Daily Awaz Times Harnai

Daily Awaz Times Harnai Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Awaz Times Harnai, Media/News Company, Puwanda Road Harnai, Harnai.

ہرنائی : وطن دوست جماعتوں این ڈی ایم، اے این پی، پشتونخوامیپ خوشحال گروپ اور پی ٹی ایم کی جانب سے افغان کڈوال کے ساتھ جا...
17/11/2023

ہرنائی : وطن دوست جماعتوں این ڈی ایم، اے این پی، پشتونخوامیپ خوشحال گروپ اور پی ٹی ایم کی جانب سے افغان کڈوال کے ساتھ جاری غیر انسانی اور ناروا سلوک، چمن میں عوام پر آمد و رفت کے لیے پاسپورٹ کی شرط اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور اسرائیلی بربریت کے خلاف ہرنائی میں احتجاجی جلسہ منعقد ہوا۔
جلسے سے این ڈی ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل شاہ، اے، این پی صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا، اے این پی ضلعی صدر ولی داد میانی، پی ٹی ایم صوبائی رہنما پارالدین، پشتونخوا میپ خوشحال گروپ کے عیسی روشان ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افغان مہاجرین کے ساتھ غیر انسانی سلوک بند کیا جائے۔ چمن میں پاسپورٹ کی شرط کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے افغان مہاجرین ہمارے پشتون بھائی ہے جس میں اکثریت کی پیدائش یہی ہوئی ہے اس کے باوجود انکے ساتھ غیر انسانی سلوک ہیں اگر نکالنا ہے تو پاکستان میں پشتون کے علاوہ اور مہاجرین بھی ہے انھیں بھی نکالا جائے افغان کڈوال کی جبری بدخلی کو کسی صورت تسلیم نہیں کرینگے۔ ہم اپنے افغان بھائیوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ مقررین نے حکومت سے ہرنائی ٹرین کو شاہرگ تک بحال کرنے اور ہرنائی تا کوئٹہ شاہراہ کو جلد تعمیر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

17/11/2023

ہرنائی : پاکستان تحریک انصاف ضلع ہرنائی ضلعی صدر صدام ترین کا کپتان کے وکیل مرکزی کور کمیٹی میمبر شیر افضل مروت سے رابطہ ضلع ہرنائی بلوچستان کی دعوت دی
جلد وہ شیڈول کے مطابق ضلع ہرنائی بلوچستان کا دورہ کرینگے۔
تحریک انصاف ہرنائی

ہرنائی گرما زون کے جماعت ہشتم کے ہرنائی کے سالانہ امتحانات کے داخلے جاری۔
17/11/2023

ہرنائی گرما زون کے جماعت ہشتم کے ہرنائی کے سالانہ امتحانات کے داخلے جاری۔

ہرنائی : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتارٹی میٹنگ ہوا جس میں تحصیلدار ہرنائی احمد...
16/11/2023

ہرنائی : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتارٹی میٹنگ ہوا جس میں تحصیلدار ہرنائی احمد زیب کاکڑ، ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکشن آفیسر مشتاق احمد، ڈسٹرکٹ ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر شاہرگ زاہد شاہ مشوانی، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن غلام حیدر ترین اور اس کے علاوہ محکمہ تعلیم کے تمام ضلعی افسران نے شرکت کی۔

ہرنائی : تمام عوام بلخصوص ہرنائی عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔منجانب : منتظمین جلسہ
16/11/2023

ہرنائی : تمام عوام بلخصوص ہرنائی عوام سے شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔
منجانب : منتظمین جلسہ

ہرنائی،محکمہ صحت کی بہتری میں پیرامیڈکس کلیدی کردار ہے۔عوامی خدمت اور جزبے سے سر شار ہوکر نئے جوش اور ولولے سے کام کرنا ...
16/11/2023

ہرنائی،محکمہ صحت کی بہتری میں پیرامیڈکس کلیدی کردار ہے۔عوامی خدمت اور جزبے سے سر شار ہوکر نئے جوش اور ولولے سے کام کرنا چاہییے۔پیرامیڈکس کو درپیش مسائل کے خاتمے کے لئے ڈی ایچ او،ایم ایس اور ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سے مثبت توقع کی امید ہے۔پیرامیڈکس کے اکثر مسائل کا تعلق محکمہ صحت کے حکام سے ہے جن کا ان کو بخوبی علم ہے۔ان خیالات کا اظہار پیرامیڈکس آفس میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی کے نو منتخب کابینہ سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ہرنائی ڈاکٹر فیاض احمد مستوئی نے ضلعی صدر عبدالودود ترین نے ایک ملاقات میں کیا۔ملاقات میں پیرامیڈکس کو درپیش تمام مسائل کو حل کرنے کی مکمل یوین دہانی کرتے ہوئے اتفاق ہوا کہ چونکہ پیرامیڈکس محکمہ صحت میں ریڑھ کی ہڈی کی سی حیثیت رکھتے ہیں اور انکا کردار کلیدی ہوتا ہے۔مریض سے ان کا براہ راست تعلق ہوتا ہے۔جس کی وجہ سے بیشتر اوقات مسائل پیدا ہوتے ہیں۔لیکن طب کا شعبہ ہونے کے ناطے ہمیں وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوامی مسائل حل کرنا چاہییے اور مسائل کو پنپنے کا موقع نہ دیں مریضوں کو سہولیات دیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیاض مستوئی نے یقین دلایا کہ پیرامیڈکس کے مسائل کا بخوبی علم ہے۔اور ہم مسائل کو حل کرنے میں سنجیدہ ہیں۔اسٹاف کو سہولیات ادویات کی وافر مقدار میں فراہمی اور مریضوں کو مراکز صحت میں ابتدائی طبی امداد کے لئے ہر ممکن اقدامات کرینگے۔ملاقات میں باہمی تعاون اور محکمہ صحت کی بہتری فعالی کے لئے دن رات کام کرنے کی عہد کیا گیا۔ملاقات میں ضلعی جنرل سیکرٹری مسعود خان اور دوسرے عہدیدار موجود تھے۔

ہرنائی تحصلیدار ہرنائی احمد زیب کا ہرنائی سے زیارت تبادلہ۔ غلام حسین تحصلیدار ہرنائی تعینات۔ نوٹیفکیشن جاری۔
16/11/2023

ہرنائی تحصلیدار ہرنائی احمد زیب کا ہرنائی سے زیارت تبادلہ۔ غلام حسین تحصلیدار ہرنائی تعینات۔ نوٹیفکیشن جاری۔

16/11/2023
ہرنائی نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی منیر احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ اس م...
15/11/2023

ہرنائی نئے تعینات ہونے والے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی منیر احمد نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ اس موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی ہرنائی عبدالجلیل میانی اور دیگر سٹاف نے انہیں اپنی نشست پر بٹھایا۔ اور انہیں مبارکباد دی۔

ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ ناکس بائی پاس پر محمد عباس ولد شیر زمان ساکن ہرنائی کی ٹوڈی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گی۔ ٹوڈی گاڑ...
15/11/2023

ہرنائی ٹو کوئٹہ روڈ ناکس بائی پاس پر محمد عباس ولد شیر زمان ساکن ہرنائی کی ٹوڈی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گی۔ ٹوڈی گاڑی میں ڈرائیور سوار تھا۔ جس کو کوئی چھوٹ نہیں آیا ہے۔

14/11/2023

ہرنائی : راحت شاہ کا اوریجنل شناختی کارڈ اور دیگر ضروریات کاغذات کہی گم ہوئے ہے جس کو بھی یہ شناختی، و کاغذات ملے ہو وہ اس نمبر پر رابطہ کرکے پہنچائے۔
تعاون کا شکریہ
رابطہ نمبر
03318460855

ہرنائی : پی پی ایچ ائی کے زیر نگرانی بی ایچ یو بیلی انچارج سمیت تمام سٹاف کی کارکردگی قابل تعریف ہے علاقے کی پسماندگی کو...
14/11/2023

ہرنائی : پی پی ایچ ائی کے زیر نگرانی بی ایچ یو بیلی انچارج سمیت تمام سٹاف کی کارکردگی قابل تعریف ہے علاقے کی پسماندگی کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈاکٹر کی تعیناتی سمیت بی ایچ یو بیلی کی بلڈنگ کی تعمیر ومرمت میڈیسن کوٹہ بڑھایا جائے گا۔
ہرنائی ۔یونین کونسل 3کے چیرمین ٹکا خان ترین نے اچانک دورہ بی، ایچ، یو بیلی کا دورہ کیا بی ، ایچ، یو بیلی کے انچارج محمد عمران بٹ نے انہیں بریفنگ دی اس موقع پر چیرمین ٹکا خان نے سٹاف کی کارکردگی سے مطمین ہوتے ہوئے کہا کہ بیلی جیسے پسماندہ علاقے میں غریب عوام کو صحت کی سہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا پی، پی، ایچ ، آئی کے ڈی ایس ایم کی کارکردگی سمیت تمام میل و فیمیل سٹاف کی کارکردگی کو سراتاہوں اور جلد بی ، ایچ ، یو بیلی کی بلڈنگ کی تعمیر ومرمت کیلئے انجنئیر سے معاہنہ کرکے پی ، ایس، ڈی ، پی میں شامل کروں گا اس کے علاؤہ پورے یونین کونسل 3 میں ایک فعال بی ، ایچ ، یو پر عوام کا زیادہ رش ہونے پر میڈیسن کوٹہ بڑھانے سمیت ڈاکٹر کی تعیناتی کی بالا حکام سے مطالبہ کرتا ہوں۔

ہرنائی میں 17 نومبر کو پشتون وطن میں جاری بدامنی، افغان کڈوال کیساتھ نارروا سلوک، بھتہ خوری، ٹارکٹ کلنگ، پشتونوں پر کارو...
14/11/2023

ہرنائی میں 17 نومبر کو پشتون وطن میں جاری بدامنی، افغان کڈوال کیساتھ نارروا سلوک، بھتہ خوری، ٹارکٹ کلنگ، پشتونوں پر کاروبار کے دروازے بند کرنے کے حوالے سے ہونے والے جلسے کے حوالے سے این ڈی ایم، اے این پی، پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی اور پی ٹی ایم کا مشترکہ اجلاس نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ضلعی دفتر میں فقیر خوشحال خان کاسی کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں سلیمان بازٸی، ولی داد میانی اور دیگر نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں 17 نومبر کو ہرنائی میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے غور وفکر ہوا۔ مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی۔ 17 نومبر کو جلسہ دن کے 2:00pm بجے ہرنائی گنج گراونڈ میں ہوگا۔ اجلاس میں کارکنان کو اپنی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایات دی گئی۔ اور باقاعدہ طور کیمپین کا آغاز پر زور دیا گیا۔ سیاسی کارکنان کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کا کہا گیا۔ کہ پشتون وطن میں جاری بدامنی، افغان کڈوال کیساتھ نارروا سلوک، بھتہ خوری، ٹارکٹ کلنگ، پشتونوں پر کاروبار کے دروازے بند کرنا ختم کیا جائے۔

ہرنائی : آپکے عطیہ کردہ کپڑے وغیرہ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہےانشاءاللہ آپکے دیئے گئے تمام اشیاء کو شمس ہمدرد ویلفیئر فاؤن...
14/11/2023

ہرنائی : آپکے عطیہ کردہ کپڑے وغیرہ کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے
انشاءاللہ آپکے دیئے گئے تمام اشیاء کو شمس ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ممبران مستحقین تک پہنچائیں گے۔
نوٹ۔سردیوں کا سیزن شروع ہوچکا ہے اور اکثر غریب افراد اپنے اور اپنے بچوں کو سردی سے بچانے کے لئے گرم کپڑے وغیرہ نہیں خرید سکتے
برائے مہربانی اگر آپکے پاس اضافی استعمالی گرم۔ کپڑے چادر۔ بوٹ۔کوٹ۔جیکٹ۔بنین۔جراب۔وغیرہ ہے تو ہمیں عطیہ کریں ہم انشاءاللہ مستحقین تک پہنچائیں گے۔
شمس ہمدرد ویلفیئر فاؤنڈیشن ہرنائی۔
03338204287

13/11/2023
ہرنائی منیر احمد اسسٹنٹ نئے ایکٹنگ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی تعینات۔ نوٹیفیکشن جاری۔
13/11/2023

ہرنائی منیر احمد اسسٹنٹ نئے ایکٹنگ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ہرنائی تعینات۔ نوٹیفیکشن جاری۔

ہرنائی،مسلسل پندرہ سالوں سے بلامقابلہ کابینہ کی تشکیل ضلعی صدر اور پورے ضلعی کابینہ کا ممبران سے خلوص اور محبت کا ثبوت ہ...
13/11/2023

ہرنائی،مسلسل پندرہ سالوں سے بلامقابلہ کابینہ کی تشکیل ضلعی صدر اور پورے ضلعی کابینہ کا ممبران سے خلوص اور محبت کا ثبوت ہے۔2008 سے ضلع ہرنائی میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی واحد تنظیم اور پینل کے مقابلے میں دوسرے پینل کا نہ آنا پیرامیڈکس کے اتحاد کا مظہر ہے۔ان خیالات کا اظہار ہیلتھ ہال ہرنائی میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کے صوبائی صدر رحمت اللہ دہوار نے پیرا میڈکس کے دوسالہ نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد ممران سے خطاب کے دوران کیا۔دیگر مقررین صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالمنان اچکزئی صوبائی ترجمان غلام اللہ شاہوانی ضلعی ترجمان غلام یزدانی ترین نے بھی خطاب کیا۔واضح رہے پیرامیڈکس ضلع ہرنائی کے دو سالہ مدت پورا ہونے کے بعد الیکشن کمیشن عبدالمنان اچکزئی اور غلام اللہ شاہوانی کے پاس مقررہ وقت تک صرف عبدالودود ترین کی سربراہی میں صرف ایک پینل نے کاغزات جمع کرائے۔اوقت مقررہ تک دوسرے پینل کے سامنے نہ آنے کے بعد لیکشن کمیشن نے عبدالودود ترین کے پینل کو کامیاب قرار دے کر کامیابی کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ 2008 سے مسلسل عبدالودود ترین کی صدارت میں ہر دو سال بعد صرف ایک پینل کی جانب سے کاغزات نامزدگی جمع کرنا اور بلامقابلہ آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پورے ضلع بھر کے پیرامیڈکس ممران کا عبدالودود ترین اور اسکے کابینہ پر اتفاق اور بھروسہ ہے۔عبدالودود ترین ایک مخلص اور دیانت دار پہرامیڈکس ورکر سے مخلص انسان ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کامیابی کے اعلان کے بعد عبدالودود ترین نے ممبران کی محبت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اب ایک نئے جوش اور ولولے سے ضلع بھر میں ممبران کے مسائل حل کرینگے ماضی میں بھی ہم نے تمام ممبران کے ساتھ بھائی چارے اور بلاتعصب انکی دن رات خدمت کی یے۔آئندہ بھی یہی کوشش ہے کہ تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلے گے۔میڈیکل سپرنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ہرنائی ڈاکٹر فرید خان ترین،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی عبدالقاہر،صوبائی صدر آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن رحمت اللہ دہوار،صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالباقی اچکزئی،صوبائی ترجمان غلام اللہ شاہوانی سمیت تمام ٹریڈ یونینوں سیاسی و سماجی حلقوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دلایا کہ انکے اعتماد پر پورا اترے گے۔ضلعی کابینہ عبدالودود ترین کی صدارت میں ڈی ایچ او،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہرنائی،ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی سمیت ڈسٹرکٹ کمشنر سے ملاقات کرینگے۔

ہرنائی : انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلعی کا میٹنگ صدر نصر الدین ترین اور جنرل سیکرٹری یونس خان ترین کی صدارت میں ہوا میٹنگ میں...
13/11/2023

ہرنائی : انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن ضلعی کا میٹنگ صدر نصر الدین ترین اور جنرل سیکرٹری یونس خان ترین کی صدارت میں ہوا
میٹنگ میں آئی ایس ایف صدر نصرالدین ترین اور دیگر کابینہ ممبران نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وہ ہر محاذ پر انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ساتھ دینگے اور سٹوڈنٹ کے جو بھی مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کرینگے اور آئی ایس ایف کو ہرنائی ڈگری کالج میں منظم بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرے گے۔
اور ضلع ہرنائی میں تنظیم سازی کے حوالے سے آئندہ کا لائعمل طے کیا گیا۔

ہرنائی نئے تعینات ہونے والے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید عابد شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ اس م...
13/11/2023

ہرنائی نئے تعینات ہونے والے ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سید عابد شاہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ اس موقع پر انجنیر محمد ایاز میانی، لائیوسٹاک ڈاکٹر زاہد ترین، سیاسی و سماجی رہنما میر مراد بلوچ، سماجی رہنما نجیب ترین، صابر شاہ اور صحافیوں کے وفد میں شمس ترین، نجیب اللہ شاہ اور دیگر نے انہیں اپنے نشست پر بٹھا کر انہیں مبارکباد دی۔ اور اس امید کا اظہار کیا۔ کہ وہ محکمہ پبلک ہیلتھ ہرنائی کی ترقی کے لئے اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لائینگے۔ نئے تعینات ہونے والے ایکسین پی ایچ ای سید عابد شاہ کا کہنا تھا۔ کہ اگر کسی کو بھی محکمہ کے حوالے سے کوئی مسلہ ہو۔ تو وہ ڈائریکٹ میرے دفتر آئے۔ انشااللہ کسی کو مایوس نہیں کرینگے۔

ہرنائی واپڈا کے ڈیفالٹرز صارفین کے لئے ایس ڈی او واپڈا ہرنائی کا ضروری پیغام۔ بل ادا کریں۔ کنڈہ سسٹم ختم۔کریں۔ ورنہ کارر...
13/11/2023

ہرنائی واپڈا کے ڈیفالٹرز صارفین کے لئے ایس ڈی او واپڈا ہرنائی کا ضروری پیغام۔ بل ادا کریں۔ کنڈہ سسٹم ختم۔کریں۔ ورنہ کارروائی کے لئے تیار رہے۔ اب ایف آئی آر درج ہوگا.

ہرنائی :پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین جنرل سیکرٹری ملک شنگل خان ترین کی زیر صدارت اجلاس ہوااجلا...
12/11/2023

ہرنائی :پاکستان پیپلز پارٹی ہرنائی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین جنرل سیکرٹری ملک شنگل خان ترین کی زیر صدارت اجلاس ہوا

اجلاس میں پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے ضلعی صدر قدیر ملازئی میڈیا کوآرڈینیٹر حفیظ ترین لیبر بیورو کے ضلعی صدر محمد ولی ترین صوبائی کونسل ممبر عبدالغنی ترین تحصیل صدر باہو عرف عبدالعزیز سئینر نائب صدر جنت گل ترین ملک نجیب اللہ ترین نور محمد ترین صدام ترین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے سکریٹری اطلاعات شازیب بھٹو نے شرکت کی

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین خان ترین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے زیراہتمام 30نومبر کو یوم تاسیس کے حوالے سے کوئٹہ میں جلسہ بلوچستان کی سیاسی تاریخ میں سنگ میل ثابت ہوگا ، 8فروری کا دن پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا پارٹی کے جیالے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے اورعام انتخابات کی بھر پور تیاریاں کریں

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے یوم تاسیس کے حوالے سے کوئٹہ میں جلسہ عام کا اعلان کیا ہے جلسے میں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے شرکت کریں گے یہ جلسہ بلوچستان کی تاریخ کا انشاءاللہ سب سے بڑا جلسہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی بلا رنگ و نسل خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کے دلوں میں بستی ہے

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں ہونے والے جلسے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین خطاب کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ آنے والاوقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے اور 8فروری2024ءکاسورج پاکستان پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور پارٹی بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں کامیابی حاصل کریگی حکومت بنائے گی انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے 30نومبرکو کوئٹہ میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے اور پارٹی کے پیغام کوگھر گھر پہنچانے کیلئے اپنی جدوجہدتیز کریں

ہرنائی :  سید عابد شاہ نئے ایکسین محکمہ پی ایچ ای ہرنائی تعینات۔ نوٹیفیکشن جاری۔اس موقع پر انھوں نے کہاکہ عوام کی خدمت ہ...
12/11/2023

ہرنائی : سید عابد شاہ نئے ایکسین محکمہ پی ایچ ای ہرنائی تعینات۔ نوٹیفیکشن جاری۔
اس موقع پر انھوں نے کہاکہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے ہمارے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے رہتے ہے بلا تفریق بلا رنگ و نسل خدمت ہمارا مشن ہے. محکمے کی جانب سے عوام کو جو بھی کام ہو دفتر آکر اطلاع دے ہم خدمت کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔
رائل نیوز کی پوری ٹیم کی جانب سے ایکسین سید عابد شاہ کو مبارک باد...

ہرنائی : آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی دو سالہ کابینہ کی تشکیلحاجی عبدالودود ترین صدر اور حاجی مسعود خا...
12/11/2023

ہرنائی : آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن ضلع ہرنائی دو سالہ کابینہ کی تشکیل
حاجی عبدالودود ترین صدر اور حاجی مسعود خان جنرل سیکرٹری منتخب نوٹیفیکیشن جاری۔۔۔۔
ہم صدر جنرل سیکرٹری اور دیگر منتخب شدہ کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

11/11/2023

ہرنائی،آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف فیڈریشن کےمرکزی صدر فضل الرحمن کاکڑ اور صوبائی صدر رحمت اللہ دہوار مرکزی و صوبائی عہدیداروں کے ہمراہ 12 نومبر بروز اتوار ضلع ہرنائی کا دورہ کرینگے۔دو روزہ دورہ میں پیرامیڈکس ضلع ہرنائی کو درپیش مسائل اور 12 نومبر کو موجودہ کابینہ کے معیاد پورا ہونے پر نئے کابینہ کی تشکیل کے لئے الیکشن کمیشن کو نئے کابینہ کی تشکیل سمیت اہم معاملات کے بارے میں ایم اجلاس ہوگا۔

11/11/2023

ہرنائی کے علاقہ خوست میں کوئلہ کان میٹی کا تودا گرنے سے ایک کانکن جان بحق ،تعلق ضلع پشین سے بتایا جاتا ہے
ریسکو زرائع

ہرنائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی اور تحصیل کابینہ کا مشترکہ ماہانہ اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول ہرنائی میں منعقد ہ...
11/11/2023

ہرنائی گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی اور تحصیل کابینہ کا مشترکہ ماہانہ اجلاس گورنمنٹ ہائی سکول ہرنائی میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع ہرنائی کے ضلعی صدر صاحب جان ترین نے کی۔ اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام اساتذہ کرام نے اپنے اسکولوں کے مسائل اور اساتذہ کرام کو درپیش مسائل پر بات چیت کی۔ جس پر جی ٹی اے بی کے ضلعی صدر صاحب جان ترین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ کہ جی ٹی اے بی بلوچستان بھر کے اساتذہ کرام کی نمائندہ تنظیم ہے۔ آج تک اساتذہ کاز کے لیے ہر فورم پر صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ اور آئندہ بھی کرتے رہینگے۔ اور نہ ہی اساتذہ کرام کو مایوس ہونے کاموقع دیں گے۔ اساتذہ کرام ضلع بھر میں تعلیم کے فروغ اور اسکولوں میں بچوں کے درس و تدریس پر اپنا توجہ مرکوز رکھے۔

10/11/2023

ہرنائی : غڑمی روڈ اور باٸی پاس روڈ پر چوری چکاری میں اضافہ غڑمی روڈ اور اس سے ملحقہ باٸی پاس روڈ پر آٸے روز چوری چکاری میں بےانتہا اضافہ ہوا ہے۔ کل رات بھی موٹر ساٸیکل سوار کو چوروں نے پستول کی نوک پر موٹرساٸیکل سوار کو روک دیا، نقدی اور موباٸل فون چھین کر چور رفو چکر ہوۓ۔ انتظامیہ سے بالخصوص ایس، ایچ، او صاحب سے مذکورہ روڈ پر رات کے پہلے پہر میں گشت بڑھانے کی اپیل کرتے ہیں۔ منجانب : اہلِ غڑمی و مضافات ہرناٸی

ہرنائی : مرحوم ملک سیدعالم شاہ پیچی کی پانچویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا.ہرنائی السادات قومی اتحاد کے مرکزی ...
10/11/2023

ہرنائی : مرحوم ملک سیدعالم شاہ پیچی کی پانچویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا.
ہرنائی السادات قومی اتحاد کے مرکزی دفتر میں پیچی قبیلے کے ممتاز معروف سابق سربراہ مرحوم ملک سیدعالم شاہ پیچی کی پانچویں برسی کے موقع پر قبیلے کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی برسی کی ابتدامیں مرحوم کی ایثال ثواب کیلئے ختم قرآن کیاسیدنجیب اللہ شاہ نے سٹیج کی زمہ داری نبائی اور پھر مولناسیدعبدالواسیع کی تلاوت قرآن پاک سے تقریب کاباقاعدہ آغاز ہوا برسی تقریب میں علاقے کے قبائلی سیاسی رہنماؤں نے خصوصی طور پر شرکت اور خطاب کیا شرکاء، خدرانی قبیلے کے سربراہ ملک مہراللہ خان ترین، السادات پینل صدر ملک ناظر شاہ، ملک محمدحاجی رضاءترین، سیدنورمحمدشاہ چئیرمین ہرنائی بچاؤ تحریک، میرمرادخان بلوچ، سیدیوسف شاہ رہنماءعوامی نیشنل پارٹی ہرنائی،سنجاوی سےعبدالرحمن، قبائلی رہنماء ملک محمداکبرخان ترین، ممتاز سوشل ورکر عبدالحق میانی، ملک مظفرخان، و، مفتی ضیاءالحق. ہرنائی بچاؤ تحریک، بلوچستان عوامی پارٹی کے شیربازخان ترین، ملک مظفرخان ترین اور دیگرمقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ مرحوم ملک سیدعالم عالم شاہ نہ صرف اپنے قبیلے کے معتبر اور خادم تھے بلکہ انہوں نے تمام اقوام عوام کی بےلوث خدمت کی وہ انتہائی سنجیدہ نفیس اور مخلص انسان تھےتقریب برسی کے آخر میں دعوت کااہتمام بھی کیا گیا تھا۔

ہرناٸی مشترکہ اجلاس نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ، عوامی نیشنل پارٹی۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور  پشتون تحفظ موومنٹ کا مشترک...
10/11/2023

ہرناٸی مشترکہ اجلاس نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ ، عوامی نیشنل پارٹی۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور پشتون تحفظ موومنٹ کا مشترکہ اجلاس نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے ضلعی دفتر میں زیرصدارت خلیفہ عبدالظا ھر ھوا۔ جس میں 17 نومبر ہرنائی میں ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے غور ھوا جس مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گی اور فیصلہ ہوا کہ 17نومبرجلسہ ہرناہی گراونڈ میں ہو گا۔ کارکن اپنی تیاری تیز کر دے اور کمپین کا اغاز کیا جاے ۔سیاسی کارکن اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائے۔ پشتون وطن میں جاری بد امنی افغان کڈوال کیساتھ ناروا سلوک بھتہ خوری ٹارکٹ کلنگ پشتونوں پر کاروبار کے دروازے بند کرنا .جس پر مزمتی تحریک وطن دوست قام دوست سیاسی پارٹیوں کا پشتون وطن میں جلسے و مظاہرے اعلان ہوئے ہیں اسی سلسلے میں 17نومبر بروز جمعہ ہرنائی میں جلسہ ھو گا عوام سے جلسے میں شرکت کی اپیل۔

ہرنائی : تحصیل شاہرگ سندھی محلے میں در محمد ولد وزیر خان قوم مری سکنہ حیدر آباد سندھ کی  پرانی لاش ملی ہے۔ بندے پر فائرن...
10/11/2023

ہرنائی : تحصیل شاہرگ سندھی محلے میں در محمد ولد وزیر خان قوم مری سکنہ حیدر آباد سندھ کی پرانی لاش ملی ہے۔ بندے پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ قتل کرنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکی۔ لیویز نے لاش کو قبضے میں لیکر قانونی کارروائی شروع کردی۔

ہرنائی،آل ملازمین اتحاد کا ماہانہ اجلاس میونسپل کمیٹی میں  ضلعی صدر صاحب جان ترین کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز ت...
08/11/2023

ہرنائی،آل ملازمین اتحاد کا ماہانہ اجلاس میونسپل کمیٹی میں ضلعی صدر صاحب جان ترین کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے بالخصوص لوکل گورنمنٹ ملازمین کی عرصہ دراز سے تنخواہوں کی بندش اور دیگر مسائل زیر غور آیے۔جبکہ بلوچستان لیبر فیڈریشن کے تمام مطالبات کی مکمل حمایت کی گئی۔احتجاج کی صورت میں آل ملازمین اتحاد مکمل حمایت اور احتجاج میں شرکت کریگی۔جبکہ نئے میڈیکل سپرنڈنٹ ڈاکٹر فرید احمد ترین کی ڈی ایچ کیو ہسپتال کا چارج سنبھالنے پر مبارک باد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اب تمام حل طلب مسائل حل ہو جائینگے۔اجلاس میں آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کی جانب سے تین ماہ قبل ڈی ایچ او اور سابقہ ایم ایس کو پہش کئے گئے ڈیمانڈ نوٹس بعد ازاں لواحقین کوٹہ میں آرڈر تقسم کی تقریب میں پیش کئے گئے سپاسنامہ میں پیش کئے مطالبات پر فعری عمل درآمد مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ڈیمانڈ نوٹس سمیت لواحقین کوٹہ میں میں پیش کئے گئے مطالبات کی کاپیاں ڈپٹی کمشنر آفس میں جمع کی گئی ہے۔امید کرتے ہیزن کہ ڈی ایچ اور موجودہ نئے ایم ایس تمام حل طلب مسائل حل کرینگے۔بصورت دیگر پیرامیڈکس کے ہر لائحہ عمل کی مکمل طور پر حمایت کرینگے۔اجلاس میں محکمہ زراعت کے ملازمین کے مسائل پر بھی گفت و شنید کی گئی۔اجلاس میں عہدیداروں کی اکثریت نے شرکت کی

Address

Puwanda Road Harnai
Harnai
82300

Telephone

+923342793715

Website

.pk

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Awaz Times Harnai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Awaz Times Harnai:

Videos

Share



You may also like