18/02/2021
انوسٹی گیشن وینگ کرک #
اج مورخہ2021-02-18کو ایس پی انوسٹی گیشن کرک ظاہر شاہ خان کے سربراہی میں تفتیشی افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کاانعقاد۔
میٹنگ میں کرک کے تمام تھانہ جات کے تفتیشی افسران اور متعلقہ دفتری عملے نے شرکت کی۔
میٹنگ میں مختلف مقدمات کی تفتیش کے حوالے سے ہونیوالی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ کے دوران ضلع بھر کی تفتیشی افسران کی مجموعی کارکردگی اور مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی انوسٹی گیشن کرک نےشرکاء میٹنگ کو ہدایت کی کہ وہ میرٹ اور انصاف کی بالادستی کو یقینی بنائیں۔
بہترین تفتیشی عمل کے ذریعے مظلوموں کی داد رسی یقینی بنائی جاکر ملزمان کو قرار واقعی سزا دلائیں۔
تفتیشی افسران اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر لوگوں کو بروقت انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں۔
لوگوں کیساتھ شائستہ رویہ اپناتے ہوئے خدمت خلق اور حسن اخلاق کو اپنا شعار بنائیں۔
تفتیشی افسران قتل،اقدام قتل کے مدعیان سے قریبی رابطہ رکھیں۔
قتل،اقدام قتل،دیگر سنگین مقدمات میں عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔اور جرائم کے روک تھام کے لئے انسدادی کاروائی پر زور دیں۔
گیس چوری کےمقدمات میں جملہ قانونی تقاضے پورا کرکےمیرٹ پر تفتیش کو یقینی بناکر عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن کرک ظاہر شاہ خان نے واضح کیا کہ میرٹ اور انصاف کے برعکس کوئی عمل کسی صورت بھی قابل قبول نہیں۔
تما م مقدمات میں میرٹ پر تفتیش کرکے جوڈیشل پالیسی کے تحت چالان دے کر بروقت پٹ ان کورٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ فرائض میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب پولیس افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔جبکہ بہترین کاروائی کرنے پرپولیس افسران کی حوصلہ افزائی کیجائیگی۔