FNN News Official

FNN News Official Media

08/02/2024

پروگرام تو وڈ گیا

الیکشن کمیشن نے اب تک جاری ہونے والے تمام انتخابی نتائج کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا

الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر آنے والے نتائج درست نہیں ہیں

ہم جب تک نتائج جاری نہ کریں کسی نتیجے کو حتمی تصور نہ کیا جائے، حکام الیکشن کمیشن

08/02/2024

دہشت گردی کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ملک بھر میں موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل۔وزارت داخلہ

جھنگ چمڑے والا کارخانہ نزد بھبھرانا محلہ کے قریب تیزرفتار موٹرساٸیکل پر کرتب دکھاتے ہوٸے 26 سالہ نوجوان عمر حیات حادثہ ک...
15/11/2023

جھنگ
چمڑے والا کارخانہ نزد بھبھرانا محلہ کے قریب تیزرفتار موٹرساٸیکل پر کرتب دکھاتے ہوٸے 26 سالہ نوجوان عمر حیات حادثہ کاشکار ہوکرموقع پرجاں بحق

*خدا کے لیے اپنے بچوں پر نظر رکھیں*

ٹیکرز 05 اکتوبر,جھنگ پنجاب سٹیژ پروگرام کے منصوبوں پر ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت پیش رفت بارے جائزہ میٹنگ۔۔منصوبوں کی کوالٹ...
06/10/2023

ٹیکرز
05 اکتوبر,
جھنگ

پنجاب سٹیژ پروگرام کے منصوبوں پر ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت پیش رفت بارے جائزہ میٹنگ۔۔

منصوبوں کی کوالٹی اور جاری کام کو چیک کرنے کیلئے مانیٹرنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی

ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ,اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکنیکل,ایکسین پبلک ہیلتھ,کنسلٹنٹس ٹیم میں شامل۔

سیوریج کے میگا منصوبے پر بروقت کام کرنے کےلئے سخت احکامات

جو ٹھیکیدار بروقت کام مکمل نہیں کرے گا، کارروائی ہوگی۔

تمام منصوبوں پر روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جائے گا۔ڈپٹی کشنر

افسران روزانہ کے کام پر بریفنگ دیں گے۔ڈپٹی کمشنر

جھنگ (وقار ہاشمی سے) جھنگ میں اساتذہ کے عالمی دن پر استاد ہی سراپا احتجاج نظر آئے اساتذہ نے لیو انکیشمنٹ، گریجیوایٹی، او...
06/10/2023

جھنگ (وقار ہاشمی سے) جھنگ میں اساتذہ کے عالمی دن پر استاد ہی سراپا احتجاج نظر آئے اساتذہ نے لیو انکیشمنٹ، گریجیوایٹی، اور پنشن رولز میں ترامیم کے خلاف تعلیمی عمل کا بائیکاٹ کرتے ہوئے صدر ہائی سکول جھنگ تا پریس کلب جھنگ تک احتجاجی ریلی نکالی جسکی قیادت حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ پنجاب نے کی جبکہ سرپرست اعلیٰ حافظ عبدالناصر آل پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس ، ضلعی صدر انور جپہ ، محمد سعید احمد ضلعی جنرل سیکرٹری ، ضلعی صدر خواتین رابعہ کوثر ، تحصیل صدر شیخ شفقت حسین ، غلام شبیر نائب صدر ، شیخ نعمان سیکرٹری نشر و اشاعت ، شیخ توقیر یسین جنرل سیکرٹری تحصیل جھنگ ، طارق محمود پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موضع باغ ، پرنسپل صدر گرلز ہائی سکول میڈم عظمت فردوس ، ضلعی قیادت سمیت سینکڑوں خواتین و مرد اساتذہ کرام اور مختلف سکولوں کے ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپل صاحبان نے شرکت کی ۔ گورنمنٹ گرلز صدر ہائی سکول میں سیمینار بھی منعقد کیا گیا جہاں نگران حکومت کی جانب سے اساتذہ کش فیصلوں کی مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی ۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ غلام محی الدین صدر مرکزیہ پنجاب و دیگر مقررین نے کہا کہ نگران حکومت کی جانب سے کیے گئے فیصلے ناجائز اور ظالمانہ ہیں جو اساتذہ کی تذلیل ہیں۔ پورے ملک میں اساتذہ کو حقوق دیئے جا رہے ہیں لیکن پنجاب کی نااہل نگران حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے قوم کے معمار سڑکوں پر ہیں ۔ اگر لیو انکیشمنٹ، گریجیوایٹی، اور پنشن رولز میں ترامیم واپس نہیں لی گئیں تو احتجاج کا دائرہ کار پورے پنجاب میں بڑھا دیا جائے گا

06/10/2023
06/10/2023

ڈیرہ غازیخان۔

*علاقہ تھانہ بی ڈویژن بلاک 48 سے اغواء ہونے والا 8 ماہ کا بچہ رجب بحفاظت بازیاب۔*

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازیخان تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ بلاک 48 میں ایک دلخراش واقعہ رونما ہوا کہ ایک ہی گھر کے چار بچے گمشدہ پائے گئے جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کی تلاش شروع کر دی تلاش کرنے کے دوران یہ معلوم ہوا کہ کچھ نامعلوم خواتین نے 4 بچوں جس میں چار سالہ فرحان، تین سالہ نتاشہ، دو سالہ حاشر اور آٹھ ماہ کے رجب کو اغواء کر کے لے گئی ہیں اور تین بچوں فرحان، نتاشہ اور حاشر کو ویران قبرستان میں جا کر چھوڑ دیا جبکہ 8 ماہ کے رجب نامی بچے کو اپنے ساتھ لے گئیں۔ جس پر ڈی پی او سید حسنین حیدر کی ہدایت پر ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد خود موقع پر پہنچ گئے جہاں پر قانونی کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل سٹی عمران رشید، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن مسیح اللہ، خلیل احمد ASI معہ ٹیم نے اغواء ہونے والے بچوں اور اغواء کار خواتین کی تلاش شروع کر دی جو پولیس کے لئے بڑے چیلنج سے کم نہ تھا تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد کی سپر ویژن میں مخصوص علاقہ کو کارڈن کر کے بچوں کو تلاش کرنے کے لئے علاقہ کا سرچ آپریشن کیا گیا اور پولیس اغواء کاروں کا مسکن ٹریس کرنے میں کامیاب ہو گی لیکن جہاں پر ریڈ کیا گیا وہاں سے خواتین ملزمان بچے کو ہمراہ لیکر چند لمحوں پہلے فرار ہو گئی تھی لیکن پولیس نے اپنی کوشش کو جاری رکھا جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے انتھک محنت اور مسلسل کوشش سے پولیس ٹیم نے خواتین عظمی، لاریب،ماہ نور، دعا فاطمہ اور نجمہ کو جنرل بس سٹینڈ سے فرار ہوتے ہوئے بچے سمیت گرفتار کر لیا جبکہ ایک نامعلوم ملزمہ کی گرفتاری بقایا ہے جو رجب کے اغواء میں ملوث تھی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمہ عظمی نے بتایا کہ اس نے ایک شخص کو یہ بتا کر شادی کی تھی کہ وہ اس کے بچے کی ماہ بننے والی ہے اور کچھ عرصہ بعد بچے کی پیدائش کے متعلق جھوٹ بولا اور اپنے شوہر کو بچہ دکھانے کے لئے اس نے منصوبہ بندی کے تحت معصوم بچے رجب کو اغواء کیا اور اپنے پاس رکھ لیا۔ پولیس تھانہ بی ڈویژن نے مزید کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ایس پی انوسٹی گیشن بختیار احمد کا کہنا تھا کہ بچے کو اس کے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ اغواء کار خاتون اور اس کے سہولت کاروں کو قانون کے مطابق عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی ڈیرہ غازیخان پولیس عوام الناس کے تحفظ کے لئے دن رات کوشاں ہے میری والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں کسی بھی مشکوک افراد یا مشکوک سرگرمی کے متعلق فورا پولیس کو اطلاع دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر
دفتر ڈی پی او ڈیرہ غازیخان

06/10/2023

گلشن اقبال پولیس نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 03 رکنی ریکارڈیافتہ گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا،ملزمان سے پسٹل،02 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور 15موبائل فونز برآمد،مقدمہ درج۔

"یکم محرم الحرام" یومِ شہادت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللّٰه تعالیٰ عنہحضور اکرم ﷺ کا فرمان"لو کان بعدی نبی لکان عمر ابن...
20/07/2023

"یکم محرم الحرام"
یومِ شہادت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللّٰه تعالیٰ عنہ

حضور اکرم ﷺ کا فرمان
"لو کان بعدی نبی لکان عمر ابن الخطابؓ
میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو عمر ابن الخطابؓ ہوتے

دنیا نے 22 لاکھ مربع میل کا ایسا حکمران بھی دیکھا ہے
جس کے کپڑوں پر 17 پیوند لگے تھے

میں اس فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان میں کیا لکھ سکتا ہوں جس کے مبارک ہاتھوں سے لکھی ہوئی صرف دو سطروں سے دریائے نیل آج تک رواں دواں ہے⁦

عدل و انصاف کا پیکر خلیفہ دوئم مُرادِ قلبِ نبیﷺ حضرت سیدنا عمر ابن خطابؓ کی عظمت پہ لاکھوں کروڑوں سلام ❣️

تمام اہلِ اسلام کو ماہِ ذوالحج کا چاند 🌙 مبارک ہو ❤️
19/06/2023

تمام اہلِ اسلام کو ماہِ ذوالحج کا چاند 🌙 مبارک ہو ❤️

16/06/2023

پٹرول کی قیمتیں اگلے15دن کیلٸے برقرار,روس سے آنے والا تیل سرسوں کا ہے جو اچار میں ڈالنے کیلٸے استعمال ہوگا۔اسحاق ڈار
😜😂😜😂

( پلیز شیئر) (فاروق جیولرز اینڈ زرگر عثمانیہ روڈ شورکوٹ سٹی کی شاپ سے تین خواتین تقریباً ساڑھے سات لاکھ کا زیور چرا کر ر...
14/06/2023

( پلیز شیئر) (فاروق جیولرز اینڈ زرگر عثمانیہ روڈ شورکوٹ سٹی کی شاپ سے تین خواتین تقریباً ساڑھے سات لاکھ کا زیور چرا کر رفو چکر ھو گئیں خواتین کی کیمرہ سے لی گئی تصاویر

14/06/2023

جو قوم اپنے بچوں کو آلودہ پانی پلائے اور جب لیڈر ووٹ لینے آئے تو اسے منرل واٹر دے
تو اس قوم کی "عقل" پر فاتحہ پڑھ لینی چاہیئے.

جھنگ (وقار ہاشمی سے) فخر پنجاب پولیس سب انسپکٹر احمد نواز کو انکی بے داغ اور شاندار محکمانہ کارکردگی پر انسپکٹر کے عہدے ...
13/06/2023

جھنگ (وقار ہاشمی سے) فخر پنجاب پولیس سب انسپکٹر احمد نواز کو انکی بے داغ اور شاندار محکمانہ کارکردگی پر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انہیں انسپکٹر پولیس کے ،، رینک ،، لگائے انسپکٹر احمد نواز جو اس وقت ضلع جھنگ میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ان کا شمار محکمہ پولیس کے چند گنے چنے دبنگ اور فرض شناس پولیس آفیسرز میں ھوتا ھے ایسے پولیس آفیسر ھمیشہ اپنے محکمے کے ماتھے کا جھومر ھوتے ھیں جو اپنے فرض کی ادائیگی میں کبھی تساہل پسندی کا شکار نہیں ہوتے بلکہ ھمیشہ فیلڈ میں عملی طور پر انتہائی ایمانداری کے ساتھ اپنے محکمانہ فرائض کی انجام دہی کے لیے کوشاں رہتے ہیں ان خیالات کا اظہار سماج میڈیا گروپ کے چیف ایگزیکٹو محمد آصف کھنڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا محمد آصف کھنڈ نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ دنوں حادثاتی طور پر انسپکٹر احمد نواز ملاقات ھوئی تھی ہری پور سے ایک لڑکی اغواء ہوئی تھی اور ھم نے چلتے چلتے اس کیس کے حوالے سے ان سے بات کی تو انہوں نے فوری طور پر کوئیک ریسپانس دیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ای پولیس ایپ کی مدد سے چند گھنٹوں میں لڑکی کو برآمد کر کے ھمارے حوالے کر دی اور یوں چند لمحوں کی حادثاتی ملاقات کی وجہ سے ایک بڑا کارنامہ سر انجام دے کر نہ صرف ھمارے دل جیت لیے بلکہ اپنے محکمے کے مورال کو بھی بلند کر کے صحیح معنوں میں ایک فرض شناس پولیس آفیسر ھونے کا ثبوت دیا یوں تو انسپکٹر احمد نواز پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا فخر اور مان ہیں لیکن ھم سب کی آنکھوں کا تارا بھی ہیں بہت ہی ملنسار اور محبت کرنے والے انسان ھیں ہمیشہ مظلوموں کی داد رسی اور ان کو انصاف فراہم کرنا ان کی زندگی کا شعار رہا ہے ان سے چند لمحوں کی ملاقات سے انسان کو محسوس ھوتا ھے گویا ان سے صدیوں سے شناسائی ھو کردار و گفتار میں اپنا ثانی نہیں رکھتے اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ بھی ہمیشہ حسن سلوک سے پیش آتے ہیں اور اپنے سینیئرز کا دل سے احترام کرتے ھیں اور ہمیشہ میرٹ پر مبنی فیصلے کر کے پولیس کی ایک جاندار رٹ قائم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جہاں انسپکٹر احمد نواز صحیح معنوں میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں وہاں مخلوق خدا کی ساتھ بے لوث خدمت کر کے اللہ پاک کی بارگاہ میں سر خرو بھی ہو رہے ہیں ھماری دعا ھے اللہ پاک انہیں مزید عزتوں اور کامیابیوں سے نوازے عوامی سماجی حلقوں کی طرف سے بھی احمد نواز کو انسپکٹر پروموٹ ہونے پر انہیں مبارکباد پیش کرتے آئی جی پنجاب پولیس جناب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ ادا کیا

10/06/2023

جھنگ و دیگر علاقہ جات میں تیز آندھی گرمی کا زور ٹوٹ گیا ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا راج 😜

Address

Jhang

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FNN News Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share



You may also like