Women Tv GB ویمن ٹی وی گلگت بلتستان

Women Tv GB ویمن ٹی وی گلگت بلتستان Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Women Tv GB ویمن ٹی وی گلگت بلتستان, TV Channel, Qasab khana Road Street No 2, Gilgit.

🗓️ ماہنامہ جولائی 2023🗒️جلد نمبر -1 شمارہ نمبر 7 گلگت بلتستان میں گزشتہ ماہ کے 31 دنوں کے اندر ہم نے کیا کھویا کیا پایا۔...
01/08/2023

🗓️ ماہنامہ جولائی 2023🗒️

جلد نمبر -1 شمارہ نمبر 7

گلگت بلتستان میں گزشتہ ماہ کے 31 دنوں کے اندر ہم نے کیا کھویا کیا پایا۔

✒️ رپورٹ:- کرن قاسم (جرنلسٹ)

جولائی کے مہینے گلگت راولپنڈی روڈ اور گلگت بلتستان حدود میں مختلف حادثات و دیگر واقعات کے دوران 59 افراد جان بحق اور 66 افراد زخمی ہوئے 59 جان بحق افراد کی فگر میں 42 ملکی سیاح اور 13 مقامی لوگ شامل ہیں جبکہ 7 مقامی افراد کی موت دریا و نالوں اور ٹینکیوں میں ڈوب جانے سے پیش آئی اسی طرح 4 مقامی افراد کو جھگڑے و دشمنی کی بنا گولی مار کر قتل کیا گیا اسی طرح 3 خواتین نے مختلف دریاؤں میں چھلانگ لگا کر جان دیدی جبکہ 1 لڑکا سیلابی ریلے کا نذر ہو گیا 1 مزدور کے سر پتھر گرنے سے چل بسا اسی طرح 1، غیر ملکی کوہ پیما بیس کیمپ میں دل کا دورہ پڑنے سے جان بحق ہو گئے ان تمام واقعات حادثات کی تفصیل ذیل رپورٹ میں ملاحظہ فرمائیں۔

1 جولائی کو نگر پولیس نے اشتہاری ملزم مسمی طالب حسین ولد علی محمد ساکن ہکلشل ہوپر نگر کو سمائر نگر سے گرفتار کر لیا 1 جولائی کو جگلوٹ پولیس نے ایک دن قبل جگلوٹ ڈروٹ کے مقام پر قتل ہونے والے عمران ولد کتورو کیس میں نامزد 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا 2 جولائی کو ثمینہ بیگ ، نائلہ کیانی ، واجد نگری ، سمیت 10 ملکی و غیر ملکی کوہ پیماؤں کی ٹیم نے ننگا پربت سر کر لیا 2 جولائی کو گلگت بلتستان بار کونسل نے اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا3 جولائی کو چیف کورٹ نے امجد ایڈووکیٹ بار کونسل کا معطل کیا جانے والا لائسنس بحال کر دیا 3 جولائی کو وزیر اعلیٰ جعلی ڈگری کیس حوالے سماعت میں امجد ایڈووکیٹ اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بیانات قلمبند ہوئے 3 جولائی کو پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما، ننگا پربت بیس کیمپ میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئے 3 جولائی کو سکردو کچورا روڈ حادثے میں ایک نوجوان زخمی ہو گیا 3 جولائی کو عید کے دنوں گوپس کے مقام پر کار حادثے میں گاڑی سمیت دریا برد ہونے والی بچی کی نعش کو 4 دن بعد گاہکوچ کے حدود میں دریا سے نکال دیا گیا 4 جولائی کو پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی غلام محمد کی جانب سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک گلگت بلتستان اسمبلی سیکٹریٹ میں جمع کرادی گئی 4 جولائی کو روندو سکردو روڈ پر گاڑی الٹنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے 4 جولائی کو قراقرم ہائی وے ہنزہ سیکشن میں ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں 1 ایک خاتون سمیت 4 ملکی سیاح جان بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے پہلا حادثہ ناصر آباد کے مقام پر پیش آیا ہنزہ سے واپس لاہور جانے والی سیاحوں کی وین بریک فیل ہونے کے نتیجے پولیس چوکی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے 3 افراد جان بحق اور 12 زخمی ہو گئے دوسرا حادثہ ہنزہ سے عطا آباد جھیل جانے والی سیاحوں کی کار ڈونگ داس کے قریب حادثہ کا شکار ہوئی جس میں 2 ملکی سیاح جان بحق اور 2 زخمی ہو گئے 4 جولائی کو چیف کورٹ کے باہر ایف سی، اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی 4 جولائی کو چیف کورٹ گلگت بلتستان نے وزیر اعلیٰ خالد خورشید کی ڈگری جعلی ثابت ہونے پر نا اہل کر دیا 4 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے سابق وزیر اعلی خالد خورشید کی صوبائی اسمبلی کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا کی جانب سے وزیر اعلی خالد خورشید کے خلاف دائر کردہ جعلی ڈگری کیس میں چیف کورٹ کے لارجر بنچ کی طرف سے نااھلی کے فیصلے کے بعد چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان نے الیکشن سیکشن 231 الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت سابق وزیر اعلیٰ کی حلقہ جی بی اے 13 استور ون سے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا
4 جولائی کو وزیر اعلیٰ خالد خورشید جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد پانچ جولائی کو نئے وزیر اعلیٰ کے چناؤ کیلئے اسمبلی اجلاس طلب کرلیا گیا
5 جولائی کو بم رکھنے کی اطلاع پر گلگت بلتستان اسمبلی کو سیل کر دیا 5 جولائی کو اسمبلی سیکریٹریٹ میں دوران میڈیا کوریج سما نیوز کے نمائندے منظر شگری پر پولیس تشدد موبائل کیمرے کو نقصان پہنچایا گیا
5 جولائی کو سپریم اپیلٹ کورٹ نے حکم امتناعی جاری کردیا۔ 72 گھنٹوں بعد وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کا نیا شیڈول جاری ہوگا 5 جولائی کو سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید سی ایم ہاؤس سے اپنے گھر منتقل ہو گئے 5 جولائی کو سابق وزراء پارلیمانی سیکرٹریز اور مشیروں کو 5 بجے تک سرکای گاڑیاں واپس کرنے کا حکم جاری ہوا 5 جولائی کو آئی جی گلگت بلتستان دار خٹک کا تبادلہ کردیا گیا 5 جولائی کو گلگت جوٹیال پولیس کو مطلوب م ج رم اشتہاری احسان اللہ ولد شیر غازی ساکن مناور گلگت کو گرفتار کر لیا 5 جولائی کو چلاس رونئی روڈ پر فائرنگ پولیس حوالدار کفایت اللہ جان بحق جبکہ گولی لگنے سے 2 افراد زخمی ہوئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا زخمیوں میں مقتول کفایت کا کمسن بیٹا اور ایک رشتہ دار شامل ہے 5 جولائی کو افضل محمود بٹ نئے آئی جی گلگت بلتستان مقرر
5 جولائی کو وزیراعلی سیکریٹریٹ میں اٹیچمنٹ پر تعینات ملازمین کو 24 گھنٹوں میں متعلقہ محکموں میں جاکر رپورٹ کرنے کا حکم جاری ہوا 6 جولائی کو ائیرپورٹ پولیس گلگت نے گھروں سے پانی کے موٹر اور یو پی ایس بیٹریاں چوری کرنے والے ملزمان حق نواز ، سیف اللہ ،محمداللہ سے سامان برآمد کر کے گرفتار کر لیا 6 جولائی کو پولیس نے انسداد دھشتگردی ایکٹ کے تحت تھانہ استور سٹی کو مطلوب اشتہاری ملزم شرافت دین ساکنہ ڈشکن استور کو گرفتار کر لیا 7 جولائی کو گلگت بلتستان میں رات سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا 7 جولائی کو شدید بارشوں کے نتیجے لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم اور بابو سر روڈ بلاک گلگت پنڈی زمینی رابطہ منقطع ہو کر رہ گیا 7 جولائی کو گلگت بلتستان کے بعض اضلاع میں عید غدیر منایا گیا 7 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ سے استور ، سکردو اور غذر روڈ بلاک ہو گیا 7 جولائی کو دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی یوم شہادت کے حوالے سے اجتماعات منعقد کئے گئے 7 جولائی کو دیوسائی روڈ پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ 5 سیاح جاں بحق اور 2 زخمی ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد ، 1 خاتون اور 1 بچہ شامل ہے 7 جولائی کو لالک جان شہید نشان حیدر کی برسی منائی گئی7 جولائی کو دنیا کے بلند ترین گراؤنڈ شندور میں 3 روزہ پولو فیسٹیول کا آغاز ہو گیا
8 جولائی کو بونرداس چلاس میں دو گروپوں کے درمیان تصادم 5 افراد زخمی ہوئے 9 جولائی کو خنجراب کے مقام پر ٹریفک حادثے میں
ایک نوجوان جانبحق جبکہ ایک شدید زخمی۔
دونوں کا تعلق کوٸٹہ سے بتایا گیا 9 جولائی کو تین روزہ شندور پولو فیسٹیول اختتام پذیر ہوا فائنل پولو میچ میں چترال پولو ٹیم نے گلگت پولو ٹیم کو شکست دے کر فائنل اپنے نام کر لیا 9 جولائی کے روز گونرفارم آخری دار نامی جگہ پر نامعلوم افراد نے احسان اللہ ولد شاہ عالم شاہ ساکن بونر داس چلاس کو قتل کیا 10 جولائی کو نئے انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان افضل محمود بٹ نے چارج سنبھال لیا 10 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ سے گلگت ہنزہ روڈ بند ہو گیا10 جولائی کو اپوزیشن لیڈر امجد حسین ایڈووکیٹ نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دینے درخواست جمع کروا دی 11 جولائی کو وزیر اعظم پاکستان کے ترجمان قمر زمان کائرہ ایک روزہ دورے پر گلگت پہنچ گئے اسمبلی ممبران اور گورنر سے ملاقات کی 11 جولائی کو دنیا بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی پرنس کریم آغا خان کی تخت نشینی سالگرہ تقریبات منعقد کئے گئے 12 جولائی کو گلگت عدالت میں دائر جمیل احمد بنام فتح اللہ خان گلگت حلقہ 2 الیکشن کیس کا فیصلہ عدالت کی چھٹیوں کے بعد سنا جائے گا 12 اور 13جولائی کی درمیانی شب ہم خیال گروپ ممبران گلگت بلتستان اسمبلی نے قائد ایوان کے انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا 13 جولائی کو گانچھے کریس پل سے لڑکی نے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی 13 جولائی کو رکن اسمبلی حاجی گلبر خان 31 میں سے 19 ووٹ لیکر قائد ایوان گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئے 13 جولائی کو گلگت کے علاقے چکر کوٹ نالے میں پاؤں پھسل کر شکیل عالم ساکنہ سبیل نالے کے پانی میں گر کر لاپتہ ہو گیا 14 جولائی کو سکردو روندو کی 23 سالہ لڑکی نے دریا پر چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی 14 جولائی کو گوپس غذر گاڑی حادثے میں 2 افراد زخمی ہو گئے 15 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے جاوید علی منوا کو پارٹی رکنیت سے فارغ کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دی 14 جولائی کو ایک جوان لڑکی دختر غلام الدین ساکنہ دنیور گلگت نے دنیور سرنگ والے پل سے دریا میں چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی 14 جولائی کو گلگت بسین میں بہنوئی نے اپنا سالہ پولیس جوان سجاد ولی جو ان کا پھوپھی زاد بھائی بھی ہوتا تھا کو گولی مار کر قتل کر دیا 15 جولائی کو اسلام آباد سے سکردو جانے والی کار لوئر کوہستان کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی 4 جانبحق 1 زخمی سب کا تعلق بلتستان سے تھا 15 جولائی کو گلگت کے علاقے شوٹی کے مقام پر بہنوئی نے سالہ عمران کو قتل کر دیا 16 جولائی کو دیامر حدود شاہراہِ قراقرم تھلیچی کے مقام پر سیاحوں سے بھری کوسٹر کا حادثہ 1 بچی 4 خواتین سمیت 6 افراد جان بحق 20 سیاح زخمی ہو گئے زخمیوں کو گلگت ریجینل ہسپتال اور پرونشل ہسپتال منتقل کر دیا گیا 16 جولائی کو گلگت سب ڈویژن جگلوٹ پیدن کے مقام پر دو سیاحوں کی گاڑیوں کے آپس میں ٹکر سے دو سیاح شدید زخمی ہو گئے 16 جولائی کو گلگت ڈومیال کے معروف تیراکی اختر حسین المعروف چاچا دریا گلگت کے بے رحم موجوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاپتہ ہو گیا 17 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہو گئی 17 جولائی کو موٹر سائیکل حادثے میں گلگت ہینزل میں عارضی رہائش پذیر شفیق ساکنہ داریل جاں بحق ہو گئے 18 جولائی کو گلگت بارگو تھولداس کے مقام دریا کنارے بچی کو بچاتے ہوئے بچی کے والد محمد زکریا اور بچی کی ماں دریا کے خطرناک موجوں کی نذر ہو گئے جبکہ بچی کو سلامت نکال دیا گیا 18 جولائی کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی 12 رکنی صوبائی کابینہ نے گورنر گلگت بلتستان سے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا 18 جولائی کو گھانچے چھوربٹ کے مقام پر تیز رفتاری کے نتیجے کار دریا میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق 1 زخمی جبکہ 1 نعش نکال دی گئی 1 لاپتہ
19 جولائی کو کاظم میثم اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی اور ایوب وزیری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین مقرر ہوئے 19 جولائی کو دیامر کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی گوہر آباد، بونر، رائیکوٹ، مٹھاٹ، اور گونر فارم، سمیت متعدد علاقے سیلاب کے زد میں آکر رہائشی مکانات ، مویشی خانے اور فصلی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا 19 جولائی کو گلگت حلقہ 2 سے پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے ٹکٹ ہولڈر رکن گلگت بلتستان اسمبلی فتح اللہ خان کی پارٹی بنیادی رکنیت منسوخ کر دی گئی 19 جولائی کو استور چونگرہ سے تعلق رکھنے والے اشتہاری ملزم حشمت اللہ گلگت جوٹیال پولیس تھانہ سے فرار ہو گئے 20 جولائی کو ضلع استور ہرچو نالے میں سیلابی ریلے کے زد میں آکر 15 سالہ سلمان ولد قیوم ساکنہ پڑی بنگلہ گلگت لا پتہ ہو گئے 20 جولائی کو غذر راوشن نالے میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی ہو گئے 20 جولائی کو ہنزہ گوجال کی وادی مورخن میں سیاحوں کے تین گاڑیوں کو حادثہ 4 افراد زخمی ہوئے 20 جولائی کو ہنزہ گنش پل کے قریب کام کرنے والا کوہستانی مزدور پتھر لگنے سے جان بحق ہو گیا 21 جولائی کو غذر گوپس سے بتھریٹ نالہ جانے والی مسافر گاڑی کو شیئی دار کے مقام پر حادثہ 1 جاں بحق 6 زخمی ہو گئے 21 جولائی کو گلگت راڈو واچ کمپنی کے مالک سید آغا عبدالغفور کے بیٹے سید آغا عبدالجلال کارگاہ واٹر ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے 22 جولائی کو دیامر کی تحصیل تانگر میں سرکاری گاڑی پر عمارتی لکڑی سمگل کرنے کے جرم میں پرنسپل انٹر کالج تانگیر کو معطل کر دیا گیا 22 جولائی کو چلاس تھور کے گاؤں بلنگہ میں رات کو آگ لگنے سے بستی کے 10 رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہو گئے 22 جولائی کو غذر یاسین کے مختلف گاؤں طاؤس ،سندھی، اور سلطان آباد میں آسمانی بجلی گرنے سے سیلابی پانی دکانوں ۔ مکانات اور فصلی زمینوں پر داخل ہو گیا 23 جولائی کو سکردو روڈ شینگوس کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے دوران کار سے اتر کر چٹان کے نیچے پناہ لینے والی استور فیملی کے 4 افراد پتھر کے نیچے دب کر جان بحق ہو گئے افراد جبکہ شفا نامی شخص زخمی ہوئے جان بحق ہونے والوں میں زخمی شفا کی اہلیہ 2 بیٹیاں اور ایک نواسہ شامل تھا 23 جولائی کو حالیہ بارشوں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے پنڈی ، استور ، ہنزہ اور سکردو روڈ بلاک ہو گیا 24 جولائی کو کے کے ایچ تھلیچی کوسٹر حادثے کے مزید 2 زخمی چل بسے 24 جولائی کو دنیور سب ڈویژن میں پولیس نے ناکے کے دوران جدید ہتھیار برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے 24 جولائی کو گلگت بسین کھاری کے مقام پر احسن ولد محمد عالمگیر دریا میں گر کر لاپتہ ہو گئے 24 جولائی کو استور منی مرگ سے استور بازار آتے ہوئے چلم کے مقام پر مسافر گاڑی کو حادثہ 17 افراد زخمی ہوئے 24 جولائی کو سسی ہراموش کے قریب کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریا برد ہو گئی 6 افراد جانبحق 1 شخص کی نعش نکال دی گئی سب کا تعلق راجن پور جنوبی پنجاب سے تھا دریائے سکردو میں جانبحق افراد میں عبدالغفار، محمد آزاد، حق نواز، محمد تیمور، ثنااللہ، اور محمد طلحہ شامل ہیں 26 جولائی کو گلگت بلتستان میں ساتویں محرم الحرام علم عباس کے جلوس برآمد ہوئے 27 جولائی کو چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے گلگت بلتستان میں نومبر کے پہلے ہفتے بلدیاتی انتخابات منعقد کرانے کا اعلان کر دیا 28 جولائی کو سکردو دریا میں ایک 15 سالہ لڑکا ڈوب کر لاپتہ ہو گئے 28 جولائی کو چلاس بابو سر گیٹی داس کے قریب سیاحوں کی ہائی روف کو حادثہ ، 8 جانبحق اور 9 افراد زخمی ہو گئے گاڑی راولپنڈی سے گلگت کی طرف آرہی تھی جس میں 17 افراد سوار تھے زخمیوں کو چلاس ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں زاہد ولد سرفراز ، ریدہ دختر سرفراز، عروج فاطمہ دختر عرفان، آمنہ دختر محمد ظفر، عبدالمالک ولد حاجی ریاض ڈرائیور، عطیہ دختر عرفان ،عائشہ دختر سرفراز ، مریم دختر ظفر ،زیب النساء زوجہ محمد ظفر ساکنان ساہیوال شامل ہیں 29 جولائی کو ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی یوم عاشورہ کے جلوس برآمد اور پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوئے 29 جولائی کو گلگت بلتستان میں دوران عاشورہ جلوس موبائل نیٹ ورک سروس معطل کر دی گئی 29 جولائی کو لینڈ سلائیڈنگ سے جگلوٹ سکردو تلو کے مقام اور شاہراہِ قراقرم گونر فارم کے قریب روڈ بلاک ہو گیا 28 جولائی کو داریل منیکال میں سیلابی ریلے نے درجن کے قریب گھرانوں اور مال مویشی سمیت فصلی زمینوں کو شدید نقصان پہنچا 29 جولائی کو شاہراہِ قراقرم تتہ پانی گونر فارم اور گندلو کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کے زد میں آکر 2 افراد زخمی 5 سے زائد گاڑیاں ملبے تلے دب گئے 30 جولائی کو ہنزہ ناصر آباد پل کے قریب لاہور سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل سوار 2 سیاح حادثے میں زخمی ہو گئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
30 جولائی کو گلگت سکوار کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر زخمی ہسپتال منتقل کر دیا گیا 30 جولائی کو گلگت رحیم آباد سے تعلق رکھنے والا کوہ پیما فرید حسین کے ٹو چوٹی سر کرنے کے دوران زخمی ہو کر کیمپ 4 حدود میں پھنس گئے 31 جولائی کو گلگت ڈموٹ جگلوٹ سے تعلق رکھنے والے ریٹائرڈ بریگیڈیئر ڈاکٹر ذاکر انتقال کر گئے 31 جولائی کو سابق وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے اپنی نااہلی فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل لیکر چیف کورٹ پہنچ گئے 31 جولائی کو سازین کے مقام پر سیلابی ریلے نے شاہراہِ قراقرم بلاک کر دیا #

تحریر : عدنان راوٹ (صحافی)حاجی گلبر خان حکومت کو کچھ تجاویز 5 جولائی کو چیف کورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے خالد خورشید کو ...
16/07/2023

تحریر : عدنان راوٹ (صحافی)
حاجی گلبر خان حکومت کو کچھ تجاویز
5 جولائی کو چیف کورٹ کے 3 رکنی لارجر بینچ نے خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیتے ہوئے ، الیکشن کمیشن کو وزیراعلی کے منصب سے ہٹانے کا حکم جاری کردیا ، اسی طرح تحریک انصاف کی شمالی علاقہ جات (گلگت بلتستان) میں 2020 میں منتخب ہونے والی حکومت کا خاتمہ ہوا ، پی ٹی آئی سے باغی فارورڈ بلاک جس کو حاجی گلبر خان لیڈ کررہے تھے ، 19 ارکان کی حمایت سے 13 جولائی کو نئے قائد ایوان مقرر ہوگئے

گلگت بلتستان میں بھی آزاد کشمیر طرز کی مخلوط حکومت قائم ہوئی جوکہ پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ کی بھرپور حمایت اور پاکستان تحریک انصاف سے انحراف کرنے والے ارکان اسمبلی کی حمایت سے وجود میں آئی

آج ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا اور نئی کابینہ بھی تشکیل دی جائے گی
گلگت بلتستان کی عوام جو اس وقت شدید بحرانوں کی زد میں ہے ، آٹے کی قلت ، بجلی کی اعصاب شکن لوڈ شیڈنگ اور دیگر بنیادی ضروریات زندگی کا فقدان ہے
ایسے میں نئی حکومت سے عوام نے کافی ساری امیدیں وابستہ کئے ہے
موجودہ حکومت کے لئے کچھ تجاویز ہے
گزرشتہ حکومت نے غیر ضروری اخراجات میں کی مد میں بڑے پیمانے میں بجٹ کا ضیاع کیا ، کوآرڈینیٹرز کی ایک فوج بھرتی کی گئی جن کی تعداد دو درجن تک پہنچ چکی تھا ماہانہ کروڑوں روپیہ جی بی حکومت مراعات اور تنخواہوں کی مد میں ادا کررہی تھی ، سابقہ حکومت میں بجٹ خسارہ 9 ارب جبکہ خالد سرکار میں یہ خسارہ 19 ارب تک جا پہنچا تھا
ایسے میں موجودہ حکومت سے گزارش ہے کہ بلا ضرورت کواڈینیٹرز اور معاونین کی بھرتیوں سے گریز کریں
تاکہ غیر ضروری بجٹ کے اخراج میں کمی لائی جا سکے ، ماضی میں صوبائی حکومت کے وفاق کے ساتھ تعلقات خراب رہنے کے باعث عوام شدید بحرانوں کی زد میں آگئے ، اب چونکہ صوبے میں پی ڈی ایم کی حکومت کا قیام ہوا ہے اور وفاق کے ساتھ بہتر تعلقات ہے ، تو ایسے میں امیدیں وابستہ ہے کہ گلبر خان ٹیم یہاں بسنے والے 22 لاکھ عوام کو بحرانوں سے نکالنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرینگے
اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرینگے
بحیثیت صحافی میں کبھی نہیں چاہو گا کہ موجودہ حکومت مجھے تنقید کرنے کا موقع دے

استور حلقہ ایک ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری۔نو ستمبر کو پولینگ ھوگی ۔
14/07/2023

استور حلقہ ایک ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری۔
نو ستمبر کو پولینگ ھوگی ۔

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی آج دن بھر کی سرگرمیاں
13/07/2023

وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کی آج دن بھر کی سرگرمیاں

تلخ مگر حقیقت…..    گلگت بلتستان میں پی ٹی آئ کی حکومت کے تقریباً ڈھائی  سالوں میں حکومت اور خاص کر چیف منسٹر خالد خورشی...
17/06/2023

تلخ مگر حقیقت…..

گلگت بلتستان میں پی ٹی آئ کی حکومت کے تقریباً ڈھائی سالوں میں حکومت اور خاص کر چیف منسٹر خالد خورشید پر جب بھی کوئی مشکل سامنے آئے کوئی بھی اشو ہو تو شمس لون وزیر داخلہ جو کہ گلگت بلتستان میں سیاسی شطرنج کا منجھا ہوا کھلاڑی مانا جاتا ہے۔۔

اپنی سیاست بصیرت اور سیاسی فہم سے ہر مشکلات کا ڈٹ کے سامنے کیا اور ہمیشہ سے اپوزیشن کو ہر موڑ پہ سیاسی شکست دیتا رہا۔

شمس لون نے ہمیشہ میڈیا فیس کیا ہر مشکل ایشوز پہ حکومت کی بھر پور نمائندگی کے ساتھ معاملات جرگوں کی شکل میں حل کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا
اسمبلی سے لیکر کیبنٹ تک ہمیشہ عوام کی بات کرتے ہیں ایسے سیاسی کارکنوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے

17/06/2023

گلگت۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے پولیس ٹریننگ کالج گلگت میں پولیس جوانوں کے پاسنگ آؤٹ پریڈ کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس انتظامیہ اور حکومت کیلئے ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ امن وامان حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، جس کی بنیادی ذمہ داری پولیس کی ہوتی ہے۔ گلگت بلتستان میں پولیس کی تعداد کم ہونے کے باوجود اپنی ذمہ داری بخوبی سرانجام دیں ہیں۔ گلگت بلتستان پولیس نے ہمیشہ امن وامان برقرار رکھنے میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے۔ نئے پولیس پاسنگ آؤٹ ہونے والے جوان مثالی فورس کا حصہ بننے جارہے ہیں۔ آپ کی ذمہ داری ہے کہ تمام تر تعصبات سے بالاتر ہوکر امن وامان اور قانون کی بالادستی کیلئے اپنی فرائض سرانجام دیں۔سابقہ ادوار میں پولیس فورس کی تعداد میں اضافے پر توجہ نہیں دی گئی ہم نے مختصر مدت میں 1 ہزار نئے آسامیاں پولیس فورس کیلئے تخلیق کیں۔ ہمارا ہدف گلگت بلتستان پولیس فورس کی تعداد 10 ہزارتک بڑھانے کا ہے تاکہ مستقبل میں امن وامان کے حوالے سے کوئی چیلنج درپیش نہ ہو۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نئے جوانوں کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کو مثالی ادارے بنانے کیلئے حکومت گلگت بلتستان درکار وسائل فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کیا اور دوران ٹریننگ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس میں شیلڈ اور انعامات تقسیم کئے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے دوران ٹریننگ بہترین کارکردگی پر اقبال کمپنی کو پولیس پرچم دیا۔ پاسنگ آؤٹ پریڈ کے دوران گلگت بلتستان پولیس کے پیراگلائیڈرز نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

جامعہ نصرت اسلام گلگت میں مولانا منظور احمد مینگل صاحب کا بیان اور طلباء کی دستاربندی کی تصویری جھلکیاں مہتمم جامعہ نصرت...
16/02/2022

جامعہ نصرت اسلام گلگت میں مولانا منظور احمد مینگل صاحب کا بیان اور طلباء کی دستاربندی کی تصویری جھلکیاں
مہتمم جامعہ نصرت اسلام امیر اہلسنت گلگت بلتستان و کوہستان حضرت مولانا قاضی نثار احمد صاحب بھی موجود ہے

استور(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سنئیر رہنما حبیبہ شرافت نے کہا کہ عمران خان غریب عوام کا دشمن بن کر ...
11/12/2021

استور(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی سنئیر رہنما حبیبہ شرافت نے کہا کہ عمران خان غریب عوام کا دشمن بن کر مسلط ہوا ہے اس سلیکٹیڈ کے آنے کے بعد پاکستان میں غریبوں کا جینا مشکل ہوگیا اس کٹ پتلی نے غریب عوام پر مہنگائی کا بم گرایا آج پاکستان میں لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیاں کررہے ہیں سلیکٹیڈ نیازی نے اس ملک میں قوم سے کئے گئے ہر وعدے پر یو ٹرن لیا ہے غریب عوام کو اس ظالم حکمران سے بچھنے کا آخری حل اس حکومت کا خاتمہ ہے انہوں نے مزید کہاکہ قائد عوام چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی کال پر پورے ملک میں پیپلز پارٹی کے جیالے اور عوام مہنگائی کے خلاف سڑکوں پر ہیں پیپلز پارٹی اب اس کٹ پتلی سے حساب لئے بغیر خاموش نہیں رہے گی حبیبہ شرافت نے مزید کہاکہ گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت نے گندم کی جہگے میں عوام کو چوکر کھلا کر اپنی نااہلی کا ثبوت دیا یہ حکومت بھی وفاق کی طرح آہستہ آہستہ عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہوگی اور گلگت بلتستان کے لوگوں کا جینا مشکل ہوگا انہوں نے مزید کہاکہ صوبائی حکومت گلگت بلتستان کے عوام کو ہر شعبے میں ریلیف دے نہ کہ ادویات بھی بند کر کے اس سردی میں ہسپتالوں کا نظام درھم برھم کر دے اس حکومت کے آنے کے بعد گلگت بلتستان کے تمام سرکاری دفاتروں کا نظام مفلوج ہوگیا ہے عوامی مسائل حل نہ ہونے کے باعث لوگ مشکلات سے دو چار ہیں حکومت مکمل ناکام ہوئی ہے ۔

تلاش گمشدگی  #گلگتعظیم عباس کھاری پٹھان محلہ بسین سے تعلق ہے گزشتہ 4 دنوں سے کار سمیت لاپتہ تھا اج کار ہینزل کے مقام سے ...
09/12/2021

تلاش گمشدگی
#گلگت
عظیم عباس کھاری پٹھان محلہ بسین سے تعلق ہے گزشتہ 4 دنوں سے کار سمیت لاپتہ تھا اج کار ہینزل کے مقام سے ملی ہے ابھی تک اس کا کوئی پتہ نہیں ہے تمام دوستوں سے گزارش ہے اس کو شیئر کریں اس کے گھر والے بہت پریشان ہیں شکریہ

26/11/2021

صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی مہم کی مناسبت سے وقارانسا ویمن ڈگری کالج میں منعقدہ تقریب سے ویمن ڈویلپمنٹ کی ڈائریکٹر سلمہ عزیز خطاب کر رہی ہیں۔

25/11/2021

صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی مہم کی مناسبت سے ڈگری کالج گلگت میں تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت کلثوم الیاس خطاب کررہی۔

25/11/2021

Parliamentary member of education Surya zaman expressing her views about the "16 days of activism violence against womens".

17/11/2021

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جٹیال میں سپورٹس ویک کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

17/11/2021
17/11/2021

قومی ہیرو‏معروف کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ نیپال ماؤنٹ ایورسٹ بیس کیمپ کے قریب نفسیاتی مسائل کا شکار ،دیگر کوہ پیماؤں نے ساجد سدپارہ کو رسیوں سے باندھ دیا۔
عوامِ گلگت بلتستان سے جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل ہے.

02/11/2021

جشن آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے ہیلی پیڈ گراؤنڈ میں پریڈ ...

30/10/2021

#چئرمین پارلیمانی کمیٹی سی پیک شیر علی ارباب گلگت بلتستان میں سی پیک میں گلگت بلتستان کو کونسے منصوبے رکھے گئے ہیں کن منصوبوں پہ کام کا آغاز ہو گا کے حوالے سے ویمن ٹی وی سے گفتگو کر رہے ہیں ۔۔۔۔

29/10/2021

#سردیاں آرہی ہے عوام لوڈشیڈنگ کے لئے تیار رہے۔۔۔

10ماہ میں پاور ہاوس نہیں بنتے ۔۔۔

حکومت کی کوشش ہے عوام کو سردیوں میں ریلیف پہنچائے ۔۔۔

کرائے کے جنریٹر سے کسی حد تک بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ میں کمی ممکن ہوگی۔۔۔۔

28/10/2021

#کیا یخنی ضلع دیامر کا مشہور ڈش ہے۔۔۔۔
یخنی کو کیسے بنایا جاتا یے جانئے ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والی طلبہ کے زبانی۔۔۔۔

28/10/2021

#چائلڈ لیبر سروے کے تقریب رونمائی سے وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید خطاب کر رہے ہیں ۔۔۔۔

25/10/2021

#ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی ۔۔

#گلوبل وارمنگ ہے کیا؟؟؟

جماعت ہشتم کی طالبہ نے تفصیل سے بتایا ۔۔۔۔

گورنمنٹ سکول کے طالبات کسی سے کم نہیں ۔۔۔

اگر ایسی طالبات کو مواقع فراہم کئے جائنگے تو ملک کا نام روشن کرینگی۔۔۔۔

25/10/2021

#گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوداس میں بریٹش کاؤنسل کی جانب سے پروگرام کا انعقاد کیا گیا....
بچیوں کو Entrepreneurshipکی اہمیت اور اس پر اپنی زندگی میں عمل درآمد کرنے کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا...

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کنوداس کی ہیڈ مسٹریس نے کہا کہ گلگت بلتستان کے سرکاری سکولوں کے طالبات اور استاذہ دنیا کے کسی بھی کونے میں موجود لوگوں کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔۔۔۔

Address

Qasab Khana Road Street No 2
Gilgit
15100

Telephone

+923555973615

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Women Tv GB ویمن ٹی وی گلگت بلتستان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Women Tv GB ویمن ٹی وی گلگت بلتستان:

Videos

Share

Category