#newsteller #SaveChildren #savethefuture #saveislam #socialmidia
سرفراز احمد کی ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کی سپورٹ کی درخواست۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ٹیبل ٹینس پلیئر حور فواد کے حق میں بیان دے دیا۔
سرفراز احمد نے حور فواد کے ساتھ ویڈیو میں ٹیبل ٹینس پلیئر کی سپورٹ کی درخواست ہے۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس بچی نے کم عمری میں پاکستان کیلئے بہت سے اعزازات حاصل کیے، اسپانسر نہ ہونے کی وجہ سے حور کو زیادہ مواقع نہیں مل پا رہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ہمیں حور فواد جیسے پلیئرز کو سپورٹ کرنا چاہیے، امید ہے کرکٹ سے جڑے افراد حور کو سپورٹ کریں گے تاکہ وہ پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔
#NewsUpdate #newsteller #SarfrazAhmed #tabletennis #Suport
امتحانی کاپی میں گانے، چیکر کے ریماکس نے سب کو حیران کردیا
امتحان دیتے ہوئے چاہے سوالات کے جوابات آئیں یا نہ آئیں، لیکن کاپی ہرگز خالی نہیں چھوڑنا، یہ کم و بیش دنیا بھر میں ہر طالب علم کا شیوہ ہوتا ہے اور ہو بھی کیوں ناں، آخر نمبر اسی بنیاد پر ملنے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک ایسے ہی طالب علم کی جوابی کاپی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سوالات کے جواب نہیں آتے تھے۔
اب اس بیچارے طالب علم کی کیا غلطی ، جس نے پورا سال پڑھائی نہیں کی اور فلمیں ہی دیکھتا رہا، اب جو کام پورے سال کیا ہے، امتحان میں بھی وہی لکھے گا۔
جب طالب علم کو کسی بھی سوالات کے جوابات سُجھائی نہ دیئے تو اس نے 2 سوالات کے جواب میں ہندی فلموں کے گانے جبکہ ایک کے جواب میں استاد کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے پاس کرنے کی التجاء کی۔
طالب علم کے اس اقدام پر امتحانی کاپی چیک کرنے والے استاد نے بھی نہلے پہ دہلا دیتے ہوئے ایک جانب تمام سوالات میں صفر مارکس دیئے اور ریمارکس دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو دیگر سوالات کے جوابات بھی دینے چاہیے تھے۔
#NewsUpdate #newsteller #student #song
کتے کا انگریزی زبان میں اپنے مالک سے محبت کا اظہار۔
طوطوں کو تو سب ہی نے انسانوں کی زبان بولتے دیکھا ہوگا لیکن اب شاید کتوں نے بھی انسانی زبان بولنے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔
پالتو جانوروں کے مالک اکثر اپنے کتوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور کتے ان کی باتوں کو مانتے ہیں اور جب وہ اس کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں تو انہیں صارفین بہت پسند کرتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر پالتو کتے کا اپنے مالک کی بات مانتے ہوئے اس سے پیار کا اظہار کرنے کی ویڈیو کو انٹرنیٹ پر بہت زیادہ پسند کیا جارہا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق یہ ویڈیو پہلی مرتبہ 2021 میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی تاہم اب ایک مرتبہ پھر اسے مختلف اکاؤنٹس سے شیئر کیا جارہا ہے۔
#NewsUpdate #newsteller #dogs #iloveyou
پاکستانی شہری موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ بنواسکیں گے، نادرا نے نئی پاک آئی ڈی موبائل ایپلکیشن متعارف کروادی۔
نادرا کا کہنا ہے کہ موبائل ایپ سے شناختی کارڈ بنوانے کی درخواست کسی بھی جگہ سے دی جا سکے گی، نئی ایپلکیشن پر دستاویزات اپ لوڈ کروائی جا سکیں گی۔
نئی ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کےلیے موبائل پر ہی فنگر پرنٹس بھی دیے جاسکتے ہیں۔
چیئرمین نادرا طارق ملک کا کہنا ہے کہ شہری موبائل ایپ سے متعلق اپنی آرا سے ضرور آگاہ کریں۔
Credit: NADRA
#newsteller #NewsUpdate
ملتان میں شدید بارش و ژالہ باری کہ مناظر ۔
#NewsUpdate #newsteller #rainyday
زلزلے کے جھٹکے مقبوضہ کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے، اس دوران ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع اننت ناگ کے ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز کے دوران ڈاکٹرز آپریشن کرنے میں مصروف ہیں تاہم زلزلے کے شدید جھٹکے کے بعد ڈاکٹرز بھی خوفزدہ ہو جاتے ہیں اور اسی دوران آپریشن تھیٹر کی بجلی بھی چلی جاتی ہے۔
#NewsUpdate #newsteller #EARTHQUAKE #kashmirtourism
طیارے سے اسکیٹ بورڈ کے ذریعے چھلانگ لگانے کا ورلڈ ریکارڈ!
برازیل کی لیٹیسیا بفونی نے سی 130 طیارے سے اسکیٹ بورڈ کے ذریعے چھلانگ لگا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
طیارہ 9 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا، لیٹیسیا نے 9 کلو وزنی پیراشوٹ پہن رکھا تھا۔
سی 130 طیارے کے پچھلے حصے سے انہوں نے اسکیٹ بورڈ پر چڑھ کر چھلانگ لگائی۔
چھلانگ لگاتے ہی اسکیٹ بورڈ تو ہواؤں میں کہیں اڑ گیا لیکن لیٹیسیا بحفاظت زمین پر اتر گئیں۔
29 سالہ لیٹیسیا بفونی اسکیٹ بورڈنگ کی چیمپئن ہیں۔ ان کا تعلق برازیل سے ہے لیکن وہ امریکا میں رہائش پذیر ہیں۔
#newsteller #NewsUpdate
خاتون سمندر کے بجائے شارک کے منہ میں کودنے سے بال بال بچ گئی۔دھوپ اور گرم موسم میں سمندر میں نہانا کسے اچھا نہیں لگتا لیکن اگر قسمت ذرا سی بھی خراب ہو تو انسان کا یہ شوق کئی مرتبہ اس کے لیے نقصان دہ یا پھر جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ماضی میں کچھ اسی طرح مشہور امریکی خاتون ڈائیور اوشن ریمسی کے ساتھ ہوا جو سمندر کے بجائے خطرناک شارک مچھلی کے منہ میں چھلانگ لگانے سے بال بال بچ گئیں۔
اس واقعے کی ویڈیو ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سمندر میں چھلانگ لگانے کو بالکل تیار تھیں اور اسی دوران پانی کے نیچے شارک مچھلی بھی ان کا منہ کھولے انتظار کر رہی تھی۔
امریکی خاتون کی قسمت اچھی رہی کہ وہ چھلانگ لگانے سے کچھ ہی سیکنڈز پہلے سنبھل گئی اور شارک کے منہ میں جانے سے بچ گئیں۔
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو لوگوں نے دل دہلا دینے والی قرار دیا جبکہ کئی لوگوں نے خاتون کو خوش قسمت بھی قرار دیا۔
#NewsUpdate #newsteller #scaryvideos #shark
امریکا نے الزام لگایا تھا کہ روس کے لڑاکا طیارے نے بحیرہ اسود میں امریکی ڈرون پر ایندھن گرایا، اب امریکا نے اس کی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے۔
امریکی یورپی کمانڈ نے ٹوئٹر پر ویڈیو کا لنک اور تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روس کا لڑاکا طیارہ ڈرون پر ایندھن پھینکتا ہوا جا رہا ہے۔
یہ واقعہ 14 مارچ کو پیش آیا تھا، امریکا کا ایم کیو 9 ریپر ڈرون معمول کی پرواز پر تھا جب روس کے دو لڑاکا طیاروں نے اس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی۔
امریکی فوج کا کہنا تھا کہ ایندھن گرانے کے بعد روسی طیارہ ہمارے ڈرون سے ٹکرایا جس سے ڈرون تباہ ہوگیا۔
#NewsUpdate #newsteller #Rusia #america #dronecrash
پولیس کے گھیرنے پر یاسمین راشد نے گاڑی اندر سے لاک کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کو پولیس نے گھیر لیا، یاسمین راشد نے شادمان انڈر پاس پر گاڑی اندر سے لاک کرلی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پولیس نے مجھے گرفتار کرنے کیلئے گھیر لیا اور کہا کہ گاڑی سے اتریں ہمارے ساتھ چلیں، میں نے پولیس کو کہا میں کیوں آپ کے ساتھ چلوں؟
یاسمین راشد نے کہا کہ نہیں معلوم مجھے کس کیس میں گرفتار کیا جا رہا ہے، تاہم پولیس والے اس کے بعد گاڑی کے سامنے سے ہٹ گئے، پولیس نے مجھے جانے دیا، جس کے بعد میں اپنے کلینک پہنچ گئی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ لیڈیز پولیس نے مجھ سے کہا ہمارے ساتھ آئیں، میں نے کہا کیوں آؤں، میں نے پوچھا آپ کے پاس وارنٹ ہے؟
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے خلاف علی بلال کی ایف آئی آر درج ہے، میں نے علی بلال کیس میں ضمانت لی ہوئی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔
#NewsUpdate #newsteller #PTIofficial #YasmeenRashid
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خواجہ سرا اور سوشل ایکٹیوسٹ شہزادی رائے کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
واقعے کا مقدمہ شہزادی رائے کی مدعیت میں تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کیا گیا۔
مقدمے میں جان سے مارنے کی دھمکی، گھر میں زبردستی گھسنے اور ہراساں کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
#NewsUpdate #newsteller #khuwajasra
حسن علی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے رواں سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔
#PSL2023 #NewsUpdate #newsteller #HassanAli #IUvPZ
Two kayakers off the coast of California getting sucked into a whales mouth.
#NewsUpdate #newsteller #california #whales