23/11/2023
عرفان جونیجو پاکستان کے یوٹیوب اسٹار ہیں۔ وی لاگ بنایا کرتے تھے۔ انہوں نے اپنا پہلا وی لاگ دو جنوری 2017 کو اپ لوڈ کیا تھا۔ اس کے بعد وہ مستقل مزاجی سے وی لاگنگ کرتے گئے۔ نتیجے میں ان کی شہرت بھی بڑھی اور سبسکرائبرز بھی (اور ممکنہ طور پر پیسہ بھی)۔ تین سال میں عرفان جونیجو ایک بہت ہی کامیاب یوٹیوبر بن چکے تھے۔ لیکن پھر انہوں نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔ اس ویڈیو کا ٹائٹل تھاI QUIT، مطلب یہ کہ میں چھوڑ رہا ہوں۔
ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوا کہ ایک کامیاب یو ٹیوب کیریئر میں سب اچھا ہی نہیں ہوتا، بلکہ اس کے بہت سے منفی پہلو بھی ہوتے ہیں۔ پھر عرفان جونیجو تقریباً17 ماہ تک یو ٹیوب سے غائب رہے۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور ویڈیو جاری کی اور یو ٹیوب کو کیریئر بنانے کے حوالے سے جو مسائل ہوتے ہیں، ان پر مزید تفصیل سے بات کی۔
میں نے عرفان جونیجو کی یو ٹیوب پر موجود کئی ویڈیوز دیکھیں، کئی انٹرویوز دیکھے اور ایک خاکہ سا تیار کیا ہے کہ یو ٹیوب کی کامیابی کے بعد بھی وہ مسائل کا شکار کیوں ہوئے اور اب وہ کیا سوچ رہے ہیں، کیا کرنا چاہ رہے ہیں۔
یہی خاکہ ایک ویڈیو کی صورت اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا ہے۔ دل چسپی رکھنے والے پہلے کمنٹ میں موجود لنک پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔
.0