29/06/2020
آج تڑالہ ، کلہ، اٹکورہ، سلیوس، دھیڑ , تحڑیر اور ہولاڑ کے نوجوانوں نے اپنے اپنے علاقے کے معزز اور سینئر افراد کے ساتھ ملکر متاثرین ڈیم اور ملحقہ علاقوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں، چاہنہ کمپنی کی طرف سے کیے گئے معاہدوں کی خلاف ورزی, مستقل طور پر دی جانے والی ملازمتوں میں مقامی لوگوں کو 50 فیصد کوٹہ نا دینے اور پانچ کلومیٹر کی حدود میں ترقیاتی کاموں کے معائدے پر عملدرآمد نہ کرنے کی وجہ سے ہولاڑ کے مقام پر ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں انتظامیہ اور چاہنہ کمپنی کو یہ باور کروایا گیا کہ اگر 15 جولائی 2020 تک ان تمام مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا اور ماضی میں ہونے والے تمام معاہدوں پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو 15 جولائی 2020 کو ہولاڑ کے مقام پر ہی پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی جس میں کوٹلی تا راولپنڈی روڈ کو مکمل طور پر بند کرنے کے ساتھ ساتھ ہولاڑ کروٹ ڈیم پر ہونے والے کام کو بھی بند کروا دیا جائے گا۔
میں توفیق احمد بحثیت نمائندہ خصوصی نوائے جنگ لندن برائے تحصیل سہنسہ اپنی طرف سے اور سردار عالم زیب، سردار تبریز,سردار مسعود، سردار یونس، سردار یاسر،اسد اٹکورہ، سردار بابر اور سردار دانش منگوال کی طرف سے ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس احتجاجی ریلی میں شرکت کر کے اس ریلی کو کامیاب بنایا.
(اس ریلی کے دوران لی جانے والی کچھ تصاویر ملاحظہ کریں )