ONE WORLD اُردو

ONE WORLD اُردو Information || Awareness || Education

ملک میں ڈرون کیمروں کے استعمال کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار حکومت نے ڈرون کیمروں کے استعمال سےمتعلق  پالیسی جاری کرتے ہوئے ...
16/06/2024

ملک میں ڈرون کیمروں کے استعمال کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار حکومت نے ڈرون کیمروں کے استعمال سےمتعلق پالیسی جاری کرتے ہوئے سول ایوی ایشن سے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،  بالائی سندھ میں آندھی  اور جھکڑ...
01/06/2024

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم جبکہ ساحلی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بالائی سندھ میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔ملالہ یوسفزئی جنہوں نے تعلیم ا...
31/05/2024

پاکستان کی نوبیل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھ دیا۔

ملالہ یوسفزئی جنہوں نے تعلیم اور سماجی خدمات کے میدان میں بین الاقوامی سطح پر عزت اور مقبولیت حاصل کی، انہوں نے بطور پروڈیوسر کام کرنے کے بعد اب اداکاری بھی شروع کردی ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے برطانوی میوزیکل ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘ سے اداکاری کا آغاز کیا ہے، وی آر لیڈی پارٹس کو 30 مئی کو اسٹریمنگ ویب سائٹ پیکاک پر ریلیز کردیا گیا ہے۔

30/05/2024

بے روزگاری میں یہ چار کام کیجئے، ملازمت والوں سے زیادہ کمائیں گے!!!
بے روزگار ہونے کا مطلب صرف کسی روزگار کا نہ ہونا ہے، اپنی صلاحیتوں کو کھو دینا نہیں۔ یہی وہ سب سے پہلی اہم بات ہے جسے ہمارے روزگار سے محروم نوجوانوں کو سمجھنے کی اشد ضرورت ہے۔ اپنی سوچوں کا مرکز بے روزگاری کی پریشانی کو بڑھانے سے بہتر اپنے ذہن کو ان کاموں کی طرف مرکوز کرنا ہوتا ہے جن کے کرنے سے ہمیں روزگار ملنے کا امکان ہو۔ اسی حوالے سے ہمیں کسی بھی مالی و معاشی پریشانی میں خود کی سوچوں اور وقت کا صحیح طریقے سے استعمال سیکھنا چاہیے۔

یاد رکھیے کہ اگر آپ بے روزگار ہیں تو بھی آپ وقت جیسے قیمتی سرمایے کے مالک ہیں، جو یقین مانیے ہر کسی کو میسر نہیں۔ اب یہ آپ پر منحصر ہے کہ اس سرمایے کو کتنے بہترین انداز سے استعمال کرکے اچھا روزگار حاصل کرنے کے ساتھ مزید بہت کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ اگر بے روزگاری کے دنوں میں درج ذیل چار کام کریں گے تو بہت فائدے میں رہیں گے۔

1۔ کمیشن پر کام کیجئے
اس کام کے لیے نہ تو پیسوں کی ضرورت ہے، نہ ہی سفارش کی۔ مختلف کاروبار کے مالک افراد سے ملیے۔ چیزوں کی فروخت کا کمیشن طے کیجئے اور خدا کا نام لے کر کام شروع کردیجئے۔ غلہ منڈی، سبزی منڈی، انشورنس، شیئر مارکیٹ، پراپرٹی بزنس، سافٹ ویئر ہاؤسز جیسے بڑے کاروبار سے لے کر عام چھوٹے کاروبار میں آپ باآسانی اپنی جگہ بناسکتے ہیں۔

2۔ رضاکار بن جائیے
اس کام کا آغاز آپ کسی بھی فلاحی این جی او سے کرسکتے ہیں۔ اپنے شہر کے کسی بھی ایسے ادارے میں جائیے اور اپنی خدمات پیش کیجئے۔ اس میں نہ صرف آپ کی مختلف لوگوں کے ساتھ اچھی نیٹ ورکنگ بنے گی بلکہ بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملے گا۔ میں ذاتی طور پر بہت لوگوں کو جانتا ہوں جنہوں نے کسی این جی او میں رضاکار کام شروع کیا اور کچھ عرصے بعد وہیں پر یا کسی منسلک ادارے پر ہی ملازمت کا بھی بندوبست ہوگیا۔

3۔ مفت کام کیجئے
آپ پہلے سے ہی کسی کام میں ماہر ہیں مگر روزگار نہیں لگ رہا تو فارغ رہنے کے بجائے اپنی خدمات لوگوں کے لیے مفت کر دیجئے۔ پھر آہستہ آہستہ اپنی قیمت مقرر کرتے جائیں۔ میں نے تو کئی ڈاکٹر حضرات کو بھی یہ طریقہ اپناتے دیکھا ہے۔ یا پھر کسی دکان پر جاکر کام سیکھنے کی غرض سے مفت کام کیجئے۔ اس دکان والے کاروبار کو سمجھنے کی کوشش کیجئے۔ دکان کی سیل بڑھانے میں نیک نیتی کے ساتھ معاونت کیجئے۔ میں بہت سے ایسے نوجوان لڑکوں کو جانتا ہوں جنہوں نے کسی دکان پر مفت یا کم تنخواہ پر سیلز مین کے طور پر کام کا آغاز کیا اور آج اسی کام کی اپنی چھوٹی سے دکان کھولے بیٹھے ہیں، جو ایک دن لازمی بڑے کاروبار میں تبدیل ہوجائے گی۔

4۔ کوئی نیا ہنر سیکھئے
آج کل کے نوجوانوں کو گھر بیٹھے یوٹیوب پر ہنر سیکھنے کی جتنی آسانی ہے، اس کے ہوتے ہوئے بھی وقت ضائع کرنا بہت بڑی بے وقوفی ہے۔ ویڈیو گرافی، ایڈیٹنگ، ویب سائٹ/ ایپس میکنگ، گرافک ڈیزائنگ، سے لے کر کون سا ایسا کام ہے جو آپ مفت میں نہیں سیکھ سکتے۔ پھر اس کے بعد فری لانسنگ یا ای کامرس کی بدولت بہترین روزگار پیدا کرسکتے ہیں۔ اگر ایسا بھی نہیں کرسکتے تو کسی دکان پر جاکر کام سیکھ لیجئے۔ کتنے ہی ڈریس ڈیزائنرز، ہیئر ڈریسرز، ویڈیو گرافرز، ویڈیو ایڈیٹرز، موبائل ریپئرنگ والوں نے ایسے ہی کام سیکھ کر اپنے لیے روزگار پیدا کیا ہے۔

تو دوستو یہ وہ چار اہم کام ہیں جن پر مزید ریسرچ کرکے آپ کسی کو بھی اختیار کرسکتے ہیں۔ ان کے لیے کسی خاص شہر جانے یا زیادہ تعلیم کا ہونا بھی ضروری نہیں۔ اپنے موجودہ شہر میں ہی کسی بھی وقت شروع کرسکتے ہیں۔ حرف آخر یہ بھی یاد رکھیے بے روزگاری کے دنوں میں بھی اپنی روزانہ کی ایک صحت مندانہ روٹین کو ترتیب دینا بہت ضروری ہے۔ صرف سوتے رہنا، فضول گپ شپ، زیادہ فلم بینی اور سوشل میڈیا میں منفی مصروفیت آپ کی صلاحیتوں کو زنگ لگا کر آپ کی بے روزگاری کے ٹائم پیریڈ کو بڑھاتی جائے گی۔

عقیدے کا حساب بعد میں کرلیں گے پہلے یہ ثابت تو کریں کہ آپ انسان ہیں
30/05/2024

عقیدے کا حساب بعد میں کرلیں گے پہلے یہ ثابت تو کریں کہ آپ انسان ہیں

27/05/2024
25/05/2024

افسوس ناک واقعہ
سرگودھا کے علاقے "مجاہد کالونی" میںمسیح لوگوں پر توہین رسالت کا الزام لگا کر گھروں کو آگ لگا دی گئی، مسلمان ہجوم نے ایک بزرگ کو پتھر مار مار کر ہلاک دیا گیا۔۔ جبکہ گھر کے باقی لوگوں کو بھی جلانے کی کوشش

دلچسپ
19/05/2024

دلچسپ

19/05/2024

28 مئی 1998 کو کس نے امریکی خیرات کو ٹھکریا اور دھماکے کرکے پاکستان کو خودمختیار قوم بنایا؟

جنرل ایوب خان۔ نواز شریف۔ دولفقار علی بھٹو

بازاری برف کے ساتھ چوہا فری
11/05/2024

بازاری برف کے ساتھ چوہا فری

دو کلو گوشت کے لئے ان خوبصورت پرندوں کو مارنا اچھی بات نہیں۔
08/05/2024

دو کلو گوشت کے لئے ان خوبصورت پرندوں کو مارنا اچھی بات نہیں۔

گرمی درخت لگانے سے کم ہوتی ہے ٹنڈ کروانے یا املی کا شربت پینے سے نہیں۔ درختوں کی اہمیت کا اندازہ آپ اس ایک تصویر سے لگا ...
06/05/2024

گرمی درخت لگانے سے کم ہوتی ہے ٹنڈ کروانے یا املی کا شربت پینے سے نہیں۔ درختوں کی اہمیت کا اندازہ آپ اس ایک تصویر سے لگا سکتے ہیں۔
درخت زندگی ہے اور درخت ہی ماحول کی خوبصورتی ہیں۔
درخت لگائیں مستقبل محفوظ بنائیں۔ 🌲

نانگما ویلی، خپلو گلگت بلتستان
05/05/2024

نانگما ویلی، خپلو گلگت بلتستان

26/04/2024

دو دن آرام کے بعد بادلوں نے پھر سے برسنے کا پلان بنا لیا۔ 29 اپریل تک ملک بھر میں مزید بارش اور ژالہ باری کی پیش گوئی- گندم کی کٹائی والے علاقوں میں کسان پریشان

24/04/2024

وٹامن P12 ذہنی صحت اور یادداشت کیلئے بہترین قرار

وٹامن بی 12 جسے کوبالامن بھی کہتے ہیں، پانی میں حل ہونے والا وٹامن ہے جو دماغ اور اعصابی نظام کی کارکردگی اور خون کے بننے کے لیے بے حد ضروری ہے۔ یہ وٹامن بی کمپلیکس کے خاندان کا ایک رکن ہے۔ اس خاندان میں کل 8 وٹامن ہوتے ہیں۔ Cyanocobalamin جو انسانی جسم میں جا کر وٹامن بی 12 میں تبدیل ہو جاتا ہے
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وٹامن پی 12 دماغ پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق وٹامن ڈی، یا سن شائن وٹامن ہڈیوں اور مدافعتی نظام کے لیے بے حد ضروری ہے لیکن یہ اس کے ساتھ ساتھ دماغی صحت کو بھی فروغ دیتا ہے

Address

Islamabad

Telephone

+923157420006

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ONE WORLD اُردو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share

Nearby media companies


Other Digital creator in Islamabad

Show All