Jhang online 24 hours

Jhang online 24 hours ضلع جھنگ کی ہر خبر سب سے پہلے اب صرف اور صرف جهنگ آن لائن
(12)

وریام والا اور باٹیانوالہ سمیت گردونواح کی عوام کےلیے اچھی خبر.....
03/01/2024

وریام والا اور باٹیانوالہ سمیت گردونواح کی عوام کےلیے اچھی خبر.....

01/01/2024

سنا ہے آج ایک ہندسہ بدل گیا یارو
کاش زندگی بھی ساتھ بدل جاتی
شیخ جی وریام والا

حلقہ این اے 109 سے شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر راہنماؤں کے کاغذات نامزدگی منظور
30/12/2023

حلقہ این اے 109 سے شیخ وقاص اکرم سمیت دیگر راہنماؤں کے کاغذات نامزدگی منظور

30/12/2023

شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کے کاغذات نامزدگی مسترد

30/12/2023

*حلقہ پی پی 127 میں،مہر قیصر عباس ربانی، مولانا مسرور نواز ،شیخ محمد یعقوب،راشدہ یعقوب شیخ محمد اکرم،شیخ شیراز اکرم اور شیخ فواد اکرم کے کاغذات نامزدگی منظور

29/12/2023

شیخ وقاص اکرم، شیخ محمد اکرم کے کاغزات نامزدگی درست قرار

29/12/2023

تفصیلات ووٹرز و پولنگ اسٹیشنز۔۔۔
این اے 108 جھنگ i
میل ووٹرز کی تعداد 3لاکھ11ہزار967 ہے۔( 311967)
فی میل ووٹرز کی تعداد2لاکھ7ہزار537ہے ۔(270537)
کل ووٹرز کی تعداد 5لاکھ82ہزار504ہے۔ ( 582504)
میل بوتھ688، فی میل بوتھ605، کل ٹوٹل 1293
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
این اے 109جھنگ ii
میل ووٹرز کی 3لاکھ14ہزار7سوتعداد ہے۔(314700)
فی میل ووٹرز کی تعداد2لاکھ78ہزار322ہے ۔(278322)
کل ووٹرز کی تعداد 5لاکھ93ہزار22ہے۔ ( 593022)
میل بوتھ661، فی میل بوتھ594، کل ٹوٹل 1255
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
این اے 110جھنگ III
میل ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ9ہزار 388ہے۔(309388)
فی میل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ69ہزار85ہے ۔(269085)
کل ووٹرز کی تعداد 5لاکھ78ہزار473ہے۔ (5784473)
میل بوتھ662،فی میل بوتھ592،کل ٹوٹل 1254
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی125 جھنگ i
میل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ39ہزار 331ہے۔(139331)
فی میل ووٹرز کی تعدادایک لاکھ19ہزار282ہے ۔(119282)
کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ58ہزار613ہے۔ (258613)
میل بوتھ308، فی میل بوتھ263، کل ٹوٹل 571
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی 126 جھنگII
میل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ22ہزار428ہے۔(122428)
فی میل ووٹرز کی تعدادایک لاکھ6ہزار74ہے ۔(106074)
کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ28ہزار502ہے۔ (228502)
میل بوتھ263، فی میل بوتھ232، کل ٹوٹل 495
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی 127 جھنگII I
میل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ44ہزار270ہے۔(144270)
فی میل ووٹرز کی تعدادایک لاکھ306ہزار722ہے ۔(130722)
کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ74ہزار992ہے۔ (274992)
میل بوتھ301، فی میل بوتھ273، کل ٹوٹل 574
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی 128جھنگiv
میل ووٹر ز کی تعداد ایک لاکھ 40ہزار209ہے (140209)
فی میل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 21ہزار643ہے۔ (121643)
کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ61ہزار852ہے (261852)
میل بوتھ 296، فی میل بوتھ272، کل ٹوٹل 598
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ُپی پی 129جھنگ v
میل ووٹرز کی تعدادایک لاکھ24ہزار676ہے (124676)
فی میل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 6ہزار272ہے (106272)
کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ30ہزار948 ہے۔ (230948)
میل بوتھ 263، فی میل بوتھ238، ٹوٹل بوتھ 501
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی 130جھنگvi
میل ووٹر ز کی تعداد ایک لاکھ 32ہزار133ہے (132133)
فی میل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 16ہزار648ہے۔ (116648)
کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ48ہزار781ہے (248781)
میل بوتھ 286 ، فی میل بوتھ253 ، کل ٹوٹل 539
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پی پی 131جھنگvii
میل ووٹر ز کی تعداد ایک لاکھ 33ہزار8ہے (133008)
فیل میل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 17ہزار303ہے۔ (117303)
کل ووٹرز کی تعداد 2لاکھ50ہزار311ہے (250311)
میل بوتھ 294 ، فی میل بوتھ260 ، کل ٹوٹل554
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پی پی 129
24/12/2023

پی پی 129

این اے 109 جھنگ
24/12/2023

این اے 109 جھنگ

حلقہ این اے 110 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی لسٹ
24/12/2023

حلقہ این اے 110 سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والوں کی لسٹ

24/12/2023

*🚨🇵🇰عمران خان۔پرویز الہی۔مونس الہی۔شاہ محمود قریشی ۔قاسم خان سوری۔علی امین۔۔شہریار افریدی۔علی محمد خان۔اسد قیصر۔عاطف خان۔نورالحق قادری۔ زرتاج گل حماد اظہر جمشید احمد دستی کے کاغذات جمع ھو گۓ ہے۔*

*سابق ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ نے حلقہ پی پی 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے* جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )تفصیلات...
24/12/2023

*سابق ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ نے حلقہ پی پی 128 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے*
جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )تفصیلات کے مطابق ضلع جھنگ میں الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہے اور امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے شروع کر دیے ہیں اس سلسلے میں سابق ایم پی اے مہر خالد محمود سرگانہ نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی حلقہ پی پی 128 سے جمع کروا دیے امیدوار ریلی کی صورت میں آر او آفس پہنچے اس سے قبل ان کی رہائش گاہ رستم سرگانہ پر ان کے بھائی مہر امجد سلیم سرگانہ نے تمام آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا دعائیہ تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا پیر سید نادر سلطان آف میرک سیال،پیر سید برکت علی شاہ،پیر سید علی شاہ گدی نشین ماجھی سلطان سب پیر صاحبان نے خصوصی دعا بھی کروائی جس میں حلقے کی مختلف برادریوں نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ریلی میں مخدوم خضر حیات گروپ، ذوالفقار شیرازی گروپ کے علاوہ
سینکڑوں لوگوں نے پھول کی پتیاں سے راستے میں استقبال کیا اس موقع پر مہر خالد محمود سرگانہ کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بھی عوام کی خدمت کر چکے ہیں اور اب انشاءاللہ ایک بار پھر الیکشن میں منتخب ہو کر اپنے حلقے کی خدمت کریں گے انہوں نے مزید کہا شروع سے اپنے حلقے میں تعلیم صحت روزگار کے موقع پیدا کرنا مسائل کا خاتمہ کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے اور حلقے کی عوام کے لیے 24 گھنٹے میرے دروازے کھلے ہیں

24/12/2023

آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے لیے لرنز حاصل کرنے کا طریقہ

❇️گوگل پہ جا کر DLIMS لکھیں
❇️ویب سائٹ پہ کلک کریں
❇️اپنا نام،والد کا نام،تاریخ پیدائش،پاسورڈ،ای میل سمیت دیگر کوائف درج کریں اور اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروائیں
❇️رجسٹرڈ شدہ ای میل اور پاسورڈ سے لاگ ان کریں

❇️لاگ ان کرنے کے بعد New Learner کی درخواست پہ کلک کریں
❇️یہاں اپنے تمام کوائف نام،ولدیت،شناختی کارڈ نمبر،فون نمبر،ایڈریس وغیرہ شناختی کارڈ کے مطابق درج کریں
❇️اپنی اپلیکیشن کے کوائف صحیح درج کر کے سبمٹ کر دیں۔

✳️🌀لیجیے اب آپ کے لائسنس کے لیے لرنز کی درخواست جمع ہو چکی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب آتا ہے فیس جمع کروانے کا مرحلہ
فیس فقط 60 روپے ہے تو دیر نہ کیجیے
جلدی سے طریقہ کار جان لیں

❇️فیس جمع کرانے کے لیے رجسٹریشن شدہ جی میل چیک کریں۔ وہاں گورنمنٹ آف پنجاب کی جانب سے میل کے ذریعے چودہ ہندسوں کا کوڈ وصول ہوگا اس کاپی کر لیں۔
❇️اب فیس جمع کرانے کے لیے
جاز کیش،ایزی پیسہ یا بینک اکاؤنٹ وغیرہ سے لاگ ان کریں۔
❇️ گورنمنٹ پے منٹ پہ کلک کریں
❇️اب ایپ سے gopb لکھ کر سرچ کریں۔
❇️گورنمنٹ پنجاب والے آئیکون پہ کلک کریں۔
❇️بذریعہ ای میل حاصل شدہ 14 ہندسوں کا کوڈ درج کر کے کنفرم کریں
❇️پے منٹ کے لیے اپنے اکاؤنٹ کا پن کوڈ لگائیں

✳️🌀لیجیے آپ کی فیس جمع ہو گئی ہے

دوبارہ آپ کو بذریعہ ای میل ایک میسج موصول ہوگا۔حاصل شدہ میسج سے پی ڈی ایف فارمیٹ پہ کلک کریں۔آپ کے سامنے لائسنس لرنز شو ہوگا۔ اس پہ کلک کر کے سکرین شاٹ لے لیں۔
🌀اب چالیس دن آپ پہ کوئی چلان نہیں ہوسکتا۔اگر کوئی ٹریفک پولیس کا اہلکار روکے تو اسے یہ دکھا دیں۔
40 دن کے بعد پولیس خدمت مرکز جا کر ٹیسٹ دیجیے اور لائسنس حاصل کریں۔

👆👆👆

22/12/2023

جھنگ کے قومی اسمبلی کے تین اور صوبائی اسمبلی کے سات حلقوں کے لئے سابق وفاقی وزیر داخلہ مخدوم سید فیصل صالح حیات ، سابق وفاقی وزیر سیفران صاحبزادہ محبوب سلطان ، سابق صوبائی وزراء رائے تیمور حیات بھٹی، مہر اسلم۔بھروآنہ، اہلسنت والجماعت کے سربراہ مولانا محمد احمد لدھیانوی سمیت 104 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے مخدوم سید فیصل صالح حیات، صاحبزادہ محبوب سلطان ، غلام بی بی بھروآنہ سمیت 10 امیدواروں ، حلقہ این 109 سے مولانا محمد احمد لدھیانوی، غلام بی بی بھروانہ،صاحبزادہ محبوب سلطان سمیت 10 امیدواروں، حلقہ این اے 110 سے صاحبزادہ امیر سلطان سمیت 7 امیدواروں ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 125 سے تیمور حیات بھٹی، مخدوم سید فیصل صالح حیات ،نیلم سیال، غلام احمد گاڈی سمیت 15 امیدواروں، حلقہ پی پی 126 سے مہر اسلم بھروانہ سمیت 12 امیدواروں، حلقہ پی پی 127 سے مولانا محمد احمد لدھیانوی ، مولانا مسرور نواز جھنگوی، مولانا معاویہ اعظم طارق، شیخ شیراز اکرم ، قیصر ربانی ، چوہدری محمد مشتاق سمیت 13 امیدواروں، حلقہ پی پی 128 سے مولانا محمد احمد لدھیانوی، کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی سمیت 9 امیدواروں ، حلقہ پی پی 129 سے خالد غنی ، قمر حیات کاٹھیہ، علی عباس کملانہ،صائمہ اختر بھروآنہ سمیت 8 امیدواروں ، حلقہ پی پی 130 سے رانا شہباز احمد ، صاحبزادہ محبوب سلطان ، امیر عباس سیال سمیت 12 امیدواروں اور حلقہ پی پی 131 سے میاں اعظم چیلہ ، فیصل حیات جبوآنہ سمیت 8 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔
*Copy*

21/12/2023

جھنگ میں 3 قومی اور 7 صوبائی حلقوں کے لئے ریٹرنگ اور اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران نے حلف اٹھا لیا

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر عبداللہ خرم نیازی نے 10 RO اور 20 ARO سے حلف لیا

این اے 109 کے ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد ابوبکر نے حلف اٹھایا

این اے 108 کے لئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی نے بطور ریٹرنگ آفیسر حلف اٹھایا

این اے 110 کیلئے اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ نیاز احمد نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا

پی پی 131 کیلئے اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری خضر رزاق منج نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا

پی پی 127 کیلئے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عنصر صغیر خان نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا

پی پی 130 کیلئے اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال عرفان احمد نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا

پی پی 128 کیلئے سی او ایم سی عادل شہزاد رانجھا نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا

پی پی 125 کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد نعیم خان نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا

پی پی 126 کیلئے مقصود احمد نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا

پی پی 129 کیلئے سی او ایم سی شورکوٹ سید سلیم اقبال نے بطور ریٹرننگ آفیسر حلف اٹھایا

21/12/2023

*جو لوگ موبائل میموری فل ھونے کی وجہ سے گروپ چھوڑتے ہیں*

👈وہ یہ کام کر لیں گروپ چھوڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی

موبائل میموری محفوظ رکھنے کا طریقہ

👈 جب ہم کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل ہوتے ہیں تو ایمیجز اور ویڈیوز کی وجہ سے موبائل کے اسٹوریج کا بڑا مسئلہ ہوتا ہے

👇👇 مسئلے کا حل👇👇
🛠 گروپ"Group Name" کو اوپن کریں اور اس کےنیچے تین آپشنز ہیں:

👈( پہلا) میوٹ نوٹیفیکیشن

👈( دوسرا) کسٹم نوٹیفکیشن

👈( تیسرا) میڈیا ویزیبیلیٹی
"Media visibility"

🛠ان میں سے تیسرا اپشن "میڈیا ویزیبیلیٹی" کو سیلیکٹ کریں
پھر No اپشن کو سیلیکٹ کریں

اب ایمیجز اور ویڈیوز آپ کے موبائل میں سیو نہیں ہوں گے مگر گروپس میں آپ دیکھ سکتے ہیں۔

21/12/2023

*سال 2024 کے دوران کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ اعلامیہ جاری..!*

وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

کی پہلی سرکاری چھٹی 5فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر ہوگی ، 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔

عیدالفطر کی چھٹیاں 10، 11 اور 12 اپریل کو ہوں گی اور یکم مئی کو یوم مزدور کی چھٹی ہوگی ۔

عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں 17 سے 19 جون تک ہوں گی۔ محرم کی چھٹیاں 16اور17جولائی کو یوم عاشور پر ہوں گی

14اگست کو یوم آزادی پر چھٹی ہوگی اور 16 ستمبر کو عید میلادالنبیﷺ کی چھٹی منائی جائے گی ۔

9نومبر کو یوم اقبال اور 25 دسمبر کو قائداعظم کے یوم ولادت پر چھٹی ہوگی۔

غیرمسلموں کے لیے 14 فروری کو بسنت پنچمی کی اختیاری چھٹی ہوگی، 8مارچ کو ”شیوارتری“ کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

شب معراج 7فروری کو بھی اختیاری چھٹی کی جا سکتی ہے اور شب برات کی 25فروری کو اختیاری چھٹی بھی ہوگی۔
ہندووؤں کے تہوار ہولی پر 24مارچ اور دولہندی 25مارچ کو چھٹی کی جاسکتی ہے۔

گڈ فرائیڈے 29مارچ اور ایسٹر کی چھٹیاں 31مارچ سے یکم اپریل تک ہوں گی۔ یساکھی کے تہوار کیلئے 13کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

بہائی کمیونٹی کیلئے عید رضوان کی چھٹی 21اپریل کو ہوگی، بدھا پرنیما کیلئے 23مارچ کی اختیاری چھٹی ہوگی اور پارسیوں کے نئے سال ”نوروز“ کی چھٹی 15اگست کو ہوگی۔
بینکوں کی چھٹیوں کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں کی چھٹی ہوگی۔

اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

18/12/2023

گزشتہ روز ہونے والے ایس ایچ اوز کے تبادلے منسوخ کر دئیے گئے ہیں، مہر اخلاق احمد نول بدستور ایس ایچ او تھانہ وریام والا برقرار

مہر اخلاق احمد نول کی بطور ایس ایچ او تھانہ وریام والا کارکردگی مثالی رہی ہے،اپنی تعیناتی کے دونوں ادوار میں اہالیان علا...
17/12/2023

مہر اخلاق احمد نول کی بطور ایس ایچ او تھانہ وریام والا کارکردگی مثالی رہی ہے،اپنی تعیناتی کے دونوں ادوار میں اہالیان علاقہ ان کی کارکردگی سے مطمئن رہے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں اور صحافتی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے رہے ہیں... شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

برادر شاہد امیر قادری لدھیانہ ایس ایچ او تھانہ 18 ہزاری تعینات.. شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز...
17/12/2023

برادر شاہد امیر قادری لدھیانہ ایس ایچ او تھانہ 18 ہزاری تعینات.. شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا... شیخ غلام مصطفٰی...
17/12/2023

گزشتہ روز پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد ضلعی انتظامیہ جھنگ کی جانب سے نیا کرایہ نامہ جاری کر دیا گیا... شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

16/12/2023

رانا محمد سعید ایس ایچ او تھانہ وریام والا تعینات

Address

Jhang Sadar
35000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jhang online 24 hours posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jhang online 24 hours:

Videos

Share


Other Media/News Companies in Jhang Sadar

Show All