Misbah Ahmed Mughal

Misbah Ahmed Mughal Multi-passionate
Learn, Heal and grow. A psychologist
Digital marketer
Freelance graphic designer

ye page aik khaas maqsad k liye banaya gaya or wo ye insaaanon me insaaaniyat roohaniat ehsaas or rishtooon ki qadar paida krna ALLAH is maqsad ko pura karey AMEEN

Eid-ul-Adha Mubarak to all Muslims! May your celebrations be full of love and happiness! 💕🌙
16/06/2024

Eid-ul-Adha Mubarak to all Muslims! May your celebrations be full of love and happiness! 💕🌙

09/06/2024
08/06/2024

عشرہ ذوالحجہ اور کرنے کے کام

08/06/2024

نبی کریم ﷺ نے فرمایا
جب عشرہ( ذوالحجہ) شروع ہو جائے اور تم میں سے کوئی شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو وہ اپنے بالوں اور ناخنوں کو نہ کاٹے۔
صیح مسلم : 5117

پاکستان میں 7 جون 2024 کو یکم ذوالحجہ ہے۔

🌟 I'm beyond excited to share that I've been promoted to Director of Marketing/HR at One Dot Impact! Alhamdulillah ✨    ...
19/05/2024

🌟 I'm beyond excited to share that I've been promoted to Director of Marketing/HR at One Dot Impact! Alhamdulillah ✨

🌟 Meet Misbah Ahmed, the driving force behind our marketing magic at One Dot Impact! 🌟

As our Director of Marketing/HR, Misbah brings a unique blend of creativity, strategic thinking, and a passion for people. With her expertise, we’re not just reaching goals—we’re setting new standards in the industry.

Join us in welcoming Misbah to the team, and stay tuned for the incredible campaigns she has in store! 🚀✨

05/05/2024
18/04/2024

امیر جماعت کا حلف، ہماری سوچ کے پہلو

آج امیر جماعت کا حلف ہونے جا رہا ہے
جماعت اسلامی کی امتیازی خصوصیت ایک نصب العین کے گرد بنیان مرصوص بن جانا ہے
اس نصب العین سے وابستہ افراد اپنی شناخت و انفرادیت اس نصب العین کے لئے قربان کر کے خود کو ایک لڑی میں پرو دیتے ہیں
امیر جماعت ہوں یا کوئی بھی مرکزی ذمہ دار،اپنے مقام،شہر سے بالاتر ہو کر اپنی ذمہ داری پر کھڑا کیا جاتا ہے
ہر صوبہ و مقام سے افراد آتے ہیں،پوری تنظیم ان کی سمع و طاعت کا عہد کرتی اور ان کی قیادت میں اقامت دین کے لئے جدوجہد کے لئے خود کو پیش کرتی ہے
● آپ امیر جماعت کے حلف کے موقع پر دعا دیجئے
● کسی بھی خوشی کے موقع پر سلیقہ اظہار رب کریم کی ہدایت *فسبح بحمد ربک واستغفرہ* سے سیکھئے
● تمام ذمہ داران بالخصوص امیر جماعت کے علم،ایمان،صلاحیت کے لئے اپنے رب کے سامنے ہاتھ پھیلائیے
● آنے والے امت مسلمہ کے مشکل ترین وقت میں درپیش چیلنجز کے لئے رب کے سامنے گڑگڑائیے
● اپنی اجتماعیت کو مضبوط کرنے اور اس کے لئے فکرمندی محسوس کیجئے
● خود کو تحریک کا اثاثہ اور امیر جماعت کی قوت بنانے کے لئے خود پر کام کی منصوبہ بندی کیجئے
● جماعت کی دعوت آگے بڑھانے کے لئے امیر جماعت کو آپ کی مدد درکار ہو گی،اپنا دعوتی کردار بہتر کرنے کا سوچیے
● اور یہ بھی ملحوظ رکھئیے کہ اپنی پوسٹ،گفتگو اور تحریر کو شہر،مقام،صوبہ کی تفریق سے آلودہ نہ کیجئے خواہ یہ مذاق ہی میں کیوں نہ ہو
*یاد رہے کہ* اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جان و مال فدا کر دینے والوں کی یا مہاجر،یا انصار کی صدا پر انتہائی ناگواری کا اظہار فرمایا،کیونکہ یہ وہ چھوٹا سا ایک نکتہ ہے جو اسلام کی بنیاد *واعتصموا بحبل اللہ جمیعا* و لا تفرقوا پر پہلی ضرب لگاتا ہے

*مولانا مودودی کے بقول*
"اسلام کی پوری تاریخ اُٹھا کر دیکھ جایئے، جہاں کوئی طاقت ور سلطنت آپ کو نظر آئے گی، اس کی بنیاد میں آپ کو بلاامتیاز جنسیت ، مختلف نسلوں اور مختلف قوموں کا خون ملے گا۔ ان کے مدبر، ان کے سپہ سالار، ان کے اہلِ قلم، ان کے اہلِ سیف ، سب کے سب مختلف الاجناس پائے جائیں گے۔ آپ عراقی کو افریقہ میں، شامی کو ایران میں، افغانی کو ہندوستان میں، مسلمان حکومتوں کی اسی جاں بازی، دیانت، صداقت اور امانت کے ساتھ خدمت کرتے ہوئے دیکھیں گے جس سے وہ خود اپنے وطن کی خدمت کرتا۔ مسلمان سلطنتیں کبھی اپنے مردانِ کار کی فراہمی میں کسی ایک ملک یا ایک نسل کے وسائل پر منحصر نہیں رہیں، ہر جگہ سے قابل دماغ اور کارپرداز ہاتھ ان کے لیے جمع ہوئے اور انھوں نے ہر دارالاسلام کو اپنا وطن اور گھر سمجھا"
(مسئلہ قومیت از مولانا مودودی)
تحریک کے یہ مراحل سفر کا حصہ اور تذکیر کے مواقع ہیں
یہاں تحریک سے وابستہ ہر فرد ایک مثال قائم کر رہا ہے
کیونکہ آپ کی زبان و قلم سے نکلنے والا ہر حرف کسی کی سوچ کی بنیاد بن رہا ہے
اللہ کرے کہ اس سفر میں ہم ایسی بنیادیں رکھنے والے ہوں جو ہمارے لئے رب کائنات کے حضور حجت بن جائیں (آمین)

(صدر جے آئی یوتھ ویمن ونگ پاکستان ؛ آمنہ عثمان)

28/03/2024
12/03/2024

Let peace, love, and blessings illuminate your path this holy month.
Ramadan Mubarak! 🌙✨


8 مارچ اور عورت مارچ میرے مشاہدے کے مطابق ایک عورت کی تباہی کا باعث ایک عورت ہی رہی ہے۔۔۔۔۔ وگرنہ مردوں میں اتنی ہمت کہا...
12/03/2024

8 مارچ اور عورت مارچ

میرے مشاہدے کے مطابق
ایک عورت کی تباہی کا باعث ایک عورت ہی رہی ہے۔۔۔۔۔ وگرنہ مردوں میں اتنی ہمت کہاں کہ وہ کسی عورت کو تباہ کر سکیں۔۔۔۔ انکے جزبات کو اشتعال بھی تو ایک عورت ہی دیتی ہے۔۔۔۔ پھر چاہے وہ ماں ہو یا ساس۔۔۔۔ بیوی ہو یا بہن۔۔۔۔۔ بیٹی ہو یا بہو۔۔۔۔۔
ایک عورت کا حق ایک دوسری عورت کو ہی کھاتے دیکھا ہے۔۔۔ کہیں ساس بہو کا حق مارتی ہے، تو کہیں بہو ساس کی ناک میں دم کیے ہوۓ ہے۔۔۔۔ کہیں ماں اپنی بیٹی کے گھر میں بلا ضرورت انوالوڈ ہے تو کہیں بیٹی ماں باپ کے گھر کا سکون برباد کیے ہوۓ ہے۔۔۔۔ کہیں نند بھابھی سے جلتی ہے تو کہیں بھابھی نندوں سے۔۔۔۔ کہیں کوئی نا محرم عورت ایک بسی بسائی عورت کا گھر اجاڑنے پر تُلی ہے تو کہیں محلے کی آنٹیاں دوسری خواتین کے گھروں کی ٹوہ رکھنے اور گھر والوں کا سکون برباد کرتی ہیں۔۔۔۔ اور بات اگر مردوں کی کی جاۓ تو انکو اُکسانے میں بھی عورت کا ہاتھ ہے۔۔۔۔۔۔ پھر کیسی عورت مارچ، کیسے حقوق۔۔۔۔۔ اصل جنگ تو عورت کی عورت ہی سے ہے۔۔۔۔ پھر یہ کیسے بے تُکے بینر "میرا جسم میری مرضی"، "کھانہ خود گرم کرلو" وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔ اور پھر ہمیں اپنے مردوں سے چاہیے بھی پرنسس ٹریٹمنٹ ہوتا ہے۔۔۔۔ تو بہنوں کسی کے دل کی ملکہ ہم تب ہی بنتے ہیں جب ہم اس کو بادشاہ سمجھتے ہیں۔۔۔۔ اور یہی چھوٹی چھوٹی چیزیں ہی تو ہوتی ہیں جو ہمارے آپس کے رشتوں کو مضبوط کرتی ہے۔۔۔۔ ہم میں ایک دوسرے کی موجودگی، ایک دوسرے کی محبت کا احساس پیدا کرتی ہے۔۔۔۔ کیا مردوں کا ہمارا محافظ ہونا ہمارے لیے شکر کا باعث نہیں۔۔۔۔ کیا مردوں کا ہماری ہر چھوٹی بڑی ضروریات کا زمہ دار ہونا، ہمارے نان نفقے، ہمارے کپڑے لتھے، ہماری صحت کا خیال رکھنا، ہمارے لیے دن رات خون پسینہ بہانہ کافی نہیں۔۔۔۔ اور جس آزادی کی ہم بات کرتے ہیں، جن لبرل ممالک کو آئیڈیالائز کرتے ہیں ان ممالک کی خواتین سے جا کے پوچھیں کہ ان کی زندگی کیسی ہیں وہاں سب کچھ خود کرنا ہے آپ نے کمانا بھی ہے، بچوں کی تربیت بھی کرنی ہے، گھر بھی سمبھالنا ہے، اپنے تمام خرچے خود پورے کرنے ہیں۔ وہاں کوئی آپ کی کسی چیز کے لیے ذمہ دار نہیں ہے، وہاں عورت خوار ہے۔۔۔۔۔ ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے عورت ہونے پر اپنے عظیم رب کا شکر ادا کریں کہ اس نے ہمیں صنفِ نازک بنایا اور ہمارا محافظ مردوں کو بنایا اور ایک مسلمان گھرانے میں پیدا کیا جہاں رشتوں کی قدر ہے۔۔۔۔۔ ایک عورت ہی دوسری عورت کا درد بہتر طریقے سے سمجھ سکتی ہے۔۔۔۔ خواتین کو چاہیے کہ ایک دوسرے کا مضبوط سہارا بنیں اور رشتے جوڑنے والی بنیں نا کہ رشتے توڑنے والی۔۔۔۔۔ بے شک ایک باشعور عورت ہی اپنی نسلوں کو سنوار سکتی ہے۔۔۔۔
ہم عورتیں ہی بیٹی ہیں تو والدین کے لیے باعثِ فخر،
بہن ہیں تو بھائیوں کے لیے باعثِ عزت،
بیوی ہیں تو شوہر کے لیے بہترین سرمایہ،
اور ماں ہے تو اولاد کے لیے عمدہ نمونہ۔
آخر میں اس شعر پہ اختتام کرونگی۔۔۔
وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ دروں

_از مصباح احمد مغل


Misbah Ahmed Mughal Misbah Ahmed Mughal Mind Makers

وہ تمہیں کرکٹ کی محبت ❤‍🔥 کے نشے سے آزمائیں گے تم انہیں قبلہ اول سے محبت ❤️ کی طاقت دکھا دینا..
29/02/2024

وہ تمہیں کرکٹ کی محبت ❤‍🔥 کے نشے سے آزمائیں گے
تم انہیں قبلہ اول سے محبت ❤️ کی طاقت دکھا دینا..



Evil eye is real!If something makes you happy keep it PRIVATE.
11/02/2024

Evil eye is real!
If something makes you happy keep it PRIVATE.

"Hope is being able to see that there is a light despite all of the darkness" _Desmond Tutu
10/02/2024

"Hope is being able to see that there is a light despite all of the darkness"
_Desmond Tutu

30/01/2024

Every success needs a process ✨

30/01/2024

آئیں توانائی حاصل کریں۔۔۔۔🚨

کیا انسانوں کی فلاح عبادت سے بڑھ کر ہے
یقیناً ۔۔
عبادت و ریاضت فلاح انسانیت کی تگ و دو کے لیُے انرجی حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔
جبھی تو نبٸ کریم ص کو اتر کر حرا سے سوۓ قوم آنے کا حکم ہوا۔
یہی سنت نبیﷺ کے فالوورز کے لیے اپنی اور انسانیت کی فلاح کا واحد راستہ ہے۔
لہٰذا اپنی جاۓ نمازوں، اپنی آرام گاہوں اور اپنی خانقاہوں سے اٹھیے اور ان لوگوں کی جد وجہد کا ساتھ دیجیے جو اپنی خدمات کے عوض اپنے رب کے سوا کسی سے اجر کے طالب بھی نہیں۔۔۔۔۔
ترازو جن کا ہے نشان
ترازو عزم عالی شان
8 فروری حق کی گواہی کا دن
شگفتہ ضیاء

30/01/2024

*غلطی کی گنجائش نہیں*

" *مومن ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا " حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ حدیث روایت کی ہے*

ہم اس نبی ﷺ کے امتی ہیں کہ جن کی تعلیمات نے دلوں کو موم کیا امت کو عروج بخشا اور دنیا کو صدیوں کے اندھیروں سے نکالا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عقل انسانی کو خدا نے یہ شعور دیا ہے کہ جب وہ کوئی خطا کر بیٹھتا ہے ،کوئی نقصان اٹھاتا ہے ،کہیں پاؤں پھسل جائے ،کہیں خسارا ہوجائے ،زک اٹھانی پڑے تو اگلی بار محتاط ہوجاتا ہے،سنبھل جاتا ہے اور ان راہوں،راستوں اور لوگوں سے بچ کر چلتا ہے جو اس نقصان کے ذمہ دار ہوتے ہیں
یہ دانشمندی بھی ہے اور تقاضائے عقل و عدل بھی ،
وطن عزیز کے قیام کو ایک طویل عرصہ گذر چکا ہم اب تک اپنے ملک کو استحکام نہیں دے سکے معاشی ،تعلیمی یا بنیادی ضروریات زندگی اور مزید بےشمار پہلوؤں سے ہم پریشان حال کھڑے ہیں
پاکستان وسائل سے مالامال خطہ زمین ہے اس کی زرخیزی اور عوام کے خلوصِ میں کوئی شک نہیں لیکن اس کو چلانے والے بالفاظ دیگر حکمرانوں اور قیادتوں کا سفر بہت ہی اندوہناک ہے
نا اہل،بے ایمان و کرپٹ ،عصبیت ،موروثیت اور مفاد پرستانہ سیاست نے پاکستان کو پھلنے پھولنے کا موقع نہ دیا
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ملک کی باگ دوڑ ان ہاتھوں میں پہنچتی کیسے ہے جو کہ اس بات کی اہلیت ھی نہیں رکھتے کہ ملک کی تعمیر و ترقی کے کام کرسکیں
تعجب کی بات ہے تواتر کے ساتھ وہی حکمران اور باریاں بدل بدل کر مسند اقتدار پر نظر آتے ہیں جنھوں نے ملک کے عوام کو بے بسی اور کسمپرسی کے حالت سے دوچار کیا اور ہر بار اقتدار میں آئے تو پہلے سے ذیادہ لوٹ مار مچائی
ایک عام بالکل سادہ سا انسان بھی سبزی خریدتا ہے تو اس سبزی والے کے پاس نہیں جاتا جس نے اسے گلی سڑی خراب سبزی دی ہو اور اس ملک کے شہری اپنے ملک کی باگ ڈور اٹھا کے ان ہاتھوں میں تھما دیتے ہیں جنھوں نے ملک کو شدید زک پہنچائی ہو اس دھرتی کی بنیادیں کھوکھلی کی ہوں
ہم اپنی آنکھوں سے ان سیاستدانوں کے ہاتھوں ملک لٹتا دیکھتے ہیں اور انہیں پھر سے منتخب کرلیتے ہیں
جو قوم اپنے بچوں کو نالوں اور گٹر میں گرتا دیکھتی ہے،ان کے لاشے ملنا بھی مشکل ہوتا ہے ،اپنے بے روزگار جوانوں کو نشہ اور خودکشیاں کرتے دیکھتی ہو جس معاشرے میں غربت ،کرپشن اور پسماندگی اپنے بدترین حالت میں نظر آتی ہے وہاں اس سب کے ذمہ دار حکمرانوں کو پھر سے منتخب کرنا ایک سوراخ سے دوبارہ تو کیا بار بار ڈسے جانا اور نسلوں ڈسے جانے کے مترادف ہے
ماضی کی اس المناک داستان کے تناظر میں اب پھر اس فیصلے اور انتخاب کی گھڑی آپہنچی ہے جب ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہونے جارہا ہے
اب پاکستان اور پاکستان کے شہر و دیہات کسی بھی غلط فیصلے کے متحمل نہیں کہ آزمائے ہوئے کو پھر آزمائیں۔
جن کو بھگت چکے اب ان سے محتاط ہو جائیں سنبھل جائیں
ایسے حکمران منتخب کریں جن کا ماضی بے داغ ہو ، جنھوں نے ملکی سیاست میں مثبت اور عوام سے خیر خواہانہ معاملہ کیا ہو ،جنھوں نے خدمت کی اعلی مثال قائم کی ہو ،اپنے اور پرائے جن کے اخلاص و کارکردگی کے گواہ ہوں
جنھوں نے وطن کی تعمیر و ترقی میں ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہو
بے شک وہی اہل اور وہی اصل حکمرانی کے قابل ہیں
آگر آپ سچ کے گواہ ہیں تو یقیناَ آپ کی گواہی جماعت اسلامی پاکستان کے حق میں ہوگی
پاکستان پر الخدمت فاؤنڈیشن کا بہت بڑا احسان ہے جس نے ملک کو جب جب سنبھالا جب اس کو ضرورت تھی
جماعت اسلامی کے کئی شعبے وطن کو استحکام دینے کا باعث ہیں
روتے بلکتے عوام کی وارث اور پرسان حال بھی جماعت اسلامی ہے جو ہر آفت و حادثے میں دادرسی کر رہی ہوتی ہے
اب ملکی معاملات کی درستگی اور حکمرانی کا حق صرف اور صرف جماعت اسلامی رکھتی ہے تاکہ ملک کو اس کرب ناک اور پریشان کن حالات سے نکال سکے،
اب کی بار پھر سے اس سوراخ سے نہیں ڈسے جانا جس سے ہم پہلے ہی بہت نقصان اٹھا چکے
اب کی بار ترازو پر ہی مہر ہوگی
اب کی بار جماعت اسلامی۔۔۔۔۔۔

مدیحہ صدیقی

آخری چند دن دسمبر کےہر برس ہی گراں گزرتے ہیںخواہشوں کے نگار خانے میںکیسے کیسے گماں گزرتے ہیںرفتگاں کےبکھرتے سالوں کیایک ...
30/12/2023

آخری چند دن دسمبر کے
ہر برس ہی گراں گزرتے ہیں
خواہشوں کے نگار خانے میں
کیسے کیسے گماں گزرتے ہیں

رفتگاں کےبکھرتے سالوں کی
ایک محفل سی دل میں سجتی ہے

فون کی ڈائری کے صفحوں سے
کتنے نمبر پکارتے ہیں مجھے
جن سے مربوط بےنوا گھنٹی
اب فقط میرے دل میں بجتی ہے

کس قدر پیارے پیارے ناموں پر
رینگتی بدنما لکیریں سی
میری آنکھوں میں پھیل جاتی ہیں
دوریاں دائرے بناتی ہیں

دھیان کی سیڑھیوں میں کیا کیا عکس
مشعلیں درد کی جلاتے ہیں
ایسے کاغذ پہ پھیل جاتے ہیں

حادثے کے مقام پر جیسے
خون کے سوکھتے نشانوں پر
چاک کی لائنیں لگاتے ہیں

ہر دسمبر کے آخری دن میں
ہر برس کی طرح اب بھی
ڈائری ایک سوال کرتی ہے

کیا خبر اس برس کے آخر تک
میرے ان بے چراغ صفحوں سے
کتنے ہی نام کٹ گئے ہونگے
کتنے نمبر بکھر کے رستوں میں
گرد ماضی سے اٹ گئے ہونگے
خاک کی ڈھیریوں کے دامن میں
کتنے طوفان سمٹ گئے ہونگے

ہردسمبر میں سوچتا ہوں میں
ایک دن اس طرح بھی ہونا ہے
رنگ کو روشنی میں کھونا ہے

اپنے اپنے گھروں میں رکھی ہوئی
ڈائری ، دوست دیکھتے ہونگے

ان کی آنکھوں کے خاکدانوں میں
ایک صحرا سا پھیلتا ہوگا
اور کچھ بے نشاں صفحوں سے
نام میرا بھی کٹ گیا ہوگا

(امجد اسلام امجد)

💞
23/12/2023

💞

08/12/2023

Fundamentals of digital marketing

04/12/2023

Supercharge Your Small Business with One Dot Impact ✨

Avail your opportunity to develop your talents 😊✨
19/11/2023

Avail your opportunity to develop your talents 😊✨

Be good 🙂Be positive 😇Be optimistic 🤩
15/11/2023

Be good 🙂
Be positive 😇
Be optimistic 🤩

It's neither simple nor impossible. 😇So, don't be afraid to start over again.
14/11/2023

It's neither simple nor impossible. 😇
So, don't be afraid to start over again.

Let's do something amazing today 🤩
13/11/2023

Let's do something amazing today 🤩

Its Monday 🤩

How to grow your business on social media 🚀
13/11/2023

How to grow your business on social media 🚀

All-in-one Business Package 🤩
06/11/2023

All-in-one Business Package 🤩

Are you tired of assembling disparate services for your company?
For ultimate simplification, our All-in-One Business Package is the best option.

Contact us right now for more information.
-in-one-solution

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Misbah Ahmed Mughal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Misbah Ahmed Mughal:

Videos

Share