D-TV

D-TV Danyore gilgit
(3)

03/01/2024

سابق وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے مسلم ن کے صدر حفیظ الرحمن پر الزامات کی بوچھاڑ کردی کیا کہا دیکھئے

02/01/2024

گلگت بلتستان کئی ڈاکٹروں کو کس طرح کے مسائل کا سامنا ہے ؟؟
ڈاکٹروں نے اپنے مسائل کو سیکریٹری صحت کے سامنے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے کیا کہا دیکھئے اس وڈیو میں۔۔

31/12/2023

گلگت بلتستان کےمشہور ٹک ٹوکر آصف کاشی ڈی ٹی وی کو انٹرویو

kashii

27/12/2023

گلگت بلتستان بگروٹ ویلی میں دئیل شامن نے ڈپٹی کمشنر گلگت پر پیشنگوئی میں کیا کہا دیکھیں اس ویڈیو میں


*موال**موال، دعایہ تقریب،نسالو میلہ**سیاحت کا حب ،جنت نظیر گلگت بلتستان ، بینالاقوامی شہرت یافتہ پہاڑوں اور cknp جیاکی ٹ...
27/12/2023

*موال*
*موال، دعایہ تقریب،نسالو میلہ*
*سیاحت کا حب ،جنت نظیر گلگت بلتستان ، بینالاقوامی شہرت یافتہ پہاڑوں اور cknp جیاکی ٹریکس کا حب ، قدرتی شاہکاروں سے مزین "طلسماتی ،وادی بگروٹ" کسی تعارف کی محتاج نہیں ،جنت نظیر وادی کی مہذب قوم کی پرانی ،اثار قدیمہ کی رسومات و ثقافت قومی اتفاق و وحدت کی آمین ہے* چار موسموں کی بہار گلگت بلتستان وادی بگروٹ جہاں آج بھی سردیوں کی آمد کے ساتھ *موال* (اجتماعی دعایہ تقر یبات ، سردی سے احتیاط، بہار کا خیر مقدم) پرانی رسومات ،ثقافت (Oral traditions) اصل روح کے ساتھ خالص شنآٔ زبان (سجی شنآٔ ، پریوں کی زبان) اصل روح کے ساتھ بولی جاتی ہیں ۔
*موال* میلہ کے آغاز سے قبل مہمان خصوصی و دیگر مہمانوں کے سروں پر حسب دستور علاقہ کے رسم رواج کے مطابق علاقہ کے معززین کیطرف سے سروں پر *حیاء سجا دی گئی اور موال* دیسی دھن میں مہمان خصوصی کو بزرگ *دادامرزہ بیگ* نے پیش کیا۔
نسالو میلہ *موال* کے بعد ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کی کھلا کچیری !
*مہذب قوم کے بزرگوں کا کھلی کچہری میں منفرد انداز میں تند و تیز سوالات ، سوالوں میں مزاح بھی اور تنقید بھی !*
*مہذب قوم کے سوال پوچھنے کے انداز نرالے، سوال پوچھنے والے انپڑھ بزرگوں کو شائقین داد دئیے بغیر نہ رہ سکے ۔*
( تمام اداروں کے زمہ داران موقع پر موجود ہیں ۔) علاقہ کے نمبرداران ،جوانوں اور عمائدین کے علاؤہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ ایشنل ایس پی سید سجاد حسین الحسینی ، ڈی ایچ او گلگت ، اے ڈی ڈسراسٹر وغیرہ ۔
دیسی دھنوں پر منچھلے ، نوجوان ، ادھیڑ عمر افراد اداروں کے افراد اور مہمان بھی جھوم اٹھے ۔
*ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کا موال سرکاری کیلنڈر میں شامل کرنے کا اعلان !*
میلہ کے آخری میں علاقہ کے معززین عوام نے علاقہ کے انفراسٹرکچر ،انوارمنٹ ، تعلیمی اور صیحت کے مسائل سے ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم حمزہ کو آگاہ کیا ۔
تحریر ۔۔۔۔۔سجاد علی چلوک

26/12/2023
24/12/2023

رہنما اسلامی تحریک گلگت بلتستان و ممبر کوارڈنیشن کمیٹی شیخ احمد حسن ترابی نے گندم کے قیمتوں میں اضافے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عوام کے نام ویڈیو پیغام جاری کردیا۔۔

گلگت. عوامی ایکشن کمیٹی کے چیف کواڈنیٹر احسان علی ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی کی جانب سے 36 روپے فی کلو گندم کی قیمت کو مسترد ...
23/12/2023

گلگت. عوامی ایکشن کمیٹی کے چیف کواڈنیٹر احسان علی ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی کی جانب سے 36 روپے فی کلو گندم کی قیمت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کے پیٹ پر چھری پھیری ہے عوام کے پاس روزگار نہیں ایسے میں کچھ نابالغ افراد کے باتوں کو مان کر وزیر اعلی نے جو اعلان کیا ہے اس اعلان پر ان کے اپنے حلقے کے عوام ہی اس کو جواب دینگے۔ میڈیا کے لئے جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ مسلسل مزاکرات ناکام ہونے کے بعد عوامی ایکشن کمیٹی احتجاج کی جانب آئی ہے اور صرف ون پوائنٹ گندم پر مزاکرات نہیں ہونا ہے بلکہ 16 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ ہے جو کہ حکومت کو پیش کیا گیا ان سب پر مزاکرات ہونے تھے لیکن حکومت نے جو فیصلہ کیا ہے اس کو ہم مسترد کرتے ہیں اور اس فیصلے کے واپسی کے لئے اب عوام کو سمندر نکلے گا اور بیساکھیوں پر ٹکی ہوئی حکومت کو بہا لیجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی اور اس کی کابینہ نے عوامی ووٹ کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے اس توہین کا بدلہ ان کو ضرور ملے گا اور ہم اس فیصلے کو مسترد اور مزمت بھی کرتے ہیں آج بیک وقت گلگت اور سکردو میں کور کمیٹی و مشاورتی کونسل کا اجلاس ہے اجلاس کے بعد انتہائی سخت لائحہ عمل دیا جائے گا۔ وفاق میں کے الیکٹرک کو سبسڈی مل سکتی ہے تو گندم میں کیوں نہیں دی جاسکتی ہے یہ ڈرامے حکومت بند کرے جو بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں وہ بوجھ وفاق پر ڈالیں عوامی ایکشن کمیٹی ساتھ دے گی اور اب کی بار جو احتجاج ہوگا وہ تاریخ کے تمام احتجاج کا ریکارڈ توڑ دے گا اور اس حکومت کے در و دیوار عوام کی سامنے کمزور ہونگے۔

23/12/2023

صوبائی حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے اچھی خبر ۔۔

صوبائی حکومت گلگت بلتستان نے سبسڈی گندم نرخ 52 روپے فی کلو سے کم کر کے 36 روپے فی کلو کر دی جبکہ فی نفر 4 اور 5 کلو کی جگہ اب 7 کلو گندم ملے گی اس حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

KQ

22/12/2023

فرزند گلگت بلتستان اویس علی خان ASP/SDPO فصیل آباد میں اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں

゚viralシ

19/12/2023
18/12/2023

محکمہ وائلڈ لائف گلگت کنزرویشن کمیٹی دنیور منوگاہ نالے دربن میں وائڈ لائف کے حوالے سے تفصیلی دورا
سب ڈویژن دنیور
چیرمین کنزرویشن کمیٹی دنیور شوکت حسین اور کنزرویٹر خادم حسین محکمہ وائلڈ لائف کا آثار قدیمہ کا شاہکار قدرتی رعنائیوں سے مزین ، ماحولیات کے حسن سے بھرپور گلگت بلتستان ٹورازم بیس کیمپ دربان *منوگہ نالہ* کا دورہ!
نگہبانوں کو ماحولیات کے حسن و جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے موقع پر احکامات دیے ۔
بتعاون زون سپاری آؤٹ فیٹر کمپنی، ماضی کے گیم ریزرو *منوگہ نالہ* میں ایک بار پھر ہنٹنگ ٹرافی 🏆 لینے میں کوشاں ہیں ۔
Dtv

کے آئی یو: سینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص تین نشستوں کے لیے انتخابات کےنتائج کا اعلان ڈاکٹر سجاد علی،ڈاکٹر افتخارعلی،عفت ست...
13/12/2023

کے آئی یو: سینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص تین نشستوں کے لیے انتخابات کےنتائج کا اعلان ڈاکٹر سجاد علی،ڈاکٹر افتخارعلی،عفت ستارہ کامیاب قرار۔

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سینٹ میں فیکلٹی کے لیے مختص تین نشستوں پر انتخابات کے بعد نتائج کا اعلان کردیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سجاد علی، انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈاکٹر افتخارعلی، اور کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کی ڈاکٹر عفت ستارہ نے فکلیٹی کے تین مختص نشستوں پر برتری حاصل کرنے کے بعد سینیٹرز بن گئے۔کے آئی یو سینٹ میں فیکلٹی کے مختص نشستوں میں سے دو سیٹیں جنرل اور ایک نشست خواتین کے لیے مختص کی گئی تھی۔ریٹرننگ آفیسر شاہد شگری کے مطابق سینٹ میں فیکلٹی نشستوں کے لیے انتخابات میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کے لئیے مختص نسشت پر ایسوسی ایٹ پروفیسر سجاد علی نے 30 میں سے 17 ووٹ حاصل کرکے کامیاب رہے۔کمپیوٹر سائنسز کے ڈاکٹر آفتاب 13 وٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔لیکچررز /اسسٹنٹ پروفیسرز کے لئے مختص نشست پر انٹرنیشنل ریلیشنز کے ڈاکٹر افتخار علی 73 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ میتھ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر مجیب 60 ووٹ لیکر دوسرے اور ڈاکٹر ارشد شیدائی 31 ووٹ لیکر تیسرے اور آخری نمبر پر رہے۔ خواتین کے لئے مختص نشست پر ڈاکٹر عفت ستارہ 74 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر کامیاب امیدوار قرار پائی جبکہ منیجمنٹ سائنسز غذر کیمپس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر میمونہ 67 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر اور آئی آر کی اسسٹنٹ پروفیسر سعدیہ بیگ 53 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہی۔سینٹ کے انتخابا ت میں قائم مقام رجسٹرار شاہد احمد شگری نے ریٹرننگ آفیسر،ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمیشن سید افتخار حسین نے پریزائیڈنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دئیے۔

13/12/2023

باپ اور بیٹی کی خوبصورت اداکاری کی وڈیو وائرل ہوگئی
لائک کمنٹ ضرور کریں
゚viralシ ゚viral #

 #گلگتپرنس کریم آغا خان چہارم شاہ کریم الحسینی کے یوم ولادت کے مناسبت سے 13 دسمبر بروز بدھ گلگت میں لوکل چھٹی ہوگی، ڈی س...
12/12/2023

#گلگت
پرنس کریم آغا خان چہارم شاہ کریم الحسینی کے یوم ولادت کے مناسبت سے 13 دسمبر بروز بدھ گلگت میں لوکل چھٹی ہوگی، ڈی سی کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ۔

چلاس سب ڈویژن داریل میں انوکھی شادی ، مقامی ذرائع کے مطابق سب ڈویژن داریل میں کم سن بچے کی شادی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مط...
12/12/2023

چلاس
سب ڈویژن داریل میں انوکھی شادی ، مقامی ذرائع کے مطابق سب ڈویژن داریل میں کم سن بچے کی شادی کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ننھا دولھا کی گھر دلہن کی آمد ہوئی ہے۔ شادی کی خوشی میں رشتہ داروں کی جانب سے فائرنگ بھی کردی گئی۔ ننھا دولھا حق نواز کو شادی کے دوران نئے کپڑے پہنائے گئے ، ہار پہنایا گیا۔ ننھا دولھا حق نواز کا تعلق سب ڈویژن داریل گیال سے ہے۔ موصوف مقامی سکول میں اول ادنیٰ کا طالب علم ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق ننھا دولھا حق نواز کا عمر تقریباً 12 سال ہے۔
Copy paste

12/12/2023

آج جرمن ریڈ کراس کے تعاون سے پاکستان ریڈ کریسٹ وارنٹیرز نے کشروٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں بائیو ڈائیورسٹی اور ریفورسٹریشن کے عنوان پر اویرنس سیشن کا انعقاد کیا جس میں طالب علموں کو گلگت بلتستان میں موجودہ انواع واقسام کے جانوروں اور انہیں خطرات سے نجات دلانے والے طریقوں سے اگاہ کیا گیا ۔۔

10/12/2023

گلگت:
گزشتہ روز شہید ہونے والا پاک فوج کے نوجوان شہید مرزا حسین کا أبائی گاؤں فرفوح بگروٹ میں تدفین کر دی گئی۔
علاقے میں سوگ کا سماں

08/12/2023

قراقرم یونیورسٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابسطہ مختلف اداروں نے سٹالز لگائے اس حوالے سے دیکھیں یہ رپورٹ

07/12/2023

*پریس ریلیز*
*Behavioral Issue of Children and Management*

پاک آرمی کے زیر اہتمام ایف سی آڈیٹوریم میں Behavioral Issue of Children and management
کے موضوع پر ایک سیمنار کا انعقاد ہوا ۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل تھے۔
سیمنار میں مختلف سکولوں کے بچے، آرٹیسٹیک بچوں کے والدین سمیت علاقے کے معززین اور گلگت سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیمنار میں زوم کے ذریعے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
۔ سیمنار میں پاکستان بھر سے آئے ہوئے ماہرین نے لوگوں کو اج کے اس موضوع کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔
اس وقع پر بچوں کے والدین نے پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی بی میں پاک آرمی نے بچوں کے لئے جو بھی اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں۔ خصوصاً آٹیزم کےلئے جو پاک آرمی اقدامات کر رہی ہےاس وجہ سے اِن بچوں کے لئے تعلیم کا حصول اور علاج ممکن ہو سکا ہے۔

دنیور سے کنوداس کے درمیان 6عدد کمبل گاڑی سے گر گئے ہیں جس کسی کو ملے اس نمبر پررابطہ کریں شکریہ03155285005
06/12/2023

دنیور سے کنوداس کے درمیان 6عدد کمبل گاڑی سے گر گئے ہیں
جس کسی کو ملے اس نمبر پررابطہ کریں شکریہ
03155285005

دنیور ( فدا مراد) اسلامی تحریک پاکستان حلقہ صدر حاجی فدا حسین  کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر دنیور اصغر خان  سے ملاقات  دنیو...
06/12/2023

دنیور ( فدا مراد) اسلامی تحریک پاکستان حلقہ صدر حاجی فدا حسین کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر دنیور اصغر خان سے ملاقات دنیور اور حلقہ ٣ کے مساٸل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ۔اسسٹنٹ کمشنر دنیور نے یقین دھانی کرواٸی کہ علاقے کے مساٸل جس حد تک ممکن ہو سکے حل کرینگے۔اور اسلامی تحریک کے نماٸیندہ وفد نے بھی علاقے کے مفاد اور مساٸل کے حل کے لیۓ گورنمنٹ سے بھر پور تعاون کی یقین دھانی کرواٸی۔

گندم کی کوالٹی میں کوئی کمپرومائز نہیں۔۔
06/12/2023

گندم کی کوالٹی میں کوئی کمپرومائز نہیں۔۔

سب ڈویژن دنیور میں گندم سبسڈی کے لیے محکمہ فوڈ کی جانب سروے ٹیم کل سے سروے شروع کرگیے محکمہ فوڈ
06/12/2023

سب ڈویژن دنیور میں گندم سبسڈی کے لیے محکمہ فوڈ کی جانب سروے ٹیم کل سے سروے شروع کرگیے
محکمہ فوڈ

"King Lear" and the Tapestry of Pakistan's Society.By Inzamam AliKarakarom International University Gilgit.In the illust...
05/12/2023

"King Lear" and the Tapestry of Pakistan's Society.
By Inzamam Ali
Karakarom International University Gilgit.

In the illustrious tapestry of literature, few works resonate as profoundly as William Shakespeare's "King Lear." This timeless tragedy weaves a narrative tapestry of power, betrayal, and the intricate complexities of human relationships. Surprisingly, within the multifaceted landscape of Pakistan's society, echoes of this centuries-old masterpiece can be discerned, illustrating the enduring universality of its themes.

At its core, "King Lear" embodies the perils of misguided leadership and the repercussions of power struggles. Its narrative resonates with the historical and contemporary political turmoil witnessed in Pakistan. Like the beleaguered kingdom in the play, Pakistan's history bears witness to the repercussions of impulsive decisions made by its leaders, affecting the lives of its populace.

The familial conflicts and betrayals within "King Lear" find parallel echoes within the fabric of Pakistani society. The heartbreaking betrayals suffered by Lear mirror instances of familial and societal disloyalties driven by personal ambitions, reminiscent of the complexities ingrained in Pakistani relationships.

Shakespeare's exploration of societal hierarchies and the plight of marginalized individuals strikes a chord in Pakistan's social structure. "King Lear" exposes class divisions and the quest for justice, mirroring the struggles faced by marginalized communities seeking equality and representation.

Tragedies like "King Lear" serve as mirrors to human nature and societal complexities. In Pakistan, these narratives serve as poignant reminders, underlining the need for empathy, responsible governance, and an awareness of the human toll exacted by power struggles.

In examining the universal themes woven into "King Lear," one gains a deeper insight into the multi-layered dynamics of Pakistani society. While separated by centuries and continents, Shakespeare's masterpiece resonates with the multifaceted realities of Pakistan, showcasing the enduring relevance of literature in illuminating societal truths.

This article encapsulates the parallels between the themes in "King Lear" and the societal landscape of Pakistan, drawing on universal human experiences to highlight the enduring relevance of Shakespeare's masterpiece.

سنہرے مستقبل کی تشکیل: KIU کا شعبہ ارتھ سائنسز، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی قیادت میں ایک بصیرت سفر کا آغ...
04/12/2023

سنہرے مستقبل کی تشکیل: KIU کا شعبہ ارتھ سائنسز، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی قیادت میں ایک بصیرت سفر کا آغاز کر رہا ہے، تاکہ ندیوں کے کنارے سونے کے ذخائر سے پردہ اٹھایا جا سکے، اختراعی تلاش اور کٹنگ کے ذریعے گلگت بلتستان کے سماجی و اقتصادی مناظر کو تبدیل کیا جا سکے۔ کنارے نکالنے کے طریقے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی (KIU) کے شعبہ ارتھ سائنسز نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام گلگت بلتستان میں دریا کے کنارے سونے کے ذخائر کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقی منصوبہ کامیابی سے حاصل کیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ KIU کے مطابق قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد دریا کے کنارے سونے کے ذخائر کو تلاش کرنا ہے، جس کا مقصد گلگت بلتستان کے باشندوں کے سماجی و اقتصادی حالات کو بہتر بنانا ہے۔ مزید برآں، یہ منصوبہ سونا نکالنے کے لیے روایتی طریقوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کرتا ہے، اس طرح مقامی آبادی کے لیے اقتصادی مواقع میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹیم جدید ترین مشینری کی تیاری اور اس کے آپریشن کے لیے متعلقہ تربیت فراہم کرنے میں مصروف ہے، سونا نکالنے کی افادیت کو یقینی بنانے کے لیے عصری سائنسی طریقوں سے فائدہ اٹھا رہی ہے۔ اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ وائس چانسلر کی دور اندیش قیادت میں، KIU کے شعبہ ارتھ سائنسز کی ٹیم، جس کی قیادت ڈاکٹر جاوید قریشی کر رہے ہیں، پوری تندہی سے گلگت بلتستان کے شہریوں کے معاشی امکانات کو بڑھانے کے لیے مصروف عمل ہے۔ سونے کی دریافت کے لیے ہموار طریقوں کی تلاش کے ذریعے۔

04/12/2023

دنیور علمدار روڈ خستہ حالی کا شکار ہے آئے روز سکول کالج کے طلباء وطالبات حادثات کا شکار ہو رہا ہے
اس حوالے سے دیکھیں یہ رپورٹ

03/12/2023

سانحہ ہڈور شہدا کی میتیں گلگت پہنچا دی گئی۔۔۔

گلگت بلتستان۔۔چلاس ھوڈر پڑی میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس قسم کے واقعات سے گلگت بلتس...
03/12/2023

گلگت بلتستان۔۔چلاس ھوڈر پڑی میں ہونے والے افسوس ناک واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ اس قسم کے واقعات سے گلگت بلتستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس خطے میں بسنے والے آپس میں بھائی بھائی ہیں چاہے وہ شیعہ ہو، سنی ہو یا اسماعیلی یا نوربخشی یا کوئی اقلیت۔ ذمہ دار ادارے اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ اس واقعے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
منجانب سینیئر نائب صدر پی پی پی ضلع گلگت۔حسین اکبر شاہ

گلگتپاک ارمی کے زیر اہتمام سکردو پبلک سکول میں اٹزم اور انٹیگریٹڈ لرننگ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈ...
02/12/2023

گلگت
پاک ارمی کے زیر اہتمام سکردو پبلک سکول میں اٹزم اور انٹیگریٹڈ لرننگ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل تھے
کانفرنس میں آٹیسٹیک بچوں کے والدین ، علاقے کے معززین اور پورے بلتستان سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کانفرنس میں زوم کے ذریعے بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پاکستان بھر سے ائے ہوئے اٹزم کے ایکسپرٹس نے لوگوں کو اٹزم کے بارے میں لوگوں کو اگاہی فراہم کی۔
آٹیسٹیک بچوں کے والدین نے پاک ارمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جی بی میں پاک ارمی نے اٹسٹک بچوں کے لیے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔پاک ارمی کے ان اقدامات کی وجہ سے ان بچوں کے لیے تعلیم کا حصول اور علاج ممکن ہو سکا ہے۔

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ریکوری میں...
02/12/2023

گلگت : وزیر اعلی گلگت بلتستان کے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ نے کہا ہے کہ بجلی کے بلوں کی ریکوری میں غفلت برتنے پر نوکری سے برخاست کئے جانیوالے محکمہ برقیات کے میٹر ریڈرز اور بلنگ کلرکس کے معاملے میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائینگے اور اس مقصد کیلئے وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سیکریٹری قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس معاملے کی مکمل چھان بین کرکے دو ہفتوں میں وزیر اعلی گلگت بلتستان کو رپورٹ پیش کریگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ برقیات کی نوکریوں سے برخاست کرنے کے نوٹیفیکیشن پر عملدر آمد روک دیا گیا ہے اور اس معاملے میں تحقیقات کے بعد حقائق سامنے آئینگے اور ہم ملازمین کے جائز حقوق کا بھرپور دفاع کرینگے اور انہیں انصاف دلانے کیلئے کوتاہی نہیں برتیں گے۔

اس موقع پر نوکریوں سے برخاست کئے جانیوالے ملازمین نے معاون خصوصی برائے یوتھ افئیرز و کامرس ذبیح اللہ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے انکی دادرسی کیلئے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا ہے۔

23/12/2022

موضع دنیور کے مضافاتی علاقہ سلطان آباد داس میں میڈیکل یونیورسٹی کے لئے مقدس کی گئ اراضی پشتنی باشندہ گان۔ دنیور نے فری آف کاسٹ اس لیے چھوڑا تھا تاکیہ پسماندہ موضع میں ترقی و خوشحالی کے راستے کھل سکیں۔مگر موجودہ کٹ پتلی نا اہل جعلی ڈگری ہولڈر وزیر اعلی نے یونیورسٹی کی سائیڈ سیلکشن کسی اور موضع میں کیا ہے تو عوام کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ اپنی ملکیتی اراضی پر دوبارہ قابض ہو کر متصرف کریں اب جبکہ حکومت نے یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے کسی دوسرے موضع پر اراضی سلیکٹ کیا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے بشرطیکہ عوامی شاملات /ملکیتی اراضیات کو عوام کے لئے واگزار کریں اور فوری طور پر سلطان اباد داس کی ساڑے گیارہ سو کنال اراضی کی الاٹمنٹ کنسل کریں یاد رکھا جائے کہ گزشتہ 15 سالوں سے موضع دنیور کی عوام کو عیدکی نماز پڑھنے کے لیے عیدگاہ تک میسر نہ ہونے سے روڈ پر نماز کی ادائیگی ہوتی ہے اور گلگت بلتستان کے سب سے بڑی آبادی کے لیے قبرستان کی جگہ نہیں ہے جس کی وجہ سے آئے روز مسائل بڑھ رہے ہیں ہم چیف سکریٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوامی زمینوں کو عوام کی سہولیات کے لئے حکومتی سہولیات فراہم کر کے دنیور کی عوام کو بھی جینے کا حق دیں دیگر صورت دنیور کی عوام چندہ اکٹھا کر کے اپنی زمینوں کو اپنے لئے اسائشات پیدا کرینگے جس کے لئے کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کرینگے ۔منجانب دنیور یوتھ ۔

خالصہ سرکار نامنظورگلگت بلتستان کی ایک ایک انچ زمین عوام کی ملکیت ہے۔  ضلعی انتظامیہ کو عوامی حقوق غصب کرنے نہیں دینگے۔ ...
22/12/2022

خالصہ سرکار نامنظور
گلگت بلتستان کی ایک ایک انچ زمین عوام کی ملکیت ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو عوامی حقوق غصب کرنے نہیں دینگے۔ حکومت کو زمین چاہیئے تو یہاں کے عوام سے باقاعدہ معاہدہ کرے۔ زبردستی قبضے کی کوشش کی گئی تو شدیدردعمل کاسامنا کرنا پڑے گا۔
اشفاق احمد
امیدوار صوبائی اسمبلی گلگت بلتستان

Address

Gilgit
15100

Telephone

+923166682265

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when D-TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to D-TV:

Videos

Share