Numberdar Association Punjab

  • Home
  • Numberdar Association Punjab

Numberdar Association Punjab نمبرداران ایسوسی ایشن پنجاب۔

وزیراعلی پنجاب جناب محسن نقوی صاحب کی ہدایت پر " اب چمکیں گے " پروگرام  کا آغاز کردگیا ہے ۔گاوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکيل ...
23/08/2023

وزیراعلی پنجاب جناب محسن نقوی صاحب کی ہدایت پر " اب چمکیں گے " پروگرام کا آغاز کردگیا ہے ۔
گاوں کی سطح پر کمیٹیاں تشکيل دی جاٸیں گی کمیٹی کا سربراہ نمبردار ہوگا ۔
کمیٹی میں 4افراد کو بھی بطور ممبر شامل کیاجاٸےگا ۔

نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل دنیا پور کے تنظیمی عہدیداران کی نئے تعینات ھونے والے اسٹنٹ کمشنر دنیا پور رضوان الحق سے استقبا...
22/09/2022

نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل دنیا پور کے تنظیمی عہدیداران کی نئے تعینات ھونے والے اسٹنٹ کمشنر دنیا پور رضوان الحق سے استقبالیہ ملاقات..

تفصیلات کے مطابق نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل دنیا پور کے مرکزی عہدیداران کی نئے تعینات ھونے والے اسٹنٹ کمشنر دنیا پور رضوان الحق سے استقبالیہ ملاقات ھوئ.
نمبرداران کے وفد میں چیف آرگنائزر تحصیل دنیا پور راجہ شفقات احمد نمبردار ، ممبر سپریم کونسل پنجاب حافظ عمران انجم نمبردار ، صدر محمد ارشاد جٹ وتھرا نمبردار ، جنرل سیکرٹری چوہدری عدنان طاھر گل نمبردار، لیگل ایڈوائزر ایڈووکیٹ پیر سید سجاد شاہ نمبردار،نائب صدر چوہدری شجاعت گوندل نمبردار، زوہیب خالد وڑائچ نمبردار، ملک اظہر الحسن نمبردار، قمر الزمان سہو نمبردار اور سینئر نائب صدر ضلع لودھراں ملک عامر نمبردار شامل تھے. نمبردار ایسوسی ایشن کی طرف سے اسٹنٹ کمشنر صاحب کو پھولوں کا گلدستہ پیش کرتے ھوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا.

10/09/2022

لاہور ۔ صوباٸی وزیر زراعت پنجاب و صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب جناب حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت نمبردار ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ۔

اجلاس میں پنجاب بھر سے عہدےداران کی شرکت ۔
نمبردار ایسوسی ایشن کو رجسٹریشن کے عمل کو مکمل کرلیا گیا ہے ۔ حسین جہانیاں گردیزی

صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاسنمبردار ایسوسی...
09/09/2022

صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس
نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے رجسٹر ہونے کی خوشخبری سنائی
رجسٹریشن مکمل ہونے سے یہ تنظیم اپنے قانونی اور دوسرے امور بہتر انداز سے چلا سکے گی
جنرل پبلک اور حکومتی سطح پر معاونت کے سلسلے میں نمبردار مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں۔صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی

لاہور،09ستمبر:....صوبائی وزیر زراعت و صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ لاہور میں نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد کیا گیا۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب چوہدری نزاکت علی گل،فنانس سیکرٹری پنجاب گلزار احمد بودلہ کے علاوہ لاہور ، سرگودھا،ڈی جی خان ، گجرات اور ملتان ڈویژن کے نائب صدور بھی موجود تھے۔
صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے اجلاس میں نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کے رجسٹر ہونے کی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کی رجسٹریشن کا عمل مکمل ہونے سے یہ تنظیم اب اپنے قانونی اور دوسرے امور بہتر انداز سے چلا سکے گی۔انھوں نے کہا کہ جنرل پبلک اور حکومتی سطح پر معاونت کے سلسلے میں نمبر دار موثر کردار ادا کر رہا ہےاوراس تنظیم کو ادارہ جاتی بنایا جارہا ہے۔صوبائی وزیر زراعت نے کہا کہ
وراثت اور زمینوں کی تقسیم کے نظام کو بہتر طریقے سے چلانے کے لئے نمبرداروں کو متحرک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ دیہاتوں کے دوردراز علاقوں میں پولیو کے قطرے پلوانے اور محرم الحرام کے ایام میں امن و عامہ کے قیام کے ضمن میں نمبرداروں کی خدمات مستعار لی جاسکتی ہیں۔ سید حسین جہانیاں گردیزی نے مزید کہا کہ
محکمہ آبپاشی پنجاب کے ڈیجیٹل آبیانہ وصولی اور گردواری کے سسٹم کو موثر انداز سے چلانے کے لئے نمبرداروں کا رول بہت اہمیت کا حامل ہے۔ بے شک زرعی ٹیکس کی وصولی کا کام بھی نمبرداروں کے ذمے ہونا چاہیے
اس موقع پر نمبردار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کے اراکین نے نمبرداری گرانٹ الاٹ کرنے ونمبرداروں کو ساڈھے بارہ ایکڑ کے حساب سے حقوق ملکیت دینے کے نوٹیفیکیشن پر مکمل عملدرآمد،فری اسلحہ لائسنس بحال کرنے، نمبرداروں کی تقرری کے ضمن میں وراثت کے30نمبر کی بجائے 50نمبر دینے،تحصیل و ضلع کی سطح پر آفس مختص کرنے،ضلعی و ڈویژنل سطح پر زرعی ایڈوائزری کمیٹیوں میں ممبرشپ اور سرکاری محکموں میں نمبرداروں کے اہل خانہ کے لیے کوٹہ مختص کرنے کے مطالبات پیش کئے۔ صوبائی وزیر نے ان کے تمام جائز مطالبات کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

٭٭٭٭٭

23مارچ یوم پاکستان شاد تھا . شاد ہے اور شاد رہے گا پاکستانLong Live Pakistan
23/03/2022

23مارچ یوم پاکستان

شاد تھا . شاد ہے
اور
شاد رہے گا پاکستان
Long Live Pakistan

14/03/2022


01/03/2022

دنیاپور: اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور اعتزاز احمد انجم سرکاری سطح پر ہونےوالے " نمبردار کنونشن " سے نمبرداران سے خطاب کررہے ہیں

نمبرداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کیے جائیں گے: اعتزاز احمد انجمدنیاپور: دیہاتوں کی سطح پہ نمبردار انتظامیہ کے دست...
01/03/2022

نمبرداروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کیے جائیں گے: اعتزاز احمد انجم

دنیاپور: دیہاتوں کی سطح پہ نمبردار انتظامیہ کے دست بازو ہیں گورنمنٹ کے ساتھ تعاون مثالی ان کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے نمبرداران کی عزت و وقار کو برقرار رکھا جائے گا ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور اعتزاز احمد انجم نے تحصیل کمپلیکس ہال میں منعقدہ نمبردار کنونشن سے کیا تقریب کا آغاز حافظ عمران انجم نمبردار کی پرکیف تلاوت کلام الہی سے ہوا اس موقع پہ جنرل سیکرٹری نمبردار ایسوسی ایشن دنیاپور عدنان طاہر گل نےنمبرداروں کو در پیش مسائل ملکی جانب توجہ مبذول کرائی تحصیلدار دنیاپور اقبال عباسی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے نمبرداروں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی سٹیج سیکرٹری کے فرائض میڈیا ایڈوائیزر نمبردار ایسوسی ایشن دنیاپور اسامہ کریم چوہدری نے بخوبی ادا کیے نیز اس موقع پہ بزرگ نمبردار چوہدری محمد شفیع مرحوم و دیگر نمبرداران کی مغفرت کے لیے دعا خوانی کی گئ۔

*اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کامران صغیر کیجانب سے کورونا ویکسینیشن مہم (RED) میں متحرک کردار ادا کرنے پر نمبرداران حضرات کے ...
08/02/2022

*اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کامران صغیر کیجانب سے کورونا ویکسینیشن مہم (RED) میں متحرک کردار ادا کرنے پر نمبرداران حضرات کے مابین تعریفی سرٹیفیکیٹ تقسیم کیئے گئے*

*نمبرداران حضرات عوام اور انتظامیہ کے مابین پُل کا کردار ادا کریں,اسسٹنٹ کمشنر کامران صغیر*

تفصیلات :
اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب کامران صغیر کیجانب سے میونسپل کمیٹی میں تحصیل بھر کے نمبرداران حضرات کی میٹنگ طلب کی گئی جس میں اسسٹنٹ کمشنر کامران صغیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ویکسینیشن مہم (RED) میں نمبرداران حضرات کا تعاون بہترین رہا جس پر انتظامیہ اِنکی خدمات کو سراہتی ہے اِنکے تعاون سے تحصیل پنڈی گھیب نے ویکسینیشین کے حوالے سے ضلع اٹک میں نمایاں پوزیشن حاصل کی اس موقع پر نمبردار ضیاء اعوان آف سورگ , نمبردار سردار منور دندی , نمبردار ملک سجاد احمدال , نمبردار سید ضیاء الحسن ملہوالی , نمبردار ملک صابر ڈہوک عنایت اور ملک خضر حیات میراشریف کو تعریفی سرٹیفیکیٹ دیئے گئے

اسسٹنٹ کمشنر کامران صغیر نے مزید کہا کہ نمبرداران حضرات عوام اور انتظامیہ کے مابین پُل کا کردار ادا کریں آپ لوگ سرکاری احکامات کی عملداری میں اپنا کردار ادا کرینگے تو ہمیں بہتر نتائج حاصل ہونگے اس موقع پر نمبرداران حضرات نے عوامی مسائل کے حوالے سے بات چیت بھی کی
نمبردار ضیاء اعوان نے محکمہ مال میں درپیش مشکلات کے حوالے سے نام کی درستگی کے عمل کو آسان بنانے کی استدعا کی جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ آئندہ نمبرداران کی نشاندہی پر غلط ناموں کی درستگی کا عمل ترجیحی بنیاد پر کیا جائے گا

07/02/2022

وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
ملاقات کے دوران وفد نے پنجاب میں نمبرداری نظام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا
وزیر قانون کی پنجاب نمبردار ایسوسی ایشن کو مسائل پر ہمدردانہ غور کی یقین دہانی
نمبرداری نظام نچلی سطح پر حکومتی عملداری یقینی بنانے کا اہم ذریعہ ہے، راجہ بشارت
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نمبرداری نظام کو موثر اور بااختیار بنانا چاہتے ہیں، راجہ بشارت
وزیراعلیٰ نے نمبرداروں کا صوبائی کنونشن بلانے کی ہدایت کی ہے، راجہ بشارت
متوقع کنونشن میں 85 ہزار سے زائد نمبرداروں کے مسائل پر غور ہوگا، وزیر قانون
سرکاری اراضی بے زمین نمبرداروں کو الاٹ کرنے کا جائزہ لیں گے، وزیر قانون
نمبردار ایسوسی ایشن کے وفد کا وزیراعلیٰ اور وزیر قانون پنجاب سے اظہار تشکر

ڈی پی او لودھراں جناب عبدالروف بابر کی ھدایت پر تھانہ صدر دنیاپور کےایس ایچ او مرزا رحمت علی صاحب کی نمبرداران سے میٹنگ....
12/01/2022

ڈی پی او لودھراں جناب عبدالروف بابر کی ھدایت پر تھانہ صدر دنیاپور کےایس ایچ او مرزا رحمت علی صاحب کی نمبرداران سے میٹنگ....
امن و امان کی مجموعی صورتحال کے متعلق تبادلہ خیال اور ٹھیکری پہرے سے متعلق ھدایات....

11/01/2022
إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
05/12/2021

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

دنیاپور: کمشنر ملتان ڈویژن جناب ارشاد احمد کی دنیاپور آمد  اسسٹنٹ کمشنر آفس دنیاپور  میں تحصیل دنیاپور کے 10 سے زائد مست...
19/11/2021

دنیاپور: کمشنر ملتان ڈویژن جناب ارشاد احمد کی دنیاپور آمد اسسٹنٹ کمشنر آفس دنیاپور میں تحصیل دنیاپور کے 10 سے زائد مستقل نمبرداروں کو بہترین کارکردگی کی بناء پہ گقرنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے نمبردار کارڈ دیئے گئے ۔۔۔ اس موقع پہ اے ڈی سی آر لودھراں۔میڈم ازوبہ عظیم اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور اعتزاز انجم تحصیلدار ندیم سیال بھی موجود تھے

کمشنر ملتان کا اس موقع پہ کہنا تھا کہ نمبردار گورنمنٹ کے دست و بازو ہیں ۔۔۔ نمبرداروں کے تعاون کی بدولت دیہاتوں کی سطح پہ بہت سے معاملات کو حل کیا جاتا ہے جو کہ بہت اہمیت رکھتا ہے ۔۔۔ اس موقع پہ صدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل دنیاپور ارشاد احمد جٹ نے کمشنر صاحب کو نمبرداروں کے تعاون کے حوالہ سے آگاہ کیا۔
نیز
نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل دنیاپور کی طرف سے کمشنر ملتان کو خوش آمدید کہتے ہوئے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔

نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے قاٸد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر خراج تحسین
11/09/2021

نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کی جانب سے قاٸد اعظم محمد علی جناح کی برسی پر خراج تحسین

لاہور۔ سنٸیرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے پنجاب بھر میں نمبرداران کے ساتھ ساتھ چوکیداری نظام بحال کرنے کا فیصلہ۔...
24/08/2021

لاہور۔ سنٸیرممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے پنجاب بھر میں نمبرداران کے ساتھ ساتھ چوکیداری نظام بحال کرنے کا فیصلہ۔
پنجاب بھر میں 38ہزار چوکیدار بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چوکیداروں کو 2ایکڑ رقبہ دیاجاٸےگا۔
اگر رقبہ موجود نہ ہوا تو چوکیدار کو آبیانہ اور زرعی ٹیکس میں حصہ دیا جاٸےگا۔
چوکیدار صبح سے لیکرشام تک نمبردار کو گاٶں کی سرگرمیوں سے آگاہ کرےگا۔
چوکیدار گاٶں کے مساٸل کو نوٹ کرےگا اور نمبردار ان مساٸل کے حل کیلے متعلقہ حکام کو آگاہ کرےگا۔

نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل سمندری  کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو۔1947کو پاکستان دنیا کے نقشے میں ایک  آزاد ملک...
13/08/2021

نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل سمندری کی جانب سے اہل وطن کو جشن آزادی مبارک ہو۔
1947کو پاکستان دنیا کے نقشے میں ایک آزاد ملک کی حثیت سے شامل ہوا۔
قاٸداعظم محمد علی جناح سمیت کٸی بانی پاکستان نے آزاد ریاست کیلے جدوجہد کی۔
پاکستان کی عوام آج آزادی کا سانس ہمارے آباواجداد کی لازوال قربانیوں کی بدولت لے رہی ہے۔
دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ہمارے وطن عزیز کو دن دگنی رات چگنی ترقی عطافرماٸے آمین۔
اللہ پاک ہمارے ملک کوامن کا گہوارہ بناٸے آمین

صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کی دنیاپور میں آمد .... مختصر قیام کے دوران راجہ یاسر خالد نمبردار نائ...
09/08/2021

صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب حسین جہانیاں گردیزی کی دنیاپور میں آمد .... مختصر قیام کے دوران راجہ یاسر خالد نمبردار نائب صدر نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل دنیاپور کے ڈیرہ پہ ان کا شاندار و پُرتپاک استقبال کیا گیا اس موقع پہ نمبردار ایسوسی ایشن تحصیل دنیاپور کے عہدیدارن اور تحصیل دنیاپور کے سو سے زائد نمبردار شریک تھے... صدر نمبردار ایسوسی ایشن نے اپنے خطاب میں کہا کہ بہت جلد انشاءاللہ نمبرداران پنجاب کے لیے خوشخبری کا اعلان کیا جائیگا اور نمبرداروں کے مطالبات کو فی الفور حل کیا جائیگا ... اس موقع پہ آرگنائزر دنیاپور راجہ شفقات احمد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور نمبردارن کا شکریہ ادا کیا جنرل سیکرٹری عدنان طاہر گل نے تنظیمی کارکردگی بیان کی بعد ازاں صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کو ریلی کی صورت میں دنیاپور سے الوداع کیا گیا

کل صبح  9:00  بجے  صبحصوبائ  وزیر  زراعت   پیر سید حسین جہانیاں گردیزی نمبردارصدر نمبردار ایسوسی ایشن  پنجابدنیا پور  آر...
08/08/2021

کل صبح 9:00 بجے صبح
صوبائ وزیر زراعت پیر سید حسین جہانیاں گردیزی نمبردار
صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب
دنیا پور آرهے هیں...
ان کے همراہ صدر ملتان ڈویژن
پیر سید حسنین شاہ نمبردار بهی هوں گے.

نمبردار ایسوسی ایشن دنیا پور کی طرف سے ان کے لیے استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیا جا رها هے اور
اس کے ساتهہ ساتهہ .
استقبالیہ ریلی گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں ان کے ساتهہ لودهراں جائے گی..

نمبردار ایسوسی ایشن لیہ کے وفد کی ایم پی لالہ طاہر رندھاوا اور چوہدری بشارت رندھاوا سے ملاقات۔       تحصیل چوبارہ کے نمب...
29/07/2021

نمبردار ایسوسی ایشن لیہ کے وفد کی ایم پی لالہ طاہر رندھاوا اور چوہدری بشارت رندھاوا سے ملاقات۔ تحصیل چوبارہ کے نمبرداران کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور درپیش مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مقامی ایم پی اے لالہ طاہر رندھاوا اور چوہدری بشارت رندھاوا نے نمبرداران کے مسائل حل کروانے کے لیےبھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی

حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس نے تحصیل بھر کے نمبرداران حضرات کو اپنے آفس میں بلایا جہاں پر...
28/07/2021

حکومتِ پنجاب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب حیدر عباس نے تحصیل بھر کے نمبرداران حضرات کو اپنے آفس میں بلایا جہاں پر نمبرداران حضرات سے خوشگوار ماحول میں ملاقات کے دوران مختلف معاملات پر بات چیت کی گئی

جنکے مرکزی نکات درج ذیل ہیں

(1) اسسٹنٹ کمشنر آفس کیجانب سے تحصیل کے تمام سرکاری اداروں کے دفاتر میں باضابطہ سرکولر جاری کیا جائے گا کہ حکومتِ پنجاب کے ہدایات پر نمبرداران حضرات کیجانب سے اجاگر کیئے جانے والے جائز مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کرنے کی کوشش کیجائے اور اِن سے عزت کیساتھ پیش آیا جائے گا

(2) محکمہ مال کے پرانے ریکارڈ میں مختلف موضع جات کی جمع بندیوں میں مالکان کے ناموں کیساتھ شناختی کارڈ کا اندراج نہ ہو سکا تھا , ریکارڈ میں مالکان کے ناموں کیساتھ شناختی کارڈ کے اندراج کے لیئے متعلقہ پٹواری اور یونین کونسل سیکرٹری موضع میں جا کر نمبردار حضرات کی رہنمائی سے یہ کام مکمل کرینگے , نمبرداران حضرات موقع پر تصدیق کرکے یہ عمل اپنی نگرانی میں مکمل کروائینگے

(3) وراثت انتقال کی منظوری کے پیچیدہ عمل کو آسان بنایا جائے گا جس میں محکمہ مال کا متعلقہ افسر دیہی مرکز مال یا موضع پر جا کر نمبرداروں کی خدمات حاصل کرے گا , پیچیدہ طریقہ کار کے بجائے درخواست دہندہ موقع پر درخواست لکھے گا جسے نمبرداران تصدیق کرینگے اور وہ متعلقہ افسر اُسے موقع پر منظور کرنے کا پابند ہو گا

(4) سرکاری اُمور سے متعلقہ تصدیق باالخصوص پیدائش,وفات,نکاح,کرایہ داری و دیگر اندراج کے لیئے سرکاری افسران کے بجائے نمبرداران کی تصدیق کو ترجیح دیجائے گی

ملاقات کے دوران نمبرداران حضرات کیساتھ مسلسل رابطہ رکھ کر عوامی مسائل کے حل کے لیئے تجاویز حاصل کرنے اور مقامی سطح پر درپیش معاملات میں اُنکی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو ترجیحاً زیر غور لانے کے حوالے سے بات چیت بھی کی گئی

28/07/2021

فیصل آباد۔ سنٸیر ممبر بورڈ آف ریونيو بابر حیات تارڑ فیصل آباد میں ہونے والے نمبردار کنوینشن سے خطاب کررہے ہیں۔
کنوینشن میں کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر سمیت ریونيو سٹاف اور فیصل آباد کے نمبرداران موجود تھے سنٸیے اس ویڈیو میں

آج فیصل آباد میں ایک شاندار نمبردار کنونشن منعقد سرکاری سطح پر منعقد کیا گیا جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب جناب...
26/07/2021

آج فیصل آباد میں ایک شاندار نمبردار کنونشن منعقد سرکاری سطح پر منعقد کیا گیا جس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب جناب بابر حیات تارڑ صاحب ،جناب میجر عبدالرحمن نمبردار صدر نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب،اور خیال احمد کاسترو صاحب صوبائی وزیر کالونیز نے بطور مہمان خصوصی شرکت فرمائی
جناب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے مختلف اعلانات فرمائے جنکی تفصیل درج ذیل ہے ۔۔
ہر نمبردار کو اسکے گاوں میں سرکاری دفتر الاٹ کیا جاے گا جو اسی سال کے آخر تک پورے پنجاب میں عملدرآمد کرایا جاے گا
امن کمیٹیوں اور پرائس کنٹرول کمیٹی میں نمبرداران کو شامل کیا جائے گا
نمبردار صاحب کے دفتر میں سرکاری روزنامچہ دیا جاے گا جس پر روزانہ کی بنیاد پر نمبردار صاحب اندراج کریں گے
جو بھی ایکٹویٹی ہوگی
ہر گاوں کی گرداوری متعلقہ رقبہ پر جاکر کی جاے گی جو نمبردار صاحب کی زیر نگرانی ہوگی اور موقع کی لوکیشن و تصویر بھی ساتھ اے سی صاحب کو بھیج جاے گی

نمبردار صاحب کے ساتھ دفتر میں اس گاوں کا پٹواری بھی موجود ہوگا
پٹواری کے تمام کام کی نگرانی نمبردار کرے گا
ایک سے دو ماہ کے اندر پنجاب کی سطح پر کنونشن منعقد لاہور میں منعقد کیا جاے گا جس میں وزیراعظم،اور وزیر اعلیٰ صاحب خصوصی طور پر شرکت کریں گے اور وہاں پر نمبرداری گرانٹ کا اعلان کیا جاے گا

اہل اسلام کو نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ہماری قربانیاں ا...
20/07/2021

اہل اسلام کو نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب کی طرف سے عید الاضحیٰ کی خوشیاں مبارک ہوں۔
دعا گو ہیں کہ اللہ پاک ہماری قربانیاں اور خیرات قبول فرماٸے۔
مسلمانوں کو آپس میں اتفاق سے رہنے کی توفیق عطافرماٸے۔
جو مشکلات میں گھِرے ہوٸے ہیں اللہ پاک انکی مشکلات آسان فرماٸے۔
اللہ پاک ہماری تمام مسلمانوں کی مشکلات میں آسانیاں پیدا فرماٸے آمین۔

انشإاللہ 31جولاٸی بروز ہفتہ وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام شاہ صاحب اور صوبائی وزیر زراعت جناب حسین جہانیاں گردیزی صاحب ...
18/07/2021

انشإاللہ 31جولاٸی بروز ہفتہ وفاقی وزیر خوراک سید فخر امام شاہ صاحب اور صوبائی وزیر زراعت جناب حسین جہانیاں گردیزی صاحب کو منڈی بہاٶالدین آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ عہدے داران نمبردار ایسویسی ایشن دنیاپور۔
وفاقی وزیر سید فخر امام اور صوباٸی وزیر حسین جہانیاں گردیزی منڈی بہاٶالدین کے نمبرداران سے خطاب کریں گے جس میں پنجاب بھر کے نمبرداران بھی اس اجتماع میں شریک ہوں گے۔
نمبرداری نظام کو مزید بہتر بنانےکیلے عہدےداران اور سنٸیر قیادت اپنا لاٸحہ عمل پیش کریں گی۔

کرونا ویکسنیشن کمیٹیوں میں نمبرداران کو بطور ممبر رکھے جانے پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظاميہ کے بےحد مشکور ہیں۔ منجانب ن...
13/07/2021

کرونا ویکسنیشن کمیٹیوں میں نمبرداران کو بطور ممبر رکھے جانے پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظاميہ کے بےحد مشکور ہیں۔ منجانب نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب

ڈپٹی کمشنر انجینئرامجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محکمہ ریونیوکو پہلے سے زیادہ فعال کرنے کیلئے...
11/07/2021

ڈپٹی کمشنر انجینئرامجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو محکمہ ریونیوکو پہلے سے زیادہ فعال کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور ہم نے کے ساتھ کھڑے ہیں، محکمہ ریونیو کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے نمبرداری نظام کو دوبارہ بحال کیا جارہا ہے۔ جس میں قانون نے مطابق نمبرداروں کو اختیارات دئیے جائیں گے یہ بات انہو ں نے محکمہ ریونیو کے زیر اہتمام نمبرداروں کے ایک کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ ریونیو میں نمبر دار کا ایک اہم کردار رہا ہے۔ نمبر دار علاقے کا ایک معزز شخص ہوتا ہے جوسرکار کا خیر خواہ ہوتا ہے۔ نمبر دار کی گواہی کو معتبر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی نمبر دار کو وہ عزت دینا چاہتے ہیں جو قانون اور معاشرہ ان کو دیتا ہے۔ نمبردار عوام میں اپنا اعتماد بحال کریں۔ غلط بیانی سے کام نہ لیں غلط شہادت دینے سے تو اللہ تعالیٰ کی بھی ناراضگی ملتی ہے اورجرم بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمبردا ر اپنی پگ کو اونچا کریں اور ایمانداری سے کام کریں۔ جو نمبر غلط کاموں میں ملوث ہوگا اس کو نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں نمبرداروں کی خالی آسامیوں پر میرٹ پر نمبردار لگائے جائیں گے۔ اس کیلئے علاقے کے معززین درخواست دے سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نمبرداروں کو محکمہ ریونیو کی جانب سے باقاعدہ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ جس کو پولیس سمیت تمام سرکاری محکمہ جات تسلیم کریں گے۔ میرے آفس سمیت تمام دفاتر میں نمبردار کو سب سے پہلے سنا جائے گا۔ موضع کی سطح پر ہونے والے تمام کام نمبر دار کی مشاورت اور معاونت سے سرانجام دئیے جائیں گے۔ قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر علی پور مبین احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ 20سال بعد نمبرداری نظام کو بحال کیا جارہا ہے، محکمہ ریونیو کے افسران نمبرداروں کے ساتھ مل کر اس نظام کو پہلے سے زیادہ موثر بنائیں گے۔ سرکاری واجبات اور دیگر ٹیکس کی وصولی سمیت سرکاری املاک کی حفاظت، ناگہانی آفات کی اطلاع، نقصانات کی اطلاع، سرکاری سروے اور دیگر امور کے سلسلے میں ٹیموں کی راہنمائی نمبردار کی ذمہ داری ہوگی۔ نمبردار نے حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے۔ اس موقع پر تحصیلدار اقبال عباسی نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران ضلع مظفرگڑھ نے پنجاب بھر میں سرکاری واجبات کی مثالی ریکوری کی ہے جس کو بورڈ آف ریونیو نے بھی سراہا ہے یہ سب نمبرداروں کے معاونت سے ممکن ہوا ہے۔ سابقہ بقایاجات کی ریکوری کیلئے بھی نمبرداروں کی معاونت حاصل کی جائیگی۔ کنوینشن سے خطاب کرتے ہوئے نمبرداروں کے نمائندہ نمبردار رائے ریاض احمد نے کہا کہ نمبرداری نظام کی بحالی ہمارے لئے اعزاز ہے۔ہم قانون کے مطابق دیئے گئے اختیارات کے دائرہ میں رہ کر انتطامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے، انہوں نے کہا کہ چوکیداری نظام کو بھی بحال کیا جائے، فوتیدگی اور پیدائش کے اندراج کو بھی نمبردار کے اختیارات میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے نمبرداروں کے سوالات کے جوابات بھی دئیے اور ان کو ہدایت کی کہ کرونا کے مرض سے بچاؤ کیلئے عوام میں ویکسی نیشن کیلئے مہم چلائی جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ ویکسین لگوائیں اور اس مرض سے محفوظ رہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ جام آفتاب حسین، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض احمد سمیت محکمہ ریونیو کے افسران اور ضلع بھر کے نمبردار موجود تھے۔

10/07/2021

*پنجاب بھر میں 20 سال بعد نمبر داری نظام بحال کرنے کا فیصلہ*

9 کمشنر اور27 ڈپٹی کمشنر کی رائے کے بعد سمری وزیراعلیٰ کو بھجوادی گئی

صوبہ بھر میں نمبر داروں کی 12 ہزار پوسٹیں تاحال خالی ہیں

نمبر دار کی 12 ہزار خالی پوسٹوں پر بھرتیاں فاسٹ ٹریک پر کی جائیں گی

نمبر داری گرانٹس کے تحت نمبر داروں کو 100 کنال زمین ملے گی

پنجاب میں 38 ہزار نمبر داروں کو22 اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی

نمبر دار سرکاری زمینوں سے قبضے چھڑوائیں گے

نمبر دار سیلاب ، ٹڈی دل جیسی آفات میں بھی کردار ادا کریں گے

نمبر دار صحت، تعلیم اور لائیو سٹاک کے محکموں کی معاونت کریں گے

زرعی ٹیکس وصولی کا ذمہ دار بھی نمبر دار ہی ہو گا

ایک اور 12 بورکے اسلحہ لائسنس کی فیس معافی کااختیار بھی نمبر دار کو ملے گا

نمبر دار اراضی سنٹر میں جائیداد کے انتقال کے وقت فریقین کی تصدیق کرے گا

نمبردار کے تقرر میں وراثت کے کے 50 نمبر ہوں گے

نمبر دار کی بھرتی کیلئے تعلیم کے بھی 50 نمبر رکھے گئے ہیں

ایوان وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد بھرتی کا شیڈول فائنل ہو گا۔

فیصل آباد۔ حکومت پنجاب کا نمبرداران کی بحالی کے بعد نمبرداران کو سرکاری دفاتر دینے پرعمل پیرا۔فیصل آباد میں صوبائی وزیر ...
09/07/2021

فیصل آباد۔ حکومت پنجاب کا نمبرداران کی بحالی کے بعد نمبرداران کو سرکاری دفاتر دینے پرعمل پیرا۔
فیصل آباد میں صوبائی وزیر ایکساٸز اینڈ ٹیکیشن پنجاب حافظ ممتاز احمد صاحب اور اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری نے نمبرداران کے آفس کا افتتاح کیا۔
نمبردار ایسوسی ایشن پنجاب حکومت کے اس اقدام کا خیر مقدم کرتی ہے اورنمبرداران حکومت کے ہر معاملے میں انکےساتھ کھڑے ہیں

09/07/2021

دار کو ملے گا

نمبر دار اراضی سنٹر میں جائیداد کے انتقال کے وقت فریقین کی تصدیق کرے گا

نمبردار کے تقرر میں وراثت کے کے 50 نمبر ہوں گے

نمبر دار کی بھرتی کیلئے تعلیم کے بھی 50 نمبر رکھے گئے ہیں

ایوان وزیراعلیٰ سے منظوری کے بعد بھرتی کا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Numberdar Association Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Videos

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Videos
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share