👇السلام۔علیکم۔ورحمۃ۔اللہ۔وبرکۃ
👇گریز ویلی منی مرگ قمری سیاحت کیلئے مختصر معلومات
پاکستان کے شمال پر واقع گلگت بلتستان قدرت کی حسین اور سرسبز وشاداب وادیوں،بلند وبالابرف کی سفید چادر اوڑے پہاڑوں ،محب وطن انسانوں اور قدرتی دولت سے مالامال خطہ ہے۔اس خطے کی سرحدیں پاکستان،چین،بھارت(مقبوضہ کشمیر(،تاجکستان اور افغانستان سے جاملتی ہیں ۔سب سے بڑی سرحد مقبوضہ کشمیر والی ہے اور پاک بھارت تنازعات کی وجہ س
ے اس سرحد کو انتہائی حساس قرار دیا جاتاہے غالبا یہی وجہ ہے کہ بہت ہی کم لوگوں کو بھارت کے علاوہ دیگر ممالک کی سرحدوں کا علم ہے۔انہی انتہائی حساس سرحد پر وادی گریز( قمری،منی مرگ اور کلشئی ) بھی واقع ہے ۔اس وادی کی تقریبا 60فیصد سرحد مقبوضہ کشمیر(وادی گریز)،5فیصد آزاد کشمیر(وادی گریز) اور35فیصدسرحد گلگت بلتستان سے جاملتی ہیں ۔1947 کی جنگ آزادی تک اس وادی کا شمار گلگت بلتستان کی خوش قسمت وادیوں میں ہوتاتھا کیونکہ ریاست جموں وکشمیر سے گلگت ،سکردو ،چلاس ، وسطی ایشیائی ریاستوں اور چین تک کیلئے استعمال ہونے والی واحد سڑک اسی وادی سے گزکر جاتی تھی ،مگر جنگ آزادی کے بعد یہاں کے باسی شدید مشکلات کا شکار رہے ہیں اگر یہاں کے باسیوں کو اپنی مٹی سے محبت نہ ہوتی اورپاکستان کی مسلح افواج کا تعاون حاصل نہ ہوتا تو شاید اس وادی کے اکثرباسی ہجرت پر مجبور ہوتے ،کیونکہ آج کے اس جدید دور میں بھی یہاں کے باسی بجلی،ٹیلی فون پوراسال آمد ورفت کے ذرائع اور دیگر جدید وقدیم سہولیات سے محروم رہے ہیں اور تاحال محروم ہیں ۔
یہ وادی انتظامی طور پر گلگت بلتستان کے ضلع استور میں کا حصہ ہے اور یہ وادی کنٹرول لائن پر واقع ہے ۔یہاں کے مکین استور کو ضلع بنانے کی تحریک کا ہرا ول دستہ رہے مگر استور کو ضلع بنے ہوئے 6سال گزرنے کے باوجود اس وادی کے عوام ضلعی سہولیات سے کلی طور پر محروم ہیں ۔ یہاں کی آبادی 10 ہزار سے اور ووٹرز4000سے زائد ہیں۔ حکومت اور یہاں کے نمائندوں کی عدم توجہی اور نا اہلی ہے۔ اس وادی کا زمینی رابطہ دسمبر سے اپریل تقریبا پانچ سے چھ مہینے منقطع رہتاہے ۔اکثر نوجوان موسم سرماکے سیزن میں گلگت، راولپنڈی، لاہور، کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں محنت مزدوری کرتے ہیں جبکہ یہاں کے مکینوں کی اکثریت کا انحصار ہی اسی محنت مزدوری اور مقامی زارعت پرہے۔
یہاں کے مکین بھی گلگت بلتستان کے باشندے اور ان کی قربانیاں کسی سے بھی کم نہیں۔ 1947 سے اب تک یہ لوگ صرف قربانیاں ہی دیتے آرہے ہیں اور جب ان کے مسائل کے حل کی بات آتی ہے تو مختلف حیلے بہانوں سے نظرانداز کیاجاتاہے
نوٹ: اگر آپ ان علاقوں کی سیاحت کی خواہش رکھتے ہیں تو یاد رکھیں آپ کو استور گوریکوٹ عیدگاہ پہنچ کر ان علاقوں کےوزٹ کی اجازت لینی ہوگئ، چاہیے آپ پاکستان کے شہری ہوں یا نہ ہوں آپ کے پاس شناختی کارڈ ہو یا نہ ہو،استور اے سی آفس سے اجازت کے بعد آپ منی مرگ قمری جاسکتے ہیں ۔۔
آپ نے ہمارے پیج کو کیسا پایا؟
کیا آپ اپنے علاقے یا اردگرد کے خوبصورت مقامات کی تصاویر مکمل تعارف کے ساتھ سینڈ کر سکتے ہیں؟
کیا آپ ہمارے فیس بک پیج کو لائک کمنٹ کے علاوہ شئیر بھی کرتے ہیں؟
میں وادی جنت کا ایڈمن میں ایک پوشیدہ علاقے کو پرموٹ کر رہا ہوں جس کا نام گریزہے یہ علا قہ پاکستان میں ہے اور اس کا جو مصنوعی نام ہے وادی جنت ہے تو آپ اس میں میرا ساتھ دیں آپ کو ہمارے اس پیج میں پاکستان کی سب سے خوبصورت جگہ گریز کے بارے میں معلومات بھی دی جائیں گی شکریہ