It's Broken Aariz

It's Broken Aariz ہم الگ نہیں ہوئے، لیکن ہم کبھی نہیں ملیں گے😣

13/11/2023

I fell in love with you and what I mean by you, I mean by who you are. I didn't fall in love with you just because of your body or looks, I fell in love with your voice and your laugh. I fell in love with the way you treat me and love me I
love you and you deserve the
whole world.

میری زندگی میں جو حالات در پیش آتے ہیں وہ پس میں اور میرا رب ہی جانتا ہے اور میں اس بات پر خود سے بہت مطمئن ہوں کہ میں ن...
28/10/2023

میری زندگی میں جو حالات در پیش آتے ہیں وہ پس میں اور میرا رب ہی جانتا ہے اور میں اس بات پر خود سے بہت مطمئن ہوں کہ میں نے کسی بھی رشتے سے بے وفائی نہیں کی میں نے دوسروں کو خوش رکھنے کے لئے اپنی خوشیاں ان پر وار دیں میں نے ہر ایک شخص کا مان رکھا وہ الگ بات ہے کہ کسی نے میری زات کو سمجھا ہی نہیں جانا ہی نہیں
ویسے بھی لازمی نہیں کہ جیسے آپ محبت دیی عزت دیں تو بدلے آپکو بھی وہی سب ملے بس دکھ اس بات کا ہے کہ کاش مجھے بھی تھوڑی سی خوشیاں مل جائیں میں
مجھے بھی زندگی کے وہ سارے خوشنما رنگ دیکھنے کو ملتے جن کو حاصل کر کے انسان کہتا کہ زندگی واقعی خوبصورت بےکاش کوئی ہوتا جو میرا ہاتھ پکڑ کر کہتا کہ میں ہوں نہ تمہارے ساتھ اور کوئی نہیں تمہارا تو کیا ہوا؟ کاش میں بھی کبھی کہ پاتا کہ زندگی واقعی بہت حسین ہے ؟ مگر زندگی کی تعریف کرنے کے لئے اور ایسے خوبصورت الفاظ استعمال کرنے کے لیئے آپکی زندگی میں خوشی نام کی وجہ ہونی چاہیے
میی اپنی زندگی اور اپنے گزرے حالات سے خوش نہیں
تو کیا ہوا مگر میں اس بات پر تو
بہت خوش ہوں کہ میں نے کسی کا مان نہیں توڑا کسی کا بھروسہ نہیں کھویا کسی سے بے وفائی نہیں کی کسی کا دامن نہیں چھوڑا کہ اور نہ ہی کسی کو عادی بنا کر کنارہ کیا میں نے رشتوں میں بے وفائی تو نہیں کی

19/10/2023

میں چاہتا ہوں میرا کوئی ہمراز بنے مجھے آدھا گھنٹہ گلے سے
لگا کر میری ساری باتیں سنے میں کس قدر ازیت میں ہوں، میری آنکھیں کیوں نم رہتی ہیں میں کیوں رشتوں سے
بھاگتا ہوں کوئی مجھے اس کیفیت سے نکالے ورنہ یہ وحشتیں، یہ ازیتیں یہ دکھ یہ روگ مجھے روز ماریں گے پل پل ماریں گے جیسے کچھ سالوں سے مارتے آ رہے ہیں

کیا پوچھ رہے ہیں آپ کہ میں کہاں تھا ؟ میں اپنے کمرے میں درد کے بستر پر لیٹا تھا جہاں تقدیر کی کڑیوں سے ہنی بے بسی کی زنج...
17/10/2023

کیا پوچھ رہے ہیں آپ کہ میں کہاں تھا ؟ میں اپنے کمرے میں درد کے بستر پر لیٹا تھا جہاں تقدیر کی کڑیوں سے ہنی بے بسی کی زنجیروں نے میر اوجود جکڑ رکھا تھا ۔ ۔ !!! میر اکمرہ جہاں اداسیاں رقص کرتی ہیں جس کی وحشت زدہ سفید دیوار میں کسی بیوہ کے بے رنگ لباس کا منظر پیش کرتی ہیں جو اپنی باقی کی تمام زندگی کی رعنائیاں کھو چکی ہو جو اداس فضاوں کی سر سراہٹ کے نوحے پہ اپنی تنہائیوں کا ماتم کرتی ہو میرا کمرہ جہاں میرے جگر کے ٹکڑے طشت میں پڑے ہیں اور آنکھوں سے خون جاری ہے میرا کمرہ جہاں میں موت کی اس آخرہ بجکی کا انتظار کر رہا ہوں جو میری تمام خواہشات کا قتل کر دے گی میرا کمرہ جہاں کوئل کی سریلی آواز نہیں بلکہ ویرانے میں کسی درخت سے لٹکے جوان کی چیخ و پکار سنائی دیتی ہے اپنے کمرے میں ہوں میرا کمرہ جہاں کچھ بھی نہیں میں بھی نہیں کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ میں کیا ہوں ؟ کون ہوں ؟ میں رنگ بدلتا ہوں میں صحراوں میں رہتے ہوئے بادلوں کے پیراہن اوڑ کر برفیلی پہاڑیوں کی چوٹیاں پچھلا سکتا ہوں میں نہ آپ سمندر کی
لہروں میں سمٹ کر ساحل کی ریت کو جھلسا سکتا
ہوں ۔ میں آگ کی لپٹوں میں نیلی روشنی سے کسی
حسینہ کی آنکھوں کو خیرہ کر سکتا ہوں میں کیا
ہوں میں خود نہیں جانتا مگر میں ہوں ۔ تم سب کے سامنے ہوں مخفی ہوں مجھے کوئی سمجھ نہیں پارہا
کہ میں کیا ہوں شاید میں ہوں ہی نہیں یہ فقط میرا وہم ہو کہ میں ہوں ۔

17/10/2023

کتنی مرتبہ ایسا ہوتا ہے
کہ تم لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوتے ہو اور تمھاری روح چیخ چیخ کر کہہ رہی ہوتی ہے کہ یہ میری جگہ نہیں
اور نہ میرا اس عالم سے کوئی تعلق ہے
آسمان کے تارے اکثر پوچھا کرتے ہیں
کیا تمہیں ابھی بھی انتظار ہے اُس کے لوٹ آنے کا؟؟؟ اور دل مسکرا کر یہ کہتا ہےمجھے تو اب بھی یقین نہیں ہوتا اُس کے جانے کا

11/10/2023

پتا ہے ایک دن جب میں بیمار ہوا تو اس نے مجھے کال کی تو کہتی ہے پلیز ڈاکٹر کے پاس جائیں چیک اپ کروا لیں اگر آپ کو کچھ ہوا تو میرا کیا ہو گا میں مر جاؤں گی اس وقت مجھے لگا تھا کے وہ مجھ سے بے حد محبت کرتی ہے، مجھے کبھی چھوڑ کر نہیں جائے گی اس وقت اس کا تڑپنا میرے لیے میرے لیے ہمدردی دیکھانا جیسے کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو سچ میں مر جائے گی اور آج جب میرا سر درد سے پھٹ رہا ہے، میں پل پل مر رہا ہوں آنکھیں رو رو کے لال ہو گئی ہیں تو اُس کو کوئی فرق ہی نہیں پڑتا آخر لوگ کیسے اپنی عادتیں ڈال کر
بدل جاتے ہیں🙂

11/10/2023

تم وہ واحد شخص تھے جس کے لئے میں نے اپنی انا قربان کر دی جس کے پیروں میں مینے اپنی خود داری رول دی جس کے سامنے میں کمزور پڑا جس سے میں نے محبت کی بھیک مانگی پر تم نے مجھے سبق دیا کہ کوئی کتنا بھی عزیز ہو کوئی کتنا بھی قیمتی ہو اس کے سامنے اپنی خود داری مت بارنا اپنی انا مقدم رکھنا رشتہ بھی نبھانا تو حد میں محبت بھی کرنا تو توازن میں تم نے مجھے سمجھا دیا کہ بے قدرے لوگوں کے سامنے کبھی بھیک نہیں مانگنا اور اب میری خود داری وہ دیوار بن چکی ہے جس میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا اب دنیا میں میرے لئے ہر چیز سے زیادہ ایک چیز قیمتی ہے اور وہ میری . انا ہے

08/09/2023

ہر شخص کبھی نہ کبھی کسی نہ کسی کو اپنی نیندیں اور خواب سونپ دیتا ہے۔ اور شاید تمہارے معاملے میں بھی میرے ساتھ ایسا ہی ہوا ہے۔ میں نے اپنے تمام خواب اپنی خواہشات اپنے وجود کی نیندیں سب تمہارے نام کیا مگر بدلے میں مجھے بے چینی ملی۔ تم سے جدا ہونے کے بعد میں گرتا جارہا ہوں میری طبیعت کا اندازہ مجھے بھی نہیں ہورہا۔ ایسا لگتا ہے جیسے میرا

وجود ختم ہورہا ہے۔ تمہاری یاد کسی خوفناک تباہی کی طرح مجھے نقصان دے رہی ہے۔🥹🙂

04/09/2023

خدا کی قسم کسی کو بھی نہیں بخشوں گا بس وہ وقت آنے دو جب جج میرا خُدا اور وکیل میں خود ہوں گا بر آنسو ہر سسک کا بدلہ لونگا ہر وہ خواہش جو مجھ میں مار دی گئی ہر آس جو ختم کر دی گئی سب کا حساب لوں گا

01/09/2023

جب اپنوں کے درمیان بیٹھے ہوئے آنکھ پانی سے بھر جائے منہ چھپا کر آنسو صاف کرنے پڑیں اور چہرے پر زبردستی کی مسکراہٹ سجانی پڑے تب زندگی سے زیادہ بے رحم کچھ نہیں لگتا

21/07/2023

زره سی عمر میں کتنے زمانے دیکھ

20/07/2023

ہم ایسے سوچتے ذہنوں اور حساس دلوں کا حل یہ ہے کہ ساری الجھنیں اور خواب لے کر وقت سے پہلے بہت پہلے سپرد خاک ہو جائیں

میں جب تھک جاتا ہوں تو زندگی کے صفحاتواپس پلٹ کر دیکھنا شروع کر دیتا ہوں اور اس صفحے پر آکر رُک جاتا ہوں جہاں زندگی تمہی...
19/12/2022

میں جب تھک جاتا ہوں تو زندگی کے صفحات
واپس پلٹ کر دیکھنا شروع کر دیتا ہوں اور اس صفحے پر آکر رُک جاتا ہوں جہاں زندگی تمہیں مجھ سے ملاتی ہے اور میں دیکھتا ہوں کہ زندگی تو اس صفحے سے آگے بڑھی ہی نہیں وہی صفحہ صفحۂ زیست رہا باقی سب تو آتے جاتے موسم ٹھہرے
🙃

مجھے ایسا لگتا ہے شاید اب میں گزرتے دنوں کے ساتھ اپنا ذہنی توازن کھوتا جا رہا ہوں شاید اب میں نفسیاتی مریض ہوتا جا رہا ہ...
18/12/2022

مجھے ایسا لگتا ہے شاید اب میں گزرتے دنوں کے ساتھ اپنا ذہنی توازن کھوتا جا رہا ہوں شاید اب میں نفسیاتی مریض ہوتا جا رہا ہوں۔ یونہی بیٹھے بیٹھے آنکھیں نم ہو جاتی ہیں، کہنے کو میرے پاس ہر رشتہ ہے پھر بھی خود کو جیسے لا وارث محسوس کرتا ہوں، ہجوم میں ہوتے ہوئے بھی ایک سناٹا سا محسوس ہوتا ہے.ایسا لگتا ہے جیسے میرا سب کچھ چھن گیا ہو،کسی بھی چیز میں من نہیں لگتا،موبائیل کو ہاتھ میں پکڑ کہ گھنٹوں سوچتا رہتا ہوں کہ کیا کرنا ہے،عجیب قسم کی بے چینی ہے کسی بھی ایک جگہ رکا نہیں جاتا،بس دل چاہتا ہے کہیں دور چلا جاؤں جہاں میرے
سواء کوئی نہ ہو، وہاں جا کر بہت زور زور سے چیخوں، اپنے بال کھینچوں نوچ لوں اپنا منہ خود کو بس مار گراؤں شاید میں نفسیاتی مریض ہوتا جا رہا ہوں یا پھر میں ہو چکا ہوں 🙃

Address

Hyderabad

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when It's Broken Aariz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share