Tibet Times News

Tibet Times News National, International, Gilgit-Baltistan News

اسلام آباد۔گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور توقیر مہدی شاہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات ۔۔۔الیکشن کی تیاری کریں۔۔ توقیر مہ...
02/12/2024

اسلام آباد۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ اور توقیر مہدی شاہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات ۔۔۔
الیکشن کی تیاری کریں۔۔ توقیر مہدی شاہ کی کمپین میں خود کروں گا۔۔۔ بلاول بھٹو

‏🔴  ایران نے باقاعدہ طور آستانہ سہہ فریقی فورم کے تحت شام، ایران اور روس کے ترکیے کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی درخواست کر...
02/12/2024

‏🔴 ایران نے باقاعدہ طور آستانہ سہہ فریقی فورم کے تحت شام، ایران اور روس کے ترکیے کے ساتھ مذاکرات کی بحالی کی درخواست کردی-

◽️ ترک وزیر خارجہ نے صدر ایردوان کی منظوری اور شامی اپوزیشن کو مذاکرات میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے-

مخیئر حضرات متوجہ ہو ..... ایک معصوم 9 سال کی بچی کومل جن کا تعلق خپلو گنگچھے  بلتستان سے ھے، پچھلے دو سال سے بلڈ کینسر ...
02/12/2024

مخیئر حضرات متوجہ ہو .....

ایک معصوم 9 سال کی بچی کومل جن کا تعلق خپلو گنگچھے بلتستان سے ھے، پچھلے دو سال سے بلڈ کینسر جیسی مہلک بیماری سے لڑ رہی ہے اور شفاء انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ھیں ۔
اس کی مسکراہٹ نے کبھی ہار نہیں مانی، لیکن اب اس کے علاج کے لیے مالی مدد کی اشد ضرورت ہے۔ آپ کا چھوٹا سا تعاون اس کی زندگی میں ایک نئی امید کا چراغ جلا سکتا ہے۔ آئیں، مل کر اس کی جنگ میں اس کا ساتھ دیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اسے صحت کاملہ عطا فرمائے۔آمین ❣️🤲
عطیات کے لیے رابطہ کریں:
Habib metro bank 🏦
Title: Mazahir Hussain
A/c 6040420311714107497
Contact number:
03122127152
03129929115
03498101509

قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرین فورم کا سندھ اسمبلی کا دورہ۔سندھ اسمبلی آمد پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے ین...
02/12/2024

قومی اسمبلی کے ینگ پارلیمنٹرین فورم کا سندھ اسمبلی کا دورہ۔

سندھ اسمبلی آمد پر اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ نے ینگ پارلیمنٹرین فورم کی صدر سیدہ نوشین افتخار کی سربراہی دورہ کرنے والے وفد کا خیر مقدم کیا۔

وائی پی ایف کے پرتپاک استقبال پر سیدہ نوشین افتخار نے اسپیکر سندھ اسمبلی کا شکریہ ادا کیا۔

صدر وائی پی ایف سیدہ نوشین افتخار کی وائی پی ایف کے وفد کے ہمراہ اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ سے ملاقات۔

ملاقات میں اراکین سندھ اسمبلی بھی موجود۔

ملاقات میں نوجوان پارلیمنٹرین کے ملک کو درپیش چیلنجرز کے حل کے لیے کردار کو زیر غور لایا گیا۔

ملاقات میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انکو درپیش مسائل کے حل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سندھ اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹرین فورم کے قیام کو بھی زیر غور لایا گیا۔

ینگ پارلیمنٹرین فورم کے قیام کا اقدام ینگ پارلیمنٹرین کو بااختیار بنانا اور سماجی اور قانون معاملات میں انکےتعاون کو فروغ دینا ہے،

ینگ پارلیمنٹرین فورم کےقیام کا مقصد ملک سے فیک نیوز اور پولرائزیش کوکم کرنا ہے،

ینگ پارلیمنٹرین فورم ملک بھر میں نوجوانوں کے مسائل کو ایڈریس کرنےکا اہم پلیٹ فارم ہے، صدر وائی پی ایف

ینگ پارلیمنٹرین فورم ملک سے پولرازئشن، فیک نیوز سمیت دیگر درپیش مسائل کےحل کیلئے مشترکہ ایجنڈا پر کام کرنےکیلئے پرعزم ہے، سیدہ نوشین افتخار

ینگ پارلیمنٹرین فورم کاصوبوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ملکر کام کرنے کےعزم کا اظہار۔

ینگ پارلیمنٹرین فورم نے سندھ کی پرانی اسمبلی کا بھی دورہ کیا۔

اس موقع پر ینگ پارلیمنٹرین فورم کو پرانی سندھ اسمبلی کے تاریخی پس منظر سے آگاہ کیا گیا۔

🛑عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے 98 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری
02/12/2024

🛑عمران خان اور بشریٰ بی بی سمیت پی ٹی آئی کے 98 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

02/12/2024

کیا یہ قیدی گوانتا موبے جیل کے ہیں؟؟

اسلام آبادوفاقی حکومت نے بذریعہ وفاقی وزارت خارجہ پاک چین سرحد کو 12 ماہ کھلا رکھنے کے احکاماتِ جاری کر دیئے ۔۔۔
02/12/2024

اسلام آباد
وفاقی حکومت نے بذریعہ وفاقی وزارت خارجہ پاک چین سرحد کو 12 ماہ کھلا رکھنے کے احکاماتِ جاری کر دیئے ۔۔۔

اسلام آبادگلگت بلتستان میں اراضی کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور کمپیوٹرائزیشن کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد گلگت ب...
02/12/2024

اسلام آباد

گلگت بلتستان میں اراضی کے ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور کمپیوٹرائزیشن کے معاہدے پر دستخط کی تقریب کا انعقاد گلگت بلتستان ہاؤس اسلام آباد میں ہونے والی تقریب میں گلگت بلتستان کی اراضی کے ریکارڈ کو ڈیجیٹائز اور کمپیوٹرائز کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوے تقریب میں چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا ، اور سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو (ایس ایم بی آر) محمد ولی اور پروینشل کوآرڈینیٹر E T I شامل تھے۔
یہ منصوبہ خطے میں اراضی کے انتظامات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس اقدام سے شفافیت، کارکردگی، اور ریکارڈ تک رسائی کو بہتر بنایا جائے گا، جس سے مقامی عوام اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ پہنچے گا۔
یہ اشتراک جدید ٹیکنالوجی کو حکومتی نظام میں شامل کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے، جو کہ محفوظ اور مؤثر اراضی کے انتظام کو یقینی بنائے گا۔

بلغار گانچھے سے تعلق رکھنے والے 9 ناردرن لائٹ انفنٹری کے نوجوان کرامت علی فرائض منصبی کے دوران وطن پر قربان ہوگئے۔  کرام...
02/12/2024

بلغار گانچھے سے تعلق رکھنے والے 9 ناردرن لائٹ انفنٹری کے نوجوان کرامت علی فرائض منصبی کے دوران وطن پر قربان ہوگئے۔ کرامت علی دوران ڈیوٹی حادثے میں زخمی ہوگئے تھے جو تاب نہ لاتے ہوئے گزشتہ شام شہید ہوگئے تھے۔ شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی گاؤں یونپوا بلغار میں سپردِ خاک کردیا۔
شہید 19 سال کی عمر میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کرکے دو سال مکمل ہوئے تھے۔

02/12/2024

بیرسٹر سیف کھل کے بولے

02/12/2024

مطیع اللہ جان نےرہایی کے بعد دھماکہ کردیا

جو اقوام فطرت سے سیکھتی ہیں وہ علم و ٹیکنالوجی میں بھی آگے بڑھ جاتی ہیں۔ خدا کی مخلوق میں ہمارے لئے نشانیاں ہیں۔ جن لوگو...
01/12/2024

جو اقوام فطرت سے سیکھتی ہیں وہ علم و ٹیکنالوجی میں بھی آگے بڑھ جاتی ہیں۔ خدا کی مخلوق میں ہمارے لئے نشانیاں ہیں۔ جن لوگوں کا مشاہدہ تیز ہوتا ہے وہ تخلیقی ذہن کے ہوتے ہیں۔ یہ تفکر و غور و فکر اور فطرت میں ٹھہرنے سے پیدا ہوتا ہے۔

بی 2 بومبر طیارے کی شیپ اس پرندے سے کتنی متاثر لگتی ہے

اونٹ تازہ اور نمکین دونوں طرح کا پانی پیتا ہے۔ یہ بحیرہ مردار کا پانی بھی پی سکتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ یہ...
01/12/2024

اونٹ تازہ اور نمکین دونوں طرح کا پانی پیتا ہے۔ یہ بحیرہ مردار کا پانی بھی پی سکتا ہے اور اسے کچھ نہیں ہوگا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اونٹ کے گردے پانی کو فلٹر کرتے ہیں۔ وہ اسے نمک سے الگ کرتے ہیں اور اسے پینے کے لیے موزوں تازہ پانی میں بدل دیتے ہیں۔ اونٹ کانٹوں کو بھی کھاتا ہے اور وہ اس کے معدے یا آنتوں کو نقصان نہیں پہنچاتا کیونکہ اس کا لعاب کانٹوں کو تیزاب کی طرح تحلیل کرتا ہے۔
اونٹ کی دو پلکیں ہوتی ہیں: ایک پتلی اور شفاف، دوسری موٹی اور مانسل۔ جب صحرا میں ریت کا طوفان شروع ہوتا ہے تو وہ اپنی شفاف پلکیں بند کر لیتا ہے تاکہ ریت کو آنکھوں میں جانے سے روکا جا سکے۔ اونٹ اپنے جسم کا درجہ حرارت بھی بدل سکتا ہے: اگر وہ سردی ہو تو اس کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے، اگر وہ گرم صحرا میں گرم ہو تو اس کے جسم کا درجہ حرارت کم ہو جاتا ہے۔ اس خوبصورت جانور میں جو خوبیاں ہیں وہ متاثر کن ہیں۔

ترجمہ تلخیص: طاہر راجپوت صاحب ۔۔۔.

اسلام اباد  ارحان عباس شگری (ورلڈ ریکارڈ یافتہ) کی ڈیرہ تاجی کھوکھر میں  فرخ خان کھوکھر سے ملاقات ارحان عباس شگری (ورلڈ ...
30/11/2024

اسلام اباد
ارحان عباس شگری (ورلڈ ریکارڈ یافتہ) کی ڈیرہ تاجی کھوکھر میں فرخ خان کھوکھر سے ملاقات

ارحان عباس شگری (ورلڈ ریکارڈ یافتہ) 8سال کی عمر میں 6400میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والا ارحان عباس شگری

بلتستان علاقے شگر سے تعلق رکھتا ہے۔۔فرخ خان کھوکھر نے ارحان عباس شگری کی حوصلہ افزایی کی۔

چلاس۔وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سابق نگران وزیر عنایت اللہ شمالی اور ایم ایس آر ایچ کیو ہاسپٹل چلاس ڈاکٹر انع...
30/11/2024

چلاس۔
وزیر اعلٰی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سابق نگران وزیر عنایت اللہ شمالی اور ایم ایس آر ایچ کیو ہاسپٹل چلاس ڈاکٹر انعام اللہ کی والدہ کی وفات پر ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔۔۔

30/11/2024

پیپلز پارٹی کے صدر |مجد ایڈوکیٹ کا یوم تاسیس پر خطاب

کرم امن جرگہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور اور ایم این اے شہریار آفریدی، ایم این اے انجینئر حمید حس...
30/11/2024

کرم امن جرگہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور اور ایم این اے شہریار آفریدی، ایم این اے انجینئر حمید حسین کی کوہاٹ کمشنر ہاؤس میں کرم امن جرگہ میں شرکت اور شرکاء سے خطاب۔
صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم ایڈوکیٹ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی خیبرپختونخوا پولیس، ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان، ایم پی اے داؤد آفریدی اور کوہاٹ ڈویژن کے تمام پارلیمنٹرین جرگے میں شریک ہیں

پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ کے زیرِ اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقا...
30/11/2024

پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ کے زیرِ اہتمام پاکستان پیپلز پارٹی کے 57 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں سیکرٹری جنرل پی پی پی پی سید نیئرحسین بخاری، گورنر گلگت بلتستان مہدی شاہ، سنیٹر شیری رحمان، انچارج سینٹرل سیکریٹریٹ سیدسبط الحیدر بخاری نے پارٹی عہدیداروں اور ورکرز کے ہمراہ یومِ تاسیس کا کیک کاٹا۔

Address

Islamabad
Islamabad

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tibet Times News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tibet Times News:

Share


Other Media/News Companies in Islamabad

Show All