Muslim World - العالم الإسلامي

Muslim World - العالم الإسلامي ہمیں واٹس ایپ پر جوائن کرنے کیلئے نیچے دی گئی
learn more
کے آپشن پر کلک کریں تمام مذاہب میں سب سے سچا اور برحق مذہب اسلام ہے

15/06/2024

"اللّٰه اکبر اللّٰه اکبر اللّٰه اکبر لا اله الا اللّٰه اللّٰه اکبر اللّٰه اکبر و للّٰه الحمد" یہ وہ کلمات ہیں جنہیں تکبیرات تشریق کہا جاتا ہے جو 9 ذو الحجہ بمطابق 16 جون بروز اتوار نماز فجر سے لیکر 13 ذو الحجہ بمطابق 20 جون بروز جمعرات نماز عصر تک ہر فرض نماز کے بعد مردوں کیلئے بآواز بلند اور خواتین کیلئے آہستہ آواز کیساتھ ایک بار پڑھنا واجب ہے

https://whatsapp.com/channel/0029VaDG3ZK5a244ysdrSc0G

اللّٰه اکبر اس سال حج نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، رواں سال 1.8 ملین غیر ملکی مسلم عازمین حج کے آغاز سے قبل شہر مقدس م...
15/06/2024

اللّٰه اکبر اس سال حج نے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، رواں سال 1.8 ملین غیر ملکی مسلم عازمین حج کے آغاز سے قبل شہر مقدس مکہ مکرمہ میں مناسک حج ادا کرنے کیلئے داخل ہوچکے ہیں، اللّٰه تعالیٰ اگلے سال ہمیں بھی اس قافلے کا مسافر بنائے
اللھم آمین 🕋🤲🏻

https://whatsapp.com/channel/0029VaDG3ZK5a244ysdrSc0G

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے بابا جی کا حج کیلئے مانگی گئی دعا 110 سال بعد قبول ہوئیحج کا موسم شروع ہو چکا ہے، دنیا کے ک...
07/06/2024

انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے بابا جی کا حج کیلئے مانگی گئی دعا 110 سال بعد قبول ہوئی
حج کا موسم شروع ہو چکا ہے، دنیا کے کونے کونے سے زائرین حجاز مقدس پہنچ رہے ہیں، ان میں سے ہر ایک کی الگ داستاں ہے، خانہ خدا اور دیار حبیبؐ کی زیارت ہر مسلمان کی سب سے بڑی آرزو ہے، اسے پورا کرنے کے لیے وہ عجیب و غریب جتن کرتے ہیں، ایک انڈونیشین شخص 110 سال مسلسل دعا کرتا رہا، پھر جا کر یہ آرزو پوری ہوئی، رواں سال ’’یوحی‘‘ نامی بابا جی سب سے زیادہ معمر حاجی ہیں، وہ 130 سال کی عمر میں سعودی عرب کی خصوصی ضیافت میں شاہی مہمان کے طور پر فریضہ حج ادا کر رہے ہیں، وہ انڈونیشیا کے علاقے ہونشاک سے تعلق رکھتے ہیں، زندگی بھر دوسروں کے کھیتوں میں کام کر کے رزق حلال کماتے رہے، نوجوانی سے بیت الله کی زیارت اور روضۃ اطہر پر حاضری کی تمنا تھی، مگر مالی حالت ایسی کہ بس حسرت لئے قبر میں اترنے والے تھے کہ بلاوا آگیا، بابا جی کے چاروں بچے بھی اپنی خستہ حالی کے باعث ابا جی کی آرزو کو پورا کرنے سے قاصر تھے، مگر بابا جی اس دَر کو مسلسل کھٹکھٹاتے رہے، جہاں سے کوئی مایوس نہیں لوٹتا، اسباب تو ندارد، مگر مسبب الاسباب کیلئے کیا مشکل...؟ دعاؤں کا یہ کرشمہ ایسے نرالے انداز میں ظاہر ہوا، جس کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا، انڈونیشیا کے اس معمر ترین شخص سے کسی نے گپ شپ کرتے ہوئے ویڈیو بنائی، جس میں بابا جی کا کہنا تھا کہ وہ اس عمر میں بھی پابندی کیساتھ قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں، زندگی کی سب سے بڑی تمنا حج کی سعادت کا حصول ہے، یہ ویڈیو وائرل ہوکر کسی طریقے سے سعودی حکام تک پہنچ گئی، انہوں نے اس پر خاص توجہ دی اور سعودی فرمانروا "شاہ سلمان" نے خصوصی احکامات جاری کر دیئے کہ بابا جی کو تمام اہل خانہ سمیت شاہی مہمان کے طور پر حج کرایا جائے، بابا جی کی دعا سے ان کے بچوں اور پوتوں سمیت پورے خاندان کو شاہی حج کی سعادت نصیب ہوئی، جکارتہ کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خود سعودی سفیر "عصام عابد الثقفی" نے بابا جی اور ان کے اہل خانہ کو الوداع کہہ کر جدہ روانہ کیا، ادھر سعودی عرب میں بھی اس سال کے معمر ترین حاجی بابا "یوحی" کے استقبال کی خصوصی تیاریاں کی گئیں (جریدۃ السبق، 30 جون 2019ء) ہم ایک آدھا بار دعا کرکے مایوس ہو جاتے ہیں کہ قبول ہی نہیں ہو رہی، انسان بڑا جلد باز ہے، رب العالمین کے نزدیک ہر چیز کا وقت مقرر ہے، اسی وقت دعا کا اثر ظاہر ہو کر رہتا ہے، جب انسان کی توقع ہی نہ ہو، اس لئے مایوس نہیں ہونا چاہئے، بلکہ مسلسل مانگتے رہنا چاہئے، مانگنے سے رب خوش ہوتا ہے، اور فخریہ انداز میں فرشتوں سے فرماتا ہے، دیکھوں میرا بندہ مجھے یاد کر رہا ہے، ایک نہ ایک دن دعا ضرور شرف قبولیت حاصل کرکے رہے گی، حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ بندہ جب بھی اپنے رب سے دعا مانگتا ہے اور وہ اس دنیا میں قبول نہ ہو، تو جب بندہ اسکا صلہ اخرت دیکھ پائے گا تو اس وقت وہ یہی تمنا کرے گا کہ کاش میری ایک بھی دعا دنیا میں قبول نہ ہوتی، غرض یہ کہ ہر حال میں اللّٰه تعالیٰ سے دعا مانگنا چاہیے اگر وہ اس دنیا میں قبول ہو تو بھی کامیابی اور اگر یہاں قبول نہ ہو تو پھر وہاں دوچند کامیابی یقینی ہے
https://whatsapp.com/channel/0029VaDG3ZK5a244ysdrSc0G

اے فرشتہ صفت انسان تیری عظمت بہادری اور ایمانی غیرت کو سلام...! "ہم کھڑے اور کھڑے رہیں گے مریں گے لیکن گھٹنے نہیں ٹیکیں ...
03/05/2024

اے فرشتہ صفت انسان تیری عظمت بہادری اور ایمانی غیرت کو سلام...! "ہم کھڑے اور کھڑے رہیں گے مریں گے لیکن گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، سیلاب کے بعد وادی میں صرف مضبوط چٹان باقی رہتی ہیں، اور ہم بھی وادی (غزۃ) کی وہی مضبوط چٹان ہیں" یہ الفاظ ہیں ڈاکٹر پروفیسر "عدنان البرش" شہید کے، وہ غزۃ کے سب سے بڑے طبی ہاسپٹل "الشفاء ہسپتال" میں آرتھوپیڈک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ، عرب دنیا کے مانے ہوئے طبی ماہر اور مشہور پروفیسر تھے، الشفاء کمپلیکس پر دجالی فوج کے قبضے اور اسے تباہ کرنے کے بعد وہ دوسرے طبی مرکز "مستشفی العودہ" میں ٹرانسفر ہوئے تھے، جہاں وہ پوری جانفشانی کیساتھ اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے، جب دجالی فوج نے دسمبر میں اسی ہسپتال کا بھی محاصرہ کر کے طبی عملے کو وہاں سے نکلنے اور انخلا کا حکم دیا، تو پروفیسر "عدنان البرش" نے مریضوں اور زخمیوں کو تنہا چھوڑ کر خود کو محفوظ کرکے جانے سے قطعی انکار کر دیا، محاصرے کے دوران شدید ترین بھوک و پیاس کی حالات میں بھی وہ زخمیوں کی خدمت کرتے رہے، پھر دجالی فوج نے انہیں اپنی حراست میں لیکر یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا، جہاں ان پر بدترین تشدد کیا جاتا رہا، جس کے نتیجے وہ دجالی درندوں کی وحشیانہ صعوبتوں کی تاب نہ لاتے ہوئے کل جمعرات کے روز شہید ہوگئے، قیدیوں کے امور کی اتھارٹی اور فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک مشترکہ بیان میں غزہ کی پٹی کے 2 اسیران کی شہادت کا اعلان کیا، جن میں سے ایک ڈاکٹر "عدنان البرش" ہیں، وہ برطانیہ کے مشہور میڈیکل کالج King's Medical College London کے گولڈ میڈلسٹ اور فارغ التحصیل تھے، واضح رہے "کنگز میڈیکل کالج لندن" کو سائنسی ایجادات کے حوالے سے دنیا کی سب سے باوقار یونیورسٹیوں میں شمار کیا جاتا ہے، اور وہ تحقیق کے معیار کے لحاظ سے دنیا بھر کی 39 بہترین میڈیکل یونیورسٹیوں میں سے چھٹے نمبر پہ ہے، جس کے 11 فضلاء نوبل انعام حاصل کرچکے ہیں، آخر ہم اپنے خواب غفلت سے کب بیدار ہونگے دجال آئے روز امت مظلومہ کے کتنے قیمتی ہیرے درندگی سے روند کر ہمیں نقصان پہنچا رہا ہے

https://whatsapp.com/channel/0029VaDG3ZK5a244ysdrSc0G

02/05/2024

یورپ کے مہنگے ترین فٹبال کلب "ریئل میڈرڈ" کے سب سے مہنگے ڈیفنڈر پلیئر، اور جرمن نیشنل ٹیم کے سٹار "Antonio Rüdiger" کی ایمان افروز داستان
یہ ہیں جرمن نیشنل فٹ بال ٹیم کے اسٹار "انٹونیو روڈیگر (Antonio Rüdiger)"، جو یورپین چیمپئن سپین کلب ریئل میڈرڈ میں Defender یعنی ریڑھ کی ہڈی ہیں، اور ریئل میڈرڈ یورپ کا سب سے مہنگا فٹ بال کلب ہے، رمضان المبارک 2023ء کے دوران سپینش جریدے مارکا (MARCA) میں ان کا انٹرویو تھا، اس دوران نماز کا وقت ہوگیا تو "انٹونیو" نے صحافی سے کہا کہ آپ انتظار کیجئے، میں نماز پڑھ کر آتا ہوں، جس پر آج تک کی میڈیا میں سرخیاں جمیں کہ: He left a newspaper interview to pray صحافی حیران ہوکر پوچھنے لگا کہ آپ آج کل روزے بھی رکھتے ہوں گے؟ "انٹونیو" نے جواباً کہا: جی ہاں، میں روزہ کبھی بھی نہیں چھوڑتا،اور نماز کا بھی پابندی سے اہتمام کرتا ہوں، بلکہ میچوں کے دوران بھی میں فرائض پر پورا عمل کرتا ہوں، اور یہ میرے لیے کوئی مشکل نہیں، رمضان المبارک میں تلاوت قرآن کا بھی معمول ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ: مجھے روزے سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا، اگرچہ صبح سے شام تک کھائے پیئے بغیر رہنا اور پھر کھیلنا کوئی آسان تو نہیں، لیکن جذبہ ہونا چاہئے، اس لئے مجھے کبھی کوئی مشکل پیش نہیں آئی، البتہ رمضان کے دوران میں کھیل کیساتھ ساتھ "ریال میڈرڈ" کی طبی ٹیم کی مسلسل نگرانی بھی کرتا ہوں، تاکہ غذائی نظام بہتر رہے، انٹرویو کے دوران "انٹونیو" روزے سے تھے، اس لئے "مارکا" کے صحافیوں اور اینکرز نے بھی ان کے روزے کے احترام میں اپنے سامنے سے پانی کی بوتلیں ہٹا دیں، "مارکا" کی رپورٹ کے مطابق ہماری موجودگی میں "انٹونیو" نے عصر کی نماز ادا کی، ان کیلئے "ریال میڈرڈ" نے ایک کمرہ بھی مختص کر رکھا ہے، جس میں مصلیٰ بچھا ہوا ہے، 11 اپریل بروز منگل کو "ریال میڈرڈ" اور "چیلسی کلب" کا میچ بھی تھا، جس دوران "انٹونیو" نے روزہ رکھا تھا اور روزے کی حالت میں انہوں نے پورا میچ کھیلا، یہ میچ ان کے لیے اس لئے بھی اہم تھا کہ وہ پہلے "چیلسیا" کا حصہ رہے ہیں، "چیلسی" نے انکو 27 ملین پائونڈ میں خریدا تھا، جبکہ "ریال میڈرڈ" نے انہیں 35 ملین پائونڈ میں حاصل کیا، اس معاہدے کے بعد یہ یورپ کے سب سے مہنگے ترین ڈیفنڈرز میں سے ایک بن گئے، کلب کی جانب سے انہیں ہر ہفتے 4 لاکھ ڈالر یعنی 3 لاکھ 42 ہزار پائونڈ تنخواہ ملتی ہے، واضح رہے کہ "انٹونیو" 1993ء کو جرمنی میں پیدا ہوئے، ان کے والد "ماٹیاس جرمن" اور والدہ "سیرالیون" سے ہیں، "انٹونیو" نے کچھ عرصہ قبل "برلن" میں اسلام قبول کیا تھا، رواں برس یعنی رمضان 2024ء میں بھی وہ الیکٹرانک میڈیا اور بالخصوص سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ میں رہے، انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تہنیتی پیغام جاری کیا تھا، جس میں وہ مصلے پر سفید لباس پہن کر تشہد کی کیفیت میں بیٹھے تھے، اور شہادت کی انگلی اٹھا رکھی تھی، اور اس تصویر کو رمضان کے مقدس مہینے کے استقبال کی دعا کے ساتھ منسلک کیا تھا اور لکھا تھا "الله تعالیٰ ہمارے روزے اور دعائیں قبول کرے" جس پر بعد میں ان کے خلاف مذہبی منافرت کا ایک طوفان کھڑا ہوگیا، مگر اس نفرت انگیز مہم کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوا اور انہوں نے اپنی شہادت کی انگلی دوبارہ اٹھائی اور یورپی چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا جشن انوکھے انداز میں منایا، الجزیرہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز چیمپئنز لیگ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے بعد "ریئل میڈرڈ" کے ڈیفنڈر "انٹونیو روڈیگر" جشن منا رہے تھے، اس دوران وہ کیمروں کے سامنے شہادت کی انگلی اٹھاتے ہوئے تکبیر کا نعرہ لگاتے رہے، "ریئل میڈرڈ" نے دفاعی چیمپئن "مانچسٹر سٹی" کو ہرا کر چیمپیئنز لیگ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کی، اور "ریئل میڈرڈ" کے کھلاڑی "انٹونیو روڈیگر" کے انوکھے جشن کا پوری میڈیا میں سب سے زیادہ چرچا رہا، میچ کا وننگ اسکور بھی "انٹونیو" نے کیا تھا، جب اسٹیڈیم کے تمام کیمرے ان کے قریب پہنچے تو انہوں نے اپنی شہادت کی انگلی اٹھائی اور زور سے تکبیر کا نعرہ لگایا: الله اکبر، الله اکبر (الله سب سے بڑا ہے) اس مختصر شاٹ نے سوشل میڈیا سائٹس میں ایک دھوم مچا دی، جس کی ویڈیو اور تصاویر دنیا بھر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو گئیں، سپورٹس میڈیا کا کہنا تھا کہ "انٹونیو روڈیگر" نے یہ سارا میلہ لوٹ لیا، "انٹونیو" کے جشن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر گردش کرتی رہی اور بلاگرز کا کہنا تھا کہ مسلمان کھلاڑی نے اپنے خلاف مہم میں حصہ لینے والے ہر فرد کو جواب دیتے ہوئے اپنی شہادت کی انگلی اٹھا کر جشن منایا، جب کہ زیادہ تر کھیلوں کے پیجز کا کہنا تھا کہ "انٹونیو" نے اس میچ میں فیصلہ کن گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا، اس کے بعد تکبیر کے نعرے کے ساتھ جشن منایا، جو ان کا حق ہے، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کچھ صارفین نے اس بات سے اتفاق کیا کہ "انٹونیو روڈیگر" کا جشن سب سے خوبصورت منظر تھا، جو ان کی ٹیم "ریئل میڈرڈ" اور "مانچسٹر سٹی" کے درمیان میچ میں سامنے آئی، ان میں سے ایک نے یہ کہتے ہوئے تبصرہ کیا کہ "میچ کے بارے میں سب سے خوبصورت چیز "انٹونیو" کا نعرہ تھا، میچ کے بعد "انٹونیو روڈیگر" کے الفاظ نے ضمیر کو جھنجھوڑ کر اور اتحاد اسٹیڈیم کو ہلا کر رکھ دیا، واضح رہے کہ "انٹونیو" جرمن نیشنل ٹیم کے بھی ڈیفنڈر ہیں، انہوں نے اپنے خلاف توہین، ہتک عزت، بدسلوکی اور نفرت پر اکسانے والی مہم سے متعلق جرمن دارالحکومت برلن میں پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر میں مقدمہ درج کرایا ہے، اور جرمن فیڈریشن نے سائبر کرائم کا مقابلہ کرنے کے لیے جرمن سینٹرل یونٹ کو اس کیس کی فوری اطلاع دی ہے، جو رمضان المبارک کے دوران ملت اسلامیہ کو مبارکباد دینے والی ایک پوسٹ کی وجہ سے وہ نفرت انگیز مہم کا نشانہ بنے تھے

https://whatsapp.com/channel/0029VaDG3ZK5a244ysdrSc0G

"حالات حاضرہ میں اہل مغرب اور مسلمانوں کا تقابل"سوچ کے زاویئے تبدیل ہوتے محسوس ہورہے ہیں، مجھے نہ جانے کیوں چنگیز خان کی...
27/04/2024

"حالات حاضرہ میں اہل مغرب اور مسلمانوں کا تقابل"
سوچ کے زاویئے تبدیل ہوتے محسوس ہورہے ہیں، مجھے نہ جانے کیوں چنگیز خان کی نسل کا مسلمان ہونا یاد آرہا ہے، رب مستغنی ذات ہے، وہ ہم جیسے بے حسوں، اور بے ایمانوں کا ہرگز محتاج نہیں، میری بات کڑوی ہوتی ہے اگر برا لگے تو معاف کرنا، مجبور ہوں اپنی خصلت سے کہ اکثر نرمی کے بجائے سختی سے سمجھانے پر ترجیح دیتا ہوں، حالات حاضرہ میں کس جانفشانی کیساتھ اہل مغرب کی عوام نے ڈٹ کر کسی کی پرواہ کیے بغیر اہل غزۃ کے مظلوموں کا ساتھ دے رہے ہیں، اہل مغرب کا غزۃ سے نہ مذہبی رشتہ نہ خونی رشتہ اور نہ ہی اقتصادی و معاشی رشتہ، لیکن ہاں یہ ضرور ہے کہ اہل مغرب اپنے سینوں میں وہ دل رکھتے ہیں جو انسانیت کے ناطے دھڑکتا ہے، ایک با ضمیر اور وفا شعار دل..! یورپی ریاستوں کے ہر چوک چوراہے پر وہاں کی غیور عوام اپنی حکومتوں کے خلاف کئی ہفتوں اور مہینوں سے مسلسل احتجاجی مظاہرے دے رہی ہے، اور انکے صاحب اقتدار قوتوں نے ان نہتے عوام پر لاٹھی چارج اور یرغمالیت کا سلسلہ تسلسل کیساتھ جاری رکھا ہے، لیکن انکی ہمت بدستور بحال ہیں، جس میں کمی نہیں ہر لمحہ اضافہ ہوتا جارہا ہے، وہ سب اہل غزۃ کے مظلوموں کیساتھ ہمدردی کی خاطر ان سارے صعوبتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے اس تحریک نے عوام سے ہوتا ہوا مغرب کے یونیورسٹیوں، جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں تک رسائی کی اور ان انسانیت پسند لوگوں میں سے کئی ساروں نے جان کی بازی لگا کر اپنی حکومتوں کیطرف سے درندگی کے شکار ہو کر مارے گئے، 500 کے قریب سٹوڈنٹس قیدی بنا کر یرغمال کردی گئے، لیکن انکے عزم و ہمت نے مزید پختگی پکڑ لی، اور اپنے فرعونوں کی بینڈ بجا کے رکھ دی، انہوں نے یہود و ہنود اور انکے حواریوں کے اوسان خطا کردیے، اور وہاں کے فرعو اپنی ہی عوام اور ایجوکیٹڈ طبقے کی یہ غیر متوقع حالت دیکھ بوکھلا کر ہواس باختہ ہوگئے ہیں، یہ رہی اہل مغرب کی حالات حاضرہ پر ایک مختصر سی نظر، دوسری طرف ہم بے حس اور بے ضمیر مسلمانوں کا حال ہم سب کے آنکھوں کے سامنے عیاں ہیں، آج کی مسلمانیت پر لکھنا میں خود اپنے قلم کا توہین سمجھتا ہوں، بس مختصر یہ کہ ہم سے ہر کوئی اپنی حالت سے بخوبی واقف ہے، ہر کوئی اپنے گریباں میں جھانک کر سوچ لیے اور خود سے ایک ہی سوال پوچھے کہ موجودہ ایام میں میں نے بحیثیت مسلمان اہل غزۃ کیلئے کیا کیا...؟ تو یقینا جواب میں علامہ اقبال کا یہ شعر سننے کو ملے گا کہ: "وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدن میں ہنود" "یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کے شرمائیں یہود" ایک بات جو موجودہ ایام میں میں نے بذات خود ملاحظہ کی وہ یہ کہ ہم بے حس ہونے کیساتھ ساتھ انتہائی بے شرم بے ایمان اور بدتمیز بھی ہیں، وہ اس لیے کہ ہم بے شرمی کا لبادہ اوڑھ کر یہ رٹ لگائے بیٹھے ہیں کہ ہمارے حکمران کچھ کر نہیں پارہے یہ وہ..! ارے تو ہم عوام نے کونسا تیر مارا ہم تو اتنے بے شرم ہیں کہ اب تک اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ نہیں کر پاسکے، وہاں جاکر جہاد کرنا تو بعید ازعقل، احتجاجی مظاہرے تو درکنار، ہر کسی نے اپنے لیے ایک ایک سیاسی خدا بنا رکھا ہے جس کا بے شرمی کیساتھ پوجا کرنے میں مصروف عمل ہیں، ہم روز اتنے اللّٰه تعالیٰ کا ذکر نہیں کرتے جتنی اپنی سیاسی خداؤں کا تذکرہ اپنے مجلسوں میں کرتے ہیں، ان بدتمیزوں کی خاطر ہمیں غیرت بھی یاد آتی ہے احتجاج، دھرنا اور روڈوں پر نکلنا بھی، اپنے سیاسی خداؤں کی خاطر ہم کسی کو خاطر میں نہیں لاتے حتیٰ کے اپنے ماں باپ کو بھی نہیں بخشتے، لیکن افسوس جب بات دین اور اسلام کی آتی ہے تو وہاں پر ہمارا کردار ہم میں سے ہر کسی کے سامنے ہے جس پر شاید لکھنے کی بھی ضرورت نہیں...! ہم اخلاقی اور ایمانی طور پر اتنے گر چکے ہیں، کہ اپنی مذہبی رشتے کا لاج تک نہیں رکھ پائے، اپنے نہتے مظلوم بے گناہ مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو وحشی درندوں کے آسرے پر چھوڑ رکھا ہے، اور رب کے حضور اسکی جوابدہ ہونے کی کوئی فکر تک نہیں، اور اوپر سے بے شرمی کیساتھ ساتھ مسلمان ہونے کے بڑے بڑے دعوے بھی...! ہمیں اپنے ایمان کا محاسبہ کرنا چاہیے کہ کیا ہم صدق دل سے مسلمان بھی ہیں یا....! ہم نے تو مذہبی رشتے کا تو کیا بلکہ انسانیت کا لحاظ بھی نہیں رکھا، ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ جس نے دین کی نا قدری کی اللّٰه نے انکی نسلوں سے دین چھین کر انکو ایمان کے نور سے ہمیشہ کیلئے محروم کردیا، ماضی کے اوراق اٹھا کر دیکھ لیں، روئے زمین پر سب سے مقدس اور مقرب لوگ بنی اسرائیل تھے، اللّٰه کے اتنے محبوب بن چکے تھے کہ اللّٰه تعالیٰ نے انکو پورے عالم کی ہدایت کیلئے قبول فرمایا تھا، اور اسی بنا پر رب کریم نے ہدایت عالم کے واسطے ان میں سے 70 ہزار کم و بیش لوگوں کو نبوت کا تاج پہنا کر سرفراز فرمایا، لیکن جب انہوں نے ناقدری کی، تو اللّٰه تعالیٰ نے ہمیشہ کیلئے انہیں مردود کرکے آنے والی امتوں کیلئے نشان عبرت بناڈالا، یاد رہے دین کبھی بھی ہمارا محتاج نہیں بلکہ ہم دین کے محتاج ہیں، اللّٰه تعالیٰ اپنے دین کی حفاظت و سربلندی کیلئے صرف انسان نہیں جانور حتی کہ بے جان چیزوں کو بھی دین کی خدمت کیلئے قبول فرما دیتا ہے، جب قوم لوط نے ناقدری کی تو رب قہار نے بے جان پھتروں کے ذریعے اپنے دین کی حفاظت فرمائی، اور ان بے شرموں پر پھتر برسا کر انہیں ہمیشہ کیلئے ملیامیٹ کردیا، اسی طرح جب ابرہہ نے خانہ کعبہ کو مسمار کرنے کا ارادہ کیا تو رب تعالیٰ نے ایک معمولی سے جانور ابابیل کے ذریعے دین کی حفاظت فرمائی، اور ان بد بختوں پر ابابیل بھیج کر ان سب کو اپنے سازوں سامان، اور انکے عجب و تکر سمیت صفحہ ہستی سے مٹادیا، اسی طرح کی بیش بہا مثالیں ہمارے سامنے ہیں جسکو رب ذوالجلال نے اپنے پاک کلام میں ہمارے لیے بطور عبرت ذکر فرمایا ہے تاکہ ہم کبھی انکی طرح ناقدری، اور عجب و تکبر کے شکار نہ ہو، یہ سارے حالات ہمارے لیے ایک آزمائش ہیں، اللّٰه تعالیٰ ہماری دین سے وفاداری دیکھنا چاہتا ہے ورنہ اسکو کیا مشکل پچھلے امتوں کیطرح آج کے ان بد بختوں سے بھی سور اور بندر بنا سکتا ہے، لیکن نہیں کیونکہ رب ہمیں نوازنا چاہتا ہے، اور کسی کو نوازنا اور انعام دینا آزمائش میں کامیابی کے بعد ہی ہوتا ہے، اللّٰه تعالیٰ اپنے دین کی سربلندی اور حفاظت میں ہمارا محتاج نہیں، بلکہ یہ ہماری خوش قسمتی ہیں کہ ہمیں بن مانگے ایمان کے نور سے منور فرمایا، ہمیں جو عزت و افتخار ملی ہے یہ صرف اور صرف دین کے واسطے ہیں، ہم اگر دین پر قائم رہے اور اپنے رب اور اسکے رسول سے وفادار رہے، تو ہم کامیاب رہینگے ورنہ اگر ناقدری بے غیرتی اور دین سے بے وفائی کی تو العیاذ باالله رب ذوالجلال ہمارا بھی وہ حشر نہ کردے جو ہم سے پچھلی امتوں کا کردیا تھا، اور یہ دین ہم سے چھین کر ایسے لوگوں کو عطاء نہ کردے جو غیرتمند اور وفا شعار ہو٫ یہ ہمارے لیے بہت بڑی لمحہ فکریہ ہیں جس پر ہمیں پوری جانفشانی کیساتھ سوچنا چاہیے، کیونکہ ارشاد خداوندی ہے، {يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ مَن يَرْتَدَّ مِنكُمْ عَن دِينِهِ فَسَوْفَ يَأْتِي اللّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ أَذِلَّةٍ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ أَعِزَّةٍ عَلَى الْكَافِرِينَ يُجَاهِدُونَ فِي سَبِيلِ اللّهِ وَلاَ يَخَافُونَ لَوْمَةَ لآئِمٍ} (سورة المائدة، الآية: 54) اللّٰه تعالیٰ مسلمانوں کو مخاطب کرکے فرماتا ہے کہ: "اے ایمان والوں...! تم میں سے اگر کوئی شخص اپنے دین سے پھر جائے، تو الله تعالی بہت جلد ایک ایسی قوم کو لائے گا جو الله کی محبوب ہوگی اور وہ بھی الله سے محبت رکھتی ہوگی، وہ نرم دل ہوں گے مسلمانوں پر٫ اور تیز ہوں گے کفار پر، الله کی راہ میں جہاد کریں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا بھی نہیں کریں گے"، قرآن مجید کی یہ آیت ہم جیسوں کیلئے ہی اتری ہے اس آیت کا مصداق آج کے مسلمان ہی ہے، حقیقت تو یہ ہے ایک مسلمان کا رہن سہن دنیا کے تمام انسانوں کیلئے ضابطہ حیات ہونا چاہیے لیکن افسوس کہ یہ خصلت اور صفت آج اہل مغرب نے اپنایا ہیں، خدارا ہم عرب و عجم کے مسلمانوں کو اب ہوش کا ناخن لینا چاہیے، ہمیں مزید اپنے خواب غفلت سے بیدار ہونا چاہیے، کم ازکم ہمیں اہل مغرب کی ثابت قدمی اور انکی غیرت و حمیت سے تو عبرت لینا چاہیے، جوکہ حقیقت میں ہمارے لیے ڈوب مرنے کا مقام ہے، بس اس بات کی فکر ہورہی کہ ہماری حالت کہے پچھلے نا قدروں کیطرح نہ ہو، بس اس سے پہلے کہ ہم سب کچھ کھو جائے ہمیں ضرور سوچنا چاہیے، ابھی وقت ہے شاید پھر سوچنے کا بھی موقع میسر نہ ہو...!
لکھاری ✍🏻 Nizam Uddin Mohsin

اظہار آزادی لیکن معیار دہراآج صبح امریکہ کی موقر و مشہور یونیورسٹی "یونیورسٹی آف ساؤتھرن  کیلی فورنیا" المعروف USC کے چی...
18/04/2024

اظہار آزادی لیکن معیار دہرا
آج صبح امریکہ کی موقر و مشہور یونیورسٹی "یونیورسٹی آف ساؤتھرن کیلی فورنیا" المعروف USC کے چیف ڈائریکٹر اور ڈین ڈاکٹر "اینڈریو گُزمین" نے 10 مئی کو ہونے والی تقسیم اسناد اور گریجویشن کرنے والے سٹوڈنٹس کی الوداعی تقریب میں ایک مسلم نژاد سٹوڈنٹس "Valedictorian خطاب" منسوخ کردیا، فارغ التحصیل ہونے والے سٹوڈنٹس میں سب سے لائق اور ذہین سٹوڈنٹ کی طرف سے تقسیم اسناد اور الوداعی تقریب سے خطاب کرنا امریکی یونیورسٹیوں کی روایت ہے، اس خطاب کیلئے سٹوڈنٹ کا انتخاب اسکی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں دوسری صلاحیتوں اور اعلیٰ سطحی قابلیت کی بنیاد پر سینئیر اساتذہ کرتے ہیں، اس بار USC یونیورسٹی کی الوداعی تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کیلئے پوری یونیورسٹی کیطرف سے بنگلہ دیش نژاد طالبہ "اثنا تبسم" کا انتخاب ہوا، اور جلسے کے دعوت نامے پر "اثنا" کا نام بھی شائع کردیا گیا، بعد ازاں ایک مخصوص گروہ نے گزشتہ دنوں انکشاف کیا کہ "اثنا تبسم" سوشل میڈیا پر غزۃ میں اسرائ-یلی وحشت کو درندگی اور نسل کشی کہتی ہے، اور وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف مظاہروں میں نہ صرف بذات خود شرکت کرتی ہے، بلکہ اپنے دوست احباب کو بھی ساتھ لیکر کر جاتی ہے، آج یونیورسٹی کے ڈین "اینڈریو گزمین" نے اثنا کا الوداعی خطاب منسوخ کرتے ہوئے اپنی کانفرنس میں کہا کہ "بات آزادی کے اظہار رائے کی نہیں بلکہ یونیورسٹی اسکے طلبہ، اساتذہ اور جلسہ تقسیم اسناد میں شریک ہونے والے 65 ہزار افراد کی سیفٹی کی ہے، مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ کل امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان "میتھیو ملر' نے کہا کہ ہم پاکستان میں آزادی کے اظہار کیلئے کام جاری رکھیں گے، اب یہ بدتمیز ہمیں اظہار آزادی کا درس دینگے، جن کی اپنی حالت یہ ہو.....!!! "اثنا" کی ہونے والی پانچ منٹ کی تقریر صرف تقریر نہیں رہی بلکہ وہ ایک ایٹم بم سے بھی بڑھ کر ثابت ہوئی جس نے سارے یہودی کے حواریوں کی بینڈ بجادی، جس نے امریکہ کے ایوانوں اور اداروں میں ہزاروں سوالات کھڑے کردیے، یہود کے حواری اتنے بوکھلا گئے جیسا کہ "اثنا" کی وہ تقریر تقریر نہیں اسرافیل کی صور ہے جس سے امریکہ پر قیامت برپا ہو جائیگی، ہمارے اکثر عالمی مسلم نامور صحافی اور رائٹرز اس مسئلہ پر اظہار افسوس کررہے ہیں لیکن مجھے تو بے انتہاء خوشی ہے کہ آج ایک دفعہ پھر وہ وقت آں پڑا جو آج سے ہزار سال پہلے تھا، مسلمانوں کا وہ رعب اور دبدبہ انکی شجاعت و دلیری، کہ مسلمان کا نام سنتے ہی یہود و ہنود کانپ اٹھتے تھے، اور ان پر لرزہ طاری ہو جاتا تھا، تاریخ کے وہ سنہری ایام غزۃ کے غیور اور سرفروشوں نے ایک بار پھر لوٹادیے
ہمارا واٹس ایپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaDG3ZK5a244ysdrSc0G

82 دن کی مسلسل تلاش کے بعد ننھے معصوم فلس-طینی ش-ہید بچے "احمد رانی سمور" کی لاش خان یونس کے جاپانی محلے کے قریب سے مل گ...
15/04/2024

82 دن کی مسلسل تلاش کے بعد ننھے معصوم فلس-طینی ش-ہید بچے "احمد رانی سمور" کی لاش خان یونس کے جاپانی محلے کے قریب سے مل گئی، دجالی درندوں نے ان علاقوں میں گھس کر اس کی قبر کھول کر لاش غائب کر دی تھی، صرف زندہ انسان ہی نہیں، دجالی درندوں نے فلس-طین کے ش-ہداء کو بھی نہیں بخشا درندگی کی ہر حد پار کردی، لیکن افسوس کہ ہم اب تک کہا کھڑے نظر آرہے ہیں

ہمارا واٹس ایپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaDG3ZK5a244ysdrSc0G

جنازہ بہت بڑا لیکن میت کتے کیایرانی "حملے" پر شام کے مشہور ادیب و صحافی "فیصل القاسم" کا خوبصورت تبصرہ: انہوں نے تبصرہ ک...
15/04/2024

جنازہ بہت بڑا لیکن میت کتے کی
ایرانی "حملے" پر شام کے مشہور ادیب و صحافی "فیصل القاسم" کا خوبصورت تبصرہ: انہوں نے تبصرہ کرتے وقت لکھا کہ "جنازہ بہت بڑا، لیکن میت کتے کی" سامنے والے کی حرکت کرنے کا ارادہ سمجھو پہلے اس سے کہ وہ دوست ہے آپکا یا دشمن، ہمارے کچھ عقل کے اندھے لوگ کل ایران کے خبیثوں کا اس-رائ-یل پر کئے گئے حملے کو سراہتے ہیں، لیکن ہمارا یہ نادان طبقہ یہ نہیں جانتا کہ ایرانی منافق کرتے کچھ اور دیکھاتے کچھ ہیں، وہ کہتے ہیں ناں کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور، دکھانے کے اور، میری ایک سادی سی بات ہمیشہ کیلئے یاد رکھو کہ رافضی اور یہ-ودی دو سگے بھائی ہیں، ایک ہزار سال سے زیادہ عرصہ کی تاریخ اٹھاؤ تو رافضیوں نے ہمیشہ سنیوں کی مخالفت میں دنیا کی ہر کفری قوت یہ-ود و ہنود کا ساتھ دیا ہے، اس لیے خدارا ہوش کے ناخن لیں، میری باتوں سے متفق نہیں ہو اور یقین بھی نہیں آرہا....! کوئی بات نہیں چلو آؤ تمہیں ایک اور طریقے سے سمجھاؤں، کل کئے گئے ایرانی حملے کے نتائج کو ذرا ملاحظہ کیجئے: زخمی تقریباً ڈھائی یا شاید پونے 3 اس-رائی-لی، اموات صفر، مادی نقصان صفر, جبکہ دوسری طرف 1- نی-تن یا-ہو کے خلاف مظاہرے رک گئے، 2- غزہ اور مغربی کنارے میں جو کچھ ہو رہا ہے اس سے انٹرنیشنل میڈیا کی توجہ ہٹ گئی، 3- امریکہ، برطانیہ اور مغربی دنیا نے اس-رائ-یل کی حمایت اور فنڈنگ کا جو معاہدہ توڑ دیا تھا آج سے تقریباً وہ ساری دوبارہ بحال کر دی گئیں، 4- ایران پر اعتماد بحال کرنا (فریب پرستوں کی نظر میں) تاکہ ایران عربوں اور مسلمانوں کے خلاف اپنے اہداف کو پورا کر سکے، 5- ایران کو دنیا کے سادہ لوح عوام کے دماغ میں مسلم دنیا کے ہیرو تصور کرانا، اور ہاں اس-رائ-یل پر ایرانی حملہ دمشق میں ان کے سفارت خانے کو نشانہ بنانے کا ردعمل تھا نہ کہ غزہ کی مدد، یہ سب کچھ ایک بڑی سازش کے تحت کیا گیا ہے

ہمارا واٹس ایپ چینل لنک
https://whatsapp.com/channel/0029VaDG3ZK5a244ysdrSc0G

08/07/2021

شیخ الاسلام حضرت مفتی تقی عثمانی صاحب دامت برکاتہم پہ قتلانہ حملے کی حقیقت

واہ حضرت نے کتنا خوبصورت جملہ ارشاد فرمایا کہ.........جس کو ملازمت، ڈگری اور پیسہ چاہیے، وہ مدارس میں نہ آئے! وہ کہیں او...
03/07/2021

واہ حضرت نے کتنا خوبصورت جملہ ارشاد فرمایا کہ.........
جس کو ملازمت، ڈگری اور پیسہ چاہیے، وہ مدارس میں نہ آئے! وہ کہیں اور کا رخ کرے. ❣️
حضرت شیخ الاسلام مفتی محمد تقی صاحب دامت برکاتہم کا آج افتتاح بخاری کی تقریب میں خطاب
Nizam Ud-Din Al Mohsin 👈

23/04/2021

أنشودة رمضان شھر العبادۃ❤️🌙❤️

30/10/2020

کیا جشن عيد ميلاد النبی ابو بکر رضی اللہ عنہ نے منائی؟
کیا عمر، عثمان، علی رضی اللہ عنہم نے منائی؟
کیا عائشہ، حفصہ، زینب رضی اللہ عنہم نے منائی؟
کیا ابو حنیفہ، مالک، شافعی، احمد رحمهم الله نے منائی؟
ان میں سے کسی نے یہ جشن نہیں منائی!
ہماری امت مسلمہ کے سلف صالحین سے کوئی ثابت ہی نہیں کر سکتا کے انہوں نے یہ جشن منائی ہو!
یہ ایک بدعت ہے! .............

11/09/2020
كل عام والأمة الإسلامية بخيرٍ بمناسبة العام الهجري الجديد، تلك المناسبة التي غيَّرت مجرى التاريخ وسطَّرت دليلًا في الأخو...
21/08/2020

كل عام والأمة الإسلامية بخيرٍ بمناسبة العام الهجري الجديد، تلك المناسبة التي غيَّرت مجرى التاريخ وسطَّرت دليلًا في الأخوة والإيثار بين البشر، وقدَّمت نموذجًا لتتعلَّم الإنسانية كيف يكون البذل والعطاء والتضحية وحبُّ الأوطان.
أسأل الله العليَّ القدير أن يجعل هذا العام عامَ خيرٍ ومحبةٍ وأمنٍ وأمانٍ وسلامٍ واستقرارٍ.

23/07/2020

‏‎
‎ -

‎ #مقطع التكبير..

ضجوا السماء بأصواتكم
كبروا ، وهللوا ، واحمدوا الله كثيرا،
- كبّروا ليبلغ تكبيركم عنان السماء
كبّروا فإن الله عظيم يستحق الثناء.

الله اكبر ،الله اكبر ،الله اكبر لا اله الا الله
الله اكبر ..الله اكبر ولله الحمد https://t.co/2w4qKFTPp5‎

26/06/2020

وفاق المدارس سکول و کالجز کی طرح بغیر امتحان کے طلباء کو کامیاب کیوں نہیں کردیتی ؟
ناظم اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کا جواب۔۔۔۔

01/05/2020

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muslim World - العالم الإسلامي posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share


Other News & Media Websites in Karachi

Show All