UP DATED News

UP DATED News ONLY IMPORTANT NEWS FROM PAKISTAN AND OTHER

13/11/2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 28 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں کس کا پلڑا بھاری؟
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گی اور آج کے میچ سے قبل دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 28 بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پہلا مقابلہ 28 اگست 2006 کو برسٹل میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے فتح سمیٹی تھی۔

اگست 2006 سے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان اس فارمیٹ میں 28 مقابلے ہو چکے ہیں جس میں سے انگلینڈ نے 17 بار پاکستان کو ہرایا جبکہ پاکستان صرف 9 بار کامیاب ہوا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایک مقابلہ ٹائی رہا جبکہ ایک میچ کا نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک دونوں ٹیمیں صرف دو بار آمنے سامنے آئی ہیں اور دونوں بار انگلینڈ نے فتح حاصل کی۔

رواں سال انگلش ٹیم نے پاکستان آکر 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی، انگلینڈ نے 4 اور پاکستان نے 3 میچوں میں کامیابی سمیٹی۔

13/11/2022

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آرمی چیف کوئی بھی بنے، اُن کی جماعت کو اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔

13/11/2022

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ہوٹل کے باہر سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بھیک مانگنے والا بچہ جاں بحق ہوگیا۔

12/11/2022

پنجاب حکومت نے لاہور میں آٹھ نئے تھانے بنانے کی منظوری دے دی

12/11/2022

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کیلئے ہم نے جو پلان بنایا ہے اس پر عمل کرنا ہے۔

12/11/2022

کار اور ہاؤس فنانس کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا، دو ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے خریدو فروخت سے متعلق معروف ویب سائٹس پر شیڈو کمپنیاں بنائیں اور سیکڑوں افراد سے مالی فراڈ کیا۔

ملزمان نے مڈل کلاس طبقے کی آسان شرائط پر اچھی گاڑی اور اچھا گھر حاصل کرنے والی خواہش کی کمزوری کا فائدہ اُٹھایا اور اربوں روپے کے مبینہ فراڈ کیلئے خریدو فروخت کی معروف ویب سائٹس کا استعمال کیا۔

متاثرین کا دعویٰ ہے کہ دو سو سے زائد ایف آئی آرز درج ہونے کے باوجود ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔

جیونیوز کی تحقیق کے مطابق پہلے شیڈو کمپنیوں کے ذریعے کم قیمت پر گاڑیاں اور گھر دینے کا جھانسہ دیا جاتا، پھر کوئی سادہ لوح شہری "ڈاؤن پے منٹ" جمع کراتا تو "کانٹریکٹ" کی پیچیدہ شقوں کے سہارے تاخیری حربے استعمال کئے جاتے، اس کے بعد کوئی پریشان ہوکر ایف آئی آر کٹواتا تو رقم ہتھیانے والی کمپنی کا نام اور اس کا اسٹاف تبدیل کردیا جاتا۔

جیونیوز کو حاصل دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ ان کمپنیوں کے خلاف کیس 2021 میں ہائی کورٹ کی جانب سے نیب کو منتقل کیا گیا تھا جس پر دو سال سے کوئی بھی شنوائی نہیں ہوئی۔

فراڈ سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 716 بتائی گئی ہے جبکہ فراڈ کرنے والوں کے خلاف دو سو سے زائد ایف آئی آر بھی درج ہیں لیکن مرکزی ملزمان سمیت نہ کوئی گرفتار ہوا ہے اور نہ کسی کی رقم واپس ملی۔

12/11/2022

کراچی پولیس نے موٹر سائیکل کے پرانے پرزوں اور موبائل فون کی خرید و فروخت کے خلاف بڑے ایکشن کی تیاری کر لی۔

کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ بڑھتے ہوئے جرائم کی اہم وجہ منشیات، چوری کی موٹر سائیکلوں اور موبائل فون کی آسانی سے فروخت ہے۔

12/11/2022

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں تحریک ا نصاف کی خاتون کارکن نرگس مینگل کے قاتل کو گرفتار کرلیاگیا۔مقتولہ کے سابق شوہر نے پولیس کی حراست میں جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔

12/11/2022

سندھ حکومت کا کراچی سےسکھر تک بلٹ ٹرین چلانے کا فیصلہ

12/11/2022

دنیا بھر میں مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ سب سے زیادہ استعمال کی جاتی ہے،واٹس ایپ میں صارفین کا ایک بہت بڑا مطالبہ پورا ہونے والا ہے اور ایک بہترین فیچر کو جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ WaBetaInfo کے مطابق واٹس ایپ میں بڑے گروپس کی چیٹ کو آٹو میوٹ کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔

12/11/2022

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ ہارٹ کی ٹریٹمنٹ مکمل ہونے پر اے ایف آئی سی راولپنڈی سے آڈیو پیغام میں کہاہے کہ میں بالکل خیریت سے ٹھیک ٹھاک ہوں ،چھوٹے موٹے چیک و پروسیجر کیلئے ہسپتال آیا تھا ،روبہ صحت ہوں انشااللہ ایک آدھ دن میں آپ کے درمیان ہوں گا ۔

12/11/2022

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ایک بار پھر آرمی چیف کی تقرری پر متنازع بیان دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے حالیہ ویڈیو بیان میں موجودہ حکومت کے تحت آرمی چیف کی تقرری پر سوال اٹھاتے ہوئےکہا کہ لندن کا تماشا اداروں کی مضبوطی کے لیے نہیں ہورہا۔

12/11/2022

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مہنگائی میں مزید اضافہ، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 29.24 فی صد ریکارڈ، ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کر دی۔

12/11/2022

پاکستان میں چین کے سفیر نون رونگ کا کہنا ہے کہ وہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع ہوتا ہوا دیکھتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین سے حاصل شدہ نتائج کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

12/11/2022

وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ زیادہ ڈالر ریٹ چارج کرنے والے بینکوں پر زیادہ سے زیادہ جرمانہ کیا جائے گا تاکہ آئندہ کوئی بینک ایسا کام نہ کرے۔

11/11/2022

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو ریلیز کردیا جبکہ کراچی کنگز میں بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو شامل کیا گیا ہے۔

11/11/2022

لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کی فوری استدعا مسترد کرتے ہوئے فریقین سے 14 نومبرکو جواب طلب کرلیا۔

11/11/2022

لندن: ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں لندن ہائی کورٹ نے شہباز شریف کو لیگل کاسٹ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیلی میل ہرجانہ کیس میں شہباز شریف کے لئے مشکل پیدا ہوگئی ہے، لندن ہائی کورٹ نے متعلقہ کیس میں شہباز شریف کو 23 نومبر تک 30 پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم صادر کردیا ہے۔

11/11/2022

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی کا وفاقی حکومت کا نوٹیفکیشن معطل

11/11/2022

سابق ممبر صوبائی اسمبلی چودھری اشفاق احمدکو روڈ بلا ک کرنے کے جرم میں گرفتارکرلیاگیا۔

11/11/2022

وئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر ٹرک اور ٹو ڈی میں تصادم جس کے باعث چار افراد جانحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیاگیا ہے۔

11/11/2022

عمران خان پر قاتلانہ حملہ سازش نہیں، حملہ آور کا انفرادی عمل تھا: وفاقی حکومت کو رپورٹ پیش

11/11/2022

پی ٹی آئی نے میجر (ر) خرم حمید خان روکھڑی کی بنیادی رکنیت ختم کردی

11/11/2022

کراچی میں سرکاری اسپتالوں کے طبی عملے کا احتجاج کے باعث سندھ سیکرٹریٹ کا قریبی علاقہ میدان جنگ بن گیا۔

11/11/2022

سب سے سینیئر افسر کو آرمی چیف بنایا جائے گا: نواز و شہباز ملاقات میں اہم فیصلہ

11/11/2022

جرمن ٹی وی اینکر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سخت سوالات کیے گئے جن کا عمران خان براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔

اینکر نے سوال کیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد سے گئے اقتدار کی واپسی کیلئے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے؟

عمران خان نے سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا اور بولے کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے۔ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی، پی ٹی آئی کے ارکان خریدے گئے، انہیں مذہب کی بنیاد پر قتل کرنے کی سازش کی گئی۔

11/11/2022

خانیوال میں ملتان سے بارات لےکر آنے والے دلہے کے ساتھ فراڈ ہوگیا۔

مخدوم رشید ملتان سے دلہا بارات لیکر خانیوال پہنچا تو پتہ چلا دلہن اور گھر والے موجود نہیں۔

دلہا کا کہا تھاکہ بارات لایا مگر دلہن اور اُس کے گھر والے نہیں نہیں، دلہن کے گھر والوں کو 3 لاکھ روپے بھی دیے تھے۔

دلہا کا کہنا تھاکہ ملنے والوں نے رشتہ کراویا تھا۔

دلہا نے کارروائی کیلئے تھانا سٹی میں درخواست جمع کروادی۔

11/11/2022

ارشد شریف کے قتل کیس میں جس پولیس ناکے کا کہا جارہا ہے وہ پولیس کا ناکہ ہی موجود نہیں تھا یہ فرضی سٹوری بنا کر چلائی گئی جو کچھ ہوا اسکو کور کرنے کیلئے خرم وقار اور وہاں کی پولیس نے گھڑی ہے
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

11/11/2022

سینئر تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کو یہ پیغام دیدیا گیا ہے کہ مارچ میں انتخابات کروادیئے جائیں گے.

11/11/2022

عمران خان کو کب الیکشن کرانے کا پیغام دیا گیا؟عارف بھٹی کاانکشاف

11/11/2022

میں امیر ہوں، میں خوبصورت لگ رہا ہوں، میں خوبصورت بات کر سکتا ہوں، ہر کوئی مجھ سے پیار کرتا ہے، لیکن یاد رکھنا تم ایک دن ختم ہو جاؤ گے، تمہارا جسم وہیں ہوگا، سانسیں رک جائیں گی، جسم مغرور ہونے کے لیے زمین پر پگھل جائے گا، پھر بھی یہ وقت ہے اپنے آپ کو بدلنے کا، صابر شاکر

11/11/2022

قطر نے سات سٹیڈیم، ایک نیا ایئرپورٹ، میٹرو سسٹم، سڑکیں اور تقریباً 100 نئے ہوٹل بنائے ہیں اور ان منصوبوں پر پاکستان اور انڈیا سمیت مختلف ممالک سے آئے مزدوروں نے کام کیا۔ مگر اس دوران کتنے مزدوروں کی ہلاکتیں ہوئیں اور یہ مزدور وہاں کن حالات میں رہتے ہیں؟

11/11/2022

امریکہ بھر میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ حتمی سرکاری نتائج آنے میں تو کچھ وقت لگے گا لیکن خبر رساں اداروں اور ملک کی دونوں قدآور جماعتوں کے امیدواروں کی جانب سے جیت کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے۔

11/11/2022

پاکستان کے بابر مسیح نے ورلڈ امیچر اسنوکر چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی،کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھارت کے برجیش دھامانی کو شکست دی۔

ترکیہ کے شہر انتالیہ میں جاری آئی بی ایف ایس ورلڈ امیچر اسنوکرچیمپئن کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح نے بھارتی حریف برجیش دھامانی کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔

انہوں نے ایک کے مقابلے میں چار فریم سے کامیابی حاصل کر کے ایونٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

11/11/2022

بلوچستان کے ضلع چاغی واشک میں گاڑی سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ لیویز کے مطابق واشک کے علاقے گزن میں گاڑی سے دو افراد کی لاشیں ملی جنہیں تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچادیا گیا ہے جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں شناحت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دی گئیں۔ لیویز نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کے قتل کیا تاہم مزید تحقیات کی جارہی ہیں۔

11/11/2022

عمران خان کی پارٹی کارکنوں کو راستوں کی بندش ختم کرنے کی ہدای

11/11/2022

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا دونوں بھائیوں، وقار اور خرم نے کینیا کی پولیس کے ساتھ مل کر ارشد شریف کا قتل کیا اور پھر اسے دوسرا رنگ دینے کی کوشش کی، دونوں بھائی اپنے موبائل فون کے ڈیٹا تک رسائی بھی فراہم نہیں کر رہے۔

رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں، ہماری ٹیم سلمان اقبال اور طارق وصی سے بھی تفتیش کرنا چاہتی ہے۔

Address

Tehsil & Dist Khushab
Khushab
41200

Telephone

+923014532150

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when UP DATED News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to UP DATED News:

Share



You may also like