Mr Hunza

Mr Hunza ...........

27/06/2023

نفسیاتی بھوک اچھے بھلے ہنستے بنستے خواتین کے گھر تباہ کردے گی۔۔۔
نور علی

گلگت بلتستان:رینٹ اے کار والے اس سے زائد کرایہ لیں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی....نور علی.
26/06/2023

گلگت بلتستان:
رینٹ اے کار والے اس سے زائد کرایہ لیں گے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی....
نور علی.

25/06/2023

ہنزہ......التت:
التت ہنزہ کا اہم سیاحتی مقام ہے۔
ہم خوبصورت التت میں یہ کیا دیکھ رہے ہیں۔
ہم التت میں پڑھے لکھے لوگوں کے اندر یہ کیا دیکھ رہے ہیں۔
ہم صاف اور سبز التت میں یہ کیا دیکھ رہے ہیں۔
ہم التت میں پینے کے پانی میں یہ کیا دیکھ رہے ہیں۔
بہت افسوس ہے.....!!!

24/06/2023
22/06/2023

ہنزہ:
التت وادی میں (احمد آباد روڈ پر) خوبصورت آبشار...

19/06/2023

ہنزہ.... علی آباد یوٹیلیٹی سٹور:
مہنگائی کے حالات میں یوٹیلیٹی اسٹور خالی...!!!
لوگوں کے لیے کھانے پینے کی کوئی اہم چیزیں دستیاب نہیں۔
جیسے دال , چاول، کھانا پکانے کا تیل، چینی وغیرہ وغیرہ....
یوٹیلیٹی سٹور میں صرف کچرا ملے گا.....!!!
عوام پرشان اور
خالی ہاتھ واپس ہو رہے ہیں
حکومت سے اپیل ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور میں غریب لوگوں کو سہولت فراہم کی جائے۔
رپورٹ:
نور علی

افسوس ناک خبر۔گلگت بلتستان کے سینئر صحافی حامد نگری جو روزنامہ اوصاف سے وابستہ ہیں آج دن ساڑھے تین بجے قراقرم یونیورسٹی ...
18/06/2023

افسوس ناک خبر۔
گلگت بلتستان کے سینئر صحافی حامد نگری جو روزنامہ اوصاف سے وابستہ ہیں آج دن ساڑھے تین بجے قراقرم یونیورسٹی پل، ذوالفقار آباد سایڈ کے قریب سے دریا میں چھلانگ لگانے کی اطلاع اور ابھی تک لاپتہ ہے، پولیس اور خفیہ ایجنسیاں ان کو تلاش کرنے میں کردار ادا کرے۔
واضح رہے حامد نگری نے واقعہ سے کچھ قبل اپنی فیسبک وال پہ ایک شخص کی طرفسے مسلسل بلیک میلنگ کرنے کا بھی ذکر کیا ہے جس سے تنگ آکر انہوں نے یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہو گیا ہے

عارضی دنیا خدا حافظ۔             ““““““““““““““““““““““““““دوستو میں آپ سے معافی چاہتے ہوئے اس عارضی دنیا سی عالم بقا کی...
18/06/2023

عارضی دنیا خدا حافظ۔
““““““““““““““““““““““““““
دوستو میں آپ سے معافی چاہتے ہوئے اس عارضی دنیا سی عالم بقا کی جانب رخصت ہورہا ہوں . میری موت کا واحد زمہ دار زاکر جرنلسٹ نامی شخص ہے جس کو میں نے خبر لکھنا سکھایا اور وہی میری زندگی کا دشمن بن گیا وہ بھی محض پیسوں کیلئے ۔ مجھے بلیک میل کرکے اور قتل کی دھمکیاں دیکر لاکھوں روپے بٹور لئے ۔ دفتر میں گھر میں اور بازار میں مسلسل میرا پیچھا کرتے اور دھمکاتے ہوئے میری زندگی اجیرن بنا دی مجھے لاگوں کا مقروض بنادیا۔ مجھ سے گن پوائنٹ پر ایک چیک بھی وصول کیا ہے تاک بلیک میلنگ کا سلسلہ جاری رہے جسکی اطلاع میں نےولی ایس ایچ او سٹی اور ایس ڈی پی او کو دیدی ہے ۔ اس ساری صورتحال سے تنگ آکر میں نے خودکش کا غنیمت جانا ہے۔ میری صحافی دوستوں ، عسکری اداروں ، پولیس حکام اور ارباب اختیار سے التجا ہے کہ ایسے بلیک میلر کو نشان عبرت بنائیں اور میری رقم وصول کرکے متاثرین کو واپس کیا جائے۔ میں دریا میں چھلانگ لگا کر خدا حافظ کہ رہا ہوں اور میں اپنے منسٹر صاحب کی مجھ پر شفقت اور نوازشات پر سلام پیش کرتا ہوں اور اپنے دفتری ساتھیوں کے تعاون کا شکر گزار ہوں ۔ آخر میں اپنی معصوم بجیوں اور اہل خانہ سے اس اقدام پر معافی مانگتا ہوں ہوسکے تو وہ مجھے معاف کریں ۔
خئیر اندیش
حامد نگری

ہنزہ.... مومن آباد:مومن آباد موڈ میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ3 سیاح ممولی زخمیموڈ میں گاڑی بے قابو ہونے کے باعث حادثہ پیش...
13/06/2023

ہنزہ.... مومن آباد:
مومن آباد موڈ میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ
3 سیاح ممولی زخمی
موڈ میں گاڑی بے قابو ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا
رپورٹ: نور علی سماجی کارکن

ہنزہ:میں التت ہرچی سے وین ڈرائیور دیدار ہوں۔آج میں گلگت سے ہنزہ آرہا تھا تو میرا پرس گم گیا ہے.اہم دستاویزات CNIC ATM کا...
12/06/2023

ہنزہ:
میں التت ہرچی سے وین ڈرائیور دیدار ہوں۔
آج میں گلگت سے ہنزہ آرہا تھا تو میرا پرس گم گیا ہے.
اہم دستاویزات CNIC ATM کارڈ اور رقم موجود تھی۔
اگر کسی کو ملے تو رابطہ کریں۔ 03495487954
اور انعام بھی دیں گے۔
شکریہ

بابوسر روڈ پر سفر کرنے والے  سیاح ان احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔1۔بابوسر ٹاپ سے چلاس کی طرف گاڑی کو پہلے اور دوسرے...
11/06/2023

بابوسر روڈ پر سفر کرنے والے سیاح ان احتیاطی تدابیر کا خاص خیال رکھیں۔

1۔بابوسر ٹاپ سے چلاس کی طرف گاڑی کو پہلے اور دوسرے گیئر میں چلائیں۔اور بریک کا استعمال کم سے کم کریں۔

2۔اگر گاڑی آٹومیٹک ہے تو L پر گاڑی چلائیں

3۔بابوسر ٹاپ سے چلاس آتے وقت 3،2 مقامات پر گاڑی کھڑی کر کے ویل ٹھنڈا کریں۔

4۔تھک رضاکار فورس سیاحوں کو درپیش مشکلات کے لئے وجود میں لایا گیا ہے۔ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

5۔بچوں کو پیسے دیکر گداگری کو فروغ دینے سے پرہیز کریں

6۔کچرا جگہ جگہ پیھکنے سے اجتناب کریں۔۔۔

7۔برف پہ چلتے وقت بچوں کا خیال رکھیں اور فوٹو لیے وقت احتیاط سے کام لیں۔کیونکہ برف کے تودے گرنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔

8۔کسی بھی ناخشگوار واقع کی اطلاع ۔05812 1122 ۔05812930037 پر فوری طور پر کریں۔

9 بابوسر ٹاپ اور زیرو پوائنٹ کے کے ایچ پر واقع پولیس چک پوسٹ پر گاڑی نمبر اور شناختی کاڑد نمبر ہر صورت اندراج کرائیں۔۔

10۔۔سلائڈنگ ایریاز میں گاڑی کھڑی کرنے سے گریز کریں

11۔یک طرفہ ٹریفک میں اپنی لائن میں رہیں۔ اور رات کے وقت تیز لائٹ کا استعمال نہ کریں۔۔

گلگت بلتستان:گلگت بلتستان میں سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات کیلئے 50ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات ک...
11/06/2023

گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان میں سرکاری سکولوں کے طلبہ وطالبات کیلئے 50ہزار روپے تک قرض دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات کے گروپ پراجیکٹس کا مقابلہ کرایا جائیگا، 250 بہترین گروپ پراجیکٹس کو 50٫50 ہزار روپے قرضہ دیا جائیگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ طلبہ وطالبات کو یہ قرضے قراقرم کوآپریٹو بینک کے تعاون سے دئیے جائیں گے، STEM، آنٹرپرینیورشپ، اورکمیپوٹر کے طلبا وطالبات کو یہ قرضے دئیے جائیں گے۔

طلبا جون کے آخر تک اپنے پراجیکٹس جمع کرواسکتے ہیں، ماہرین کی ٹیم طلباکے 250بہترین پراجیکٹس کا انتخاب کرے گی جنہیں قرضے دئیے جائیں گے۔

ہنزہ:لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ناصر آباد کے قریبکے کے ایچ ایک بار پھر بلاک ہو گیا ہے۔ مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے اور امید...
10/06/2023

ہنزہ:
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ناصر آباد کے قریب
کے کے ایچ ایک بار پھر بلاک ہو گیا ہے۔
مشینری کو متحرک کر دیا گیا ہے اور امید ہے کہ 2 گھنٹے میں سڑک کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا جائے گا۔

شاہراہ قراقرم گینی کے مقام پر کوسٹر اور رینٹ کار آپس میں ٹکڑا گئے.
10/06/2023

شاہراہ قراقرم گینی کے مقام پر کوسٹر اور رینٹ کار آپس میں ٹکڑا گئے.

دیامیر:12 جون سے بابوسر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دیامیر
10/06/2023

دیامیر:
12 جون سے بابوسر روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا
۔ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن دیامیر

ہنزہ:ایف ڈبلیو او نے نصیر آباد کے قریب KKH روڈ کو ٹریفک کے لیے یک طرفہ کلیئر کر دیا۔گزشتہ رات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے رو...
10/06/2023

ہنزہ:
ایف ڈبلیو او نے نصیر آباد کے قریب KKH روڈ کو ٹریفک کے لیے یک طرفہ کلیئر کر دیا۔
گزشتہ رات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے روڈ بلاک ہو گیا تھا۔

ہنزہ:ناصر آباد کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند....
09/06/2023

ہنزہ:
ناصر آباد کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ ہونے کی وجہ سے شاہراہ قراقرم ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند....

پاکستان مسلم لیگ ن کیطرف سے ضلع ہنزہ کے عوام کو دیئے گئے عوامی اہمیت کے منصوبوں کو نااہل ،نکمہ بزدار سرکار اور انکے ناہل...
09/06/2023

پاکستان مسلم لیگ ن کیطرف سے ضلع ہنزہ کے عوام کو دیئے گئے عوامی اہمیت کے منصوبوں کو نااہل ،نکمہ بزدار سرکار اور انکے ناہل سفارشی آفیسران کی غفلت نے تباہ و برباد کر دیا ۔۔۔اس وقت پورا ضلع بیمار منصوبوں کا قبرستان بن چُکا ہے ۔۔۔ایسے میں ضلعی انتظامیہ کی ابتدائی کوشش کو سراہتے ہوئے توقع کیجاتی ہے کہ یہ فوٹو سیشن ثابت نہ ہو ۔۔۔مزکورہ منصوبوں پر اس وقت نہ صرف کام کے آغاز کی ضرورت ہے بلکہ متعلقہ ٹھکیدار اور ملوث ذمہدران کے خلاف کاروائی بھی وقت کہ ضرورت ہے۔۔۔۔
1-علی آباد تا کریم آباد ٹرک ایبل روڈ پانچ سال سے سست روی کا شکارہے۔
2۔ کریم آباد تا التت آر سی سی پل اور روڈ 2018سے تعطل اور تاخیر کا شکار ہے۔
3- زیرو پوائنٹ سے ثمرقند پل کے اطراف بننے والی انتہائی اہمیت کے حامل منصوبہ عوام کے لیے درد سر اور ٹھکیدار فرار ہے 4
-التت تا احمد آباد روڈ ٹھکیدار اور محکمہ تعمیرات عامہ ہنزہ کی ملی بھگت سے موت کا کنواں بنا ہوا ہے اور عرصہ دراز سے ٹھکیدار غائب ہے
5-علی آباد کے قبرستان کے لیے روڈ کو سیاسی بنیاد پر التواء کا شکار کیا گیا جبکہ اسکا ٹھیکہ دینے تین سال ہوگئے ۔۔
5 -سوست گوجال کے ششکتر پانی کے منصوبے میں بڑے پیمانے میں کرپشن اور غیر معیاری پائپ کے باعث عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ۔
6-شیناکی میں خضر آباد تا خانہ باد روڈ سرکاری سرپرستی میں با اثر ٹھکیدار کی ملی بھگت سے تباہ حال ہے ۔
7 ۔۔گوجال میں لنک روڈ میں خدااباد اور غلکن گزشتہ پانچ سال سے کام بند ہے۔
8-چیپورسن میں تین پلوں اور بند بانے کے منصوبے التواء کا شکار ہے ۔۔
8-ششمال کے راستے فیز 1اور شمشال آرسی سی پل التواء کا شکار
9-سوست،مورخون،گلمت سمیت ہنزہ کے درجنوں سکول کے منصوبے نامکمل اور التواء کا شکار ہے ۔
10۔چیپورسن 1 میگاواٹ منصوبہ سست روی کا شکار ہے۔
11-ضلع ہنزہ میں لوکل گورنمنٹ کے 12 منصوبے نامکمل اور خصوصی توجہ کا طلب گار یے۔۔ان منصوبوں کے علاؤہ درجنوں چھوٹے بڑے منصوبے جو پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ نے عوام کے فلاح کے لئے شروع کیا تھا وہ التواء کا شکار ہیں ان تمام منصوبوں کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ کے زمہ داران نے حال ہی میں تعینات ڈپٹی کمشنر ہنزہ سے ملاقات میں آگاہ کیا گیا ہے جس کچھ اثرات نظر آنے لگیں ہیں ۔انتظامیہ مزید تیزی اور تندہی سے ان منصوبوں کی تکمیل اور تاخیر کے زمہ داران کے خلاف کاروائی عمل لایا جائے ۔۔۔پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ ان کرپٹ عناصر کے خلاف کاروائی میں انتظامیہ کے پشت پر کھڑی ہے بصورت دیگر عوامی شدید ردعمل سے کوئی بھی نہیں بچ سکتا۔
ریحان شاہ چیف آرگنائزر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ و امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان حلقہ 6
Thanks Roznama Hunza

09/06/2023

گلگت بلتستان کا غیر ترقیاتی بجٹ 47 ارب سے بڑھا کر 51 ارب روپے کر دیا گیا ۔

ہنزہ......کریم آباد سے التت لنک روڈ:اسسٹنٹ کمشنر حسین شاہ نے چیف آفیسر ایم سی حسین اکبر کے ہمراہ کریم آباد سے التت تک زی...
09/06/2023

ہنزہ......کریم آباد سے التت لنک روڈ:
اسسٹنٹ کمشنر حسین شاہ نے چیف آفیسر ایم سی حسین اکبر کے ہمراہ کریم آباد سے التت تک زیر تعمیر لنک روڈ کا دورہ کیا۔
سب انجینئر ورکس ڈیپارٹمنٹ نے کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی.
ٹھیکیدار کو التت پل تک کا کام ہر صورت مکمل کرنے کی 2 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی.
بصورت دیگر اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہنزہ:حسن آباد پل کا کام شروع...پیلرز مکمل بیم رکھنے کا کام جاری.....
09/06/2023

ہنزہ:
حسن آباد پل کا کام شروع...
پیلرز مکمل بیم رکھنے کا کام جاری.....

ہنزہ...چیری فیسٹیول 8 جون 2023التت فورٹ ایریا میں ڈرائی فروٹ اور ہینڈ کرافٹ کا خوبصورت بازار...آج (بین الاقوامی فنڈ برائ...
08/06/2023

ہنزہ...
چیری فیسٹیول 8 جون 2023
التت فورٹ ایریا میں ڈرائی فروٹ اور ہینڈ کرافٹ کا خوبصورت بازار...
آج (بین الاقوامی فنڈ برائے زرعی ترقی) IFAD تنظیم کی جانب سے چیری فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
تصاویر:
محمد علی حبیبی التت
رپورٹ:
نور علی احمد آباد

سکردو پی آئی اے حکام نے سکردو سے لاہور جانے والا کینسر کا مرض میں مبتلا مریض کو جہاز میں بٹھانے سے انکار کردیا،تفصیلات ک...
07/06/2023

سکردو پی آئی اے حکام نے سکردو سے لاہور جانے والا کینسر کا مرض میں مبتلا مریض کو جہاز میں بٹھانے سے انکار کردیا،تفصیلات کے مطابق شگر سے تعلق کینسر کا مریض کیمو تھراپی کے لئے شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور جانا تھا سکردو ائیر پورٹ پر مریض کا باپ روتا رہا مگر پی آئی اے کا سنگدل پائلٹ نے ان کے بیٹے کو جہاز میں بٹھانے سے صاف انکار کردیا،زرائع کے مطابق کینسر کے مریض کا ٹکٹ کنفرم تھا جسے آج ریجنل ہسپتال سکردو کے ڈاکٹر نے کیس لاہور میں شوکت خانم کینسر ہسپتال ریفر کیا گیا تھا،مگر پی آئی اے کے ذمہ داروں نے کینسر مریض جس کا تعلق غریب گھرانے سے ہے جہاز سے آف لوڈ کردیا گیا،کینسر میں مبتلا نوجوان قمر عباس کے والد محمد باقر نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور چئیرمین پی آئی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اُن کے ساتھ پی آئی اے کے پائلٹ کی جانب سے نارواسلوک کا نوٹس لیں اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

بابوسر ٹاپ اب تمام گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
07/06/2023

بابوسر ٹاپ اب تمام گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

07/06/2023

ہنزہ...... احمد آباد روڈ::::::::::
30 سال سے لاوارث احمد آباد روڈ......
کوئی پوچھنے والا نہیں......
کوئی جواب دینا والا نہیں.......
سڑک پہ پانی.....
سڑک پہ بڑا پتھر.....
نہر خراب......
دیواریں خراب.....
احمد آباد روڈ %80 خطرناک لینڈ سلائیڈنگ ایریا.....
پچھلے 40 سالوں سے کوئی پکا روڈ نہیں ہے۔
کے کے ایچ کو ملانے کے لیے آر سی سی پل کے بارے میں گزشتہ 20 سالوں میں حکومت کی طرف سے کوئی جواب نہیں ملا......
مقامی ٹھیکیدار کا بنا کوئی کام کرے 10 لاکھ کی لاٹری/ انعام.....
پھر بھی حکومت کی لاپروائی....
اور ساتھ ساتھ احمد آباد کے ذمہ داروں کی بھی خاموشی.....

*ایف ۔ آئی ۔اے( سائبر کرائم)  گلگت کی ایک اور کامیاب کاروائی* لڑکی کی غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا شادی ش...
06/06/2023

*ایف ۔ آئی ۔اے( سائبر کرائم) گلگت کی ایک اور کامیاب کاروائی*
لڑکی کی غیر اخلاقی اور نازیبا ویڈیو وائرل کرنے والا شادی شدہ جوڑا گرفتار۔
اس گھناونے جرم میں ملوث مرکزی ملزم کافی عرصے سے کراچی میں روپوش تھا۔ ایف آئی اے کی کامیاب کاروائی کے بعد شریک ملزم کے ساتھ دھر لیا گیا۔ واضح رہے کہ مذکورہ متاثرہ لڑکی کی غیر اخلاقی ویڈیوز عرصے سے سوشل میڈیا میں گردش کر رہی ہیں مزید یہ کہ ان تمام عناصر کی معلوم ات اکٹھی کرنے کے بعد ان کے خلاف گھیرا تنگ۔۔۔۔ مزید ہائی پروفائل گرفتاریاں متوقع۔۔۔

7th and 8th june 2023. VENUE  Altit Jataq Hunza please join us. Farmers from Hunza will display fresh cherries and other...
06/06/2023

7th and 8th june 2023.
VENUE Altit Jataq Hunza
please join us. Farmers from Hunza will display fresh cherries and other Agri products.
your presence will be highly appreciated. thanks
Beenazir Amjad

ہنزہ:ہنزہ میں آٹا کی شدید قلت اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر  خواتین کی جانب سے علی آباد میں احتجاج جاری...
06/06/2023

ہنزہ:
ہنزہ میں آٹا کی شدید قلت اور دیگر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر خواتین کی جانب سے علی آباد میں احتجاج جاری...

06/06/2023

ہنزہ.... کریم آباد روڈ...!!!
ہنزہ میں سیاحت عروج پر ہے۔
اور کریم آباد روڈ کی حالت بہت خراب ہے۔
جون کے مہینے میں 0 پوائنٹ سے ملبیری ہوٹل تک کام جاری ہے۔
لیکن یہ مارچ اپریل کے مہینے میں مکمل ہونا چاہیے تھا۔
لیکن بدقسمتی سے کام ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔
ایک کار کے ساتھ بائیک کو کراس کرنا ممکن نہیں ہے۔
مقامی اور سیاح کے لیے عزاب بن گیا ہے۔
حکومت سے درخواست ہے کہ یہ کام ایک ہفتے میں مکمل کیا جائے۔
نور علی
سماجی کارکن

جامعہ قراقرم میں تیزی سے پھیلنے والے غیر مناسب ٹک ٹوک ٹرینڈ اور غیر مناسب پروگرامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں نہای...
05/06/2023

جامعہ قراقرم میں تیزی سے پھیلنے والے غیر مناسب ٹک ٹوک ٹرینڈ اور غیر مناسب پروگرامات کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں نہایت افسوس ہوتا ہے جب ایسے واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جن کی وجہ سے جامعہ قراقرم کی بیرونی معاشرے میں غلط تصور جاتا ہے جامعہ ذمہ داران ان سب پروگرامات کے اوپر پابندی عائد کریں جن کی وجہ سے اسلام اقدار اور گلگت کے کلچر کو زک پہنچتا ہے۔ عملاً سخت اقدامات کی ضرورت ہے ورنہ لوگ جامعہ کو غلط الفاظ سے یاد کرینگے۔
ترجمان: آئی ایس او جامعہ قراقرم یونٹ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن( kiu یونٹ)

ہنزہ:ڈپٹی کمشنر غضنفر علی خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر مجسٹریٹ ہیڈکوارٹر علی آباد نے گیس کی قیمتوں کو چیک کرنے اور اس پر ...
05/06/2023

ہنزہ:
ڈپٹی کمشنر غضنفر علی خان صاحب کی خصوصی ہدایات پر مجسٹریٹ ہیڈکوارٹر علی آباد نے گیس کی قیمتوں کو چیک کرنے اور اس پر عمل درآمد کرانے کے لیے مختلف گیس سلنڈر کی دکانوں کا دورہ کیا جن کا حال ہی میں انتظامیہ کی طرف سے نوٹیفکیشن کیا گیا ہے۔
حکومت کے مقرر کردہ نرخوں پر گیس فروخت کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں بصورت دیگر دکانوں کو سیل کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

09/02/2022
District Hunza has been trolled over social sites for not having a single candidate on open merit for MBBS last year. Bu...
09/02/2022

District Hunza has been trolled over social sites for not having a single candidate on open merit for MBBS last year.
But this year, it's a privilege to announce that 6 candidates have made it on the open merit seats of MBBS reserved quota and 2 candidates have made their way on district seats of Hunza.

Open merit MBBS nominees:
1. Razi Ullah Baig
2. Ahtisham Ullah Baig
3. Noor Ul Ain Haider
4. Purnoor Amin
5. Sikandar Ehsan
6. Eman Ali

District seat nominees of Hunza:
1. Selliyani khan
2. Ali Zain

It's a matter of great pride and we extend our heartiest felicitations to all our future doctors and their families.

31/01/2022
لینڈ سلاٸیڈنگ سے احمد آباد پاور ہاٸوسز کی نہر بری طرح متاثرہ ۔ عوام نے اپنی مدد آپ بحال کردیاہنزہ : ہنزہ احمد آباد کے عو...
08/01/2022

لینڈ سلاٸیڈنگ سے احمد آباد پاور ہاٸوسز کی نہر بری طرح متاثرہ ۔ عوام نے اپنی مدد آپ بحال کردیا

ہنزہ : ہنزہ احمد آباد کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت لینڈ سلاٸیڈنگ سے بری طرح متاثرہ پاور ہاٸوسز کی نہر کو بحال کردیا۔ حالیہ برفباری کی وجہ سے لینڈ سلاٸیڈنگ کے باعث احمد آباد کے دو پاور ہاٸوسز کی نہر بری طرح متاثر ہوگٸی تھی۔ اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ متاثرہ نہر کو عوام نے خود اپنی مدد آپ کے تحت بحال کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یا ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوٸی مدد فراہم نہیں کی گٸی۔ انہوں نے کہا کہ احمد آباد کے پاور ہاٸوسز سے التت، فیض آباد اور سراٹ کو بجلی فراہم کی جاتی ہے۔ عوام نے بجلی کی جلد بحالی کی خاطر خود نہر کو مرمت کیا ہے لیکن اس کو مزید بہتر طریقے سے مرمت کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے نہتر کی تعمیر نو و مرمت کے لٸے امداد کی اپیل کی ہے۔
Report by Noor Ali
Social Worker, Ahmedabad

Address

Dist Hunza, GB
Hunza
7500

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mr Hunza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Nearby media companies


Other News & Media Websites in Hunza

Show All