Voice Of Haramosh

Voice Of Haramosh Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice Of Haramosh, TV Network, gilgit, Gilgit.

Journalism is a profession that involves collecting information about a particular subject, then reporting findings and conclusions to a wider audience through print, digital or broadcast media. haq.haqdaar.kak this period of time no right to hand over to government its embassy and politician population .achieved to wrote law of 1947 independent day of pk.now you easly achieved rights to the unite this.

22/04/2024
عبدالحمید خان صاحب اور ان کے احبابخاطرات :امیرجان حقانییہ عبدالحمید خان اور نواز ناجی صاحب کے اختلاف کا دور تھا. میں تب ...
22/04/2024

عبدالحمید خان صاحب اور ان کے احباب

خاطرات :امیرجان حقانی

یہ عبدالحمید خان اور نواز ناجی صاحب کے اختلاف کا دور تھا. میں تب کراچی میں تھا.طالب علمی کا زمانہ تھا. اخبار میں لکھنا شروع کیا تھا. بالاورستان نیشنل فرنٹ ( نواز و حمید گروپ) کے کئی پروگرامز میں بطور سپیکر، جی بی کے صحافیوں کا نمائندہ گفتگو کرنے کا موقع ملا. گلگت بلتستان یونین آف جرنلسٹس کراچی کے احباب مجھے صحافیوں کی طرف سے بات کرنے کے لیے کہتے. کئی پروگراموں میں اپنی ذاتی حیثیت سے بھی بات کی. تب دیامر اور غذر کے سینکڑوں نوجوان طلبہ بڑے پرجوش تھے. وہ بالاورستان نیشنل فرنٹ کے باقاعدہ ورکر اور ممبر تھے. . ان کو فنڈنگ ہوتی تھی تاکہ وہ بڑے بڑے اجتماعات منعقد کرکے علیحدگی کی بات کریں اور ذہن سازی کریں. ہمارے کئی دوست صف اول کے رہنما تھے. بعد میں اکثر توبہ تائب ہوئے. یہ سب چیزیں وہ چھپاتے بھی نہیں تھے.
یہ 2021 کی بات ہے. ہماری ایک بڑی گیدرنگ جی ایچ کیو میں جنرل باوجوہ کیساتھ تھی. میں نے تین سوالات کیے تھے. ایک مفصل سوال نام لیے بغیر عبدالحمید خان صاحب کے بارے میں تھا. تب سے اب تک ہم Chatham house rules کے پابند تھے. ان رولز کا مطلب یہ ہے کہ "
" Chatham House Rules are a guideline used to encourage open and honest discussions at meetings or conferences. Under these rules, participants are free to use the information they receive, but they are not allowed to disclose the identity or affiliation of the speaker(s) or any other participant(s) unless they have explicit permission.

The idea is to foster a safe environment for sharing information and opinions without concern for public attribution. It's commonly used in think tanks, policy discussions, and similar settings where sensitive topics are discussed, promoting candid dialogue and protecting participants' confidentiality."
یعنی
" چاٹم ہاؤس رولز" کے اصول ایسی ہدایات ہیں جو میٹنگز یا کانفرنسز میں کھلے اور ایماندارانہ مباحثے اور مکالمے کو فروغ دینے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ان اصولوں و ضوابط کے تحت، شرکاء کو موصول ہونے والی انفارمیشن کو استعمال کرنے کی اجازت ہوتی ہے، تاہم وہ رازداری کے پابند ہوتے ہیں.

یہ اصول مکالمہ و مباحثہ کے لیے ایک محفوظ ماحول پیدا کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں، تاکہ معلومات اور آراء کو بلا خوف و خطر شیئر کیا جا سکے۔ یہ اصول عموماً تھنک ٹینکس، پالیسی مباحثوں، اور اسی طرح کے ماحول میں استعمال ہوتے ہیں، جہاں حساس موضوعات پر بات چیت کی جاتی ہے، جس سے صاف گو، گفتگو کو فروغ ملتا ہے اور شرکاء کی رازداری محفوظ رہتی ہے۔
اللہ کے رسول نے اس اصول کو " المجالس بالامانۃ" کے جملہ سے بیان کیا ہے.

اس وقت عبدالحمید صاحب ریاست کے مہمان تھے. اب چونکہ وہ باقاعدہ توبہ تائب ہوکر وفاقی جماعت کا نگینہ بن چکے ہیں تو ہم بھی Chatham house rules سے ذرا سی اجازت لے کر احباب سے جنرل باوجوہ صاحب کے مفصل جوابات کا کچھ حصہ شیئر کرنا چاہتے ہیں.
جنرل باجوہ صاحب نے کہا " آپ عبدالحمید کی بات کررہے ہیں. آپ کو معلوم ہے کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے. ہم سے کوئی چیز چھپی ہوئی نہیں ہے. جب سب کچھ ہم پر ظاہر ہے اور بندہ پیشمان بھی ہے تو لازمی بات ہے اس کے ساتھ مجرموں والا سلوک تو نہیں کیا جاسکتا ہے. رحم اور ھمدردی والا سلوک ہی ہوسکتا ہے. لہذا ریاست کبھی اسکو یا کسی کو خوامخواہ مجرم بنا کر کیوں رکھے؟"

تب ہمیں اندازہ ہوگیا تھا کہ عبدالحمید صاحب کے مستقبل قریب میں وارے نیارے ہونگے. باقی جنرل باجوہ صاحب کے پاس جی بی کے متعلق جو مفصّل معلومات تھی جو انہوں نے ان اچانک کیے جانے والے سوالات کے جوابات میں کہے تھے، سن کر شدید حیرت ہوئی کہ ایک سپہ سالار کے پاس اتنی مفصّل اور دو ٹوک انفارمیشن بھی موجود ہیں.

باقی سوشل میڈیا میں بہت سے احباب عبدالحمید خان صاحب نے پیپلز پارٹی میں شرکت کے حوالے سے گفتگو کی محفل سجا رکھی ہے، تو انہیں پریشان ہونے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی ان کے ماضی اور ان کے ماضی کے ساتھیوں کو طعنے دینے کی ضرورت ہے. یہ سب کچھ چلتا ہے "ان کو اونچا اڑانے کے لیے".
تو اڑنے دیں نا یار. کیوں کسی کی، یاد ماضی کو عذاب بنا رہے ہو. صرف حمید صاحب اکیلے تو نہیں اڑے ہیں، ان کے کئی ساتھی پہلے ہی لمبی اڑان بھرچکے ہیں اور کئی محو پرواز ہیں اور کئی پرتول رہے ہیں پرواز کے لیے. زندگی ایسے ہی چلتی ہے. سوچ و فکر اور عمل میں تبدیلی آنا کوئی بری بات نہیں. انسان تدریجا افکار و اعمال میں تبدیلی کا مرتکب ہوجاتا ہے. ترقی یافتہ معاشروں میں اس کو برا نہیں منایا جاتا. بلکہ بہت دفعہ ایسے افکار و اعمال کا خیرمقدم کیا جاتا ہے. ہر وقت لٹھ لے کر پیچھے پڑنا نہیں ہوتا ہے.

گلگت ,متاثرین جگلوٹ گورو کمیٹی کا معاوضے کی عدم اداٸیگی کے خلاف شاہراہ قراقرم میں علامتی احتجاجی دھرنا۔آٸندہ پیر تک معاو...
22/04/2024

گلگت ,متاثرین جگلوٹ گورو کمیٹی کا معاوضے کی عدم اداٸیگی کے خلاف شاہراہ قراقرم میں علامتی احتجاجی دھرنا۔آٸندہ پیر تک معاوضے نہ ملنے کی صورت میں خواتین اور بچوں کے ہمراہ شاہراہ قراقرم پر احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان، گورو جگلوٹ متاثرین اراضی کمیٹی کے ممبران جہانگیر حسین ،یعقوب حسین ،عامر خان نے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ کافی عرصے سے ہم مطالبہ کررہے ہیں کہ ہماری اراضی کا معاوضہ ادا کیا جاۓ ،ایف ڈبیلو او والے اراضی کا معاوضہ ادا کیۓ بغیر ہماری اراضی پر قابض ہے ہم محب وطن پاکستانی ہے ہمارے بھاٸی بیٹے سرحدوں میں پاکستان کے دفاع کررہےہیں ۔متاثرین کٸ سالوں سے اپنے حق کے لیۓ جہدوجہد کررہے ہیں لیکن پوچھنے والانہیں،انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا علامتی احتجاج ہے اگر مسٸلہ حل نہیں تو ہم آٸندہ ہفتے بچوں، خواتین سمیت سڑکوں پرنکل آٸنیگے۔لہذا وزیراعلی چیف سیکرٹری اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان اس مسٸلے کا حل نکالیں اور حق داروں کو حق دیا جاۓ اور معاوضہ ادا کرنے کی گنجاٸش نہیں تو ہماری اراضی فوری طور پر خالی کی جاۓ تاکہ اراضی متاثرین سکھ کی زندگی گزار کرسکے

*یہ ہے میرا  سکردو بلتستان*امن پیار مہبت ایمان داروں کی سرزمیں  *  مسمی جاوید حسین کو گزشتہ دن  مین بازار سکردو سے سات ل...
22/04/2024

*یہ ہے میرا سکردو بلتستان*
امن پیار مہبت ایمان داروں کی سرزمیں
*

مسمی جاوید حسین کو گزشتہ دن مین بازار سکردو سے سات لاکھ پچھتر ہزار روپے (/-775,000) ملے تھے، جوکہ اس نے سوشل میڈیا کے ذریعے اصلی مالک (پنجاب ملتان سے آئے ہوئے سیاح)تک با حفاظت پہنچائے
اور نہ صرف سکردو بلتستان کا نام روشن کیا بلکہ پورے خطہ گلگت بلتستان کی نیک نامی کا باعث بنا- ایسے جوان معاشرے کا اثاثہ ہونے کے ساتھ ساتھ پورے معاشرے کے لیے مشعل راہ بھی ہیں۔ مسمی جاوید حسین پاک فوج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور دہشت گردی کی جنگ میں وطن عزیز کی خاطر اپنی بائیں ٹانگ کا نذرانہ بھی پیش کر چُکے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر سکردو نے جاوید حسین کی ایمانداری کی اعلی مثال اور سیاحت کے فروغ میں علاقے کا مثالی نام روشن کرنے پر بھرپور حوصلہ افزائی کی اور تعریفی سند سے نوازا-

صوباٸی حکومت کے نٸے سپیشل  کوارڈننیڑ یاسر تابان کہ بلتستان امد کے موقع پر  مسلم لیگ ن  روندو کہ جانب سے ستک میں  شاندار ...
22/04/2024

صوباٸی حکومت کے نٸے سپیشل کوارڈننیڑ یاسر تابان کہ بلتستان امد کے موقع پر مسلم لیگ ن روندو کہ جانب سے ستک میں شاندار استقبال کیا گیا۔
ان کے ہمراہ صوباٸی حکومت کے ترجمان فیض اللہ فراغ بھی موجود تھا۔
مسلم لیگ ن کے ستک کے عہدیداران اور عباس ایڈوکیٹ کہ طرفسے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا۔ستک کے عوام اور پارٹی کہ طرفسے سے سپیشل کوارڈنیٹر بنے پر مبارک باد پیش کیا گیا۔
یاسر تابان نے پر جوش استقبال کرنے پر عباس ایڈوکیٹ اور پارٹی عہدیدرارن کا شکریہ ادا کیا۔
اانہوں نے کہ وہ جلد پورے روندو کا دورہ کرینگےاور عوامی فلاحی کام کرنے کرینگے۔
عباس ایڈوکیٹ نے کہا مسلم لیگ ن کے کارکنان اور عوام کا شکریہ ادا کیا شارٹ نوٹس پر عوام جمع ہوا
یاسر رتابان ایک نڈر لیڈر ہے وہ عوامی خدمت کا یقین رکھتا ہے۔انشاءاللہ ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی تمام انرجی عوام کہ فلاح وبہبود کے لیے صرف کرینگے۔
پارٹی کے کارکنان پارٹی کا قمیمتی اثاثہ ہے انہوں نے یاسر تابان اور عوام کو مبارک باد پیش کیا گیا۔
نمایاں شخصیت درجہ زیل تھا
فیض اللہ فراق ترجمان صوباٸی حکومت
ایڈوکیٹ عباس صدر مسلم لیگ ن روندو
بانی رہنما عتیق الرحمن
بشیر احمد خان
کیپٹن شففق اور شیر میر و دیگر موجود تھے

یاسر تابان کے حق نعرا بازی کیا۔

اسپیشل کوارڈنیٹر ٹو سی ایم یاسر تابان کے ساتھ سکردو  ریلی میں
22/04/2024

اسپیشل کوارڈنیٹر ٹو سی ایم یاسر تابان کے ساتھ سکردو ریلی میں

آپ کا پسندیدہ وزیر اعلیٰ کون ہے؟1. علی امین گنڈہ پور2. مریم نواز3. سرفراز بگٹی4. مراد علی شاہMaryam Nawaz Sharif Syed Mu...
08/04/2024

آپ کا پسندیدہ وزیر اعلیٰ کون ہے؟
1. علی امین گنڈہ پور
2. مریم نواز
3. سرفراز بگٹی
4. مراد علی شاہ

Maryam Nawaz Sharif
Syed Murad Ali Shah
Ali Amin Khan Gandapur
Sarfaraz Bugti

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ عید گاہوں کی فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقد ...
08/04/2024

گلگت۔ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ عید گاہوں کی فول پروف سکیورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے منعقد ہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

08/04/2024

Syed Mehdi Shah

08/04/2024

. Yeh just logo hai

کراچی ( رشید برچہ) افسوس ناک خبر  ہنزہ گوجال سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی کراچی گارڈن ویسٹ الفرید سٹریٹ گل نور اپارٹمنٹس ...
07/04/2024

کراچی ( رشید برچہ) افسوس ناک خبر
ہنزہ گوجال سے تعلق رکھنے والی ماں بیٹی کراچی گارڈن ویسٹ الفرید سٹریٹ گل نور اپارٹمنٹس کی ریاش پذیر تھی۔۔بدقسمتی سے کچن میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید جولس گئی تھی۔ماں بیٹی زخموں کی تاپ نہ لاتے ہوئے جان بحق ہو گئی۔بول ہنزہ اور اس کی ٹیم لوائقین کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔اللہ تعالی دونوں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیے۔امین

ڈاانس فار ایجوکیشن ، یونیسکو کی طرف سے ڈانس کو ایجوکیشن میں شامل کرنے کی ہدایت ،نوٹیفیکیشن میں اسلام آباد کے سرکاری اسکو...
07/04/2024

ڈاانس فار ایجوکیشن ، یونیسکو کی طرف سے ڈانس کو ایجوکیشن میں شامل کرنے کی ہدایت ،
نوٹیفیکیشن میں اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کو پابند کیا گیاہے کہ بچیوں اور بچوں سے ڈانس کروائیں اور ویڈیوز شیئر کریں۔
Chitraltimes Group

Imran Khan
07/04/2024

Imran Khan

گلگت۔ پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کا شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہوا خواتین ونگ سٹی صدر بینا علی کی زیر قیادت بسین کھاری ...
07/04/2024

گلگت۔ پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ کا شمولیتی پروگرام کا انعقاد ہوا خواتین ونگ سٹی صدر بینا علی کی زیر قیادت بسین کھاری میں ہوا جس میں
سٹی انفارمیشن فروہ علی اور دیگر خواتین شامل ہوئی۔جس میں فروہ علی کوسٹی انفارمیشن کی زمہ داری بھی دیں دی گئی،اور محترمہ دلشاد بیگم کو ہار پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید بھی کیا گیا ،اس موقع پر پارٹی میں شرکت کرنے والی خواتین نے سٹی صدر بینا علی کے شانہ بشانہ ساتھ دینے کے عزم ظاہر کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سٹی صدر نے کہا کہ بہت جلد بسین کھاری سےسٹی عہدے کا اعلان بھی ہوگا تقریب میں خواتین کے مسائل پر غور کے ساتھ ساتھ سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا...

07/04/2024

Mehwish Mumtaz Baig Official

07/04/2024

Ababeel

07/04/2024

Geo News Urdu

07/04/2024

درست بات ہے

07/04/2024

ECO evee great invincibility

گلگت بلتستان میں عید کے دن  حق خطیب کے خلاف احتجاج ہو گی۔عوام زیادہ سے زیادہ شرکت کریں Iqrar Ul Hassan
07/04/2024

گلگت بلتستان میں عید کے دن حق خطیب کے خلاف احتجاج ہو گی۔عوام زیادہ سے زیادہ شرکت کریں
Iqrar Ul Hassan

فلک نور کیس: فلک نور کیس،چھ اپریل تک سماعت ملتوی 6 تاریخ کو فلک نور پیش نہ کرنے کی صورت میں پولیس پر توہین عدالت کی کارو...
02/04/2024

فلک نور کیس:

فلک نور کیس،چھ اپریل تک سماعت ملتوی 6 تاریخ کو فلک نور پیش نہ کرنے کی صورت میں پولیس پر توہین عدالت کی کاروائی ہوگی۔عدالت

گلگت بلتستان کی چیف کورٹ نے سماعت کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے گلگت بلتستان پولیس کو ہدایت کی ہے کہ فلک نور کو 6 اپریل 2024 کو عدالت میں پیش کرے۔

پولیس نے آج عدالت سے تاریخ میں توسیع کی درخواست کی جس پر عدالت نے 13 سالہ فلک نور کو عدالت پیش کرنے کیلیے 6 اپریل تک کا ٹائم دیا۔

عدالت نے گزشتہ ہفتے پولیس کو حکم دیا تھا کہ وہ لڑکی کو بازیاب کر کے 2 اپریل تک عدالت میں پیش کرے۔

ہنزہ۔۔۔التت :التت کممیونٹی کے ساتھ ڈی سی ہنزہ اور تمام لاءڈیپارمنٹ  کے زمہ داران کا کھلی کچھری منعقد ہوا۔ ہر محکمے سے مت...
02/04/2024

ہنزہ۔۔۔التت :
التت کممیونٹی کے ساتھ ڈی سی ہنزہ اور تمام لاءڈیپارمنٹ کے زمہ داران کا کھلی کچھری منعقد ہوا۔
ہر محکمے سے متعلق پروجکٹس کی شروعات اور وقتی طور پر ان کی تکمیل سے متعلق تفصیل سے گفت و شنید ہوا۔
میٹنگ خوشگوار ماحول میں عمل میں ایا اور اپنی اپنی محکمانہ ذمہ داریوں کو جلد از جلد پورا کرنے سے متعلق فیصلے ہوئے ۔
سب محکمہ جات کے ذمہ داران کو ان کی سابقہ پروجکٹس کی کامیابی اور ناکامیوں کو سامنے لایا گیا ۔ ساتھ ہی ان کو ڈی سی صاحب کی جانب سے یہ احکامات بھی جاری کیے گیے کہ کسی صورت میں کسی بھی طرح کی سستی بر داشت نہیں کی جائے گی ۔
۱۵ محکمہ جات کی نمایندہگی موجود تھی اور ان سبکو انکی ذمے کی اساینمنٹس تحریری شکل میں دیا گیا تا کہ بعد میں پوچھ گچھ میں اسانی ہو۔
نور محمد

وزیر اعلیٰ گلگت  بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اور طویل ملاق...
02/04/2024

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم اور طویل ملاقات کی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے وزیر اعظم کو دوسری مرتبہ قائد ایوان منتخب ہونے پر باقاعدہ مبارکباد دی اور گلگت بلتستان کے تینوں ڈویژنز میں دانش سکولز کے قیام پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا، ملاقات میں گلگت بلتستان کے اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی،وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے گلگت بلتستان کو سیاسی اصلاحات کے ذریعے مرکز کے تمام ایوانوں میں نمائندگی دینے کا مطالبہ کیا، وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کی نیٹ ہائیڈل پرافٹ(ریالٹی) سمیت واٹر یوزر چارجز گلگت بلتستان کو دئے جائیں، فیڈرل فنانس کمیشن میں گلگت بلتستان کو حصہ دیا جائے اور گلگت بلتستان میں داریل تانگیر، یاسین گوپس اور روندو کے نام سے چار نئے اضلاع کا پہلے اعلان ہوچکا ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے، جبکہ فیڈرل پی ایس ڈی پی میں گلگت بلتستان کیلئے تعمیر و ترقی کے منصوبوں کی منظوری دی جائے، گلگت بلتستان میں سیاحت کے بیپناہ مواقعے ہیں جس پر وفاقی حکومت کا تعاون درکار ہے، وزیر اعلی نے گلگت سکردو روڈ کے حوالے سے عوامی شکایت سمیت بجلی کے منصوبے ہرپو اور عطا آباد پر کام کی سست روی سے بھی وزیر اعظم پاکستان کو آگاہ کیا اور وزیر اعلی گلگت بلتستان نے وزیر اعظم پاکستان کو گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی وزیر اعظم پاکستان نے وزیر اعلی گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے سارے مطالبات کو سنجیدگی سے سنا اور اس دوران وزیر اعظم پاکستان نے وفاقی وزیر ای۔ اے۔ ڈی اسد چیمہ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وفاقی سیکرٹری مالیات امداد اللہ بوسال، سیکرٹری واٹر ریسورس علی مرتضی اور چیئرمین این ایچ اے کو گلگت بلتستان کے ایشوز پر طلب کیا اور آخر تک اجلاس میں شریک رہے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے تمام مطالبات کو حل کرنے کی یقین دہانی کی اور خاص کر نیشنل فنانس کمیشن میں گلگت بلتستان کا حصہ، دیامر بھاشا ڈیم کے نیٹ ہائیڈل پرافٹ(ریالٹی) اور، شعبہ سیاحت کو استحکام دینے اور واٹر یوزر چارجز سمیت گلگت بلتستان کی مالیاتی خودمختاری پر وزیر اعظم نے کمیٹی بنانے کی منظوری دی اور کمیٹی ان تمام امور

31/03/2024

فلک نور کیس بند کریں آرام کے ساتھ رہے اب فلک نور جی بی کی بیٹی بن گئی اسکی خوشی میں خوش رہے

Address

Gilgit
Gilgit
11

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice Of Haramosh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice Of Haramosh:

Videos

Share

Category


Other TV Networks in Gilgit

Show All

You may also like