سچا رپورٹر

سچا رپورٹر کالے کرتوتوں اور سفید مافیا کے خلاف جنگ
(21)

*لاہور میں گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوز بنانے کا انکشاف* ۔۔۔۔۔۔ *ہاسٹل میں 40 لڑکیاں رہائش پذیر تھیں۔ متاثرہ ...
02/06/2024

*لاہور میں گرلز ہاسٹل میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوز بنانے کا انکشاف* ۔۔۔۔۔۔
*ہاسٹل میں 40 لڑکیاں رہائش پذیر تھیں۔ متاثرہ لڑکی کے چچا کی درخواست پہ پولیس نے7 افراد کےخلاف مقدمہ درج کرلیا۔۔۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے*

02/06/2024

*لودھراں / بغیر وارنٹ شہری کے گھر داخل ہونے اور فیملی سے بدتمیزی کرنے پر ڈی پی او کامران ممتاز کا سخت نوٹس ، سب انسپکٹر اور 10 پولیس اہلکار ملازمت سے برخاست ۔۔۔۔*

02/06/2024

*میں طاقتوروں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم تمہاری طاقت کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، مولانا فضل الرحمن کا مظفرگڑھ جلسے سے خطاب* 🔥

02/06/2024

*بہاولپور میں ایک ہی ہندو خاندان کے 16 افراد نے اسلام قبول کر لیا 5 خواتین بھی شامل ۔*
الحمداللّہ ۔
💜🩷

02/06/2024
02/06/2024

*ترقیاتی بجٹ*
پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کا حجم 800 ارب روپے تک مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق رمضان پیکیج کیلئے 30 ارب، سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو 8 ارب روپے، تعلیم کیلئے 600 ارب اور صحت کیلئے 406 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

وزیراعلیٰ روشن گھرانہ کیلئے 9 ارب 80 کروڑ روپے جبکہ اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 7 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین پاکستان انیشیٹو کیلئے 40 ارب روپے رکھیں جائیں گے، صحافیوں کیلئے 1 ارب روپے کا انڈوومنٹ فنڈ بھی مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

01/06/2024

سرکاری ملازمین کی پینشن کے ساتھ
پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی ختم کیا جائے جو کہ قومی خزانے پر ہر ماہ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ہے
پاکستان میں کرکٹ 🏏 جیسے ناسور مرض کو پاکستان سے ہمیشہ کے لیے ختم کی جائے
جتنا ہوسکے شئیر کریں تاکہ وزیراعظم پاکستان تک پہنچ جائے

*وزیراعظم کا سرکاری ادارہ پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا فیصلہ ، سیکرٹری ہاؤسنگ کو جامع پلان ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہد...
31/05/2024

*وزیراعظم کا سرکاری ادارہ پاک پی ڈبلیو ڈی کو بند کرنے کا فیصلہ ، سیکرٹری ہاؤسنگ کو جامع پلان ایک ہفتے میں پیش کرنے کی ہدایت*

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پیٹرول 4,74 کمی کے بعد 268,36 نئی قیمت مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل 3,86 کمی کے بعد 270,2...
31/05/2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پیٹرول 4,74 کمی کے بعد 268,36 نئی قیمت مقرر کر دی گئی جبکہ ڈیزل 3,86 کمی کے بعد 270,22 مقرر کر دی گئی

31/05/2024

*پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی نیوز*

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی ہوئی

ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی ہوئی

*پہلی والی نیوز فارم 47 تھی*

31/05/2024

صحت کی باتیں

*اس بندے نے ملتان سے یہ ٹیکسی کار بک کروایا اور لورالائی کراس کرکے اس گاڈی کو چھین لیا ھے اگر کوئی بھی اس بندے کا پہچانت...
31/05/2024

*اس بندے نے ملتان سے یہ ٹیکسی کار بک کروایا اور لورالائی کراس کرکے اس گاڈی کو چھین لیا ھے اگر کوئی بھی اس بندے کا پہچانتا ھے تو وہ آل پاکستان ٹیکسی یونین آفیس میں اطلاع کریے*
*محمد علی کھوکھر ملتان آفیس رابطہ نمبر*
*+92 308 6763381*

31/05/2024

*اصل خبر یہ ھے* آج ایک عرب خاتون نے سعودی عرب کی سپر مارکیٹ میں بت فروخت کیے جارہے تھے اس خاتون نے سنت ابراہیمی کو دوبارہ زندہ کر دیا میں سلام پیش کرتا ہوں اپنی بہن کو ۔۔

31/05/2024

یہ کچھ ہمارے پٹھان بھائی جو ہیں نا سمندر کے راستے سے مسقط جانے کے چکر میں تھے ان کو کھلے سمندر میں چھوڑ دیا گیا ان کے جو کشتی میں نہ انجن ہے نہ کشتی چلانے والا ناکوا ہے یہ ہمارے کچھ بلوچ بھائی جو گوادر کے مچیرے ہیں کھلے سمندر میں ان کو انہوں نے ریسکیو کیا اور ان کی حالت اپ دیکھ لیں خود ویڈیو میں یہ پتہ نہیں کتنے دنوں سے سمندر میں بھٹک رہے تھے ان کے پاس نہ کھانا تھا نہ پانی پینے کا تھا یہ مرتے مرتے بچے ہیں اللہ پاک نے ان کو بچایا ہے

31/05/2024

سپریم کورٹ/ بحریہ ٹاون

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون مری پراجیکٹ کا کیس سماعت کیے لیے مقرر کر دیا

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4 جون کو سماعت کرے گا

بحریہ ٹاون اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری

تین رکنی بینچ میں جسٹس عرفان صادق اور جسٹس نعیم اختر افغان شامل

31/05/2024

گوادر میں پنجابی مزدوروں کو قتل کرنے والے 2 دہشتگردوں کو زندہ گرفتار کرلیا گیا

30/05/2024

13 قسم کے دل

ایک قرآنی ریسرچ کےمطابق ‘اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں 13 دلوں کا ذکر کیا ہے۔ یہ 13 قسم کے لوگ ہیں۔ آپ اللہ کی طرف سے 13 لوگوں کی تقسیم ملاحظہ کیجیے۔

1. قلب سلیم

اللہ تعالیٰ کی نظر میں پہلا دل قلب سلیم ہے ‘ یہ وہ دل (لوگ) ہیں جو کفر‘ نفاق اور گندگی سے پاک ہوتے ہیں‘ قلب سلیم کے مالک لوگ ذہنی اور جسمانی گندگی بھی نہیں پھیلاتے اور یہ خود بھی نفاق اور کفر سے پاک رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی ان سے بچا کر رکھتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ کو یہ دل اچھے لگتے ہیں۔
(بِقَلْبٍ سَلِیْمٍؕ ، سورۃ الشعراء ، آیت 89)

2. قلب منیب

دوسرا دل قلب منیب ہوتا ہے ‘یہ وہ دل (لوگ) ہیں جو اللہ سے توبہ کرتے رہتے ہیں اور اس کی اطاعت میں مصروف رہتے ہیں‘آپ کو زندگی میں بے شمار ایسے لوگ ملیں گے جو سر تک اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں گم رہتے ہیں‘ ان لوگوں کی واحد نشانی توبہ ہوتی ہے‘ یہ اللہ سے ہر وقت معافی اور توبہ کے خواستگار رہتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ منیب لوگوں کو بھی پسند کرتا ہے۔
(بِقَلْبٍ مُّنِیْبِۙ ، سورۃ ق ، آیت 33)

3. قلب مخبت

تیسرا دل قلب مخبت ہے ‘ یہ وہ دل (لوگ) ہیں جو جھکے ہوئے‘ مطمئن اور پرسکون ہوتے ہیں‘ میں نے زندگی میں عاجز لوگوں کو مطمئن اور پرسکون پایا‘ آپ بھی اگر سکون اور اطمینان چاہتے ہیں تو آپ بھی عاجزی اختیار کر لیں آپ کو سکون کی دوا نہیں کھانا پڑے گی۔عاجزی وہ واحد عبادت ہے جس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تھا’’جو کوئی بھی اللہ کے لیے جھکتا ہے (عاجزی اختیار کرتا ہے) اللہ اس کو بلند کر دیتا ہے ‘‘چنانچہ اللہ تعالیٰ کو مخبت دل بھی پسند ہیں۔
(فَتُخْبِتَ لَهٗ قُلُوْبُهُمْ ، سورۃ الحج ، آیت 54)

4. قلب وجل

چوتھا دل قلب وجل ہے‘ یہ وہ دل (لوگ) ہیں جو نیکی کے بعد بھی یہ سوچ کر ڈرتے رہتے ہیں کہ معلوم نہیں اللہ تعالیٰ ہماری یہ نیکی قبول کرے یا نہ کرے‘ یہ لوگ ہر لمحہ اللہ کے عذاب سے بھی ڈرتے رہتے ہیں‘ یہ بنیادی طور پر تاریخ پر گہری نظر رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں‘ یہ جانتے ہیں اللہ نے اپنے انبیاء کو بھی غلطیوں کی سزا دی تھی‘ ہم کس کھیت کی مولی ہیں چنانچہ یہ اپنی بڑی سے بڑی نیکی کو بھی حقیر سمجھتے ہیں‘ اللہ کو یہ دل بھی پسند ہیں۔
(قُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ ، سورۃ المؤمنون ، آیت 60)

5. قلب تقی

پانچواں دل قلب تقی ہے‘ یہ وہ دل (لوگ) ہیں جو اللہ تعالیٰ کے شعائر کی تعظیم کرتے ہیں‘ ہم میں سے بے شمار ایسے لوگ ہیں جو شعائر خداوندی پر مکمل عمل نہیں کر پاتے تاہم یہ ان شعائر کی عبادت کی طرح تعظیم کرتے ہیں‘ یہ لوگ اگر کسی مجبوری سے عبادت نہ کر سکیں تو بھی یہ روزہ داروں کے سامنے کھاتے پیتے نہیں ہیں اور یہ نماز اور اذان کے وقت خاموشی اختیار کرتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ کو یہ لوگ بھی پسند ہیں۔
(تَقْوَى الْقُلُوْبِ ، سورۃ الحج ، آیت 32)

6. قلب مہدی

چھٹا دل قلب مہدی ہے‘یہ وہ دل (لوگ) ہیں جو اللہ کے فیصلوں پر بھی راضی رہتے ہیں اور یہ اللہ کے احکامات کو بھی بخوشی قبول کر لیتے ہیں‘ آپ نے ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو ہر برے واقعے کے بعد کہتے ہیں جو اللہ کی مرضی‘ جو اللہ چاہے‘ اللہ تعالیٰ کو یہ لوگ بھی پسند ہیں‘ میں نے زندگی میں کبھی ایسے لوگوں کو خسارے میں نہیں دیکھا‘ اللہ تعالیٰ ہمیشہ ان کے لیے برائی کے اندر سے اچھائی نکالتا ہے‘ لوگ ان کے لیے شر کرتے ہیں لیکن اللہ اس شر سے خیر نکال دیتا ہے۔
( یَهْدِ قَلْبَهٗ ، سورۃ التغابن ، آیت 11)

7. قلب مطمئن

ساتواں دل قلب مطمئن ہے‘ یہ وہ دل (لوگ) ہوتے ہیں جن کو اللہ کی توحید اور ذکر سے سکون ملتا ہے‘ قلب مطمئن بنیادی طور پر صرف اور صرف اللہ پر یقین رکھتا ہے‘ یہ دن رات اللہ کا ذکر (تسبیحات) بھی کرتا رہتا ہے‘تسبیحات کرنے والے لوگ واقعی مطمئن اور خوش رہتے ہیں‘ آپ بھی اگر ملال اور حزن سے بچنا چاہتے ہیں تو آپ تسبیح شروع کر دیں‘ آپ کا دل اطمینان اور خوشی سے بھر جائے گا‘ درود شریف اور لاحول ولا قوۃ الاباللہ بہترین تسبیحات ہیں‘ آپ ان کو معمول بنا لیں ‘ اللہ کو یہ لوگ بھی پسند ہیں۔
( تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُؕ ، سورۃ الرعد ، آیت 28)

8. قلب حئی

آٹھواں دل قلب حئی ہے ‘ یہ وہ دل (لوگ) ہیں جو اللہ کی نافرمان قوموں کا انجام سن کر ان سے عبرت اور نصیحت حاصل کرتے ہیں‘ ہم میں سے جو لوگ کم تولنے‘ جھوٹ بولنے‘ شر پھیلانے‘ شرک‘ کفر اور تکبر کرنے‘ برائی کی ترویج کرنے اور بچوں‘ عورتوں اور جانوروں پر ظلم کرنے والوں کا انجام سن اور دیکھ کر توبہ کر لیتے ہیں اور اپنی زندگیاں ان گناہوں سے پاک کر لیتے ہیں اللہ کی نظر میں وہ لوگ قلب حئی ہوتے ہیں اور اللہ انھیں بھی پسند کرتا ہے۔
(قَلْبٌ اَوْ اَلْقَى ، سورۃ ق ، آیت 37)

9. قلب مریض

نواں دل قلب مریض ہیں‘ یہ وہ دل (لوگ) ہیں جو شک‘ نفاق‘ بداخلاقی‘ ہوس اور لالچ کا شکار ہوتے ہیں‘ ہم لوگ لالچ‘ ہوس‘ بداخلاقی‘ نفاق اور شک کو عادتیں سمجھتے ہیں جب کہ حقیقت میں یہ روح اور دماغ کی بیماریاں ہیں اور جو لوگ ان بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں وہ اذیت ناک زندگی گزارتے ہیں‘ اللہ ان لوگوں اور ان کے دلوں کو مریض سمجھتا ہے‘ میرا دعویٰ ہے آپ اپنی زندگی میں صرف شک کا مرض پال لیں آپ چند برسوں میں دل‘ پھیپھڑوں‘گردوں اور جسمانی دردوں کی دوائیں کھانے پر مجبور ہو جائیں گے اور آپ بس شک کی عادت ترک کر دیں آپ کی ادویات کم ہونے لگیں گی‘ آزمائش شرط ہے۔
(قَلْبِهٖ مَرَضٌ ، سورۃ الاحزاب ، آیت 32)

10. قلب الاعمی

دسواں دل قلب الاعمی ہے‘ یہ وہ دل (لوگ) ہیں جو دیکھتے ہیں اور نہ سنتے ہیں‘ یہ بے حس لوگ ہوتے ہیں‘ اللہ تعالیٰ انھیں اندھے اور بہرے لوگ سمجھتا ہے اور مومنوں کو حکم دیتا ہے تم بس انھیں سلام کرو اور آگے نکل جائو‘ یہ بنیادی طور پر وہ لوگ ہوتے ہیں جن سے قدرت بھی مایوس ہو جاتی ہے‘جب اور جہاں بھی یہ لوگ ملیں ان سے فوراً کردہ اور ناکردہ گناہوں کی معافی مانگیں اور آگے چل پڑیں‘ یقین کیجیے زندگی میں بہت سکون ہوگااور جب بھی انہیں سمجھانے کی کوشش کریں گے آپ کا بلڈ پریشر بڑھ جائےگاچنانچہ آپ بھی اللہ کی نصیحت پر عمل کریں‘ انھیں سلام کریں اور آگے نکل جائیں۔
(تَعْمَى الْقُلُوْبُ ، سورۃ الحج ، آیت 46)

11. قلب اللاھی

گیارہواں دل قلب اللاھی ہے‘ یہ وہ دل ہے جو قرآن سے غافل اور دنیا کی رنگینیوں میں مگن ہے‘ اللہ ان غافل لوگوں کو بھی پسند نہیں کرتا اور یہ بھی بالآخر عبرت کا نشان بن جاتے ہیں۔
(لَاهِیَةً قُلُوْبُهُمْ ، سورۃ الانبیاء ، آیت 3)

12. قلب ا لآثم

بارہواں دل قلب ا لآثم ہے‘ یہ وہ لوگ ہیں جو حق پر پردہ ڈالتے اور گواہی چھپاتے ہیں‘ آپ تاریخ پڑھ لیں آپ گواہی چھپانے اور حق پر پردہ ڈالنے والے معاشروں اور لوگوں کو تباہ ہوتے دیکھیں گے‘ اللہ کو یہ لوگ بھی پسند نہیں۔
(اٰثِمٌ قَلْبُهٗ ، سورۃ البقرہ ، آیت 283)

13. قلب متکبر
تیرہواں اور آخری دل متکبرہوتا ہے‘ یہ لوگ تکبر اور سرکشی میں مبتلا ہوتے ہیں‘ یہ اپنی دین داری کو بھی گھمنڈ بنا لیتے ہیں یوں یہ ظلم اور جارحیت کا شکار ہو جاتے ہیں‘ کبر اللہ کا وصف ہے‘ اللہ یہ وصف کسی انسان کے پاس برداشت نہیں کرتا چنانچہ معاشرہ ہو‘ ملک ہو یا پھر لوگ ہوں تاریخ گواہ ہے یہ فرعون اور نمرود کی طرح عبرت کا نشان بن جاتے ہیں‘ دنیا میں آج تک کسی مغرور شخص کو عزت نصیب نہیں ہوئی‘ وہ آخر میں رسوائی اور ذلت تک پہنچ کر رہا‘ اللہ کو یہ دل بھی پسند نہیں۔
(قَلْبِ مُتَكَبِّرٍ ، سورۃ المؤمن ، آیت 35)
میرے مالک ھماری توبہ قبول فرما اور ھم پر اپنے کرم اور فضل کے دروازے کھول دے . الھم آمین

30/05/2024

پنجاب بیوروکریسی/ تقرروتبادلے

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ خزانہ زینب خان کو سپیشل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات فائقہ سحر کو محکمہ سروسز رپورٹ کرنے کی ہدایت

کیپٹن ریٹائرڈ طاہر ظفر عباسی کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کردیا گیا

کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کو سپیشل سیکرٹری محکمہ جنگلات تعینات کردیا گیا

سیکرٹری زراعت کمیشن محسن عباس شاکر کو ممبر پلاننگ اینڈ ڈوپلپمنٹ بورڈ تعینات کردیا گیا

توصیف دلشاد کھٹانہ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ لیبر تعینات کردیا گیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور شاہد عباس کاٹھیہ کو ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن لاہور تعینات کردیا گیا

ڈپٹی سیکرٹری محکمہ خزانہ محمد عبید ارشاد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر لاہور تعینات کردیا گیا

30/05/2024

نیب / تقرروتبادلے

ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن علی خان کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈ کوارٹر تبادلہ کر دیا گیا

ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلطان نذیر کا نیب ہیڈ کوارٹر سے نیب راولپنڈی تبادلہ کر دیا گیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نور اللہ اور نور محمد کا نیب خیبرپختونخوا سے نیب بلوچستان تبادلہ کر دیا گیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمار بہادر غوری کا نیب راولپنڈی نیب کراچی کا تبادلہ کر دیا گیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عاطف بصیر چغتائی کا نیب راولپنڈی سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا گیا

اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اصف لیاقت اور محمد عمر صدیق کا نیب لاہور سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا

30/05/2024

ٹریفک پولیس والے نے معافی مانگ لی

30/05/2024

پاکستان میں بنوائیں چلتا پھرتا گھر ایک ایسا گھر جس کے لئے آپ کو پلاٹ کی ضرورت نہیں

30/05/2024

کراچی میں آج محسوس کیے جانے والا درجہ حرارت 64 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔بشکریہ کراچی ویدر اپڈیٹس

30/05/2024

مون سون سسٹم 2024 تیِزی سے محو سفر ہے یہ مون سون سسٹم اس وقت کیرالہ کراس کر چکا ہے اس کا انتہائی آوٹر کٙور کم از کم 12 ڈگری نارتھ پہنچ چکا ہے مطلب یہ کہ مونسون میڈگواسکر/بحیرہ عرب پہنچ چکا ہے۔ جتنی زیادہ گرمی پڑ رہی ہے یہ اتنا جلدی پاکستان انٹری ڈال دے گا۔میرےتجزیہ کے مطابق یہ یکم جولائی کے آس پاس پاکستان میں آن سیٹ ہو جائے گا۔۔جبکہ۔پری موسون سسٹم 10-15 جون کے بعد ایکٹو ہونے کہ امید ہے دوسری طرف یہ مونسون بھی کافی حد تک انسانی۔زندگی کے لیے یادگار/خوفناک تجربات کا حامل لگ رہا ہے اللہ پاک سے دعا ہے کہ مونسون 2024 پاکستان و انڈیا کے لیے جانی و مالی نقصان سے پاک ہی گزرے (مشاہدہ تو یہی بتا رہا ہے کہ آگے کافی پریشان کن حالات متوقع ہیں)۔مونسون 2024 کے دوران دعا ہے کہ اللہ پاک سندھ،بلوچستان،پشاور ،جنوبی پنجاب،کوہ سلیمان و شمالی علاقوں کے رہنے والوں/ان کے جانوروں/مال،معشیت،فصلوں و اولاد پر رحم فرمائیں۔۔یہ مونسون کافی لیٹ /لمبا عرصہ چلنے کی۔امید ہے۔۔شکریہ

منور سلیم کھوکھر

30/05/2024

TikTok pa Is account ka elawa sab account fake ha ✅team

30/05/2024

2 جون سے کراچی و ساحلی پٹی کے درجہ حرارت میں کافی اعتدال آ جائے گا دن کے درجہ حرارت میں کم از کم 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک کمی ہو جائے گی یہ کمی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی دیکھی جاسکتی ہے دوسری طرف کراچی و تمام ساحلی پٹی پر 30,31,مئی و 1 جون کو اب تک کی سٹرونگ ہیٹ ویو کا امکان ہے

30/05/2024

*مہنگائی میں کمی کے حکومتی اعلانات صرف خبروں کی زینت یا ادارے اپنی رٹ قائم کرنے میں ناکام*

*دودھ فروشوں نے بھی دودھ اور دہی کے ریٹس 20 روپے فی کلو بڑھا دیئے*

*پنجاب میں 18 فیصد مہنگائی میں کمی کے اعلانات سیاسی بیانات تک محدود، عوام تاحال کسی بھی اشیاء خوردونوش کے ریٹس میں کمی سے مستفید نا ہو سکی*

*حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنے کے لیے مافیاز کے گلوں میں طوق ڈالنا ہوگی، عوامی مطالبہ*

*شہری و سماجی حلقوں میں شدید تشویش کی لہر متعلقہ اعلیٰ حکام سے فوری اصلاح و احوال کا مطالبہ*

30/05/2024

ایف آئی اے سائبرکرائم متحرک/ انتشاری ٹولہ کے خلاف کارروائیاں شروع

سوشل میڈیا پر مسلح افواج کے خلاف من گھڑت اور فرضی خبریں پھیلانے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے نے ملزمان کو نشاندہی پر روات اور گوجر خان سے گرفتار کیا

ملزمان کے موبائل فون سے نفرت آمیز پیغامات اور ترمیم شدہ ویڈیوز برآمد

29/05/2024

نیب آرڈیننس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا

زیر حراست ملزم کا ریمانڈ 14 دن سے بڑھا کر 40 دن کردیا گیا، نوٹیفیکیشن

Address

Near City Police Station
Khanpur Janubi
64100

Telephone

+923006728246

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سچا رپورٹر posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to سچا رپورٹر:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Khanpur Janubi

Show All