DK Tv News updates GB

DK Tv News updates GB Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from DK Tv News updates GB, TV Channel, Block no 56 tawar, Gilgit.
(1)

report of recent eventsgave her the good news

b: previously unknown informationI've got news for you

c: something having a specified influence or effectthe rain was good news for lawns and gardens— Garrison Keillorthe virus was bad news

06/03/2022
پریس نوٹ گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ایڈ منسٹریٹر  ضلع کونسل گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ ضلع گلگت کے حدود میں این ...
23/02/2022

پریس نوٹ
گلگت۔ ڈپٹی کمشنر/ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے کہا ہے کہ ضلع گلگت کے حدود میں این او سی کے بغیر تعمیرات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ضلع کونسل گلگت سے این او سی حاصل کر کے ہی تعمیرات کی جا سکتی ہیں ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے ضلع کونسل گلگت کے چیف آفیسر شاہ ولی خان کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت کی حدود میں تعمیرات سے قبل این او سی لازمی قرا ر د یا جائے لوکل کونسل ایکٹ میں تعمیرات کے بارے میں باقاعدہ قوائد و ضوابط بھی درج ہیں جن پر ہر حال میں عملدر آمد کروایا جائے ضلع گلگت کی حدو د میں این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ضلع کونسل کے چیف آفیسر شاہ ولی خان نے ایڈ منسٹریٹر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع کونسل گلگت کا انجینئر نگ سیکشن این او سی ایشو کر تا ہے۔این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے مالکان کو نوٹسز بھی جاری کئے جاتے ہیں اور این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے خلاف باقاعدگی کے ساتھ قانونی کاروائی کی جاتی ہے حالیہ دنوں میں مختلف مقامات پر این او سی کے بغیر ہونے والی تعمیرات کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے جس پر ڈی سی گلگت نے ضلع کونسل گلگت کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ این او سی کے بغیر تعمیرات کی ہر گز اجازت نہ دی جائے اور اجازت نامے کے بغیر ہونے والے تعمیرات کے مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کونسل کے عملے کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اور کسی بھی مقام پر بغیر این او سی لئے تعمیرات کام کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔
ڈپٹی کمشنر/ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ضلع گلگت کے حدود میں تعمیرات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر دنیور، چیف آفیسرڈسٹرکٹ کونسل گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کم

23/02/2022
18/02/2022
16/02/2022

اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے😁😁
15/02/2022

اس سے کیا ظاہر ہوتا ہے😁😁

نجی ٹی وی  کے اینکر اقرار حسن پر بد ترین تشدد ذخمی حالت میں عباسی اسپتال پہنچے گئے ۔اسپتال انتظامیہ
14/02/2022

نجی ٹی وی کے اینکر اقرار حسن پر بد ترین تشدد
ذخمی حالت میں عباسی اسپتال پہنچے گئے ۔اسپتال انتظامیہ

گلگت بلتستان کے نایاب ہیرے حکومتی سرپرستی کے منتظرحراموش ناقابل فراموش داسو سے تعلق رکھنے والے کم ترین عمر کے ماوئنٹنر ص...
14/02/2022

گلگت بلتستان کے نایاب ہیرے حکومتی سرپرستی کے منتظر
حراموش ناقابل فراموش داسو سے تعلق رکھنے والے کم ترین عمر کے ماوئنٹنر صفوان حیدر نے لیلہ پیک حراموش( 22000feet) بغیر آکسیجن بغیر سیفٹی کٹ سر کر کے کم عمری میں نیا ریکارڈ قائم کر لیا لیلہ پیک کی بلندی چھ ہزار نو سو چھیاسی ہے جبکہ سولہ سالہ صفوان نے تین دن میں چوٹی سر کیا اور تیئیس دن پیک پر گزارا اور واپسی پر عمائدین علاقہ نے پرتپاک استقبال بھی کا
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے نوجوان ماوئنٹنر صفوان حیدر نے گلگت بلتستان کے پرس نوٹس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئےکہا پچپن سے گاؤں کے نزدیک پیک دیکھ دیکھ کر سر کرنے کا شوق پیدا ہو گیا تھا جس کو میں نے پورا کیا اگر حکومتی سطح پر آبیاری کی گئی تو راکاپوشی اور کے ٹو سر کرنے کا ارادہ ہے تاکہ ملک و قوم کا نام روشن کر سکوں

گلگت سستا بازار میں آتشزدگی کے بعد کے مناظر اور 27 دکانوں کے نقصانات کا تخمینہ۔سستا بازار میں آگ پر قابو تو پایا گیا لیک...
13/02/2022

گلگت سستا بازار میں آتشزدگی کے بعد کے مناظر اور 27 دکانوں کے نقصانات کا تخمینہ۔سستا بازار میں آگ پر قابو تو پایا گیا لیکن اسے ٹھنڈا کرنے کی زحمت نہیں کی گئی جسکی وجہ سے مزید نقصانات کا اندیشہ ہے۔

گلگت (دانیال )گلگت کا حلقہ تین وادی حراموش ہنوچل میں   لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کول بری طرح متاثر ہے۔عوام پریشان حال ہے۔ ...
13/02/2022

گلگت (دانیال )گلگت کا حلقہ تین وادی حراموش ہنوچل میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کول بری طرح متاثر ہے۔عوام پریشان حال ہے۔ حکول گزشتہ 6 مہینوں سے خراب تھی عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں ۔
حکومتی اداروں کی طرف سے ابھی تک کوئی امداد نہیں ہوئی۔ عوام نے حکومت گلگت بلتستان سے گزارش ہے کہ یہاں کے لئے فوری امداد مہیا کرے اور جوانوں کا حوصلہ افزائی بھی کریں ۔اہل علاقہ کے مال مویشیوں اس کول سے پانی پیتے تھے ۔پانی بند ہونے سے اہل اپر ہنوچل کو بڑا مسائل ہے۔ ایک درخت لگانا سو بندوں کو اکسیجن مہیا کرنے کے مترادف ہے جہاں پھلدار درخت سوکھنے لگے ہیں ۔
حلقہ تین کا منتخب حکمران جماعت کا ممبر عوام کی بدقسمتی کے ساتھ ساتھ عوام کی خدمت میں نا کام ہواہے ۔
کہ اپنا حصہ میں ملا ہوا وقت میں بھی عوام کی دعائیں سمیٹ نہیں سکتے ہیں۔ اہل علاقے نے جی بی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد حکومتی امداد مہیا کریں ۔نوبت jsr بند کرنے کی نہ آئے۔

پاکستان میں سب سے زیارہ پینے والا مشروب چائے کو مانا جاتا ہے۔کیا خیال ہے۔
10/02/2022

پاکستان میں سب سے زیارہ پینے والا مشروب چائے کو مانا جاتا ہے۔کیا خیال ہے۔

07/02/2022

#حراموش ناقابل فراموش وادی کھلتارو مسائلستان بن گیا۔اہل علاقہ جن میں امتیاز حسین ۔دیال یوتھ ممبران ۔حدول یوتھ ۔معروف بزنس مین میر اعظم وجاہت دیال نے مشترکہ بیان میں کہا حراموش وادی کھلتارو کا پل ٹینڈر اب تک نہیں کھولنا عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہیں۔۔

۔اب تک علاقہ کا پل کی تعمیر نہ ہونا گلگت ورکس ڈپٹی سیکریٹری کی نااہلی ہے ۔پل کی تعمیر نو اب تک نہیں ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ اہل وطن و اہل علاقہ حراموش کھلترو میں موبائل سروس اب تک میسر نہیں۔ایس سی او کے لئے اہل کھلترو نے بلہ داس میں ٹاور لگانے کے لئے زمین بھی دیا ۔لیکن اب تک موبائل سروس نہیں دیا گیا۔۔

۔ہم اکیسویں صدی میں رہ رہے ہیں لیکن جہاں بنیادی سہولتوں سے ہم محروم ہیں ۔ جہاں اہسپتال میں پرسٹامول کی گوئی کے لئے ترسے ہیں ۔بچے بیمار ہو کر اس سردی میں مر رہے ہیں ایمبلنس بھی میسر نہیں ہیں ۔کھلترو کے عوام نے پانی یورے حراموش بجلی گھر کو دیا ۔مگر سپیشل لائن بجلی کی ایک بھی نہیں دیا گیا ۔موجودہ زلزلے سے روڈ بلاک ہو ہو گیا کوئی پوچھنے والا نہیں عوام نے خود اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکمران آپ سب سے اپیل ہے کہ ان مسائل کو اپنے نظر میں رکھتے ہوئے حل کریں ۔ہم اہل علاقہ شدید مذمت کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں ڈی سی گلگت اور سی ایم خالد خورشید مسائل کے حل کیلئے اقدمات اٹھائے ۔

حراموش ناقابل فراموش وادی کھلتارو مسائلستان بن گیا۔اہل علاقہ جن میں امتیاز حسین ۔دیال یوتھ ممبران ۔حدول یوتھ ۔معروف بزنس...
06/02/2022

حراموش ناقابل فراموش وادی کھلتارو مسائلستان بن گیا۔اہل علاقہ جن میں امتیاز حسین ۔دیال یوتھ ممبران ۔حدول یوتھ ۔معروف بزنس مین میر اعظم وجاہت دیال نے مشترکہ بیان میں کہا حراموش وادی کھلتارو کا پل ٹینڈر اب تک نہیں کھولنا عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ہیں۔اب تک علاقہ کا پل کی تعمیر نہ ہونا گلگت ورکس ڈپٹی سیکریٹری کی نااہلی ہے ۔پل کی تعمیر نو اب تک نہیں ہے۔انہوں نے مذید کہا کہ اہل وطن و اہل علاقہ حراموش کھلترو میں موبائل سروس اب تک میسر نہیں۔ایس سی او کے لئے اہل کھلترو نے بلہ داس میں ٹاور لگانے کے لئے زمین بھی دیا ۔لیکن اب تک موبائل سروس نہیں دیا گیا۔ہم اکیسویں صدی میں رہ رہے ہیں لیکن جہاں بنیادی سہولتوں سے ہم محروم ہیں ۔ جہاں اہسپتال میں پرسٹامول کی گوئی کے لئے ترسے ہیں ۔بچے بیمار ہو کر اس سردی میں مر رہے ہیں ایمبلنس بھی میسر نہیں ہیں ۔کھلترو کے عوام نے پانی یورے حراموش بجلی گھر کو دیا ۔مگر سپیشل لائن بجلی کی ایک بھی نہیں دیا گیا ۔موجودہ زلزلے سے روڈ بلاک ہو ہو گیا کوئی پوچھنے والا نہیں عوام نے خود اپنی مدد آپ کے تحت کام کر رہے ہیں۔ متعلقہ حکمران آپ سب سے اپیل ہے کہ ان مسائل کو اپنے نظر میں رکھتے ہوئے حل کریں ۔ہم اہل علاقہ شدید مذمت کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں ڈی سی گلگت اور سی ایم خالد خورشید مسائل کے حل کیلئے اقدمات اٹھائے ۔

الحمدللہ!  وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب نے سکردو بلتستان کے اپنے آفیشل ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس پر ہمارے ...
29/01/2022

الحمدللہ! وزیر اعظم پاکستان عمران خان صاحب نے سکردو بلتستان کے اپنے آفیشل ٹویٹر، انسٹاگرام اور فیس بک اکاؤنٹس پر ہمارے تصویریں شیئ

🙏🙏🙏 ❤️❤️❤️ 🇵🇰🇵🇰

29/01/2022

پر یس نوٹ
گلگت۔ ڈسٹر کٹ مجسٹریٹ / ڈپٹی کمشنرگلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کوبھرپور انداز اورقومی فریضے کے طور پر منانے کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گلگت،اسسٹنٹ کمشنر گلگت،اسسٹنٹ کمشنر دنیور، اسسٹنٹ کمشنرجگلوٹ، ایس ڈی پی او گلگت،ایس ڈی او بی اینڈ آر گلگت، ایس ڈی او پی ایچ ای گلگت، ایس ڈی او بلڈنگ گلگت، ڈی ایچ او گلگت، ڈی ڈی ایل جی اینڈ آر ڈی گلگت،ڈی ڈی فشریز گلگت،ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت، سی آو ڈسٹرکٹ کونسل گلگت،ڈی ڈی ٹوریزم، سی او چیف آفیسر میونسپل کارپویشن گلگت اور تمام محکموں کے ضلعی آفیسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کوبھرپور انداز میں قومی فریضے کے طور پر منایا جائے گا اس حوالے سے ڈی سی گلگت نے تمام محکموں کے ضلعی آفیسران کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر کے مناسبب سے دو دو عدد بیزز بن کر اے سی آفس گلگت میں جمع کرائیں تاکہ گلگت شہر کے مختلف چو راہوں پر آویزاں کریں۔05 فروری یوم یکجہتی کشمیر کوبھرپور انداز میں قومی فریضے کے طور پر منانے کے حوالے سے صبح دس بجے آغا خان شاہی پولو گراونڈ سے لے کر اتحاد چوک تک ایک ریلی ہم اپنے کشمیری مظلو م بہن بھائیوں کے حق میں نکالی جائے گی اس دوران مقر رین مظلوم کشمیر بہن بھائیوں کے حق کے حوالے سے خطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ ڈی سی گلگت نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے گلگت شہر کے پر وگرام اور انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے لائن ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تما م تر انتظامات کو بر وقت مکمل کر کے رپورٹ پیش کریں اس کے ساتھ ساتھ محکمہ سکولوں اور کالجز میں بھی یوم یکجہتی کشمیر سے پر وگرامات منعقد کرانے کے حولے سے ڈی ڈی ایجوکیشن گلگت کو ہدایت دی۔ ڈی سی گلگت نے یوم یکجہتی کشمیر کے روزکی مناسبب سے سکیورٹی اور ٹر یفک پلان تشکیل دے کر رپورٹ پیش کرنے کے لیے ایس ایس پی گلگت کوہدایت دی۔ ڈی سی گلگت نے چیف آفیسر ڈسٹر کٹ کو نسل گلگت اور چیف آفیسر بلد یہ گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ کو نسل آفس کے تمام سٹاف اور بلد یہ گلگت کے تمام سٹا ف یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی میں شرکت کو یقینی بنائیں اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں۔

28/01/2022

استاد بادشاہ نہیں بلکہ طلباء کو بادشاہ بنا دیتا۔
تحریر ۔دانیال
استاد کوئی عام آدمی کا نام نہیں ہوتا بلکہ وہ اپنے طلباء کو بادشاہ بنا دیتا ہے ۔معلم کا مقام ہی وہ ولولہ جذبہ ہے جس نے انسانیت کی منزلوں تک عمل کی منزلت دی۔استاد ہی ہے جس نے اچھی حکمت عملی اور اپنے تجربات سے وقت کی بیش مشکلات کی نظریات کو اقدامات پر عملی جامہ پہنچایا۔ہر دور کے فرد کو انسان بنایا۔ جس نے جابر بن حیان جیسی شخصیت کی تربیت کو معلم کی حیثیت سے کیا۔
میری نظر سے ایک پوسٹ گزرا ۔جس میں کہا گیا Vip کون ۔۔۔۔تو ایک مفکر کے مطابق استاد کا مقام vip ہے۔بہت ہی اہمیت رکھنے والی شخصیت کا نام استاد ہے ۔استاد کی شخصیت سب سے افضل ہے مگر اگر وہ اپنے فرائض کو وقت پابندی سے انجام دے تو اس کا مقام تمام تر منصف سے اعلی ہے۔استاد جس فیلڈ میں ہوں اس کے پاس زندگی کے ہر تجربات ہوتے ہیں ۔میں جب اوشکھنداس میں زیر تعلم تھا تو اس وقت ہم استاد کو جس کوچے گلی میں دیکھتے تو احتراما ڈر کی وجہ سے چھپ جاتے تھے ۔کیونکہ ہمارا ڈر ہی تھا کہ جس میں اس کا احترام چھپا ہوا تھا۔میرا استاد ہر کلاس جے بعد یہ شعر ارشاد فرماتے تھے ۔۔
رنج سے خو گر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں پڑھی مجھے پر کہ اتنی آساں ہو گی۔
ہمارے والدین ہمیں روٹی کپڑا دیتے لیکن اچھا استاد ہمیں شاہین کی پرواز سکھا دیتا ہے۔اس کی ہمدردی اور احساس ہی ہوتی ہے جو دیگر سے ہمیں افضل بنا دیتی ہے ۔استاد تو اپنا گھر کا فرد جیسا لگتا تھا۔
موجودہ دور جدید میں استاد کا احترام ایک عام جیسی شخصیت کی ہوگئی ہے جو کہ شاگرد کے سامنے سے گزرتے مگر شاگردوں کو پرواہ تک نہیں ہوتی ۔کوتاہی ہماری ہی ہے وجہ دور جدید کے ان رنگین ذیست اور انٹرینٹ کی دنیا ہی وجہ کوتاہی ہے ۔استاد میرا منزل تک پہنچانے والی شخصیت ہے۔ایک حقیقی کہانی کی طرف لوٹ آتے ہیں کہ استاد شاگردوں سے کتنی محبت کرتے ہیں شادی کی تقریب میں ایک صاحب اپنے جاننے والے آدمی کے پاس جاتے ھیں اور پوچھتے ھیں۔۔ کیا آپ نے مجھے پہچانا؟"
انہوں نے غور سے دیکھا اور کہا "ھاں آپ میرے پرائمری سکول کے شاگرد ھو۔ کیا کر رھے ھو آج کل؟"
شاگرد نے جواب دیا کہ "میں بھی آپ کی طرح سکول ٹیچر ھوں۔اور ٹیچر بننے کی یہ خواہش مجھ میں آپ ھی کی وجہ سے پیدا ھوئی۔"
استاد نے پوچھا "وہ کیسے؟"
شاگرد نے جواب دیا، "آپ کو یاد ھے کہ ایک بار کلاس کے ایک لڑکے کی بہت خوبصورت گھڑی چوری ھو گئی تھی اور وہ گھڑی میں نے چرائی تھی۔ آپ نے پوری کلاس کو کہا تھا کہ جس نے بھی گھڑی چرائی ھے واپس کر دے۔ میں گھڑی واپس کرنا چاھتا تھا لیکن شرمندگی سے بچنے کے لئے یہ جرات نہ کر سکا۔
آپ نے پوری کلاس کو دیوار کی طرف منہ کر کے ، آنکھیں بند کر کے کھڑے ھونے کا حکم دیا اور سب کی جیبوں کی تلاشی لی اور میری جیب سے گھڑی نکال کر بھی میرا نام لئے بغیر وہ گھڑی اس کے مالک کو دے دی اور مجھے کبھی اس عمل پر شرمندہ نہ کیا۔ میں نے اسی دن سے استاد بننے کا تہیئہ کر لیا تھا۔"
استاد نے کہا کہ "کہانی کچھ یوں ھے کہ تلاشی کے دوران میں نے بھی اپنی آنکھیں بند کر لی تھیں اور مجھے بھی آج ھی پتہ چلا ھے کہ وہ گھڑی آپ نے چرائی تھی۔
اس میں ایک ایسا سبق ہے جو کہ ماہرین اس پر اصلاحی تنقید بھی کرتے ہیں ۔کیونکہ جہاں ایک طالب علم کی حیثیت مجرو کی بات ہے ۔کم عقل تھا گھڑی چرائی مگر استاد نے وہ سبق سکھا دیا کہ وہ احساس کی شدید اور استاد سے محبت میں استاد کا پیشہ اختیار کرنا چاہتا ہے ۔واقعی استاد خود بادشاہ اور بادشاہوں کا بادشاہ ہے مگر اپنے طلباء کو شہنشاہ بنا دیتا ہے ۔ہر دور میں استاتذہ قابل قدر ہے ۔یہاں کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ صرف اسکول والا ٹیچر استاد ہے تو یہ ان کی غلظ فہمی ہے ہر وہ شخص استاد کہلاتا ہے جو اس کی مشکلات میں راہنمائی کرتا ہے ۔ہر فیلڈ میں استاد جو کچھ سکھا کر اسکی علم میں معلم کی حیثیت میں اضافہ کرتا ہے چاہے وہ رسمی تعلیم کے ذریعے سے ہوں خواہ وہ نیم رسمی اور غیر رسمی تعلیم ہوں ۔مولا علی کا قول ہے ۔جس نے مجھے ایک لفظ سکھایا وہ میرا ستاد ہے ۔

 #ایڈمنگلگت:آئی جی پولیس گلگت بلتستان نے ملنگ کی آرزو پوری کردی۔ملنگ پپل کا پولیس یونیفارم پہننے کی حسرت پر سپہ سالار گل...
28/01/2022

#ایڈمن
گلگت:آئی جی پولیس گلگت بلتستان نے ملنگ کی آرزو پوری کردی۔
ملنگ پپل کا پولیس یونیفارم پہننے کی حسرت پر سپہ سالار گلگت بلتستان پولیس انسپکٹر جنرل محمد سعید وزیر نے ملنگ پپل کی دلی حسرت اور تمنا کو پوری نہیں کیا بلکہ اس کی تمنا حسرت کو مزید تقویت دیکر اپنا آفس بلاکر ملاقات بھی کیا اور پپل کی دلی حسرت کو پورا کرتے ہوئے پولیس یونیفارم مہیا کیا۔یونیفارم پہنا کر پپل کی دلی آرزو پوری ہوئی اور بہت خوشی کا اظہار کیا۔
ویلڈن آئی جی پی گلگت بلتستان.

28/01/2022

ناقص آ تے کی فراہمی اور گندم کوٹے میں کمی کے خلاف حراموش سسی کے عوام کا احتجاج ، گلگت سکردو روڈ کو بلاک کر دیا۔

27/01/2022

گلگت اہلیان حراموش سراپا احتجاج
ہمیں گندم کا کوٹہ موجودہ حکومت مہیا نہ کر سکی ۔عوام حراموش
عوام نے کہا کہ حراموش احتجاج نے نیشنل jsr کو مکمل بند کرنے کی وجوہات بتائے ہوئے کہا دو وقت کی روٹی عوامی گھرانوں تک مہیا نہیں ہماری آبادی کے اضافے کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے مگر یہ کون سا اصول ہے جہاں سہولیات دینے کے بجائے، عوام کی خوراک اور دیگر ضروریات پوری کرنے اور گندم کوٹے اضافے کے بجائے اس میں کٹوتی کی جا رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے ہماری بنیادی ضروریات پوری نہیں ہوتی ہے حکمران متعلقہ اس کا نوٹس لے۔ہم حراموش سسسی میں عوام سراپا احتجاج تب تک رہینگے جب تک اس کا مکمل حل نہ نکلے کیوں ایک وقت کی بھی روٹی ملنا مشکل ھوچکا ہے۔ حکومت وقت فورا گندم کا پورا کوٹہ ادا کرے بصورت دیگر سکردو روڈ مکمل طور پہ بلاک ہوگا اور نتیجہ کی زمیدار حکومت ہوگی۔

حراموش احتجاج نے نیشنل jsr کو مکمل بند کر دیا ۔وجہ دو وقت کی روٹی عوامی گھرانوں تک مہیا  نہیں عوامی ردعملی پیغام مہیں کہ...
27/01/2022

حراموش احتجاج نے نیشنل jsr کو مکمل بند کر دیا ۔وجہ دو وقت کی روٹی عوامی گھرانوں تک مہیا نہیں عوامی ردعملی پیغام مہیں کہا کہ آبادی کے اضافے کے ساتھ ساتھ سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے مگر یہ کون سا اصول ہے جہاں سہولیات دینے کے بجائے، عوام کی خوراک اور دیگر ضروریات پوری کرنے اور گندم کوٹے اضافے کے بجایے اس میں کٹوتی کی جا رہی ہے اس سے ثابت ہوتا ہے حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہےحراموش سسسی میں عوام سراپا احتجاج ہیں کیوں کہ ان کو ایک وقت کی بھی روٹی ملنا مشکل ھوچکا ہے۔ حکومت وقت فورا گندم کا پورا کوٹہ ادا کرے بصورت دیگر سکردو روڈ مکمل طور پہ بلاک ہوگا اور نتیجہ کی زمیدار حکومت ہوگی۔

ہمارا قومی اثاثہ
24/01/2022

ہمارا قومی اثاثہ

غریب عوام کا بد دعا لگنا شروع
21/12/2021

غریب عوام کا بد دعا لگنا شروع

پریس نوٹگلگت۔ کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی خصوصی ہد ایات کے مطابق قائمقام ڈپٹی کمشنر گ...
21/12/2021

پریس نوٹ
گلگت۔ کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت کی خصوصی ہد ایات کے مطابق قائمقام ڈپٹی کمشنر گلگت امیر تیمور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس کریش پلانٹ کے حوالے سے منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر جگلوٹ، تحصیلدار دنیور، ڈی ڈی ای پی اے گلگت، ڈی ڈی منرلز گلگت، سی اوضلع کونسل گلگت، اے ڈی ڈی ڈی ایم اے گلگت اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس سے قائمقام ڈپٹی کمشنر گلگت نے گفتگوکر تے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر گلگت کیپٹن (ر) اُسامہ مجید چیمہ نے خصو صی احکامات جاری کئے ہیں کہ ضلع گلگت میں موجود کریش پلانٹس کو آبادیوں سے دور منتقل کیا جائے گا اور بغیر این او سی لئے کریش پلائٹ لگانے پر پابندی عائد ہو گی۔ اس حوالے سے قائمقام ڈپٹی کمشنر گلگت نے تینوں سب ڈویژنوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز اور ڈی ڈی ای پی اے اور منرلز کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تینوں سب ڈویژنوں میں موجود کریش پلانٹس کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں تاکہ جلداز جلد ان کریش پلانٹس کی ایس او پیز تیار کر کے کریش پلانٹ کے مالکان کو چیک لسٹ دی جائے گی تاکہ پلانٹ مالکان ایس او پیز کے تحت پلانٹ چلانے کے پابند ہو نگے خلاف ورزی کرنے والے کریش پلانٹ کے خلاف سخت قانونی کاورائی عمل میں لائی جائیگی۔

شاہد حسین
پبلک ریلیشن آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس
گلگت۔۔۔

شہیدوں کی لہو سے جو زمین سیراب ہوتی ہے بڑی ذرخیزے ہوتی ہے بہت شاداب ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مظفر علی علی شہید ۔
16/12/2021

شہیدوں کی لہو سے جو زمین سیراب ہوتی ہے
بڑی ذرخیزے ہوتی ہے بہت شاداب ہوتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔مظفر علی علی شہید ۔

Address

Block No 56 Tawar
Gilgit
05811

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DK Tv News updates GB posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to DK Tv News updates GB:

Videos

Share

Category