Karachi #fypシ゚viralシ #viralreels #viralreelsfb #trendingreels #fypシ #viralpage #virals #trendingvideo
Siraiki Poetry
#fypシ゚viralシ #viralreels #viralreelsfb #trendingreels #fypシ #viralpage #virals #trendingvideo
Port Grand
#trendingreels #viralreelsfb #virals
BTK #fypシ゚viralシ #viralreels #viralreelsfb #trendingreels #fypシ #viralpage #virals #trendingvideo
قمر جلال آبادی
کر لوں گا جمع دولت و زر، اُس کے بعد کیا؟
لے لوُں گا شاندار سا گھر ، اُس کے بعد کیا؟
مے کی طلب جو ہوگی تو بن جاؤں گا میں رند
کرلوں گا میکدوں کا سفر، اس کے بعد کیا؟
ہوگا جو شوق حسن سے راز و نیاز کا
کرلوں گا گیسوؤں میں سحر، اُس کے بعد کیا؟
شعر و سخن کی خوب سجاؤں گا محفلیں
دنیا میں ہوگا نام مگر، اُس کے بعد کیا؟
موج آۓ گی تو سارے جہاں کی کروں گا سیر
واپس وہی پرانا نگر، اُس کے بعد کیا؟
اک روز موت زیست کا در کھٹکھٹاۓ گی
بجھ جائے گا چراغِ قمر، اُس کے بعد کیا؟
اٹھی تھی خاک خاک سے مل جائے گی وہیں
پھر اس کے بعد کس کو خبر، اُس کے بعد کیا؟
قمر جلال آبادی
جون ایلیا ❤
کسی لباس کی خوشبو جب اڑ کے آتی ہے
ترے بدن کی جدائی بہت ستاتی ہے
ہوا ہے جانتے جانانہ عمر بھر کو جدا
یہ جاکنی ہے کہ رشتوں کی بے سباتی ہے
ہم ایک ساحلِ دریائے خواب پر ہیں کھڑے
پہ جو بھی موج ہے ہم پر سراب لاتی ہے
ہے یہ صحنِ شامِ ملال اور آسماں خاموش
نہ جانے کس کی تمنا کسے گنواتی ہے
ہے یاد اس کے لبوں کی بہت عطش انگیز
بہشت ہے پہ جہنم سے ہو کے آتی ہے
ترے گلاب ترستے ہیں تیری خوشبو کو
تری سفید چنبلی تجھے بلاتی ہے
کسی سے کم نہیں چالاک ہم مگر کیا ہو
ہے وہ ہماری سِیادت جو مات کھاتی ہے
اسے بھی اب کوئی دلدار مل گیا ہو گا
ہمیں بھی اب کوئی حسرت نہیں جگاتی ہے
ترے بغیر مجھے چین کیسے پڑتا ہے
مرے بغیر تجھے نیند کیسے آتی ہے
جون ایلیا 🖤
دل محبّت میں مبتلا ہو جائے
جو ابھی تک نہ ہوسکا ہو جائے. .
تجھ میں یہ عیب ہے کے خوبی ہے
جو تجھے دیکھ لے تیرا ہو جائے. .
خود کو ایسی جگہ پہ رکھا ہے
کوئی ڈھونڈے تو لاپتا ہو جائے. .
میں تجھے چھوڑ کے چلا جاؤں ?
سایہ دیوار سے جدا ہوجائے ??
بس وہ اتنا کہے مجھے تم سے
اور پھر کال منقطح ہو جائے. .
جس طرح جل رہا ہے صددیوں سے
عین ممکن ہے دل دیا ہوجائے. .
ایک دو بار عشق جائز ہے
یہ اگر تیسری دفعہ ہوجائے . .
دل بھی کیسا درخت ہے حافی
جو تیری یاد سے ہرا ہوجائے. .!!
تہذیب حافی 😍🖤
اس کو ضد سے تو اچھا نہیں روکنا چھوڑ دو
اس کی مرضی ہے تم اس پہ یہ فیصلہ چھوڑ دو
میں نے بس اتنا پوچھا تھا کیا دیکھتے ہو بھلا
میں نے یہ کب کہا تھا مجھے دیکھنا چھوڑ دو
تم ملو گے نہیں تو میں جیتے جی مر جاؤں گی
باخدا! ایسی خوش فہمیاں پالنا چھوڑ دو
میری آنکھوں پہ پٹی بندھی ہے؟ بندھی رہنے دو!
اس کے بارے میں تم بھی برا سوچنا چھوڑ دو
گیلی مٹی کی خوشبو نہیں سونے دیتی مجھے
میرے بالوں میں تم انگلیاں پھیرنا چھوڑ دو
تجدید قیصر 😍❤️
زندگی ہے اجل تو تو بھی نہیں
سوچتا ہوں اٹل تو.تو بھی نہیں
جس قدر صبر کر چکا ہوں میں
اُس قدر میٹھا پَھل تو تُو بھی نہیں
تیرے ہوتے بھی سب خراب ہی تھا
اور پھر آج کل تو.تو بھی نہیں
اے شگوفوں میں رنگ بھرتے شخص
اس اداسی کا حل تو.تو بھی نہیں
مجھ کو یہ جان کر اداسی ہوئی
کچھ مسائل کا حل تو تو بھی نہیں
جو تیری جستجو میں چھوڑ دیا
اس کا نعم البدل تو.. تو بھی نہیں
جو مجھے خود سے دور کر پائے
اس طرح کا خلل تو.. تو بھی نہیں
میں.بھی ضوریز کوئی زمزم ہوں؟
اور پھر گنگا جل تو تو بھی نہیں
اسامہ ضوریز 🖤