Farooq

Farooq News truth

دیکھ دیکھ کر آنکھوں آنسوں آگئےپتہ نہیں یہ کیاہے آپ بتاسکتےہیں؟
12/11/2022

دیکھ دیکھ کر آنکھوں آنسوں آگئے
پتہ نہیں یہ کیاہے آپ بتاسکتےہیں؟

27/08/2022

ہمارےپاس انسان کومارنےاورختم کرنےکےلیےوسائیل ہیں
مگربچانےکیلئےکچھ ہیلی کاپٹر اور پٹرول نہیں__

20/01/2021

غیر ضروری بحث ہمارےکسی بھی قریبی دوست کوہم سےجدا کرسکتی ہے

18/01/2021
14/01/2021

. #قرآنِ_مجید_فرقانِ_حمید_کی_100_باتیں

01 : گفتگو کے دوران بدتمیزی نہ کیا کرو،
02 : غصے کو قابو میں رکھو،
03 : دوسروں کے ساتھ بھلائی کرو،
04 : تکبر نہ کرو،
05 : دوسروں کی غلطیاں معاف کر دیا کرو،
06 : لوگوں کے ساتھ آہستہ بولا کرو،
07 : اپنی آواز نیچی رکھا کرو،
08 : دوسروں کا مذاق نہ اڑایا کرو،
09 : والدین کی خدمت کیا کرو،
10 : منہ سے والدین کی توہین کا ایک لفظ نہ نکالو،
11 : والدین کی اجازت کے بغیر ان کے کمرے میں داخل نہ ہوا کرو،
12 : حساب لکھ لیا کرو،
13 : کسی کی اندھا دھند تقلید نہ کرو،
14 : اگر مقروض مشکل وقت سے گزر رہا ہو تو اسے ادائیگی کے لیے مزید وقت دے دیا کرو،
15 : سود نہ کھاؤ،
16 : رشوت نہ لو،
17 : وعدہ نہ توڑو،
18 : دوسروں پر اعتماد کیا کرو،
19 : سچ میں جھوٹ نہ ملایا کرو،
20 : لوگوں کے درمیان انصاف قائم کیا کرو،
21 : انصاف کے لیے مضبوطی سے کھڑے ہو جایا کرو،
22 : مرنے والوں کی دولت خاندان کے تمام ارکان میں تقسیم کیا کرو،
23 : خواتین بھی وراثت میں حصہ دار ہیں،
24 : یتیموں کی جائیداد پر قبضہ نہ کرو،
25 : یتیموں کی حفاظت کرو،
26 : دوسروں کا مال بلا ضرورت خرچ نہ کرو،
27 : لوگوں کے درمیان صلح کراؤ،
28 : بدگمانی سے بچو،
29 : غیبت نہ کرو،
30 : جاسوسی نہ کرو،
31 : خیرات کیا کرو،
32 : غرباء کو کھانا کھلایا کرو،
33 : ضرورت مندوں کو تلاش کر کے ان کی مدد کیا کرو،
34 : فضول خرچی نہ کیا کرو،
35 : خیرات کر کے جتلایا نہ کرو،
36 : مہمانوں کی عزت کیا کرو،
37 : نیکی پہلے خود کرو اور پھر دوسروں کو تلقین کرو،
38 : زمین پر برائی نہ پھیلایا کرو،
39 : لوگوں کو مسجدوں میں داخلے سے نہ روکو،
40 : صرف ان کے ساتھ لڑو جو تمہارے ساتھ لڑیں،
41 : جنگ کے دوران جنگ کے آداب کا خیال رکھو،
42 : جنگ کے دوران پیٹھ نہ دکھاؤ،
43 : مذہب میں کوئی سختی نہیں،
44 : تمام انبیاء پر ایمان لاؤ،
45 : حیض کے دنوں میں مباشرت نہ کرو،
46 : بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلاؤ،
47 : جنسی بدکاری سے بچو،
48 : حکمرانوں کو میرٹ پر منتخب کرو،
49 : کسی پر اس کی ہمت سے زیادہ بوجھ نہ ڈالو،
50 : نفاق سے بچو،
51 : کائنات کی تخلیق اور عجائب کے بارے میں گہرائی سے غور کرو،
52 : عورتیں اور مرد اپنے اعمال کا برابر حصہ پائیں گے،
53 : منتخب خونی رشتوں میں شادی نہ کرو،
54 : مرد کو خاندان کا سربراہ ہونا چاہیے،
55 : بخیل نہ بنو،
56 : حسد نہ کرو،
57 : ایک دوسرے کو قتل نہ کرو،
58 : فریب (فریبی) کی وکالت نہ کرو،
59 : گناہ اور شدت میں دوسروں کے ساتھ تعاون نہ کرو،
60 : نیکی میں ایک دوسری کی مدد کرو،
61 : اکثریت سچ کی کسوٹی نہیں ہوتی،
62 : صحیح راستے پر رہو،
63 : جرائم کی سزا دے کر مثال قائم کرو،
64 : گناہ اور ناانصافی کے خلاف جدوجہد کرتے رہو،
65 : مردہ جانور، خون اور سور کا گوشت حرام ہے،
66 : شراب اور دوسری منشیات سے پرہیز کرو،
67 : جواء نہ کھیلو،
68 : ہیرا پھیری نہ کرو،
69 : چغلی نہ کھاؤ،
70 : کھاؤ اور پیو لیکن اصراف نہ کرو،
71 : نماز کے وقت اچھے کپڑے پہنو،
72 : آپ سے جو لوگ مدد اور تحفظ مانگیں ان کی حفاظت کرو، انھیں مدد دو،
73 : طہارت قائم رکھو،
74 : اللہ کی رحمت سے کبھی مایوس نہ ہو،
75 : اللہ نادانستگی میں کی جانے والی غلطیاں معاف کر دیتا ہے،
76 : لوگوں کو دانائی اور اچھی ہدایت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاؤ،
77 : کوئی شخص کسی کے گناہوں کا بوجھ نہیں اٹھائے گا،
78 : غربت کے خوف سے اپنے بچوں کو قتل نہ کرو،
79 : جس کے بارے میں علم نہ ہو اس کا پیچھا نہ کرو،
80 : پوشیدہ چیزوں سے دور رہا کرو (کھوج نہ لگاؤ)،
81 : اجازت کے بغیر دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہو،
82 : اللہ اپنی ذات پر یقین رکھنے والوں کی حفاظت کرتا ہے،
83 : زمین پرعاجزی کے ساتھ چلو،
84 : دنیا سے اپنے حصے کا کام مکمل کر کے جاؤ،
85 : اللہ کی ذات کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو،
86 : ہم جنس پرستی میں نہ پڑو،
87 : صحیح (سچ) کا ساتھ دو، غلط سے پرہیز کرو،
88 : زمین پر ڈھٹائی سے نہ چلو،
89 : عورتیں اپنی زینت کی نمائش نہ کریں،
90 : اللہ شرک کے سوا تمام گناہ معاف کر دیتا ہے،
91 : اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو،
92 : برائی کو اچھائی سے ختم کرو،
93 : فیصلے مشاورت کے ساتھ کیا کرو،
94 : تم میں وہ زیادہ معزز ہے جو زیادہ پرہیزگار ہے،
95 : مذہب میں رہبانیت نہیں،
96 : اللہ علم والوں کو مقدم رکھتا ہے،
97 : غیر مسلموں کے ساتھ مہربانی اور اخلاق کے ساتھ پیش آؤ،
98 : خود کو لالچ سے بچاؤ،
99 : اللہ سے معافی مانگو، یہ معاف کرنے اور رحم کرنے والا ہے،
100 : جو شخص دست سوال دراز کرے اسے انکار نہ کرو،

اللہﷻ مجھ گناہ گار و بےعمل سمیت ہم تمام مسلمانان عالم کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمیـــــــــــــــــن ثمہ آمین یارب العالمین ...

یہ تصویر سعودی عرب کے شہر قصیم میں واقع کھجوروں کے ایک باغ کی ہے،اس باغ میں کھجور کے 2 لاکھ درخت ہیں اور یہ باغ راہ خدا ...
19/12/2020

یہ تصویر سعودی عرب کے شہر قصیم میں واقع کھجوروں کے ایک باغ کی ہے،اس باغ میں کھجور کے 2 لاکھ درخت ہیں اور یہ باغ راہ خدا میں وقف ہے.
اس باغ میں 45 قسم کی کھجوریں ہوتی ہیں،یہاں کی سالانہ پیداوار 10 ہزار ٹن کھجور ہے.
یہ باغ روئے زمین میں پایا جانے والا سب سے بڑا وقف ہے.
اس باغ کی آمدنی سے دنیا کے مختلف ممالک میں مساجد کی تعمیر،خیراتی کام اور حرمین شریفین میں افطاری کے
دسترخوان لگائے جاتے ہیں.
یہ باغ سعودی عرب کے امیر ترین شخص سلیمان الراجحي
نے اللہ کی راہ میں وقف کیا ہے.
سلیمان الراجحي نے غربت میں آنکھ کھولی وہ سکول میں پڑھ رہے تھے کہ ایک دن سکول انتظامیہ نے تفریحی
ٹور تشکیل دیا اور ہر طالب علم سے ایک ایک ریال جمع کروانے کو کہا یہ گھر میں جاتے ہیں مگر والدین کے پاس ایک ریال تک نہیں ہوتی ہے،یہ بہت روتا ہے،ٹور کے لئے جانے کی تاریخ قریب آتی ہے ادھر ان کے سہ ماہی امتحانات کا رزلٹ آتا ہے یہ کلاس میں پوزیشن لیتے ہیں اور ایک فلسطینی استاد بطور انعام انہیں 1 ریال دیتا ہے.
یہ دوڑتے ہوئے تفریحی پروگرام کے مسئول کے پاس جاتے ہیں اور 1 ریال جمع کراتے ہیں.
وقت کو جیسے پر لگ جاتے ہیں،یہ اپنی تعلیم مکمل کرکے
جدہ شہر میں ایک کمرے کو بنک کا نام دے کر کام شروع
کرتے ہیں مختصر عرصے میں الراجحي کے نام سے بنکوں کا ایک جال پورے سعودی عرب میں پھیل جاتا ہے.
سلیمان الراجحي اپنے اس فلسطینی استاد کی تلاش میں نکلتے ہیں،استاد سے ملاقات ہوتی ہے،وہ ریٹائرڈ ہوچکے ہیں
معاشی حالات ایسے کہ گھر کا چولہا جلانا مشکل ہوا پڑا ہے
راجحی اپنے فلسطینی استاد کو گاڑی میں بٹھاتے ہیں اور ان سے کہتے ہیں کہ میرے اوپر آپ کا قرض ہے.
استاد آگے سے کہتا ہے کہ مجھ مسکین کا کس پر قرض ہوسکتا ہے،راجحی اپنے استاد کو یاد کراتے ہیں کہ سالوں پہلے آپ نے مجھے 1 ریال انعام دیا تھا،استاد مسکراتا ہے کہ آپ اب وہ ایک ریال مجھے واپس کرنا چاہتے ہیں؟
راجحی ایک بنگلے کے سامنے گاڑی کھڑی کرتا ہے،بنگلے کے آگے ایک بیش قیمت گاڑی بھی کھڑی ہے،راجحی اپنے استاد سے کہتا ہے یہ بنگلہ اور گاڑی اب سے آپ کے ہیں،مزید آپ کے تمام اخراجات ہمارے ذمہ ہوں گے.
فلسطینی استاد کی آنکھوں میں آنسو آتے ہیں اور کہتا ہے کہ یہ عالی شان بنگلہ یہ مہنگی گاڑی یہ تو بہت زیادہ ہے.
راجحی کہتا ہے اس وقت آپ کی جو خوشی ہے
اس سے بڑھ کر میری خوشی کا عالم تھا جب آپ نے مجھے 1 ریال انعام دیا تھا .
ایسے محسن شناس انسان کو اللہ ضائع نہیں کرتا ہے.
2010 میں سلیمان الراجحي نے اپنے بچوں بیگمات اور عزیز و اقارب کو بلا کر اپنی دولت ان سب میں تقسیم کر دی اور اپنے حصے میں جو کچھ آیا وہ سب وقف کر دیا.
اس وقت سلیمان الراجحي کے وقف کی مالیت 60 ارب ریال سے زیادہ ہے۔
Copied

04/12/2020

Address

Karachi

Telephone

+923442220347

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Farooq posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category