Sang e Pothohar

Sang e Pothohar Entertainment
(1)

31/01/2023

اناللہ واناالیہ راجعون
پوٹھوہاری شاعر احتشام شعور بھٹی کی والدہ محترمہ کا قضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے
نمازِ جنازہ آج بروز منگل دن 2 بجے بٹوہا سٹاپ پیکاں نزد نوگراں کہوٹہ روڈ پر ادا کی جائے گی

رابطہ نمبر ۔ 03318988691

سائیں محمد فیاض ویران رحکاہرو کی دھرتی جنجووں کے جد امجد حضرت پیر سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا رحمتہ اللہ علیہ ...
08/01/2023

سائیں محمد فیاض ویران رح

کاہرو کی دھرتی جنجووں کے جد امجد حضرت پیر سلطان احمد ثانی المعروف دادا پیر کالا رحمتہ اللہ علیہ کی قرار گاہ ہے
اور کنڈیاری (سلطان خیل) اور میرا راجگان کے عین درمیان دادا جی رح کا مزار پرانوار ہے
یہ علاقہ کاہروال جنجوعہ جو دادا رح کے بڑے بیٹے کی اولاد ہے ان کا مسکن ہے جبکہ باقی بیٹوں کی اولادیں کہوٹہ و کلرسیداں کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر ہیں
میرا راجگان اور مٹور یوں تو جرنیلوں اور عسکری قیادت کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے اس علاقے نے بلاشبہ پاک و ہند میں عسکری و سیاسی قیادت فراہم کی لیکن یہی سے وقت کے اولیاء اللہ اور پوٹھوہار کے ادب کے سرخیل بھی نکلے ہیں ۔
آج جس شخصیت کا ذکر مقصود ہے وہ راجہ محمد فیاض جنجوعہ کی ہے جنہیں آج دنیا سائیں فیاض ویران رح کے نام سے جانتی ہے
آپ ماسٹر کریم داد جنجوعہ کے ہاں 25 مئی 1948 ء کو میرا تحصیل کہوٹہ میں پیدا ہوئے آپ تین بھائی اور ایک بہن میں دوسرے نمبر پر ہیں
آپ کے والد محترم درس و تدریس کے شعبے سے منسلک تھے اس لیے آپ کا گھرانہ بھی تعلیم کی طرف راغب تھا اس لیے آپ نے قرآن مجید ناظرہ کی دینی تعلیم بھی اور نویں جماعت تک گورنمنٹ ہائی سکول مٹور میں دنیاوی تعلیم بھی حاصل کی ۔
تعلیم کے بعد کچھ وقت آپ نے سماجی رابطوں میں گزارے جس میں واقفان حال یہ کہتے ہیں کہ سائیں رح کا نفیس لباس جس میں بوسکی کی قمیض اور لٹھے کی شلوار نیچے"تلے" والی جوتی خوبصورت انداز تکلم انتہائی متانت اور سنجیدگی کے ساتھ گفتگو کرتے ۔
عملی زندگی میں 1965 ء میں پاکستان آرمی کی ایف ایف رجمنٹ میں شمولیت اختیار کی کھیلوں میں حصہ لیا آپ نے کبڈی، باکسنگ، ہائی جمپ اور پیرا شوٹ میں نمایاں کارکردگی دکھائی لیکن طبع کا میلان نہ ہونے کی وجہ سے 1969 ء میں نوکری چھوڑ دی۔ 1971 ء کی پاک بھارت جنگ میں شریک ہوئے لیکن سقوطِ ڈھاکہ کے بعد نوکری کو ہمیشہ کے لیے خیر باد کہہ دیا ۔آپ نے شادی کے حوالے سے آپ نے اوائل جوانی میں ہی والدہ محترمہ سے کہا کہ میں شادی نہیں کروں گا ۔
بچپن ہی سے پوٹھوہاری ادب اور ثقافت کی طرف میلان تھا چُونکہ اس وقت شعراء میں نابغہ روزگار شخصیات انور فراق قریشی رح مرزا شیر زمان رح ماسٹر شریف نثار مرحوم و دیگر ایسے شعراء موجود تھے جنہوں نے اس زبان وادب کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں پوٹھوہاری بیت بازی کا عروج تھا آپ نے بھی شعر کہنے شروع کیے اور بقول راجہ معروف (کو آپ کے بچپن کے دوست ہیں) 1969 ء میں راولپنڈی جیل میں ایک دن سائیں رح نے مجھے کہا کہ یہ شعر لکھا ہے ۔
آپ نے باقاعدہ طور پر شعر کہنے شروع کیے لیکن کسی کی شاگردی اختیار نہیں کی حالانکہ اس حوالے سے بہت قصے مشہور ہیں کہ آپ ماسٹر نثار مرحوم کے ہاں گئے یا سردار خداداد دکھیا مرحوم کے شاگرد ہوئے لیکن بقول آپ کے برادرِ اصغر سائیں محمد اخلاص آپ کسی کے شاگرد نہیں ہوئے البتہ مرزا شیر زمان رح سے ملاقات رہی دوستوں میں مشہور شاعر صدیق گمنام ، عبدالخالق قلی مرحوم ، ماسٹر دلپذیر شاد مرحوم سائیں گل فیاض کیانی رح، راجہ مختار شاد شامل رہے جبکہ شعرخوان دوستوں میں راجہ ابراہیم اسیر سکنہ نمبل اور سائیں مہربان ڈڈیال آزاد کشمیر شامل رہے ۔ آپ رح نے دو یا تین مشاعرے بھی پڑھے کھڑی شریف مٹور اور تھوہا خالصہ دربار پر آخری مشاعرہ تھا اس کے بعد آپ سامٹھی روڈ تھوہا گلہ موضع میرا میں جھگی نشین ہوئے اور دو سال تک زائرین بابا غلام بادشاہ رح نوتھیا شریف کی خدمت کرتے رہے۔ 1975 ء میں مکمل گوشہ نشینی اختیار کی جو تادم وصال یعنی وقت ظہر 31 دسمبر 2022 ء جاری وساری رہی ۔ آپ کی نمازِ جنازہ یکم جنوری 2023 ء کو دن ایک بجے میرا کے وسیع وعریض میدان میں ادا کی گئی جس میں بلا مبالغہ لاکھوں افراد نے شرکت کی ۔ آپ کی تربت سامٹھی روڈ موضع میرا تحصیل کہوٹہ میں بنائی گئی جس کو آپ نے بقول سائیں محمد اخلاص خود مختص کر کے "ویران آباد" کے نام سے موسوم کیا ۔
آپ نے شاعری میں ویران کے علاؤہ رونقی ، رونق ، غازی ، درویش ، شیشہ ، سورج ، جاگ رانی ، سمیت کم و بیش تیس کے قریب تخلص استعمال کیے ۔ آپ کے اشعار زبان زد عام ہیں آپ کی شاعری کے کمال کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ آپ کی شاعری بوڑھوں جوانوں بچوں اور خواتین تک مقبول ہے آپ کی حیات ظاہری میں زائرین کا تانتا بندھا رہتا تھا اور یہی حالات اب بھی ہیں۔
آپ کے خاندان کی روحانی نسبت نقیب اللہ شاہ قصوری رحمتہ اللہ علیہ کے ساتھ ہے اور آپ کے بڑے بھائی صوبیدار ماسٹر محمد الیاس دربار عالیہ قصور شریف کے خلیفہ مجاز بھی ہیں ۔
آپ کے دوستوں میں صدیق گمنام ، راجہ معروف پنگالہ ، سائیں تاج میرا، راجہ ابراہیم اسیر ، راجہ آزاد کاکا مٹور ،راجہ مشتاق مندری بھلوٹ ، حاجی تاج نارہ ، ملک نثار نارہ، راجہ رضا مٹور اور نمبردار اکرام الحق مٹور شامل ہیں ۔
آپ کی دو کتابیں آپکی حیات میں منصہ شہود پر آئیں جن میں پہلی کتاب "گلستانِ ویران" راقم الحروف نے مئی 2015ء میں تدوین کی جبکہ دوسری کتاب " داستان ویران" 2022ء میں آئی ہے ۔
سنہ دو ہزار سے دو ہزار پندرہ تک "جشنِ ویران رح" کی محافل انعقاد پذیر ہوتی رہیں جن میں پوٹھوہاری مشاعروں اور بیت بازی (شعرخوانی) کا انعقاد کیا جاتا رہا ہے جبکہ آخری محفل 2015ء کو ہوئی جس میں سائیں محمد فیاض ویران رح نے اپنا عبا (چغہ) برادر اصغر سائیں محمد اخلاص کو پہنایا ۔ اس کے بعد بھی ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل آپ کے آستانہ عالیہ پر ہوتی رہی ہے ۔
آپ رح ایک عظیم صوفی شاعر ، مجذوب ، ہمہ جہت شخصیت اور اعلیٰ ترین کردار کے حامل تھے آپ نے اپنی تمام زندگی زکر الٰہی میں مشغول رہ کر گزاری جس کا ثبوت آپکے افکارِ بلند پایہ ہیں جن میں آپ نے ہمیشہ عشق و مستی اور محبت و اخوت کا درس اور پرچار کیا ہے ۔
ہم تمام محبان ویران اور اہلیانِ پوٹھوہار اربابِ اختیار سے یہ پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ میرا روڈ کو سائیں محمد فیاض ویران رح کے نام سے موسوم کر کے باقاعدہ اندراج کیا جائے ۔
آخر میں ایک سخن حضرت سائیں محمد فیاض ویران رح کی مدح میں پیش خدمت قارئین ہے،
درد دی نگری ویران ہو گئی ،
سائیں فیاض پوٹھوہار ویران کر گئے ۔
بزمِ سخن کی بزمِ فقراء دے وی،
سارے رنگ بے رنگ بے جان کر گئے ۔
رہسن قصے موجود ہر دور اندر ،
ایسے لطف سیں درد بیان کر گئے ۔
کیتی عشق دی شرح حقیر ایسے ،
طائرِ سخن نوں ہم زبان کرگئے ۔

اناللہ واناالیہ راجعونپوٹھوہاری شاعری کا ایک عظیم نام۔ معروف مجذوب سائیں محمد فیاض ویران رحلت فرما گئے۔ نماز جنازہ کل بر...
31/12/2022

اناللہ واناالیہ راجعون
پوٹھوہاری شاعری کا ایک عظیم نام۔ معروف مجذوب سائیں محمد فیاض ویران رحلت فرما گئے۔ نماز جنازہ کل بروز اتوار یکم جنوری 2023 کو دن 1 بجے گاؤں میرا نزد مٹور تحصیل کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ لواحقین اور عقیدت مندوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب

عکس قلندر واجد اقبال حقیر کا اک خوبصورت سخن اہل فن کی نظر
03/11/2022

عکس قلندر واجد اقبال حقیر کا اک خوبصورت سخن اہل فن کی نظر

26/10/2022
ان شاء اللہ #چوکپنڈوڑی میں ایک اور تاریخی مشاعرہ
13/10/2022

ان شاء اللہ
#چوکپنڈوڑی میں ایک اور تاریخی مشاعرہ

کالا باغ ڈیم ہوتا تو کیا سیلاب سے کم نقصان ہوتا؟موجودہ بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیئے کتنے تربیلا ڈیم جتنے بڑے ڈیم...
30/08/2022

کالا باغ ڈیم ہوتا تو کیا سیلاب سے کم نقصان ہوتا؟
موجودہ بارشوں کے پانی کو محفوظ کرنے کے لیئے کتنے تربیلا ڈیم جتنے بڑے ڈیم ضرورت ہیں؟
ڈیم کی بحث کے بجائے متاثرین کی مدد پر توجہ دیں
Plz subscribe channel, like and share video

https://youtu.be/F9yUstWzp0E

کالاباغ ڈیم ہوتا تو کیا یہ نقصان نہ ہوتا؟

خانوادہ بلبل پوٹھوہار و بلبل فضل (رح) سائیں گل فیاض کیانی مرحوم پہلی برسی پر یادگار و کامیاب مشاعرہ پر خراج تحسین کا مست...
28/05/2022

خانوادہ بلبل پوٹھوہار و بلبل فضل (رح) سائیں گل فیاض کیانی مرحوم پہلی برسی پر یادگار و کامیاب مشاعرہ پر خراج تحسین کا مستحق

بلبل پوٹھوہار بلبل فضل (رح) سائیں گل فیاض کیانی کی پہلی برسی کے موقع پر ان شاء اللہ ایک یادگار مشاعرہ ہوگا
23/05/2022

بلبل پوٹھوہار بلبل فضل (رح) سائیں گل فیاض کیانی کی پہلی برسی کے موقع پر
ان شاء اللہ ایک یادگار مشاعرہ ہوگا

   #واجدحقیر ،  #عمیرفیضی اور   کی چوکپنڈوڑی مشاعرہ کی ویڈیوhttps://youtu.be/04jJaEsUbhc
17/05/2022

#واجدحقیر ، #عمیرفیضی اور کی چوکپنڈوڑی مشاعرہ کی ویڈیو
https://youtu.be/04jJaEsUbhc

/اردو مشاعرہ بمقام چوکپنڈوڑی کلرسیداں زیر اہتمام: بزم دوستاں چوکپن...

ان شاء اللہ
05/05/2022

ان شاء اللہ

03/05/2022

#عیدمبارک
اللہ پاک بحق محمد وآل محمد علیھم السلام ایسی انگنت عیدیں آپ کو نصیب فرمائے
آمین یارب

ابنِ ملجم منافق نے وچ مسجدکیتا  وار  سی  حیدر   کرار  اُتےجرات نہیں سی روبرو آونے دیلکھ لعنت اُس  ظالم  مکار  اُتےجس نے ...
22/04/2022

ابنِ ملجم منافق نے وچ مسجد
کیتا وار سی حیدر کرار اُتے

جرات نہیں سی روبرو آونے دی
لکھ لعنت اُس ظالم مکار اُتے

جس نے کُلِ ایمان نوں قتل کیتا
کالخ مٙلی گئی قاتل کردار اُتے

دشمن علی دے فکر دلیل پختہ
سڑدے رہسن جہنم دی نار اُتے

#فکرجہلمی

پرسوں شب 9بجے ان شاء اللہ
17/03/2022

پرسوں شب 9بجے ان شاء اللہ

لانگ مارچ کی تاریخ پہلا لانگ مارچ کب،کہاں اور کس کی قیادت میں ہوا؟پاکستان میں لانگ مارچ کی تاریخپی پی پی ، پی ٹی آئی،عوا...
03/03/2022

لانگ مارچ کی تاریخ
پہلا لانگ مارچ کب،کہاں اور کس کی قیادت میں ہوا؟
پاکستان میں لانگ مارچ کی تاریخ
پی پی پی ، پی ٹی آئی،عوامی تحریک، ٹی ا یل پی، جی یو آئی کے لانگ مارچوں کی تفصیل
پیپلز پارٹی نے اب تک کتنے لانگ مارچ کیئے اور کامیابی کا تناسب

https://youtu.be/jMZG-unmC4c

of Long March | 1st Long March of History | Long March In Pakist...

8ویں سالانہ پوٹھوہاری ادبی کانفرنس کا خوبصورت احوال واجد اقبال جنجوعہ نے قلم بند کیا www.pindipost.com
27/02/2022

8ویں سالانہ پوٹھوہاری ادبی کانفرنس کا خوبصورت احوال واجد اقبال جنجوعہ نے قلم بند کیا

www.pindipost.com

تمام پوٹھوہاریوں کو مبارک باد نادرا فارم میں معروف صحافی و ادیب فیصل عرفان نے پوٹھوہاری کو بطور مادری زبان شامل کروادیا۔...
23/02/2022

تمام پوٹھوہاریوں کو مبارک باد

نادرا فارم میں معروف صحافی و ادیب فیصل عرفان نے پوٹھوہاری کو بطور مادری زبان شامل کروادیا۔
سنگ پوٹھوہار فیصل عرفان کی محنت کو سلام پیش کرتا ہے

میلاد مسعود   کے حوالہ سے محترم اظہر محمود رہبر کا سخن #مولودکعبہ
15/02/2022

میلاد مسعود کے حوالہ سے محترم اظہر محمود رہبر کا سخن
#مولودکعبہ

عکس قلندر برادرم واجد اقبال حقیر کا  #مولودکعبہ حضرت علیہ السلام کے حوالہ سے  #قصیدہ
14/02/2022

عکس قلندر برادرم واجد اقبال حقیر کا #مولودکعبہ حضرت علیہ السلام کے حوالہ سے #قصیدہ

عکس قلندر  #واجدحقیر کی معروف پوٹھوہاری شاعر انور فراق مرحوم پر بہترین تحریر
13/02/2022

عکس قلندر #واجدحقیر کی معروف پوٹھوہاری شاعر انور فراق مرحوم پر بہترین تحریر

عکس قلندر  #واجدحقیر کی سائیں احمد علی ایرانی (رح) پر ایک خوبصورت تحریر Thanks
06/02/2022

عکس قلندر #واجدحقیر کی سائیں احمد علی ایرانی (رح) پر ایک خوبصورت تحریر
Thanks

بی بی خاتون جنت سلام اللہ علیھا کے میلاد مسعود کے حوالہ سے عکس قلندر راجہ واجد اقبال حقیر کا نذرانہ عقیدتنوٹ: درستگی مصر...
24/01/2022

بی بی خاتون جنت سلام اللہ علیھا کے میلاد مسعود کے حوالہ سے عکس قلندر راجہ واجد اقبال حقیر کا نذرانہ عقیدت
نوٹ: درستگی مصرعہ۔ "اے ہی آیہ تطہیر دے بنڑے موجب"

معروف شاعر عکس قلندر راجہ واجد اقبال حقیر کا کالم
20/01/2022

معروف شاعر عکس قلندر راجہ واجد اقبال حقیر کا کالم

09/01/2022

عکس قلندر راجہ واجد اقبال حقیر کا اپنے چاہنے والوں کی فرمائش پر اک سخن

شاعر عکس قلندر راجہ واجد اقبال حقیر کا لکھا گیا سال 2021کا  آخری سخن احبابِ علم و ادب کی نذر۔۔۔برگ و گل تے زردیاں چھا گئ...
31/12/2021

شاعر عکس قلندر راجہ واجد اقبال حقیر کا لکھا گیا سال 2021کا آخری سخن احبابِ علم و ادب کی نذر۔۔۔

برگ و گل تے زردیاں چھا گئیاں،
قصے باد_ بہاری کافور ہو گئے۔

جتھے کلیاں تبسم فرماندیاں سن،
شوخ طبع دے اتھوں رنجور ہو گئے۔

کدی یار سنگ بیٹھکاں سجدیاں سن،
اج او دور محبت دے دور ہو گئے۔

جنہاں باہجھ نہ لنگدا سی پل واجد،
او اج غیراں دے نظر منظور ہو گئے۔

¶¶¶¶¶∆•°ح ق ی ر°•∆¶¶¶¶¶

سالانہ عرس مبارک کلیام شریف کے موقعہ پر عظیم الشان محفل مشاعرہ 5جنوری شب 9بجے
28/12/2021

سالانہ عرس مبارک کلیام شریف کے موقعہ پر عظیم الشان محفل مشاعرہ 5جنوری شب 9بجے

اناللہ واناالیہ راجعونمعروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی جاوید اختر آف جسوالہ انتقال فرما گئے۔ مرحوم معروف پوٹھوہاری شاعر حاف...
21/12/2021

اناللہ واناالیہ راجعون
معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی جاوید اختر آف جسوالہ انتقال فرما گئے۔ مرحوم معروف پوٹھوہاری شاعر حافظ کامران حشر کے والد محترم تھے۔ نماز جنازہ آج شب 6 بجے جسوالہ نزد کلرسیداں میں ادا کی جائے گی۔
اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب

اناللہ واناالیہ راجعون معروف پوٹھوہاری/اردو شاعر اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری انفارمیشن اظہر محمود...
19/12/2021

اناللہ واناالیہ راجعون
معروف پوٹھوہاری/اردو شاعر اور پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری انفارمیشن اظہر محمود بھٹی کے والد، جنرل سیکرٹری پی پی پی کلر سیداں نصیر اختر بھٹی کے تایا زاد حاجی عبدالجبار بھٹی کو ڈھوک بھٹیاں کلر سیداں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ سابق امیدوار MPAچودھری محمد ایوب، صدر پی پی پی ضلع راولپنڈی چودھری ظہیر سلطان، پی پی پی رہنماء آصف شفیق ستی، پی ٹی آئی رہنماوں ہارون کمال ہاشمی، قمر ایاز، محسن سیٹھی، پی پی پی رہنماوں فیاض کیانی، اعحاز بٹ، نوید مغل، معروف پوٹھوہاری و اردو شعرائے کرام بابو جمیل احمد جمیل ، واجد اقبال حقیر، جہانگیر فکر جہلمی، ثاقب ساقی جہلمی، جاود فیاض کیانی، آصف محنود آصف، ممبران ایم سی کلر سیداں حاجی محمد اسحاق، ٹھیکیدار لطیف بھٹی، عاطف اعجاز بٹ، راجہ ظفر، ممبران پریس کلب کلر سیداں عابد حسین زاہدی، عامر چوہدری،راجہ غلام قنبر، بدر بشیر، راجہ راشد سلطان کے علاوہ بڑی تعداد میں سیاسی، سماجی، کاروباری شخصیات اور اہلیانِ علاقہ نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ گدی نشین دربارِ عالیہ کلیام شریف سائیں شعبان فرید کلیامی نے پڑھائی۔ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین یارب

Address

Kallar Saidan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sang e Pothohar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Category