Humwatan news ہم وطن نیوز

Humwatan news ہم وطن نیوز News breaking news news videos tv shows
talkback current affair's urdu news https://youtube.com/c/humwatantvinternational
(8)

احمد  نواز کھوکھر  پی  یو جے  گوجرخان کے صدر  ثاقب امام رضوی  جنرل سیکرٹری   مقرر  گوجرخان(عامروزیرملک)پوٹھوہار یونین آف...
18/11/2023

احمد نواز کھوکھر پی یو جے گوجرخان کے صدر ثاقب امام رضوی جنرل سیکرٹری مقرر

گوجرخان(عامروزیرملک)پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس(PUJ) کی تحصیل گوجرخان کی تنظیم سازی کا نوٹیفیکیشن جاری خطہ پوٹھوہار کے علاقائی صحافیوں کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم PUJکی طرف سے تحصیل گوجرخان کی تنظیم کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ،پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس کی سینٹرل ایگزیکٹو باڈی کی طرف سے تحصیل گوجرخان کے لیے صحافتی پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والوں میں تحصیل گوجرخان کے لیے تحصیل صدر احمد نواز کھوکھر,تحصیل جنرل سیکرٹری سید ثاقب امام رضوی سینئیر نائب صدور،سید مختار کاظمی،خالد محمود قریشی، راجہ نوید افسر، نائب صدور راجہ محمد اسحاق ، سید ساجد نقوی جوائنٹ سیکرٹری راجہ اسد محمود کیانی سیکرٹری انفارمیشن چوہدری نواز کسانہ ڈپٹی سیکرٹری راجہ اشفاق انجم ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر محمد شعیب ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن مبین ہاشمی سیکرٹری فنانس چوہدری طاہر وسیم کو مقرر کیا گیا ہے نوٹیفیکیشن پی یو جے کی مرکزی باڈی کے سیکرٹری اطلاعات کی طرف سے جاری کیا گیا جس کو صحافتی برادری سمیت سیاسی سماجی اور عوامی حلقوں میں سراہا جارہا ہے اس حوالے سے مذکورہ صحافتی تنظیم کے چئیرمین ڈاکٹر محمد عتیق فرہاد کا کہنا تھا کہ پرنٹ میڈیا ہو الیکٹرانک میڈیا ہو کسی بھی میڈیم میں صحافتی اداروں میں علاقائی رپورٹر، نمائندے ، نامہ نگار جو اخبارات و چینل کی خبر رپورٹ یا سٹوری کے لیے جان ہتھیلی پر رکھ کر خبریں شائع و نشر کرواتے ہیں جن کو معاوضہ بھی نہیں دیا جاتا اور بزنس کی مد میں ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو قومی و سرکاری سطح پر صحافتی حقوق بھی نہیں دئیے جاتے ان کے حقوق کی بالا دستی کے لیے کوششیں جاری ہیں اور انشااللہ مستقبل قریب میں ہم حقوق حاصل کرکے رہیں گے۔

  پی آئی اے: ہفتہ وار 2 تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہکراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے سی ای او نے ہفتہ وار 2 تعطیل...
18/11/2023


پی آئی اے: ہفتہ وار 2 تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ
کراچی: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے سی ای او نے ہفتہ وار 2 تعطیلات کو کام کے دن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مجوزہ نج کاری کے سلسلے میں سی ای او پی آئی اے نے ہفتہ وار دونوں تعطیلات کام کے دن قرار دے دی ہیں۔
ہفتہ اور اتوار کو متعلقہ شعبوں کے چیف، جنرل منیجرزاور ٹیموں کو دفتر حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دیے گئے، ٹاسک جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ دفتر طلبی کا مقصد مجوزہ نجکاری کے حوالے سے دیے گئے ٹاسک کی تکمیل ہے۔
ٹاسک جی ایم کے مطابق کوآرڈینیشن کی جانب سے احکامات متعلقہ ملازمین کو بذریعہ ای میل دیے گئے تھے، یہ ای میل جی ایم سی ای او سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔
سی ای او اتوار کی سہ پہر دیے گئے ٹاسک کے حوالے سے ایک ریویو اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، ہفتہ اور اتوار کو آن لائن میٹنگز کے لیے آئی ٹی شعبے کو اسلام آباد اور کراچی کے بورڈ رومز میں تمام انتظامات کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔

18/11/2023
 اسٹاک ایکسچینج میں پورے کاروباری ہفتے مثبت رجحان ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 328 ارب روپے بڑھیپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پورے ...
18/11/2023


اسٹاک ایکسچینج میں پورے کاروباری ہفتے مثبت رجحان ، مارکیٹ کیپٹلائزیشن 328 ارب روپے بڑھی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پورے کاروباری ہفتے میں مثبت رجحان رہا۔
اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1671 پوائنٹس کے اضافے سے 57 ہزار 63 پر بند ہوا۔ 100 انڈیکس 2106 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 57 ہزار 750 جبکہ کم ترین سطح 55 ہزار 644 رہی۔
بازار میں ایک ہفتے میں 3 ارب 80 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 118 ارب روپے سے زائد رہی۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ایک ہفتے کے دوران 328 ارب روپے بڑھی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 8281 ارب روپے ہے۔

  ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کا طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، آرمی چیفراولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا...
18/11/2023


ریاست کے علاوہ کسی بھی گروہ کا طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ریاست کے علاوہ کسی بھی ادارے یا گروہ کا طاقت کا استعمال ناقابل قبول ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے علمائے کرام و مشائخ نے ملاقات کی جس میں تمام مکاتب فکر کے سرکردہ علمائے کرام و مشائخ شامل تھے۔
علمائے کرام و مشائخ نے متفقہ طور پر انتہا پسندی، دہشت گردی، فرقہ واریت کی مذمت کی، اور ملک میں رواداری، امن و استحکام کے لیے حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علمائے کرام نے کہا کہ اسلام امن اور ہم آہنگی کا مذہب ہے، بعض عناصر کی طرف سے مذہب کی مسخ شدہ تشریحات صرف ان کے ذاتی مفادات کے لیے ہیں جن کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں۔
آرمی چیف نے گمراہ کن پروپیگنڈے کے خاتمے کے لیے مذہبی علما کے فتویٰ پیغام کو سراہا، آرمی چیف نے علما گمراہ کن پروپیگنڈے کی تشہیر، تدارک، اندرونی اختلافات کو دور کرنے پر زور دیا۔

کپتان بابر اعظم اپنے امی ابو کے ساتھ  اللہ ہم سب پر اپنی والدین کا سایہ قائم و دائیم رکھے امین ثمہ امین 😍❤️  I   I   I  ...
18/11/2023

کپتان بابر اعظم اپنے امی ابو کے ساتھ اللہ ہم سب پر اپنی والدین کا سایہ قائم و دائیم رکھے امین ثمہ امین 😍❤️

I I I I























إِنَّالِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَسابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان (عمر ایوب سابق وفاقی وزیر...
17/11/2023

إِنَّالِلّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
سابق سپیکر قومی اسمبلی و سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان (عمر ایوب سابق وفاقی وزیر اور ترجمان و جنرل سیکرٹری تحریک انصاف) کے والد انتقال کر گئے ، اللّٰہ تعالٰی مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے (آمین)

سڈنی (پریس ریلیز) پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا نے اپنی مکمل باڈی کا اعلان کر دیا ۔ایسوسی ایشن کی باڈی میں درج ذیل ممب...
17/11/2023

سڈنی (پریس ریلیز) پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا نے اپنی مکمل باڈی کا اعلان کر دیا ۔
ایسوسی ایشن کی باڈی میں درج ذیل ممبران شامل ہیں

سرپرست اعلیٰ: چوہدری شفقت عباس باٹھ
صدر: چوہدری حامد سروہا
سینئر نائب صدر: محمد اقبال چوہدری
سینئر نائب صدر: چوہدری دانش منیر
پبلک آفیسر: چوہدری خالد سروہا
جنرل سیکرٹری: اشرف چوہان
خزانچی: متین چوہدری
جوائنٹ سیکرٹری: سلیمان وڑائچ
انفارمیشن سیکرٹری: عفان شاہد
معاون خزانچی: توقیر احمد
کلچرل سیکرٹری چوہدری عامر ریاض

نائب صدر چوہدری محمد اشرف نگریاں
نائب صدر- چوہدری یاسر کاہلو
نائب صدر چوہدری انور علی
نائب صدر جنید چوہان
نائب صدر - سید نجیب حسن
نائب صدر فیصل رحمن رانا

قانونی مشیر - سید محمد علی
بزنس ایڈوائزر محمد عمیر ضیائی
سیاسی مشیر زاہد رانا

بورڈ آف ڈائریکٹرز مندرجہ ذیل ہے:

چوہدری شعیب حنیف - ڈائریکٹر
سید وسیم شاہ - ڈائریکٹر
رجب علی - ڈائریکٹر
قلب عباس رانا - ڈائریکٹر
خالد سروہا - ڈائریکٹر/پبلک آفیسر
کاشف رسول - ڈائریکٹر
ملک سکندر - ڈائریکٹر

17/11/2023
میں حلفیہ کہتا ہوں شاہین کو کبھی کپتانی کیلیے سپورٹ نہیں کیا، شاہد آفریدیکراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ...
17/11/2023

میں حلفیہ کہتا ہوں شاہین کو کبھی کپتانی کیلیے سپورٹ نہیں کیا، شاہد آفریدی
کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کے کپتان بننے پر خاموشی توڑ دی۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے تنقید کی تھی کہ اتنی جلدی کپتان کو تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں تھی، مجھ سے وزیراعظم نے پوچھا تھا تو ان سے کہا کہ بابر کو ابھی تبدیل نہیں کریں اس کو ٹیسٹ میں بطور کپتان رہنے دیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کو اگر وائٹ بال کے لیے نیا کپتان لانا بھی تھا تو محمد رضوان تھا، اس کے بعد مجھے چیئرمین نے بلایا تو ان سے بھی یہی کہا کہ بابر کو نہ ہٹائیں ابھی بابر کو ٹیسٹ میں چلنے دیں۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے کہا تھا کہ ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی کے لیے محمد رضوان کو لے کر آئیں کیونکہ وہ ملتان سلطانز کی بھی کپتانی کررہے ہیں اور انہیں سب کو ساتھ لے کر چلنا آتا ہے میں ہمیشہ سے ہی رضوان کے حق میں تھا۔
سابق کپتان نے کہا کہ لیکن شاہین کو کپتان بنانے کا فیصلہ محمد حفیظ اور چیئرمین کا ہے، میں کبھی ان چیزوں میں نہیں پڑتا، میرا رشتہ ایسا ہے کہ لوگ سمجھیں گے کہ میں شاہین کو سپورٹ کررہا ہوں یا لابنگ کررہا ہوں میں حلفیہ کہتا ہوں کہ میں ان چیزوں میں پڑتا ہوں نہ مجھے شوق ہے میرا اگر بورڈ کے ساتھ چکر ہوتا تو میں چیئرمین کے خلاف باتیں نہ کررہا ہوتا۔


 قومی ٹیم کے تمام کوچ عہدوں سے ہٹادیےگئے، مکی آرتھر کی جگہ حفیظ ڈائریکٹر مقررپاکستان کرکٹ بورڈ  نے پی سی بی کے تمام کو ...
16/11/2023


قومی ٹیم کے تمام کوچ عہدوں سے ہٹادیےگئے، مکی آرتھر کی جگہ حفیظ ڈائریکٹر مقرر
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے تمام کو چنگ اسٹاف کو عہدوں سے ہٹادیا اور سابق کپتان محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر مقرر کر دیا۔
بدھ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکاء اشرف کی ٹیم مینجمنٹ اور بابر اعظم سے لاہور میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کوچز کی کارکردگی پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

ورلڈکپ: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا سیمی فائنل بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکانبنگال کے ساحلوں پر طوفان کے باعث انٹرنیش...
15/11/2023

ورلڈکپ: آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا سیمی فائنل بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان
بنگال کے ساحلوں پر طوفان کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام کولکتہ میں ہونے والا دوسرا سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
بھارت کی میزبانی میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا دوسرا سیمی فائنل 16 نومبر کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں جیت کیلئے میدان میں اتریں گی۔
اسپورٹس سے متعلق خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ‘کرک انفو’ کے مطابق سیمی فائنل میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پیشگوئی کے مطابق جمعے کو کولکتہ میں بارش اور تیز ہواؤں سے کھیل متاثر ہو سکتا ہے۔


پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا نے نو منتخب ایگزیکٹو ٹیم کا اعلان کر دیا۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا (PAA) کو اپنی ن...
15/11/2023

پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا نے نو منتخب ایگزیکٹو ٹیم کا اعلان کر دیا۔
پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا (PAA) کو اپنی نو منتخب ایگزیکٹو ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے، نو منتخب ایگزیکٹو ٹیم کے ارکان کی فہرست درج ذیل ہے:
سرپرست اعلیٰ: چوہدری شفقت عباس بٹ
صدر: حامد سروہا
سینئر نائب صدر: سالیسٹر محمد اقبال چوہدری
سینئر نائب صدر: چوہدری دانش منیر
پبلک آفیسر: چوہدری خالد سروہا
جنرل سیکرٹری: اشرف چوہان
خزانچی: متین چوہدری
جوائنٹ سیکرٹری: سلیمان وڑائچ
انفارمیشن سیکرٹری: عفان شاہد
معاون خزانچی: توقیر احمد
کلچرل سیکرٹری چوہدری عامر ریاض
حوالے
حامد سروہا-CA
صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا

Pakistan Association of Australia Announces Newly Elected Executive Team
Pakistan Association of Australia (PAA) is proud to announce its newly elected executive team, comprising a diverse group of individuals who are poised to lead the organization to new heights. Following is the list of newly elected executive team members:
Patron-in-Chief: Chaudhry Shafqat Abbas Batth
President: Hamid Saroha
Senior Vice President: Solicitor Muhammad Iqbal Chaudhry
Senior Vice President: Chaudhary Danish Munir
Public Officer: Chaudhry Khalid Saroha
General Secretary: Ashraf Chohan
Treasurer: Mateen Chaudhry
Joint Secretary: Suleman Warraich
Information Secretary: Affan Shahid
Assistant Treasurer: Touqeer Ahmed
Cultural Secretary : Chaudhry Amir Riaz
Regards
Hamid Saroha-CA
President, Pakistan Association of Australia

    استعفیٰ یا برطرفی؟ بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق فیصلے کی گھڑی آگئیپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وائٹ بال ٹیم ک...
15/11/2023


استعفیٰ یا برطرفی؟ بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق فیصلے کی گھڑی آگئی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم وائٹ بال ٹیم کے کپتان رہیں گے یا نہیں، اس حوالے سے اہم فیصلہ آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی میٹنگ میں متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد کپتان اور ٹیم ڈائریکٹر سے وضاحت طلب کی گئی ہے۔ آج میٹنگ میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کپتان سے دو ٹوک بات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم خود ہی پی سی بی کے کسی فیصلے سے قبل قیادت چھوڑنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ذکا اشرف کپتان سے الگ ملاقات بھی کریں گے جہاں انہیں کپتانی چھوڑنے کا مشورہ دیا جاسکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ اور دیگر سینیئر کھلاڑیوں کا یہ خیال ہے کہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں بابر کو کپتان برقرار رکھنا چاہیے جبکہ صرف وائٹ بال میں ذمہ داری واپس لینے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

  معروف ٹک ٹاکراور وی لاگر علیزہ سحر اور ان کے شوہر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر شادی کے اگلے روز ہی گرفتار کرلیا گیا۔تفصیل...
14/11/2023


معروف ٹک ٹاکراور وی لاگر علیزہ سحر اور ان کے شوہر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر شادی کے اگلے روز ہی گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق علیزہ سحر نے دل محمد کمہار نامی شخص سے شادی کی جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں سے زیر گردش ہیں، ان خبروں کے مطابق علیزہ نے شادی کیلئے چند شرائط رکھی تھیں۔
معروف وی لاگر کی شادی کیلئے پہلی شرط کے مطابق طلاق کی صورت میں شوہر کو 2کروڑ روپے ادا کرنا پڑیں گے اوروہ اپنے والدین کے ساتھ رہنے کے علاوہ وی لاگنگ کرتی رہیں گی جبکہ آمدن صرف اپنے والدین کو دیں گی۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق علیزہ سحر او ر ان کے شوہر کو اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر علیزہ سحر اور اُن کے شوہر کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
جس میں وہ اسلحے کی نمائش کرتی نظر آرہی ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور ٹک ٹاکر کو شوہر کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔
تاہم اسلحے کا لائسنس پولیس کو دِکھایا جس کے بعد اس جوڑے کو رِہا کردیا گیا۔

پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کیے صدر چوہدری حامد سروہا جانب سے پی ٹی آئی کی رہنما سبین گل خان کے اعزاز میں پر تکلف عش...
14/11/2023

پاکستان ایسوسی ایشن آف آسٹریلیا کیے صدر چوہدری حامد سروہا جانب سے پی ٹی آئی کی رہنما سبین گل خان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کمیونٹی کی شرکت۔

اشفاق احمد💕🥀🌹🌸🌼💖🏵. . . .
14/11/2023

اشفاق احمد💕
🥀🌹🌸🌼💖🏵. . . .






Address

Rawalpindi
Islamabad

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+61413071213

Website

https://youtube.com/@Rajataseer?si=TTDdaQ2SiOOGKB__

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Humwatan news ہم وطن نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share