Pakistan News Alerts Harnai Quetta

Pakistan News Alerts Harnai Quetta Harnai Quetta

کچلاک DHA بائی پاس پر سدا بہار ڈایو بس اور کار ٹو ڈی کے درمیان خطرناک ایکسیڈنٹ 6 افراد شدید زخمی ہو گئیں اور  کچلاک پولی...
11/09/2021

کچلاک DHA بائی پاس پر سدا بہار ڈایو بس اور کار ٹو ڈی کے درمیان خطرناک ایکسیڈنٹ 6 افراد شدید زخمی ہو گئیں اور کچلاک پولیس موقع پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طور ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

یہ شخص اگر چاہتا تو دودھ میں گندہ پانی بھی ملا سکتا تھا لیکن اس کی نیت صاف ہے، اسی لئے دودھ میں صاف پانی ڈال رہا ہے 😍
11/09/2021

یہ شخص اگر چاہتا تو دودھ میں گندہ پانی بھی ملا سکتا تھا لیکن اس کی نیت صاف ہے، اسی لئے دودھ میں صاف پانی ڈال رہا ہے 😍

 #کوئٹہ: ایس پی ٹریفک محمدجاویدملک صاحب گراٸمرسکول چھٹی کے وقت پہ رش کااور اورلیاقت پارک کے ساتھ نٸے بننے والے راٶنڈ ابا...
11/09/2021

#کوئٹہ: ایس پی ٹریفک محمدجاویدملک صاحب گراٸمرسکول چھٹی کے وقت پہ رش کااور اورلیاقت پارک کے ساتھ نٸے بننے والے راٶنڈ اباٶٹ کاجاٸزہ لے رہے ہیں

زیر نظر تصاویر حافظ پلاٹ محلہ اختر آباد  میں لگے ٹرانسفارمر سے لئے گئے کنکشن کی ہے جو جلو مسجد کے ایریا میں گھروں کو دئی...
11/09/2021

زیر نظر تصاویر حافظ پلاٹ محلہ اختر آباد میں لگے ٹرانسفارمر سے لئے گئے کنکشن کی ہے جو جلو مسجد کے ایریا میں گھروں کو دئیے گئے ہیں ۔جس سے ٹرانسفارمر جل جانے کا خطرہ ہے اہل محلہ نے واپڈا حکام سے کنکشن منقطع کرنیکے اپیل کی ہے۔

تلاش گمشدہ۔شناختی کارڈ بنام غلام قادر ولد خدائے نظر۔ ہرنائی  بازار میں گم ہو چکا ہے  جس صاحب  کو ملے  برائے مہربانی    ا...
10/09/2021

تلاش گمشدہ۔
شناختی کارڈ بنام غلام قادر ولد خدائے نظر۔ ہرنائی بازار میں گم ہو چکا ہے جس صاحب کو ملے برائے مہربانی ان نمبروں پر رابطہ کریں
03368001705
03362447256

دکی۔ اسسٹنٹ کمشنرحبیب احمد بنگلزئی نے بازارکے اچانک دورے پر عوامی سکایت کا نوٹس لیتے ہوئے گرانفروشوں، کم وزنی اور صفائی ...
10/09/2021

دکی۔ اسسٹنٹ کمشنرحبیب احمد بنگلزئی نے بازارکے اچانک دورے پر عوامی سکایت کا نوٹس لیتے ہوئے گرانفروشوں، کم وزنی اور صفائی نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہو ئے سرکاری نرخ سے زیادہ قیمت پر اشیاء فروخت کرنیوالے قصابوں اور بیکریوں کو چیک کیا اور پانچ قصائیوں کے دکانوں اور ایک بیکری کوسیل کردیا۔
اسموقع پر انہوں نے کہا کہ کم وزنی کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کر یں گے ،اور اشیاءخوردونوش کا سرکار نے نرخ نامہ مقرر کیا ہے لہذا تمام تاجران سرکاری نرخ کے مطابق اشیاءکو فروخت کریں اور خود ساختہ مہنگائی پیدا نہ کریں تاکہ عوام کو سستی اور مناسب قیمتوں پر تمام ضروری اشیاء دستیاب ہوں، اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ صفائی اور کورونا ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں اور خالص میٹریل استعمال کریں، ضروری اشیاءخوردونوش کو مہنگا فروخت کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ، ناقص اشیاءفروخت کرنے والوں اور مصنوعی مہنگائی بنانے والے تاجروں پر مقدمات بناکر انہیں جیل بھیجا جائے گا ،اسسٹنٹ کمشنرنے کہا کہ مناسب منافع تاجروں کا حق ہے لیکن ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنا کسی جہاد سے کم نہیں، اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ عوامی شکایات پر ہی کاروائی کی گئی ہے اور ان ہدایات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف آئندہ بھی کاروائی جاری رہے گی۔

کیسی قیامت خیز تصویر ہے آگ لگی ہوئی ہے ، ماں جل رہی ہے مگر بچے کو آگ سے بچانے کے لیے کھڑکی سے باہر لٹکا کر تھاما ہوا ہے😥...
10/09/2021

کیسی قیامت خیز تصویر ہے آگ لگی ہوئی ہے ، ماں جل رہی ہے مگر بچے کو آگ سے بچانے کے لیے کھڑکی سے باہر لٹکا کر تھاما ہوا ہے😥
بازو تھکتا ہے تو تھکتا رہے، وجود جلتا ہے تو جلتا رہے، بچے پہ کوئی آنچ نہ آنے پائے
ایک ماں کی محبت اتنی دیوانہ وار اور شدید ہے تو ستر ماؤں سے بڑھ کر پیار کرنے والے میرے پروردگار کی محبت کیسے ہو گی❤
وہ کیسے اپنے بندوں کو جہنم کی آگ میں جلائے گا❤

اللہ تعالیٰ ہم سب کی ماٶں کو سلامت رکھیں الہی آمین

‏کوئٹہ - لورالائیبی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی حفظانِ صحت کے اصولوں و ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مراکز کے خلاف ایکشن.. 5 ...
10/09/2021

‏کوئٹہ - لورالائی
بی ایف اے فوڈ سیفٹی ٹیموں کی حفظانِ صحت کے اصولوں و ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مراکز کے خلاف ایکشن.. 5 میٹ شاپس اور 5 ڈیری فارمز سمیت کل 13 مراکز جرمانہ.. 15 سے زائد کو وارننگ نوٹسز جاری..
تفصیلات...
10 ستمبر 2021.
خبرنامہ۔
بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیموں نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک فراہم کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے کوئٹہ میں 5 گوشت کی دکانوں کو سیل و جرمانہ جبکہ لورالائی میں 5 ڈیری فارمز سمیت 2 جنرل سٹورز اور 1 نان شاپ پر جرمانے عائد کردئیے۔ کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ میں میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران بی ایف اے حکام نے متعدد بار تنبیہ اور جرمانوں کے باوجود دکانوں کے باہر براہ راست گرمی و گردوغبار میں گوشت لٹکانے و صفائی کی ابتر صورتحال سمیت مختلف وجوہات پر 5 میٹ شاپس کو سیل کرتے ہوئے جرمانے عائد کردئیے ، صفائی کے نامناسب انتظامات و معمولی نقائص پر 8 میٹ شاپس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔ لورالائی شہر میں بی ایف اے کی زونل ٹیم نے مراکز کی انسپیکشن کرتے ہوئے ملاوٹی دودھ کی فروخت پر 5 ڈیری فارمز ، زائد المعیاد خوردنی اشیاء و ممنوعہ گٹکاپان پراگ برآمد ہونے پر 2 جنرل سٹورز جبکہ پرانا و باسی آٹا استعمال کرنے اور صفائی نہ ہونے پر 1 نان شاپس کو جرمانہ کیا ، علاوہ ازیں بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی زونل ٹیم نے لورالائی شہر کے سلاٹر ہاؤسز کا بھی معائنہ کیا جہاں ٹیم نے صفائی کی صورتحال سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا ۔بی ایف اے حکام نے سلاٹر ہاؤسز کی انتظامیہ کو ضروری اصلاحات ، جانوروں کے داخلے و ذبح کرنے کیلئے مناسب ٹائم ٹیبل ، نکاسی آب کے انتظامات میں بہتری اور ویٹرنری آفیسر کی موجودگی میں سلاٹرنگ یقینی بنانے سے متعلق مختلف تجاویز دیں۔

دکی۔ مجید کالونی کے قریب گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر دو سالہ بچہ جان بحق۔ ہسپتال ذرائعدکی۔ بچے کی شناخت حفیظ اللہ ولد ع...
10/09/2021

دکی۔ مجید کالونی کے قریب گندے پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر دو سالہ بچہ جان بحق۔ ہسپتال ذرائع

دکی۔ بچے کی شناخت حفیظ اللہ ولد عبدالسلام سکنہ مجید کالونی کے نام سے ہوگئی۔ ہسپتال ذرائع

دکی۔ بچے کو گندے پانی کے جوہڑ سے نکال کر ہسپتال پہنچایا گیا تو بچہ دم توڑ چکا تھا۔ ہسپتال ذرائع

آج ضلع ہرنائی سے خان محمد رند اور رحیم بخش رندصوبائی وزیر تعلیم  سردار یار محمد رندکے رہائش گاہ پر وزیر تعلیم کے قلمدان ...
10/09/2021

آج ضلع ہرنائی سے خان محمد رند اور رحیم بخش رندصوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رندکے رہائش گاہ پر وزیر تعلیم کے قلمدان سنبھالنے پر گلدستہ پیش کیا اور ہرنائی کے حوالے سے اہم بات چیت کی نان ٹیچنگ کے پوسٹوں کو جلد بحال کرنے کا وعدہ کیا اور ایک عدد اسکول نیو جلال آباد میں دینے کا بھی اعلان کیا۔

ہرنائی :  پی، ٹی، سی، ایل بزنس منیجر عابد ندیم کے نگرانی میں ہرنائی میں ایف سی کیمپ کے ایرے  اور دیگر علاقے میں پی ٹی سی...
10/09/2021

ہرنائی : پی، ٹی، سی، ایل بزنس منیجر عابد ندیم کے نگرانی میں ہرنائی میں ایف سی کیمپ کے ایرے اور دیگر علاقے میں پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا آپریشن جاری ہے۔ سید خالق شاہ کے کہنے پر بزنس مینجر نے ہرنائی میں پرانے کیبل کو مرمت کر رہے ہیں
میں پی ٹی سی ایل انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں میرے میسج پر ہمارے ایرے سمعیت ضلع بھر خرابی کو دور کرنے کے لیے کام جاری کیا ہیں۔

  لورالائی :جمعیت علماء اسلام  سابق ڈپٹی اسپیکرشیخ الحدیث مولانا نصیب اللہ ،سنئیر نائب امیرمولاناعبدالغنی ، فنانس سیکرٹر...
10/09/2021


لورالائی :جمعیت علماء اسلام سابق ڈپٹی اسپیکرشیخ الحدیث مولانا نصیب اللہ ،سنئیر نائب امیرمولاناعبدالغنی ، فنانس سیکرٹری حافظ سیدشمس الدین، ملاعطاء محمداخند مولوی عبدالحنان ،حافظ محمد ایاز، تحصیل امیرمولوی نیازگل، تحصیل جنرل سیکرٹری حاجی خیرگل ترین ،مولوی عبدالواسع سعیدی،جے ٹی آئی جنرل سیکرٹری حافظ سیدراحت شاہ سابق وفاقی وزیر مولوی امیرزمان رحمة اللہ علیہ کےلواحقین سے انکی وفات پر تعزیت کی ۔

۔یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے 💔😭نیپالی آرٹسٹ نیشا گھمیرے کا انتقال شدید علالت کے بعد انتقال کرگٸ ہیں ، خوبصورت خدوخال ...
10/09/2021

۔یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے 💔😭

نیپالی آرٹسٹ نیشا گھمیرے کا انتقال شدید علالت کے بعد انتقال کرگٸ ہیں ، خوبصورت خدوخال کی مالکہ اداکارہ نیشا گھمیرے
مس ورلڈ رہ چکی ہیں ، لیکن جب بیماری نے اسے گھیر لیا ، تو یہ حس وجمال ایسا زوال پذیر ہوا کہ اس کا چہرہ دیکھنے کے قابل
نہیں تھا۔ اور پھر موت نے شہرت بھی مٹی مہں ملا دی۔۔

اس میں عبرت ہے ان سب کیلۓ جن کو اپنے حسن ،شہرت اور دولت
پر غرور ہیں اور وہ ان چیزوں کا غلط استعمال کرکے انجام سے سے غافل ہیں۔۔

جو کرنا ہے سوچ سمجھ کر کریں۔۔ کیونکہ ایک دن مرنا ہے اور جو
کر رہے ہیں ۔۔اس کا حساب کتاب دینا ہے۔۔ 😥

اللہ پاک کا شکر ادا کریں۔ اللہ پاک ہم سب کو تمام قسم کی بیماریوں سے محفوظ رکھے۔ آمین۔

ہرنائی،تحصیل شاہرگ میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کے حکم پر لیویز کی کامیاب کارروائی۔ ایک بندہ گرفتار۔ پستول برآم...
10/09/2021

ہرنائی،تحصیل شاہرگ میں ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کے حکم پر لیویز کی کامیاب کارروائی۔ ایک بندہ گرفتار۔ پستول برآمد۔ بندہ حوالات میں بند۔ مقدمہ درج۔

آل ہرنائی ، زیارت ، سنجاوی 6 ستمبر رائفل شوٹنگ ٹورنامنٹ کے سلسلے  کا آج فائنل میچ ہوا۔ اس فائنل کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمیش...
10/09/2021

آل ہرنائی ، زیارت ، سنجاوی 6 ستمبر رائفل شوٹنگ ٹورنامنٹ کے سلسلے کا آج فائنل میچ ہوا۔
اس فائنل کے مہمان خاص اسسٹنٹ کمیشنر ہرنائی ذکااللہ درانی اور ڈسٹرکٹ زکواة چیرمین شادی گل بخاری تھے۔ جنھوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کی
مقابلے میں پہلی پوزیشن لیویز سپاہی عبدالستار مگسی دوسری پوزیشن عبداللہ سنجاوی ، تیسری پوزیشن ملک غلام محمد ترین جبکہ چھوتی پوزیشن حاجی عبداللہ گلالے نے حاصل کی
فائنل میچ کے مہمان خاص مہمان اسسٹنٹ کمشنر ذکا اللہ درانی نے جیتنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ کھیلوں کی فروغ سے معاشرے میں مثبت اور تعمیری سوچ پروان چڑھتی ہے کھیلوں کے ایسے ایونٹ جہاں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں وہاں شائقین اور عوام کو بھی صحت مندانہ سرگرمیوں کی فراہمی میں مددگار ثابت ہوتا ہے بلوچستان میں بہتر نشانہ بازی کے کھلاڑی موجود ہیں جن کا ٹیلنٹ نمایاں ہے اور وقتا وقتا اس دھرتی کے بیٹے ، جوان اپنی زہانت قابلیت کا لوہا منواتے ہوئے نہ صرف بلوچستان بلکہ ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہیں۔ میں ہر کھیل کے میدان میں آپ حضرات کیساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہوں
آخر میں ٹورنامنٹ انتظامیہ نے آنے والے مہمانان گرائمی کا شکریہ ادا کیا۔

خدرانی نوجوانوں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین کے صدارت میں  نشانہ بازی۔رائفل شوٹنگ۔کے مقابل...
10/09/2021

خدرانی نوجوانوں کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد یاسین ترین کے صدارت میں نشانہ بازی۔رائفل شوٹنگ۔کے مقابلے کا انعقاد بمقام ۔مامتہ سنگر میں کیا گیا
ہرنائی کے کئی نوجوانوں نے شرکت کی انعام جیتنے والے۔
پہلا انعام وھاب جان نے جیتا۔
دوسرا پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ یاسین ترین ۔اورملک محب اللہ ترین نے جیتا۔
تیسرا انعام محمد عارف ترین نے جیتا۔میلے میں بہترین کارکردگی دکھانے والے نشانہ بازوں میں قاہر ترین ناصر ملازئی اور دیگر رہے۔میلہ شام تک جاری رہا جس میں کئی نامور نشانہ بازوں نے شرکت کی۔
آخر میں خدرانی نوجوانوں کی جانب سے تمام شرکاء کے لئے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا

ہرنائی سنجاوی کے علاقے اصغرہ کے ایریا میں رات کو چوروں نے ہرنائی سے تعلق رکھنے والے ٹرکوں کو لوٹ کر لاکھوں روپے کی نقدی،...
10/09/2021

ہرنائی سنجاوی کے علاقے اصغرہ کے ایریا میں رات کو چوروں نے ہرنائی سے تعلق رکھنے والے ٹرکوں کو لوٹ کر لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فون لیکر ڈرائیورز پر تشدد کر کے فرار ہوگئے۔ سنجاوی لیویز کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود سنجاوی لیویز نے موقع پر آنے سے صاف انکار کر دیا۔ انتظامیہ تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔ پوچھنے والا کوئی نہیں۔ اعلٰی حکام نوٹس لیں۔

ہرنائی کے ایریا 22 میل سے نکل کر سنجاوی کے ایریا اصغرہ میں رات کو چوروں نے ہرنائی کے پانچ ٹرکوں کو روکا۔ جن میں اللہ داد، فتح خان، اورنگ، اکبر، یونس شامل ہیں۔ جن پر چوروں نے شدید تشدد کیا۔ لاکھوں روپے کی نقدی لے گئے۔ گاڑیوں کے شیشے توڑے۔ تاہم سنجاوی لیویز کو اطلاع بھی دی گئی۔ لیکن وہ ابھی تک نہ آسکی۔

چمن۔ کوژک ٹاپ شاہراہ  پر ٹرالر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جانبحق یوگئے شدید مشکلات کے بعد لیویز نے دونوں افراد کی ل...
09/09/2021

چمن۔ کوژک ٹاپ شاہراہ پر ٹرالر گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد جانبحق یوگئے شدید مشکلات کے بعد لیویز نے دونوں افراد کی لاشیں نکال کر چمن سول ہسپتال پہنچائے جارہے ہیں لیویز کے مطابق جان بحق افراد دونوں بھائ ہے اور پشین سے تعلق ہے .لیویز ذرائع

 #کوئٹہ گورنر بلوچستان اظہار تعزیتگورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے پاک افغان امور پر گہری نظر رکھنے والے سنیئر صحافی ...
09/09/2021

#کوئٹہ گورنر بلوچستان اظہار تعزیت
گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے پاک افغان امور پر گہری نظر رکھنے والے سنیئر صحافی رحیم اللہ یوسفزئی کی وفات پر گہرے رنج ودکھ کا اظہار کیا، گورنر بلوچستان نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور اہل خانہ سے ہمدردی و یکجہتی کا اظہار۔

ہرنائی: جمعیت علماءماسلام کے ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعد ساعد کا ایف سی پبلک ہائی سکول کے پرنسپل محمدسلیم سے ملاقات۔مل...
09/09/2021

ہرنائی: جمعیت علماءماسلام کے ضلعی ترجمان مفتی عبدالصمدساعد ساعد کا ایف سی پبلک ہائی سکول کے پرنسپل محمدسلیم سے ملاقات۔

ملاقات انتہائی خوشگوارموڈ میں ہرنائی کے تعلیمی پس ماندگی شرح خواندگی میں بیشررباکمی اوردیگر امورکے حوالے سےہوئی،

ملاقات میں ایف سی پبلک سکول کی حسن کارکردی گی کو سراہاگیا اورمکمل سٹاپ کاقابلیت کاسراہاگیا ۔
۔
ملاقات میں جمعیت کے ترجمان تعلیم کے حوالے سے اپنے تعلیمی تجربات سے آگاہ کیا ۔

ملاقات میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان نے پرنسل کو اسلامی علوم ، قرآن مجید ، نورانی قائدہ کی باقاعدہ کلاسز لگانے کا مشوردیااوربچوں کو ہینڈرائٹنگ ، مقابلہ مضمون نویسی ، خطابت ، عقیدہ ختم نبوت جیسے اردوسپیکنگ کی روانی جیسے اہم تعلیمی مشوروں سے نوازجست جناب پرنسل نے بہت خوش اصلوبی سے ایکسپٹ کرلیا۔

پاکستان  تحريک انصاف ضلع ہرنائی گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ضلع ہرنائی  کابینہ وفد کی ملاقات کوئٹہ گورنر ہاوس بلوچستا...
09/09/2021

پاکستان تحريک انصاف ضلع ہرنائی
گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ضلع ہرنائی کابینہ وفد کی ملاقات
کوئٹہ گورنر ہاوس بلوچستان میں ضلع ہرنائی تحریک انصاف کابینہ کے وفد نے ضلعی صدر صدام ترین کی قیادت میں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا سے ملاقات کی ۔
کابینہ کے اراکین میں ضلعی جنرل سیکریٹری محمد امین انصافی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری ملک سلطان محمد جوائنٹ سیکریٹری حاجی خدائیداد خان نیازی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سید قاہر شاہ سپورٹس سیکریٹری ذاکر خان اور محمد قاسم موجود تھے
کابینہ کے اراکین نے کوئٹہ ٹو ہرنائی ٹو سنجاوی روڈ کے کام کے آغاز جلد نہ ہونے کی وجہ سے ضلع ہرنائی کے عوام میں پائے جانے والے تشویش اور تحفظات سے آگاہ کیا۔
سبی ٹو ہرنائی روڈ پرپوزل اور منظوری کے حوالے سے۔ اور سبی ٹو ہرنائی روڈ کی منظوری کی وجہ سے ضلع ہرنائی کے معیشت پر بہت بہتر اثرات ہونے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اسکی منظوری کے حوالے سے مکمل کوشش کی جائے۔
ضلع ہرنائی میں یونیورسٹی کیمپس کی منظوری کی بھی درخواست کی
ضلع ہرنائی میں اوور لوڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفرز کی کمی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
گورنر بلوچستان نے کہا کے ہرنائی کے تمام مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے بلکہ پورے بلوچستان کے عوام کے مسائل میں ہر حائل رکاوٹ کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
گورنر بلوچستان نے ضلع ہرنائی کیمپس منظوری کے حوالے سے کہا کے لیگل ٹیم سے مشاورت کے بعد ہرنائی کیمپس کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرینگے
ٹرانسفارمرز کی کمی کے ح حوالے سے گورنر بلوچستان نے کہا کے آئینی طریقہ کار کے مطابق پرپوزل بنا کر ضلع ہرنائی اور بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ہر محکمے کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے

آخر میں کابینہ اراکین نے ضلع ہرنائی کی دعوت دی گورنر صاحب نے کہا کے انشاءاللہ ضلع ہرنائی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع کے دورے کرینگے

ہرنائی بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ ایک اور سیریز کا مقابلا نصراللہ جان اینڈ قدیم شاہ 3 روز کا نصراللہ کا کیپٹن رحمت قاری قد...
09/09/2021

ہرنائی بلوچستان فٹ بال ٹورنامنٹ ایک اور سیریز کا مقابلا نصراللہ جان اینڈ قدیم شاہ 3 روز کا نصراللہ کا کیپٹن رحمت قاری قدیم شاہ کا کیپٹن راصف کل سے پہلا میچ ھو گا 5 بجے میچ سٹارٹ ھو گا روٹی کا پروگرام جس نے ھارا⚽️⚽️⚽️❤

ہرنائی سٹی  فیڈر کو الگ کیا جائے استکام پاکستان اتحاد کے ضلعی صدر ڈاکٹر میر عثمان ترین نے چرمین واپڈا کیسکو چیف سے مطالب...
09/09/2021

ہرنائی سٹی فیڈر کو الگ کیا جائے استکام پاکستان اتحاد کے ضلعی صدر ڈاکٹر میر عثمان ترین نے چرمین واپڈا کیسکو چیف سے مطالبہ کیا ہے آئے روز 18_18 گھنٹے ہرنائی سیٹی کی بجلی معمولی بارش کی وجہ سے بند ہو جاتا ہے ۔لہزا ہم واپڈا کے آلہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پوری طور پر سٹی فیڈر کو الگ کر کے عوام کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔ سٹی ایریے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اہسپتال اور ویکسن سینٹر واقع ہے جسمیں کڑوڑوں روپے کے ویکسین اور ادویات خراب ہونے کا خدشہ ہے لہذا چرمین واپڈا ہمارے اس دیرانہ مسلے کو حل کر کے ہرنائی کے عوام پر احسان کیا جائے

ضلع سبی کی تحصیل ہرنائی کو نکال کر ضلع کچھی کی تحصیل لہڑی شامل کر کے مقامی افراد کے حقوق پر قبضہ کیا گیا ہے اسی طرح ان ک...
09/09/2021

ضلع سبی کی تحصیل ہرنائی کو نکال کر ضلع کچھی کی تحصیل لہڑی شامل کر کے مقامی افراد کے حقوق پر قبضہ کیا گیا ہے اسی طرح ان کتے کے بچوں نے چاکر واکر کی جھوٹی کہانی بنا کر سبی کی تاریخ پر قبضہ کرنے کی کوشیش کی ہے لیکن زمینی حقائق اور قبرستان کہاں سے لائیں گے ؟

ہرنائی : میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر عبدالقیوم شہر کی صفائی کے حوالے سے مختلف مقامات کا  دورہ کررہے ہے۔🙏🙏🤔
09/09/2021

ہرنائی : میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر عبدالقیوم شہر کی صفائی کے حوالے سے مختلف مقامات کا دورہ کررہے ہے۔🙏🙏🤔

09/09/2021
09/09/2021

تحریک انصاف کے ایم پی اے چودھری فضل الحق کا اپنے آفس میں ایک غریب عورت پر بدترین تشدد.
خان صاحب ان کتوں کو پٹا ڈال دیں یا پاگل خانے بھیج دیں یہ کتے کل اپ کے کپڑے بھی پھاڑیں گۓ خدا کا واسطہ اس ظلم کے نظام کا خاتمہ کریں ہمیں مہنگاٸ منظور ہے لکن غریب پر ظلم برداشت نہیں 😰😪😥

08/09/2021

ہرنائی ہمارا یوٹوب چینل کو سبسکرائب کریں😂😂😂🤣 👇👇👇🙏❤

ہرنائی،بلوچستان ہاٸی کورٹ  جناب ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل بینچ نے ہرناٸی لیویز تعیناتیوں کے خلاف آٸینی درخواست خارج کردی۔ہر...
08/09/2021

ہرنائی،بلوچستان ہاٸی کورٹ جناب ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل بینچ نے ہرناٸی لیویز تعیناتیوں کے خلاف آٸینی درخواست خارج کردی۔ہرناٸی لیویز ملازمین کی جانب سے مقدمہ کی پیروی مایہ ناز قانون دان عبدالناصر ترین ایڈوکیٹ ہاٸی کورٹ نے کی۔تعینات شدہ اہلکاروں نے عبدالناصر ایڈوکیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع

برعظیم پاک و ہند کم و بیش 250 سال تک برطانیہ کا غلام رہا۔۔۔1604 میں ایسٹ انڈیا کمپنی تجارتی مقاصد کے عنوان  کے تحت یہاں ...
08/09/2021

برعظیم پاک و ہند کم و بیش 250 سال تک برطانیہ کا غلام رہا۔۔۔1604 میں ایسٹ انڈیا کمپنی تجارتی مقاصد کے عنوان کے تحت یہاں داخل ہوئی...1757 میں اس نے باقاعدہ طور پر پہلا قبضہ بنگال پر کیا۔۔1799 میں ریاست میسور پر قبضہ کیا۔۔1857 کی جنگ آزادی کے بعد پورا ہندوستان اسکے ذیر تسلط رہا۔۔۔1757سے لیکر 1947 تک کی 200 سالہ تاریخ انگریز کی سفاکیت، حیوانیت اور درندگی کی وہ داستان ہے جسے اس خطے کے باسیوں کے لئیے فراموش کر دینا ممکن نہیں ہے۔۔۔

ابھی تک کا دستیاب لٹریچر پاکستان کے تعلیمی نظام کے ذریعے نوآبادیاتی نظام کے مظالم کو چھپا رہا ہے۔۔۔وہ ہندو اور مسلم کو حریف کے طور پر پیش کرتا ہے اور انگریز کا کردار ایک ثالث کے طور پر سامنے لاتا ہے۔۔۔علمی بددیانتی اور خیانت کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہے۔۔۔یہ وہ بنیادی وجہ ہے جسکی وجہ سے یہاں کا انتہائی پڑھا لکھا طبقہ بھی انگریز سے مرعوب ہے اور یہاں کی مقامی اقوام کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔۔ عوامی رجحانات اور خیالات پر تو خیر ہم کیا بات کریں،ریاستی اداروں کا بیانیہ اور اثر ہی عوامی رویوں کو تشکیل دیتا ہے۔۔۔

تاریخ کی کتب کا مطالعہ کرنا یقیناً بہت فائدہ مند ہے لیکن تاریخ کو اگر دستاویزی فلم اور ڈاکومنٹریز کی شکل میں سامنے لایا جائے تو یہ آجکے دور میں مطلوب بیانیوں کی تشکیل کا نہایت مؤثر ذریعہ ہے۔۔ خلافت عثمانیہ کی تاریخ کو شاید ہی کوئی جانتا تھا لیکن ارطغرل سیریز کے بعد ہر شخص اس تاریخ سے واقف ضرور ہوا ہے گوکہ اسکے فکری اثرات اور نتائج کے مختلف منفی پہلوؤں پر گفتگو کی جا سکتی ہے۔۔۔پرنٹ میڈیا کی نسبت الیکٹرانک میڈیا کی طاقت آجکے جدید دور میں واضح انداز میں سامنے آئی ہے۔

انگریز کے تاریخی مظالم کی روح کو کیسے سمجھا جائے ، اس نے کروڑوں ہندوستانیوں کو کس سفاکیت سے قتل کیا ، ہزاروں علمائے کرام کو پھانسیاں دیں، یہاں کے کاریگروں کے ہاتھ کاٹ کر مقامی صنعت کو تباہ و برباد کر کے رکھ دیا، خون کی ندیاں بہا دی گئیں اور یہاں کا مکمل سماجی ڈھانچہ نیست و نابود کر کے رکھ دیا۔۔ اسکی تفصیلات تو تاریخی کتاب میں موجود ہے لیکن کوئی دستاویزی ثبوت آج تک میسر نہیں آ سکا، وگرنہ ہم اپنے بچوں کو دکھاتے کہ ! یہ دیکھو ! ظالم انگریز آپکی سرزمین کا کیا حال کر کے گیا ہے ، انکے جذبہ آزادی اور جذبہ حریت کو ابھارا جاتا۔۔۔

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (WWE)کا کھیل آج پوری دنیا میں بہت معروف ہے...بچے ، بڑے ، جوان حتیٰ کے بوڑھے بھی اسکے شوقین ہیں۔۔ ہمارے بچوں کو تو معروف ریسلرز کے نام اور انکی مکمل پروفائل تک ذبانی یاد ہوتی ہے...ہم بھی لاشعوری طور پر اسکے مقابلوں کے بہت شوقین رہے ہیں لیکن انگریز کی سفاکیت کی تاریخ پڑھنے کے بعد ان مقابلوں کو دیکھنے کا زاویہ نظر کچھ بدلا ہے۔۔۔

ان مقابلوں میں جس طریقے سے ایک دوسرے کو مارا جاتا ہے ، لاتوں ، مکوں کی برسات ہوتی ہے ، کرسیوں ، ہتھوڑوں ، بیلچوں کا سرعام استعمال ہوتا ہے ، مٹی کے گڑھے کھود کر ذندہ دفنایا جاتا ہے ، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے مخالف حریف کو مار مار کے خون میں نہلا دیتا جاتا ہے۔۔یہ انسانیت کی توہین اور تذلیل ہے۔۔۔اس کھیل کو متعارف کروانے والوں کی سوچ میں جو سفاکیت ہے ، وہ سامنے نظر آتی ہے۔۔ ان مقابلوں کو دیکھنے کے دوران اور بعد میں ہمارے رویوں میں جو تشدد ، بربریت اور منفی اثرات نظر آتے ہیں ، اس پر کسی کی نظر نہیں ہوتی ہے۔۔۔یہ اسی ظالم انگریز کا متعارف کردہ انٹرٹینمنٹ کلچر ہے جسے وہ دکھا کر ایک طرف اربوں ڈالر کا ریونیو اکھٹا کرتا ہے اور دوسری طرف سماج میں دستاویزی انداز میں پرتشدد واقعات میں اضافہ کرتا ہے۔۔۔

ان مقابلوں کو دیکھ کر آپ سرسری طور پر انگریز کے مظالم کا اندازہ لگا سکتے ہیں جو اس نے یہاں کی مظلوم اقوام پر اپنے غلبے کے 200 سالہ دور میں ڈھائے ہیں۔۔سمجھدار والدین تو ان مقابلوں کو دیکھنے سے منع کرتے ہیں لیکن اب یورپ کے ظالمانہ سیاسی ، معاشی اور سماجی نظام پر مکالمے کے ساتھ ساتھ اسکے انٹرٹینمنٹ کلچر پر بھی بات ہونی چاہیے ، وہ کسطرح اپنی فلم ، ڈرامے ، ڈاکومنٹریز اور ایسے ظالمانہ کھیلوں کے زریعے رویوں میں تشدد پیدا کرتا ہے۔۔۔ ہم اپنے بچوں کے اندر شعور پیدا کر سکتے ہیں۔۔۔انہیں ظالم انگریز بھیڑیوں کی تاریخ سے روشناس کروا سکتے ہیں۔۔ یہ وہ ذوایہ نظر ہے جو تاریخی مواد کو پڑھنے کے بعد ذہن میں آیا جسکے کچھ پہلو عرض کئیے ہیں۔۔۔ باقی ہم بھی بہت دلچسبی اور شوق سے ان مقابلوں کو دیکھتے رہے ہیں۔۔۔

⚡⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩☔⚡⚡آج دوپہر سے رات کہ دوران خیبرپختونخواہ کشمیر اور شمالی مغربی وسطی پنجاب اور شمالی مشرقی بلوچستان میں کہیں تی...
08/09/2021

⚡⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩☔⚡⚡
آج دوپہر سے رات کہ دوران خیبرپختونخواہ کشمیر اور شمالی مغربی وسطی پنجاب اور شمالی مشرقی بلوچستان میں کہیں تیز تو کہیں درمیانی بارش کہ امکانات ہیں اسے طرح آج سے 12 تاریخ کہ دوران خیبرپختونخواہ کشمیر اور پنجاب کہ مختلف علاقوں میں کہیں تیز تو کہیں ھلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہیگا اسے دوران شمالی مشرقی بلوچستان میں بھی اچھی خاصی بارش کہ امکان موجود ہیں....!!⁦⛈️⁩☔☔⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩⚡

اگر سندھ کہ بات کریں تو آج جنوبی مشرقی اور مغربی سندھ میں کہیں کہیں بارش کہ امکانات ہیں کل سے 12 تاریخ کہ دوران سندھ کہ مختلف علاقوں میں کہیں موسلادھار بارش تو کہیں درمیانی سے ھلکی بارشیں متوقع ہیں ان شاءاللہ....!!⁦⛈️⁩⁦⛈️⁩☔☔⚡⚡⚡

ہرنائی آج ہمارے بہت قریبی دوست صلاؤالدین کا رکشہ ویرنگ جلنے سے سارا رکشہ جل کے راکھ ھو گیا صد افسوس
07/09/2021

ہرنائی آج ہمارے بہت قریبی دوست صلاؤالدین کا رکشہ ویرنگ جلنے سے سارا رکشہ جل کے راکھ ھو گیا
صد افسوس

07/09/2021

ہنس ہنس کے برا حال ہوگیا ہے 🤣🏃‍♂🏃‍♂🏃‍♂🤔😰

 #مچھ کے قریب آپ گم کے مقام پر ایک ٹوڈی کار تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی جس کی وجہ سے ایک کار سوار شخص شاہ دوست ولد شاہ ...
07/09/2021

#مچھ کے قریب آپ گم کے مقام پر ایک ٹوڈی کار تیز رفتاری کی وجہ سے الٹ گئی جس کی وجہ سے ایک کار سوار شخص شاہ دوست ولد شاہ بیگ قوم رامیزئی بگٹی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو افراد مومن ولد گل خان اور بابل ولد گل خان شدید زخمی۔ لاش اور زخمی سائبان ایمبولینسز میں #کوئٹہ منتقل
07۔09۔2021

07/09/2021

ہرنائی پٹھو برتن ❤

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ : افسوس ناک خبر: سابق وفاقی وزیر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا امیر...
07/09/2021

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ :
افسوس ناک خبر:
سابق وفاقی وزیر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا امیر زمان صاحب اس فانی دنیا سے رخصت ہوئے اللہ تعالٰی مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ اور پسماندگان کو صبر دے۔ آمین

صحافی ھو گیا مرحوم صحافت مر گئی کب کی قلم اب جرات اظہار رائے کو ترستا ھے
07/09/2021

صحافی ھو گیا مرحوم صحافت مر گئی کب کی قلم اب جرات اظہار رائے کو ترستا ھے

ضلع نوشہرہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے ایک ممتاز مذہبی اسکالر مولانا یوسف شاہ نے COVID-19 ویکسین /کرونا وائرس سے بچاؤ ...
07/09/2021

ضلع نوشہرہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے ایک ممتاز مذہبی اسکالر مولانا یوسف شاہ نے COVID-19 ویکسین /کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی۔

ضلع کے ہر 18 سال سے زائد عمر کے شہریوں سے درخواست ہیں۔ کہ اپنے قریبی COVID ویکسینیشن سینٹر میں ویکسین لگوائیں۔

ہر شہری کا قومی فریضہ ہے۔ کہ کرونا ویکسین جلد از جلد لگا کر کرونا وباء کیخلاف جاری جنگ جتوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

کوویڈ 19 ویکسین مہلک وباء سے تحفظ فراہم کرتی ہے اور یہ ایک محفوظ ویکسین ہے۔

Today a prominent religious scholor of Dar ul Uloom Haqqania Akora Khattak Mulana Yousaf Shah got vaccinated for COVID-19.

Every adult citizen of District Nowshera are kindly requested to get vaccinated at nearest COVID Vaccination Center.

Covid-19 vaccine are safe, secure and protection againt the deadly covid virus.

ڈسٹرکٹ ہرنائی میں سب سے زیادہ آبادیوالے یونین کونسل،صدر،1,غڑمی کا مین روڈ انتہائی خراب اکثر جگہوں پر ٹوٹ پھوٹ،اور ڈرویشن...
07/09/2021

ڈسٹرکٹ ہرنائی میں سب سے زیادہ آبادی
والے یونین کونسل،صدر،1,غڑمی کا مین روڈ انتہائی خراب اکثر جگہوں پر ٹوٹ پھوٹ،اور ڈرویشن،کی وجہ سے اہلیان غڑمی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے عوام کو آمد رفت میں شدید مشکلات ہے اہلیان غڑمی ،ملک میراجان ترین نے خادمان ہرنائی سے درخواست کی ہے ایم پی اے محترمہ لیلیٰ ترین
کا منظورکردہ ہرنائی بازار تا غڑمی روڈ پر کام شروع کیا جائے۔

ہرنائی پولیس کی جانب سے پولیس لائن ہرنائی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ہرنائی عبدالجبار اچکزئی کی نگرانی میں پولیس کی جانب سے پکڑے...
07/09/2021

ہرنائی پولیس کی جانب سے پولیس لائن ہرنائی میں جوڈیشل مجسٹریٹ ہرنائی عبدالجبار اچکزئی کی نگرانی میں پولیس کی جانب سے پکڑے جانے والے منشیات، شراب، چرس، افیون، شیشہ وغیرہ کو آگ لگا کر تلف کردیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی رسول بخش کھیران، پولیس انسپکٹر اور پولیس کا دیگر عملہ بھی موجود تھا۔

Address

Harnai

Telephone

+923128047100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan News Alerts Harnai Quetta posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Pakistan News Alerts Harnai Quetta:

Share


Other Media/News Companies in Harnai

Show All