Arshad Khosa

Arshad Khosa this page is about Politics. i will cover story and Fact about the Story which is your right to know.

05/10/2024

علی امین گنڈاپور اسلام آباد میں داخل ہوگئے ۔
یہ حکومت وقت کی اور خصوصی طور پر وزیر داخلہ محسن نقوی کی ناکامی ہے کہ اتنی بڑھکیں مارنے کے بعد بھی وہ گنڈاپور کو روک نا سکے۔ تف ہے

14/08/2024

یوم آزادی مبارک ہو پاکستانیو!
اس آزادی کی قدر کریں ، آزادی بہت بڑی نعمت ہے۔
#پاکستان #قائداعظم

13/08/2024

تمام اہلیان وطن کو 77 واں یوم آزادی مبارک ہو
خدا اس وطن کی حفاظت فرمائے اور سب کو خوشحالی عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین
#پاکستان #قائداعظم #وطن #پاکستانی #قوم

31/07/2024

حماس سیاسی ونگ کے رہنما اسماعیل ہنیہ ایران میں اک حملے کے نتیجے میں شہید ہوگئے ۔ اسکو ایران کی سیکیورٹی کی ناقص کارکردگی کہیں یا انکا ملوث ہونا ؟ اپنی اپنی رائے دیجئے.
#حماس #شہید #ایران #قطر #فلسطین #پاکستان

27/07/2024

خلیل الرحمان قمر رنگ رلیاں مناتے ہوئے پکڑے گئے اور لڑکی والوں نے خوب دھلائی کی
خلیل الرحمان قمر کا اصل چہرہ سامنے آگیا جو کہ بہت گھٹیا ہے

19/06/2024

وفاقی بجٹ 2025
مالی سال 2024_25 کا بجٹ پیش کردیا گیا ، کس کے نصیب میں کیا لکھا گیا ہے آئیے اک جائزہ لیتے ہیں اس ولاگ میں

11/06/2024

پاک انڈیا کرکٹ میچ اور قوم یوتھ کا ماتم
قوم یوتھ نے پاکستان کی بدنامی کا تہیہ کیا ہوا ہے
مزید سنیے اس ولاگ میں
#پاکستان

28/05/2024

آج یوم تکبیر ہے ، آج کے دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے اپنے ازلی دشمن انڈیا پر واضح کردیا کہ اب وہ پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اسکی آنکھیں نکال دی جائیں گی ، پاکستان پہلا اسلامی ملک ہے جس نے ایٹمی طاقت بن کر مسلم دنیا اور بالخصوص عالمی دنیا کو حیران و پریشاں کردیا۔ دوسری جانب مغربی دنیا نے اسکو اسلامی بم سے تشبیہ دی ، اس خاکسار کا سوال ہے کہ پھر ہم باقی ایٹمی ہتھیاروں کو عیسائی اور یہودی کا نام دے سکتے ہیں ؟ اگر وہ اپنے دفاع کے لئے بنائے گئے تو یقیناً پاکستان بھی اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔ قوم کو آج کا دن مبارک ہو۔ پاکستان زندہ باد ،پاکستان پائندہ باد
#چاغی #بلوچستان

07/01/2024

مولانا فضل الرحمان افغانستان روانہ ۔
مولانا صاحب افغان حکومت کی خصوصی دعوت پر 12 رکنی وفد کے ساتھ افغانستان روانہ ہو چکے ہیں۔ اس دورے کے مثبت نتائج کے لیے ہم سب دعاگو ہیں ، دونوں ملکوں کے بیچ جو جاری کشیدگی ہے اسے کیسے حل کیا جائے اور تعلقات معمول پر کیسے لائے جائیں یقیناً یہ اس دورے میں زیر بحث آئے گا۔مولانا صاحب واضح کہہ چکے ہیں وہ اپنے تعلقات کو بروئے کار لاتے ہوئے دونوں ملکوں کے بیچ بات چیت کی راہ ہموار کرنے کی اپنے تئیں پوری کوشش کرینگے ۔ باقی رہے نام اللہ کا۔

03/01/2024

مولانا فضل الرحمان صاحب کے قافلے پر حملہ ۔ مولانا کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش ۔ مولانا سیکیورٹی کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کر چکے ہیں۔

18/12/2023

خوف موت کو نہیں بلکہ زندگی کو روکتا ہے."
نجیب محفوظ، مصری دانشور

07/11/2023

بائیکاٹ پالیسی اور انوکھا احتجاج
مسئلہ فلسطین کو لیکر میکڈونلڈ کے خلاف بائیکاٹ کی مہم چل رہی ہے کیونکہ یہ عام تاثر ہے کہ یہ ریسٹورنٹ یہودیوں کی حمایت کرتا ہے اور انکی مالی امداد بھی کرتا ہے، اک شخص نے انوکھا احتجاج کرتے ہوئے میکڈونلڈ میں چوہے چھوڑ دیے اور وہاں موجود خواتین ڈر گئیں۔
کاش کہ ہم مسلمانوں کے پیٹ کے چوہے بھی اسی طرح کوئی چھوڑ دے تاکہ ہم میکڈونلڈ نا جائیں ۔ اک اور بات بھی کہتا چلوں کہ میکڈونلڈ کہیں مسلم ہے تو کہیں یہودی ۔
#بائیکاٹ #میکڈونلڈ #مہم #اسرائیل #فلسطین

29/10/2023

سندھ امن مارچ کا قافلہ رواں دواں ہے۔ لوگ ہر شہر میں اسکو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔

28/10/2023

جو جماعت اپنے سوا کسی دوسرے سیاسی جماعت کو تسلیم ہی نہیں کرتی تھی وہ آج اپنے لیے سیاسی پناہ مانگتی پھر رہی ہے
وہ عمران خان جو دوسرے سیاسی رہنماؤں سے ہاتھ ملانے کو اپنی توہین سمجھتا تھا آج وہی ان رہنماؤں کا ہاتھ پکڑ کر اپنے گلے سے سیاسی موت کا پھندا اتارنا چاہتا ہے۔

24/10/2023

اب گیلپ سروے اپنے ہی پچھلے سروے کے برعکس عشاریے دے رہا ہے ، کچھ ہی دن پہلے اک سروے میں عمران خان کے بارے میں بتایا گیا کہ عوام میں انکی مقبولیت زیادہ ہے اور اب میاں صاحب کی۔
اب میں کیا سمجھوں کہ یہ چڑھتے سورج ☀️ کی سلامی ہے یا پہلے والے سروے میں جلد بازی کی گئی ؟ آپ بھی سوچیں اور میں بھی سوچتا ہوں ، اپنی رائے کا اظہار ضرور کیجئے گا ، شکریہ۔

21/10/2023

اس نا چیز کو یقین ہے کہ اگر میاں محمد نواز شریف کو عوام نے موقعہ دیا تو وہ اک بار پھر ملک کی تقدیر بدلیں گے
میاں صاحب پاکستان آپکا اپنا وطن ہے اور ہم آپ کو خوش آمدید کہتے ہیں
#21اکتوبر #پاکستان

21/10/2023

خوش آمدید ، خوش آمدید
میاں محمد نواز شریف صاحب

Address

Gulshan Iqbal
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Arshad Khosa posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Arshad Khosa:

Videos

Share

Nearby media companies