ویٹرنری میڈیسن بنانے والی صنعت مشکلات کا شکار
ویٹرنری میڈیسن بنانے والے کاروباری وفد کی نائب صدر لاہور چیمبر عدنان خالد بٹ سے ملاقات
ویٹنری انڈسٹری ملکی ڈیری اینڈ لائیوسٹاک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔وفد
کراچی میں برائلر فارم ریٹ فکس
کمشنر کراچی نے زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت کے نرخ مقرر کر دیئے
زندہ مرغی 310 روپے کلو، زندہ برائلر فارم ریٹ 318 روپے کلو مقرر
زندہ برائلر ھول سیل قیمت 324 روپے، برائلر گوشت کی قیمت 502 روپے کلو مقرر
فارمر کی موجودہ دماغی حالت
رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں میں وہاڑی کا سُپروائزر فیڈ اور ڈیزل چوری بیچتے رنگے ھاتوں پکڑا گیا
إِنَّا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
آج 13 اگست 2023 بروز اتوار کی صبح کا سورج پولٹری انڈسٹری کے لیے ایک المناک خبر ساتھ طلوع ہوا.
جدید انڈسٹریز کے مالک اور روح رواں جناب میاں جان محمد جاوید صاحب کی اچانک دل کا دورہ پڑنے سے وفات ہو گئی. پولڑی انڈسٹری سے وابستہ تمام لوگ اس خبر سے دل گرفتہ ہیں.
بے شک مرحوم ڈاکٹر صادق صاحب اور مرحوم ڈاکٹر اسلم صاحب کے بعد یہ تیسرا بڑا نقصان ہے. اتنے بڑے انڈسٹریل گروپ اور سیٹ اپ بڑی مشقت اور جیداری سے کھڑے کیے جا سکتے ہیں.
میاں جان محمد جاوید صاحب نے بڑی محنت سے جدید گروپ کو کھڑا کیا جس سے ہزاروں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے. پولٹری انڈسٹری کا بڑا نقصان ہے.
جان اللہ کی امانت ہے ہر کسی نے ایک نا ایک دن جانا ہے.
برائلر فارمرز اسوسی ایشن اس نقصان کو پولٹری کے لیے بڑا نقصان سمجھتی ہے . اور میاں جان محمد جاوید صاحب کی اس بے وقت موت پر گہرے غم و رنج کا اظہار کرتی ہے.
برائلر کمیونٹی سے استدعا ہے کہ مرحوم میاں جان محمد جاوید صاحب کے لیے دعا مغفرت کریں اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا.
اللہ پاک میاں جان محمد جاوید کی مغفرت فرمائے اور انکے وارثان کو ہمت دے کہ انکے اس مشن کو جاری و ساری رکھیں.آمین
منجانب
برائلر فارمرز اسوسی ایشن پنجاب