Dosti Ki Aawaz

Dosti Ki Aawaz To bring harmony, peace and friendship among people.
(1)

20/02/2023

اسلام آباد میں ہونے والی ژالہ باری، جاتی سردیاں لوٹ آئیں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ژالہ باری سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ جس کے باعث جاتی سردیاں لوٹ آئیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں مزید بارش کا امکان ہے۔

مشروم کے بہت سے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب مشروم میں ایک بالکل نیا جزو دریافت ہوا ہے جو نہ صرف دماغی خلیات (نیورون...
13/02/2023

مشروم کے بہت سے فوائد سامنے آتے رہتے ہیں اور اب مشروم میں ایک بالکل نیا جزو دریافت ہوا ہے جو نہ صرف دماغی خلیات (نیورون) کو بڑھاتا ہے بلکہ یادداشت بھی بڑھاتا ہے۔

جامعہ کوئنزلینڈ کے برین انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ پروفیسر فریڈرک مینیئرنے کہا ہے کہ انہوں نے ایشیا، شمالی امریکا اور یورپ میں پائے جانے والے لائنز مین مشروم (ہریسئیم ایرینیکیئس) میں ایک نیا مرکب دریافت کیا ہے جو پہلے ہی چینی ادویہ سازی میں استعمال ہوتا رہا ہے۔

اس خوشنما اور خوش ذائقہ مشروم میں دماغی عصبیات کو بڑھانے اور یادداشت کو تقویت دینے والا اہم جزو دریافت ہوا ہے بلکہ یہ نیورونز کو بھی بڑھاتا ہے۔ مشروم سے نکالے گئے اس جزو کو کلچر شدہ دماغی خلیات پر ڈالا گیا تو اعصابی خلیات میں اضافہ دیکھا گیا۔ یہ اضافہ خلیات کے اس حصے میں دیکھا گیا جو اطراف کا ماحول محسوس کرتے ہیں اور آپس میں روابط بناتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق اس مشروم کے استعمال سے یادداشت اور دماغ کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

چینی شہر چونگ چنگ کے محکمہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری اپنی جنگ میں اب گلہریوں سے مدد لینا شروع کی ہے۔ اس ضمن  م...
13/02/2023

چینی شہر چونگ چنگ کے محکمہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری اپنی جنگ میں اب گلہریوں سے مدد لینا شروع کی ہے۔ اس ضمن میں 6 گلہریوں کا پہلا دستہ تیار ہے کیونکہ وہ سونگھنے کے غیرمعمولی حِس رکھتی ہیں۔

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گلہریوں کی تربیت کرنے والے ماہر یِن جِن نے بتایا کہ اس کام میں جس ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ہے وہ ملکی سطح پر تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تربیت کا پورا طریقہ بھی چینی ماہرین کا اخذ کردہ ہے۔ تاہم انہیں پہلے مختلف منشیات سونگھنے کی تربیت دی گئی تھی۔ جب ان گلہریوں کو عملی میدان میں آزمایاگیا تو وہ صلاحیت میں کسی بھی طرح سونگھنے والے انتہائی مہنگے کتوں سے کم نہ تھیں۔ اس کا دوسرا فائدہ یہ ہے کہ گلہریاں چھوٹی، پھرتیلی اور مشکل جگہوں تک بھی پہنچ سکتی ہیں۔

قبرص کے حکام نے ساحل پر 7 نایاب وہیل مچھلیاں ہلاک ہو نے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق قب...
12/02/2023

قبرص کے حکام نے ساحل پر 7 نایاب وہیل مچھلیاں ہلاک ہو نے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ العریبیہ نیوز کے مطابق قبرصی حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ کس طرح سات وہیل مچھلیاں جزیرے کے شمالی ساحل پر پراسرار طور پر ہلاک ہو گئیں۔

یہ مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے پر مردہ حالت میں پائی گئیں وہیل مچھلیوں کی سب سے بڑی تعداد ہے، یہاں وہیل مچھلیاں کبھی کبھار نظر آتی ہیں لیکن عام طور پر ایسا نہیں ہوتا۔ مردہ حالت میں ملنے والی وہیل مچھلیاں تمام چونچ والی وہیل تھیں، جو ممالیہ کی کسی بھی دوسری نسل کے مقابلے میں زیادہ گہرائی میں غوطہ لگانے کے لیے مشہور ہیں۔پولس اور پچیاموس کے درمیان شمالی ساحل کے ساتھ کئی ساحلوں پر وہیل مچھلیاں پائی گئیں۔ ایک وہیل جمعرات کے روز مردہ حالت میں ملی تھی، اس کے ساتھ تین ساحلی وہیل بھی تھیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن کل (پیر) منایا جائیگا۔جس کا مقصد ریڈیو کی اہمیت اجاگر کرنا ہے جو لوگوں کیلئے...
12/02/2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریڈیو کا عالمی دن کل (پیر) منایا جائیگا۔

جس کا مقصد ریڈیو کی اہمیت اجاگر کرنا ہے جو لوگوں کیلئے شعور، معلومات کی فراہمی اور اظہار رائے کی آزادی کو فروغ دینے کا اہم ذریعہ ہے۔ اس سال دن کا موضوع ہے “ریڈیو اور امن”اس دن کو منانے کیلئے مختلف چینلز اپنی خصوصی نشریات میں ٹاک شوز، مباحثے، فیچرز، خصوصی رپورٹس اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے تاثرات پیش کریگا۔

آج بھی ریڈیو لوگوں کیلئے اطلاعات کی فراہمی کا ایک اہم ذریعہ ہے اور جنگ، امن، آفات اور وبا کے دوران بھی اس کی اہمیت مسلمہ ہے۔

فواد خان اور صنم سعید کی سیریز " برزخ " فرانس میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔ فواد خان اس سیریز میں تنہا والد کے روپ میں ...
09/02/2023

فواد خان اور صنم سعید کی سیریز " برزخ " فرانس میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

فواد خان اس سیریز میں تنہا والد کے روپ میں نظر آئیں گے اور ان کا کردار کوشش کرے گا کہ وہ ایسے باپ بن سکیں جو ان کے والد نہیں بن سکے تھے جبکہ صنم سعید اس سیریز میں سب رشتوں کو اکٹھا کرنے والے کردار میں نظر آئیں گی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ مقامی مارکیٹ میں سو...
09/02/2023

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 2829 روپے کی کمی ہوئی۔ ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 94 ہزار 700 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 66 ہزار 924 روپے کی سطح پر آگئی۔

پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔لاہور کے شالامار باغ میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کیلئ...
09/02/2023

پاکستان سپر لیگ کے نئے سیزن کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

لاہور کے شالامار باغ میں پی ایس ایل 8 کی ٹرافی کی رونمائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پی سی بی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی، لاہور مینجمنٹ کمیٹی کے اراکین اور فرنچائزز کے نمائندے شریک تھے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں منعقد ہو گی۔

08/02/2023

FM-98 News Bulletin | 08 February 2023 | 04 PM

07/02/2023

FM-98 News Bulletin | 07 February 2023 | 04 PM

07/02/2023

FM-98 News Bulletin | 07 February 2023 | 12 Noon

06/02/2023

FM-98 News Bulletin | 06 February 2023 | 09 PM

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1870 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکی...
06/02/2023

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5 ڈالر کے اضافے سے 1870 ڈالر کی سطح پر آنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 200 روپے اور 172 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

نتیجے میں ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر دو لاکھ 4 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام قیمت ایک لاکھ 75 ہزار 154 روپے کی سطح پر آگئی۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1929 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

پشاور میں بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلز اور سرائیوں میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی۔پشاور پولیس لائنز دھما...
06/02/2023

پشاور میں بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلز اور سرائیوں میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے اہم پابندیاں نافذ کردیں۔بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلز اور سرائیوں میں قیام پر پابندی ہو گی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گنجان مقامات اورتجارتی مراکز کے پارکنگ ایریا کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے گی۔ گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی خصوصی نگرانی کی ہدایات کر دی گئیں۔ عارضی چیک پوسٹیں بھی قائم کی گئی ہیں۔

پولیس لائنز مسجد میں اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ پہن کر داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ہیلمٹ پہن کر بھی پولیس لائنز مسجد کے اندر داخل ہونے پر پابندی ہو گی۔ نمازی تلاشی کے بعد پولیس لائنز مسجد میں داخل ہونگے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔و...
06/02/2023

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کرکے زلزلے سے ہونے والی تباہی پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر بے حد رنجیدہ ہیں اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکیہ اور اس کے عوام کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں پاکستان ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی تباہی کی شدت بڑھ رہی ہے ، قدرتی آفات اور موسمیاتی تباہی کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں۔ انہوں نے جاں بحق افراد کی مغفرت، اہلخانہ کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون اور حمایت کرنے پر وزیراعظم شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیراعظم اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے  شام اور ترکیہ میں 1600 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق  ...
06/02/2023

تباہ کن 7.9 شدت کے زلزلے سے شام اور ترکیہ میں 1600 سے زائد افراد جاں بحق اور ہزاروں زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ زلزلے سے اب تک کی اطلاعات کے مطابق شام میں 535 اور ترکیہ میں 1100 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ حکام نے زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت ریکڑ اسکیل پر 7.9 اورگہرائی 17.9 تھی۔ زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا۔

زلزلے کے شدید جھٹکے اردن، شام ، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے ترکی اور شام سمیت دیگر ممالک میں متعدد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے۔

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب  نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں بہترین پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے...
06/02/2023

پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب نے دنیائے موسیقی کے اعلیٰ ترین گریمی ایوارڈز میں بہترین پرفارمنس دے کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سال 2022 میں اپنے مشہور گانے ’محبت‘ سے گریمی میں بہترین گلوبل میوزک پرفارمنس کا ایوارڈ جیتنے والی گلوکارہ عروج آفتاب دوسرا گریمی ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام ہوگئیں۔ سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کیلئے عروف آفتاب کو دوسری مرتبہ نامزد کیا گیا تھا، پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب کا گانا ’ادھیڑو نہ‘ گریمی ایوارڈ کے لیے نامزد ہوا تھا۔ تاہم گلوکارہ نے گریمی ایوارڈز کی تقریب میں بہترین پرفارمنس دے کر گریمی میں پرفارم کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاس اینجیلس میں منعقد گریمی ایوارڈز کی رنگارنگ تقریب میں پہلی مرتبہ کوئی اُردو گانا پیش کیا گیا تھا۔

چلی کے جنوب وسطی حصے میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پر لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک ...
05/02/2023

چلی کے جنوب وسطی حصے میں ہیٹ ویو کے باعث متعدد مقامات پر لگی جنگلات کی آگ بے قابو ہو گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق خوفناک آگ نے امریکی شہر فلاڈیلفیا کے بھی بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مختلف حادثات میں 23 افراد ہلاک اور 979 افراد زخمی ہوگئے ہیں جب کہ رہائشی علاقوں سے 1100 افراد کا انخلا کرایا گیا ہے۔حکام کے مطابق جنگلات کی آگ کے باعث متاثرہ حصوں میں 88 گھر تباہ اور ایک لاکھ 16 ہزارایکڑ اراضی جل کر راکھ ہو گئی ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باعث مزید 76 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ہے اور شدید گرمی کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکومت نے آفت زدہ صورتحال کا دائرہ کار جنوبی ریجن تک بڑھا دیا ہے۔

سابق صدر مملکت جنرل(ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے، ان کا انتقال اتوار کی صبح متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ایک ہسپتال میں...
05/02/2023

سابق صدر مملکت جنرل(ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے، ان کا انتقال اتوار کی صبح متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے ایک ہسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھے۔ جنرل (ر) پرویز مشرف 2001 سے2008 تک پاکستان کے صدر رہے۔ ان کی عمر 79 برس تھی اور وہ امریکن ہسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

جنرل (ر ) پرویز مشرف 11 اگست 1943ءکو دہلی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی سکول اور ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ بعد ازاں انہوں نے پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔ انہوں نے 1965 اور 1971 کی جنگوں میں بھی حصہ لیا اور وہ 1998میں چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے۔

بعد ازاں ان کی چئیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے عہدے پر بھی تقرری کی گئی۔ اس سے قبل بھی وہ پاک فوج میں مختلف اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ انہوں نے اکتوبر 1999 میں اس وقت کے وزیر اعظم محمد نواز شریف کی حکومت ختم کی اور ملک کے چیف ایگزیکٹیو بن گئے۔ جنرل (ر ) پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999 کو چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالا۔ جنرل (ر) پرویز مشرف 2001 اور 2008 کے دوران پاکستان کے صدر رہے۔

اگست2008 میں صدارت سے مستعفی ہونے کے بعد بیرو ن ملک چلے گئے بعد ازاں مختصر مدت پاکستان میں رہنے کے بعد دوبارہ بیرون ملک چلے گئے۔ انہوں نے 2010 میں آل پاکستان مسلم لیگ کی بنیاد رکھی۔

جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔کیپ ٹاؤن میں منعقد ہونے و...
04/02/2023

جنوبی افریقہ میں شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔

کیپ ٹاؤن میں منعقد ہونے والی تقریب میں پاکستان سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شریک تمام 10 ٹیموں کی کپتانوں نے شرکت کی۔ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کپتان بسمہ معروف نے کی۔ ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آغاز 10 فروری سے کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔ پہلا میچ جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم...
04/02/2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنادیا گیا۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد آئی جی بلوچستان پولیس آفس کوئٹہ میں ہوا جس میں نسیم شاہ کو باضابطہ طور پر پولیس کی وردی پہنائی گئی اور رینکس بھی لگائے گئے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل شاہین شاہ آفریدی کو بھی کے پی پولیس کا خیرسگالی سفیر مقرر کیا جاچکا ہے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق...
04/02/2023

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار روپے کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 4 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 3429 روپے کم ہوکر 175326 روپے ہے، عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 46 ڈالر کم ہوکر 1865 ڈالر فی اونس ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارہ ک...
04/02/2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارہ کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریز نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یوم بھائی چارہ کے دن کو منانے کا مقصد ہمدردی، مذہبی تفہیم اور باہمی احترام کی اقدار کو فروغ دینا ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں ...
04/02/2023

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔

آج کینسر کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد لوگوں میں اِس بیماری کے خلاف آگاہی، بروقت تشخیص اور اِس کے جلد علاج معالجے کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ اِس سال دن کا موضوع ہے ''کینسر کی بروقت تشخیص اور علاج''جو گزشتہ سال 2022 کا تسلسل ہے اور آئندہ سال 2024 تک مخصوص اہداف کے تحت جاری رہے گا۔

پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے جس کا مقصد کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصو...
04/02/2023

پاکستانی قوم اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے جس کا مقصد کشمیری بھائیوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جائز اور منصفانہ جدوجہد میں ان سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

اُمور کشمیر اور گلگت بلتستان کے وزیر مملکت نوابزادہ افتخار احمد خان بابر نے اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ دن کا آغاز کشمیر کے شہداء اور تحریک آزادی کی کامیابی کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوگا۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں سنگین صورتحال کو بے نقاب کرنے کیلئے انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں یوم...
03/02/2023

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں کشمیر میں سنگین صورتحال کو بے نقاب کرنے کیلئے انفارمیشن سروس اکیڈمی اسلام آباد میں یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج ڈیجیٹل تصویری اور پینٹنگ نمائش کا افتتاح کیا گیا۔

نمائش میں فن پاروں، پروموز اور ڈاکیومنٹریز کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کیا گیا جبکہ دوسری جانب یہ آزادی کیلئے کشمیریوں کے غیر متزلزل عزم کا مظہر تھی۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور امن و ثقافت تنظیم کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے نمائش کا افتتاح کیا۔

قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی  انشا کا نکاح ہوگیا۔شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی ب...
03/02/2023

قومی کرکٹر شاہین آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کا نکاح ہوگیا۔

شاہین آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کے ساتھ کراچی کی مقامی مسجد ذکریا میں ہوا، نکاح مولانا عبدالستار نے پڑھایا، رخصتی بعد میں ہوگی۔ شاہین آفریدی کے نکاح کے بعد مقامی کلب میں ریسیپشن کا آغاز ہوا، تقریب میں شرکت کیلئے شاہین آفریدی اپنے سسر کے ساتھ پنڈال پہنچے۔

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ اتوار کو کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔می...
03/02/2023

پاکستان سُپر لیگ کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ اتوار کو کوئٹہ میں کھیلا جائے گا۔

میچ نواب اکبر بگٹی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ میچ کی تیاریاں پورے عروج پر ہیں۔ نمائشی میچ کے ٹکٹوں کی فروخت جاری ہے، سٹیڈیم میں زیادہ شائقین کو لانے کیلئے ٹکٹ کی قیمت بیس روپے مقرر کی گئی ہے۔ ٹکٹ کوئٹہ کے چار مختلف مقامات پر فروخت کئے جا رہے ہیں۔

یوم یکجہتی کشمیر‘‘ کے حوالے سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کی اشتراک سے دو روزہ تقریبا...
03/02/2023

یوم یکجہتی کشمیر‘‘ کے حوالے سے پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس اور وزارت کشمیر و گلگت بلتستان کی اشتراک سے دو روزہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔

تقریب کا آغاز شہدائے کشمیر کے لیے خصوصی دعاؤں، جدوجہد آزادی کی کامیابی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے ساتھ ہوا۔ تقریب کے پہلے روز اسلام آباد اور راولپنڈی کے طلباء و طالبات، کشمیری رہنما اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی ا...
03/02/2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ بروز اتوار ہوگا۔ کاغذات نامزدگی 10 سے 14 فروری تک جمع کرائے جاسکیں گے، کاغذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لیے جاسکیں گے، امیدواروں کو انتخابی نشان 2 مارچ کو الاٹ کیے جائیں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔شاہین آفریدی کا نکاح کل شام شاہد آف...
02/02/2023

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔

شاہین آفریدی کا نکاح کل شام شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ ہوگا۔ نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی کلب میں منعقد ہوگی جس میں شرکت کے لیے قومی فاسٹ بولر کے اہل خانہ کراچی پہنچ گئے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مہندی کی تقریب آج رات منعقد ہوگی۔

آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے ملکہ کی تصویر ہٹانے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر راساں ادارے کے مطابق جمعرات کو آسٹریلیا ...
02/02/2023

آسٹریلیا نے اپنے کرنسی نوٹوں سے ملکہ کی تصویر ہٹانے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر راساں ادارے کے مطابق جمعرات کو آسٹریلیا کے مرکزی بینک نے کہا کہ 5 ڈالر کے کرنسی نوٹ پر سابق ملکہ ایلزبتھ دوم کی جگہ مقامی آسٹریلوی ثقافت کی تصویر ہوا کرے گی۔ آسٹریلیا کے ریزرو بینک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک کے مقامی باشندوں سے نوٹ کے نئے ڈیزائن کے بارے میں مشاورت کریگا کہ آسٹریلوی باشندوں کی ثقافت اور تاریخ کو ترجیح دی جائے۔

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے...
02/02/2023

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا دام 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 31 ڈالر اضافے کے بعد 1955 ڈالر فی اونس ہے۔

پاک فضائیہ کے 8 افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔پاکستان ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے 8 ...
02/02/2023

پاک فضائیہ کے 8 افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔

پاکستان ایئر فورس کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے 8 افسران کو ایئر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔ ترجمان کے مطابق ترقی پانے والوں میں ایئر وائس مارشل عمران قادر، ایئر وائس مارشل غضنفر لطیف، ایئر وائس مارشل شہریار خان اور ایئر وائس مارشل نعمان وحید شامل ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ایئر وائس مارشل مہریار ثاقب نیازی، ایئر وائس مارشل ابو ذر خان، ایئروائس مارشل آصف اسلم اور ایئر وائس مارشل غلام شبیر کو بھی ترقی دی گئی ہے۔

02/02/2023

FM-98 News Bulletin | 02 February 2023 | 09 PM

02/02/2023

چین اور دوست ممالک کے خلاف امریکہ سرگرم ِعمل

01/02/2023

FM-98 News Bulletin | 01 February 2023 | 09 PM

01/02/2023

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار

01/02/2023

FM-98 News Bulletin | 01 February 2023 | 04 PM

01/02/2023

FM-98 News Bulletin | 01 February 2023 | 12 Noon

Address

Islamabad
44000

Telephone

+923155225510

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dosti Ki Aawaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Dosti Ki Aawaz:

Videos

Share