Journalist Kiran Qasim

Journalist  Kiran Qasim بحیثیت صحافی اس پیج کے ذریعے سے گلگت بلتستان کے عوام کو
(31)

05/01/2024

حکومت کی طرف سے تعمیراتی لکڑی پر پابندی کے باوجود غیر قانونی طور لکڑی کے پرمٹ ایشو کرنے پر محکمہ فارسٹ کے 2 افسران چیف کنزرویٹر زاکر حسین اور ڈی ایف او امتیاز معطل ۔

سب ڈویژن دنیور آوارہ کتوں کے بابت عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوٸے اسسٹنٹنٹ کمشنر دنیو اصغرخان احمد نے نو تعینات چیف...
05/01/2024

سب ڈویژن دنیور
آوارہ کتوں کے بابت عوامی شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوٸے اسسٹنٹنٹ کمشنر دنیو اصغرخان احمد نے نو تعینات چیف آفیسر ضلع کونسل گلگت بلال ناصر کو ہدایات جاری کیے ہیں ..

جس کے تحت علاقے میں فوری طورپر آوارہ کتوں کی مار مہم کا آغاز گزشتہ دنوں سے دنیور سلطان آباد میں آغاذ کیاجاچکا ہےاور اب تک درجنوں آوارہ کتوں کی شوٹنگ کی گٸی ہے اور اس مہم کو پورے سب ڈیژن تک وسیع کیا جاٸے گا اسسٹنٹ کمشنر دنیور نےاس حوالے سے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ کتامار مہم کے دوران متعلقہ عملے کےساتھ بھر پور تعاون کریں

خان پور:گلگت کے نواحی گاؤں شکیوٹ سے تعلق رکھنے والے ،کمیل سلطان  نے ،پاکستان کا سب سے بڑا یوتھ لیڈرشپ بوٹ کیمپ میں نمایا...
05/01/2024

خان پور:گلگت کے نواحی گاؤں شکیوٹ سے تعلق رکھنے والے ،کمیل سلطان نے ،پاکستان کا سب سے بڑا یوتھ لیڈرشپ بوٹ کیمپ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرکے گولڈ میڈل حاصل کیا۔۔۔

The BEST MALE Participant Award at Trek 5.0 - Pakistan's Largest Youth Leadership Bootcamp.

Mr. Kumail Sultan, from GB and 7th Semester KIU (Karakoram International University) recommended by FCNA (10 Corp HQs) won the BEST MALE Participant Award of TREK 5.0 - Leadership Bootcamp.

Kumail won out of 140 plus Delegates and 70 Plus Universities and was declared the "BEST PARTICIPANT" winning a Gold Medal at the Closing Ceremony of Pakistan’s Largest Youth Leadership Bootcamp.

The Gold Medal was presented to him by Mr. Aamir Ibrahim, JAZZ CEO & Chairman Mobilink Microfinance Bank along with Mr. Zeshan Afzal, CEO Million Smiles.

This is a big recognition for GB & FCNA (10 Corp HQs).

We will be selecting him to represent GB again at TREK 6.0 in August 2024.

Hum Hain Pakistan 🇵🇰

اسلام آباد۔وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے یاسر تابان کی اہم ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال۔۔اس موقع  پر وزیراع...
04/01/2024

اسلام آباد۔وزیراعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے یاسر تابان کی اہم ملاقات مختلف امور پر تبادلہ خیال۔۔اس موقع پر وزیراعلی کے معاونین بھی موجود ہیں۔۔۔

گلگت سب ڈویژن دنیور پل کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔۔ نعش کو ریسکیو ٹیم نے محمود آباد ہسپتال دنیور منتقل کر د...
04/01/2024

گلگت سب ڈویژن دنیور پل کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد۔۔ نعش کو ریسکیو ٹیم نے محمود آباد ہسپتال دنیور منتقل کر دیا

 #چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شھباز خان نے استور میں جی بی ایل اے 13 حلقہ ون میں 9 ستمبر 2023 کو ہونے والے ضمنی ا...
04/01/2024

#چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شھباز خان نے استور میں جی بی ایل اے 13 حلقہ ون میں 9 ستمبر 2023 کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ استور حلقہ نمبر ون ضمنی الیکشن میں رانا فرمان اور تحریک انصاف کے امیدوار محمد خورشید خان دنوں کریپٹ پریکٹس کے مرتکب ہوئے ہیں۔

دنوں امیدواروں نے الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کیا لہزا استور حلقہ ون میں نو ستمبر کو ہونے والے ضمنی الیکشن کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے اور نئے الیکشن کرایا جائے گا استور ضمنی الیکشن وقت پر ہونگے ۔

04/01/2024

بریکنگ نیوز
چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے استور ضمنی انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ۔۔ نئے ضمنی انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ*گلگت کشروٹ سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز شخصیت و معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد...
03/01/2024

*إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ*
گلگت کشروٹ سے تعلق رکھنے والے ہر دلعزیز شخصیت و معروف ہومیو پیتھک ڈاکٹر محمد عثمان آج اسلام آباد میں انتقال کر گئے
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے آمین

گندم چوری کا بڑا سیکنڈل بے نقاب
03/01/2024

گندم چوری کا بڑا سیکنڈل بے نقاب

فلور مل میں غیر قانونی طور پر  اتارے  گئے ایک ہزار 100 کلو گرام والی بوری گندم برامد۔فلور مل سیل کردی گئی اور  سول سپلائ...
03/01/2024

فلور مل میں غیر قانونی طور پر اتارے گئے ایک ہزار 100 کلو گرام والی بوری گندم برامد۔
فلور مل سیل کردی گئی اور سول سپلائی ملازم سمیت ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا
گلگت۔
سیکریٹری محکمہ خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کی سربراہی میں محکمہ خوراک گلگت بلتستان کی بڑی کاروائی۔
جگلوٹ گورو میں واقع فلور مل میں غیر قانونی طور پر اتارے گئے ایک ہزار 100 کلو گرام والی بوری گندم برامد۔
فلور مل سیل کردی گئی اور سول سپلائی ملازم سمیت ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری گلگت بلتستان کی خصوصی ہدایات پر سیکریٹری محکمہ خوراک گلگت بلتستان عثمان احمد کی قیادت میں ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن خورشید احمد اور ٹیم نے محکمہ خوراک کی مختلف گوداموں پر چھاپے لگائے۔ دوران چھاپے، بےضبطگیوں کا انکشاف ہونے پر محکمہ خوراک کے ملازم شاہ عالم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
محکمہ اینٹی کرپشن گلگت بلتستان کے اس عمل کو عوامی سطح پر خوب سراہتے ہوئے عوامی حلقوں نے مزید اس طرح کے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

03/01/2024

سکریٹری خوراک عثمان احمد کی سربراہی میں ٹیم کا کامیاب چھاپہ محکمہ خوراک کے ملازم سمیت ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر فلور ملز کو سیل کر دیا گیا۔

03/01/2024

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان
ابرار احمد مرزا کی زیر صدارت آج 3 جنوری کو رواں سالانہ ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا ششماہی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام محکموں کے انتظامی سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں گلگت بلتستان سماجی و اقتصادی منصوبہ برائے 2024-29 اور گلگت بلتستان انویسٹمنٹ پلان پر بھی تفصیلی غورو خوض کیا گیا۔اجلاس میں منصوبوں کیلئے مختص فنڈز کے فعال استعمال
، کام کے رفتار اور منصوبوں پر عملدرآمد میں حائل روکاوٹوں پر بحث کے علاوہ ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے سیکریٹری برقیات کو خطے میں بجلی کے بحران کے خاتمے کیلئے توانائی کے منصوبوں پر پیشرفت تیز کرنے اور موسمیاتی تغیرات کے پیش نظر ماحول دوست سستی پن بجلی پیدا کرنے کے وسائل اور استعداد پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ نے پانچ سالہ(29-2024) سماجی و اقتصادی ترقی منصوبہ اور گلگت بلتستان انویسٹمنٹ پلان کا پہلا مسودہ بھی پیش کیا۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےچیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا نے کہا کہ سماجی و اقتصادی پانچ سالہ منصوبہ اور گلگت بلتستان انویسٹمنٹ پلان کا مقصد ترقیاتی تنظیموں کے ساتھ ممکنہ شراکت داری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے مواقع کو ترویج دینا ہے تاکہ عوام کیلئے نجی شعبے کے تعاون سے روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں اور خطے کی فی کس آمدنی میں اضافے کیلئے راہ ہموار ہو سکے۔ چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے ان منصوبوں پر تیکنیکی مشاورت ایک ہفتے میں مکمل کرنے کے بعدتوثیق کے لیے مقننہ میں پیش کرنے کی بھی ہدایت جاری کی۔

چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نےخطے کی مجموعی ترقی اور اصلاحات کے نفاذ کیلئے محکمہ منصوبہ بندی اور دیگر سرکاری محکموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے گورننس کے نظام کو مزید بہتر بنانے اور تعمیر و ترقی کیلئے مربوط حکمت عملی وضع کرنے پر بھی زور دیا۔

گلگت/ صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئی ٹی کاحب بنائیں گے ۔ آئی ٹی سیکٹر پر خصوصی ...
03/01/2024

گلگت/ صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ثریا زمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کو آئی ٹی کاحب بنائیں گے ۔ آئی ٹی سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ آئی ٹی سیکٹر کی افادیت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو آئی ٹی کاحب بنانے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ انتہائی قلیل عرصے میں گلگت بلتستان میں آئی ٹی کے شعبے میں اہم اصلاحات لا رہے ہیں۔ آئی ٹی کے شعبے کے استعداد کار کو بڑھانے کیلئےصوبائی حکومت نے اپنی بھرپور توانائیاں بروئے کار لارہی ہے۔ آج کا دور آئی ٹی کا ہے۔ ہم اس شعبے کے ذریعے خطے میں روزگار کے نئے مواقع فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی نے روز مرہ کے کام آسان بنانے کے ساتھ ہمارا بہت سارا وقت بھی بچایا ہے۔ انسانی بقا کے لیے ٹیکنالوجی بہت ضروری ہے۔ ماضی میں جو مشکلات ٹیکنالوجی نہ ہونے کی وجہ سے درپیش تھی۔ وہ اب کسی حد تک حل ہوچکی ہے۔ ٹیکنالوجی نے ہماری بہت سی مشکل کو آسان میں تبدیل کر دیا ہے۔ انہوں نے طلباء وطالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں انقلاب لائیں اپنا وقت بچائیں اور اس سے فوائد حاصل کریں۔ ٹیکنالوجی کی مدد سے آپ نہ صرف اپنے کام بلکہ اپنی ذات کو رول ماڈل کے طور پر دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔

10 جنوری سے آٹے کی کوالٹی بہتر ہوگی۔ اور مقدار میں اضافہ ہوگا ۔ آٹے کی کوالٹی بہتر نہیں ہوئی تو عوام انفارم کرے متعلقہ ڈ...
03/01/2024

10 جنوری سے آٹے کی کوالٹی بہتر ہوگی۔

اور مقدار میں اضافہ ہوگا ۔
آٹے کی کوالٹی بہتر نہیں ہوئی تو عوام انفارم کرے متعلقہ ڈیلزر اور ملز مالکان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔۔۔ معان خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ

سکردو:-  ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ کسی سرکاری ادارے سے منسلک رہتے ہوئے 30 سے 35  سال ملک قوم اور عوام کی ...
01/01/2024

سکردو:- ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی نے کہا ہے کہ کسی سرکاری ادارے سے منسلک رہتے ہوئے 30 سے 35 سال ملک قوم اور عوام کی خدمت کرنا بہت بڑی سعادت ہے جبکہ صحت سلامتی کے ساتھ خوش اسلوبی سے طویل مدتی خدمات انجام دے کر ملازمت سے سبکدوش ہونا رب کریم کی عنایت اور خود سبکدوش ہونے والے اور خاندان کےلئے باعث مسرت ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس سکردو کے سینئیر کانسٹیبلز منظور حسین اور کاچو محمد یوسف کے اعزاز میں ایس ایس پی آفس سکردو میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی نے کہا سبکدوش ہونے والے پولیس اہلکاروں نے بہت مشکل حالات اور کم وسائل کے دوران شاندار خدمات انجام دئیے ہیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے کہا پولیس کے محکمے میں فرض شناسی سے خدمات انجام دینا عین عبادت ہے کیونکہ لوگوں کی جان مال اور املاک کی حفاظت پولیس کی بنیادی زمہ داری ہے اور محافظ صفات خدا وندی میں سے ہے۔۔ ڈی آئی جی فرمان علی نے کہا کہ ملازمت سے سبکدوش ہونے والے اہلکار بظاہر محکمے سے فارغ ہو رہے ہیں مگر وہ سبکدوشی کے بعد بھی محکمے کا حصہ ہیں کیونکہ اب یہ احباب کمیونٹی پولیسنگ کے ممبرز کی حیثیت سے عوام میں پولیس کی نمائیندگی کریں گے۔ آپ لوگوں کےلئے محکمے کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں جب خدمات درکار ہوں محکمہ آپ کے ہر خوشی غمی میں شریک ہوگا۔ سبکدوش ہونے والے اہلکار منظور حسین نے ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی، ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین اور ڈسٹرکٹ پولیس سکردو کے جملہ آفیسران اور جوانوں کا بھرپور حوصلہ افزائی اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا ۔ تقریب میں سابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل محمد اشرف صدا، ریٹائرڈ پرنسپل ڈگری کالج سکردو غلام حسن، سابق آر پی ایم محمد نذیر ،ریٹائرڈ ڈی ایس پی حاجی شیر احمد سمیت کثیر تعداد میں پولیس آفیسران اور سبکدوش ہونے والے اہلکاروں کے عزیز و اقارب شریک تھے۔ ڈی آئی جی بلتستان فرمان علی نے سبکدوش ہونے والے اہلکاروں کو ہار پہنائے اور ڈسٹرکٹ پولیس سکردو کی طرف سے تحائف دئیے اور اپنی گاڑی میں بیٹھا کر ریلی کی شکل میں گھر تک پہنچایا ۔

جی ایم شجاع پی آر او ٹو ایس ایس پی سکردو

گلگت ۔۔ امیہ حیا ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا اور باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کروایا گیا ہے ۔ سماجی کارکن پروین جاوید...
01/01/2024

گلگت ۔۔ امیہ حیا ویلفیئر ٹرسٹ کا قیام عمل میں لایا گیا اور باقاعدہ طور پر رجسٹرڈ کروایا گیا ہے ۔ سماجی کارکن پروین جاوید چیئر پرسن ، سکینہ عباس وائس چئیر پرسن جبکہ سماجی کارکن امان بونجوی فنانس میجنر مقرر ہوئے ہیں ۔ امہ حیا ویلفیئر ٹرسٹ کا مقصد غریب اور بیوہ خواتین کی مالی مدد اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے ۔ اس حوالے امہ حیا ویلفیئر ٹرسٹ نے سینکڑوں کی تعداد میں خواتین کی مدد کی ہے اور غریبوں لوگ امہ حیا ویلفیئر ٹرسٹ سے باقاعدہ اپنے مسائل کو شئیر کر رہے ہیں۔ ۔

گلگت. معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ کلاشنکوف کا دور ختم ہوا ہے دنیا کو فتح کرنے کے لئیے جدید ٹیکنالوج...
31/12/2023

گلگت.
معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا ہے کہ کلاشنکوف کا دور ختم ہوا ہے دنیا کو فتح کرنے کے لئیے جدید ٹیکنالوجی پہ دسترس حاصل کرنا ہوگا۔علم کے ساتھ تربیت لازمی عنصر ہے تربیت کے بغیر علم بے معنی ہے ۔

میرٹ صرف سرکاری اداروں بھرتیوں میں نہیں زندگی کے ہر شعبے ضروری ہے۔ نیو بیکن پبلک سکول بسین میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کلاشنکوف کا زمانہ ختم ہوچکا ہے کلاشنکوف سے تو دہشت گردی تو کی جاسکتی ہے لیکن دنیا کو فتح نہیں کیا جاسکتا ہے۔..

دنیا کو فتح کرنے کے لیے علم و حکمت اور جدید ٹیکنالوجی پہ دسترس حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم و تربیت گاڑی کے دو پہیے ہیں ہم نے کوالٹی ایجوکیشن پر تو توجہ دی لیکن تربیت کو نظر انداز کردیا جس کی وجہ سے معاشرے میں جرائم بڑھ گئے تربیت کے بغیر علم بے معنی ہے صرف علم ہی کافی ہوتا تو ظاہر جعفر اور نور مقدم کے پاس بڑی بڑی ڈگریاں تھیں ظاہر جعفر نے نور مقدم کو قتل کرکے اسکے سر سے فٹبال کھیلا تھا۔ ۔۔۔

معاون خصوصی نے افسوس کا اظہار کیا کہ گلگت میں سائبر کرائم کیسز کا ہونا لمحہ فکریہ ہے ہم نے کبھی سوچا بھی نہ تھا یہ سب تربیت کی کمی کا نتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو ایکٹ کے ذریعے ریگولائز کیا جائے گا جس کے لئے باقاعدہ کٹیگریز بنائی جائینگی۔ معاون خصوصی نے بجلی کے حوالے سے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ سال تک 36 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگی۔

جس سے سردیوں میں لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں واضح کمی ہوگی انہوں نے کہا دیامر کی سب سے اہم ضرورت تعلیم کی ترقی ہے حکومت اس پر توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے وعدہ کیا کہ جلد بسین کا تفصیلی دورہ کرکے بنیادی مسائل کو وزیر اعلی تک پہنچایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اس موقع پر گلگت بلتستان حکومت کے سابق ترجمان فیض اللہ فراق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کا مطلب کردار سازی' اٹھنے بیٹھنے میں فرق کرنا ہے

۔ رویہ اور اخلاقیات سے پڑھے لکھے انسان کا پتہ چلتا ہے۔ معاشرے میں امن و سکون اور تعمیر و ترقی سے ہی تعلیم کی ترقی معلوم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کو پھیلنا عظیم کارنامہ ہے جی بی کے مردو خواتین نے ہر محکمے اور محاذ میں اپنی پہچان بنائی ہے۔ جی بی کا ملک میں بہت زیادہ احترام ہے بہت قربانیاں اور پوٹینشل ہے انہوں نے کہا کہ منفی ذہنیت سے باہر نکنا ہوگا ہے ہائیرڈ وار سے نکل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہوگا۔ ریسورسز کو خطے کی ترقی کیلئے صرف کرنا ہے۔

اس موقع پر نیو بیکن سکول بسین کے پرنسپل محمد نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی گئی ہے بورڈ امتحانات میں دوسری پوزیشن اور 18بچوں نے اے پلس گریڈ میں کامیابی حاصل کی۔ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے لیپ ٹاپس اور شلڈز تقسیم کئے۔ تاکہ وہ مذید محنت و لگن سے پڑھائی کر سکیں تقریب کے دوران پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات میں شیلڈ اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے جبکہ طلباء و طالبات نے ٹیبلوز بھی پیش کر کے خوب داد وصول کی۔

سبسڈی گندم نرخوں بابت محکمہ خوراک والے کیا کہہ رہے ہیں عوام کیا کہہ رہی سنیں۔تحریر :- کرن قاسم  (جرنلسٹ)نیا سال پہ ہم دا...
31/12/2023

سبسڈی گندم نرخوں بابت محکمہ خوراک والے کیا کہہ رہے ہیں عوام کیا کہہ رہی سنیں۔

تحریر :- کرن قاسم (جرنلسٹ)

نیا سال پہ ہم داخل ہونے دو ڈھائی گھنٹوں کی گھڑیاں ابھی باقی رہتے ہیں گزشتہ روز کا کالم میرا موجودہ اور نیا سال سے ہی متعلق تھا آج کا موضوع اس سے ھٹ کر ہے چند سطور نیا سال پر لکھنے کا مقصد آپ سب کو نیا سال کا قبل از وقت مبارک باد دینا ہے قارئین کو میری طرف سے نیا سال کا آمد بہت بہت مبارک ھو دراصل سوشل میڈیا پر آج ایک خبر گردش کررہی ہے کہ صوبائی حکومت نے ایک پریس کانفرنس کے زریعے گلگت بلتستان عوام کو سو کلو گرام سبسڈی گندم بوری 36 سو روپے پر دینے کی بات کرتے ہوئے باقاعدہ اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا لیکن 36 سو کا نوٹیفکیشن جاری کر کے سبسڈی گندم بوری کی قیمت 42 سو روپے عوام سے وصول کی جا رہی ہے اس حوالے سے جب میں نے کسی حکومتی زمہ دار سے موقف لینے کی کوشش کی تو آج اتوار کا دن تھا تمام سرکاری دفاتر کے لینڈ لائن نمبروں کو اٹینڈ نہیں کیا جا رہا تھا پھر سوچنے لگی کہ اس حوالے سے پیر کے دن ہی محکمہ خوراک کے دفتر سے رابطہ ممکن ہے وہاں جا کر معلومات لینا پڑے گا کہ عوام کی طرف سے 42 سو روپے کی نشاندھی والی بات میں کہاں تک سچائی ہے اتنے میں محکمہ خوراک نے تحریری طور اپنا موقف جاری کر دیا واٹس اپ کھولنے لگی تو کل کے اخبار میں اشاعت کے لئے مسودہ بھیجا گیا تھا ان کا کہنا ہے کہ یکم جنوری 2024 سے صوبائی حکومت گلگت بلتستان نے عوام سے وعدہ کر رکھا ہے کہ وہ فی نفر 7 کلو سبسڈی گندم فراہم کرے گی محکمہ خوراک گلگت بلتستان کے ڈائریکٹر اکرام محمد نے ان افواہوں کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صوبائی حکومت نوٹیفکیشن کے مطابق 36 سو روپے فی سو کلو گرام گندم بوری عوام کو سبسڈی میں دے رہی ہے جبکہ 42 سو روپے پر دینے کے افواہیں بلکل بھی درست نہیں جبکہ سبسڈی گندم میں کٹوتی کے افواہیں بھی انھوں نے بے بنیاد قرار دے کر کہا ہے کہ صوبائی حکومت ملک میں گندم کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود 8 ہزار 8 سو روپے فی سو کلو گرام گندم بوری خرید کر گلگت بلتستان عوام کو 36 سو روپے میں دے رہی ہے جبکہ وفاق کی طرف سے فراہم کردہ سبسڈی برقرار ہے لیکن سبسڈی گندم کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے دستیاب سبسڈی میں عوام کی ضروریات پوری کرنا مشکل تھا عوام کی قوت خرید کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب اضافہ کیا گیا ہے تاکہ عوام کو زیادہ بوجھ نہ پڑے 36 سو روپے فی بوری کے حساب سے ہی عوام کو گندم دی جا رہی ہے اور خالی بوری کے مد میں کوئی رقم وصول نہیں کی جا رہی البتہ
شہری علاقوں میں عوام کو چونکہ گندم کے بجائے فلور ملز سے آٹا بذریعہ ڈیلرز فراہم کیا جاتا ہے لہذا آٹے کی قیمتوں میں پسائی اور ملز سے عوام کی دہلیز تک ٹرانسپورٹ کے اخراجات صارفین حسب سابق کئی سالوں سے ادا کرتے رہے ہیں لہذا گندم اور آٹے کی قیمتوں میں موازنہ درست نہیں #

ہم نیا سال کو کس طرح منائیں تو خدا خوش ہو گاتحریر :- کرن قاسم  (جرنلسٹ)آج دسمبر سال 2023 کی 30 تاریخ ہے 31 کا مہینہ ہے ا...
30/12/2023

ہم نیا سال کو کس طرح منائیں تو خدا خوش ہو گا

تحریر :- کرن قاسم (جرنلسٹ)

آج دسمبر سال 2023 کی 30 تاریخ ہے 31 کا مہینہ ہے ایک دن بعد ہم سے رخصت ہونے والا ہے اور اس امید کے ساتھ دعا کرتی ہوں کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں بعد اللہ پاک ہم اور آپ سب کو سلامتی کے ساتھ نیا سال 2024 میں داخل ہونے کی توفیق عطا فرمائے
عموماً ہم اپنی تحاریر اور سوشل میڈیا کے پوسٹ پر سال کے آخری لمحات میں یا پھر نئے سال کی پہلی تاریخ میں داخل ہوتے ہی یہی لکھتے ہیں کہ ہماری زندگی کا اک برس کم ہوا بلکہ اس کے متبادل ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنے کی ضرورت ہے کہ اس کائنات کے مالک نے سال بھر ہماری حفاظت فرمائی اور صحت مند زندگی میں ہمیں ایک اور سال دیکھنا نصیب کیا ہمیں گزرے ہوئے سال کو بد ترین سال قرار دیتے ہوئے مختلف واقعات کے حوالے دیکر برا بھلا کہنے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ یہ سب اللہ کی طرف سے ہی ہوتا ہے
انشاء اللہ 31 دسمبر رات 12 بجکر 1 منٹ پر ہم یقیناً اپنی انکھوں میں بہت سارے امنگوں کے خواب سجائے اگلے سال میں داخل ہونگے اور سوچیں گے کہ نئے سال میں ہم کیا کریں گے لیکن اِس کے ساتھ ساتھ یہ اندازہ لگانے کی بھی ضرورت ہے کہ ہم نے گزرنے والے سال میں کیا کھویا اور کیا پایا۔۔۔ کیا ہم نے اللہ تعالیٰ کو خوش کرنے کے لئے کسی غریب کی مدد کی۔۔۔ حقوق العباد کا خیال رکھا۔۔۔ عبادت میں کوتاہی تو نہیں کی عبادت میں کسی کا دِل تو نہیں دکھایا۔۔۔ ماں باپ کی خدمت کی۔۔۔ اپنوں کا خیال رکھا، صلہ رحمی کیا۔۔۔ پروردگارِ عالم نے ہمیں جو نعمتیں عطاء کی ہیں، اُن میں سے حق داروں کا حصہ نکالا۔۔۔
نئے سال کی آمد جشن کا منانا قدیم روایت ہے۔ رات 12بجے کا وقت ایک سال کو الوداع کہہ کر دوسرے سال کا استقبال کرنے کا موقع ہوتا ہے، اِس لئے خوشی منانے میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن یہ آتش بازی اور فائرنگ کا موقع نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اِس دنیا میں جس امتحان کے لئے بھیجا ہے، نئے سال کے شروع ہونے کا مطلب ہے کہ اُس وقت میں مزید کچھ کمی واقع ہو گئی ہے اس کا نیا سال مبارک میں ازالہ کیا جاسکے تمام اضلاع کا ایک ایک کر کے حوالہ دینا تو اس تحریر میں جگہ کا مسلہ ہو گا لیکن گلگت بلتستان کے صوبائی دارالحکومت کا زکر کروں تو گزشتہ سال ڈپٹی کمشنر گلگت کے سخت احکامات اور دفعہ 144 نافذ ہونے کے باوجود 31 دسمبر کی رات 12 بجکر 1 منٹ پر نیا سال کے آغاز کی خوشی شہر بھر میں جدید اسلحے کی ہوائی فائرنگ سے منائی گئی بلخصوص گلگت، جوٹیال، بسین، سکوار ، سکار کوئی اور دنیور سمیت دیگر مقامات میں جدید اسلحے سے ہوائی فائرنگ کے زریعے علاقے میں خوف وہراس پیدا کیا گیا جو کہ کوئی نیک عمل نہیں اس کی جگہ ہم اگر 2024 میں داخل ہو کر گزرے سال 2023 کی کارگزاری کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی آئندہ کی حکمت عملی بنائیں گے تو یہ یقینا ہمارے لیے مفید ثابت ہو گی۔ کتنا اچھا ہو کہ ہم نئے سال کا آغاز شور شرابے، ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، چوراہوں و سڑکوں پہ کاریں کھڑی کر کے میوزک پر رقص کرنے کی بجائے سنجیدہ غور و فکر سے کریں۔

ٹوٹا ہوا دنیور چائنا آر سی سی پل یا موت کا کنواں ۔تحریر :- کرن قاسم  (جرنلسٹ)آج دنیور آر سی سی چائنا پل سے دریا کنارے گر...
29/12/2023

ٹوٹا ہوا دنیور چائنا آر سی سی پل یا موت کا کنواں ۔

تحریر :- کرن قاسم (جرنلسٹ)

آج دنیور آر سی سی چائنا پل سے دریا کنارے گر کر زخمی ہونے والے نوجوان کا حادثہ بارے سن کر افسوس ہوا اور سوچنے لگی کہ اس پر کوئی تحریر کروں قارئین آپ کو معلوم ہوگا کہ ہمسایہ ملک چین کے تعاون سے بننے والی شاہراہِ قراقرم پر درجنوں آر سی سی بننے ہیں ان پلوں میں تھاکوٹ پل کے بعد شاہراہِ قراقرم کا سب سے بڑا پل گلگت حدود میں تعمیر کیا گیا دنیور اور سکوار کو ملانے والا اس آر سی سی پل کا تعمیراتی کام 1975 سے شروع ہو کر 1978 میں مکمل ہوا چینی کمپنی نے تعمیراتی کام مکمل کرنے کے بعد 1979 میں شاہراہِ قراقرم سمیت تمام پلوں کو پاکستان کے حوالے کر دی جس کے بعد پاکستان نے پلوں کی نگرانی پولیس کے حوالے کیا شاہراہِ قراقرم پر بننے تمام بڑے پلوں پر باقاعدہ چوکی قائم کر کے ڈیوٹی پر پولیس تعینات کر دی گئی اس دوران ان بڑے پلوں پر فوٹوگرافی کرنے پر پابندی عائد تھی دنیور چائنا آر سی سی پل جس کو شاہراہِ قراقرم کے تمام پلوں میں سے دوسرے نمبر کا سب سے بڑا پل ہونے کا اعزاز حاصل تھا اچانک 2006 اور 2007 کے درمیان میں پل کا ایک آدھا حصہ گر کر دریا برد ہو گیا اس پل کا تاریخ بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ حکومت نے اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود اس پل کو نہ دوبارہ تعمیر کیا اور نہ ہی اس پل کو مقامی لوگوں و سیاحوں کے لئے خطرناک قرار دے کر اس میں کوئی رکاوٹیں کھڑی کی ہے اس پل کا آدھا حصہ جو دنیور جانب صحیح سلامت ہے اس پل پر روز مرہ مقامی و غیر مقامی لوگوں کا تفریح کے لئے آمد و رفت جاری رہتا ہے جو گرمیوں میں سورج غروب ہونے سے لیکر رات دو دو بجے تک اور سردیوں میں صبح سے لیکر سورج غروب ہونے تک اس پل کے سلامت حصے میں موجود ہوتے ہیں جب پل کا ایک حصہ کسی وجہ سے ٹوٹ کر دریا برد ہو چکا ہے تو بچا حصہ بھی کسی بھی وقت ٹوٹ سکتا ہے حکومت کی طرف سے اس پر کوئی رکاوٹیں کھڑی نہیں کی گئیں ہیں جن کی وجہ سے موٹر سائیکل والے پل کے اس سلامت ٹکڑے پر ون ویلنگ کا کرتب دکھانے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف ہوتے ہیں آج سے 15 سال پہلے لاہور سے ہنزہ جانے والے سیاحوں کی ایک گاڑی رات کے وقت اس پل کے ٹوٹے ہوئے حصے سے گر کر دریا برد ہو گئی تھی جس کے نتیجے 4 قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اس کے بعد متعدد حادثات رونما ہوتے رہے لیکن حکومت نے تاحال ان حادثات سے بچنے کے کوئی عملی اقدامات نہیں اٹھائے جس کی وجہ سے آج 29 دسمبر 2023 کو ایک نوجوان موٹر سائیکل پر کرتب دکھاتے ہوئے موٹر سائیکل سمیت پل سے گر کر زخمی ہوئے جنہیں فوری طور صوبائی ہسپتال گلگت منتقل کر دیا گیا ہے
حکومت کو چاہئے کہ دنیور ٹوٹا ہوا چائنا آر سی سی پل کو مکمل دیواریں کھڑی کر کے لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دیں تاکہ کوئی اس خطرناک حصے میں داخل نہ ہو سکے ورنہ مستقبل میں یہ پل مزید قیمتی جانیں کھا جائے گا #

گلگت روپانی  فاؤنڈیشن گلگت میی طلباء وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو جانچنے اور مختلف سائینسی و موضوعات کی عملی اظہار کے ل...
29/12/2023

گلگت

روپانی فاؤنڈیشن گلگت میی طلباء وطالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو جانچنے اور مختلف سائینسی و موضوعات کی عملی اظہار کے لیے طلباء و طالبات کی پریزنٹیشنز اور ماڈلز کی نمائش کے حوالے سے جاری پروگرام کے موقع پر وزیر اعلی' گلگت بلتستان کے معاون خصوصی ایمان شاہ نے اکیڈمی کا دورہ کیا اور طلباء و طالبات کی جانب سے لگاۓ جانے والے اسٹالز اور پریزنٹیشن کا جائزہ لیا اس موقع پر روپانی اکیڈمی کے طلباء سے معاون خصوصی ایمان شاہ نے ان کی تخلیقی اور سائینسی ماڈلز کے حوالے سے سوالات پوچھے اور ان کی کاوشوں اور صلاحیتوں کو سراہتے ھوۓ کہا کہ روپانی اکیڈمی میی روآیتی نظام تعلیم سے ہٹ کر جدید علمی خطوط پر تعلیم دی جارہی ھے اس سے عصر حاضر کے نیۓ علمی و سائینسی رجحانات کو سمجھنے اور مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلے کے قابل بنانے میی مدد ملے گی

انہوں نے روپانی اکیڈمی کی گلگت بلتستان جیسے دور افتادہ خطے میی جدید اور بامقصد تعلیم و تربیت کے حوالے سے پیش کی جانے والی خدمات کو سراہا اور کہا کہ حکومت نجی شعبے کے ایسے اداروں کی حوصلہ افزائی اور کردار ادا کرنے کے لیے پورے وسائل بروۓ کار لاۓ گی جن کا مقصد محض پیسہ کمانے کی بجاۓجدید خطوط پر استوار تعلیم و تربیت اولین ترجیح ھے

اس موقع پر روپانی اکیڈمی کے سی ای او جمال الدین نے اکیڈمی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ھوۓ کہا کہ اکیڈمی أیئ بی ایجوکیشن سسٹم کے عالمی نیٹ ورک کے تحت چلنے والا تعلیمی ادارے ھے جس میی طلبہ سے امتحان نہی لیا جاتا بلکہ طلبہ و طالبات کو کلاس روم کے اندر انٹیکٹیو ماحول کی فرآھمی کے زریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بروۓ کار لاتے ھوۓ مختلف پراجیکٹس بنانے اور ان کے زریعے سائینسی و علمی موضوعات کو عملی شکل دینے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ھے اور اسی طرح اگلے گریڈ میں پروموٹ کیا جاتا ھے انہوں نے کہا کہ روپانی اکیڈمی میی تعلیم س تربیت کا طریقہ یکسر مختلف مختلف ھے جو امریکہ سے افریقہ تک پھیلا ھوا ھے اور اس سسٹم کو آئ بی ایجوکیشن سسٹم کہا جاتا ھے جس کا مرکز نیوزی لینڈ میی قائم ھے

سی ای او روپانی اکیڈمی نظام الدین نے کہا کہ علاقے کے معروضی و سماجی صورتحال کے پیش نظر اکیڈمی میی اخراجات کو کم رکھنے کی کوشش کی گئ ھے تاھم اکیڈمی کے بلند معیار تعلیم اور جاری اخراجات کو پورا کرنے کے لیۓ فیسوں کا تعین کیا گیا ھے انہوں نے اکیڈمی میی زیر تعلیم طلبہ کی تعداد کے حوالے سے بتایا کہ رواں سیشن میی چار سو اسی سے زائد طلب وطالبات زیر تعلیم ھیی اور پینتالیس اکیڈمک اسٹاف موجود ھیی جو سائینس اور دیگر سبجیکٹس پڑھارھے ھیی اور اسٹاف کی تربیت کے لیۓ ادارے کے تربیتی اکیڈمیوں میی ریفریشر کورسز کا اہتمام کیا جاتا ھے مستقبل میی بلتستان سمیت دوسرے ریجنز میی بھی اکیڈمی کے کیمپس قائم کرنے کا ارادہ

ایمان شاہ خدمت خلق میں مصروف ھیں۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی و سوشل ورکر شعیب مغل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ھے...
29/12/2023

ایمان شاہ خدمت خلق میں مصروف ھیں۔

ان خیالات کا اظہار سیاسی سماجی و سوشل ورکر شعیب مغل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا ھے۔ انھوں نے کہا ھے کہ گندم سبسڈی ختم کسی نے آواز تک نہیں اٹھایا۔

غریب کا جینا دوبھر ھوگیا ھے منتخب نماٸیندے ٹی اے ڈی بنانے اور زاتی عیاشیوں میں مصروف ھیں۔ ایک بیمار گورنر عوام کے سر پہ مسلط کرکے جی بی کے عوامی منڈیڈیٹ کیساتھ مذاق اڑایا جارھا ھے۔ عوامی منتخب نماٸندوں کی اولین ذمہ داری ھے

کہ وہ عوام کے مساٸل پہ کام کریں مگر بدقسمتی سے یہ عوامی نماٸیندے زاتی مفادات اور مصروفیات میں مصروف ھیں۔ ان کو غریب عوام کی بدعا لگے گی ایک نہ ایک دن ان کو حساب دینا ھوگا۔اس وقت سر ایمان شاہ ھی پورے جی بی کے عوام کی حقیقی ترجمانی کررھے ھیں۔ ایسے ھوتے ھیں لیڈر۔اخباری بیانات دے کے عوام کی آنکھوں پہ دھول جھونکنے والوں کو آنے والے انتخابات میں عبرتناک شکست ھوگی۔عوامی عدالت میں زلیل ھونگے انشااللہ

گلگت سب ڈویژن دنیور میں ٹوٹا ہوا چائنا پل کے اوپر سے ایک نوجوان موٹر سائیکل سمیت دریا کنارے گر کر شدید زخمی ہوئے ۔۔ ریسک...
29/12/2023

گلگت سب ڈویژن دنیور میں ٹوٹا ہوا چائنا پل کے اوپر سے ایک نوجوان موٹر سائیکل سمیت دریا کنارے گر کر شدید زخمی ہوئے ۔۔ ریسکیو ٹیم نے فوری طور طبی امداد کے بعد زخمی شخص کو پی ایچ کیو ہسپتال گلگت منتقل کر دی۔

Home made cooking oil
29/12/2023

Home made cooking oil

سکردو  ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین نے گزشتہ روز چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ اشیاء کی بر...
29/12/2023

سکردو

ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین نے گزشتہ روز چوری کی وارداتوں میں ملوث تین ملزمان کی گرفتاری اور چوری شدہ اشیاء کی برآمدگی کے حوالے سے میڈیا کو بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ 13-14 دسمبر 2023 کی شب سکردو کے مین بازار میں وزیر موبائل شاپ اور مین بازار سے متصل حیدری مارکیٹ میں اتفاق الیکٹرونکس سمیت کل پانچ دکانوں کو نامعلوم چور/چوروں نے تالے توڑ کر لاکھوں مالیت کے موبائل ، جیولری، ایل ای ڈی بیٹری اور موٹر وغیرہ چوری کرکے لے گئے۔ سکردو پولیس چوری شدہ موبائل کے IME نمبر کو بریک کرنے کےلئے استعمال ہونے والے سیم کے ذریعے اصل ملزمان تک پہنچی۔ ملزمان نوید، ریحان اور ظہیر جو کہ آپس میں بھائی ہیں چار پانچ سالوں سے گمبہ سکردو میں مکان کرائے پر لے کر گاڑیوں کا شو روم کھول کر خرید وفروخت کی آڑ میں چوری چکاری کرتے تھے۔ یہ کیس پولیس کےلئے خاصا پیچیدہ تھا مگر اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور فرض شناسی سے دن رات محنت کرکے مختصر سے عرصے میں ملزمان کا سراغ لگایا اور گزشتہ جمعرات کی صبح ملزمان کواردو پل کراس کرکے بطرف بگاردو/کچورا پنڈی بھاگنے نکلے تھے کہ پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے قمراہ کے مقام پر گھیرے میں لے کر تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا اور سٹی تھانہ سکردو منتقل کر دیا جہاں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 131,132/2023 بجرائم 380/457 ت۔پ مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ایس ایس پی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دوران تفتیش ملزمان نے وزیر موبائل سے چوری ہونے والے قیمتی موبائل جن میں آئی فون ، سیمسنگ، اور دیگر موبائل جن کی مالیت تقریباً پچیس لاکھ /-2500000 روپے بنتی ہے چورانے کا انکشاف کیا جن میں سے تقریباً نوے فیصد برآمد بھی کر لیا گیا۔ ایس ایس پی نے کہا چوری کی دوسری واردات حیدری مارکیٹ میں اتفاق الیکٹرونکس میں کی گئی جہاں سے LED مختلف سائز کے علاؤہ بیٹری و دیگر الیکٹرانکس کے سامان جن کی مالیت تقریباً نو لاکھ۔ -/900000 روپے بنتی ہے کا بھی ملزمان نے اعتراف کرلیا جسے بعد میں برآمد بھی کر لیا گیا۔ بریفننگ میں بتایا گیا کہ ملزمان سے علمدار چوک سکردو کے ایک گارمنٹس سے چرایا گیا کپڑا اور ضلع گانگچھے کے شہر خپلو کے موبائل شاپ سے چوری ہونے والے موبائل بھی برآمد کر لئے گئے ۔ ایس ایس پی سکردو نے کہا چوری کے اس اندھے کیس کو مختصر وقت میں حل کرنے اور ملزمان کو حوالات میں بند کرنے میں میری ٹیم نے بڑی مہارت بہادری اور جانفشانی سے کام لیا اور محکمے کا سر فخر سے بلند کر دیا محکمہ یقیناً ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گا ۔ آیس ایس پی سکردو نے میڈیا کے توسط سے ضلع سکردو کے باشعور اور قانون پسند لوگوں سے اپیل کیا کہ وہ اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں اور مختلف مقاصد سے آنے والے غیر مقامی افراد کو مکان یا دکان کرائے پر دیتے ہوئے قانونی شرائط پورا کرنے کے ساتھ صحیح تحقیقات کریں اور پولیس سے تعاون کرکے قانون پسند مہذب اور باشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیں اسی صورت میں ہم سکردو کو پر امن اور پر سکون شہر کے طور پر برقرار رکھ سکتے ہیں ۔ ایس ایس پی نے کہا کہ ملزمان سے مزید ریمانڈ لے کر تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا جائے گا اس سلسلے میں تمام تر قانونی قواعد و ضوابط کو مد نظر رکھا جائے گا ۔ایس ایس پی سکردو اسحاق حسین نے آخر میں میدیا بریفننگ میں شریک تمام صحافی حضرات کا شکریہ ادا کیا ۔

جی ایم شجاع پی آر او ٹو ایس ایس پی سکردو

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ کی سربراہی میں گلگت بلتستان سوشل پروٹیکشن سٹیرنگ  کمیٹی کے ایک اہم میٹنگ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ...
28/12/2023

ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈیویلپمنٹ کی سربراہی میں گلگت بلتستان سوشل پروٹیکشن سٹیرنگ کمیٹی کے ایک اہم میٹنگ پلاننگ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی.

جس میں گلگت بلتستان کے مختلف اداروں کے سیکریٹریز, ڈائریکٹرز, بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹر جنرل اور (UNICEF) کے نمائندوں نے شرکت کی.
فدا حسین سیکریٹری سوشل ویلفیئر, پاپولیشن ویلفیئر اور وومن ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان سوشل پروٹیکشن پالیسی کے نفاذ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے فورم کو اگاہ کیا. اظہار ہنزائی آف سونی جواری سینٹر فار پبلک پالیسی نے سوشل پروٹیکشن انڈومنٹ پالیسی فورم میں پیش کیے. جبکہ ڈائریکٹر جنرل بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے NSER کے حوالے سے فورم کو اگاہ کیا اور گلگت بلتستان گورنمنٹ کو بی ائی ایس پی کے ضروری ڈیٹا فراہم کرنے کے رضامندی ظاہر کی. ایڈیشنل چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو ڈیجیٹلائز کرنے اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور (UNICEF) کے تعاون سے ڈیٹا سینٹر بنانے کی ہدایت کی.

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت عوام کو مناسب قیمت پر معیاری...
28/12/2023

گلگت ( پ ر) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان حکومت عوام کو مناسب قیمت پر معیاری گندم کی فراہمی کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، وفاق کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی میں ملکی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں اور افراط زر کی وجہ خطے کے عوام کی ضروریات پوری کرنا مشکل تھا لہذا عوام کو آٹے کے حصول کیلئے آزمائش میں ڈالنے کے بجائے صوبائی حکومت نے بروقت مناسب قیمتوں کا تعین کرکے موسم سرما میں غذائی بحران سے نجات حاصل کرلی ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام کو ملکی سطح پر پیدا کردہ معیاری گندم فراہم کی جائیگی اور کوٹے کی مقدار میں بھی مناسب اضافہ کیا جائیگا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بعض موقع پرست سیاستدان اور پریشر گروپ اپنے سطحی مفادات کیلئے عوام کو گمراہ کرنا چاہتے ہیں لیکن عوام انکے جھانسے میں نہیں آرہے جس کی وجہ سے وہ حواس باختہ ہو گئے ہیں۔ سابق دور حکومت میں قیمتوں میں اضافہ کیلئے وفاق کو یقین دہانی کرنیوالے سابق وزراء اب عوامی ہمدردی حاصل کرنے کیلئے ڈھونگ رچا رہے ہیں۔ ہم نے وفاق کا دباو قبول نہیں کیا اور عوام کی قوت خرید کے مطابق قیمتوں کا تعین کیا ہے۔ ہم عوامی حقوق کی ترجمانی اپنا فرض سمجھتے ہوئے کر رہے ہیں اور اس مقصد کیلئے ہمیں منتخب کیا گیا ہے لہذا عوامی مسائل کے حل کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے اور مٹھی بھر عناصر کی بلیک میلنگ میں نہیں آئینگے۔

خطے کی صورتحال پر وزیراعلی گلگت بلتستان سے اسلام آباد میں ایک نشست ۔تحریر :- کرن قاسم  (جرنلسٹ)چیف منسٹر ہاؤس اسلام آباد...
28/12/2023

خطے کی صورتحال پر وزیراعلی گلگت بلتستان سے اسلام آباد میں ایک نشست ۔

تحریر :- کرن قاسم (جرنلسٹ)

چیف منسٹر ہاؤس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان سے آج ایک نشست ہوئی اس دوران گلگت بلتستان کے موجودہ صورتحال اور حکومتی کارکردگی حوالے سے تبادلہ خیال کا سلسلہ 35 منٹ تک جاری رہا وزیر اعلیٰ سے بہت سارے ایشوز پر بات چیت رہی لیکن ان میں سے چند اہم ایشو جو موجودہ صورتحال سے رشتہ رکھتے ہیں کو تحریر میں بیان کرنا چاہتی ہوں گفتگو کا آغاز گندم سبسڈی سے کیا گیا تو اس حوالے سے وزیر اعلیٰ نے بتایا ہماری حکومت نے سبسڈی گندم پر وفاق کی طرف سے مختص کردہ ناکافی رقم کے مطابق سو کلوگرام بوری پر 5200 روپے قیمت اس لئے مقرر کی تھی کہ صوبائی حکومت کے پاس مالی سال جون 2024 تک مزکورہ ناکامی رقم کے زریعے حکومت عوام کا کوٹہ پورا نہیں کر سکتی تھی جب ہم نے حکومت سنبھالی تو معلوم ہوا کہ گندم سبسڈی کے مد میں موجود رقم صرف جنوری 2024 تک عوام کو کوٹے کا آٹا فراہم کرنے کی پوزیشن میں ہے جس پر صوبائی حکومت نے اس کا کوئی معقول حل نکالنے کابینہ اجلاس طلب کر کے اس پر تجاویز مانگی گئی تھی اس دوران جون تک عوام کا کوٹہ متاثر نہ رکھنے کے لئے سبسڈی گندم فی کلو 52 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ ہو چکا تھا لیکن جب عوام کی آواز ہم نے سنی تو وہ اس ریٹ پر خوش نہیں تھیں جس پر ہم نے عوامی ایکشن کمیٹی و دیگر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کیلئے ایک نشست رکھی اس دوران باقاعدہ یہ طے ہوا کہ عوام گلگت بلتستان کو 52 روپے فی کلو گندم کے بجائے 36 روپے فی کلو گندم ملے گی اور آج باقاعدہ ہم نے 36 روپے فی کلو گندم دینے اور 20 کلو آٹا کی قیمت 845 روپے مقرر کر کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ سبسڈی گندم میں 17 روپے فی کلو یہ عوام کے لئے صوبائی حکومت کا ایک مناسب فیصلہ اور بہترین تحفہ ہے
وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ اس پر بھی بعض لوگ اپنے مفادات حاصل کرنے عوام کو غلط تاثر دینے کی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں جو کہ وہ اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے ہماری حکومت ان سازشی افراد کے زد میں آنے والی نہیں ہے ہم نے عوام کے مفاد کا سوچنا ہے اور عوامی مفاد کا سوچ کر ہی ہم نے فی نفر آٹے کی مقدار میں اضافہ کرتے ہوئے تین اور چار کلو فی نفر سے بڑھا کر فی نفر 7 کلو مقرر کیا ہے جبکہ ان نرخوں پر عوام کو معیاری آٹا فراہم کرنے کا فیصلہ ہوا ہے وزیر اعلیٰ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ خطے کو ترقی کی راہ گامزن کرنے اور موجودہ امن کی فضا برقرار رکھنے کے لئے حکومت گلگت بلتستان اقدامات کر رہی ہے جبکہ خطے میں ٹورازم کو پروان چڑھانے سیاحتی مقامات پر بھرپور بھی توجہ دے رہی ہے اس مقصد سے صوبائی حکومت سیاحتی سرگرمیوں کو ہر حال میں جاری رکھنے کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے گی انھوں نے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ اسلام آباد میں ہم خوشی سے نہیں بیٹھے ہیں یہاں وفاقی حکومت ہے خطے کے معاملات پر آنا پڑتا ہے جیسے کہ صحت کارڈ کا مسلہ ہے اس طرح بہت سارے ایشوز ہیں جن کا حل صوبائی حکومت نے وفاق سے کروانا ہے انھوں نے کہا کہ صحت کارڈ کے حوالے سے آئندہ ایک دو دن کے اندر عوام کو بہت اچھی خبر ملے گی وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ ہماری حکومت بنی ابھی پانچ مہینے بھی پورے نہیں ہوئے ہیں علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے لئے مثبت اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن کے اثرات نیا سال کے شروع کے مہینوں سے ہی آنا شروع ہونگیں #

Address

Gilgit

Telephone

+923555843108

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Journalist Kiran Qasim posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Journalist Kiran Qasim:

Videos

Share