Broken heart Feelings

Broken heart Feelings Page For Sad Broken Heart Thinking,Sad Poetry Quotes,Articles About Selfhelp, interesting Amazing Funny Videos, realty of the society video,,,Sufi kalaam...

23/09/2022

100% Real and Life Time Online Earning Money,Commission on completion of daily work Lucky Draw Option Bonus on making a new member- Team Work Commission You interested Whatsapp me +923045562723

لفظ تو نے ادا کیے جب جب رنگ اور ذائقے بنے ہونگےتیرے ہونٹوں پہ آئی ہو گی ہنسی، اور پھر پھول بن گئے ہونگے❤اُن پہ ہیں فرض ن...
28/06/2022

لفظ تو نے ادا کیے جب جب رنگ اور ذائقے بنے ہونگے
تیرے ہونٹوں پہ آئی ہو گی ہنسی، اور پھر پھول بن گئے ہونگے❤

اُن پہ ہیں فرض نفلِ شکرانہ جو تیرے آس پاس رہتے ہیں
ہائے جو تجھکو دیکھتے ہونگے بس وہی لوگ جی رہے ہونگے❤

27/06/2022

یہ شاعری بھی۔۔۔۔ کس طرح ہم کو خراب کرتی ہے۔۔۔۔۔
دل کے سارے چھالوں کو۔۔۔۔ کیوں بے حجاب کرتی ہے۔۔۔

کچھ بھی لکھتے ہیں۔۔۔۔ کبھی۔۔ لکھا درد ہی جاتا ہے۔۔۔
ہر اک زخم کو ۔۔۔ ہر درد ،کو یوں بے نقاب کرتی ہے۔۔۔۔۔

بھلا چند اشکوں پہ چند چوٹوں پہ۔۔۔۔ کیسی داد ہے صبیح۔۔۔
کیوں دنیا ہمارے زخموں پہ۔۔۔۔ واہ واہ جناب کرتی ہے۔۔۔۔

تنہا ہیں۔۔تنہائی ہے اور ۔۔۔۔ یادیں بے شمار ہیں۔۔۔۔
کہنے کو ایک دنیا ہے۔۔۔۔ جو ہم سے ۔۔۔۔ خطاب کرتی ہے۔۔۔۔

زہر گھول دیتی ہے اس کی یاد ۔۔۔۔۔ ذہن و دل میں یوں۔۔۔۔۔۔
آنسو کو کر دیتی ہے پانی ۔۔۔۔۔اور پانی شراب کرتی ہے۔۔۔۔

27/06/2022

میں درد کی اک کتاب ہوں
مجھے کیا کرو گے کھول کے
میرے ورق ورق پہ اشک ھیں
میری بے بسی کے خیال ھیں
مجھے زندگی سے گلہ نہیں
جسے چاہا____ وہ ملا نہیں
لگی چوٹ دل پہ جو عشق کی
ابھی زخم وہ_____ بھرا نہیں
میرے حوصلے کا کمال دیکھ
میری سادگی کا جمال دیکھ
جس شخص نے مجھ کو بھلا دیا
اس شخص سے مجھ کو گلہ نہیں

""رہے خوش سدا بس ہے دعا""

میری قسمت میں وہ تھا نہیں
اس لییۓ مجھے وہ ملا نہیں!!!

۔         یہ لازم  ہے کہ درد قیس کا احوال  بھی  سن  لیں          ہمیں صحرا کو جانا ہے ، یہ گلشن ہم نے دیکھا ہے      جنم ...
27/06/2022

۔ یہ لازم ہے کہ درد قیس کا احوال بھی سن لیں
ہمیں صحرا کو جانا ہے ، یہ گلشن ہم نے دیکھا ہے

جنم جنکا تھا اک ہی پیٹ سے اس پیٹ کی خاطر
انہیں بنتے ہوئے آپس میں دشمن ہم نے دیکھا ہے

ہے جسکی ہمدمی کا شوق کچھ نادان یاروں کو
پھریں کس کس سے ہم کہتے وہ ناگن ہم نے دیکھا ہے

نہیں تھے کوہ پیما ، خوب اتراتے جو سر کرتے
ہے چوٹی جسکی کالی ، اسکا دامن ہم نے دیکھا ہے

ہے جنکے سر فریضہ قوم کی تعمیر سیرت کا
وہی سنتے ہیں پائل کی چھناچن ہم نے دیکھا ہے

امین چغتائ

27/06/2022

_تم نے دیکھے ہیں کبھی .....درد کو سہتے ہوۓ لوگ_
_بھیگی آنکھوں سے "سب اچھا ہے" کہتے ہوۓ لوگ_

_کوئی منزل ہے....نہ رستہ ہے....نہ امید......نہ آس_
_وقت کے دھارے میں بے طرح سے بہتے ہوۓ لوگ_

_بجھتی آنکھوں کے دریچوں میں جلتے ہوۓ دکھ_
_کسی باندی کی طرح ...محل میں رہتے ہوۓ لوگ_
🖤

27/06/2022

درد چھپا کے_______مسکرنا ھی کمال ھے💕
صاحب
اور ھم اس کمال___ میں کمال رکھتے ہیں💕

27/06/2022

کچھ درد ایسے بھی ملے ہیں زندگی میں۔۔~💔
جنہوں نے جان بھی لے لی زندہ بھی چھوڑ دیا

27/06/2022

یہ دورِ نمائش ہے
بازار ہوئی دنیا
اجناس ہیں حرفوں کیں
ہر طرز کا راقم ہے
ہر طرز کا قاری ہے
دو ایک ہی سچے ہیں
باقی تو یہاں سب ہی
بازار کی رونق ہیں
جو فہم نہیں رکھتے
جو اصل سے عاری ہیں
آہوں کی صدائیں ہیں
اور واہ کا سکّہ ہے
الفاظ کے بدلے میں
بس حمد و ثنا چاہیں
احساس کے کمتر یہ
ناثر نہ ہی شاعر یہ
ہر سمت سجاوٹ ہے
ہر لحظہ نیا ٹھیلا
خوش رنگ مسکراہٹ
غازہ ہے ملمّع ہے
بازار کا ہر تاجر
اخلاق سے عاری ہے
تلچھٹ بھی نہیں ہوتا
شہکار کہیں جس کو
شہکار بھی ہوتے تھے
جب دورِ ادب تھا نا
آساں نہیں تھا لکھنا
قاری بھی پرکھتے تھے
الفاظ کی نبضوں کو
رمزوں کو سمجھتے تھے
وہ دور ادب کا تھا
یہ دورِ نمائش ہے
طالب نہیں ہے کوئی
استاد ہوئے سارے

عبادتوں کے انبار لگے ہوں لیکن کسی کو مشکل میں دیکھ کر دل میں احساس پیدا نا ہو، تجوری کی طرف ہاتھ نا بڑھیں تو وہ عبادتیں ...
24/06/2022

عبادتوں کے انبار لگے ہوں لیکن کسی کو مشکل میں دیکھ کر دل میں احساس پیدا نا ہو، تجوری کی طرف ہاتھ نا بڑھیں تو وہ عبادتیں نیکی کی روح سے بلکل خالی ہیں۔

کچھ تصویریں بولتی ہیں بلکہ چیختی ہیں کچھ خاموشیاں بہت اونچا روتی ہیں۔۔خدارا اپنے آس پاس ایسی خاموش صدائیں سننے کی کوشش کیا کریں۔۔۔

24/06/2022
17/06/2022

محبوب اور عاشق ایک الگ تعلق ہیں۔۔
کسی کا کوئی محبوب ہو مطلب جسے وہ چاہے یہ ایک مریض یا غریب کے اختیار میں ہوتا ہے
فرق یہ ہے کہ اس محبوب کو ساری زندگی یہ خیالوں اور خواہشوں میں ہی روبرو رکھتے ہیں کہنے کی کبھی ہمت نہیں ہوتی۔۔اور جو امیر ہوتے ہیں محتاج نہیں ہوتے وہ اظہار کر دیتے ہیں۔۔
محبوب سب کے ہی ہوتے ہیں بس کسی کو مل جاتے ہیں اور کوئی کسی کےلیے حسرت ہی رہتے ہیں۔۔
اور عاشق ہو کوئی کسی کا یہ تو بڑی خوش بختی ہوتی ہے۔۔مگر اس دور مطلبی
میں عاشق ان غریبوں اور مریضوں کے نصیب میں کہاں۔۔۔
ان کے نصیب میں محبوب ہی ہوتے ہیں۔۔اک طرفہ محبت ہی ہوتی ہے۔۔پر کاشششش کوئی تو ہوتا کوئی تو ہوتا
‎چلو مانا ،، کوئی وعدہ ،، کبھی پورا نہیں ہوتا ۔ ۔
‎مگر وعدہ خلافی پر ،، کبھی چالان بھی تو ہو ؟

‎میں کوئی کسر بھی چھوڑوں نہ اپنی میزبانی میں
‎مگر ہوں منتظر جس کا ، وہ اک مہمان بھی تو ہو ؟

17/06/2022

کاروبار میں صفائی۔۔۔
رائیونڈ شہر میں ایک مشہور مٹھائیوں کی دکان ہے جاوا سویٹ اس کے مالک سعید جاوا صاحب مرحوم انتہائی زیادہ صفائی پسند اور نفیس طبیعت کے مالک تھے۔۔۔
رائیونڈ بازار میں وہ اپنی دکان پر ہمیشہ بذاتِ خود نگرانی کرتے، مٹھائیاں بنانے والی جگہ پر صفائی کے بہترین انتظامات تھے، چونکہ مٹھائی بنانے والے کارخانے میں ایسی اشیاء کا استعمال ہوتاہے جن کی وجہ سے مکھیوں اور کیڑے مکوڑوں کا بہت زور ہوتا ہے لیکن جاوا صاحب نے مہنگا اور جدید انتظام کیا ہوا تھا ، خودکار دروزے اور ایگزاز اور دیگر جدید آلات جن کی وجہ سےاس جگہ میں مکھیوں کے اندر آنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا تھا نہ ہی کیڑے مکوڑوں کے داخلے کی کوئی صورت تھی۔۔۔ سعید جاوا صاحب نے کبھی معیار پر کمپرومائز نہیں کیا ہمیشہ بہترین چیز کا انتخاب کیا اور بذاتِ خود وہ ہر چیز کی نگرانی کرتے اور اچھے سے اچھی اور معیاری چیز بنواتے۔۔۔ جاوا سویٹ کی مٹھائیاں ، پھینیاں، دودھ جلیبی وغیرہ اتنی مشہورہیں کہ ہمیشہ ان کی دکان پر رش لگا رہتا ہےاور ان کے حصول کے لئے انتظار کرنا پڑتا ہے۔۔۔
اسی صفائی پسندی،نفاست، ذائقہ، اخلاق اور بہترین انتظامات کی وجہ سے ان کی اچھی ساکھ بحال ہے، ان کے مقابلے میں بہت سی مٹھائیوں کی دکانیں بنیں مگر کچھ عرصہ بعد ہی ہار مان کر نو دو گیارہ ہوگئی۔۔۔
جاوا سویٹ ایک ٹی سٹال سے شروع ہوئی اور آج جاوا ایک نامی گرامی برانڈ بن گیا جن میں جاوا سویٹ, جاوا ریسٹورینٹ, جاوا پینٹ وغیرہ شامل ہیں۔ رائیونڈ، لاہور میں ان کی بہت سی برانچز، ہوٹلز بہترین انتظامات، ذائقہ اور نفاست کے ساتھ موجودہیں۔۔۔

دنیا کی کامیاب کمپنیاں، برانڈز اپنے بزنس کے لئے بہت سی پلاننگز کرتے ہیں جن میں سرفہرست صفائی اور ڈسپلن ہوتی ہے، کلر سکیم، ڈیکوریشن کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، برانڈز اپنی جگہ کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے، ڈیکوریشن اور مینجمنٹ کے لئےباقاعدہ ملازمین رکھے جاتے ہیں اور بہترین انتظامات کئے جاتے ہیں۔۔۔
کھانے پینے کا بزنس ہو یا کوئی بھی کام اس میں اگر صفائی اور نفاست ہو تو گاہک کی روح خوش ہوتی ہےانسان کے نفسیات میں کشش پیدا ہوتی ہے اور طبیعت سرشار ہوجاتی ہے۔۔۔ سلیقہ مندی اور ڈسپلن ہر کام کی کامیابی کی ضامن ہوتی ہے کسی بھی کام میں اگر سلیقہ ہو تو بے شک وہ انتہائی کم قیمت ہو مگر وہ اپنا تاثر رکھتی ہے۔۔۔
آپ کھانا کھانے کسی ہوٹل میں جائیں آپ کو شدید بھوک ہوکھانے کا ذائقہ اگربہت اچھا ہولیکن صفائی ستھرائی نہ ہو تو بہت جلد آپ کی بھوک ختم ہوجاتی ہے اور اچھے سے اچھے ذائقے والی چیز سےجی اکتا جاتا ہے۔۔۔ اس کے برعکس آپ کسی صاف ستھرے سلیقہ والے ہوٹل میں جائیں اگرچہ آپ کو زیادہ بھوک نہ ہو لیکن ارد گرد ماحول صفائی اور نفاست کی وجہ سے آپ کی طلب اور کشش بڑھ جاتی ہے۔۔۔
ہمارے پاکستان میں خاص کر کھانے پینے کےہوٹلوں، ٹھیلوں، ٹھیوں پر صفائی کا بہت فقدان ہے، گندے نالوں پر کھڑی ریڑھی سے کوئی کھانے پینے کی چیز لی اور گندی جگہ پر کھڑے ہوکر کھا لی اکثر بازاروں اور مقامات پر ایسی صورت حال کا سامنا ہوتا ہے۔۔۔
صفائی انسان کی ایک خاص صفات اور عادات ہے یہ چیز انسان کی فطرت میں شامل ہوتی ہے۔۔۔ صفائی پسند انسان کہیں بھی ہو کیسی ہی ٹوٹی پھوٹی جگہ کیوں نہ ہو اسے اپنے سلیقے اور صفائی سے پرکشش بنالیتا ہے۔۔۔ اورجو بندہ صفائی پسنداور سلیقہ مند نہ ہو وہ کسی صاف ستھری جگہ بھی چلا جائے تو اسے بگاڑ دیتا ۔۔۔ مشہور کہاوت ہے کہ صفائی پسند انسان جھونپڑی کو بھی محل بنالیتا ہے اور گندگی پسند انسان محل کو بھی گندگی کا ڈھیر بنا لیتا ہے۔۔۔صفائی نفاست اور سلیقہ مندی ایسی صفات ہیں جو ذہن میں اپنا نقش اور اثر چھوڑتی ہیں انسان کو ذائقہ اور معاملات بھلے یاد نہ رہیں لیکن صفائی، نفاست، ڈیکوریشن اور سلیقہ یاد رہ جاتا ہے۔۔۔
حا #کاروبار #ٹپس

بونوں کی کہانیاں اگر کسی نے نہیں بھی پڑھی تو بونوں سے متعلق کوئی واقعہ کسی سے ضرور سنا ہو گا۔ بونوں کی موجودگی کی افواہی...
17/06/2022

بونوں کی کہانیاں اگر کسی نے نہیں بھی پڑھی تو بونوں سے متعلق کوئی واقعہ کسی سے ضرور سنا ہو گا۔ بونوں کی موجودگی کی افواہیں پاکستان میں بھی 1996-97میں زور و شور پر رہیں،اسلام آباد راولپنڈی کو ملانے والی سڑک آئی جی پی روڈ پر واقعہ کٹاریاں پل کے قریب بونوں کے نکلنے کی افواہ نے سارے ملک میں ہلچل مچا دی تھی اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ سارا دن کٹاریاں پل پر کھڑے ہو کر بونوںکو دیکھنے کے چکر میں گزار دیتے تھے ۔

ملک کے دور دراز علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد یہاں آنے لگ گئی تھی جس کی وجہ سے راولپنڈی اسلام آباد کی اس شاہراہ پر رش کی وجہ سے ٹریفک جام معمول بن گیا تھا جس کی وجہ سے انتظامیہ کو دفعہ 144بھی نافذ کرنی پڑی تھی تاہم اب انڈونیشیا میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا جو افواہ نہیں بلکہ حقیقت ہے ۔ ہوا کچھ یوں کہ انڈونیشیا کے جنگلات میں موٹر سائیکل دوڑاتے بائیکروں کی ایک ٹیم کا سامنا بونوں سے ہو گیا ۔ موٹر سائیکل سواروں کا کہنا ہے کہ اچانک ایک ننگ دھڑنگ بونے نے نمودار ہو کر ان کے سامنے دوڑ لگا دی جس کا انہوں نے پیچھا بھی کیا مگر اس کی رفتار موٹر سائیکل سے بھی تیز تھی اور پلک جھپکنے میں وہ غائب ہو گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انڈونیشیا کے جنگلات میں بونوں کی موجودگی کی رپورٹس شائع ہو چکی ہیں جن میں یہ انکشاف کیا گیا تھا کہ بونوں کا ایک قبیلہ 5000سال سے ان جنگلات میں آباد ہے مگر تلاش بیسار کے باوجود اس کا سراغ نہیں لگایا جا سکامگر یہ بونے اپنی موجودگی کا احساس مختلف اوقات میں دلاتے رہتے ہیں اور انڈونیشیا کے جنگلات کی سیر کرنے والے سیاحوں کا آمنا سامنا ان سے ہوتا رہتا ہے۔
دلچسپ معلومات #دلچسپ #عجیب #معلومات

کیا آپ جانتے ہیں 🤔🤔🤔آدھا کلو شہد بنانے کے لیے شہد کی مکھی بیس لاکھ پھولوں کا رس چوستی ہے اور نوے ہزار میل کا سفر کرتی ہے...
17/06/2022

کیا آپ جانتے ہیں 🤔🤔🤔

آدھا کلو شہد بنانے کے لیے شہد کی مکھی بیس لاکھ پھولوں کا رس چوستی ہے اور نوے ہزار میل کا سفر کرتی ہے۔۔۔۔۔یہ سفر پوری دنیا کے تین چکر لگانے کے برابر ہے۔۔۔۔۔یہ پندرہ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتی ہے۔۔۔۔۔۔۔
مکھی جب شہد بنا لیتی ہے تو اس میں 80 فیصد پانی ہوتا ہے تو مکھی اپنے پروں کو بڑی تیزی سے پھڑپھڑاتی ہے ایک سیکنڈ میں دو سو دفعہ اس کے پر ہلتے ہیں۔۔۔۔اس طرح کرنے سے سارا پانی اڑ جاتا ہے اور خالص شہد تیار ہوتا ہے۔۔۔۔
2000 سال کی تحقیق کے مطابق شہد کی مکھی سب سے بہترین معمار ہے۔۔۔۔شہد کے چھتے کا ہر سوراخ اور ہر سوراخ کی 6 دیواریں سب کا سائز ایک جیسا ہوتا ہے۔۔۔۔اور یہ دیواریں 120 ڈگری پہ مڑی ہوتی ہیں۔۔۔۔ان سوراخوں کی پانچ دیواریں بھی ہوسکتی تھیں لیکن سائنس نے یہ ثابت کیا کہ شہد کو جمع کرنے کے ان 6 دیواروں والے چھتے سے بہتر کوئی گودام ہو ہی نہیں سکتا۔۔۔
اس میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لیے ایمان والوں کے لیے کہ مکھی کو یہ سب کس نے سکھایا؟؟؟

Dil cheer ke dikhla dain ik naam tumhara hai,Hum ab bhi jo zinda hain ehsaan tumhara hai,Jab chhup chhup rotay hain neen...
13/06/2022

Dil cheer ke dikhla dain ik naam tumhara hai,
Hum ab bhi jo zinda hain ehsaan tumhara hai,
Jab chhup chhup rotay hain neendon ko tarastay hain
Aisay main humen teri yaadon ka sahara hai..
Kehtay hain mohabat main jaan detay hain dil walay,
ess rah say guzernay ka armaan humara hai,.
Ab beech sumandar main aaye hain to kya sochain,
Kis simt koi kashti kis simt kinaara hai,
Kuch phool k patton main kaantay bhi to hotay hain
Phir kya hai ghalat jeevan hum nay jo guzara hai..
Manzil he nahi paatay jo chuntay hain rah-e-ishq,
ess payar ki baazi main ik roz khasara hai..
Ik rog hai tanhai ik rog mohabat hai.
Dono ki qarabat nay..HAANI..ko maara hai..
Hum dard k maron ki poocho na khaber....logon..
Din raat tarapnay main bas apna guzara hai..

Ameeen..
12/06/2022

Ameeen..

11/06/2022

اج عشق جیت گیا
ماں باپ ہار گئے۔۔۔۔۔
ایسی اولاد سے بے اولاد ہونا بہتر ھے

  For Girls
10/06/2022


For Girls

10/06/2022

The woman does not lose
10/06/2022

The woman does not lose

Address

Jhelum
49600

Telephone

+923045562723

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Broken heart Feelings posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Broken heart Feelings:

Videos

Share


Other Jhelum media companies

Show All