
23/12/2022
ڈیفنس پولیس کی دوران علاقہ گشت کاروائی، گاڑیوں کے چوری شدہ سائیڈ گلاس کی خریدو فروخت میں ملوث گروہ گرفتار، سائیڈ گلاسز اور چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔
چوری شدہ موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان ڈیفنس کے علاقے سے گزر رہے تھے کہ اسی دوران ڈیفنس پولیس کی اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 بورے گاڑیوں کے چوری شدہ سائیڈ کلاسز اور تھانہ کورنگی انڈسٹریل ایریا کی حدود سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد۔
گرفتار ملزمان کی شناخت "عبدالقادر ولد شاہد حسین" اور "نادر ولد شاہد حسین" کے نام سے ہوئی جو ایک لمبے عرصے سے چوری شدہ مال کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔