The Ideal Digital Media GB

The Ideal Digital Media GB ملک بھر سے سماجی اور سیاسی خبروں کیلئے ہماری خدمات حاصل کریں. ہم آپ کو حقیقت پر مبنی خبر دینگے.

The Medkhidat Free Medical Camp was held in the flood-affected areas of Ramkha Parishing, Astore. In collaboration with ...
02/09/2024

The Medkhidat Free Medical Camp was held in the flood-affected areas of Ramkha Parishing, Astore. In collaboration with the District Health Officer (DHO) Astore and the Deputy Commissioner (DC) Astore , 18 doctors from Shifa International, Islamabad, provided critical healthcare services. Around 400 patients benefited from free medical check-ups, medicines, and lab tests. This initiative played a crucial role in supporting the flood-affected community by delivering essential medical assistance during a time of need.
Admin DHO Office Astore

02/09/2024

صبح بخیر ۔ گلگت شہر کا خوبصورت منظر ۔۔

ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے آج بروز اتوار شیر باغ بہاولپور کا دورہ کیا۔ کینٹین اور پارکنگ پر زائد ریٹس کی وصولی...
01/09/2024

ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ نے آج بروز اتوار شیر باغ بہاولپور کا دورہ کیا۔ کینٹین اور پارکنگ پر زائد ریٹس کی وصولی پر دو افراد کو گرفتار کروا کر حوالہ پولیس کر دیا گیا۔
Govt of Punjab Chief Secretary Punjab

گوجال۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل،صوبائی وزیر غلام محمد اور مشیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کے ہمر...
01/09/2024

گوجال۔ فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل کاشف خلیل،صوبائی وزیر غلام محمد اور مشیر اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ کے ہمراہ فرسٹ قراقرم میراتھن ریس کے کھلاڑیوں کا گروپ فوٹو

01/09/2024

فورس کمانڈر گلگت بلتستان تقریب سے خطاب کر رہے ہیں

01/09/2024

گلگت جوٹیال تھانے میں جی بی یوتھ موومنٹ کے ذمہ داروں نے معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ اور معاون خصوصی برائے یوتھ آفیر زبیع اللہ کے خلاف درخواست جمع کروادی عہدوں سے فلورو برطرف کرنے کا مطالبہ کردیا

یوتھ کنونشن 2024تحریر جمشید علی طیفور( یوتھ منسٹر نشینل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان )نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت...
01/09/2024

یوتھ کنونشن 2024

تحریر جمشید علی طیفور
( یوتھ منسٹر نشینل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان )

نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان گلگت بلتستان اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے یوتھ کنونشن 2024 کا کامیاب انعقاد کرنے پر مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس کنونشن کا عنوان سسٹینیبلٹی اور پیس تھا کیونکہ گلگت بلتستان میں ہمیشہ سے سیکٹیرین ایشو کی وجہ سے یہاں کے حالات ناخوشگوار رہتے ہیں اور ہماری تنظیم نے ہمیشہ سے کوشش کی ہے کہ گلگت بلتستان میں امن و امان کی فضا برقرار رہیں تاکہ اس علاقے سے بے روزگاری، غربت اور دیگر چیزیں پروان چڑھے تاکہ اس علاقے کے لوگ ترقی کی منازل طے کریں ہم چاہتے ہیں کہ نوجوان نسل، نشہ آور سرگرمیوں سے دور رہیں اور علم جیسی نعمت سے آراستہ رہیں اس سال ہمارے اس پلیٹ فارم اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں سے گلگت بلتستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یوتھ پالیسی متفقہ طور پر منظور ہوئی ہم چاہتے ہیں کہ اس یوتھ پالیسی کو امپلیمنٹیشن کروائیں تاکہ اس سے نوجوانوں کو آخوات کے ذریعے نون کے فراہمی اور مختلف ہنر سیکھنے میں آسانی پیدا ہو نیز گلگت بلتستان کی یوتھ کو گھر کی دہلیز میں اچھے کالجز اور سکول میں تعلیم حاصل کر سکیں ہم اس پلیٹ فارم کے ذریعے گلگت بلتستان میں میرٹ کی بحالی اور اقربا پروری کا خاتمہ چاہتے ہیں ہم نے گورنمنٹ کی غلط پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کا حل بھی انہیں دیا تاکہ گلگت بلتستان ترقی کر سکے۔ اس ایونٹ کے حوالے مختلف سوشل میڈیا صارفین اس کو غلط رنگ اور نیگیٹیو پروپگینڈا کرتے دکھائی دے رہے ہیں آپ ہماری پالیسیز سے اختلاف رائے رکھ سکتے ہیں لیکن غلط پروپیگنڈا کے ذریعے گلگت بلتستان اچھا اقدام اٹھانے والوں کو داد دینے کے بجائے معاشرے میں نیگیٹو پہلو کو اجاگر کر رہے ہو نوجوان کسی بھی قوم کے سرمایہ ہوتے ہیں جب ہم اپنی قوم اور ملت کے حوالے سے نہیں سوچیں گے تب تک گلگت بلتستان ترقی کی راہ میں گامزن نہیں ہو سکتا ہمارا شرعی فریضہ ہے کہ ہم گلگت بلتستان کو ترقی کی راہ میں گامزن کرنے کے لیے اپنے یوتھ کو ہنرمند بنائیں تاکہ ہمارے قوم کے معماروں کا مستقبل تابناک بنے۔ گلگت بلتستان کی یوتھ کو منفی کاموں میں لگا کر اپنی دکانیں چمکانا چاہتے ہیں۔ اس کے علاوہ نیشنل یوتھ اسمبلی پاکستان مملکت خداداد پاکستان کا وہ واحد تنظیم ہے جو نیشنل اسمبلی اف پاکستان اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اف پاکستان سے منظور شدہ ادارہ ہے یہ ادارہ قانون ساز اسمبلی کو وہاں کے یوتھ کے مسائل ان تک پہنچاتا ہے تاکہ فور یوتھ کے مسائل حل ہو سکے اس تنظیم کا ڈیکرم ڈیموکریسی کی طرف پر ہے اور یوتھ کو ایپاورمنٹ کرنے کے لیے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں بھی کام کر رہا ہے لہذا کچھ ذہنی فستایت کے لوگ اس پلیٹ فارم پر تنقید کر رہے ہیں جو کہ گلگت بلتستان کے عوام مسائل اور یوتھ کو مواقع فراہم کرنے کے لیے کام کررہا ہے!

01/09/2024

کیا گلگت بلتستان کے نوجوان ، اور عوام معاون خصوصی ایمان شاہ کے ان الفاظ سے اتفاق کرتے ہیں ۔ کیا ایمان مذاہبی بنیاد پر ایشوز کو نہیں اٹھا رہا ہے کیا ایمان شاہ کو مذہبی بنیاد پر ہی صوبائی حکومت کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے ۔ گلگت بلتستان عوام اور نوجوان اپنی رائے دیں کہ وہ ایمان شاہ کی اس بات سے کتا اتفاق کرتے کہ ایمان شاہ صاحب جو کہتا ہے وہ حقیقت کہتا ہے

01/09/2024

گلگت بلتستان میں زمینوں کی جعلی انتقالات کا بھرمار ۔ عوامی زمینوں کو چند ایک لوگوں نے ہزار کنال کی تعدا میں اپنا کروایا ۔

معاون خصوصی ایمان شاہ صاحب قومی اسمبلی کے کم عمر ترین ممبر اسمبلی نوابزادہ  میر جمال رئیسانی کے ساتھ کنونشن کے دوران ۔ ا...
01/09/2024

معاون خصوصی ایمان شاہ صاحب قومی اسمبلی کے کم عمر ترین ممبر اسمبلی نوابزادہ میر جمال رئیسانی کے ساتھ کنونشن کے دوران ۔ اور جب گلگت بلتستان کے کچھ سیاسی سماجی شخصیات اس وقت تنقید کرتے تھے ایمان شاہ نے اس کے حق میں باقاعدہ طور پر تحریر لکھا تھا ۔ جب ہنزہ خاص کر اسماعیلی کمیونٹی کے کچھ نوجوان کی طرف سے گرلز گائیڈ کے حوالے سے تنقید کرنے ہر ایمان شاہ نے ایک دم اپنا بیان بدل ڈالا اور عوام کی ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کی اور اپنا ہی ساتھی معاون خصوصی ذبیح اللہ کے خلاف سوشل میڈیا میں ایک محاذ گرم کروا دیا ۔ جب تصویر لینے کا وقت تھا ایمان شاہ نے بڑی خوشی سے تصویر لیا اپنے خطاب میں بہت زبردست انداز میں رئیسانی صاحب ، ذبیح اللہ صاحب اور پروگرام کے انعقاد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا پھر اب جب عوام نے تنقید شروع کیا موصوف نے بھی تنقید شروع کیا۔

01/09/2024

افسوس ناک حادثہ
نومل سے گلگت کی طرف آتے ہوئے نومل داس کے مقام پر الرحیم ٹریڈر کی ٹونس گاڑی دریائے برد ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو 1122 کا فوری جائے وقوعہ پر پہنچ کر آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔
ایک کو زخمی حالت میں نکالا گیا ہے جبکہ ایک لاپتہ ہے ۔
گاڑی معمولی نظر آرہی ہے ۔
دریا کا بہائو زیادہ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔
آصف ولد شیر علی سکنہ جوتل حال مقیم خومر بعمر 25سال زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
جبکہ ریاض سکنہ استور بعمر 35سال لا پتہ ہے
ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔۔
پولیس ذرائع ۔۔۔

01/09/2024

سڑک پار کرتے وقت دونوں اطراف سے آنے والی ٹریفک پر دھیان دیں اور ہیلمٹ کے استعمال کو بھی یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی حادثے سے بچ سکیں۔

*گلگت-**ایس ایچ او تھانہ بسین نزول الرحمن صاحب کی نگرانی میں عملے تھانہ بسین کی کامیاب کاروائی ملزم گرفتار مال مسروقہ مو...
01/09/2024

*گلگت-*
*ایس ایچ او تھانہ بسین نزول الرحمن صاحب کی نگرانی میں عملے تھانہ بسین کی کامیاب کاروائی ملزم گرفتار مال مسروقہ موٹر سائیکل برآمد-*
*تفصیلات کے مطابق جاگیر بسین سے موٹر سائیکل کی چوری ہونے پر مقدمہ علت نمبر 86/024 بجرائم 381،457ت پ قائم کیا جاکر ملزم/ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی-*
*دوران تحقیقات مسمی میر عالم ولد حاجت علی سکنہ دیامر حال مقیم جاگیر بسین کو گرفتار کر کے تحقیقات کرنے پر ملزم نے اقرار جُرم کرتے ہوئے نشاندھی کرنے پر ملزم کے گھر سے مال مسروقہ موٹر سائیکل کو برآمد کیا گیا-*
*برآمد شُدہ مال مسروقہ کو قبضے پولیس میں لیا جاکر ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہے-*
*ڈی پی او گلگت محمد ایاز صاحب ،ایس ڈی پی او سٹی سرکل گلگت سید مرتضیٰ حسین شاہ صاحب نے ایس ایچ او تھانہ بسین کی بہترین کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے-*

نگر:صوبائی مشیر ایرگیشن واٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان حسین شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر نگر منظور کے ساتھ  چھلت نالہ  پائین اور  بالا...
01/09/2024

نگر:صوبائی مشیر ایرگیشن واٹر منیجمنٹ گلگت بلتستان حسین شاہ نے اسسٹنٹ کمشنر نگر منظور کے ساتھ چھلت نالہ پائین اور بالا کا دورہ کیا۔عمائدین چھلت بھی ہمراہ تھے۔مین چینل چھلت کا کام امرجنسی بیسس پہ شروع کیا جائے گا۔
صوبائی مشیر نے متعلقہ حکام کو احکامات جاری کر دیئے۔
عوامی ایشوز کا حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

01/09/2024

داسو ٹیم پر ٹنل کا کام مکمل.. پاک چین دوستی زندہ باد ۔

01/09/2024

نومل چھلمس داس کے مقام پر گاڑی دریا میں گرنے سے ایک شخص لاپتہ ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا

گلگت ( پ۔ر) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر ایک بیان جاری ک...
01/09/2024

گلگت ( پ۔ر) ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے عظیم حریت رہنما سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی حریت فکر کے لازوال استعارہ تھے ، مرحوم نے ساری عمر آزادی کی شمعیں جلاتے ہوئے گزاری ، حق خودارادیت کی بحالی اور کشمیر کی آزادی کیلئے مرحوم نے کشمیر کے مظلوم انسانوں کا ساتھ نبھایا ، سید علی گیلانی ایک عظیم سوچ کے نام تھے ، انہوں نے کشمیر کی نوجوان نسل کو قلمی و عملی جہاد کیلئے ابھارا ، برہان وانی فکر سید علی گیلانی کے اولین دستے کے مسافر تھے ، کشمیر کی نوجوان نسل میں عملی جدو جہد کی ترویج ، علمی و تحقیقی سمیت دلیل و لاجک پر مبنی اپروچ کو فروغ دینے میں سید علی گیلانی کا بنیادی کردار شامل ہے۔ آج سید علی گیلانی کو ہم سے بچھڑے 3 برس بیت گئے ہیں لیکن وہ دنیا کے حریت پسندوں کے دلوں میں زندہ اور تاریخ میں امر ہیں ۔ وہ جسمانی اعتبار سے بچھڑ گئے لیکن فکری طور پر کشمیر کی نوجوان نسل آج بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور قبضے کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے ۔ بھارتی مظالم مقبوضہ علاقے میں اپنی انتہا کو چھو گئے ہیں لیکن سید علی گیلانی کا ورثہ حریت جب تک زندہ ہے آزادی کا خواب کسی نہ کسی دن شرمندہ تعبیر ہوگا ۔ ترجمان نے واضح کیا کہ حکومت گلگت بلتستان سید علی گیلانی کی تیسری برسی کے موقع پر انکی لازوال جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے

غذر ( ) گلاپور یوتھ کا پہلا اجلاس گلاپور ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس میں عارف اللہ ایڈوکیٹ کو صدر ارسلان احمد نائب صدر عط...
01/09/2024

غذر ( ) گلاپور یوتھ کا پہلا اجلاس گلاپور ریسٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس میں عارف اللہ ایڈوکیٹ کو صدر ارسلان احمد نائب صدر عطاء اللہ جنرل سیکریٹری یاسر انفارمیشن سیکریٹری منتخب کئے گئے
آنے والے اتوار کو باقاعدہ حلف برداری کی تقریب ہوگی جسمیں علماء نمبردار گلاپور اور علاقے کے معتبرات شرکت کریں گے

شہید افضل کی یتیم بیٹی کا پراسرار طور پر جھلس کر موت کئی سوالات اٹھ رہیے ہیں۔قانونی ادارے شفاف تحقیقات کرانے میں ناکام۔ی...
01/09/2024

شہید افضل کی یتیم بیٹی کا پراسرار طور پر جھلس کر موت کئی سوالات اٹھ رہیے ہیں۔
قانونی ادارے شفاف تحقیقات کرانے میں ناکام۔
یاسین سے تعلق رکھنے والی مرینہ، سلپی، پونیال کی رہائشی کا مبینہ طور پر جھلس کر ہلاکت۔
مرحومہ کا والد سر زمین پاکستان کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے جس کے بعد والدہ کے گھر چھوڑ جانے کے بعد چچا لوگ کفالت کر رہیے تھے۔
مرینہ کی بڑی بہن کی شادی زبردستی ملتان میں کروائی گئ جبکہ مرینہ کی منگنی یاسین میں ہوئی تھی۔۔
ہم وزیر اعلیٰ، فورس کمانڈر، چیف سیکرٹری، ایس پی غذر، ڈی سی غذر سمیت تمام سول سوسائٹی، ہیومن رائٹس، وومن رائٹس سمیت ہر طبقے کے افراد سے اپیل کرینگے کہ یتیم کو انصاف دلایا جائے۔
اس کیس کی شفاف تحقیقات کرایا جائے گلگت بلتستان کے سماجی انسانی حقوق کے تنظیموں نے آئی جی پی سے فوری طور پر نوٹس لینا کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود سب تک کوئی تحقیات عوام اور میڈیا کے سامنے نہیں آسکے ہیں ۔

31/08/2024

ہنزہ گوجال سے لڑکیوں کی غیر ملکی سیاح کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے ایک ایک ویڈیو سوشل میڈیا میں وائرل ۔ ایک وفاقی ممبر قومی اسمبلی کے استقبال پر احتجاج کرنے والے کیا اس پر بھی احتجاج کرینگے ۔ کیا معاون خصوصی ایمان شاہ صاحب ہنزہ اور گوجال میں بھی اس طرح کی ڈانس اور دیگر تقریبات پر پابندی کی بات کرینگے ۔

31/08/2024

سافٹ ویئر غلطی تھی کے سی بی ایل انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام یو این ایف پی اے کے تعاون سے پاپولیشن ویلفیئر اور محکمہ صحت کی ایل ایچ...
31/08/2024

فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام یو این ایف پی اے کے تعاون سے پاپولیشن ویلفیئر اور محکمہ صحت کی ایل ایچ ویز کے لئے جدید اور طویل المعیاد مانع حمل اشیاء کی 5 روزہ تربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب منعقدہ ہوئی جس سے سیکرٹری سوشل ویلفیئر و امور نوجوانان فدا حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں آبادی مکمل کنٹرول میں ہے اور ملینیم ڈویلپمنٹ گولڈ کے سال 2030ء تک دیئے گئے اہداف کو گلگت بلتستان نے 2024ء میں ہی مکمل کر لئے ہیں تاہم ضلع دیامر میں آبادی کی شرح بہت زیادہ بڑھ رہی ہے جس کو کنٹرول کرنے لئے سرکاری اداروں کے ساتھ ساتھ غیر سرکاری اداروں کی مدد لی جارہی ہے تقریب میں ایف پی اے پی کے پروگرام منیجر عبدالکریم سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا تربیتی ورکشاپ مکمل کرنے والے ایل ایچ ویز میں سڑٹفکیٹس بھی تقسیم کئے گئے

**یونیورسٹی آف بلتستان میں ڈیٹا اینالیٹکس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد**یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ڈیٹا اینالیٹکس پر تین ...
31/08/2024

**یونیورسٹی آف بلتستان میں ڈیٹا اینالیٹکس ورکشاپ کا کامیاب انعقاد**
یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ڈیٹا اینالیٹکس پر تین روزہ ورکشاپ کا کامیابی سے اختتام ہوا۔ اس ورکشاپ میں Python پروگرامنگ زبان کے ذریعے ڈیٹا ویژولائزیشن اور ڈیٹا صفائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ اس دوران شرکاء کو Excel، Power BI، اور Python کے استعمال کی جامع عملی تربیت فراہم کی گئی۔
ورکشاپ میں 150 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا، جنہوں نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ اس ورکشاپ کا اہتمام شعبہ ریاضی اور کمپیوٹر سائنس نے AtomCamp کے تعاون سے کیا تھا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شعبہ ریاضی کے سربراہ ڈاکٹر ذاکر قمر نے AtomCamp کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس ورکشاپ کے انعقاد سے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء کی معلومات میں اضافہ ہوا ۔ انہوں نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل قریب میں بھی اس نوعیت کی ورکشاپس جاری رہیں گی -

gold medalist, Arshad Nadeem, visited Indus Motor Company Head Quarters in Karachi earlier this week and was presented w...
31/08/2024

gold medalist, Arshad Nadeem, visited Indus Motor Company Head Quarters in Karachi earlier this week and was presented with top of the line Fortuner GR-S to commemorate his historic success and partnership with Toyota.

We’re proud to have him as part of our journey and look forward to driving forward together.

استور جعلی انتقالات اور زمینیوں کی خرید و فروخت۔ عوامی حلقوں کی جانب سے منظم آواز آٹھائے جانے پر سرکاری سطح پر چند ملازم...
31/08/2024

استور جعلی انتقالات اور زمینیوں کی خرید و فروخت۔ عوامی حلقوں کی جانب سے منظم آواز آٹھائے جانے پر سرکاری سطح پر چند ملازمین کو معطل اور ریکارڈ سیل کرنا اور انکوائری کرانے کے احکامات۔
یہ انکوائری کیا عوامی ملکیتی زمینیوں کی بندر بانٹ پر عوامی تحفظات کو دور کرا پائے گی یا سابقہ انکوائریوں کیطرح لینڈ مافیاز اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی کالی بھیڑوں کو تحفظ فراہم کرے گی۔
ہم قبل از وقت نیتوں پر شک نہیں کرسکتے ہیں۔ لیکن سابقہ انکوائریز کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں لینڈ مافیاز کو تحفظ ملتا ہوا نظر آرہا ہے۔
بحرحال استور کا ریکارڈ محفوظ ہاتھوں میں نہیں ہے۔ ریکارڈ کو ٹمپرنگ کرکے جعلی انتقالات اور قومیتوں کو بدلا گیا ہے۔
ہمارے کچھ دوست اس اہم سنجیدہ ایشو کو سیاسی رنگ دے کر آپنے سیاسی بدلے نکالنے کا موقع ہاتھ سے نہ جانے کی قسم کھا رکھی ہے۔ حالانکہ یہی دوست اسوقت مکمل خاموشی اختیار کئے بیٹھے تھے۔ ان میں اتنی جرات تو ہونی چاہیے تھی کہ وہ اسوقت متعلقہ افیسران سے بات کرتے اور کھل کر ان پر تنقید بھی کرتے۔ اسی ایشو پر ہم اس دور میں ڈاکٹر عباس صاحب کیساتھ کمشنر ۔ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر سے ملے اور آپنے تحفظات سے آگاہ بھی کیا۔
جو لوگ اسوقت مکمل خاموشی اختیار کئے رہے اور تعلقات بنانے میں مصروف رہے آج وہ فرنٹ فٹ پر آکر ایسے کھیل رہے ہیں جیسے انکو ان زمینیوں کی بندر بانٹ پر بہت زیادہ تکلیف پہنچی ہو۔ کچھ احباب کو زمینیوں کی بندر بانٹ سے سروکار نہیں ہے۔ انکے آپنے روگ ہیں۔آپنے حسد و بغض کی دکانیں ہیں بس ٹائمنگ کا فائدہ آٹھا کر آپنے بدلے چکانا چاہتے ہیں۔
کسی سیاسی شخصیت یا سرکاری آفیسر کو قصوار ثابت کرنے سے پہلے آپنے گریباں میں ہمیں جھکنا ہوگا ۔ہماری منافقت۔ خاموشی اور خوشامدی صفت ہی ہمارے وسائل اور زمینوں کی بندر بانٹ کرنے والی طاقتوں کو موقع فراہم کرتی ہیں۔ اسکے حقیقی قصوار وار ہم ہی ہیں۔
وزیر نعمان

ہم ینگ انجینئرز ایسوسیشن گلگت بلتستان اور تمام پاکستان کے نوجوان  انجینئرز وزیر داخلہ پاکستان جناب محسن رضا نقوی کے ممنو...
31/08/2024

ہم ینگ انجینئرز ایسوسیشن گلگت بلتستان اور تمام پاکستان کے نوجوان انجینئرز وزیر داخلہ پاکستان جناب محسن رضا نقوی کے ممنون و مشکور ہیں جنہوں نے پاکستان انجینئرنگ کونسل الیکشن 2024-2027 میں ہونے والے بے ضابطگیوں کی چھان بین کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی جو انتخابات میں ہونے والے تمام بے ضابطگیوں کی چھان بین کرے گی اور ان لوگوں کا تعین کرے گی جو اس جعلسازی میں ملوث ہیں۔
انشا اللہ امید ہے جلد کمیٹی اپنی کاروائی مکمل کرنے کے بعد انتخابات کے حوالے سے رپورٹ پیش کرے گی اور حقائق سے نوجوان انجینئرز کو آگاہ کرے گی۔

ساجد علی
ترجمان ینگ انجینئرز ایسوسیشن گلگت بلتستان۔

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان چیئرمین  گلگت بلتستان ریفارمز کمیٹی امجد ایڈوکیٹ نومل میں ترق...
31/08/2024

پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر و ممبر گلگت بلتستان چیئرمین گلگت بلتستان ریفارمز کمیٹی امجد ایڈوکیٹ نومل میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کر رہے ہیں اور کام کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ہر فرد ہر فورم میں بلند آواز میں کہہ رہا ہے ۔دیامر پسماندہ ہے ۔اور اس پسماندگی کی وجہ تعلیم ہے ۔گرلز انٹر کالج چلاس کی خ...
31/08/2024

ہر فرد ہر فورم میں بلند آواز میں کہہ رہا ہے ۔دیامر پسماندہ ہے ۔اور اس پسماندگی کی وجہ تعلیم ہے ۔گرلز انٹر کالج چلاس کی خوبصورت ترین عمارت تعمیر کئے کئی سال گزرنے کے بعد بلاآخر زمہ داران کو احساس ہوا کہ اس کالج میں کلاسز کا آغاز کرنا چاہئے ۔یوں کلاسز کا آغاز کیا گیا ۔چند لیکچررز کو ایک ایسے پراجیکٹ پر بھرتی کیا گیا جس کا میعاد صرف سال رکھا گیا اور تنخواہیں اس پراجیکٹ میں اتنی کم رکھی گئی کہ لیکچررز کے اخراجات پورے ہونا تو کیا صرف تین وقت کے کھانے کے بھی اخراجات پورے نہیں ہو رہے تھے ۔کہ سردیوں اور گرمیوں کے چھٹیوں میں تنخواہوں پہ کٹ لگا رہے تھے ۔ دوسری طرف جون میں پراجیکٹ کی میعاد ختم ہونے سے قبل لیکچرارز کا وفد وزیر اعلی سیکرٹریٹ پہنچ گیا ۔اور وزیر اعلی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری ٹو وزیر اعلی سے ملاقات کی ۔جس کے ساتھ سیکرٹری کالجز کو واضح ہدایات دی گئی کہ پراجیکٹ کو ایکسٹینشن کرنے کی سمری فوری بھیجی جائے ۔ لیکن ابھی تک لیکچررز کی ایکسٹینشن کا پتہ ہی نہیں اور کالج کھلے ہوئے تقریبا مہینہ ہوا ہے ۔ کالج ڈائریکٹریٹ ہو یا کالجز سیکرٹریٹ گرلز کالج چلاس سے ہرگز مخلص نہیں ہیں ۔کیونکہ 3 سو سے زائد طالبات ایک ایسے ضلع میں علم کے حصول کیلئے اپنے گھر والوں کو مجبور کر کے داخلہ لیا ہے ۔اب ان طالبات کو پڑھانے کے لئے لیکچررز ہی نہ ہوں تو وہاں پر اتنی طالبات کا داخلہ لینے کا فائدہ کیا ۔
صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر اس پراجیکٹ کو ایکسٹینشن دے کر کالج میں موجود لیکچررز کی خدمات مزید لیں یا موجودہ لیکچررز کو ڈاکٹروں کی طرح کنٹریکٹ پر بھرتی کریں یا کالج کے لئے نئے لیکچررز بھرتی کے لئے ایف پی ایس سی کے ذریعے پوسٹیں مشتہر کی جائیں تاکہ یہ کالج پھلے پھولے ۔ورنہ سیزنلی روڈ قلی کی طرح کوئی بھی لیکچرار اپنی ۔۔۔ انا ۔۔۔کو قربان نہیں کریگا ۔اور اگر ایک بار یہ لیکچرار کہیں اور چلی گئیں تو پھر گرلز کالج چلاس میں لیکچررز چراغ لئے بھی گھومتے رہیں تو نہیں ملینگی ۔۔۔ذرا سوچئیے ۔۔۔میری سوچ ۔۔۔

31/08/2024

Address

Gilgit

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Ideal Digital Media GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Ideal Digital Media GB:

Videos

Share