Juglote Tv

Juglote Tv [email protected]

Thanks for visiting
(1)

06/07/2024
چلو چلو سونیار چلواسلام علیکم معزز سب ڈویژن جگلوٹ سئ کے عوام ۔ ایس سی او کرکٹ ٹورنامنٹ ،2024 سیزن 1 کا پہلا فائنل میچ جگ...
04/07/2024

چلو چلو سونیار چلو
اسلام علیکم معزز سب ڈویژن جگلوٹ سئ کے عوام ۔ ایس سی او کرکٹ ٹورنامنٹ ،2024 سیزن 1 کا پہلا فائنل میچ جگلوٹ ہمالین اور چکرکوٹ کے درمیان 5 جولائی بروز جمعہ 4 بجے سونیار اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔
اس ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی ، کمانڈر ایس سی او گلگت بلتستان ، سابقہ وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان ، سابقہ وزیرِ اعلیٰ ٹاسک فورس چئیرمن ساجد میر ، اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے سیاسی سماجی اور عسکری شخصیات شرکت کرینگے ۔ سب ڈویژن جگلوٹ سئ کے باشعور عوام، ڈموٹ ، چکرکوٹ ،ڈروٹ اور پڑی، کے کمیٹی کے ممبران ، نمبرداران اور سیاسی سماجی ،بالخصوص نوجوان اس فائنل میچ میں شرکت کر کے محبت ، بھائی چارگی اور امن کا پیغام دیں
شکریہ ۔

😭😭😭سندھ عمر کوٹ کے علاقے کنری میں ایک اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹ دی گئیں  اونٹنی درد برداشت نہ کرتے ہوئے مر گئی ‏
29/06/2024

😭😭😭سندھ عمر کوٹ کے علاقے کنری میں ایک اونٹ کی چاروں ٹانگیں کاٹ دی گئیں اونٹنی درد برداشت نہ کرتے ہوئے مر گئی

Gilgit baltistan ❤
28/06/2024

Gilgit baltistan ❤

  ❤️
05/05/2024

❤️

11/03/2024
03/02/2024

گیس کیلئے سلینڈر لے لو
بجلی کیلئے سولر لے لو
کام کیلئے ملک سے باہر جاؤ
تو ووٹ کس بات پہ مانگ رہے ہو ملک لوٹنے کے لیے

24/01/2024

Sher Azam medical store upper bazaar juglot sai ❤️

Inshallah ❤️👍
11/01/2024

Inshallah ❤️👍

محمد انور صاحب  گزشتہ 33 سال سے ھمارے گھر اوکاڑہ میں اخبار اور میگزین وغیرہ ڈیلور کر رہے ھیں بارش ہو یا اندھی شائد ہی ان...
02/05/2023

محمد انور صاحب گزشتہ 33 سال سے ھمارے گھر اوکاڑہ میں اخبار اور میگزین وغیرہ ڈیلور کر رہے ھیں بارش ہو یا اندھی شائد ہی انہوں نے اپنی زمہ واری میں کبھی کوئی کوتاہی کی ہو ۔کل ایک میگزین دینے آئے تو ماشاءاللہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے ۔میں گیٹ پر کھڑا ہوا تھا میں نے ان کی خوشی بھانپ لی اور پوچھا انور صاحب آج بڑے خوش نظر آرہے ہیں بولے میاں صاحب آج اپنی بیٹی کے convocation پر جا رہا ہوں لاھور ۔میں نے استفسار کیا کس چیز کا convocation بولے میاں صاحب میری بیٹی ڈاکٹر بن گئی ہے اور الحمدللہ اس نے چھ گولڈ اور سلور میڈل حاصل کیے ہیں ویسے ڈاکٹری کی تعلیم کے حاصل کردہ میڈلز کی تعداد 19 ہے۔میں نے پوچھا انور بھائی کتنے بچے ہیں اور وہ کیا کر رہے ہیں ۔بولے جناب میں خود تو میٹرک تک تعلیم حاصل کر سکا اور گزشتہ 46 سال سے اخبار بیچ رہا ہوں اور میرے 5بچے ہیں اور رب العالمین کا لاکھوں اور کروڑوں بار بھی شکر ادا کروں تو کم ہے کہ میرے تمام بچے تعلیم یافتہ ہیں ما شاءاللہ بڑا بیٹا pharmacist ہے اور ایک اچھے عہدے پر فائز ہے اس سے چھوٹی بیٹی MPhil کمیسٹری اور B ed ہےتیسرے نمبر والی ڈاکٹر ہے چوتھے نمبر والی MPhil Zoology ہےاور ماشاءاللہ پانچواں بچہ Bsc Honour Chemistry ہے ۔میں ان کے ہر لفظ پر ماشاءاللہ ❤️ کہتا رہا ۔ہمارے لیے بہترین مثال ہے کہ مشکل سے مشکل حالات بھی ترقی کی راہ میں حائل نہں ہو سکتے یہ تحریر یوم مئی کے حوالہ سے ہے کہ کس طرح ایک اخبار فروش محنت کش ہمارے لئے مشعل راہ ہے ۔
Salute to Him...

ہدیہ تبریکات وپیغام تہنیت۔ ڈاکٹر شکیل احمد صاحب کو ان کی پی۔ایچ۔ڈی ڈگری کی تکمیل کے موقعے پر تہہ دل سے مباکباد پیش کرتے ...
02/05/2023

ہدیہ تبریکات وپیغام تہنیت۔
ڈاکٹر شکیل احمد صاحب کو ان کی پی۔ایچ۔ڈی ڈگری کی تکمیل کے موقعے پر تہہ دل سے مباکباد پیش کرتے ہیں۔ اس پر مسرت موقعے پر ہم ڈاکٹر صاحب کے اہل و عیال کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
ڈاکٹر شکیل احمد کا تعلق وزیر پور شگر سے ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم جامعہ بلتستان الاسلامیہ وزیر پور شگر سے حاصل کی۔ جس کے بعد آپ کو مدینہ یونیورسٹی سعودیہ عربیہ میں داخلہ ملا۔ وہاں سے اپنی بیچلر کی ڈگری کی تکمیل کے بعد ایم۔فل کرنے کے لئے کویت یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔ وہاں سے اچھے نمبروں کے ساتھ ایم۔فل کی ڈگری مکمل کرلی۔ انہوں نے اپنا ایم۔فل "مقالہ محدث سندھ علامہ بدیع الدین سندھی کے علم حدیث میں منہج وخدمات" پر لکھا۔
ایک غریب گھرانے کے اٹھنے والے نوجوان نے اپنے سفر کو جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پی۔ایچ۔ڈی میں داخلہ لے لیا۔ ان کو کویت یونیورسٹی میں ہی پی۔ایچ۔ڈی کا داخلہ مل گیا۔
انہوں نے Phd کی تھیسز "امام بیہقی کے ہاں صحیح ترین احادیث کا تحقیقی وتجزیاتی مطالعہ" کے موضوع پر کی۔
وہ دوران تعلیم ہی مختلف مذہبی, سماجی, و سیاسی امور میں اپنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔ اپنی تعلیم کی تکمیل سے قبل ہی وزیرپور میں ایک تعلیمی ادارہ "توحید ماڈل اسکول" کا آغاز کیا۔ جو اب وزیرپور میں بہترین اور اعلی معیار کی تعلیم مہیا کر رہا ہے۔
ڈاکٹر شکیل صاحب جامعہ بلتستان الاسلامیہ وزیر پور کا حالیہ امام وخطیب بھی ہیں۔
آپ علاقہ وزیرپور کی نوجوانوں کی سب سے بڑی اور فعال تنظیم یوتھ موومنٹ کا موجودہ چرمئین بھی ہیں۔
ہم ایک غریب گھرانے سے اپنی زندگی کے سفر کا آغاز کرنے والے ڈاکٹر شکیل احمد, ان کے والدین ، بھائیوں، سمیت تمام فیملی ممبرز سب کو دلی تہنیت و مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں اللہ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے۔ آمین۔❤❤

21/03/2023

یاللہ رحم کر

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے قراقرم ہائی وے،جگلوٹ سکردو روڈ اور اہم شاہراہوں پر جلسے جلوسوں،احتجاج ریلیوں پر پابندی لگادی
06/03/2023

محکمہ داخلہ گلگت بلتستان نے قراقرم ہائی وے،جگلوٹ سکردو روڈ اور اہم شاہراہوں پر جلسے جلوسوں،احتجاج ریلیوں پر پابندی لگادی

گلگت؛سی پی او چوک پر کار اور موٹر ساٸکل کے درمیان تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے #
05/03/2023

گلگت؛سی پی او چوک پر کار اور موٹر ساٸکل کے درمیان تصادم سے دو افراد زخمی ہوگئے #

05/03/2023

والدین تک اس پیغام کو پہنچا دیں۔

05/03/2023

سبحان۔اللہ۔۔۔۔۔ماشأاﷲ ۔۔۔
انسان بھی مصور کائنات(اللہ ) کا ایک عظيم شاہکار ہے
انسان کو اللہ نے بہت سے علم حکمت سے نوازا ہے
مگر ان سب پیچھے ایک طاقت ہے وہ۔۔۔اللہ کے نظام ۔۔۔اسکے حکم کے بغیر ایک درخت کا پتہ بھی ہل نہیں سکتے۔۔۔۔۔

05/03/2023

چلاس
کوسٹر حادثہ /زخمی ڈرایو کا بیان

تیز رفتار سرکاری گاڑی نے جوتل میں ایک طالب علم کی جان لے لی لوگ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے ۔۔ ٹائر جلا کر شاہراہِ قراقرم ...
04/03/2023

تیز رفتار سرکاری گاڑی نے جوتل میں ایک طالب علم کی جان لے لی لوگ احتجاجاً سڑکوں پر نکل آئے ۔۔ ٹائر جلا کر شاہراہِ قراقرم بلاک کر دیا۔

انا للہ وانا الیہ راجعون بھائ احمد سعید  اب ہم میں نہیں رہے ہیں اللہ تعالی ان کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جم...
04/03/2023

انا للہ وانا الیہ راجعون
بھائ احمد سعید اب ہم میں نہیں رہے ہیں اللہ تعالی ان کی کامل مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

جگلوٹ،ڈکیتی پر مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی،تاجروں کا احتجاجآجمورخہ 23/02/023 کو جگلوٹ مین بازار میں  سید افتاب ولد س...
23/02/2023

جگلوٹ،ڈکیتی پر مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان زخمی،تاجروں کا احتجاج
آجمورخہ 23/02/023 کو جگلوٹ مین بازار میں سید افتاب ولد سید عمر صدیق سکنہ سوات شنگلہ سبزی کے کاروباری اپنے بھاٸیوں کیساتھ ڈھیرے میں سوۓ ہوئے تھے بوقت رات 01 بجے کسی نے دروازے پر دستک دیکر آواز دی پولیس والے ہیں دروازہ کھولو دروازہ کھولنے پر تین نامعلوم ڈکیت نے چہرے چھپاکر پستول تان کر موباٸل فون اور پیسے حوالہ کرنے کہا جس پر مذکور اور اس کا بھاٸی نے اپنا موباٸل حوالہ بھی کیا تھا اسی اثنا دوسرے بھاٸی کی مزاحمت پر ڈکيتی کرنے والوں نے فاٸرنگ کی جو مذکور کے باٸیں کندھے پر لگی ہے مضروب کو جگلوٹ ہسپتال میں فسٹ ایڈ کے بعد RHQ ہسپتال گلگت روانہ کیا گیا ہے مزید اس بارے استفسار کرنے پر بتایا ہے ڈھیرے میں مضروب سمیت پانچ بندے موجود تھے جو کہ سگے بھاٸی ہیں۔ تھانہ ہذا کے پولیس موقع پر پنہچ چکی ہے نامعلوم ڈکيتی واردات میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے .
جگلوٹ سٸی گزشتہ رات ڈکیتی کے واردات میں مزاحمت کرنے پر مسمی سید آفتاب ولد سید عمر صدیق سکنہ سوات شنگلہ زخمی ہو کر RHQ ہسپتال گلگت میں ایڈمٹ ہے جس باعث تاجر برادری نے سونیار بازار میں kkh روڈ کو ہر طرح کی ٹریفک کے لے بلاک کیا ہے۔ جس کی سربراہی تاجر کمیٹی کے صدر میر اشفاق کررہا ہے احتجاج میں شریک شرکاء کی تعداد تقریباً 250/200 تک ہے

Address

Gilgit Juglote Post Office Soniyer Bazaar
Gilgit
15100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Juglote Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Juglote Tv:

Videos

Share

Category