Facts behind the_curtain

Facts behind the_curtain پاکستان کے کسی بھی مسلے کی حقیقت کو جاننے کیلئے ہمارے ساتھ جوڑے رہیں۔
سچ ،سچ اور صرف سچ۔

رحمت خالق صاحب کی موجودہ حالت😂😁
06/08/2024

رحمت خالق صاحب کی موجودہ حالت😂😁

04/08/2024

داریل و تانگیر اضلاع کا معاملہ آخری مر حلے میں داخل،وزیر اعلی حاجی گلبر خان کی محنت رنگ لے آئی،اپنی عوام کا درینہ مطالبہ پورا کرنے پر حاجی صاحب داد کے مستحق ہے۔

30/07/2024

انحراف کیا ہے؟ اور اس حیاتیاتی،نفسیاتی اور عمرانیہ وجوہات:

•انحراف سے مراد کسی فرد کے وہ رویہ جات ہیں جو مروجہ معاشرتی اصولوں کے برعکس ہوں۔مثلا ٹریفک سنگل پر سرخ بتی دیکھائی دے تو رک کر انتظار کرنا اک معمولاتی عمل ہے تو اس کی خلاف ورزی انحراف کہلائے گی۔
حیاتیاتی نظریات:

بیالوجی کے مطابق اس کی تین وجوہات بتائی گئی ہیں:
1)اکم ذہانت انحراف کا باعث بنتی ہے۔
2)مردوں میں اضافی y کروموسوم کا آنا انحراف کا باعث بنتا ہے۔
3)چوڑے پٹھوں والے لوگ انحراف کرتے ہیں ۔
نفسیاتی نظریات:
جسمانی نقائص جو شخصیاتی عدم توازن کہلاتا ہے وہ انحراف کا باعث بنتا ہے۔
عمرانیہ نظریات:
ماہر عمرانیات کا کہنا ہے کہ انحراف متعلق انسان اپنے ارد گرد کے ماحول بلکل اسی طرح سیکھتا ہے جس طرح دوسری چیزیں سیکھتا ہے

28/07/2024

اس دور کا انسان سب سے زیادہ ڈرونی مخلوق ہے یہی وجہ ہے کہ ہر جانور ان سے ڈرتا ہے۔

دور جدید کی انسان کش روایات،مادیت پرستی،خود غرضی اور ظالم معاشرے کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندگی جینے کی سعی کرنے والی...
27/07/2024

دور جدید کی انسان کش روایات،مادیت پرستی،خود غرضی اور ظالم معاشرے کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر زندگی جینے کی سعی کرنے والی داریل کی دو معصوم بہنیں جو کہ داریل گماری بازار میں سیب بیچ کر اپنا گھر چلا رہی ہیں۔شنید ہے کہ ان کا باپ مقروض ہو کر داریل سے کہیں اور جا کر چھپا ہے،ایک بات تو طے ہے کہ کوئی اس بات کی تحقیق نہیں کرے گا کہ ان کا باپ کیسے مقروض ہو گئے ؟کیوں ان کو داریل چھوڑنا پڑا؟ مقروض باپ کی کیا حالت ہوگی جب پتا چلے گا کہ اس کی پھول جیسی پریاں در بدر ہو رہی ہیں۔کوئی ایسے نہیں چھوڑ جاتا اپنے گھرانے کو بلاشبہ اسکے پیچھے اس ظالم معاشرے کی اصل شکل چھپی ہوگی،کوئی صحافی اس کی جرآت کرے اور تحقیق کر بتائے کہ ان کا باپ کیوں چھوڑ کر چلا گیا ؟ تاکہ معاشرتی برائیوں کا ادراک ہو۔

سود زدہ معاشرے کی تباہ کاریاں🥲

12/07/2024

داریل سے تعلق رکھنے والے شخص نے 50 سال کی عمر میں میٹرک پاس کرلیا ۔۔

I wanna remind the world to recognize the real face of terrorism and warn not go behind baseless arguments that will you...
23/02/2024

I wanna remind the world to recognize the real face of terrorism and warn not go behind baseless arguments that will you to false results.Be sure,if face matters in these situations it must be linked with these clean shaved bustards having the sign of being hypocrite.

04/02/2024

انقلاب ہمیشہ نوجوان لاتے ہیں لیکن جس معاشرے کے نوجوان چمچہ گیری کی راہ پہ چل پڑیں ۔
وہاں انقلاب نہیں غلامی راج کرتی ہے

04/02/2024

تاریخ اس بات کا خود گواہ ہے کہ بادشاہتزدہ معاشروں میں کبھی درست تاریخ نہیں لکھی گئ بلکہ بادشاہ کے حق میں قصیدے لکھے گئے۔غیر جانبدار مورخ پاکستان جیسے ملک میں بہت ہی کم پیدا ہوتے ہیں،یہاں چاپلوس اور خریدے ہوئے سوہلتکار وافر مقدار میں ملیں گے کوئ سچ و حق کہنے والا مل بھی گیا تو لوگوں کے بیج اس کے حوالے سے شکوک و شبہات ہوں گے ہی ہوں گے۔اب ضرورت اس امر کی ہے کہ لکھاری جو کوئ بھی ہو اس نظام کا باغی ہونا یہ ثابت کرے گا کہ وہ کتنا درست اور غیر جانبدار ہے۔

03/02/2024

محکمہ ایجوکیشن والوں کان کھول کر سن لو اگر ہائ سکول پھوگچ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند نہیں کیا تو ہم پھوگچ یوتھ کے شانہ بشانہ آپکے محکمے کے پیچھے اس حد تک جائیں گے کہ تم یاد رکھو گے۔ہائی سکول پھوگچ میں روا استاتذہ کی کمی کا مسلہ فلفور حل کرو،وگرنا سکول کو تالا لگانے اور پڑے پیمانے پر احتجاج کی صورت میں رد عمل دیا جائے گا۔

Phuguch Youth Darel

31/01/2024

سنا ہے گلگت میں گندم سبسڈی کی وجہ سے اٹھی تحریک اپنے اختتام کو پہنچ چکی ہے،ہم ایک دن قبل عندیہ دے دیا تھا کہ گندم کیلئے اٹھی تحریک گندم پر ہی وڑ جائے گی۔اب دیکھیں وہی ہوا نا۔انقلاب کوئ لنڈا کا سودا نہیں جو ایسے ہی آجائے اس کیلئے پہلے ذہن سازی کے ذریعے ایک ایسی ٹیم تشکیل دینا پڑے گی جس ہر ایک کا مقصد ایک سی ہو اور ان سب میں اتنی سیاسی اور ڈپلومیٹک صلاحیت بھی ہونا چاہیے کہ کل کو کوئ پوچھے تاریخ سے رفرنس دے کر دوسروں کے سامنے اپنا ایجنڈا سمجھا منوا اور حاصل کرسکے۔

حالیہ تحریک میں کچھ احباب یہ کہ کر اچھل رہے تھے جی یہ تو اب متحدہ تحریک بن گئ ہے،اب اس سے ہم اپنا آئینی حق بھی لیں گے تو اسی ٹائم ہم نے ان عقل کے اندھوں کو سمجھایا کہ دیکھ بھائ یہ کوئ گندم کی بوری نہیں جو گلگت شہر جا کر اٹھا لاؤگے، مزے کی بات کہسب کچھ بلکل ویسا ہی ہوا جیسا ہم سمجھ رہے تھے۔خیر یہ تو ایک طے بات تھی۔

اب جن لوگوں کو لگتا ہے کہ ہم آئینی محرومی کو دور کرنے کی جد وجہد کرے اور ان کے حصول تک آرام و سکون کا نام بھی نہیں لیں گے ان کیلئے مفت کا مشورہ ہے کہ پہلے خود کو تیار کرے اور پھر پڑھی لکھی عوام کو ساتھ ملا کر ایک ایسی منظم تنظیم سازی کہ ایک دو بار ہار یا گرنے پر بھی ہمت نہ ٹوٹنے پائے۔ایسے جوان ہو جو رضاکارانہ کام کرے اور اپنی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دے،اور سب سے اہم چیز یہ کہ آئینی و قانونی دائرے کے اندر بیٹھ کر جد وجہد کے قائل ہو نہ کہ جلاؤ گھیراؤ یا ملک کی کسی دوسری قوم کو برا بھلا کہنے پر۔یہ بات ہمیں ماننی پڑے گی ہماری محروم رہنے میں پنجابی کا کوئ قصور ہے نہ ہی دوسری قوم کا اور نہ ہی کسی ادارے کا۔

تیسری بات یہ کہ ہمارے مطالبات کیا ہونے چاہیے؟ یہ ایک ایسا سوال ہے کہ جس کی اہمیت اس مقصد میں راستے کا ہے،راستہ کسی بھی مقصد کا وہ پہلو ہے جس کی تعین آگے بڑھنے سے بھی زیادہ اہم ہے کیوں کہ جب تک یہ فیصلہ نہ ہو کہ کس طرح کونسے اصول و ضوابط کے تحت آگے بڑھنا ہے کوئ منزل مقصود پر نہیں پہنچ سکتا۔اب آتے ہیں اصل بات پر کہ مطالبات کیا ہو کہ جن کے حصول کیلئے ہم سب مل کر سعی کرے اب یہاں کچھ لوگوں کے مطالبات ہمیں آسمان سے گرا کر کھجور میں اٹکانے والے ہیں جیسے بہت سے دوست کہتے ہیں کہ ہمیں کشمیر والا سیٹ اپ دو تو میں ان سے پوچھتا ہوں کشمیر نے اس کے تحت کونسا آرام و سکون پایا ہے، جو تم اس سیٹ اپ سے پاؤ گے۔کچھ احباب گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کا مطالبہ لے کر پھر رہے وہ حقیقت سے اتنے ہی نا آشنا ہے جتنے دور جہالت میں عرب والے شعور سے۔ان کی ڈھٹائی کو دیکھ کر تو یوں لگتا ہے کہ ان لوگوں کو بلوچستان، کے پی کے،سندھ اور یہاں تک جنوبی پنجاب کا تو کچھ علم ہی نہیں ہے وگرنا ان کی صوبہ ہونے کے باجود جو حالت زار ہے وہ بے بسی اور ظلم و جبر کا اعلی ترین مثال ہے۔اس ملک سے کوئ بھی مطمئن نہیں سو ضرورت اس امر کی ہے کہ یہ سب علاقے یا صوبے اتحاد بنائیں اور آگے بڑھ کر پاکستان کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے اس طرح ظلم و جبر کا فرسودہ نظام جس کے پیچھے ہر کیپٹلسٹ چھپ کر بیٹھا غریب کی محنت اس کی روٹی چراتا پھر رہا ہے اور دن بدن خود امیر ہوتا جا رہا ہے اور غریب ہمیشہ اپنا محتاج رکھنے کیلئے اس کو اتنا دیتا ہے جتنے سے بمشکل وہ ژندہ رہے تاکہ غریب اس کیلئے پیسہ بنانے کی مشین بنی رہے۔

28/01/2024

جس تحریک کا محرک محض گندم سبسڈی ہو اس تحریک سے خودمختاری لینے کی بات کرنا ایسا ہے جیسے بانجھ عورت اولاد کی امید رکھنا۔خیر ہم گندم سبسڈی کی حد تک اس تحریک کی حمایت کرتے ہیں

25/01/2024

پاکستان کی فیڈریشن میں بیٹھی کالی بھیریے اور مختلف خائف یونٹس کی شکایتوں کا حال کچھ یوں ہے۔فیڈریشن کو خود کو چلانا نہیں آرہا اور اوپر سے یہ مسائل، گورنمنٹ دافتروں میں بیٹھے نا اہل ، کم ظرف ،بیغرت اور بزدل حکمرانوں کی ذہنیت کا اسی پرسنٹ درست عکاسی کر رہی ہے۔
دیکھیں اور شرماتے جائیں۔😎

10/01/2024

پاکستانی مقتدر حلقوں میں بیٹھے لوگ ڈرو اس دن سے جب ان ماؤں کا ہاتھ ہوگا اور تمہارا گریبان ہوگا پھر نہ تمہاری طاقت کام آنی ہے اور نہ تو شہرت،شہنشاہوں کا شہنشاہ کی عدالت ہوگی اور انصاف ہی انصاف ہوگا۔

ایک بلوچ ماں غم کی شدت سے بےہوش ہوگئ🥲🥲
یا اللہ ان لوگوں کی مرادیں بھر لا اور ان کو ہمت و حوصلہ دے۔

10/01/2024

ہر چیز منگی ہوئ ہے
ٹچ نہ کرو

مہنگائ سے عوام کیلئے فنی گانا سنیے ذلفقار فوجی گلگتی کی زبانی

08/01/2024

فلم 12 ویں فیل اسباق کو پیش کرتی ہے جو ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، متاثر کن اور حوصلہ افزا مواد فراہم کرتے ہیں۔ یہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایمانداری اور محنت زندگی میں کامیابی کے حصول کے لیے کلیدی عناصر ہیں۔
Gilgit baltistan tourism Gilgit Baltistan Information Forum (GBIF) Gilgit Baltistan Latest Jobs Gilgit baltistan Gilgit Girl Gilgit-Baltistan Heaven On Earth GB Darel PTI OFFICIAL PTI Official 🇧🇫 Group ✅ PTI Khyber Pakhtunkhwa PTI Barshor PTI Official PTI Punjab

03/01/2024

یہ صحرا ، اونچے پربت ،اور دریا سب ھمارے ہیں

تمہارا کچھ نھیں اس میں یہ سب کے سب ھمارے ہیں

ایک گلگتی کی ریاستی ظلم و جبر اور حالات حاضرہ پر کہی گئی آہ بھری شعری۔❣️

Address

Gilgit Baltistan
Hunza

Telephone

+923169979870

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Facts behind the_curtain posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Share