Axis of Resistance News

Axis of Resistance News When Injustice Becomes Law, Resistance Becomes Duty ~ Che Guevara

🌍Global News🚨Yemen🚨BREAKING🚨🛑Ansar Allah targets Aramco oil refineries in Riyadh, the capital of Saudi Arabia with 6 UAV...
19/03/2021

🌍Global News
🚨Yemen
🚨BREAKING🚨

🛑Ansar Allah targets Aramco oil refineries in Riyadh, the capital of Saudi Arabia with 6 UAV's.

انصار اللہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 6 یو اے وی کی مدد سے ارامکو آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنایا۔

Join Telegram
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

👈خودساختہ اسرائیلی ریاست کو سید حسن نصراللہ کا انتباہسید حسن نصراللہ: اسرائیل آگ سے نہ کھیلے، نئی امریکی حکومت داعش کو ز...
17/02/2021

👈خودساختہ اسرائیلی ریاست کو سید حسن نصراللہ کا انتباہ

سید حسن نصراللہ: اسرائیل آگ سے نہ کھیلے، نئی امریکی حکومت داعش کو زندہ کرنے کے درپے ہے

🌍 گلوبل نیوز
🚨 حزب اللہ لبنان🇱🇧

حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے لبنانی استقامتی محاذ کے کمانڈر کے یوم شہادت کے موقع پر صیہونی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ آگ سے نہ کھیلے اور امریکہ کی نئی حکومت کو بھی وارننگ دی ہے کہ وہ داعش کو پھر سے زندہ کرنے کی کوشش نہ کرے۔

سید حسن نصراللہ نے استقامتی محاذ کے کمانڈر عماد مغنیہ کی برسی کی مناسبت سے اپنے خطاب میں انقلاب بحرین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بحرین کا انقلاب ایک ایسے وقت اپنے دسویں سال میں داخل ہوا ہے کہ اس ملک کے حکمراںوں نے اس ملک کو صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لائے جانے کے مرکز میں تبدیل کردیا ہے۔

انہوں نے کہا بحرین کے عوام فلسطین کے حامی ہیں اور اسی لئے اپنے وطن کو اس کی سابق پوزیشن پر لانا چاہتے ہیں۔

حز‍ب اللہ کے سربراہ نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران علاقے کی بڑی طاقت میں تبدیل ہوچکا ہے، انہوں نے کہا اسلامی انقلاب کی کامیابی کو 42 سال ہورہے ہیں اوراس دوران اسلامی جمہوریہ ایران تمام شعبوں میں اپنی استقامت و پائیداری کی بدولت علاقے کی ایک بڑی طاقت بن چکا ہے کہ جس کی مرضی کے بغیر ایک تنکا بھی نہيں توڑا جاسکتا۔

انہوں نے کہا ہميں بھی علاقے اور لبنان میں اپنے استقامتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے شہید عماد مغنیہ کے افکار و نظریات کو پروان چڑھانے کی ضرورت ہے۔

سید حسن نصراللہ نے یمن کے خلاف جنگ کے تعلق سے امریکی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تل ابیب اور ریاض کو یمن کے تعلق سے سخت تشویش ہے کیونکہ یمنی عوام نے اپنی استقامت سے ان کے سارے منصوبوں کو خاک میں ملادیا ہے۔

سید حسن نصراللہ نے بحرین، امارات، سوڈان اور مراکش کے ساتھ خودساختہ صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلیوں نے اس مسئلے کو بہت بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے لیکن اس حوالے سے جو چیز‍ استقامتی محاذ کے لئے اہمیت رکھتی ہے وہ ان ملکوں کے عوام سے تعلق رکھتا ہے نہ کہ ان ملکوں کے حکمرانوں سے۔

کیونکہ، بحرینی، سوڈانی اور علاقے کے دیگر ملکوں کے مواقف اس سلسلے میں ان ملکوں کے حکام کے مواقف سے باالکل تضاد رکھتے ہيں۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

نائیجریا، ابوجا میں شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرے🌍 گلوبل نیوز🚨 نائجیریا🇳🇬نائیجریا کے دارالحکومت میں شیخ زکزکی کی فوری رہ...
17/02/2021

نائیجریا، ابوجا میں شیخ زکزکی کی حمایت میں مظاہرے

🌍 گلوبل نیوز
🚨 نائجیریا🇳🇬

نائیجریا کے دارالحکومت میں شیخ زکزکی کی فوری رہائی کے لئے مظاہرے جاری ہیں۔

نا‏ئجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ ابراہیم زکزکی حامیوں نے ابوجا میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے جو ان کی تصاویر ہاتھوں میں اٹھائے ہوئے تھے، ان کی فوری غیر مشروط رہائی پر زوردیا۔

شیخ زکزکی کو ریاست کاڈونا میں ان کی قیامگاہ پر حملہ کرکے فوج نے 2015 میں گرفتار کرلیا تھا۔

فوج کی اس وحشیانہ کاروائی میں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد شہید اور زخمی ہوگئی تھی۔

نائجریا کی فوج اور سیکورٹی فورسز نے شیخ زکزکی اور ان کی اہلیہ زینت ابراہیم ان کے سیکڑوں حامیوں کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالدیا تھا۔

نائیجریا کی عدالت کی جانب سے ان کی رہائی کے واضح احکامات کے باوجود فوجی حکام ان کی رہائی کے مخالفت کر رہے ہیں۔

شیخ زکزکی کی رہائی کے لئے گزشتہ ایک ہفتے سے دارالحکومت ابوجا میں مظاہرے ہورہے ہيں کہ جنہيں سیکورٹی فورسز کی جانب سے تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

سعودی شہری، بن سلمان سے نجات حاصل کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں : مضاوی الرشید🌍 گلوبل نیوز🚨 سعودی عرب🇸🇦سعودی عرب کی آمرانہ خا...
17/02/2021

سعودی شہری، بن سلمان سے نجات حاصل کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہوں : مضاوی الرشید

🌍 گلوبل نیوز
🚨 سعودی عرب🇸🇦

سعودی عرب کی آمرانہ خاندانی حکومت کے مخالف ایک گروہ نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر سعودی عوام اٹھ کھڑے ہوں تو بن سلمان کی حکومت سے نجات پا سکتے ہیں۔

عربی ٹو‏ئنٹی ون کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے التجمع الوطنی گروہ کی ترجمان مضاوی الرشید نے کہا ہے کہ اگر سعودی شہری اب بھی خاموش رہیں گے تو اس ملک کی حکومت عوام میں خوف و وحشت پیدا کرنے کے لئے اپنے اقدامات جاری رکھے گی۔

مضاوی الرشید نے امریکہ کے سابق صدور کی جانب سے سعودی حکمرانوں کی مدد کے تجربے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں جوبائیڈن کے برسراقتدار آنے سے بھی سعودی عرب کے عوام کے لئے ان کے کسی اقدام کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔

سوشل میڈیا پرسرگرم سعودی شہریوں نے بھی گذشتہ اتوار کو بڑے پیمانے پر" سعودی نظام کا سقوط " کے زیرعنوان کمپین چلائی تھی ۔

سعودی شہریوں نے اس کمپین میں سعودی حکمرانوں کی بدعنوانی ، ظلم و ستم اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ذکر کرتے ہوئے سنگین اقتصادی مشکلات ، بجٹ خسارے اور ملک میں بےروزگاری پرسخت تنقید کی ہے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

ہم امن کے لئے دعوت دینے میں سنجیدہ ہیں: یمن🌍 گلوبل نیوز🚨 یمن🇾🇪یمن کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کی شکایت کے...
17/02/2021

ہم امن کے لئے دعوت دینے میں سنجیدہ ہیں: یمن

🌍 گلوبل نیوز
🚨 یمن🇾🇪

یمن کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں سعودی عرب کی شکایت کے جواب میں سلامتی کونسل کو ایک خط بھیج کر تاکید کی ہے کہ صنعا امن کی دعوت کے سلسلے میں سنجیدہ ہے۔

یمن کی سرکاری نیوز ایجنسی سبا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے وزیر خارجہ ہشام شرف عبداللہ نے پیر کو اقوام متحدہ میں ریاض کی شکایت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کی شکایت مضحکہ خیز ہے کیونکہ فضائیہ اور سعودی عرب کی تمام مسلح افواج چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف ایک اتحاد تشکیل دے رکھا ہے اور ہر طرح کے ممنوعہ و غیرممنوعہ ہتھیار استعمال کررہے ہیں اور بدترین جنگی جرائم انجام دے رہے ہیں ۔

جارح سعودی اتحاد نے ابھی حال ہی میں جنوب مغربی سعودی عرب میں واقع ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملوں کے سلسلے میں ایک درخواست تیار کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا ہے۔

ہشام شرف نے مزید کہا کہ جارح ممالک ، سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے یمن کا دم گھوٹنے والا محاصرہ مسلط کررکھا ہے اور پورے ملک کو سزا دینے کی پالیسی اختیار کررکھی ہے اور اس کے جملہ اقدامات میں آئل مصنوعات ، گھریلو استعمال کی گیس اور غذائی اشیاء تک کے حامل جہازوں کو روکے رکھنا شامل ہے اور یہ جارح سعودی اتحاد کے وہ اقدامات ہیں جو اقوام متحدہ اور دیگر بہت سے بین الاقوامی و علاقائی اداروں کی رپورٹوں کے مطابق دنیا میں بدترین انسانی المیہ رقم کررہے ہیں ۔

اسی دوران اطلاعات ہیں کہ ذرائع ابلاغ نے پیر کی شب رپورٹ دی ہے کہ سعودی اتحاد نے یمن کے لئے انتیس ہزار نو سو اٹھاسی ہزار لیٹر ڈیزل کے حامل ایک اور بحری جہاز کو روک لیا ہے۔

ایندھن کی حامل اس بحری جہاز کو روکنے کے بعد یمن کے لئے ایندھن کے حامل روکے جانے والے بحری جہازوں کی تعداد چودہ تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان عصام المتوکل نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد جان بوجھ کر یمنی عوام کی تکلیف و پریشانیوں میں اضافہ کررہا ہے اور اس کی دشمنانہ کارروائیاں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی اور انسانیت دشمن اقدامات اس کا واضح ثبوت ہیں۔

یمن کی تیل کمپنی کے ترجمان نے سعودی اتحاد اور اس کے سرغنہ امریکہ و اقوام متحدہ کو یمن کے حالات خراب ہونے کا ذمہ دار قراردیا ہے ۔

سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ممالک مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کے خلاف وحشیانہ حملوں کے ساتھ ہی اس کا بری بحری اور زمینی محاصرہ کئے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید اور دسیوں ہزار سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں ۔

یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے فوجیوں نے صرف سعودی عرب کے ہوائی اڈوں میں موجود فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور جب تک یمن پر حملے اور اس کا محاصرہ جاری رہے گا اس وقت تک فوجی ٹھکانوں پر حملے جاری رہیں گے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

👈خود ساختہ اسرائیلی حکومت اور صیہونیوں کے خلاف رجحانات !امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز میں "بائیکاٹ اسرائیل" ، اسرائیل پر پابن...
17/02/2021

👈خود ساختہ اسرائیلی حکومت اور صیہونیوں کے خلاف رجحانات !

امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز میں "بائیکاٹ اسرائیل" ، اسرائیل پر پابندیاں لگاوٗ” کے نعرے درج

🌍 گلوبل نیوز
🚨 امریکہ🇺🇸

امریکہ میں اعلی تعلیمی مراکز میں اسرائیل اور صہیونیوں کے خلاف جذبات میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

امریکہ کی تمام یونیورسٹیوں میں اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔

اسرائیل کی تل ابیب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار نیشنل سیکیورٹی اسٹڈیز نے امریکی یونیورسٹیز کے طالب علموں پر ایک رپورٹ تیار کی ہے۔

رپورٹ کی مصنفہ مریم ایلمن کے مطابق اسرائیل اور یہودیوں کے خلاف جذبات کی مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔

ان میں سب سے بڑی وجہ جو مختلف یونیورسٹیز میں لگائے گئے بینرز اور فلائرز سے واضح ہوتے ہیں جس میں کہا گیا ہے یہودی خفیہ طریقے سے حکومتی معاملات میں اثر انداز ہوتے ہیں۔

امریکہ کی تمام یونیورسٹیز میں "بائیکاٹ اسرائیل" ، اسرائیل پر پابندیاں لگاوٗ” کے نعرے نمایاں درج ہیں۔

اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات امریکہ کی عام یونیورسٹیز تک ہی محدود نہیں ہیں بلکہ امریکہ کی ٹاپ یونیورسٹیز کے طالب علموں کے بھی یہی جذبات ہیں۔

جن امریکی یونیورسٹیز میں یہودی طالب علموں کی تعداد زیادہ ہیں وہاں بھی اسرائیل اور یہودی مخالف جذبات میں کوئی کمی نہیں ہے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

گنی میں ایبولا وائرس کے 10 مشتبہ کیس🌍 گلوبل نیوز🚨 گنیگنی میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد سے تعلق میں آنے والے 115 افرا...
17/02/2021

گنی میں ایبولا وائرس کے 10 مشتبہ کیس

🌍 گلوبل نیوز
🚨 گنی

گنی میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد سے تعلق میں آنے والے 115 افراد کی نشاندہی ہوگئی۔

افریقی ملک گنی میں ایبولا وائرس کے 10 مشتبہ کیس سامنے آگئے، جبکہ اس وائرس سے پانچ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق گنی میں ایبولا وائرس سے متاثرہ افراد سے تعلق میں آنے والے 115 افراد کی نشاندہی ہوگئی ہے، ایبولا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تیاریاں بہت بہتر ہیں۔

ایبولا کیسز سامنے آنے پر عالمی ادارہ صحت نے دیگر افریقی ممالک کو بھی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ 2013 سے 2016 کے درمیان ایبولا وائرس سے گنی سمیت تین افریقی ممالک میں 11 ہزار سے زائد لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی انقلابیوں کے ڈرون حملے🌍 گلوبل نیوز🚨 یمن🇾🇪یمنی انقلابیوں نے ابہا اور جدہ ائرپورٹس پر ...
17/02/2021

سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی انقلابیوں کے ڈرون حملے

🌍 گلوبل نیوز
🚨 یمن🇾🇪

یمنی انقلابیوں نے ابہا اور جدہ ائرپورٹس پر سعودی اتحاد کے فوجی ہینگرز پر حملے کئے ہیں۔

یمن کے یمنی انقلابیوں نے سعودی عرب کے جدہ اور ابھا ایئرپورٹ پر سعودی اتحاد کے فوجی ہینگرز کو نشانہ بنانے کی خبر دی ہے۔

یمنی انقلابیوں کے مطابق یہ حملہ ڈرونز کے ذریعے کیا گیا تھا اور اس کے نتیجے میں دو گھنٹوں تک ان ایئرپورٹس پر فضائی آمد و رفت معطل رہی۔

یمن میں سرگرم عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیر کی صبح سعودی عرب کی جانب بھیجے گئے یمنی انقلابیوں کے ڈرونز تباہ کئے ہیں تاہم اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی کہ ڈرون حملوں سے ائیر پورٹس پر جہازوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی ہے ۔

چند روز پہلے یمنی انقلابیوں نے ابھا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر موجود اتحادیوں کے ائربیس پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر ایک مسافر بردار جہاز کو آگ لگ گئی تھی۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

اربیل واقعے کا الزام ایران پر لگانا قابل مذمت، سعید خطیب زادہ🌍 گلوبل نیوز🚨 ایران🇮🇷ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اربیل...
17/02/2021

اربیل واقعے کا الزام ایران پر لگانا قابل مذمت، سعید خطیب زادہ

🌍 گلوبل نیوز
🚨 ایران🇮🇷

ایران کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے اربیل کے واقعے کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایران پر شک یا الزام عائد کیا جانا یقینا قابل مذمت ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اس سلسلے میں ایران سے متعلق تمام افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ایران، عراق میں امن و استحکام کو اپنے پڑوس اور پورے علاقے کے مفاد میں سمجھتا ہے اور اس مک میں کسی بھی طرح کے، ایسے اقدام کو مسترد کرتا ہے کہ جس سے عراق میں امن و استحکام کا عمل متاثر ہوسکتا ہے۔

انھوں نے اربیل کے واقعے کا ذمہ دار ایران کو قرار دیئے جانے کے بارے میں افواہیں پھیلائے جانے سے متعلق اقدامات کو مشتبہ قرار دیتے ہوئے حکومت عراق سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بارے میں تفتیش اور اس قسم کے اقدامات کے ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایات جاری کرے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

ایران ایٹمی سمجھوتے سے باہر نہیں نکلا ہے جو اس میں واپس آئے : تخت روانچی🌍 گلوبل نیوز🚨 ایران🇮🇷اقوام متحدہ میں ایران کے مس...
17/02/2021

ایران ایٹمی سمجھوتے سے باہر نہیں نکلا ہے جو اس میں واپس آئے : تخت روانچی

🌍 گلوبل نیوز
🚨 ایران🇮🇷

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے زور دے کر کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایٹمی سمجھوتے سے باہر نہیں نکلا ہے جو اس میں واپس آئے اور اس سمجھوتے کے سلسلے میں تہران کی جانب سے عمل درآمد میں کمی سمجھوتے کی چھتیسویں شق کے دا‏ئرے میں ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب تخت روانچی نے یورو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایران سے کہ جو ابھی ایٹمی سمجھوتے میں موجود ہے کس طرح یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ وہ پہلا قدم اٹھائے۔

تخت روانچی نے یاد دہانی کرائی کہ ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد میں کمی لانے کا تہران کا اقدام اس سمجھوتے کی چھتیسویں شق کے عین مطابق ہے اور کہا کہ ایٹمی سمجھوتے کی چھتیسویں شق کی بنیاد پر ایران کو یہ حق حاصل ہے کہ جب اس سمجھوتے کا کوئی رکن اس کی کھلی اور سخت خلاف ورزی کرے گا تو تہران ، سمجھوتے کی تمام یا بعض شقوں پر عمل نہ کرے اور ہم نے دوسرا آپشن چنا ہے ۔

درایں اثنا ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل مندوب کاظم غریب آبادی نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران نے تیس فروری دوہزار اکیس کو ایٹمی سمجھوتے کے تحت رضاکارانہ اقدامات پر عمل درآمد روکنے کے سلسلے میں ایک خط ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کے حوالے کردیا ۔

کاظم غریب آبادی نے مزید کہا کہ اس تاریخ کے بعد ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعاون صرف اس وقت تک معاہدے کے مطابق ہی انجام پائے گا جب تک کہ عملی اور محسوس طور پر پابندیوں کو منسوخ کر کے ایران کے لئے ان اقدامات پر پھر سے عمل درآمد کی زمین ہموار نہ کردی جائے۔

ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی نے ایٹمی سمجھوتے پر عمل درآمد کم کرنے اور ایران کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات نیز یورپی ممالک کی جانب سے اس کا ساتھ دیئے جانے کے جواب میں یورپی ممالک کے نام اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کے خط کے تناظر میں پابندیوں کی منسوخی کے لئے اسٹریٹیجک اقدام کے بل کو منظوری دے دی ہے ۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

حکمتیار کے جنگ پسندانہ بیانات پر افغان حکام برہم🌍 گلوبل نیوز🚨 افغانستان🇦🇫افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیا...
17/02/2021

حکمتیار کے جنگ پسندانہ بیانات پر افغان حکام برہم

🌍 گلوبل نیوز
🚨 افغانستان🇦🇫

افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمتیار کے جنگ پسندانہ اور اشتعال انگیز بیانات پر اس ملک کے حکام نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

افغان نیوز ایجنسی آوا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ عبداللہ عبداللہ نے حکمتیار کے پست بیانات پرردعمل ظاہر کرتے ہوئے زور دے کر کہا ہے کہ افغانستان میں طاقت و دھمکی کی زبان استعمال کئے جانے کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

عبداللہ عبداللہ نے افغان حکومت کے مخالف گروہوں منجملہ حکمتیار کو خبردار کیا ہے کہ ایسے دھمکی آمیز بیانات سے پرہیز کریں جو ملک کو جنگ کی طرف لے جا سکتے ہیں۔

افغانستان کی اعلی قومی مصالحتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں کو افغانستان کے سیاسی حالات کو سمجھنا چاہئے اور ان حالات میں عوام کو توقع ہے کہ مخالف گروہوں کے سربراہ ، ملک کو اس سے زیادہ بدامن اورغیرمستحکم نہیں کریں گے۔

افغانستان کی حزب اسلامی کے سربراہ حکمتیار نے اتوار کو افغان حکومت کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس گروہ کے قیدیوں کو جلد ہی غیر مشروط طور پر رہا نہ کیا گیا تو وہ، صدر ہاؤس کو گھیرکر اشرف غنی سے حکومت چھین لیں گے

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

جرمنی میں اسلامو فوبیا کے رجحان میں اضافہ🌍 گلوبل نیوز🚨 جرمنی🇩🇪جائزہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنی میں بہت سے مسلم باشندے...
17/02/2021

جرمنی میں اسلامو فوبیا کے رجحان میں اضافہ

🌍 گلوبل نیوز
🚨 جرمنی🇩🇪

جائزہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ جرمنی میں بہت سے مسلم باشندے بچپن ہی سے تعصب کا سامنا کرتے ہیں۔

جرمنی میں حکمراں جماعت سے وابستہ سینیئر سیاست دان کے ساتھ آن لائن اجلاس کے بعد اسلامو فوبیا کی نئی مہم شروع ہو گئی ہے، جس کے باعث مسلمان طلبہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور انہیں انتہا پسندوں کی جانب سے نفرت انگیز واقعات یا اپنی جان کے خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین کے سرکردہ سیاست دان نوربرٹ رؤٹگن کے ساتھ اسکالر شپس کے معاملے پر جرمن یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم مسلم طلبہ نے ایک آن لائن اجلاس کا اہتمام کیا، جس میں انہوں نے گفتگو کے لیے ماحولیاتی پالیسی، کرسچیئن ڈیموکریٹک یونین کی جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے بعد مستقبل اور کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے کے انتظامات جیسے موضوعات کا انتخاب کیا۔

واضح رہے کہ ابن سینا اسکالر شپ آرگنائزیشن، جرمنی میں مسلم دنیا کے طلبہ اور محققین کو اعلیٰ تعلیمی اداروں سے وابستہ ہوکر تحقیق کی سہولت فراہم کرتی ہے، تاہم تنظیم سے وابستہ طلبہ کو گفتگو کے نتیجے میں نفرت اور اشتعال انگیز مہم کی توقع نہیں تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق نوربرٹ رؤتگن نے سوشل میڈیا پر میٹنگ کی تصاویر پوسٹ کیں، جس میں تقریباً 20 طالبات اسکارف کے ساتھ نظر آئیں۔ تصاویر شائع ہوتے ہی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے گروہوں کی جانب سے نفرت انگیز تبصروں کا سلسلہ شروع ہو گیا، جس کے بعد طالبات نے رؤٹگن پروگرام کے شرکا کے نام غیر واضح رکھنے کی درخواست کی، جس پر سیاست دان نے ایسی پوسٹیں حذف کردیں، جس سے شرکا کی شناخت ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے افراد کے لیے ہیڈ اسکارف کسی بھی مسلمان خاتون کو نا اہل قرار دینے کے لیے کافی بہانہ ہوتا ہے، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ نے اپنی تعلیم اور کیریئر پر کتنی محنت کی، آپ کو ایک مسلمان عورت کی حیثیت سے کم درجے کا انسان سمجھا جاتا ہے۔ آپ محض ایک خاتون ہیں، وہ بھی اسکارف کے ساتھ۔

جرمنی میں مختلف تنظیموں سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسکارف پہننے والی خواتین کو تعصب اور نفرت کا خاص طور سے سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جرمنی میں بہت سے مسلم باشندے بچپن ہی سے اس تعصب کا سامنا کرتے ہیں اور کئی جائزہ رپورٹوں میں اس بات کا انکشاف کیا جا چکا ہے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

انتخابات میں امریکی مداخلت کے بارے میں عراقی ممبران پارلیمنٹ کا انتباہ🌍 گلوبل نیوز🚨 عراق🇮🇶عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے...
17/02/2021

انتخابات میں امریکی مداخلت کے بارے میں عراقی ممبران پارلیمنٹ کا انتباہ

🌍 گلوبل نیوز
🚨 عراق🇮🇶

عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے ملک کے پارلیمانی انتخابات میں امریکہ کی مداخلت کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کے بعض ارکان نے اس ملک کے ذرائع ابلاغ کوانٹرویو دیتے ہوئے انتباہ دیا ہے کہ امریکہ، عراقی انتخابات کی نگرانی اور ٹیکنیکل امور میں شامل ہو کر مداخلت کرنا چاہتا ہے ۔
عراقی پارلیمنٹ کے اراکین نے کہا کہ عراق کے انتخابات میں بیرونی مداخلت اس بات کا باعث ہوگی کہ یہ انتخابات صحیح و سالم نہ ہوں ۔
عراقی ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ہی عراقی تجزیہ نگاروں نے بھی عراق میں اپنی فوجی موجودگی کے سہارے امریکی مداخلت کی بابت خبردار کیا ہے اور اعلان کیا ہے کہ عراق میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اس ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج پر منفی اثرات ڈالے گی۔
عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کی کابینہ نے آئندہ دس اکتوبر کو اس ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

ایران کو منانے کے لئے گروسی تہران آ سکتے ہیں: آئی اے ای اے🌍 گلوبل نیوز🚨 ایران🇮🇷جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای ا...
17/02/2021

ایران کو منانے کے لئے گروسی تہران آ سکتے ہیں: آئی اے ای اے

🌍 گلوبل نیوز
🚨 ایران🇮🇷

جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے نے ایران میں اپنے انسپیکٹروں کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے سلسلے میں مذاکرات کے لئے سیکریٹری جنرل رافائل گروسی کے دورہ ایران کی تجویز پیش کی ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی کی یہ تجویز اقوام متحدہ کے ویانا ہیڈ کواٹر میں ایران کے مستقبل مندوب کاظم غریب آبادی کے اس اعلان کے بعد سامنے آئی کہ ایران نے مراسلہ ارسال کر کے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی کے سربراہ کو اس فیصلے سے مطلع کر دیا ہے کہ اب وہ پیشگی اطلاع کے بغیر اپنی ایٹمی سائٹوں کی معائنہ کاری کے سلسلے کو بند کر رہا ہے۔

ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کی شق نمبر چھبیس اور چھتیس کے مطابق یہ قدم اس لئے اٹھایا ہے کہ جوہری معاہدے کے یورپی فریق مسلسل اپنے وعدوں کی خلاف ورزیوں میں مصروف ہیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کے نامہ نگار نے منگل کے روز ایک ٹوئیٹ کیا تھا کہ آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے ایجنسی کے رکن ممالک کو آگاہ کر دیا ہے کہ ایران نے پندرہ فروری کو انہیں یہ اطلاع دی ہے کہ وہ تیئیس فروری سے ایڈیشنل پروٹوکول کے تحت انجام پانے والے اپنے رضاکارانہ اقدامات کا سلسلہ بند کر دے گا۔ ایڈیشنل پروٹوکول جوہری ایجنسی کے معائنہ کاروں کے لئے یہ امکان فراہم کرتا ہے کہ وہ جب چاہیں ایران کے ایٹمی مراکز کا معائنہ کر لیں۔

یاد رہے کہ امریکہ نے جامع ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر دوہزار اٹھارہ میں علیحدگی اختیار کر لینے کے بعد ایران کے خلاف پابندیاں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ امریکہ کے اس خودسرانہ اقدام کے بعد ایران نے کوشش کی کہ اگر یورپی فریق معاہدے پر کاربند رہتے ہیں تو اس معاہدے کو باقی رکھا جائے، مگر یورپی فریقوں نے بھی اپنے تمام تر زبانی دعووں کے باوجود عملی طور پر اسکو باقی رکھنےاور مؤثر بنانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

تہران - ٹوکیو دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے پر عزم🌍 گلوبل نیوز🚨 ایران🇮🇷ایران اور جاپان نے دفاعی شعبے میں تعاون جاری ...
17/02/2021

تہران - ٹوکیو دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے پر عزم

🌍 گلوبل نیوز
🚨 ایران🇮🇷

ایران اور جاپان نے دفاعی شعبے میں تعاون جاری رکھنے پر زوردیا ہے۔

ایران اور جاپان کے وزرائے دفاع نے تہران اور ٹوکیو کے مابین دفاعی تعاون کو مستحکم کرنے اور دونوں ممالک کے فوجی عہدیداروں کے درمیان صلاح و مشورے کا عمل جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

یہ بات ایرانی وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل ' امیر حاتمی' اور جاپانی وزیر دفاع' کیشی نوبو' ایک ویڈیو لنک میں گفتگو کے بعد سامنے آئی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر دفاع نے اپنے جاپانی ہم منصب کو ان کی تقرری پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو فروغ دینے پر زور دیا۔

جاپانی وزیر دفاع نے مشرق وسطی میں جاپانی بحری جہازوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لئے معلومات اکٹھا کرنے کی سرگرمیوں میں توسیع کی وضاحت کرتے ہوئے ایران سے بحری جہازوں خاص طور پر جاپانی جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے میں باہم تعاون کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

دونوں ممالک کے وزرائے دفاع نے مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے دفاعی عہدیداروں کی سطح پر تہران اور ٹوکیوں کے درمیان اتفاق رائے جاری رکھنے پر زور دیا۔

جاپانی وزارت دفاع نے بھی ایک بیان میں کہا کہ مشرق وسطی میں امن و استحکام کا قیام جاپان سمیت پوری دنیا کے امن اور سیکورٹی کے لئے انتہائی اہم ہے اور مشرق وسطی میں جاپانی بحری جہازوں کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی ضروری ہے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

جوہری معاہدے میں واپس وہ آئے جو معاہدے سے نکلا ہے: ایران🌍 گلوبل نیوز🚨 ایران🇮🇷ایران نے جوہری معاہدے کو نہیں چھوڑا ہے جس م...
17/02/2021

جوہری معاہدے میں واپس وہ آئے جو معاہدے سے نکلا ہے: ایران

🌍 گلوبل نیوز
🚨 ایران🇮🇷

ایران نے جوہری معاہدے کو نہیں چھوڑا ہے جس میں وہ واپس آئے، یہ بات "مجید تخت روانچی" نے یورو نیوز چینل ساتھ انٹرویو میں کہی۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے کہا کہ وہ (یورپی ممالک) کس طرح توقع رکھتے ہیں کہ جوہری معاہدے میں شامل ایران پہلا قدم اٹھائے گا؟
تخت روانچی نے کہا کہ ایران کی ذمہ داریوں کو کم کرنا جوہری معاہدے کی شق نمبر 36 کے عین مطابق ہے جس کے تحت جوہری معاہدے کی کسی رکن ملک کی جانب سے واضح اور سنگین خلاف ورزی کرنے کی صورت میں اسلامی جمہوریہ ایران کو یہ اختیار دیا گيا ہے کہ وہ تمام یا کچھ ذمہ داریوں کو پورا نہ کرے، اور ہم نے دوسرا آپشن منتخب کیا ہے۔
ویانا میں ایران کے مستقل نمائندے "کاظم غریب آبادی" نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے تحت ایران کی رضاکارانہ سرگرمیوں کے نفاذ کو معطل کرنے کا خط بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل کو 15 فروری 2021 کو کو پہنچایا ہے۔
اس سلسلے میں غریب آبادی نے کہا کہ ہم نے یہ قدم ایرانی پارلیمنٹ کے منظور کردہ بل پر عمل درآمد کے تحت اٹھایا ہے، جس کا مقصد ایرانی عوام کے مفادات پرعائد پابندیوں کو ختم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے مابین اب صرف اور صرف سیکورٹی مسائل کے تعلق سے معاہدے کی بنیاد پر تعاون جاری رہے گا۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

افغانستان، میڈیا اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے نشانے پر🌍 گلوبل نیوز🚨 افغانستان 🇦🇫اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانس...
17/02/2021

افغانستان، میڈیا اور انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والے نشانے پر

🌍 گلوبل نیوز
🚨 افغانستان 🇦🇫

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تین سال کے دوران میڈیا اور انسانی حقوق کے اداروں سے جڑے 65 افراد کو ٹارگٹ کیا گیا۔

افغانستان میں گزشتہ 3 برسوں کے دوران میڈیا اور انسانی حقوق کی سرگرمیوں سے وابستہ 65 کارکنوں کی ہلاکت ہوئی جب کہ ملک میں امن مذاکرات کے دوران بھی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق ستمبر 2020ء میں شروع ہونے والی بدامنی کے خاتمے اور قیام امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کے دوران اب تک دونوں شعبوں میں کام کرنے والے 11 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

کابل میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کے دفتر نے بتایا ہے کہ کسی بھی طرف سے ان ہلاکتوں کی ذمے داری قبول نہ کرنے کے باعث عوام میں خوف کی کیفیت پائی جاتی ہے۔ رپورٹ میں یہ اعداد و شمار یکم جنوری 2018ء سے 31 جنوری 2021ء کے عرصے کے دوران اکٹھے کیے گئے ہیں۔

تشدد کے اس رجحان نے صحافت اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں پر گھیرا تنگ کر دیا، جس کے نتیجے میں کئی صحافیوں نے اپنے پیشہ ورانہ کام میں خود ہی اظہار رائے کو دبا دیا، بہت سے لوگ ان شعبوں سے الگ ہو گئے ہیں اور کچھ نے ملک بھی چھوڑ دیا ہے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

کورونا کے باعث سینکڑوں نجی طیاروں پر دھول جمنے لگی 🌍 گلوبل نیوز🚨امریکہکورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندوں کے باعث کھڑے ن...
17/02/2021

کورونا کے باعث سینکڑوں نجی طیاروں پر دھول جمنے لگی

🌍 گلوبل نیوز
🚨امریکہ

کورونا وائرس کی وجہ سے سفری پابندوں کے باعث کھڑے نجی طیاروں پر دھول جمنے لگی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا وائرس نے ہوا بازی کی صنعت کو بھی بری طرح سے متاثر کیا ہے اور اربوں ڈالر کے جہازوں کو کھڑا کر دیا گیا ہے۔ جن پر دھول جم رہی ہے۔

کورونا کی وجہ سے امریکہ کی نجی کمپنیوں کے طیارے بھی ائرفیلڈ میں کھڑے ہیں۔ کھڑے ہوئے سینکڑوں طیاروں کی فضائی تصاویر لی گئیں۔ جن میں فوجی طیارے بھی شامل ہیں۔
گزشتہ سال ایک ارب 80 کروڑ مسافروں نے ان طیاروں پر سفر کیا جبکہ کورونا سے قبل تقریباً ساڑھے 4 ارب افراد نے ان طیاروں پر سفر کیا تھا۔

اس وبائی مرض نے بڑی تعداد میں تجارتی ہوائی کمپنیوں کو اپنے فضائی بیڑے دور دراز، بنجر صحراؤں میں کھڑے کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

امریکی صدر کا صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھنے کا فیصلہ 🌍 گلوبل نیوز🚨امریکہ🇺🇸امریکی صدرجو بائیڈن نے آئندہ صرف سعودی شاہ سے ...
17/02/2021

امریکی صدر کا صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھنے کا فیصلہ

🌍 گلوبل نیوز
🚨امریکہ🇺🇸

امریکی صدرجو بائیڈن نے آئندہ صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےبجائےصرف شاہ سلمان کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ شروع میں ہی سعودی عرب کے ساتھ روابط نئے سرے سے طے کرنے کاعندیہ دیا تھا۔

دو روز قبل ترجمان وائت ہاؤس نے کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن گوانتا نا موبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کی خواہش ہے کہ وہ یہ کام اپنا دور صدارت مکمل ہونے سے قبل کرلیں۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر مبینہ دہشت گردوں کے لیے قائم گوانتنامو بے جیل بند کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ نے بھی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ گوانتانا موبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں۔

امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے ساتھ جو ٹیم اس وقت کام کررہی ہے اس میں غالب اکثریت سابق صدر بارک اوبامہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہے۔ خود جوبائیڈن بارک اوبامہ کے دور میں نائب صدر کے منصب پہ فائز تھے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جب وائٹ ہاؤس کی ترجمان جین ساکی سے امریکی قید بند کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد اور ارادہ ہے کہ گوانتنامو بے کو بند کردیا جائے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت 🌍 گلوبل نیوز🚨برطانیہ🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ایک ...
17/02/2021

برطانیہ میں کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت

🌍 گلوبل نیوز
🚨برطانیہ🏴󠁧󠁢󠁥󠁮󠁧󠁿

برطانیہ میں عالمی وبا کورونا وائرس کی ایک اور نئی قسم دریافت ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئی قسم کو سائنسدانوں نے خاص ٹیسٹنگ کی مدد سے برطانیہ، امریکا، آسٹریلیا اور ڈنمارک سمیت دس ممالک میں دریافت کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائرس کی نئی قسم کے32 کیسز اب تک برطانیہ میں سامنے آ چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی قسم کس حد تک پھیل سکے گی اس بارے میں تحقیق کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ برطانیہ میں دریافت ہونے والی کورونا کی نئی قسم زیادہ جان لیوا ہے۔

گزشتہ دنوں برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم جان لیوا ہے اور یہ زیادہ خطرناک ہے۔

برطانوی ماہرین نے حکومتی ویب سائٹ پر نیا ڈیٹا جاری کر دیا۔ سائنسدانوں کے مطابق نئی قسم سے اسپتالوں میں داخلے اور موت کا خطرہ زیادہ بڑھ گیا ہے۔

اس نئی قسم بی 1.1.7 کے حوالے سے نئی تفصیلات کو برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر ایک دستاویز کی شکل میں جاری کیا گیا۔

اس نئی قسم کے نتیجے میں اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات کو مکمل طور پر واضح نہیں کیا گیا، کچھ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ بی 1.1.7 سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ زیادہ ہوتا ہے، جس کے باعث وائرس نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے بلکہ مخصوص طریقہ علاج کی افادیت کو بھی ممکنہ طور پر متاثر کرسکتا ہے۔

مگر سائنسدانوں کی جانب سے یہ سمجھنے کی کوشش کی گئی کہ اس نئی قسم کے نتیجے میں موت کا خطرہ کس حد تک بڑھ سکتا ہے۔

برطانیہ میں کورونا وائرس کی وبا کے نتیجے میں ایک لاکھ 17 ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں، جن میں سے نصف ہلاکتیں گزشتہ سال نومبر کے بعد ہوئیں، جب وہاں یہ نئی قسم پھیلنا شروع ہوئی۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھلبلی مچا دی 🌍 گلوبل نیوز🚨برطانیہبرطانوی کمپنی ایمیزون میں کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھ...
17/02/2021

کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھلبلی مچا دی

🌍 گلوبل نیوز
🚨برطانیہ

برطانوی کمپنی ایمیزون میں کورونا وائرس کے غلط نتائج نے کھلبلی مچا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی کمپنی ایمیزون کے چار ہزار کے قریب ملازمین کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے لیکن کال سینٹر کی غلطی سے تمام ملازمین کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے نتائج بتائے گئے۔

سیلف آئسولیٹ کی ہدایات کے چند گھنٹوں بعد ہی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا گیا۔

برطانیہ میں اس وقت کورونا کی سب سے خطرناک شکل بھی سامنے آئی ہے تاہم برطانیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بعد کورونا کیسز میں کمی آ رہی ہے۔

برطانوی حکام کے مطابق پچھلے ہفتے 4 ہزار 345 اموات ہوئی ہیں جو اس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں 25 فیصد کم ہیں۔ برطانیہ میں اب تک ایک کروڑ 55 لاکھ 76 ہزار کے قریب لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

گزشتہ دنوں برطانوی ماہرین نے انکشاف کیا تھا کہ برطانیہ میں آنے والی کورونا وائرس کی نئی قسم جان لیوا ہے اور زیادہ خطرناک ہے۔

اس نئی قسم کے نتیجے میں اموات کی شرح میں اضافے کی وجوہات کو مکمل طور پر واضح نہیں کیا گیا، کچھ شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ بی 1.1.7 سے متاثر افراد میں وائرل لوڈ زیادہ ہوتا ہے، جس کے باعث وائرس نہ صرف زیادہ تیزی سے پھیل سکتا ہے بلکہ مخصوص طریقہ علاج کی افادیت کو بھی ممکنہ طور پر متاثر کرسکتا ہے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

کسانوں کا بھارت بند کرنے کا اعلان 🌍 گلوبل نیوز🚨 بھارت🇮🇳بھارتی کسانوں نے کل چار گھنٹوں کے لیے پورا بھارت بند کرنے کا اعلا...
17/02/2021

کسانوں کا بھارت بند کرنے کا اعلان

🌍 گلوبل نیوز
🚨 بھارت🇮🇳

بھارتی کسانوں نے کل چار گھنٹوں کے لیے پورا بھارت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کسان بھارت بھر میں ٹرینیں روک کر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق کسانوں کے لیے ٹول کٹ بنانے والی ماحولیات کی کارکن دیشا راوی کی رہائی کے لیے بھی مظاہرے تیز ہو گئے ہیں۔

26 نومبر سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، لاکھوں کسان احتجاج میں شریک ہو چکے ہیں۔

بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان تنازع
خیال رہے کہ مودی سرکار نے گذشت سال ستمبر میں تین نئے زرعی قوانین منظور کیے تھے۔

ان قوانین کے تحت اناج کی سرکاری منڈیوں کو نجی تاجروں کے لیے کھول دیا گیا جب کہ اناج کی ایک مقررہ قیمت کی سرکاری ضمانت کے نظام کو ختم کر دیا گیا۔

اس کی جگہ کسانوں کو اپنا اناج کہیں بھی فروخت کرنے کی آزادی دی گئی ہے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹ کھیتی کا بھی نظام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت تاجر اور کمپنیاں کسانوں سے ان کی آئندہ فصل کے بارے میں پیشگی سمجھوتہ کر سکتی ہیں۔

ان قوانین کے حوالے سے کسانوں کو خدشہ ہے کہ سرکاری منڈیوں کی نجکاری سے تاجروں اور بڑے بڑے صنعتکاروں کی اجارہ داری ‍قائم ہو جائے گی اور مقررہ قیمت کی سرکاری صمانت نہ ہونے کے سبب انہیں اپنی پیداوار کم قیمت پر فروخت کرنے کے لیے مجبور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ کسانوں کو یہ بھی خدشہ ہے کہ بڑے بڑے صنعتکار بہت جلد ان کی زمینوں پر قبضہ کر لیں گے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت کا مؤقف ہے کہ ان قوانین سے کسانوں کو کھلی منڈی حاصل ہو جائیں گی جس سے وہ اپنی پیداوار کی بہتر قیمت حاصل کر سکیں گے۔

ٹیلیگرام پر گروپ جوائن کریں
https://t.me/GlobalNews92

مشرقِ وسطٰی میں بدلتے حالات اور دُنیا میں رونما ہونے والے واقعات سے با خبر رہنے کے لئے یہ گروپ تشکیل دیا گیا ہے

Address

Karachi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Axis of Resistance News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Axis of Resistance News:

Videos

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All