08/11/2023
*خضدار کا سب سے بڑا پلیٹ فارم آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا چیئرمین شفیق الرحمٰن ساسولی کے زیر صدارت اہم اجلاس۔۔*"
#خضدار: ( 5 نومبر 2023 )
امن و امان سمیت شہر کو درپیش دیگر اہم مسائل پر غور و غوض۔
امن و امان پر توجہ دینے کے بجائے خضدار انتظامیہ اور پولیس کا دیگر معاملات میں دلچسپی پر حیرت کا اظہار کیاگیا ۔ اسٹریٹ کرائمز اور قتل و غارت کے بڑھتی ہوئی وارداتیں اور ذمہ داران کا چشم پوشی کے خلاف آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی نے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ۔ جس کا باقاعدہ اعلان 8 نومبر بروز بدھ آل شہری ایکشن کمیٹی ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کرے گی۔
آل پارٹیز ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں تمام رہنما و کونسل نے شرکت کی۔کونسل ممبران جانب سے مختلف تجاویز و آرا سامنے آیا جن کی روشنی میں اہم فیصلے کئے گئے ۔
آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کا اجلاس آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین و بلوچستان نیشنل پارٹی کے ڈسٹرکٹ پریزیڈنٹ شفیق الرحمٰن ساسولی کے زیر صدارت منعقد ہوا جبکہ شرکاءِ اجلاس میں آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری و بی این پی عوامی کے رہنماء ڈاکٹر عمران میروانی، جمیعت علماءاسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا محمداسحاق شاہوانی، جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عنایت اللّہ رودینی،نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری میر عبدالوہاب غلامانی، پی پی پی کے ضلعی صدر قدیراحمد زہری، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء میر جمعہ خان شکرانی، بی این پی (عوامی) کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری صدام بلوچ، جماعت اسلامی کے رہنماء مولانا امان اللّہ مینگل، جمیعت علماء پاکستان کے رہنماء مولانا محمد قاسم قاسمی، جمیعت (نظریاتی) کے رہنماء مولانا عبدالغفور کرخی، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ٹکری خلیل الرحمن گرگناڑی، زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماءایڈوکیٹ عید محمد، بارکونسل کے رہنماء ایڈوکیٹ غلام نبی مینگل، انجمن تاجران خضدار جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ بشیراحمد جتک، انجمن تاجران کے رہنماء آغا سمیع اللہ شاہ، پریس کلب خضدار کے جنرل سیکرٹری محمداقبال مینگل، مزدور اتحاد کے رہنماء عبدالمالک موسیانی شامل تھے۔۔۔