کو انسداد پولیو مہم کے بارے بنائے گے جامع پلان تفصیل سے پیش کیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے مہم کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیے.
کل کمپنی باغ میں شاندار ختم نبوت کانفرس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اس حوالے سے مزید تفصیلات ویڈیو میں دیکھنا نہ بھولیں