Orangi Town Karachi

Orangi Town Karachi All About Orangi Town Karachi Pakistan

27/11/2024

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Gulaam Nabi, Dastane Muhabbat

12/11/2024

شاباش ۔۔۔ اورنگی کی بیٹی
ہمیں آپ پر فخر ہے !!
اورنگی ٹاؤن کی بیٹی مریم محمود نے
این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی
میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے
گلشنِ ضیاء اورنگی ٹاؤن کی رہائشی اور
ٹی سی ایف اسکول کی سابق طالبہ
مریم محمود نے اپنی محنت اور عزم سے
ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔
آپ نے ثابت کردیا کہ محنت اور لگن سے ہر رکاوٹ
دور کرکے کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔
آپ اورنگی کے نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہیں۔
ہم آپ کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور
آپ کی قدم قدم پر کامیابی کے لیے دعا گو ہیں۔
پوسٹ بشکریہ: اپڈیٹنگ اورنگی

03/11/2024
اورنگی ٹاوٴن ( مومن آباد ٹاون ،اورنگی ٹاوٴن ) میں کانفرنس / کمیونٹی ھال:اورنگی ٹاؤن میں کانفرنس / کمیونٹی ہال کی تعمیر ک...
03/11/2024

اورنگی ٹاوٴن ( مومن آباد ٹاون ،اورنگی ٹاوٴن ) میں کانفرنس / کمیونٹی ھال:
اورنگی ٹاؤن میں کانفرنس / کمیونٹی ہال کی تعمیر کی افادیت کو سمجھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہم یہاں کی سماجی، اقتصادی، اور تعلیمی ضروریات کا جائزہ لیں۔ شہروں کی نسبت اورنگی ٹاوٴن میں علمی، سماجی، اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے محدود وسائل دستیاب ہیں، اس لیے ایک جدید کانفرنس / کمیونٹی ہال کی تعمیر کئی مثبت اثرات مرتب کر سکتی ہے۔
1. تعلیمی مواقع کا فروغ:
اورنگی ٹاون میں موجود تعلیمی ادارے، اسکول اور کالجز، جدید کانفرنس ہال کی موجودگی سے طلبہ کے لیے نئے تعلیمی مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ مختلف تعلیمی سیمینارز، ورکشاپس، اور لیکچرز کا انعقاد مقامی طلبہ کو نئے موضوعات سے آگاہی دیتا ہے اور ان کی علمی قابلیت میں اضافہ کرتا ہے۔ اس سے نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ بھی جدید تربیتی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
2. مقامی کاروبار کی ترقی:

کانفرنس / کمیونٹی ہالز کی تعمیر سے اورنگی میں مقامی کاروبار کو بھی فروغ ملیگا۔ یہ ہالز مقامی کاروباری شخصیات اور صنعت کاروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش اور فروغ کے لیے بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنے کی وجہ بن سکتا ہے ۔ مقامی کاروبار و صنعت ، نمائشوں، بزنس میٹنگز، اور نیٹ ورکنگ ایونٹس کا انعقاد کاروباری افراد کو اپنی صنعتوں کو وسعت دینے اور نئی تجارتی شراکتیں قائم کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

3. سماجی و ثقافتی سرگرمیوں کی ترویج:

کانفرنس/ کمیونٹی ہالز نہ صرف تعلیمی اور کاروباری مقاصد کے لیے بلکہ سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں کے لیے بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ان ہالز میں مقامی فنکاروں کی نمائش، تھیٹر، موسیقی کی محافل، اور ادبی پروگرام منعقد کیے جا سکتے ہیں، جس سے مقامی افراد کی تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے میں معاون ثابت ہوگا۔

6. جدید سہولیات کی فراہمی:
جدید کانفرنس / کمیونٹی ہالز ٹاؤن میں جدید تکنیکی سہولیات کو متعارف کرانے جیسے کہ ملٹی میڈیا پروجیکٹرز، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ، اور آڈیو و ویڈیو کنفرسنگ سسٹمز۔ یہ سہولیات اورنگی کو نمایاں مقامد لانے میں مدد کرے گی اور جدید دور کے تقاضوں کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
7. روزگار کے مواقع:
کانفرنس/ کمیونٹی ہالز کی تعمیر اور ان کے انتظام سے مقامی افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

31/10/2024
14/10/2024

14.10.2024۔۔۔ ان للہ وانا الیہ راجعون۔۔۔ سینئر ایڈووکیٹ خالد صدیقی بھائی کا انتقال ہوگیا ہے نمازِ جنازہ آج دوپہر 1.30 بجے بعد نماز ظہر بلال مسجد اورنگی ٹاؤن 1 نمبر میں ادا کی جائیگی۔۔ دعائے مغفرت کی درخواست ہے

Address

Karachi
74000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Orangi Town Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share